Home › Forums › Siasi Discussion › بزدار نے صوبے میں ’قوالی گورننس‘ متعارف کرنے کا حکم دیدیا
- This topic has 7 replies, 5 voices, and was last updated 2 years, 5 months ago by
JMP. This post has been viewed 842 times
-
AuthorPosts
-
30 Dec, 2020 at 12:55 pm #1عثمان بزدار کی زیر قیادت پنجاب حکومت، جسے پہلے ہی طرز حکمرانی کے معاملے میں سنگین مسائل کا سامنا ہے، نے فیصلہ کیا ہے کہ صوبائی انتظامیہ اور اہم فیلڈ افسران بالخصوص ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے صوبے میں قوالی کو فروغ دیا جائے تاکہ صوبے میں اس فن کو فروغ دیا جا سکے۔
سرکاری دستاویز کو دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ بزدار حکومت نے تمام ضلعی ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے علاقے میں منعقد ہونے والے قوالی پروگرامز کو کیبل نیٹ ورکس پر نشر کرائیں۔
انہیں کہا گیا ہے کہ نہ صرف قوالی پروگرامز کا انعقاد کیا جائے بلکہ اس مقصد کیلئے طے شدہ فارم پر خصوصی رپورٹ بھی جمع کرائی جائے۔ کچھ تجزیہ نگاروں کی رائے ہے کہ پنجاب میں ’’قوالی کے ذریعے طرز حکمرانی‘‘ کا منفرد خیال بنی گالا کی طرف سے آیا ہوگا۔
دی نیوز کے پاس مذکورہ فارم کی نقل موجود ہے۔ اس میں ڈپٹی کمشنرز سے کہا گیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کیبل نیٹ ورکس پر قوالی پروگرام نشر ہو رہا ہے اور اس کے بعد ان پروگرامز کی تصاویر پاور پوائنٹ پریزنٹیشن میں وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ میں جمع کرائی جائیں۔
باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر باضابطہ طور پر ایک مانیٹرنگ نظام بھی تشکیل دیا گیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ قوالی کا یہ اقدام کامیاب ہو اور اس پر عملدرآمد بھی ہو۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنرز سے کہا گیا ہے کہ وہ ہر ہفتے رپورٹ جمع کرائیں اور وزیراعلیٰ آفس باقاعدگی کے ساتھ مانیٹرنگ بھی کرے گا۔
عثمان بزدار کی حکومت کے دوران پنجاب شدید تنقید کا سامنا کر رہا ہے۔ گزشتہ 28؍ ماہ کے دوران کم از کم پانچ چیف سیکریٹری اور 6؍ آئی جی پولیس تبدیل کیے جا چکے ہیں جبکہ مختلف صوبائی محکموں میں تبدیل کیے جانے والے اہم افسران کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے۔
سرکاری ملازمین کے عہدے کی معیاد کا صوبے میں کوئی تحفظ نہیں اور سرکاری فائلوں میں وجہ بتائے بغیر افسران کا تبادلہ معمول کی بات بن چکی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے حالیہ ٹی وی انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ عہدے کی معیاد مکمل ہونے پر عثمان بزدار کو پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کا بہترین وزیراعلیٰ قرار دیا جائے گا۔
https://jang.com.pk/news/865088- local_florist 1 mood 1
- local_florist Believer12 thanked this post
- mood shami11 react this post
2 Jan, 2021 at 7:39 am #5یہ بندہ شکل سے ہی اجڈ لگتا ہے سیلاب میں ستری سیٹر وین چلاتا رہا ادھر پسماندہ علاقوں میں لوگ اسطرح کی وین بھکر سے لیہ روڈ پر ڈال دیتے ہیں اور اگر وین اچھی ہوتو عموما مالک خود چلاتا ہےا ورکنڈیکٹر ساتھ کرایہ پکڑتا جاتا ہے اس معیار کے بندے کو رکھیں گے تووہ یہی کرے گاپچھلے دنوں اس نے سڑکوں پر رنگ روغن کروانے میں کروڑوں روپیہ پھونک دیا تھا جو اگلی برسات میں صاف ہوجاے گا
2 Jan, 2021 at 11:12 am #6یہ بندہ شکل سے ہی اجڈ لگتا ہے سیلاب میں ستری سیٹر وین چلاتا رہا ادھر پسماندہ علاقوں میں لوگ اسطرح کی وین بھکر سے لیہ روڈ پر ڈال دیتے ہیں اور اگر وین اچھی ہوتو عموما مالک خود چلاتا ہےا ورکنڈیکٹر ساتھ کرایہ پکڑتا جاتا ہے اس معیار کے بندے کو رکھیں گے تووہ یہی کرے گا پچھلے دنوں اس نے سڑکوں پر رنگ روغن کروانے میں کروڑوں روپیہ پھونک دیا تھا جو اگلی برسات میں صاف ہوجاے گااچھے مالک کرایہ خود پکڑتے ہیں کنڈکٹر پھٹی لگانے سے باز نہیں آتا
-
AuthorPosts
You must be logged in to reply to this topic.