Thread:
بابا جی کا وہ والا کالم
Home › Forums › Siasi Discussion › بابا جی کا وہ والا کالم
- This topic has 63 replies, 14 voices, and was last updated 2 years, 8 months ago by
Bawa. This post has been viewed 2622 times
-
AuthorPosts
-
9 Jul, 2020 at 10:25 pm #1بابا جی ہارون الرشید صاحب کا ایک غیر مطبوعہ کالم
انانیت حضور انانیت, یہ خبط عظمت ہی تھا جس نے اس اخبار نویس کو یوں نادم و رسوا کیا ورنہ ایسا ناعاقبت اندیش بھی نہ تھا کہ بنی بنائی توقیر کو یوں سر بازار نیلام کرتا
لیکن ذرا ٹھہریے, دل پر ہاتھ رکھ کر بتائیے کہ یہ کہاں کا انصاف ہوا کہ وہ شخص جسے میں نے انگشت پکڑ کر خارزار سیاست میں چلنا سکھایا ہو آج اس سے دو گھڑی کی ملاقات کے لیے مجھ جیسی عظیم المرتبت شخصیت کو گھنٹوں انتظار کی زحمت اٹھانی پڑے. بھاڑ میں جائے ایسی مصروفیت جو حفظ مراتب میں فرق روا نہ رکھے
دل مضطرب کی کیفیت کیا عرض کروں
دل کی ساری رگیں چٹختی ہیں
جب تجھ سے رابطہ نہیں ہوتاچند برس ادھر کا قصہ ہے, موسم بہار کی اس شام جب مہمیز ہوائیں محو رقص تھیں, سرسراتے لہجے میں, میں نے دریافت کیا “” کپتان فرض کرو اگر کبھی ہما تمہارے سر پر بیٹھ گیا تو مجھے فراموش تو نہیں کر دو گے”” خود فراموشی کی کیفیت میں یوں گویا ہوا “” بھولا تو اسے جاتا ہے جسے کبھی یاد کیا ہو”” یقینا یہ ایک بھونڈا مذاق ہی تھا کیونکہ اسی آن وہ کھلکھلا کر ہنس پڑا تھا
غالبا آپ کا قیاس یہ ہو کہ میں جھلاہٹ کا شکار ہوں, خدا لگتی کہوں تو آپ کا قیاس مبنی بر حقیقت ہے. درگزر فرمائیے کہ میں بھی بندہ بشر ہوں. کتنی بار عرض کیا کہ حضور میرے ساتھ گوجرخان مرشد کے آستانے پر حاضری کے لیے چلیے لیکن مجال ہے جو کپتان نے پکڑائی دی ہو. دنیا جہان کی روحانی شخصیات سے اس کے روابط لیکن میرے مرشد سے ایسی بے اعتنائی چہ معنی. آج راست گوئی کا فیصلہ کر ہی لیا ہے جان لیجئے کہ میری اور اس کی خفگی کی سب سے اساسی اور اہم وجہ یہی ہے
وہ شخص جسے سیاسی حرکات و سکنات کی ابجد اس اخبار نویس نے سکھلائی اور جس کے بارے میں گمان یہ تھا کہ اقتدار ملنے کے بعد وہ مجھے اپنا مشیر خاص تعینات کرے گا. آج مشیرخاص تو درکنار, وہ میری سفارش پر ایک تعیناتی کا بھی روادار نہیں. آگ میں جھونک دو , جلا کر بھسم کر دو ایسی امانت داری اور ایمانداری کو
غالب کی طرح آج میں بھی خدا معلوم جنوں میں کیا کیا بک گیا, پتہ نہیں وہ کہہ بھی پایا جو کہنا چاہتا تھا کہ نہیں. ایک شعر بار بار ٹپکنے کی ضد کر رہا ہے, سنتے چلیے
گرتے رہے سجدوں میں ہم اپنی ہی حسرتوں کی خاطر
عشق خدا میں گرے ہوتے تو کوئی حسرت نہ رہتی باقیانانیت حضور انانیت, یہ خبط عظمت ہی تھا جس نے اس اخبار نویس کو یوں رسوا کیا ورنہ ایسا ناعاقبت اندیش بھی نہ تھا کہ بنی بنائی توقیر کو یوں سر بازار نیلام کرتا
-
This topic was modified 2 years, 8 months ago by
الشرطہ. Reason: Thumbnail Fixed
- local_florist 3 thumb_up 3 mood 8
- local_florist Ghost Protocol, JMP, barca thanked this post
- thumb_up نادان, Wahreh, Athar liked this post
- mood SAIT, Believer12, Atif Qazi, حسن داور, GeoG, Bawa, Jack Sparrow, Zinda Rood react this post
10 Jul, 2020 at 1:35 am #2باباجی کا غیر مطبوعہ کالم؟سردار جی، کسی دن بابے سے گنڈاسہ کھاو گے؟
10 Jul, 2020 at 2:30 am #3خوبصورت، بہت ہی خوبصورت۔عرصے بعد ایسی شگفتہ تحریر پڑھنے کو ملی کہ دماغ معطر ہوکر رہ گیا۔ خلیفہ کی نقل لکھنا ہر کس و ناکس کے بس کی بات نہیں۔ یہ وصف کسی عامی میں نہیں ہوسکتا۔
بھائی سردار! فورم پر خوش آمدید اور شائید آپ وہ پہلے شخص ہوں جس کے بارے میں میری چھٹی حس کہہ رہی ہے کہ آپ اس فورم کیلئے ایک اعزاز ثابت ہونگے۔
بہت خوب۔
تحریر ہے کہ نشہ؟؟
اگرچہ یہاں بڑے بڑے کمال لکھاری موجود ہیں لیکن کچھ تحاریر یا کچھ لکھاری دل میں جذب ہوجاتے ہیں۔ شکریہ اس فورم کو اعزاز بخشنے کا۔
- local_florist 1 thumb_up 10
- local_florist حسن داور thanked this post
- thumb_up GeoG, Bawa, Athar, Sardar Sajid, Zinda Rood, Ghost Protocol, SAIT, JMP, Believer12, barca liked this post
10 Jul, 2020 at 2:43 am #4ہیں؟؟؟؟؟؟؟؟؟استاد جی جناب؟؟؟؟؟ اور اس فورم پر؟؟؟؟؟
مجھے اسی لئے تحریر سے مانوس خوشبو آرہی تھی اسی لئے سیاست پی کے پر جاکر تحقیق کی تو پتہ چلا کہ یہ سردار صاحب تو ہمارے استاد جی جناب ہیں۔
جی آیاں نوں استاد جی جناب۔
ایسا لگ رہا ہے جیسے پرانا وقت پھر آگیا ہے اور استاد جی جناب اور میرے تھریڈز اب دوبارہ شروع ہونے والے ہیں اگر استاد جی جناب نے توبہ نہیں کی تو!!!!۔
استاد جی جناب ! بہت خوشی ہورہی ہے آپ کی آمد کی۔
- thumb_up 7
- thumb_up Bawa, Sardar Sajid, Zinda Rood, GeoG, SAIT, Believer12, barca liked this post
10 Jul, 2020 at 2:45 am #5استاد جی! ابھی بھی تحریک انصاف کا ڈنڈا اٹھایا ہوا ہے یا پھر اللہ نے ہدائیت نصیب کردی ہے۔
- thumb_up 1 mood 6
- thumb_up Sardar Sajid liked this post
- mood GeoG, Bawa, Zinda Rood, Ghost Protocol, SAIT, Believer12 react this post
10 Jul, 2020 at 7:32 am #6استاد جی! ابھی بھی تحریک انصاف کا ڈنڈا اٹھایا ہوا ہے یا پھر اللہ نے ہدائیت نصیب کردی ہے۔
تحریر تو تاری بھائی ہی کی لگتی ہے
- thumb_up 6
- thumb_up Bawa, Sardar Sajid, SAIT, Believer12, barca, Atif Qazi liked this post
10 Jul, 2020 at 7:51 am #7السلام و علیکم استاد جی جناب صاحبدانشگردی پر خوش آمدید
پی کے پولیٹکس، سیاست پی کے اور اب دانش گردی
خوب گزرے گی جو مل بیٹھیں گے دیوانے لوگ
- thumb_up 6
- thumb_up GeoG, Sardar Sajid, SAIT, Believer12, barca, Atif Qazi liked this post
10 Jul, 2020 at 7:59 am #8تحریر تو تاری بھائی ہی کی لگتی ہےجیو جی بھائی، رہائی مبارک ہو
تاری بھائی کی تحریریں بہت ہی خوبصورت ہوتی ہیں
وہ الفاظی میں اس قدر کھو جاتے ہیں کہ مقصدیت پیچھے رہ جاتی ہے بلکہ بعض تو مقصد سمجھ آنا بھی مشکل ہوتا ہے
مجھے یاد ہے انہوں نے سیاست پی کے پر غالبا “بی بی کے وفات” نام سے کوئی تھریڈ پوسٹ کیا تھا. وہ بھی بہت ہی خوبصورت تحریر تھی اور پڑھ کر آنکھوں میں آنسو آ گئے تھے
سب فورم والے بی بی کو تاری بھائی کی والدہ سمجھ کر کئی دن تک ان سے اظہار تعزیت کرتے رہے اور پھر انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کی والدہ الحمدللہ حیات ہیں اور بی بی انکی کوئی عزیزہ ہیں
- local_florist 1 thumb_up 5
- local_florist GeoG thanked this post
- thumb_up Sardar Sajid, SAIT, Believer12, barca, Atif Qazi liked this post
10 Jul, 2020 at 1:20 pm #9ہیں؟؟؟؟؟؟؟؟؟ استاد جی جناب؟؟؟؟؟ اور اس فورم پر؟؟؟؟؟ مجھے اسی لئے تحریر سے مانوس خوشبو آرہی تھی اسی لئے سیاست پی کے پر جاکر تحقیق کی تو پتہ چلا کہ یہ سردار صاحب تو ہمارے استاد جی جناب ہیں۔ جی آیاں نوں استاد جی جناب۔ ایسا لگ رہا ہے جیسے پرانا وقت پھر آگیا ہے اور استاد جی جناب اور میرے تھریڈز اب دوبارہ شروع ہونے والے ہیں اگر استاد جی جناب نے توبہ نہیں کی تو!!!!۔ استاد جی جناب ! بہت خوشی ہورہی ہے آپ کی آمد کی۔السلام علیکم عاطف بھائی
وادی وادی گھومنے اور کونا کونا چومنے کے بعد بالآخر آپ کے دیدار نصیب ہو ہی گئے. آپ اور آپ جیسے نایاب لکھاریوں اور خوبصورت دوستوں کی تلاش میں لاتعداد کچھاروں, گھونسلوں اور بلوں میں انگلیاں ڈالیں اور چک کھائے. مجھے کیا علم تھا کہ آپ نے الگ سے اپنا پنج مرلے کا ک**** چڑھا لیا ہے ( کوٹھے پر یہ ستارے دشمنوں کی سازش ہے, چلئے میں آشیانہ کا لفظ استعمال کر لیتا ہوں)
کسی کھانگڑ ایس ایچ او کی طرح آپ نے میرے کھروں کی مدد سے جیسے مجھے شناخت کر لیا اس پر آپ یقیننا داد کے مستحق ہیںاتنے خلوص اور پیار سے استقبال کرنے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے میں آپ کا مشکور و ممنون ہوں
-
This reply was modified 2 years, 8 months ago by
Sardar Sajid.
10 Jul, 2020 at 1:28 pm #10تحریر تو تاری بھائی ہی کی لگتی ہےسر تاری بھائی تو استاد الاساتذہ ہیں. ہم تو ان کے پیروں کی خاک بھی نہیں ہیں
میں استاد جی جناب کے نام سے لکھا کرتا تھا. کافی عرصہ قبل جی ٹی روڈ پر ٹرکوں کی ایک دوڑ ہوئی تھی, اس میں آخری انعام لینے پر یہ واہیات خطاب مجھے تاحیات عنایت ہوا تھا
-
This reply was modified 2 years, 8 months ago by
Sardar Sajid.
- local_florist 1 thumb_up 1 mood 5
- local_florist GeoG thanked this post
- thumb_up barca liked this post
- mood Bawa, Ghost Protocol, SAIT, Believer12, Atif Qazi react this post
10 Jul, 2020 at 1:43 pm #11استاد جی جناب۔۔۔ آپ زندہ ہیں۔؟۔ میں تو سمجھا آپ کب کے وفات پاچکے۔۔۔ بہرحال زندہ ہیں تو زندگی کا ثبوت دیتے رہئے گا، یہ نہ ہو کہ میں پھر غلط فہمی میں مبتلا ہوجاؤں۔۔۔
- thumb_up 4
- thumb_up Sardar Sajid, Ghost Protocol, barca, Atif Qazi liked this post
10 Jul, 2020 at 1:45 pm #12میں نے دریافت کیا “” کپتان فرض کرو اگر کبھی ہما تمہارے سر پر بیٹھ گیا تو مجھے فراموش تو نہیں کر دو گے”” خود فراموشی کی کیفیت میں یوں گویا ہوا “” بھولا تو اسے جاتا ہے جسے کبھی یاد کیا ہو”.
-
This reply was modified 2 years, 8 months ago by
Zinda Rood.
- thumb_up 2 mood 1
- thumb_up Sardar Sajid, Ghost Protocol liked this post
- mood Atif Qazi react this post
10 Jul, 2020 at 3:53 pm #13تحریر تو تاری بھائی ہی کی لگتی ہےسر تاری بھائی تو استاد الاساتذہ ہیں. ہم تو ان کے پیروں کی خاک بھی نہیں ہیں
میں استاد جی جناب کے نام سے لکھا کرتا تھا. کافی عرصہ قبل جی ٹی روڈ پر ٹرکوں کی ایک دوڑ ہوئی تھی, اس میں آخری انعام لینے پر یہ واحیات خطاب مجھے تاحیات عنایت ہوا تھا
Welcome to the Forum Ustad Je, Sardar Sahib.
- thumb_up 6
- thumb_up SAIT, Sardar Sajid, Bawa, Believer12, barca, Atif Qazi liked this post
10 Jul, 2020 at 5:33 pm #14تحریر تو تاری بھائی ہی کی لگتی ہےسر تاری بھائی تو استاد الاساتذہ ہیں. ہم تو ان کے پیروں کی خاک بھی نہیں ہیں
میں استاد جی جناب کے نام سے لکھا کرتا تھا. کافی عرصہ قبل جی ٹی روڈ پر ٹرکوں کی ایک دوڑ ہوئی تھی, اس میں آخری انعام لینے پر یہ واہیات خطاب مجھے تاحیات عنایت ہوا تھا
ان کو میسیج کیا تھا ..انہوں نے جواب تک دینا گوارا نہیں کیا
- local_florist 1 thumb_up 1 mood 3
- local_florist Sardar Sajid thanked this post
- thumb_up barca liked this post
- mood Believer12, Bawa, Atif Qazi react this post
10 Jul, 2020 at 6:42 pm #15السلام و علیکم استاد جی جناب صاحب دانشگردی پر خوش آمدید پی کے پولیٹکس، سیاست پی کے اور اب دانش گردی خوب گزرے گی جو مل بیٹھیں گے دیوانے لوگباوا جی،
دیکھ لیں زیدی صاحب کافی دنوں سے نظر نہیں آرہے ہیں ،آپ کہیں تو میں سردار صاحب کا خوش آمدید بھی کچھ دنوں کے لئے ہولڈ پر رکھ لیتا ہوں
10 Jul, 2020 at 9:48 pm #16باوا جی، دیکھ لیں زیدی صاحب کافی دنوں سے نظر نہیں آرہے ہیں ، آپ کہیں تو میں سردار صاحب کا خوش آمدید بھی کچھ دنوں کے لئے ہولڈ پر رکھ لیتا ہوں Zaidiگھوسٹ پروٹوکول بھائی
قاسم زیدی بھائی نے فورم پر داخل ہوتے ہی انے واہ بمباری شروع کر دی تھی
لگتا ہے اب کچھ آرام فرما رہے ہیں. فورم پر آتے تو ہیں لیکن اب بمباری سے گریز کرتے ہیں
اگر آپ کو یاد ہو تو استاد جی جناب صاحب اور آپ تقریبا ایک ہی وقت پر پی کے پولیٹکس پر نمودار ہوئے تھے
پی کے پولیٹکس اور سیاست پی کے پر استاد جی تبدیلی کے خواب آنکھوں میں سجائے ہوئے تھے. پتہ نہیں اب ان خوابوں کو تعبیر مل گئی ہے یا وہ خواب ٹوٹ چکے ہیں؟
اس تازہ ترین صورتحال پر استاد جی ہی روشنی ڈال سکتے ہیں
-
This reply was modified 2 years, 8 months ago by
Bawa.
11 Jul, 2020 at 1:20 am #19باوا جی، دیکھ لیں زیدی صاحب کافی دنوں سے نظر نہیں آرہے ہیں ، آپ کہیں تو میں سردار صاحب کا خوش آمدید بھی کچھ دنوں کے لئے ہولڈ پر رکھ لیتا ہوں Zaidiبہت شکریہ گھوسٹ صاحب، یاد رکھنے میں بھی کچھ نہ کچھ احساس اور اپنائیت کا عنصر شامل ہوتا ہے وگرنہ یہاں تو آجکل ھر طرف مطلبی ہا ہوکارہ مچارہتا ہے ۔
11 Jul, 2020 at 1:21 am #20 -
This topic was modified 2 years, 8 months ago by
-
AuthorPosts
You must be logged in to reply to this topic.