ایکٹو کورونا کیسز : پاکستان کا دنیا میں چھٹا نمبر ،
حکومت : پارکس بھی کھول دو
اس حکومت کی پالیسی آخر ہے کیا ، اگر تو ہرڈ ایمونٹی پالیسی ہے تو صاف صاف مانیں تاکہ اس کی ناکامی ان پر ڈالی جاسکے کیونکہ ماہرین کے مطابق اس صورت میں صرف ناکامی ہی ہونی ہے ، ڈاکٹر مالک نے جب پوچھا تھا کہ خدانخواستہ اگر ہزاروں لاکھوں افراد کی موت ہوئی تو ان کی ذمہ داری پر کس ڈالیں گے ، کس کا گریبان پکڑیں گے کیونکہ ابھی سے عمران خان کہہ رہے ہیں کہ جس طرح کا ایکشن وہ کرنا چاہتے تھے وہ نہیں ، اشرافیہ نے کردیا وغیرہ وغیرہ ، تب تو عمران خان کہہ رہے تھے کہ ساری ذمہ داری ان کی ہے مگر اب دوسروں پر ڈال رہے ہیں جس عوام سے لیکر اشرافیہ سب شامل ہے اپنی کوئی ذمہ داری نہیں لے رہے
