- This topic has 2 replies, 3 voices, and was last updated 1 year, 9 months ago by
Anjaan. This post has been viewed 356 times
-
AuthorPosts
-
21 Aug, 2020 at 6:22 am #1
مجھے بہت برا لگتا ہے جب کوئی میرے نظریہ، میری پسندیدہ سیاسی شخصیت، میرے شہر ، میرے وطن ، میرے والدین ، میرے مذہب وغیرہ کی برائی کرے، ان میں خامیاں نکالے ، ان پر تنقید کرے
ایسا کیوں ہوتا ہے؟ شاید اس لیے کہ میں نے ان کو اپنی پہچان بنا بیٹھا ہوں. ان کا انتخاب کر کے میں نے ان پر اپنی پسند کی سند عطا کی ہے. ان کا انتخاب کر کے مجھے لگتا ہے کے میں نے ایک بہت اچھا اور موزوں فیصلہ کیا ہے . اور اگر ان میں کوئی دوسرا خامی نکلے تو مجھے لگتا ہے کے کوئی میری پسند ، میرے فیصلہ اور میرے انتخاب کی صلاحیت پر حملہ کر رہا ہے. مجھے لگتا ہے کہ میں غلط ثابت ہو رہا ہوں ، میری سند اعتماد غلط ہے . مجھے لگتا ہے کے کوئی مجھ پر اور میری سوچ، سمجھ اور پہچان کی صلاحیت کو غلط ثابت کر رہا ہے اور خود کو غلط سمجھنا مجھے کہاں برداشت اور قبول ہے
مجھے بہت اچھا لگتا ہے جب میں کسی اور کے نظریہ، پسندیدہ سیاسی شخصیت، شہر ، وطن ، والدین ، بچوں اور مذہب وغیرہ کی برائی کروں ، ان میں خامیاں نکالوں ، ان پر تنقید کروں
مجھے لگتا ہے کے میری سوچ اور سمجھ اتنی ٹھوس اور اعلیٰ ہیں کے میں جو تنقید کر رہا ہوں وہ بلکل درست ہے. میں وہ دیکھ اور سمجھ رہا اور سکتا ہوں جو کوئی اور نہیں
میں اور میری منافقت
- local_florist 1 thumb_up 1
- local_florist Athar thanked this post
- thumb_up Believer12 liked this post
21 Aug, 2020 at 1:13 pm #2اگر دوسروں کی پسندیدہ چیزوں میں خامیاں تلاشنے کی بجاے اپنی پسندیدہ چیزوں کی خوبیان بیان کی جائیں تو معاشرے کا چہرہ ہی بدل جاتا ہےکسی نے کیاخوب کہا تھا کہ معاشرے کو بدلنے کا دعوی کرنے والے صرف اپنے اپنے گھر کو بدل لیں تو معاشرہ ایکدن میں بدل جاے گا
- thumb_up 1
- thumb_up JMP liked this post
21 Aug, 2020 at 1:44 pm #3اگر دوسروں کی پسندیدہ چیزوں میں خامیاں تلاشنے کی بجاے اپنی پسندیدہ چیزوں کی خوبیان بیان کی جائیں تو معاشرے کا چہرہ ہی بدل جاتا ہے کسی نے کیاخوب کہا تھا کہ معاشرے کو بدلنے کا دعوی کرنے والے صرف اپنے اپنے گھر کو بدل لیں تو معاشرہ ایکدن میں بدل جاے گا[/quote]
تلاشنے؟؟
ہا ہا ہا!نالائق کہیں بھی ہو پہچانا جاتا ہے
اور یاد رکھنا
انجان زندہ ہے
-
This reply was modified 1 year, 9 months ago by
Anjaan.
-
AuthorPosts
You must be logged in to reply to this topic.