Home › Forums › Hyde Park / گوشہ لفنگاں › اور سناؤ
- This topic has 7 replies, 5 voices, and was last updated 2 years, 8 months ago by
unsafe. This post has been viewed 1061 times
-
AuthorPosts
-
12 Sep, 2020 at 10:54 am #1رت بھیگی بھیگی تھی
مو سم حسیں تھا
ساتھی حسینہ قاتل تھی
آنکھوں میں جذبات کے شعلے بھڑک رہے تھے
اشارے سے قریب آنے کا حکم تھا
ارادہ کچھ سنگیں تھا
نیت مائل بہ گناہ تھی
قدم لڑکھڑانے ہی لگے تھے
کہ اچانک فون کی گھنٹی بجنے لگی محسوس ہوتا تھا کہ کانوں میں ہاتھی چنگھاڑ رہا ہو سٹپٹا کر آنکھ تو کھل گئی مگر چند لمحے سمجھ ہی نہیں آیا کہ کیا ہو رہا ہے کچھ دیر کے بعد جب حواس قابو میں آے فون کی طرف دیکھا تو وہاٹس ایپ گروپ میں موجود ایک دوست کا نام نظر آیا کہ جس سے طویل عرصہ ہوا بات چیت نہیں ہویی تھی
میں نے نیند میں ڈوبی آواز میں کہا ہیلو !!!
ابے تو سو رہا تھا؟ اس نے بے یقینی سے حیرت کا اظہار کیا
گھڑی پر نظر دوڑائی تو صبح کے تین بج رہے تھے
نہیں یوگا کررہا تھا-میں نے کچھ جھلاے ہوے انداز میں میں جواب دیا
اچھا تم یوگا کرلو ، میں بعد میں بات کر لوں گا -یہ کہہ کر اس نے فون رکھ دیا
اسکے بعد نیند کس کافر کو آنی تھی کچھ دیر تک کروٹیں بدل تے رہے پھر فون اٹھا کر دنیا جہاں کے غم میں ڈوب گئے
چند گھنٹوں کے بعد بستر سے اٹھ گئے ناشتے وغیرہ سے فارغ ہو کر سوچا دوست کو فون کرتے ہیں کہ ایسا کیا ہو گیا کہ اتنے طویل عرصہ کے بعد دوست کی یاد آگئی
میں نے فون کیا تو اس نے فورا اٹھا لیا جیسے انتظار ہی کررہا ہو
اور سنا کیا حال ہے؟ میں نے پوچھا
اسنے بھی آگے سے یہی سوال دھرادیا
کچھ دیر تکلفات کا دور چلتا رہا پھر کہنے لگا اور سناؤ کیا حال ہیں
دو چار مرتبہ کے بعد میں نے پوچھا بھائی سیدھا سیدھا مطلب کی بات کیوں نہیں کررہا کہ کس وجہ سے فون کیا تھا؟
کہنے لگا کہ یار وہ میں نے ایک منصوبہ بنایا ہے اسلام آباد کے نزدیک ایک ہاؤسنگ سوسایٹی شروع ہونے والی ہے سوچ رہا ہوں کہ اسمیں سرمایہ کاری کی جائے یہاں قیمتیں نہایت تیزی سے بڑھہ رہی ہیں تو فورا جتنی ہو سکے رقم بھیجو ، میرے کچھ اور بھی دوست احباب ہیں سب ملکر سرمایہ کاری کریں گے اور نفع کی تقسیم سرمایہ کاری کے حساب سے ہوگی .
پوچھا کہ بھائی کتنے انویسٹرز ہو گئے ہیں؟
یار ابھی تو تم سے ہی بات کی ہے -دوست نے کمال سادگی سے جواب دیا
تمہارے پاس کتنا سرمایہ ہے؟
کہنے لگا یار میرے پاس ہوتا تو تم سے کیوں رابطہ کرتا .
میں نے سوچا کہ کیا وزیر اعظم ہاؤس سے قربت کا نتیجہ ہے جو یہ شیخ چلی والے منصوبہ بنا رہا ہے
میں نے پاکستان میں کسی بھی قسم کی سرمایہ کاری سے معزرت کرلی اور اسکو ٹکا سا جواب دے دیا کہ میرا ایسا کویی ارادہ نہیں ہے
اس نے مایوسی سے فون رکھ دیا
اب نہ جانے کتنے برس بعد اسکا فون آے گا یا شاید نہ ہی آے12 Sep, 2020 at 11:52 am #2قیمتیں تو واقعی ہی بڑھ رہی ہیںہمارے دوست تو پرانی خریدوں کو بیچ کر منافع کمانےکا مشورہ دے رہے ہیں
- thumb_up 1
- thumb_up Ghost Protocol liked this post
12 Sep, 2020 at 5:45 pm #3پاکستان میں بیٹھے لوگوں کو اندازہ ہی نہیں ہم کتنی محنت سے کماتے ہیں پھر بھی ایسا نہیں کہ ہمارے پاس اتنے ہوں کہ دونوں ہاتھوں سے لٹا سکیں – مانا پاکستان میں پراپرٹی میں انویسٹ کرنے سے قیمتیں بڑھتی ہیں لیکن پیسے ہوں تو پہلے یہاں گھر کی قسطیں جلد ادا کر کے سود سے جان نا چھڑا لیں – سب سے زیادہ تو اپنے قریبی ہی طعنے دیتے ہیں اتنے سال ہو گئے باہر ہو کیا بنایا ہے – ایک پلاٹ ہی خرید لو – اس سب سے تنگ ہو کر میں نے بھی دو ہزار گیارہ میں ایک پلاٹ لیا مگر اس پر گھر بنانے کے لئے سرمایہ نہیں ہے – بھلے پلاٹ کی قیمت اتنے سالوں میں ڈبل سے زیادہ ہو گئی ہے مگر میں بیچوں تو تب – اپنوں سے اب سالوں سے مطالبہ آ رہا ہے اب اس پر گھر بھی بناؤ – اب میں وہاں گھر بناؤں جو میرے کسی کام کا نہیں یا یہاں دو گھروں کی قسطیں جلد ادا کروں – کہتے ہیں کوئی وقت تھا باہر والے خوب کمائی کر کے پاکستان میں محل کھڑے کر لیتے تھے مگر اب تو دنیا میں کہیں بھی ایسی اندھی کمائی نہیں ہے –- thumb_up 1
- thumb_up Ghost Protocol liked this post
12 Sep, 2020 at 8:28 pm #4میں تو اکثر یہ سوچتا ہوں کے پاکستان میں لوگ بہت پیسہ بناتے ہیں . شاید باقی ایسا نہیں سوچتے ہیں
لگتا ہے کے دوسری طرف کی گھاس صرف مجھے ہی ہری نظر آتی ہے
- thumb_up 1
- thumb_up Ghost Protocol liked this post
12 Sep, 2020 at 10:26 pm #5معاملہ یہاں سرمایہ کاری سے نفع کمانے کے موقع سے کچھ زیادہ تھا
بات توقعات کی تھی اسکی توقعات کتنی حقیقی یا غیر حقیقی تھیں
کئی سالوں کے بعد مجھے نفع بخش سرمایہ کاری کا موقع نظر آتا ہے میں اپنے تمام ممکنہ سرمایہ کاروں (جو میرے خیال میں سرمایہ کے ڈھیر پر بیٹھے ہیں ) کی لسٹ بناتاہوں انمیں سے پہلے شخص کو میں وقت کا دھیان رکھے بغیر فون کردیتا ہوں، انتہائی اعلی تعلیم یافتہ شخص ہونے اور طویل عرصہ انتہائی پیشہ ورانہ تجربہ رکھنے کے باوجود میں کسی قسم کا بزنس پلان نہیں بناتا ہوں، نہ مجھے یہ معلوم ہے کہ مجھے کل کتنا سرمایہ درکار ہے نہ میرے پاس نفع کا ہدف ہے نہ مجھے سر مایہ کاری کے دورانیہ کا اندازہ ہے نہ مجھے ملکی اور غیر ملکی کرنسی کی شرح تبادلہ اور اس کے اثرات کا اندازہ ہے ، نہ میرے پاس اپنا قابل ذکر سرمایہ ہے . ہاں اگر کچھ ہے تو وہ ہے صرف خواہش کہ کسی طرح میرے پاس ڈھیر سا سرمایہ آجاے میں مٹی کے مول زمین خریدلوں چند مہینوں میں زمین سونا بن جائے گی میں اسکو بیچ کر ڈھیر سارا نفع کماؤں گا اور اپنی پہلے سے نا آسودہ خواہشوں کو کرلوں گا
میری توقعات کیا تھیں؟؟ کہ جس دوست سے میں نے طویل عرصہ سے بات چیت نہیں کی ہے اسکے پاس سرمایہ ابل ابل کر باہر آرہا ہوگا ، وہ بھی ایک اپنے موقع کے انتظار میں بیٹھا ہوگا میں جیسے ہی انتہائی پر کشش اور نفع بخش سرمایہ کاری کا تذکرہ کروں گا وہ بغیر پوچھے ڈالروں کے انبار لگا دے گا اسکو نوجوانی میں ساتھ گزرے سہانے دن یاد ہوں گے کہ ہم لوگ مل کر کتنی مستیاں کرتے تھے ان لمحوں کے طفیل وہ مجھ سے کچھ سوال جواب نہیں کرے گا
اور جب میری ان بیوقوفانہ توقعات کے غبارے میں میرے دوست نے حقیقت پسندی کی پن چبهویی اور غبارہ ایک پٹاخہ کی آواز سے پھٹ گیا تو بجاے مجھے اپنی سادگی پر غصہ آتا میں اپنے دوست سے مایوس ہونے کے ساتھ ساتھ ناراض بھی ہو گیا- thumb_up 1
- thumb_up GeoG liked this post
13 Sep, 2020 at 5:11 am #6جی پی بھائی آپ اس حسین موسم میں ساتھی حسینہ قاتل جس کی آنکھوں میں جذبات کے شعلے بھڑک رہے تھے اسی سے کچھ پیسے ادھار لے لیتے … اپ کے دوست نے تو شاید اپ کو کوئی لینڈ لارڈ سمجھ کر فون کیا ہو گا
- mood 1
- mood Ghost Protocol react this post
13 Sep, 2020 at 6:50 am #7جی پی بھائی آپ اس حسین موسم میں ساتھی حسینہ قاتل جس کی آنکھوں میں جذبات کے شعلے بھڑک رہے تھے اسی سے کچھ پیسے ادھار لے لیتے … اپ کے دوست نے تو شاید اپ کو کوئی لینڈ لارڈ سمجھ کر فون کیا ہو گا
انسیف صاحب،
حسینہ کو ابھی پرچی پکڑوائی ہی تھی کہ اس شیخ چلی کو اپنے سہانے خابوں اور تشنہ خواہشوں کی تکمیل کے لئے میرا خیال آگیا اور نتیجہ
نہ خدا ہی ملا نہ وصالِ صنم- mood 1
- mood unsafe react this post
13 Sep, 2020 at 8:37 am #8انسیف صاحب، حسینہ کو ابھی پرچی پکڑوائی ہی تھی کہ اس شیخ چلی کو اپنے سہانے خابوں اور تشنہ خواہشوں کی تکمیل کے لئے میرا خیال آگیا اور نتیجہ نہ خدا ہی ملا نہ وصالِ صنمقرض کی پیتے تھے مے لیکن سمجھتے تھے کہ ہاں
رنگ لاوے گی ہماری قاتل حسینہ کی مستی ایک دن
- mood 1
- mood Ghost Protocol react this post
-
AuthorPosts
You must be logged in to reply to this topic.