Home Forums Hyde Park / گوشہ لفنگاں انا اور معیار

Viewing 13 posts - 1 through 13 (of 13 total)
  • Author
    Posts
  • JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #1

    شاید ہر کسی سے بات کرنا، ہر تحریر کا جواب دینا، ہر موضوع پر گفتگو میں حصہ لینا ہر شخص کے لئے ہر وقت ممکن نہ ہو. کبھی وقت کی کمی ہوتی ہے، کبھی علم کی، کبھی پسند ناپسند کی، کبھی دل نہیں چاہتا اور کبھی معیار ایسا نہیں ہوتاکہ ہر تانگہ میں سوار ہوا جاۓ . میرے خیال میں اکثر انا بھی آڑے آ جاتی ہے بحث، گفتگو ، سماجی رابطہ کو بڑھانے میں

    انا کا ہونا میری نظر میں کچھ غلط نہیں ہے. انا اکثر ایسا کچھ کرنے پر آمادہ کر لیتی ہے تو بغیر انا کے شاید ممکن نہ ہو. البتہ یہ ہمیشہ سوچتا ہوں کے بلند معیار انا کو مزید تقویت دیتا ہے یا انا معیار کو مزید بلند بناتی ہے . کبھی کبھار اپنی نظروں میں اپنی قدر و منزلت کا پاس انا کا سبب بن سکتا ہے یا سامنے والے کو یہ سوچنے پر مجبور کر دیتا ہے کے دوسرے میں انا ہے

    کبھی کبھار سامنے والے لی دوسرے شخص کے بارے میں غلط راے یہ تاثر پیدا کرتی ہے کے دوسرے شخص میں انا ہے اور اس سبب بات چیت مختصر ہوجاتی ہے یا ختم.

    یہ بھی سوچتا ہوں کہ کس قدر انا کا ہونا بہترہے اور کہاں انا کی شدت نقصاندہ ہو سکتی ہے .

    Zaidi
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #2

    ۔ جے ایم پی صاحب
    بہت خوب ، شاید اسی پیرائے میں ایک اور پہلو کی طرف بھی متوجہ ہوں کہ کیا لالچ ،انسانی ترقی اور تمدن میں انسانی اساسہ ثابت نہیں ہوئ ہے ؟ کیا تمام تر ترقی اور جدید معلومات اور ٹیکنالوجی کے حصول میں انسانی فطری لالچ اور طمع زر کا ھاتھ نہیں ہے ، کیا اچھے سے اچھا اور عمدہ سے عمدہ کی خواہش کے حصول میں ہونے والی کاوش کے پیچھے حصول زر اور پیسے کی تمنا کے امکان کو خارج از امکان قرار دیا جاسکتا ہے اور یہ کہا جاسکتا ہے کہ اس تمام انسانی ترقی کے پس پردہ محض انسانی بھلائ کو فروغ دینے کا جذبہ ہی کارفرما ہے ۔ آپ کی رائے کا انتظار رہے گا ۔

    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    #3
    دونوں پوسٹس جے بھای اور زیدی برادرکی بہت عمدہ اور مبنی بر حقیقت ہیں انا کے دونوں مثبت اور منفی پہلو موجود ہیں

    انا دراصل ایک ایسی کمزوری ہے جو انا پرست انسان کی ترقی کو روک سکتی ہے اس پر علم و تحقیق کے دروازے بند کر سکتی ہے اور بعض صورتوں میں اسے معاشرے میں ذلیل بھی کروا سکتی ہے اگر کسی بندے یا قوم میں انا مثبت پہلو سے موجود ہو تو وہ قوم ترقی کی معراج کو چھو سکتی ہے مثلا پاکستان کا کوی حکمران کہے کہ اسے پاکستان کو بھیک مانگے بٖغیر ترقی کی طرف لے جانا ہے تو ایسی انا کا فائدہ ہوگا

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Expert
    #4
    انا خودی و خودداری کی شکل میں ہو تو تعمیر ہے
    انا تکبر و غرور کی شکل میں ہو تو تباہی ہے

    کچھ لوگوں کے ساتھ میں اس لئے گفتگو نہیں کرتا ہوں کہ کہ مجھے انکی سوچ بچکانہ لگتی ہے ، کچھ لوگ میرے ساتھ اسی وجہ سے احتراز کرتے ہیں میرے گھر کا نظام بھی چل رہا ہے دیگر کا بھی یقین ہے کہ چل رہا ہوگا

    Anjaan
    Participant
    Offline
    • Professional
    #5
    Stick to the topic……..is the phrase I have often used. Never, it has been so potently applicable.

    JMP started a thread with very interesting topic, but before any discussion could take place, a totally new topic was thrown in. by Zaidi Sahib.

    I would request Zaidi Sahib to start a new thread on the topic he wanted to be discussed i. e

    کیا لالچ ،انسانی ترقی اور تمدن میں انسانی اساسہ ثابت نہیں ہوئ ہے ؟

    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    #6
    تمہاری یہ پوسٹ بھی آف ٹاپک ہے

    Stick to the topic……..is the phrase I have often used. Never, it has been so potently applicable. JMP started a thread with very interesting topic, but before any discussion could take place, a totally new topic was thrown in. by Zaidi Sahib. I would request Zaidi Sahib to start a new thread on the topic he wanted to be discussed i. e کیا لالچ ،انسانی ترقی اور تمدن میں انسانی اساسہ ثابت نہیں ہوئ ہے ؟
    Anjaan
    Participant
    Offline
    • Professional
    #7
    Tumhari Nahi……………..Aap ki
    • This reply was modified 2 years, 6 months ago by Anjaan.
    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #8
    انا خودی و خودداری کی شکل میں ہو تو تعمیر ہے انا تکبر و غرور کی شکل میں ہو تو تباہی ہے کچھ لوگوں کے ساتھ میں اس لئے گفتگو نہیں کرتا ہوں کہ کہ مجھے انکی سوچ بچکانہ لگتی ہے ، کچھ لوگ میرے ساتھ اسی وجہ سے احتراز کرتے ہیں میرے گھر کا نظام بھی چل رہا ہے دیگر کا بھی یقین ہے کہ چل رہا ہوگا

    بہترین محترم گھوسٹ پروٹوکول صاحب

    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #9

    ۔ جے ایم پی صاحب بہت خوب ، شاید اسی پیرائے میں ایک اور پہلو کی طرف بھی متوجہ ہوں کہ کیا لالچ ،انسانی ترقی اور تمدن میں انسانی اساسہ ثابت نہیں ہوئ ہے ؟ کیا تمام تر ترقی اور جدید معلومات اور ٹیکنالوجی کے حصول میں انسانی فطری لالچ اور طمع زر کا ھاتھ نہیں ہے ، کیا اچھے سے اچھا اور عمدہ سے عمدہ کی خواہش کے حصول میں ہونے والی کاوش کے پیچھے حصول زر اور پیسے کی تمنا کے امکان کو خارج از امکان قرار دیا جاسکتا ہے اور یہ کہا جاسکتا ہے کہ اس تمام انسانی ترقی کے پس پردہ محض انسانی بھلائ کو فروغ دینے کا جذبہ ہی کارفرما ہے ۔ آپ کی رائے کا انتظار رہے گا ۔

    Zaidi sahib

    محترم زیدی صاحب

    بہت شکریہ

    لالچ کے حصول میں اگر کسی اور کا حق مارا جاتا ہے، کسی کو دھوکہ دیا جاتا ہے، کسی کا ناجائز فائدہ اٹھایا جاتا ہے تو میرے خیال میں نقصاندہ ہے.

    اگر لالچ کسی میں جوش اور ولولہ پیدا کرتی ہے کے کچھ بہتر کیا جاۓ تو شاید نقصاندہ نہیں

    لالچ ہے کے دوسرے سے بہتر بنو تو میرے خیال میں قومی ترقی کی لئے ‘ موزوں ہے.

    میرے خیال میں ان تمام انسانی رویوں، کمزوریوں، صلاحیتوں وغیرہ کو فائدہ مند یا نقصاندہ اس وقت قرا دیا جا سکتا ہے جب اس کا مثبت یا منفی اثر کسی دوسرے یا کافی اور لوگوں پر پڑے

    Zaidi
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #10

    Zaidi sahib

    محترم زیدی صاحب

    بہت شکریہ

    لالچ کے حصول میں اگر کسی اور کا حق مارا جاتا ہے، کسی کو دھوکہ دیا جاتا ہے، کسی کا ناجائز فائدہ اٹھایا جاتا ہے تو میرے خیال میں نقصاندہ ہے.

    اگر لالچ کسی میں جوش اور ولولہ پیدا کرتی ہے کے کچھ بہتر کیا جاۓ تو شاید نقصاندہ نہیں

    لالچ ہے کے دوسرے سے بہتر بنو تو میرے خیال میں قومی ترقی کی لئے ‘ موزوں ہے.

    میرے خیال میں ان تمام انسانی رویوں، کمزوریوں، صلاحیتوں وغیرہ کو فائدہ مند یا نقصاندہ اس وقت قرا دیا جا سکتا ہے جب اس کا مثبت یا منفی اثر کسی دوسرے یا کافی اور لوگوں پر پڑے

    Great JMP sahib ,I totally agree with your point of view.However, when I written those few lines , I had something very specific in my mind and that is the role of greed in human progression .

    Consider the following . Its a quote from an old movie and pretty relevant to what I have written .  I was narrowing down my thoughts to a single point of what a greed could unleash in terms of advancements in society ( Specifically Capitalist ) and if the benefits of their research without the greed ,solely on humanitarian grounds,could ever be possible  ?

    New vaccine is out in no time … Billions of dollars were spent by not only Pharmaceutical companies but also the Governments around the globe. Could the breakthrough , in such a short time , ever be possible without infusion of money and the greed of the investors for the reward .  

    ” The point is, ladies and gentlemen, that greed, for lack of a better word, is good. Greed is right. Greed works. Greed clarifies, cuts through, and captures the essence of the evolutionary spirit. Greed, in all of its forms, greed for life, for money, for love, knowledge, has marked the upward surge in mankind “

    Now, that should stay out of the framework of Religion . Greed is haram in our religion , and rightly so.

    • This reply was modified 2 years, 6 months ago by Zaidi.
    Zaidi
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #11
    Stick to the topic……..is the phrase I have often used. Never, it has been so potently applicable. JMP started a thread with very interesting topic, but before any discussion could take place, a totally new topic was thrown in. by Zaidi Sahib. I would request Zaidi Sahib to start a new thread on the topic he wanted to be discussed i. e کیا لالچ ،انسانی ترقی اور تمدن میں انسانی اساسہ ثابت نہیں ہوئ ہے ؟

    وہ مجھے مل جائے گا ، ہوجائے گا میرا مگر
    پھر بھی اس کی جستجو کا مرحلہ رہ جائے گا ۔

    Anjaan
    Participant
    Offline
    • Professional
    #12

    جو نہ سمجھے وہ اناڑی ہے

    nayab
    Participant
    Offline
    • Professional
    #13
    انا کا ہونا بہتر ہے یا نقصان دے اسکا مطلب مجھے بس ا اتنا سمجھ میں آتا ہے کہ خودی جب خطرناک صورت اختیار کرنے لگے تو وہ انا کی شکل بن جاتی ہے جو کہ میری نظر میں سہی نہیں ہے میرا خیال ہے کہ خودی خود شناسی کا نام ہے خود کو جاننا سمجھنا اپنی ذمہ داریوں اور اپنے فرائض  کو اچھے سے سرانجام دینا  اپنی طاقتوں صلاحیتوں اور اختیارات کا ایسا استعمال کرنا  کہ جو خود کا فاٸدہ تو دے مگر اگلے کو انقصان نہیںاور جب یہ خودی انسان کو مغرور بناۓ تو وہ انا میں شمار کی جا سکتی ہے یعنی انسان خود کو برتر اور دوسرے کو کم تر سمجھنے لگے یا کسی بھی معاملے میں خود کو ہمیشہ درست اور دوسرے کو غلط تو یہ انا کی صورت بن جاتی ہے  جو معاشرتی اور گھریلو جھگڑوں کا سبب بنتی ہے اور جب سب اپنی جگہ پر اکڑے رہے اور فاصلے بڑھتے جاٸیں تو ایک انسان کی نظر میں دوسرے کی اہمیت کم ہو تو ایسی انا صرف نقصان دیتی ہے ۔۔۔ ضروری نہیں کہ میری اس منتق سے سب متفق ہوں مگر  یہاں یہ بات اس لیے بھی کی ہے کہ خودی کو انا میں بدل جانے کے دکھ اور نقصان کا میرا  اپنا ذاتی تجربہ بھی ہے

    :(

    • This reply was modified 2 years, 5 months ago by nayab.
Viewing 13 posts - 1 through 13 (of 13 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi