Home Forums Siasi Discussion امریکی صدارتی امیدواروں کی بحث

  • This topic has 8 replies, 3 voices, and was last updated 2 years, 8 months ago by JMP. This post has been viewed 440 times
Viewing 9 posts - 1 through 9 (of 9 total)
  • Author
    Posts
  • JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #1

    کل امریکی صدر کے عہدے کے لئے بر سر پیکار دو سیاسی رہنماؤں کے درمیان ہوئی بحث کو دیکھنے کے بے پناہ اشتیاق سے مغلوب ہو کر اس بحث اس دیکھا اور سماعتی ٹھنڈک ، صوتی سکوں ، قلبی اطمینان اور روحانی آسودگی کی نعمت سے اپنے آپ کو مالا مال کیا

    ایسا زندگی میں بہت ہی کم ہوا ہے کے جسکی توقع کی وہ توقع پوری ہوئی ہو. کل ان گنتی کے واقعات میں سے ایک واقعہ ہے جو توقعات پر پورا اترا .

    وقار، احترام ، منصب ، عوامی توقعات وغیرہ سب کو بے آبرو ہوتے دیکھا ، یہ سنا تھا کے بڑھاپا بچپن کی طرح ہوتا ہے اس کا بھی عملی مظاہرہ دیکھنے کا شرف حاصل ہوا . یہ دیکھ کر کوئی حیرت نہیں ہوئی کے دنیا کے سب سے طاقتور ملک کے صدر بننے کے لئے کوئی خاص قابلیت اور تجربہ کی ضرورت نہیں

    میں عمر کی اس حد پر ہوں جہاں محترم بائڈن صاحب ایک دو سال بعد قدم رکھیں گے اور محترم ٹرمپ چھ ایک سال بعد اور یہ دیکھ کر دل بھر آیا کے اگر وہ اس
    عمر میں اس مرتبہ تک پہنچ سکتے ہیں تو میں بھی پہنچ سکتا تھا مگر میری مکمل کوتاہیوں کے باوجود میں یہ مقام پستی حاصل نہ کرسکا .

    اگر یہی معیار ہے تو کیا معیار ہے

    Jack Sparrow
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #2
    جے صاحب آپ کی تھریڈ سمجھ تو نہیں آئی لیکن اتنا معلوم ہوا آپ ہمارے سہراب صاحب سے عمر میں پورے دس سال چھوٹے ہیں

    Sohraab

    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #3
    جے صاحب آپ کی تھریڈ سمجھ تو نہیں آئی لیکن اتنا معلوم ہوا آپ ہمارے سہراب صاحب سے عمر میں پورے دس سال چھوٹے ہیں Sohraab

    Jack Sparrow sahib

    محترم

    بہت عمدہ

    آپ تو بہت سادہ دل نکلے

    اس محفل میںاتنے موضوعات اور تحریریں ہیں پڑھنے اور سمجھنے کے لئے اور آپ میری تحریر سمجھنے کی کوشش کرنے لگ پڑے . جب مجھے خود سمجھ نہیں آتی تو دوسروں کے کیسے آ سکتی ہے

    مزاح برطرف جہاں تک محترم سہراب صاحب کا ذکر ہے، شائد انہی صفحات پر کہیں پڑھا تھا کے انہوں نے اپنی عمر کو پننتیس چھتیس سال بتائی تھی. میں اس عمر سے پچاس سال پہلے گزر چکا ہوں

    Sohraab sahib

    Anjaan
    Participant
    Offline
    • Professional
    #4

     میں اس عمر سے پچاس سال پہلے گزر چکا ہوں

    پھر تو یہ یاد ہو گا

    حسن داور
    Participant
    Offline
    • Expert
    #5

    And the topic is……

    Anjaan
    Participant
    Offline
    • Professional
    #6

    And the topic is……

    امریکی صدارتی امیدواروں کی بحث                       

    • This reply was modified 2 years, 8 months ago by Anjaan.
    حسن داور
    Participant
    Offline
    • Expert
    #7
    امریکی صدارتی امیدواروں کی بحث

    تو محترم جناب جان کے بھی اور اب صرف ایک ہی آئ ڈی سے آنے والے انجان صاحب پھر ٹوپک پر بات کریں نہ … خود بھی عمل کریں تاکے آنے والی نسل کے لیے مشعل راہ ہو اور ہم سب اسکو آپکی مثال دے سکیں

    Anjaan
    Participant
    Offline
    • Professional
    #8

    تو محترم جناب جان کے بھی اور اب صرف ایک ہی آئ ڈی سے آنے والے انجان صاحب پھر ٹوپک پر بات کریں نہ … خود بھی عمل کریں تاکے آنے والی نسل کے لیے مشعل راہ ہو اور ہم سب اسکو آپکی مثال دے سکیں

    میں قصوروار ہوں -غلطی انجانے میں ہوئ -بہر حال غلطی تو ہے کیسے بھی ہوئ ہو -آئندہ خیال رہے گا

    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #9

    امریکی صدارتی انتخابات پر ساری دنیا کی توجہ مرکوز رہتی ہے . اس کی وجہ شاید دنیا میں امریکی اقتصادی ، فوجی اور سفارتی حثیت ہے . پاکستان کے حوالے سے پاکستان میں ہندوستان اور امریکی انتخابات اہم ہو سکتے ہیں کے دونوں کے انتخابات کا ہماری خارجہ حکمت عملی پر اثر ہوسکتا ہے

    مختلف اخبارات اور جرائد میں اس بار ڈیموکریٹ امیدوار کی کامیابی کی توقعات کا اظہار کیا جا رہا ہے مگر کوئی بھی حتمی بات کرنے سے گریزاں ہے . موجودہ صدر کے حوالے سے بھی مختلف آراء گردش میں ہیں. کچھ حلقوں کے نزدیک موجودہ صدر اپنے پچھلے انتخابی منشور اور وعدوں میں سے اکثر پورے کر چکے ہیں اور اگر کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال نہ ہوتی تو انکی اقتصادی کامیابی کی بدولوٹ انکے دوبارہ جیتنے کے قوی امکانات تھے .

    اسی طرح کچھ حلقوں کی نظر میں موجودہ صدر امریکی معاشرے میں مزید تقسیم کا سبب بنے ہیں .

    عوام کے ایک بار حق راۓ دہندگی کے استعمال سے اگلے چار سال یا کہیں کہیں پانچ سال کا مستقبل داؤ پر لگ جاتا ہے. البتہ دوسرے فعال اداروں کی موجودگی کبھی کبھی مزید توڑ پھوڑ کو روکنے میں معاون ثابت ہوتی ہے اور کبھی کبھار مزید توڑ پھوڑ کو تقویت دیتی ہے .

    گو مجھے امریکا کی سیاست اور محرکات کا بلکل علم اور تجربہ نہیں ہے مگر امریکی انتخابت کا مشاہدہ اپنے اندر ایک کشش رکھے ہے اور اسی سبب کچھ نہ کچھ تجسس لگا رہتا ہے .

    امریکا کی اقتصادی اور سیاسی طاقت جہاں ایک طاقت ہے وہاں کسی بھی امریکی صدر کے لئے ایک امتحان بھی ہے.
    .

Viewing 9 posts - 1 through 9 (of 9 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi