Home Forums Health Knowledge امریکی اور جرمن کمپنیوں نے کورونا ویکسین تیار کرلی

  • This topic has 5 replies, 4 voices, and was last updated 2 years ago by shami11. This post has been viewed 411 times
Viewing 6 posts - 1 through 6 (of 6 total)
  • Author
    Posts
  • Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #1
    https://c.express.pk/2020/11/2103333-vaccine-1604944294-511-640x480.jpg

    فائزر اور بایوین ٹیک کمپنی کی تیارکردہ مشترکہ ویکسین کورونا مرض کو روکنے میں 90 فیصد مؤثر ثابت ہوئی ہے، تصویر میں ترکی میں ایک کارکن کے ہاتھ میں ویکسین نمایاں ہے (فوٹو: اناطولو نیوز ایجنسی)

    امریکی اور جرمن کمپنیوں نے مشترکہ طور پر کورونا ویکسین تیار کرلی جس کے بعد دنیا بھر میں ویکسین کے حصول کے معاملے پر کھلبلی مچ گئی، ٹرمپ نے امریکی کمپنی فائزر کو مبارک باد پیش کی ہے۔

    عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق مشہور ادویہ ساز امریکی کمپنی فائزر اور جرمن کمپنی بایون ٹیک نے مشترکہ طور پر ایک ویکسین کی وسیع پیمانے پر آزمائش کے نتائج ظاہر کیے ہیں اور اس میں 90 فیصد کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ یعنی یہ ویکسین 100 میں سے 90 افراد کو وائرس کے حملے سے بچاسکتی ہے۔

    اس کے بعد ایک جانب تو ان کمپنیوں کا شہرہ ہوگیا ہے تو دوسری طرف اب تک 10 لاکھ سے زائد افراد کو ہلاک کرنے والے کووڈ 19 مرض کو لگام دینے کی امید پیدا ہوئی ہے۔ توقع ہے کہ فائزر اور بایون ٹیک کی یہ ویکسین سال کے اختتام تک دستیاب ہوسکے گی۔

    ویکسین کو کئی ممالک کی آبادی پر بڑے پیمانے پر آزمایا گیا ہے اور تجزیہ کاروں کے توقع کے برعکس اس نے بہترین کارکردگی دکھائی ہے تاہم یہ اولین ابتدائی تجربات ہے اور ویکسین کی آزمائش اب تک جاری ہے جس کا سلسلہ دسمبر تک چلتا رہے گا۔ اس ماہ کے اختتام تک اس کا تمام سیفٹی ڈیٹا ظاہر کردیا جائے گا یہی وجہ ہے کہ کمپنیاں دن رات ویکسین پر کام کررہی ہیں۔

    فائزر کمپنی کے صدر دفاتر نیویارک میں ہیں جبکہ بایون ٹیک ایک چھوٹی کمپنی ہے جسے جرمنی اور یورپی سرمایہ کاری بینک کی مدد حاصل ہے۔ ان دونوں کمپنیوں نے کہا ہے کہ اب تک اس کے حفاظتی پہلوؤں پر خوش اسلوبی سے کام جاری ہے اور کوئی منفی ضمنی اثرات (سائیڈ افیکٹ) سامنے نہیں آئے ہیں۔ دوسری جانب ریگولیٹری اداروں نے کہا ہے کہ اگر یہ ویکسین 50 فیصد افراد کو بھی تحفظ دے سکے تو اس کی منظوری دے دی جائے گی۔

    نادان
    Keymaster
    Offline
      #2
      جو وائرس روز اپنی شکل تبدیل کر لیتا ہے اس کی ویکسین کیسے تیار ہو سکتی ہے ..لوگوں کو لوٹنے کا ھتیار  یا کوئی اور سازش ؟
      Aamir Siddique
      Participant
      Offline
      • Expert
      #3
      جو وائرس روز اپنی شکل تبدیل کر لیتا ہے اس کی ویکسین کیسے تیار ہو سکتی ہے ..لوگوں کو لوٹنے کا ھتیار یا کوئی اور سازش ؟

      منع کیا بھی تھا کہ نا دیکھا کریں حقیقت ٹیوی

      نادان
      Keymaster
      Offline
        #4
        منع کیا بھی تھا کہ نا دیکھا کریں حقیقت ٹیوی

        یہ حقیقت ٹی  وی کی خبر نہیں ..ریلائیبل  سورس کی ہے

        :serious:

        Aamir Siddique
        Participant
        Offline
        • Expert
        #5
        یہ حقیقت ٹی وی کی خبر نہیں ..ریلائیبل سورس کی ہے :serious:

        یہ ویکسین مہنگی رکھنا کسی کے حق میں نہیں ، دنیا میں کسی ایک شہر میں بھی کورونا بچا تو پوری دنیا غیر محفوظ ہے ، پولیو کی طرح اس ویکسین کا عام ہونا بھی اشد ضروری ہے

        shami11
        Participant
        Offline
        • Expert
        #6
        ویکسین میں دوسرے تبدیل شدہ وائرس کے ورژن بھی ڈال دئیے جائیں گے جو انہیں نیوٹرولائز کر دیں گے

        یہی کام دوسری ویکسین میں بھی کیا جاتا ہے

        فلو کی ویکسین میں دو سو سے زائد ورژن ہوتے ہیں

        جو وائرس روز اپنی شکل تبدیل کر لیتا ہے اس کی ویکسین کیسے تیار ہو سکتی ہے ..لوگوں کو لوٹنے کا ھتیار یا کوئی اور سازش ؟
      Viewing 6 posts - 1 through 6 (of 6 total)

      You must be logged in to reply to this topic.

      ×
      arrow_upward DanishGardi