Home Forums Internationl News امریکہ، روس اور یوکرائن

  • This topic has 6 replies, 4 voices, and was last updated 1 year ago by shami11. This post has been viewed 480 times
Viewing 7 posts - 1 through 7 (of 7 total)
  • Author
    Posts
  • Shirazi
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #1

    ‏یوکرائن کی پہلے روس سے منگنی ہوئی تھی وہ ١٩٩١ میں ٹوٹ گئی کہ لڑکا کماتا نہیں-

    اب محلے میں مشہور ہو گیا کہ یوکرائن کا امریکہ نام کے ایک مالدار لڑکے کے ساتھ چکر ہے اور وہ جلد ہی نیٹو نام کی رسم کرنے لگے ہیں-

    امریکہ اور روس کی کالج کے وقت کی دشمنی بھی ہے-
    ‏روس نے سمجھایا کے دیکھ یوکرائن تو میری عزت ہے- امریکہ صرف مجھے تنگ کرنے کے لئے یہ سب کر رہا ہے وہ تجھ سے پیار نہیں کرتا-

    پر یوکرائن کی آنکھیں تو امریکہ کی دولت کو دیکھ کر خیرہ ہو چکی تھیں-

    تو اس نے جواب دیا “جا پکھڑ جیا نہ ہوۓ تے میرا امریکہ تیرے دند پن دے گا”
    ‏امریکہ بھی یوکرائن کو دلاسے دیتا رہا کہ “میں اپنے برگر دوستوں کو کہوں گا روس سے گیس نہ لیں- یہ بھوکا مر جائے گا”

    روس کی گیس کی ایجنسی ہے نا-

    پر امریکہ یہ بھولگیا کہ روس کا ماما چین ولایت جا کر کافی امیر ہو گیا تھا-

    اس نے کہا “پت پیسے دی پرواہ نہ کر بس نیواں نہ ہوئیں”
    ‏یوکرائن روس کے چچا کی بیٹی بھی ہے تو اس کو کریمیا کالونی میں ایک پلاٹ دادا کی طرف سے وراثت میں ملا تھا-

    اب روس نے رپھڑ ڈال دیا کہ یہ پلاٹ دادا نے مجھے دیا تھا- اور بندے بیٹھا کر قبضہ کر لیا-

    یہ پیچھے ٢٠١٤ کی بات ہے یہ-
    ‏اب یوکرائن بڑی روئی دھوئی کہ “وے امریکہ اس کنجر کولوں میرا پلاٹ چھڑا”

    امریکہ جانتا تھا کہ روس کے پاس اس کے دادا سوویت یونین کی بڑی میگزین والی بندوق ہے تو وہ لڑنا نہیں چاہتا تھا-

    اس نے کہا کہ “چھوڑو ڈارلنگ ہم اس کو بھوک سے ماریں گے تم نیٹو والی رسم تو کرو پھر اس کو دیکھتے ہیں”
    ‏یہ خبر روس کو پہنچی تو اس نے اپنے دو چچا زاد کو کہا “یوکرائن کے گھر میں دو کمرے دراصل تمھارے ہیں- کر لو قبضہ کوئی اچی نیویں ہوئی میں ویکھ لاں گا”

    پھر وہی یوکرائن کا رونا امریکہ کے دلاسے

    امریکہ بھی کیا کرتا اس کے برگر دوست کہتے تھے “ہم روس سے گیس نہ لیں تو بار بی کیو کیسے ہو گا”
    : ‏یوکرائن کیونکہ پھر بھی امریکہ سے یاری بڑھائے جا رہی تھی تو اب سنا ہے روس کہہ رہا ہے “ہن میں تینوں چک کے لے جاں گا”

    اور وہ وڈی بندوق لے کر گھر سے نکل بھی پڑا ہے-
    : ‏اب تو محلے میں ایک نئی خبر مشہور ہے کہ ہو سکتا ہے جلد ہی روس کا ماما چین بھی اپنی پرانی منگ تائیوان اٹھا کے لے جائے-

    بڑا برا وقت چل رہا ہے جی اللہ ہر کسی کی بہو بیٹی کو محفوظ رکھے-

    آمین

    Shirazi
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #2
    US media is again going all out against Putin and Russia. They always rally behind military industrial complex and their war games. They are ignoring the fact that it takes two to tango. Putin asked for assurances that NATO won’t lure Ukraine to join alliance against Russia. If 🇺🇸 does same thing to China on Taiwan, Xi Jinping will invade Taiwan. After Cold War was over the onus was on USA, the victor, not to revive it.

    This wouldn’t have happened under President Trump. Biden on the other hand have long been puppet of Military Industrial Complex

    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    #3
    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    #4
    شیرازی جی لگتا ہے آپ کو ابھی بھی انٹرنیشنل سیاست کی سمجھ بوجھ نہی ہے ، خلیفہ جی کے مطابق عمران خان نے وہ کر دکھایا جو ستر سال میں نہی ہوا ، روسی صدر نے اربوں ڈالر پاکستان کو دے دیئے ہیں ، امریکا کی حالت پتلی ہو گئی ہے ، اور باجوہ صاحب کے غصے کی وجہ سے وہ اپنا فون بند کر کے انڈر گراؤنڈ ہو چکے ہیں

    Guilty
    Participant
    Offline
    • Expert
    #5
    اگر ھسٹری پر نطر ڈالی جائے تو ۔۔۔۔ پتہ چلتا ہے کہ ۔۔۔۔۔۔ روس یوکرائین حملہ ۔۔۔۔۔۔۔ روس افغا نستان حملے ۔۔۔۔۔۔ کا ۔۔۔۔۔ انگلش ورژن ہے ۔۔۔۔۔۔۔

    سابقہ روس افغا ن حملے میں ۔۔۔۔۔۔ بھی ۔۔۔۔ پا کستان کو ۔۔۔۔۔ آگے لگا یا گیا تھا ۔۔۔۔۔ یو ایس ایڈ ۔۔۔۔۔ ڈالروں کے منہ کھو لے گئے تھے ۔۔۔۔۔۔

    حا لیہ روسی ۔۔۔۔ یوکرین حملے میں ۔۔۔۔۔ پا کستان کے وزیراعظم کو ۔۔۔۔ کریملن بلا کر ۔۔۔۔۔ پھا رو ۔۔۔۔۔ بنا لیا گیا ہے ۔۔۔۔۔۔

    اب ہوسکتا ہے کہ ۔۔۔۔۔ ماضی کے ۔۔۔۔ مشرف ۔۔۔ ضیاء الحق ۔۔۔۔۔ کی طرح ۔۔۔۔ ڈالروں ۔۔۔۔ کی بوریاں ۔۔۔۔۔ پا کستان پہنچا دی جائیں ۔۔۔۔۔۔

    اور ۔۔۔۔۔ ڈالر والی طوائف کو ۔۔۔۔ ایک بار پھر ۔۔۔۔۔ جنگی مجرے  کی ۔۔۔۔۔ رونق ۔۔۔۔ بنا یا جائے ۔۔۔۔ قوی امکانا ت ہے ۔۔۔۔ حالات و واقعات کی ۔۔۔۔ مکمل ۔۔۔ وٹ نیس ۔۔۔۔۔ آچکی ہے ۔۔۔۔۔۔۔

    • This reply was modified 1 year ago by Guilty.
    muhammad moazzam niaz
    Participant
    Offline
    • Member
    #6
    پاکستان ایک نیا، کمزور، بدحال اور تھکا ماندہ سا ملک ھے۔ اس حساب سے اتنی زیادہ غیرت اور طعنے اچھی بات نہیں۔ ھم موجودہ جغرافیائی شکل میں قائم رھیں، ھر دن ایک کارنامہ ھے۔ کیونکہ ھمارے کرتوت بحیثیت مجموعی قوم کے اس کے بلکل الٹ ھیں۔ لہاذا معجزہ کہنا بھی غلط نہ ہوگا۔ 
    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
Viewing 7 posts - 1 through 7 (of 7 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi