Thread:
افواج پاکستان کا طریقہ واردات
Home › Forums › Siasi Discussion › افواج پاکستان کا طریقہ واردات
- This topic has 200 replies, 21 voices, and was last updated 2 years, 9 months ago by
Bawa. This post has been viewed 6921 times
-
AuthorPosts
-
14 Jul, 2020 at 3:43 am #1قرار نامہ
تیرا جولائی دو ہزار بیسپچھلے کچھ ماہ سے ایک خاص قسم کی خبریں تواتر سے میڈیا کی زینت بن رہی ہیں . یعنی ..فلاں ریٹائرڈ جنرل کو کسی سویلین محکمے کی سربراہی سونپ دی گئی ہے …اسی سلسلے میں … آج صبح جیو نیوز سے وابستہ صحافی احمد نورانی کا سوشل میڈیا پر گردش کرتا ایک ٹویٹ نظر آیا جو کچھ یوں تھا
A WhatsApp
اہم اعلان “اگرکوئی حاظرسروس یاریٹائرڈ“جرنل”ہماری کوتاہی یاغفلت کی وجہ سےکسی سول عہدےسےابھی تک محروم ہیں توبرائےمہربانی“عہدہ”لکھ کر 420 پرمیسج کریں، تاکہ نااہل سویلینز کوعہدوں سےہٹاکر“تبدیلی”لائی جاسکے۔ ہم نےآپکےکہنےپردھرنےاسی لئےدیےتھےکہ آپکو عہدوں پر بٹھایا جا سکے۔”
ظاہر ہے میں اکیلا ہی نہیں بیشمار لوگ یہ محسوس کر رہے ہیں کہ موجودہ حکومت میں فوج اپنے پاؤں ان محکموں تک بھی پھیلا رہی ہے جو ماضی کی حکومتوں میں اس سے محفوظ رہے تھے …کچھ ہفتوں پہلے …ای ایف ایس اے ایس …یعنی یورپین فاؤنڈیشن فار ساؤتھ ایشیا سٹڈیز …کا ایک مضمون پڑھنے کا موقع ملا جس میں کم و بیش انہی خیالات کا اظہار کیا گیا تھا کہ عمران خان حکومت کے دوران فوج کا اثر و رسوخ اور کنٹرول اتنا بڑھ چکا ہے کہ جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی
مضمون کی تفصیلات تو آپ دئیے گئے لنک سے جان سکتے ہیں مگر میں بحث کی غرض سے لب لباب اردو میں بیان کیے دیتا ہوں
رائیٹر کے مطابق فوج ..دفاعی اور خارجہ امور کے ساتھ اپنا کنٹرول فنانس، کامرس، داخلہ، ریلویز، سی پیک، اور میڈیا مینجمنٹ وغیرہ پر بھی قائم کر رہی ہے ..کابینہ میں اہم ترین وزارتیں ان لوگوں کے پاس ہیں جن کے اسٹیبلشمنٹ سے دیرینہ تعلقات ہیں ..جب کرونا وائرس کو مس ہینڈل کی گیا تو فردوس عاشق اعوان کی چھٹی کروا کا عاصم باجوہ کی تقرری ہوئی جو فوج کی اس خواہش کی عکاسی کرتی ہے کہ ادارہ جاتی اصلاحات ہوں، سی پیک کی صورت میں بڑے بارے انویسٹمنٹ پروجیکٹ ہوں، یا کہ کرونا جیسا بحران ..فوج اپنا بیانیہ سامنے لانا چاہتی ہے..اور خبروں کو اپنے لحاظ سے کنٹرول کرنا چاہتی ہے …جب عمران خان نے لاک ڈاؤن پر کوئی فیصلہ نہ کیا تو آرمی نے اپنے طور پر لاک ڈاؤن کا اعلان کیا اور خود ہی نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم کردیا جس کی اصل سربراہی لیفٹننٹ جنرل حمود الزمان کے پاس ہے …اسد عمر اس محکمے کا صرف ایک فگر ہیڈ ہے جس کے پاس کوئی پالیسی اختیار نہیں
مزید برآں ..چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹری سابقہ فوجی ہیں
نیا پاکستان پروگرام جس میں ہزاروں لاکھوں کی تعداد میں گھر بنانے کے منصوبے شامل ہیں ..اس کی سربراہی بھی ریٹائرڈ جنرل کو دے دی گئی ہے
پاکستانی فوج دنیا کی وہ شاید واحد فوج ہے جس کو دفاعی معاملات کے علاوہ دیگر بزنسز چلانے کی بھی اجازت ہے ..فوجی فاؤنڈیشن کے نام پر فوج شوگر ملوں، سیریل اور کارن، فرٹیلائز، پلاسٹک ..پاور جنریشن، سیمنٹ ، تعلیم اور ہیلتھ کیئر وغیرہ کے کاروبار چلاتی ہے …مضمون کے مطابق ..فوجی فاؤنڈیشن اور اس سے منسلک بزنسز کی کل مالیت بیس بلین امریکی ڈالر کے لگ بھگ ہے …ان فوجی بزنسز کو بے تحاشا حکومتی سبسڈی دی جاتی ہے …عسکری ادارے ہونے کی وجہ سے کوئی اوربزنسز ان کے ساتھ مقابلہ کرنے کے قابل نہیں اور ڈرا دھمکا کر بھگا دیا جاتا ہے ..دوسرے الفاظ میں ملک میں ایک متوازی ریاست قائم ہے …ساتھ ساتھ فوج حکومت سے مزید مالی رعایات حاصل کرنے کے لیے اٹھارویں ترمیم کو رول بیک کرنا چاہتی ہے ..اور پیپلز پارٹی پر پریشر قائم کرنے کے لیے کبھی سابقہ جنرل پاشا کے سندھ گورنر بننے کی خبریں آتی ہیں تو کبھی زرداری پر مقدمات
فوج نے ویلنگ اور ڈیلنگ پر مکمل عبور حاصل کرلیا ہے جس کا ثبوت بلوچستان میں نون حکومت کی تبدیلی اور سینیٹ چیئرمین کا انتخاب تھا
اب میرا کچھ تبصرہ
اگرچہ اس مضمون میں کوئی ایک بھی چیز نئی نہیں ..یہ صرف ایک عمومی راۓ کو تقویت دیتا ہے… سب سے اہم چیز مضمون کے آخر میں دیا گیا ایک سمری سٹیٹمنٹ تھا کہ فوج کے نزدیک عمران خان میں لیڈرانہ صلاحیتیں نہیں ہیں اور یہ ایک ایسا لیڈر ہے جس میں فیصلہ سازی کی قوت نہیں …میری رائے میں فوج کو اس کا ابتدائی اندازہ کچھ ماہ بعد ہی ہوگیا تھا جب اسد عمر اینڈ کمپنی آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں ناکام رہے تھے …فوج نے براہ راست فنانس سٹیٹ بینک اور ایف بی آر میں اپنے بندے لگا دے ہیں اور وہی معاملات کو سدھارنے کی کوششیں کر رہے ہیں …لیکن معاملات ان سے بھی نہیں ٹھیک ہورہے …اگر ایک عام پاکستانی سے بھی یہ پوچھا جاۓ جو کسی حد تک بھی آزادنہ راۓ رکھتا ہو اور کسی پارٹی کا غلام نہیں تو وہ بھی یہ مانے گا معاملات بہتر ہونے کی بجاۓ خرابی کی طرف گامزن ہیں …ملک خاص طور پر پنجاب میں لوڈ شیڈنگ ..مہنگائی اور پیٹرول کی قیمتوں نے عمران خان سے وابستہ خواب کافی حد تک توڑ دئیے ہیں
لیکن اہم سوال یہ ہے کہ کیا ان افواہوں میں کچھ وزن ہے بھی کہ نہیں کہ مقتدر حلقوں کی طرف سے حکومت کو دسمبر تک کا وقت دیا گیا ہے؟
میری راۓ میں ایسا ضرور ہوا ہوگا کہ حکومت کو کو معاملات درست کرنے اور کارکردگی دکھانے کا کہا گیا ہوگا …مگر اگر کارکردگی نہ دکھائی گئی تو کیا حکومت کی چھٹی ہوجاۓ گی؟نہیں بلکل نہیں …موجودہ چھ مہینے کے اختتام پر حکومت کو مزید نو مہینے دے دیے جایئں گے …اور ان نو مہینوں کے بعد مزید چھ ماہ …اور یہ یوں یہ سلسلہ موسیقی جاری رہے گا اور نئے الیکشن کا وقت آجاۓ گا
میں کوئی سیاسی تجزیہ نگار نہیں …صرف معاملات کو سالوں سے ظہور پذیر ہوتے دیکھا ہے …آج تک بھی کبھی کارکردگی، کرپشن، نااہلی ، یا سکینڈل کی وجہ سے حکومت نہیں گئی …فوج نے صرف اس وقت جمہوری حکومت کا تختہ الٹا ہے جب جمہوری حکمرانوں نے فوج کے کٹھ پتلی حکمران کی حیثیت سے کام کرنے سے انکار کیا …فوج کو بائی پاس کرکے انڈیا اور افغان پالیسی مرتب کرنے کی کوشش کی ..فوج کو آنکھیں دکھائیں …یا ڈان لیکس جیسی چالاکیاں کی گئیں
جمہوریت کا بوریا بستر گول کرنے کے بعد ..میڈیا میں کرپشن کی داستانیں پھیلانا کون سا مشکل کام ہے ..لیکن میری راۓ میں فوج کے عمران خان کو ہٹانے کا کوئی منصوبہ قابل عمل نہیں لگتا …دونوں کو ایک دوسرے کی اشد ضرورت ہے …عمران خان نے نہ پچھلا الیکشن خود جیتا تھا اور نہ ہی اس کی پارٹی اگلا الیکشن خود جیت سکتی ہے …لہٰذا عمران خان اور اس کی پارٹی کو فوج کے پولیٹیکل ونگ سے زیادہ کچھ نہیں کہا جاسکتا …فوج کا معاملا یہ ہے کہ عمران خان سے زیادہ فرمانبردار جمہوری حکمران فوج کو نہ کبھی ملا ہے اور نہ کبھی ملے گا
میری اپنی رائے میں وزیراعظم کا عھدہ ہی ایسا ہے جو ہر اس انسان کو بغاوت پر آمادہ کردیتا ہے جس میں ایک تنکا برابر بھی خود داری اور آنا ہوتی ہے ..جونیجو جیسا یس مین ضیاالحق کی نافرمانی پر اتر آیا …جرنیلوں پر کمیشن بنانے کے خواب دیکھنے لگا …اور اسمبلیاں تڑوا بیٹھا …عمران خان ایک دلچسپ کیس اسٹڈی ہے کیونکہ اس نے پبلک فنڈنگ سے ہسپتال بنایا ..لیکن جب آپ کو مانگنے کی عادت پڑ جاۓ …ملک ملک دوسرے سربراہان سے ملاقاتوں کے دوران امداد مانگی جاۓ ..امداد نہیں تو قرض مانگ لیا جاۓ تو پہلی چیز جو انسان کے اندر سے رخصت ہوتی ہے وہ اس کی انا خودداری اور آنر ہوتا ہے
مجھے یاد ہے کہ جب دنیا میں کرونا وائرس پھیل رہا تھا اور پاکستان میں اس کے اثرات ظاہر ہونا شروع نہیں ھوئے تھے تو اس وقت بھی عمران خان کا یہی واویلا تھا کہ پوری دنیا کے ممالک کو کرونا کی وجہ سے پاکستان کے قرضے معاف کردینے چاہئیں …واجب الادا اقساط کو مؤخر کر دینا چاہئے …مزید قرض دینا چاہئے اور پاکستان کی مدد کرنی چاہیے وغیرہ وغیرہ
فوج کو یہ امید ضرور تھی کہ اچھی کارکردگی سے نہ سہی تو کم از کم بھیک کے ذریعے سے ہی سہی ..پاکستان کا دال پانی چلتا رہے گا …اور عمران نے اپنے بس میں جو تھا وہ کیا …عرب لیڈروں کی ڈرائیوری تک کی لیکن بھیک ہر وقت نہیں ملتی …ایک وقت ایسا آتا ہے کہ بھیک دینے والوں کو یہ اندازہ ہوجاتا ہے کہ یہ پیشہ ور بھکاری ہے اور وہ اس پر مزید ترس کھانا بند کردیتے ہیں ….اور تو اور مجھے زیادہ دکھ اس بات کا ہے کہ بھیک کا وائرس ملک کے دوسرے اداروں میں بھی پھیل گیا اور اور ایک سٹنگ چیف جسٹس نے دیکھا دیکھی بذریعہ بھیک ڈیم بنانے کے خواب دیکھنا شروع کردئیے
اب پچھلے دوسالوں میں متعدد ایسے واقعات ھوئے ہیں جب عمران خان نے یا حکومت نے ایک پوزیشن لی ہو مگر فوج نے مداخلت کرکے اس سے الٹ کام کیا ہو …یہ ایک منتخب لیڈر کے لیے شرم کا مقام ہونا چاہیے مگر عمران نے سب گوارا کیا کیونکہ نہ صرف اس کے اندر کا آنر ختم ہوچکا ہے بلکہ اندر سے اسے خود بھی پتا ہے کہ اس نے انتخاب خود نہیں جیتا اسے جتوایا گیا ہے
لہذا جیسے ہی اپوزیشن یا میڈیا کی طرف سے کچھ پریشر پڑتا ہے ..وہ کسی نہ کسی سابقہ جرنیل کو سویلین ادارے کا سربراہ بنادیتا ہے …اب کس کافر صحافی کی اوقات ہے کہ حاضر یا سابقہ جنرل کے نیچے ہونے والی کرپشن پر چوں بھی کرسکےکچھ تجزیہ نگاروں کا یہ موقف بھی ہے کہ فوج مزید عمران کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتی …اس لیے اس سے چھٹکارا حاصل کرنا فوج کے اپنے مفاد میں ہے ..کیا واقعی اس نقطہ نظر میں بھی کوئی وزن ہے؟
نہیں بلکل غلط …میڈیا پر مکمل کنٹرول کے بعد فوج کے خلاف کوئی سٹوری باہر نہیں آسکتی …پھر فوج کو فکر کرنے والی کیا بات؟ عوام کا فوج (یہاں میری عوام سے مراد پنجابی عوام ہے) پر مکمل اعتماد ہے …سوشل میڈیا بھرا پڑا ہے فوج کے حمایتیوں سے …اگر مہنگائی لوڈ شیڈنگ وغیرہ کچھ مسئلہ ہے تو اس کا منفی اثر فوج پر نہیں پڑ رہا …اور قمر باجوہ تک تو بلکل بھی نہیں …بقول اوریہ مقبول جان …باجوہ کی سپہ سالاری کے فیصلے تو آسمانوں پر ھوئے تھے
کیا زرداری یا بلاول اپنا اختیار آئے دن فوج کے ہاتھوں سرینڈر کریں گے؟ کیا نواز شریف تین دفعہ فوج کے ہاتھوں ذلیل ہونے کے بعد اب عمران سے بھی زیادہ وفا دار بن جاۓ گا …کیا شہباز شریف پر بھروسہ کیا جاسکتا ہے جوکہ اپنے بھائی کے خلاف بغاوت کرکے پارٹی پر قبضہ کرنے کا حوصلہ تک نہیں رکھتا؟
ان سب سوالوں کا جواب نفی میں ہے …فوج کے پاس عمران سے بہتر آپشن نہیں ہے …اور سب سے اہم بات یہ کہ کسی اور کو اگر اقتدار دے بھی دیا جاۓ تو حالات تبدیل ہونے میں کئی سال لگیں گے …اور ویسے بھی اصل اقتدار تو عمران خان کے پاس ہے بھی نہیں …تو کیا یہ بہتر نہیں کہ فوج خود ہی لگی رہے اور حالات بہتر ہوجائیں …کیا پتا کوئی اور نائن الیون جیسا واقعہ ہوجاۓ اور پاکستان کی لاٹری نکل آئے …ہوسکتا ہے فوج کے اصلاحاتی منصوبے رنگ لائیں اور کچھ سالوں میں بہتری نظر آنا شروع ہوجاۓ …یہ بھی ممکن ہے کہ عمران خان کو اگلے ایک دو سالوں تک حکومت کا تجربہ ہوجاۓ اور وہ ملک کا رخ موڑ دے؟
فوج کے مطلق میں راۓ ہمیشہ سے یہ رہی ہے کہ یہ عام طور پر دور رس منصوبہ بندی نہیں کرتے …گارگل کی مہم ہی لے لیں ..بس یہ توقع کرتے رہے کہ انڈیا انٹرنیشنل بارڈر پر جنگ نہیں کرے گا …اپنے ایئر چیف تک کو خبر نہیں دی کہ وہ ہی کچھ فضائی کور دے سکتا …اور نہ ہی بھارتی بوفورز توپوں کی صلاحیتوں کا صحیح اندازہ کیا جس نے پاکستانی فوجیوں کا بینڈ باجا بجا دیا
ہر چیف کو پتا ہوتا ہے کہ اس نے تین سے چھ سال رہنا ہے …لہٰذا جوکچھ سمیٹنا ہے وہ انہی سالوں میں سمیٹ لو …اپنے ساتھیوں کو اہم سویلین پوزیشنز پر لگوادو ..کیونکہ ریٹائر ہونے کے بعد وہ مزے نہیں …لہذا جو لوگ سوال کرتے ہیں کہ باجوہ نے ملک اناڑی کے ہاتھ میں دے کر تباہ کردیا وہ آرمی چیف کی ذہنیت کو سمجھتے نہیں ..اس کے پاس بھی دو سوا دو سال اور ہیں ….اس نے وہ فیصلہ کرنا ہے جو اس کے اور اس کے ساتھیوں کے بہترین مفاد میں ہو …اور وہ فیصلہ یہ نہیں کہ عمران جیسے تابعدار لیڈر کو تبدیل کردیا جاۓ …بلکہ یہ کہ کیسے عمران خان کو اگلے تین سال بغیرسیاسی بھونچال کے پورے کروائے جائیں
اپنے اس مضون کے آخر میں اس سازشی تھیوری پر واپس آتا ہوں ..کیا فوج نے واقعی عمران کو چھ ماہ اور دے دیے ہیں …اور .عمران ان چھ ماہ میں کیا کرسکتا ہے
پچھلے دنوں ٹویٹر پر ایک لطیفہ سنا تھا …میرے اس مضمون کا اختتامیہ اس سے بہتر نہیں ہوسکتا
کسی بادشاہ نے ایک شخص کو اسی دن فوری موت کی سزا سنائی ..اس شخص نے التجا کی کہ بادشاہ سلامت ..اگر آپ میری سزا دو سال تک ملتوی کردیں تو میں آپ کے گھوڑے کو اڑنا سکھا سکتا ہوں ..اس کے بعد آپ میری سزا معاف کردیں ..اور اگر نہ کرسکا تو موت کی سزا دے دیں
بادشاہ کو بہت حیرانی ہی کہ گھوڑا کیسے اڑ سکتا ہے مگر کچھ سوچ کر اس نے سزا پر عمل درامد دوسال کے لیے روک دیا
بعد میں لوگ اس سخص سے پوچھتے ہیں کہ یار یہ تم نے کیا پاگل پن کیا
اس پر اس شخص نے ہنس کر جواب دیا کہ یار مجھے تو دو سال کی زندگی مل گئی اور کیا چاہیے …ہوسکتا ہے میں ان دو سالوں میں قدرتی موت مر جاؤں یا بادشاہ کا انتقال ہوجاۓ …اور یا پھر کیا پتا کہ شاید گھوڑا ہی اڑنا سیکھ جاۓ- local_florist 3 thumb_up 7
- local_florist GeoG, Bawa, Amir Ali thanked this post
- thumb_up shami11, Zaidi, Ghost Protocol, Jack Sparrow, حسن داور, Democrat, Believer12 liked this post
14 Jul, 2020 at 4:13 am #2قرار اس کا حل کیا ہے ؟ عدلیہ ، سیاست دان سب اسی در پر سجدہ کرتے ہیں- thumb_up 6 mood 1
- thumb_up GeoG, Ghost Protocol, Bawa, Muhammad Hafeez, Democrat, Believer12 liked this post
- mood Zaidi react this post
14 Jul, 2020 at 4:23 am #3قرار اس کا حل کیا ہے ؟ عدلیہ ، سیاست دان سب اسی در پر سجدہ کرتے ہیںاس کا کوئی فوری حل نہیں ہے .جبتک کہ پنجاب کی اکثریت فوج کے خلاف نہ ہو جاۓ ..ہر چیف اپنی اپنی ڈاکٹرن ساتھ لاتا ہے اور وہ کسی جماعت سے خوش اور کسی سے ناراض ہوتا ہے
ہوسکتا ہے اگلا چیف شہباز کو پسند کرتا ہو …یا عمران کو نکال کر پارٹی میں سے ہی کسی کو نمائشی حکمران بنا دے
یاد رہے کہ ہر چیف کی پہلی ترجیح تین سال کو چھ میں بدلنا ہوتا ہے
میں ذاتی طور پر ملاوٹ پسند نہی کرتا …اگر سو فیصد تابعدار میسر ہے تو شہباز جیسے فیک کی کیا ضرورت ہے
- thumb_up 7
- thumb_up Ghost Protocol, Jack Sparrow, Bawa, shami11, Amir Ali, Democrat, Believer12 liked this post
14 Jul, 2020 at 5:06 am #5امید ہے ہمشہ کی طرح باوا جی اس چول نامے پر اپنا تبصرہ کریں گیں ۔۔۔یا پھر چول کو گلے لگا کر اس کے ساتھ کھڑے ہو کر نعرے لگئیں گیں ۔۔۔دیکھتے جائیں کہ اونٹ کس کرواٹ بیٹھتا ہے؟
-
This reply was modified 2 years, 11 months ago by
مومن.
- mood 3
- mood Ghost Protocol, Bawa, Aamir Siddique react this post
14 Jul, 2020 at 5:13 am #6قرار اس کا حل کیا ہے ؟ عدلیہ ، سیاست دان سب اسی در پر سجدہ کرتے ہیںاس کا کوئی فوری حل نہیں ہے .جبتک کہ پنجاب کی اکثریت فوج کے خلاف نہ ہو جاۓ ..ہر چیف اپنی اپنی ڈاکٹرن ساتھ لاتا ہے اور وہ کسی جماعت سے خوش اور کسی سے ناراض ہوتا ہے ہوسکتا ہے اگلا چیف شہباز کو پسند کرتا ہو …یا عمران کو نکال کر پارٹی میں سے ہی کسی کو نمائشی حکمران بنا دے یاد رہے کہ ہر چیف کی پہلی ترجیح تین سال کو چھ میں بدلنا ہوتا ہے میں ذاتی طور پر ملاوٹ پسند نہی کرتا …اگر سو فیصد تابعدار میسر ہے تو شہباز جیسے فیک کی کیا ضرورت ہےیہ بھی تو ممکن ہے کہ عمران خان گزشتہ دو سال سے سلاجیت کا استعمال کرکرکے آئیندہ سال ہی اتنی قوت پکڑ لے کے باجوہ کی کھرک ختم کرسکے
؟
-
This reply was modified 2 years, 11 months ago by
Zaidi.
- mood 4
- mood GeoG, Jack Sparrow, Bawa, shami11 react this post
14 Jul, 2020 at 5:38 am #7قرار صاحبتھوڑی تصحیح فرما لیں ۔۔۔۔
آپ نے فرمایا کہ ۔۔۔۔۔ فوج نےس وقت جمہوری حکومت کا تختہ الٹا ہے جب جمہوری حکمرانوں نے فوج کے کٹھ پتلی حکمران کی حیثیت سے کام کرنے سے انکار کیا ہے ۔۔۔
جو کہ سراسر درست نہیں ہے ۔۔۔۔ دوسرے یہ جو مذا حیہ بات کی جارھی ہے کہ ۔۔۔ فوج نے موجودہ حکومت کو ۔۔۔ دسمبر تک کا وقت دیا ہے ۔۔۔ وہ بھی نہا یت بے سری بات ہے ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تاریخ بتا تی ہے کہ ۔۔۔۔ پا ک فوج نے ۔۔۔۔ اسلام آباد پر حملہ ھمیشہ اس وقت کیا ۔۔۔۔۔ جب پا ک فوج کے جنگ لڑنے کا وقت ہوجا تا تھا ۔۔۔۔
جرنل ایوب کے حملے کے بعد ۔۔۔۔ پینسٹھ کی جنگ لڑائی گئ ۔۔۔
جرنل یحییٰ کے مارشلاء کے بعد ۔۔۔۔ ڈھاکہ کی جنگ لڑائی گئی ۔۔۔۔
ضیاء الحق کے حملے کے بعد ۔۔۔۔۔ روسی مجا ھد ینی جنگ لڑائی گئی ۔۔
جنرل مشرف کے حملے کے بعد ۔۔۔۔۔ دھشت گردی کی جنگ لڑائی گئی ۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس حسا ب سے ۔۔۔۔ اگر تو چین کی موجودہ ۔۔۔۔ بھارت پر پیش قد می کے بعد ۔۔۔۔ علاقے میں چین بھارت پا کستان ۔۔۔ جنگ کا وقت ہوگیا ہے
تب ہوسکتا ہے ۔۔۔۔ جرنل با جواہ ۔۔۔۔۔ اسلام آباد پر حملہ کردے ۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور اگر ۔۔۔ ابھی چین کی جنگ پھیلنے کا شیڈول لیٹ یا لمبا ہے ۔۔۔ تب ۔۔۔۔ عمران خان کی حکومت پر حملہ نہیں ہوگا ۔۔۔۔
اور عمران خان کی مذ احیہ حکومت ۔۔۔۔ چلتی رھے گی ۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
-
This reply was modified 2 years, 11 months ago by
Guilty.
- thumb_up 1 mood 5
- thumb_up Muhammad Hafeez liked this post
- mood Ghost Protocol, Jack Sparrow, Bawa, shami11, GeoG react this post
14 Jul, 2020 at 6:45 am #8Covid-19 seems to saved IK but he is still not out of woods yet, Qazi Faiz Esa factor can be crucial if he survived current onslaught so lawyers has to play their role now rather let him be weakened and then it becomes easier for Establishment to find another drama.It will be very hard for Militablishment to kick IK out and one major factor in my opinion that they know that IK will not go quietly like NS and even if he goes i will not be surprised if he join hands with thieves of other parties in the name of saving democracy or the string pullers has to leak a video from their archives to discredit him so much that he can`t show his face in public, foreign funding case can be another tool used at the right moment if and when required.
- thumb_up 6
- thumb_up Zaidi, Ghost Protocol, Jack Sparrow, Bawa, shami11, brethawk liked this post
14 Jul, 2020 at 7:00 am #9امید ہے ہمشہ کی طرح باوا جی اس چول نامے پر اپنا تبصرہ کریں گیں ۔۔۔یا پھر چول کو گلے لگا کر اس کے ساتھ کھڑے ہو کر نعرے لگئیں گیں ۔۔۔دیکھتے جائیں کہ اونٹ کس کرواٹ بیٹھتا ہے؟
مومن جی پہلے شک تھا آج یقین ہو گیا کہ آپ اور ہور چوپو والی برادری میں کچھ زیادہ کچھ فرق نہیں ؟؟
- mood 3
- mood Ghost Protocol, Bawa, shami11 react this post
14 Jul, 2020 at 8:11 am #10حاصل مطالعہاس نے وہ فیصلہ کرنا ہے جو اس کے اور اس کے ساتھیوں کے بہترین مفاد میں ہو …اور وہ فیصلہ یہ نہیں کہ عمران جیسے تابعدار لیڈر کو تبدیل کردیا جاۓ …بلکہ یہ کہ کیسے عمران خان کو اگلے تین سال بغیرسیاسی بھونچال کے پورے کروائے جائیں
اگر فوج ایسا ہی سوچتی ہے تو اسکی حمایت کرنی چاہئے -عمران کو ہر حالت میں پانچ سال پورے کرنے چاہییں.
موجودہ حالات میں فوج دو ہی صورتوں میں انتہائی قدم اٹھا سکے گی
١) اگر پائی کا سائز چھوٹا ہو کر اتنا چھوٹا ہوجاے کہ پوری پائی ہضم کرکے بھی اسکا پیٹ خالی رہ جائے
٢) یا پھر معاشی بد حالی سے عوام سڑکوں پر آجایں اور خانہ جنگی کا خطرہ بڑھ جائے
پھر ممکن ہے مزید قومی حکومت جیسی ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا جائے.
پنجاب کے عوام کے اٹھ کھڑے ہو نے کا امکان منفی دو سو سے بھی کم ہے فوج نے نہ انکے محبوب رہنما کو پھانسی لگائی ہے اور نہ ہی اس وقت کسی قسم کی نظریاتی جنگ جاری ہے لہذا اس محاز پر بھی راوی چین ہی چین لکھ رہا ہے عمران حکومت مندر وغیرہ بنانے جیسے غیر ضروری اور تباہ کن اقدامات سے پرہیز کرتی رہی تو عوام رو دھو کر گزارہ کرتی رہے گی14 Jul, 2020 at 8:28 am #11عوام کا فوج (یہاں میری عوام سے مراد پنجابی عوام ہے) پر مکمل اعتماد ہے
قرار صاحب۔۔۔۔۔
آپ پنجابیوں کو انڈراسٹیمیٹ کررہے ہیں۔۔۔۔۔
پنجابیوں نے تو سکندر اعظم کے پچھواڑے میں تیر گھسا کر اُس کو واپس مقدونیہ کی طرف بھاگنے پر مجبور کردیا تھا(یہ مفہومی جملہ میرا نہیں ہے البتہ اِس فورم پر لکھے گئے انتہائی پُر مزاح جملوں میں سے ایک ہے) ۔۔۔۔۔
™©
۔
۔
پسِ تحریر۔۔۔۔۔
کل پرسوں آپ کی تحریر پر سنجیدگی سے کچھ لکھنے کی کوشش کروں گا۔۔۔۔۔
-
This reply was modified 2 years, 11 months ago by
BlackSheep.
14 Jul, 2020 at 9:19 am #12قرار اس کا حل کیا ہے ؟ عدلیہ ، سیاست دان سب اسی در پر سجدہ کرتے ہیں۔
اس بات کو آپ اس طرح سمجھ سکتے ہیں کہ ۔۔۔۔۔
جیسے علاقے کا تھا نیدا ۔۔۔ تمام جرائم کا با دشاہ ہوتا ہے اور سارے اڈے ۔۔۔۔ تھا نیدا کے درپہ سجدہ کیے بغیر اپنا بزنس کر نہیں سکتے ہیں ۔۔۔
اس طریقے سے فوج علاقے کی جرائم کی بادشاہ تھانیدار ہے ۔۔۔۔ عد لیہ نیب بیوروکریٹ سیا ست دان پارٹیاں ۔۔۔ سب جرائم کے بادشاہ کی آشیر باد کے بغیر چل نہیں سکتے ۔۔۔
اس لیئے ان سب کو بوجہ رائج قانون تھا نیداری ۔۔۔ و۔۔۔۔ قانونِ بد معاشی ۔۔۔۔ سجد ہ تو کرنا پڑے گا ۔۔۔۔ ۔
آپ کو لگے گا کہ یہ مذاق ہے ۔۔۔۔ پر نہیں طاقت بد معا شی غنڈ ہ گردی کا یہی ۔۔۔۔ سکہ رائج الوقت نظام ہے جو چل رھا ہے ۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
-
This reply was modified 2 years, 11 months ago by
Guilty.
14 Jul, 2020 at 9:31 am #13عمران خان کی موجودہ حکو مت میں ۔۔۔۔ سا بقہ جرنیلوں اور جی ایچ کیو ۔۔۔۔ کی دست درازیوں سے مجھے ایک قصہ یاد آگیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سنا ہے سندھ کے ایک دیہی علاقے میں ۔۔۔ ایک زمیندار ۔۔۔۔ اپنے بیٹوں کی شادی کروادیتا تھا ۔۔۔ اور شا دی کے بعد بیٹوں کو سعودی عرب پیسہ کما نے بھیج دیتا تھا ۔۔۔۔
جب بیٹے سعودی عرب چلے جاتے ۔۔۔۔۔ زمیندار ۔۔۔۔ بیٹوں کی نئی نویلی بیویوں کے بستر میں گھس جاتا ۔۔۔۔ اور بہوویں ۔۔۔۔ سسر کی طاقت اور رسوخ کے چپ رھتیں ۔۔۔
یہ بھی ہوا کہ ۔۔۔۔زمیندار نے اپنے بیٹوں کی طلاق کرواکر نئی دلہنیں ۔۔۔ گھر لے آیا ۔۔۔۔ اپنے کنٹرولد بیٹوں کی بیویوں کے بستر میں گھس گیا ۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اگر موجودہ حکومت کا جا ئزہ لیں تو ۔۔۔۔ یہی نظر آتا ہے کہ ۔۔۔۔ پا ک فوج نے عمران خان کی حکومت بنوائی ۔۔۔۔ اور پھر ۔۔۔۔ کمزور عمرانی حکومت کے بستر میں جی ایچ کیو خود گھس گیا ہے ۔۔۔۔۔۔
ویسے کتنے مزے کی بات ہے ۔۔۔۔ بستر کسی کا ہو ۔۔۔۔ اور گھسا کوئی اور ہو ۔۔۔۔۔
۔۔
۔۔۔۔۔۔۔
-
This reply was modified 2 years, 11 months ago by
Guilty.
- mood 6
- mood Jack Sparrow, Ghost Protocol, Bawa, shami11, GeoG, brethawk react this post
14 Jul, 2020 at 12:16 pm #1414 Jul, 2020 at 1:53 pm #15تبدیلی اس وقت تک نہیں آئے گی جب تک پنجابی اپنی بے غیرتی نہیں چھوڑیں گے
آپ نے جو نکتہ اٹھایا اِنہی خطوط پر سالوں پہلے ایم کیو ایم کے ایک حامی نے ایک انتہائی پولیٹیکلی اِن کریکٹ لطیفہ سُنایا تھا۔۔۔۔۔
۔
۔
قیامت کی کچھ نشانیاں۔۔۔۔۔
مہاجر حکومت کرے گا۔۔۔۔۔
سندھی محنت کرے گا۔۔۔۔۔
پٹھان کو لڑکی پسند آئے گی۔۔۔۔۔
میمن بدمعاشی کرے گا۔۔۔۔۔
بہاری پیسے خرچ کرے گا۔۔۔۔۔
پنجابی بے غیرتی چھوڑ دے گا۔۔۔۔۔
۔
۔
اِس ایک آخری نشانی پر حاظرین کی اکثریت کا خیال تھا کہ قیامت نہیں آنے والی۔۔۔۔۔
™©
14 Jul, 2020 at 2:19 pm #16قرار صاحب۔۔۔۔۔ آپ پنجابیوں کو انڈراسٹیمیٹ کررہے ہیں۔۔۔۔۔ پنجابیوں نے تو سکندر اعظم کے پچھواڑے میں تیر گھسا کر اُس کو واپس مقدونیہ کی طرف بھاگنے پر مجبور کردیا تھا(یہ مفہومی جملہ میرا نہیں ہے البتہ اِس فورم پر لکھے گئے انتہائی پُر مزاح جملوں میں سے ایک ہے) ۔۔۔۔۔™© ۔ ۔ پسِ تحریر۔۔۔۔۔ کل پرسوں آپ کی تحریر پر سنجیدگی سے کچھ لکھنے کی کوشش کروں گا۔۔۔۔۔
یہی بلکہ جب منگول چین و عرب میں کشتوں کے پشتے لگا رہے تھے تب بھی وہ پنجاب فتح نہیں کرسکے تھے
- thumb_up 1
- thumb_up Bawa liked this post
14 Jul, 2020 at 7:17 pm #17حاصل مطالعہ اگر فوج ایسا ہی سوچتی ہے تو اسکی حمایت کرنی چاہئے -عمران کو ہر حالت میں پانچ سال پورے کرنے چاہییں. موجودہ حالات میں فوج دو ہی صورتوں میں انتہائی قدم اٹھا سکے گی ١) اگر پائی کا سائز چھوٹا ہو کر اتنا چھوٹا ہوجاے کہ پوری پائی ہضم کرکے بھی اسکا پیٹ خالی رہ جائے ٢) یا پھر معاشی بد حالی سے عوام سڑکوں پر آجایں اور خانہ جنگی کا خطرہ بڑھ جائے پھر ممکن ہے مزید قومی حکومت جیسی ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا جائے. پنجاب کے عوام کے اٹھ کھڑے ہو نے کا امکان منفی دو سو سے بھی کم ہے فوج نے نہ انکے محبوب رہنما کو پھانسی لگائی ہے اور نہ ہی اس وقت کسی قسم کی نظریاتی جنگ جاری ہے لہذا اس محاز پر بھی راوی چین ہی چین لکھ رہا ہے عمران حکومت مندر وغیرہ بنانے جیسے غیر ضروری اور تباہ کن اقدامات سے پرہیز کرتی رہی تو عوام رو دھو کر گزارہ کرتی رہے گیگھوسٹ پروٹوکول صاحب
آپ کو یاد ہے کہ پچھلے سال فوج نے قربانی دیتے ھوئے فوجیوں کی تنخواہیں نہ بڑھانے کا اعلان کیا تھا ..لیکن اس سال فوج نے فوجیوں کے لیے بیس فیصد اضافہ کردیا ہے …یعنی پچھلی قربانی سود کے ساتھ وصول کی جا رہی ہے جبکہ سویلینز کو اضافہ تو درکنار ان کی پنشن تک روکنے کی خبریں اخبارات کی زینت بن رہی ہیں ..لہٰذا میرا خیال نہیں پائی کا سائز اگلے کچھ سالوں میں اتنا چھوٹا نہیں ہوگا کہ فوج کو اپنے حصے کی فکر پڑ جاۓجہاں تک عوام کے احتجاج کی بات ہے تو اس پر مجھے وہ پرانا لطیفہ ہی ذہن میں آرہا ہے کہ ایک بادشاہ اپنے عوام کے سوۓ ہوے جذبات کو جگانا چاہتا تھا….اس نے ٹیکس وغیرہ لگا کر دیکھ لیا مگر کام نہ بنا ..پھر اس نے شہر کے گیٹ پر ایک شخص مقرر کردیا جوکہ اندر آنے والے ہر شخص کو ایک چھتر لگا کر اندر بھیجتا تھا …بادشاہ نے سوچا کہ شاید عزت نفس پر حملہ عوام کو جگا دے گا
آخرکار کچھ دنوں کے بعد معزز شہریوں کا ایک وفد بادشاہ کی خدمت میں حاضر ہوتا ہے کہ بادشاہ سلامت گیٹ کے باہر ایک لمبی لائن لگ جاتی ہے لہذا درخواست ہے کہ چھتر مارنے والے ایہلکاروکی تعداد میں اضافہ کیا جاۓ تاکہ لائن نہ لگےقومی حکومت والے آپشن میں بھی کوئی وزن نہیں لگتا ..موجودہ حکومت جیسی بھی ہے مضبوط ہے …لیکن بھانت بھانت کے لوگوں پر مشتمل حکومت بنانی گئی تو کمزور ہوگی اور حالات بہتر ہونے کا کوئی امکان نہیں ہوگا
مزید یہ کہ زرداری کو ان-ہاؤس تبدیلی چاہیے ..کیونکہ اگر نئے الیکشن ہو بھی گئے تو انہیں سندھ کے علاوہ کچھ نہیں ملے گا ..لہذا اس کے پاس نئے الیکشن کا مطالبہ کرنے کی کوئی تک نہیںنون لیگ موجودہ اسمبلی سے اقتدار میں نہیں آنا چاہے گی ..اس کی اسٹیبلشمنٹ سے کوئی ڈیل بھی ہوتی ہے تو وہ اگلے الیکشن میں اپنی اکثریت کے بل بوتے پر اقتدار میں آنا چاہیں گے ..جوکہ پی پی کے لیے قابل قبول نہیں ہوگا
سب سے اہم بات …پاکستان کے مسائل اتنے زیادہ ہیں کہ کوئی اور حکومت دو تین سال میں ٹھیک کر بھی نہیں سکتی …پی پی دور میں ایکسپورٹس پچیس بلین ڈالر تھیں جوکہ نواز دور میں بائیس بلین ڈالرز تک آچکی تھیں ..اور موجودہ حکومت بھی اس میں بہتری لانے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے …ایکسپورٹس مزید نیچے جارہی ہیں ..بہتر ہے موجودہ حکومت برقرار رہے فوج کی فنانس ٹیم پانچ سال میں شاید کوئی تبدیلی لے ہی آئے
-
This reply was modified 2 years, 11 months ago by
Qarar.
- thumb_up 1
- thumb_up Ghost Protocol liked this post
14 Jul, 2020 at 8:38 pm #18پاکستانی فوج کے پاس اب کوئی لوٹنے کے لئے مال غنمت تو نہیں ہے دوسری ریاستوں پر اب حملے نہیں کر سکتے کیوں کہ وہ پھینٹی لگاتے ہیں … … جہاد انہوں نے ترک کر دیا .. روزی روٹی کا بندوبست بھی کرنا ہے .. وہ یا تو امریکا کرتا ہے یا پھر اپنی ہی عوام پر حملہ اوار ہو کر …جب کچھ عرصے بعد یہ جنرل اسلامی تاریخ اور ارتھغرل جیسے ڈرامے دیکھتے ہیں تو ان کو اپنا ماضی یاد اتا ہے پھر حکومت پر حملہ آور ہو جاتے ہیں … … تقریباً زیادہ تر جنرل ریتیرمنٹ کے بعد دوسرے ملکوں میں چلے جاتے ہیں … یہ یہاں تو بس وقت پاس کرنے کے لئے نوکری کرتے ہیں …جو بلکل ہی تھکے ہووے افسر ہوتے ہیں ان کو اپنے ہی ملک میں سول اداروں میں دوبارہ نوکری دی جاتی ہے .. جہاں پہ وہ ان اداروں میں رہنے والے سول لوگوں کے دماغ کی پی ٹی کرتے رهتے ہیںایک اور بات مزائل بھی ہزاروں کی تعداد میں بنا رہے ہیں .. ان کے ایندھن بھی عوام سے پورا کیا جاتا ہے …
-
This reply was modified 2 years, 11 months ago by
unsafe.
- thumb_up 1 mood 2
- thumb_up Zaidi liked this post
- mood BlackSheep, Ghost Protocol react this post
14 Jul, 2020 at 9:08 pm #19جب کچھ عرصے بعد یہ جنرل اسلامی تاریخ اور ارتھغرل جیسے ڈرامے دیکھتے ہیں تو ان کو اپنا ماضی یاد اتا ہے پھر حکومت پر حملہ آور ہو جاتے ہیں
™©
جہاد انہوں نے ترک کر دیا™©
-
This reply was modified 2 years, 11 months ago by
BlackSheep.
- mood 1
- mood unsafe react this post
15 Jul, 2020 at 8:44 am #2015 جولائی – تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جانے والا ایک دن
جب ترک قوم نے سڑکوں پر نکل کر، ٹینکوں کے سامنے لیٹ کر اور اپنی جانیں قربان کرکے فوجی بغاوت ناکام بنا دی تھی#July15 #15Temmuz #NeverForget pic.twitter.com/MFzbWX4Ar9— ترکی اردو (@TurkeyUrdu) July 14, 2020
-
AuthorPosts
You must be logged in to reply to this topic.