Home Forums Siasi Discussion ارتغرل ڈرامے والا میوزک لگا کر پڑھیے

Viewing 3 posts - 1 through 3 (of 3 total)
  • Author
    Posts
  • #1
    Sardar Sajid
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    • Threads: 13
    • Posts: 98
    • Total Posts: 111
    • Join Date:
      9 Jul, 2020
    • Location: Rawalpindi

    Re: ارتغرل ڈرامے والا میوزک لگا کر پڑھیے

    مندرجہ ذیل تحریر بیگ گراونڈ میں ارطغرل ڈرامے والا میوزک لگا کر پڑھی جائے

    ال چنگڑل! بیسویں صدی کے اواخر اور اکیسویں صدی کے اوائل میں کھائی قبیلے کے خاندان شغلیہ کی تاریخ سے ماخوذ ایک عظیم الشان داستان

    مکاری, بد دیانتی اور خباثت کی سیاہی سے لکھی اس کہانی کا آغاز گورنر ہاؤس لاہور کی ایک نیم تاریک راہداری سے ہوتا ہے جہاں گوالمنڈی میں مقیم کھائی قبیلے کے سردار صاحب جنرل جیلانی مرحوم کی خدمت میں اپنے گول مٹول صاحبزادے, مٹھائی کے ایک نمبر ٹوکرے اور بی اے کی دو نمبر سند کے ہمراہ حاضر ہوئے اور اپنے بیٹے کو کسی مناسب سی جگہ سیٹ کرنے کی استدعا کی. نجانے یہ مٹھائی کا کمال تھا یا صاحبزادے کے چہرے کا جمال, جنرل صاحب بھاگم بھاگ کابینہ کی میٹنگ میں پہنچے, کندھے پر موجود ٹاکی کی مدد سے گرد آلود کرسی کو جھاڑا اور ال چنگڑل صاحب کو وہاں براجمان کر دیا. کیریئر کونسلنگ سے وابستہ افراد کے لیے اندھا دھند سیٹنگ کا یہ وقوعہ کلاسیک کا درجہ رکھتا ہے

    جنرل جیلانی کی نواز یافتہ اس متبرک کرسی سے شروع ہونے والا یہ سفر تقریبا چار دہائیوں پر محیط ہے جس دوران خاندان شغلیہ نے بہت سے نشیب و فراز دیکھے, نشیب کے دورانیے میں وہ مشکل دنوں کے لئے مال و اسباب جمع کرتے اور فراز کے دوران ہانپتے کانپتے فرار کا راستہ اختیار کرتے

    کھائی قبیلے کو تلاش تھی ایک ایسے مقام کی جہاں ان کی آنے والی نسلیں پروان چڑھ سکیں اور ان کے اس عظیم المرتبت اور اوالعزم فرزند نے اس خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے جو ان تھک کوششیں اور کاوشیں بروئے کار لائیں وہ تاریخ کے اوراق میں انتہائی سیاہ حروف سے لکھی جائیں گی. سعودی عرب سے سوئٹزرلینڈ اور دبئی سے لے کر برطانیہ تک خیموں کے جال بچھانے کے ساتھ ساتھ آنے والی نسلوں کے لیے زر و جواہرات اور قیمتی اشرفیوں کے انبار بھی لگا دیے گئے تاکہ وہ اپنی زندگیاں مکمل ہڈحرامی کے ساتھ بسر کر سکیں

    اس ہوش ربا تاریخی داستان کے بیشتر کردار فی زمانہ ایک فرنگی ملکہ کے زیر سایہ بدیسی سرزمین پر مقیم ہیں اور بقیہ کردار پر پھیلائے کھڑے ہیں

    لطف نہیں آیا? مسٹر فراڈیے والا گانا لگا کر دوبارہ پڑھیے

    • This topic was modified 4 months, 1 week ago by الشرطہ. Reason: Thumbnail Added
    #2
    Guilty
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 0
    • Posts: 5598
    • Total Posts: 5598
    • Join Date:
      6 Nov, 2016

    Re: ارتغرل ڈرامے والا میوزک لگا کر پڑھیے

    شریف خاندان کو خدا نےصنعت ۔۔۔۔ کاروبار ۔۔۔۔ دولت ۔۔۔۔ خاندان ۔۔۔ اقتدار ۔۔۔۔ رائے ونڈ محل ۔۔۔ لندن محل ۔۔۔۔  قطری ۔۔۔ سعودی ۔۔۔ بھارتی ۔۔۔ ریال ۔۔۔ ڈالروں ۔۔۔۔ اربوں کھربوں ۔۔۔۔ سے ایسا نواز ۔۔۔۔۔

    کہ ٹٹ پونجیئے  ۔۔۔۔۔۔ صبح و شام ۔۔۔۔۔۔ دیکھ دیکھ ۔۔۔۔ غش کھا تے ہیں ۔۔۔۔

    کبھی کہتے ہیں ۔۔۔۔ گوالمنڈی کے قبیلے کو ۔۔۔۔۔  جنرل جیلا نی نے اقتدار کیوں دیا ۔۔۔

    کبھی کہتے ہیں ۔۔۔۔ شریفوں کو ۔۔۔۔ خدا ۔۔۔۔ صنعت و دولت ۔۔۔ اربوں کھربوں کیوں دئیے ۔۔۔۔۔

    کبھی کہتے ہیں ۔۔۔۔ شریف صبح کو ۔۔۔۔ حلوہ پوری کیوں  کھا تا ہے ۔۔

    کبھی کہتے ہیں ۔۔۔ ہوٹل میں کھانا کیوں کھا یا ۔۔۔۔۔

    کبھی کہتے ہیں ۔۔۔۔ ایون فیلڈ ۔۔۔۔ پر ۔۔۔ چٹہ رنگ ۔۔۔ کیوں کروایا ۔۔۔۔۔

    کبھی ۔۔۔۔ ایون فیلڈ اپارٹمنٹ ۔۔۔ کی سیڑھیوں ۔۔۔ دویواروں ۔۔۔ کو ۔۔۔ لاتیں ۔۔۔ ٹکریں مار کر ۔۔۔ سکون تلاش کرتے ہیں۔۔۔۔۔

    • This reply was modified 4 months, 2 weeks ago by Guilty.
    #3
    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 753
    • Posts: 9043
    • Total Posts: 9796
    • Join Date:
      12 Oct, 2016
    • Location: Pakistan

    Re: ارتغرل ڈرامے والا میوزک لگا کر پڑھیے

    اس میں کوئی شک نہی پاکستان تحریک انصاف کی انتھک محنت کی وجہ سے پاکستان کی تاریخ بدل گئی ہے

    انہوں نے پاکستان کے پانچ سال تاریخ سے حذف کرکے دشمن کی چوکی ہی اڑا دی

    حکومت کی پوری کوشش ہے کے بچے مطالعہ پاکستان پڑھ کر بڑے ہو کر لڑکے فواد چوہدری اور لڑکیاں فردوس عاشق اعوان بنیں

Viewing 3 posts - 1 through 3 (of 3 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi