Home Forums Non Siasi احمدی برداری سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر عبدالقادر فائرنگ سے ہلاک

Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 20 total)
  • Author
    Posts
  • حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #1

    پشاور کے مضافاتی علاقے بازید خیل میں جمعرات کو ایک احمدی ڈاکٹر کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق مبینہ حملہ آور ایک نوجوان ہے جو مریض کے روپ میں آیا تھا۔
    گذشتہ چند ماہ میں پشاور میں چار ایسے افراد کو ہدف بنا کر مارا گیا ہے جن کا تعلق احمدی کمیونٹی سے بتایا گیا ہے۔
    تھانہ انقلاب کے پولیس اہلکار ظفر نے بی بی سی کو بتایا کہ انھیں اب تک موقع سے جو معلومات حاصل ہوئی ہیں ان کے مطابق یہ ایک چھوٹا سا میڈیکل سٹور اور کلینک ہے جہاں مقامی لوگ ادویات اور علاج کے لیے آتے ہیں۔
    پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ اس کلینک کے ایک ڈاکٹر ابن امین نے بتایا کہ وہ تھوڑی دیر کے لیے کلینک کے پاس ہی واقع اپنے گھر گئے تھے کہ اتنے میں فائرنگ کی آواز سنی جس پر وہ گھر سے باہر آئے تو ڈاکٹر عبدالقادر خون میں لت پت زخمی حالت میں پڑے تھے اور مبینہ حملہ آور نوجوان کو لوگوں نے پکڑ رکھا تھا۔ ڈاکٹر عبدالقادر کو زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔
    ٦٥ سالہ عبدالقادر ہومیو پیتھک ڈاکٹر تھے۔ انھوں نے پسماندگان میں بیوہ، 4 بیٹے اور 5بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں۔
    پولیس کے مطابق وہاں موجود ڈاکٹر نے دعویٰ کیا کہ ڈاکٹر عبدالقادر کو مذہبی بنیادوں پر قتل کیا گیا ہے۔
    اس واقعے کے بعد وہاں موجود لوگوں نے ویڈیو بھی بنائی ہے جس میں ایک نوجوان کو لوگوں نے پکڑ رکھا ہے اور پھر اسے پولیس کے حوالے کر دیا جاتا ہے۔ اس نوجوان سے وہاں موجود لوگوں نے پوچھا کہ ’تم کون ہو اور کہاں سے آئے ہو‘ تو لڑکے نے بتایا کہ وہ ضلع خیبر سے آیا ہے۔ لوگوں نے جب اس سے پوچھا کہ ’تمھیں کس نے بھیجا ہے‘ تو اس نے کہا کہ وہ خود آیا ہے اور اس کے پیچھے اور کوئی نہیں ہے۔
    پولیس اہلکاروں نے بتایا کہ مبینہ حملہ آور کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
    اس موقع پر بنائی گئی ویڈیو میں پولیس کو بتایا جا رہا ہے کہ اس ہسپتال میں سکیورٹی کا انتظام کیا گیا ہے لیکن ’یہ لڑکا ایک مریض بن کر آیا تھا۔

    جماعت احمدیہ کا موقف

    جماعت احمدیہ کے ترجمان کے مطابق انھیں موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ دوپہر کے وقت پیش آیا جس میں ڈاکٹر عبدالقادر پہلے زخمی ہوئے اور پھر ہلاک ہوگئے۔ ترجمان کے مطابق بازید خیل میں واقع میڈیکل سینٹر احمدی برادری سے تعلق رکھنے والے ایک شخص چلا رہے ہیں اور یہ میڈیکل سینٹر ایک عرصے سے اس علاقے میں قائم ہے۔
    انھوں نے بتایا کہ ڈاکٹر عبدالقادر کی کسی سے ذاتی دشمنی نہیں تھی اور دعویٰ کیا کہ احمدی ہونے کی وجہ سے انہیں خطرات لاحق تھے جس کی بنا پر چند ماہ قبل انھوں نے اپنے اہل خانہ کو پشاور سے دور ایک محفوظ مقام پر منتقل کر دیا تھا۔
    جماعت احمدیہ کے ترجمان نے قتل پر شدید رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ملک میں عمومی اور پشاور میں خاص طور پر احمدیوں کے خلاف نفرت انگیز مہم میں شدت آگئی ہے۔ گذشتہ چند ماہ سے احمدیوں کو مسلسل قاتلانہ حملوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ گذشتہ کچھ عرصہ میں پاکستان میں یہ آٹھواں واقعہ ہے جس میں احمدیوں کو ہدف بنا کر حملہ کیا گیا ہے۔‘
    یاد رہے گذشتہ سال آٹھ نومبر کو اسی علاقے بازید خیل کے قریب شیخ محمدی کے علاقے میں محبوب خان نامی شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔
    محبوب خان اپنی بیٹی سے ملنے کے بعد واپس اپنے گھر جا رہے تھے کے بس اسٹاپ پر انھیں نشانہ بنایا گیا تھا۔
    جبکہ گذشتہ برس اکتوبر میں پشاور میں کوہاٹ روڈ پر فائرنگ کے ایک واقعے میں احمدی برادری سے تعلق رکھنے والے پروفیسر ڈاکٹر نعیم الدین خٹک کو قتل کر دیا گیا تھا۔
    جماعت احمدیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مسلسل قاتلانہ حملوں سے احمدیوں میں عدم تحفظ کا احساس پایا جاتا ہے۔

    https://www.bbc.com/urdu/pakistan-56027455

    JMP
    Participant
    Offline
    • Professional
    #2

    اب تو لگتا ہے کہ ایسی خبروں کی کوئی اہمیت ہی نہیں رہی . ایک انسان ، ایک طبیب قتل ہو گیا بغیر کسی قصور کے بغیر کسی جرم کی بغیر کسی گناہ کے
    کسی سیاسی رہنما کو کوئی کچھ کہہ دے یا حکومت اور حزب اختلاف کی بیان بازی ہو ، حکومت بنانے یا گرانے کی دل میں مچلتی امنگ ہو شہہ سرخیاں بن جاتی ہیں ، اداریے لکھے جاتے ہیں، کمر کس کر ہر جانب سے لفظی گولہ باری شروع ہو جاتی ہے مگر کسی انسان کے قتل کی جانب نہ توجہ دی جاتی ہے نہ اس بیماری کا کو سدباب کیا جاتا ہے

    سب چلتا ہے

    Anjaan
    Participant
    Offline
    • Professional
    #3

    اسلام کے ہیں جو ٹھیکیدار
    سب ہیں یہ ذہنی بیمار

    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    #4
    میں نے بی بی سی میں خبر پڑھی تھی مگر کوشش کے باوجود کسی دوسری اخبار میں ڈھنوڈھ نہیں پایا۔۔۔۔ پاکستانی میڈیا کو شرم سے ڈوب مرنا چاہئے۔ ایک طرف یہ میڈیا کو دبانے کا الزام لگاتے ہیں اور دوسری طرف اپنا رویہ اتنا معتصبانہ کہ ایک اندوہناک قتل جو کسی دشمنی کی وجہ سے نہیں بلکہ اعتقادات کی وجہ سے کیا گیا ہے پر بالکل خاموش ہیں
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Expert
    #5

    اب تو لگتا ہے کہ ایسی خبروں کی کوئی اہمیت ہی نہیں رہی . ایک انسان ، ایک طبیب قتل ہو گیا بغیر کسی قصور کے بغیر کسی جرم کی بغیر کسی گناہ کے کسی سیاسی رہنما کو کوئی کچھ کہہ دے یا حکومت اور حزب اختلاف کی بیان بازی ہو ، حکومت بنانے یا گرانے کی دل میں مچلتی امنگ ہو شہہ سرخیاں بن جاتی ہیں ، اداریے لکھے جاتے ہیں، کمر کس کر ہر جانب سے لفظی گولہ باری شروع ہو جاتی ہے مگر کسی انسان کے قتل کی جانب نہ توجہ دی جاتی ہے نہ اس بیماری کا کو سدباب کیا جاتا ہے

    سب چلتا ہے

    جے بھیا،
    ایسا اب سے نہیں ہمیشہ سے ہو رہا ہے بس مرنے والے کا اس گروہ سے تعلق ہو نا چاہئے جس کو ہم پسند نہیں کرتے ہیں
    ہم تو دھائیوں سے سن رہے ہیں
    “کراچی والا مرا ہے تو یقینا اس نے کچھ نہ کچھ تو کیا ہوگا ایسے ہی تو کویی نہیں ماردیتا”

    JMP
    Participant
    Offline
    • Professional
    #6
    جے بھیا، ایسا اب سے نہیں ہمیشہ سے ہو رہا ہے بس مرنے والے کا اس گروہ سے تعلق ہو نا چاہئے جس کو ہم پسند نہیں کرتے ہیں ہم تو دھائیوں سے سن رہے ہیں “کراچی والا مرا ہے تو یقینا اس نے کچھ نہ کچھ تو کیا ہوگا ایسے ہی تو کویی نہیں ماردیتا”

    Ghost Protocol sahib

    محترم گھوسٹ پروٹوکول صاحب

    بجا ارشاد فرمایا

    میں تو منافق ہوں . ” تب ” کی بات میں کیوں کروں گا. میں تو آواز اس وقت ہی اٹھاؤں گا جب مجھ “کافر” پر ظلم ہو .

    البتہ جو منافق نہیں وہ بہتر بتا سکتے ہیں کے “تب ” اور “اب” میں کیوں فرق رکھا

    اور جو نہ “تب ” بولے نہ “اب ” بولے ان کے پاس بھی کوئی بہترین دلیل ضرور ہوگی

    Anjaan
    Participant
    Offline
    • Professional
    #7

    کراچی والے بھتہ اور بوری کا کاروبار تو کیا ہی کرتے تھے – لیکن احمدی گروپ کبھی بھی کسی ملک دشمنی میں انوولو نہیں ہوا –

    • This reply was modified 2 years, 1 month ago by Anjaan.
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Expert
    #8
    Ghost Protocol sahib

    محترم گھوسٹ پروٹوکول صاحب

    بجا ارشاد فرمایا

    میں تو منافق ہوں . ” تب ” کی بات میں کیوں کروں گا. میں تو آواز اس وقت ہی اٹھاؤں گا جب مجھ “کافر” پر ظلم ہو .

    البتہ جو منافق نہیں وہ بہتر بتا سکتے ہیں کے “تب ” اور “اب” میں کیوں فرق رکھا

    اور جو نہ “تب ” بولے نہ “اب ” بولے ان کے پاس بھی کوئی بہترین دلیل ضرور ہوگی

    جے بھیا،
    جو اب بول رہے ہیں وہ  تب نہیں بولے تھے
    جنوہں نے تب نہیں بولا اور اب بھی نہیں بول رہے ہیں وہ اس وقت تک نہیں بولیں گے جب تک بات اب والوں کی طرح انکی گردن تک نہیں پہنچے گی
    پھر تب اور اب والے مل کر تماشہ دیکھیں گے

    میں آج زد پہ اگر ہوں تو خوش گمان نہ ہو
    چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Expert
    #9
    دیکھ لئے گٹر ذہنیت کی تلاش میں کہیں جانا نہیں پڑا

    :cwl: :cwl: :cwl:

    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    • Expert
    #10

    کراچی والے بھتہ اور بوری کا کاروبار تو کیا ہی کرتے تھے – لیکن احمدی گروپ کبھی بھی کسی ملک دشمنی میں انوولو نہیں ہوا –

    اب چونکہ وہ مبینہ طور پر بھتے اور بوری کا کاروبار کیا کرتے تھے تو اسلئے ان کے قتل عام کا جواز پیدا ہوگیا؟؟ یعنی ہم قانون کے بجائے لاقانونیت کا پرچار کریں اور ماورا عدالت قتل کے جواز بتایا کریں؟؟

    Anjaan
    Participant
    Offline
    • Professional
    #11
    اب چونکہ وہ مبینہ طور پر بھتے اور بوری کا کاروبار کیا کرتے تھے تو اسلئے ان کے قتل عام کا جواز پیدا ہوگیا؟؟ یعنی ہم قانون کے بجائے لاقانونیت کا پرچار کریں اور ماورا عدالت قتل کے جواز بتایا کریں؟؟

    I want to stick to the topic,

    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    • Expert
    #12
    I want to stick to the topic,

    ہر چیز آپ کے چاہنے یا خواہش کے مطابق نہیں چلائی جاسکتی۔ سیدھی طرح سے میرے سوال کا جواب دیں ورنہ فیر آیا جے غوری۔

    JMP
    Participant
    Offline
    • Professional
    #13

    کراچی والے بھتہ اور بوری کا کاروبار تو کیا ہی کرتے تھے – لیکن احمدی گروپ کبھی بھی کسی ملک دشمنی میں انوولو نہیں ہوا –

    Anjaan sahib

    محترم انجان صاحب

    بہت شکریہ

    محترم عاطف صاحب نے کوزے میں دریا کو سمو دیا

    میرے’خیال میں

    ١) تمام کراچی والوں کو اس مبینہ عمل میں شامل کرنا موزوں نہیں اور یہ تو ضرور ہے کے اس طرح کے انتہائی تکلیف دے اور انسان سوز واقعات کا ذکر اخباروں میں بہت ہوا ہے البتہ یہ طے نہیں ہوا ہے کے اس مذموم عمل میں کون شامل تھا اور کون نہیں . بہت ممکن ہے کے ایم قیو ایم کا بھی کچھ یا بہت زیادہ حصہ ہو اور یہ بھی ممکن ہے کے ان پر صرف الزام ہوں. افسوس ہے کے اتنی مختلف حکومتوں کے بننے کے بعد بھی آج تک یہ طے نہیں ہو سکا کے کیا اہل کراچی اس میں شامل تھے یا نہیں اور اگر شامل تھے تو انکو ہر حکومت میں بار بار کیوں شامل کیا گیا. میرے خیال میں جرم کرنے والا جتنا قصور وار ہوتا ہے اتنا جرم کرنے والوں کا ساتھ دینے والے اور جرم پر آنکھ بند کرنے والے
    ٢) ملک دشمنی کا الزام تو ہر کوئی کسی پر بھی لگا سکتا ہے مگر پہلے یہ طے کرنا ہو گا کے ملک دشمنی کی تعریف کیا ہے اور اس میں کون سے اعمال شمار ہوتے ہیں اور کون سے نہیں
    ٣) یہ “گروپ” کیا ہوتا ہے .

    Anjaan sahib

    Anjaan
    Participant
    Offline
    • Professional
    #14
    ہر چیز آپ کے چاہنے یا خواہش کے مطابق نہیں چلائی جاسکتی۔ سیدھی طرح سے میرے سوال کا جواب دیں ورنہ فیر آیا جے غوری۔

    The topic of the thread is

    Re: احمدی برداری سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر عبدالقادر فائرنگ سے ہلاک

    Now view the foregoing comments and decide which ones have been off-topic.

    Ghori and Babar were my friends!

    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    • Expert
    #15
    The topic of the thread is Re: احمدی برداری سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر عبدالقادر فائرنگ سے ہلاک Now view the foregoing comments and decide which ones have been off-topic. Ghori and Babar were my friends!

    اچھا تو اس تھریڈ کے ٹاپک کے علاوہ کراچی، بوری، بھتے وغیرہ کا ذکر کرنے والا کون گمراہ انسان تھا یہاں جس نے ٹاپک کا رخ موڑ دیا؟؟

    • This reply was modified 2 years, 1 month ago by Atif Qazi.
    Anjaan
    Participant
    Offline
    • Professional
    #16
    اچھا تو اس تھریڈ کے ٹاپک کے علاوہ کراچی، بوری، بھتے وغیرہ کا ذکر کرنے والا کون گمراہ انسان تھا یہاں جس نے ٹاپک کا رخ موڑ دیا؟؟

    Please read post No 5.

    Mine was just a reaction.

    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    • Expert
    #17
    Please read post No 5. Mine was just a reaction.

    یہ بات کرکے آپ اپنے سنگین جرائم اور گناہوں پر پردہ نہیں ڈال سکتے۔

    آپ کریں تو ری ایکشن اور جب دوسرے آپ کو ری ایکشن دکھائیں تو آپ ہمیں سٹک ٹو دا ٹاپک کی سٹک دکھانا شروع کردیتے ہیں؟؟ یہ دوہری پالیسی نہیں چلے گی۔ دھرنا ہوگا مرنا ہوگا۔ انجان کو ناک رگڑنا ہوگا

    Anjaan
    Participant
    Offline
    • Professional
    #18
    Anjaan sahib

    محترم انجان صاحب

    بہت شکریہ

    محترم عاطف صاحب نے کوزے میں دریا کو سمو دیا

    میرے’خیال میں

    ١) تمام کراچی والوں کو اس مبینہ عمل میں شامل کرنا موزوں نہیں اور یہ تو ضرور ہے کے اس طرح کے انتہائی تکلیف دے اور انسان سوز واقعات کا ذکر اخباروں میں بہت ہوا ہے البتہ یہ طے نہیں ہوا ہے کے اس مذموم عمل میں کون شامل تھا اور کون نہیں . بہت ممکن ہے کے ایم قیو ایم کا بھی کچھ یا بہت زیادہ حصہ ہو اور یہ بھی ممکن ہے کے ان پر صرف الزام ہوں. افسوس ہے کے اتنی مختلف حکومتوں کے بننے کے بعد بھی آج تک یہ طے نہیں ہو سکا کے کیا اہل کراچی اس میں شامل تھے یا نہیں اور اگر شامل تھے تو انکو ہر حکومت میں بار بار کیوں شامل کیا گیا. میرے خیال میں جرم کرنے والا جتنا قصور وار ہوتا ہے اتنا جرم کرنے والوں کا ساتھ دینے والے اور جرم پر آنکھ بند کرنے والے ٢) ملک دشمنی کا الزام تو ہر کوئی کسی پر بھی لگا سکتا ہے مگر پہلے یہ طے کرنا ہو گا کے ملک دشمنی کی تعریف کیا ہے اور اس میں کون سے اعمال شمار ہوتے ہیں اور کون سے نہیں ٣) یہ “گروپ” کیا ہوتا ہے .

    Anjaan sahib

    محترم عاطف صاحب نے کوزے میں دریا کو سمو دیا

    Jay Sahib, I cannot add anything to that.

    As for  the definitions are concerned, these can be very subjective. It is best not to go into that world.

    Anjaan
    Participant
    Offline
    • Professional
    #19
    یہ بات کرکے آپ اپنے سنگین جرائم اور گناہوں پر پردہ نہیں ڈال سکتے۔ آپ کریں تو ری ایکشن اور جب دوسرے آپ کو ری ایکشن دکھائیں تو آپ ہمیں سٹک ٹو دا ٹاپک کی سٹک دکھانا شروع کردیتے ہیں؟؟ یہ دوہری پالیسی نہیں چلے گی۔ دھرنا ہوگا مرنا ہوگا۔ انجان کو ناک رگڑنا ہوگا

    کر ساری خطائیں معاف میری
    تیرے در پہ میں ان گرا

    کک باکسر
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #20
    Zaidi

    اس قتل کی کوئی مذمت؟

Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 20 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi