Home › Forums › Siasi Discussion › آپ نے سویلین بھائیوں کو ٹرین ہونے کب دیا: جنرل افضل کے بیان پر بحث
- This topic has 15 replies, 6 voices, and was last updated 2 years, 10 months ago by
Bawa. This post has been viewed 498 times
-
AuthorPosts
-
8 Jul, 2020 at 2:06 am #1
گذشتہ روز سے پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے این ڈی ایم اے کے چیئرمین لیفٹینٹ جنرل محمد افضل کا اینڈیپنڈنٹ اردو کو دیے گئے انٹرویو کا ایک کلپ پاکستانی سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں ایک سوال کے جواب میں 18ویں ترمیم اور ’غیر تربیت یافتہ سویلینز‘ کے الفاظ استعمال کرنے پر انھیں مختلف حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔
جنرل محمد افضل نے انٹرویو میں کیا کہا تھا ؟
مذکورہ انٹرویو میں کورونا کے خلاف لڑائی میں پاکستان آرمی کے کردار پر بات کرتے ہوئے جنرل محمد افضل کا کہنا تھا کہ ’میں یہاں یونیفارم پہن کر بیٹھا ہوں اور ایک سویلین ادارے کا سربراہ ہوں جس میں 40 فیصد مین پاور فوجی ہے اور میں بڑے وثوق سے کہتا ہوں کہ فوجی مین پاور ہونے کا فائدہ یہ ہے کہ بہت سارے ایسے کام ہیں جن کے لیے ہمارے سویلین بھائی ٹرینڈ نہیں ہوتے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’کورونا کے حوالے سے پاکستانی فوج نے بہت زیادہ کام کیا ہے۔ لیکن 18ویں ترمیم کی وجہ سے ہمیں ڈیٹا، کو آرڈینیشن اور بات چیت کے حوالے سے بہت مسائل آئے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’یہ پاکستان آرمی ہی تھی جس نے صوبوں کو بھی ساتھ لیا۔۔۔ یہاں پر بھی ایک سینٹر بنایا اور صوبوں میں بھی سینٹر بنائے۔۔ شروع میں تکلیفیں بھی بہت ہوئیں۔۔ ہم ان کو درخواستیں کر کر کے کام کرتے تھے لیکن اب ٹیم بن گئی ہے اور ڈیٹا کے مسائل ختم ہو گئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر جہاں کورونا وائرس کے حوالے سے پاکستان آرمی کے کردار کی تعریف کی جا رہی ہے وہیں کئی لوگ جنرل محمد افضل کے لہجے اور ١٨ ویں ترمیم اور ’ غیر تربیت یافتہ سویلین‘ جیسے جواب پر انھیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
جنرل محمد افضل کے انٹرویو پر تنقید کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے صدر افراسیاب خٹک کہتے ہیں کہ ’این ڈی ایم اے میں فوجی افسر کی سربراہی اور اس کے چالیس فیصد ارکان کا فوجی ہونا بہتر ہے۔ کیونکہ ان کاموں کے لیے سویلین کی تربیت نہیں۔ لیکن اسی سانس میں آپ اٹھارویں آئینی ترمیم پر ایسی روانی سے بولتے ہیں جیسے قانون اور سیاست آپ کا پیشہ ہو۔ قائداعظم نے اسی لیے حلف یاد دلایا تھا۔
پاکستان میں کورونا وائرس کےخلاف لڑائی میں سرکاری ہسپتالوں میں متاثر اور ہلاک ہونے والے طبی عملے اور پولیس کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کئی سوشل میڈیا صارفین کو شکایت ہے کہ فوج کے سامنے ان سویلینز کی قربانیوں کا ذکر کیوں نہیں کیا جا رہا۔
اسی جانب اشارہ کرتے ہوئے صحافی عمار مسعود کا کہنا تھا کہ ’درجنوں ڈاکٹر اور نرسنگ ا سٹاف ہلاک ہو گئے اس وبا سے لڑتے لڑتے اور گراؤنڈ پر آپ کام کر رہے ہیں ؟ وبا کا بہانہ بنا کر یونیفارم پہن کر 18 ویں ترمیم کے خلاف بیان آپ کے حلف کے بھی خلاف ہے۔
محسن رضا خان کہتے ہیں ’اگر یہ آئین کا احترام نہیں کرسکتے تو اس پر بات بھی نہ کریں۔ کیا اس گریڈ کا کوئی اور سرکاری ملازم آئین کے بارے میں اس طرح اظہار خیال کرسکتا ہے؟ ان موصوف کا کورٹ مارشل تو بنتا ہے باقی عمران خان کی مرضی۔
جہاں کئی افراد یہ سوال کر رہے ہیں کہ پاکستان میں اب تک جتنے لاکھوں ٹیسٹ کیے گئے ہیں وہ تو صوبوں نے کیے ہیں تو پھر فوج کیا کر رہی ہے؟ وہیں کئی ایسےبھی ہیں جو ملک بھر کے سی ایم ایچ ہسپتالوں میں سویلین افراد کا داخلہ بند کر دینے پر پاکستان آرمی کو تنقید کا نشانہ بناتے نظر آتے ہیں۔
اسی بارے میں جنرل افضل کو مخاطب کرتے ہوئے صائمہ بلال کہتی ہیں ’جنرل صاحب سویلین ہیلتھ ورکرز محدود وسائل کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ سویلین لیبارٹریاں بغیر کسی تفریق کے شہریوں کے ٹیسٹ کر رہی ہیں لیکن سی ایم ایچ عام شہریوں کے لیے بند ہے۔
کئی صارفین یہ پوچھتے بھی نظر آئے کہ اس بات کا اندازہ کیسے لگایا جاتا ہے کہ کچھ امور کے لیے سویلین غیر تربیت یافتہ ہیں ؟
جنرل افضل کے ’غیر تربیت یافتہ سویلین‘ سے متعلق جواب پر شہزاد احمد ملک کہتے ہیں ’آپ نے سویلین بھائیوں کو ٹرین ہونے کب دیا ہے۔ ترقی یافتہ ممالک میں ا سکولز میں ٹریننگ دی جاتی ہے۔ ہماری ایجوکیشن کا اور فورسز کا بجٹ دیکھ لیں۔
کئی صارفین کا یہ بھی کہنا تھا کہ سویلین ہر طرح کا کام کرنے کے لیے مکمل تیار ہیں لیکن انھیں مواقع نہیں دیے جاتے۔
اسی بارے میں اکمل خان نامی صارف کہتے ہیں ’پاکستانی فوج کی عسکریت پسندی اور پیشہ ورانہ مہارت نے ہی انھیں سویلین بالادستی کے تابع نہیں ہونے۔۔ ہنگٹن کے فوجی ماڈل کے مطابق ان کا خیال ہے کہ وہ ہر کام کے لیے موزوں ہیں۔
ساتھ ہی وہ کہتے ہیں کہ اب وقت آ گیا ہے کہ فوج دوسرے اداروں کو بھی ترقی کرنے کا موقع دے۔
تنقید کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر کئی افراد جنرل افضل صاحب کے اس جملے کی بہت تعریف کر رہے ہیں جس میں انھوں نے یہ کہا کہ فوج کا سندھ حکومت کے ساتھ کوئی تنازع نہیں ہے۔
فوج کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے غیاث میمن کہتے ہیں ’فوج ہماری ہے، ہم فوج کے ساتھ ہیں اور ہر ایمرجنسی میں فوج نے اپنا فرض نبھایا ہے۔ ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے مگر ایک گذارش ہے کہ اٹھارویں ترمیم ایک آئینی معاملہ ہے جنرل صاحب کو اس پہ تبصرہ نہیں کرنا چاہیے تھا۔
جنرل افضل کے جوابات پر ساجد احمد خان نے اپنا ردِعمل کچھ یوں بیان کیا ہےہم چپ رہے ہم ہنس دیے
منظور تھا پردہ تیرابشکریہ …… منزہ انوار
8 Jul, 2020 at 3:50 am #6۔۔۔۔۔
سول کو ٹریننگ نہیں تھی ۔۔۔ اس لیے ۔۔۔ سول نے ملک کا بیٹرہ غرق کیا نہ سول کے ھاتھوں ملک کا انجام ہوگا ۔۔۔۔
۔۔
ڈھاکہ ۔۔۔ کابل ۔۔۔ کشمیر ۔۔۔ کوئٹہ وزیرستان ۔۔۔۔ روس جنگ ۔۔۔ طالبان ۔۔ دھشت گردی جنگ ۔۔۔
اس قوم کا بیڑہ غرق اسی ٹرینڈ فوج کے ھاتھوں ہوا ہے ۔۔
۔۔ اور انجام بھی اسی ٹرینڈ فوج کے ھاتھوں ہوگا ۔۔۔۔۔۔
8 Jul, 2020 at 8:17 am #7فوجی نے بات تو ٹھیک کی ہے .. یہ سویلین بس فورموں پہ بیٹھ کر تجزیے کر سکتے ہیں … کوئی سیلاب ا جاے .. یا کوئی اور مسلہ بن جاے .. فوج طلب کر لی جاتی ہے … خود ہی سویلین نے فوجیوں کو سر پر چرایا ہے … اپنا کام خود کیا کریں تو وہ ان کے معاملات سے دور رہیں گے-
This reply was modified 2 years, 10 months ago by
unsafe.
- thumb_up 1
- thumb_up JMP liked this post
8 Jul, 2020 at 7:20 pm #8فوجی نے بات تو ٹھیک کی ہے .. یہ سویلین بس فورموں پہ بیٹھ کر تجزیے کر سکتے ہیں … کوئی سیلاب ا جاے .. یا کوئی اور مسلہ بن جاے .. فوج طلب کر لی جاتی ہے … خود ہی سویلین نے فوجیوں کو سر پر چرایا ہے … اپنا کام خود کیا کریں تو وہ ان کے معاملات سے دور رہیں گےفوج کونسا مفت آتی ہے اس کام کے پیسے لیتی ہے – اتنے پیسے سکول ماسٹروں کو دے دو تو وہ ان سے اچھا کام کر لیں گے – اور تمھارے جسے د ولے شاہ کے چوہے بھی پیدا کرنے کی کوشش نہیں کریں گے – اور نا ہی قوم پر اپنے احسنات گنوائیں گے
-
This reply was modified 2 years, 10 months ago by
SAIT.
- thumb_up 2 mood 1
- thumb_up GeoG, Bawa liked this post
- mood Ghost Protocol react this post
8 Jul, 2020 at 10:52 pm #9فوج کونسا مفت آتی ہے اس کام کے پیسے لیتی ہے – اتنے پیسے سکول ماسٹروں کو دے دو تو وہ ان سے اچھا کام کر لیں گے – اور تمھارے جسے د ولے شاہ کے چوہے بھی پیدا کرنے کی کوشش نہیں کریں گے – اور نا ہی قوم پر اپنے احسنات گنوائیں گےبھائی خاکروب سے بھی کام کرواؤ گے تو پیسے لے گا فری میں آج کل کوئی تھپڑ بھی نہیں مارتا .. تم اتنے لائق سویلین ہوتے تو جب سیلاب اتا ہے سب لوگوں کو اکھٹے کر کے پونچھ جاتے تم کو پیسے مل جاتے … فوجی کو کوئی پوچھتا بھی نہیں …. جب بھی سیلاب یا کوئی آفت آتی ہے … تم سویلین بس فوروموں پہ بیٹھ کر تبصرے کرتے ہو اور فوج مدد کر رہی ہوتی ہے
8 Jul, 2020 at 11:02 pm #10بھائی خاکروب سے بھی کام کرواؤ گے تو پیسے لے گا فری میں آج کل کوئی تھپڑ بھی نہیں مارتا .. تم اتنے لائق سویلین ہوتے تو جب سیلاب اتا ہے سب لوگوں کو اکھٹے کر کے پونچھ جاتے تم کو پیسے مل جاتے … فوجی کو کوئی پوچھتا بھی نہیں …. جب بھی سیلاب یا کوئی آفت آتی ہے … تم سویلین بس فوروموں پہ بیٹھ کر تبصرے کرتے ہو اور فوج مدد کر رہی ہوتی ہےابھے او چنگڑ – خاکروب فل ٹائم ملازمت پر ہے
اور ہم تیری فری میں بینڈ بجا رہے ہیں تھپڑ تو دور کی بات
8 Jul, 2020 at 11:23 pm #11بھائی خاکروب سے بھی کام کرواؤ گے تو پیسے لے گا فری میں آج کل کوئی تھپڑ بھی نہیں مارتا .. تم اتنے لائق سویلین ہوتے تو جب سیلاب اتا ہے سب لوگوں کو اکھٹے کر کے پونچھ جاتے تم کو پیسے مل جاتے … فوجی کو کوئی پوچھتا بھی نہیں …. جب بھی سیلاب یا کوئی آفت آتی ہے … تم سویلین بس فوروموں پہ بیٹھ کر تبصرے کرتے ہو اور فوج مدد کر رہی ہوتی ہےڈنگرا فوج سیلاب ڈیوٹی کے علیحدہ پیسے لیتی ہے – کونسے گٹر سے اٹھ کر آگئےہو
-
This reply was modified 2 years, 10 months ago by
SAIT.
8 Jul, 2020 at 11:30 pm #12ڈنگرا فوج سیلاب ڈیوٹی کے علیحدہ پیسے لیتی ہے – کونسے گٹر سے اٹھ کر آگئےہوتو بھائی اور ٹائم ہے اس میں کیا ہے … اب تم یہاں سائنس کے تھریڈوں میں بیزتی کرواتے ہو ساتھ ہی کسی اور تھریڈ میں اور ٹائم لگاتے ہو .. تو باوا پارٹی تم کو اس کے لئے ایکسٹرا لائیک دیتی ہے … اسی طرح ان کو اور ٹائم کے ایکسٹرا پیسے ملتے ہیں
- mood 1
- mood Zinda Rood react this post
8 Jul, 2020 at 11:32 pm #13ابھے او چنگڑ – خاکروب فل ٹائم ملازمت پر ہے اور ہم تیری فری میں بینڈ بجا رہے ہیں تھپڑ تو دور کی باتخاکروبوں کے مطلق کافی معلومات ہے … کہاں کہاں کام کیا ہے اور کیا لیتے ہو .. ہمارے موهلے میں گٹر صاف کروا دو … پیسے کی فکر نہ کرنا
8 Jul, 2020 at 11:42 pm #14تو بھائی اور ٹائم ہے اس میں کیا ہے … اب تم یہاں سائنس کے تھریڈوں میں بیزتی کرواتے ہو ساتھ ہی کسی اور تھریڈ میں اور ٹائم لگاتے ہو .. تو باوا پارٹی تم کو اس کے لئے ایکسٹرا لائیک دیتی ہے … اسی طرح ان کو اور ٹائم کے ایکسٹرا پیسے ملتے ہیںکونسا اور ٹائم – اوے ڈنگرا کیا فوج سیلاب ڈیوٹی آفس ٹائم کے بعد سر انجام دیتی ہے – یا پہلے فوجی بارڈر پر ڈیوٹی دے کر آتے ہیں اور پھر اسی دن انھیں سیلاب ڈیوٹی پر بھیج دیا جاتا ہے – تیرا تو ہر چیز میں بیڑا غرق ہے – کبھی زندگی میں کوئی جاب وغیرہ کی ہے – یا گھر بیٹھے منجی توڑتے رهتے ہو – فوج کی آفس ٹائمنگ کیا ہوتی ہے تاکہ اور ٹائم کیلکولیٹ تو کیا جائے –
باوا جی کے لائک وغیرہ تم لوگوں کو اس طرح لگتے ہیں جسے سکندر کو تیر لگا تھا – میں سب فورم والوں سے گزارش کرتا ہو اسکو بھی ایک ادھ لائک خیرات ڈال دیا کریں- نئی تو اس نے ذہنی مریض بن جانا ہے
9 Jul, 2020 at 3:18 am #15خاکروبوں کے مطلق کافی معلومات ہے … کہاں کہاں کام کیا ہے اور کیا لیتے ہو .. ہمارے موهلے میں گٹر صاف کروا دو … پیسے کی فکر نہ کرناابھے او کسی اعلی نسل کے چنگر خاکروب کی مثال میں نے فوجیوں کے لیے دی تھی
باقی محلے کی صفائی تو جاری رکھ میں تیرے گھرکی صفائی کر دوں گا
اور پیسے کی تو فکر نہ کر میں وصول کر لوں گا
9 Jul, 2020 at 10:21 am #16کونسا اور ٹائم – اوے ڈنگرا کیا فوج سیلاب ڈیوٹی آفس ٹائم کے بعد سر انجام دیتی ہے – یا پہلے فوجی بارڈر پر ڈیوٹی دے کر آتے ہیں اور پھر اسی دن انھیں سیلاب ڈیوٹی پر بھیج دیا جاتا ہے – تیرا تو ہر چیز میں بیڑا غرق ہے – کبھی زندگی میں کوئی جاب وغیرہ کی ہے – یا گھر بیٹھے منجی توڑتے رهتے ہو – فوج کی آفس ٹائمنگ کیا ہوتی ہے تاکہ اور ٹائم کیلکولیٹ تو کیا جائے – باوا جی کے لائک وغیرہ تم لوگوں کو اس طرح لگتے ہیں جسے سکندر کو تیر لگا تھا – میں سب فورم والوں سے گزارش کرتا ہو اسکو بھی ایک ادھ لائک خیرات ڈال دیا کریں- نئی تو اس نے ذہنی مریض بن جانا ہے
سائیٹ بھائی
یہ فکری بیوائیں پیدائشی طور پر ہی ذہنی معذور ہوتی ہیں
آپ کو ملنے والے لائیکس ان فکری بیواؤں کو جا کر ایسے لگتے ہیں جیسے پاگل کتے کی کنپٹی پر گولی لگتی ہے
- mood 1
- mood SAIT react this post
-
AuthorPosts
You must be logged in to reply to this topic.