Home Forums Non Siasi آفت وبا، کرسمس اور لندن کی ویرانی

Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 49 total)
  • Author
    Posts
  • #1
    Believer12
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 406
    • Posts: 9256
    • Total Posts: 9662
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: آفت وبا، کرسمس اور لندن کی ویرانی

    آج سارا دن گھر بیٹھے بیٹھے بور ہوگیا، فون پر تقریبا سارے فیملی ممبرز سے بات بھی ہوچکی ہے سوچا کہ رات گہری ہونے سے پہلے کچھ  دیر واک کرلوں۔ آج سردی بھی بہت ہے اسی مناسبت سے وارم کلوتھنگ کے بعد ماسک سجاے والدہ صاحبہ کو سلام کرکے گھر سے باہر نکلا اور سامنے والی سڑک کے ساتھ ساتھ فٹ پاتھ پر چلنے لگا فٹ پاتھ کے ساتھ ہی گرین کلر میں سائیکل سواروں کیلئے علیحدہ ٹریک بنا ہوا ہے۔ یہ پورا ایریا بہت بڑے بڑے قدآدم درختوں سے بھرا پڑا ہے اور براون کلر کی پلیٹ ایک قدیم مگرخوبصورت ٹورسٹ لوکیشن کی طرف رہنمای کررہی ہے۔ جو سڑک کراس کرنے کے بعد دوسری سائیڈ پرہے۔عام طور پر جب واک کررہے ہوں تو سائیکل سوار بھی کثرت سے گزرتے ہیں مگر آج پورا راستہ ویران پڑا ہے۔ اکیلا میں چلا جا رہا تھا ، یہ بہت ہی عجیب کرسمس تھی کہ لندن جیسا دنیا کا بارونق ترین شہر ویران دکھای دے رہا تھا، سڑک کے دوسری طرف جس ٹورسٹ لوکیشن کا ذکر ہوا ہے وہ ایک بہت بڑا خوبصورت تاریخی پارک ہے جسے ملکہ برطانیہ نے اس وقت کے وائسراے لارڈ ماونٹ بیٹن کو برصغیر سے واپسی پر انعام میں دیا تھا، اس پارک کے سنٹرمیں وائسراے کی رہائش کیلئے ایک خوبصورت گھر اور سٹاف کیلئے بھی علیحدہ رہائشی بلڈنگ موجود ہے وائسراے کی رہائش کے اندر ایک پرانی توپ بھی نصب ہے، پارک کے سنٹر سے ایک شفاف پانی کی نہر گزاری گئی ہے جس میں مچھلیان اور بطخیں اپنی اپنی فیمیلیز کے ساتھ خوش و خرم آباد رہتی ہیں

    وائسراے لارڈ ماونٹ بیٹن بھی ایسا جنا تھا کہ زندگی میں ہی یہ قیمتی ترین جائیداد ہماری کونسل کو دے گیا تاکہ لندن کے عوام الناس اس  پارک کے فوائد سے مستفیض ہوسکیں اگر وہ یہ پارک اپنے پاس رکھتا تو شائد یہ وسیع پارک لندن کی سب سے قیمتی پراپرٹی ہوتا، کہتے ہیں کہ ایسے ہی لوگ اپنی قوم کا اصل چہرہ ہوتے ہیں۔ بالکل ایسا ہی ایک چہرہ پاکستانی ماہر طبعیات ڈاکٹر عبدلسلام کا بھی تھا۔ جو نوبل انعام اور دیگر امیر ملکوں کی طرف سے ملنے والی کروڑوں ڈالر کی انعامی رقم سے مری یا اس کے ملحقہ کسی علاقے  میں ایک ماڈرن ریسرچ انسٹیٹیوٹ تعمیر کرنا چاہتے تھے، ڈاکٹر صاحب کی سوانح لکھنے والے نے  بی بی کی حکومت کے ایک وزیر غالبا وزیر سائنس کا ذکر کیا ہے جسے مل کر ڈاکٹر صاحب اپنے ریسرچ سینٹر کے پلان کو عملی شکل دینا چاہتے تھے۔ سب کچھ ڈاکٹر صاحب نے خود کروانا تھا حکومت کی صرف اجازت درکار تھی ، ڈاکٹر صاحب بہت جوش و خروش سے اس کو ملنے گئے مگر دو گھنٹے سے زائد انتطار کروانے کے بعد اس بدبخت وزیر نے کہلا بھیجا کہ وزیر تو آج فارغ نہیں ہیں آپ پھر کبھی تشریف لے آئیے۔ اس وزیر کی جہالت نے پاکستان کو ایک عظیم الشان ریسرچ لیبارٹی اور انسٹیٹیوٹ سے محروم کردیا۔ اس عزت افزای کے بعد عبدالسلام  نے  اٹلی کے مری جیسے خوبصورت شہر ٹریسٹ میں وہ جدید لیبارٹری تعمیر کردی۔

    انہی سوچوں میں غرق میں پارک کے ساتھ ساتھ چلتا جارہا تھا، پارک کی وسیع باونڈری تو ختم ہونے کا نام نہیں لیتی مگرمجھے راونڈ اباوٹ سے بائیں جانب مڑتے ہوے لندن روڈ کے ساتھ ساتھ فٹ پاتھ پر واک کرنی تھی۔ اس بارونق ترین روڈ پر ریستوران، ٹیک اوے، پیزا ہٹس، بارز، اور طرح طرح کی دوکانیں ہیں، بڑے سٹورز کی فرنچائیز اور کونسل کی بلڈنگ و لائبریری بھی اسی جگہ ہیں۔ ا س وقت یہ پوری روڈ بھوتوں کے شہر کی طرح ویران تھی۔ لائیٹس کی روشنی میں قریبا ایک کلومیٹرواک کرنے کے بعد میں ایک پرسکون رہائشی ایریا کے قریب سے گزر رہا تھا جس کے دوسری طرف ایک خوبصورت کالج اور بہت بڑا فٹ نس سنٹر ہے، تھوڑے ہی فاصلے پر بہن کا گھر ہے میں غیر ارادی طور پرچلتے چلتے بہن کے گھر کے سامنے رک گیا،  لائیٹس روشن ہیں میں بہن کے گھر کے سامنے کھڑا ہوں مگر سلام کرنے ان کے گھر کے اندر نہیں جاسکتا، قانونا اندر جانا منع ہے، جی ہاں انگلینڈ میں بدلی ہوی شکل والے وائرس نے کھلبلی مچا رکھی ہے ، اور سخت لاک ڈاون پورے ملک پر امپوز کیا جا چکا ہے اس دوران دو گھروں کے ہاوس ہولڈز کا آپس میں ملنا ایک جرم ہے جس پر کافی بڑا جرمانہ کیا جاسکتا ہے اور دیگر سردردیاں اس کے علاوہ ہیں جس میں کرونا ٹیسٹ اور چودہ دن لازمی قرونطینہ وغیرہ ہے

    عادل نے شائد اسی موقع کیلئے کہا تھا

    کیوں چلتے چلتے رک گئے ویران راستو

    تنہا  ہوں آج میں ذرا  گھر تک تو ساتھ دو

    عجیب دور ہے۔ سولہویں صدی میں پھیلنے والی طاعون کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ لندن جیسا خوبصورت بارونق شہر اس قدر اداس اور ویران  دکھای دیتا ہے ، میں بچپن میں وش کیا کرتا تھا کہ جلد بڑا ہوجاوں تاکہ میں بھی لندن کی سیر کوجا سکوں اور خود دیکھوں کہ جو قوم پوری دنیا پر حکمرانی کررہی ہے انکی دور اندیشی ، ٹاون پلاننگ اور حکمت عملی کے چرچے ہر زبان پر رہتے ہیں وہ خود اپنے ملک کے دارالحکومت  میں کیسے رہتے ہیں

    ناروے میں رہتے ہوے بھی مجھے لندن نہیں بھولتا تھا کبھی لگتا کہ میں بکنگھم پیلس کے باہرسر پر لال  ٹی کوزی پہنے پہرہ دے رہا ہوں ، خاص کر جب  ناروے  میں  ٹمپریچر منفی بیس تک گر جاتا تھا تو اور ہر چیز فریز ہوجاتی تو فیملی سے لندن کا درجہ حرارت چھ سات سن  کرہی منہ میں پانی آجاتا تھا

    پھر قدرت نے ڈھای سال پہلے یہ موقع بھی عطا کردیا اور میں ناروے کو خیرباد کہہ کر لندن تشریف لے آیا،  ناروے جیسے خوبصورت ملک کو چھوڑنا بھی آسان کام نہیں تھا۔ کچھ معاملات ایسے رخ پر چلے گئے تھے کہ مجھ سے بھی انکار نہ ہوسکا  فیمیلیز کے اندر اشوز آتے رہتے ہیں۔ لندن آنے کی ایک سمپل سی وجہ یہ تھی کہ والدہ صاحبہ نے میری شادی ادھر کروا دی تاکہ میں ان کے قریب رہ سکوں۔ آج میں رب کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس کی شفقت کے ساے تلے ہم ماں بیٹا ایک ساتھ ایک گھر میں دوبارہ اکٹھے ہوچکے ہیں، اس سے پہلے ہم اپنے گھر پاکستان میں اکٹھے تھے۔ وہ بہت خوبصورت ایام تھے مجھے یاد ہے کہ لائلپورکے تاریخی جلسہ گاہ دھوبی گھاٹ میں بے نظیر کا عوامی خطاب تھا۔ مجھے بے نظیر کی تقریر سننے کا بہت اشتیاق تھا لہذا سرشام ہی دوستوں کے ہمراہ دھوبی گھاٹ کے میدان میں پنہچ گیا ہمارا خیال تھا کہ نو بجے تک فارغ ہوجائیں گے مگر بی بی کو پنہچتے پنہچتے ہی رات کے دو بج گئے لائلپوریوں نے بے نظیر کا دل جیت لیا اور بی بی کے شایان شان ایک بہت بڑا جلسہ کردیا جسطرف دیکھو خلقت ہی خلقت تھی اس میں دراصل بی بی کی کرشماتی شخصیت اور جوش خطابت کا بھی دخل تھا، ہم بھی تقریر سننے آے تھے۔ جب بی بی اسٹیج پر پنہچیں تو میں عوام کے سمندر میں اس قدر گھر چکا تھا کہ سینے میں سانس بھی جیسے گھٹ کر رہ گئی،  اس وقت جلسہ گاہ میں لوگ یوں ایکدوسرے میں پھنس کر کھڑے تھے کہ اگرکوی اپنی مرضی سے بھی گرنا چاہتا تو ناممکن تھا، بی بی کی تقریر ایک ابلتے ہوے آتش فشاں  کی مانند تھی جس نے شاملین جلسہ کو گرما دیا اور یہ الیکشن بی بی کی جیت کا الیکشن ثابت ہوا

    جلسہ کے اختتام پر بڑی مشکل سے چار بجے جب میں گھر پنہچا تو اس خیال سے کہ بیل دی تو سب جاگ جائیں گے آہستہ سے دروازے پر اپنی انگلی ماری، حیرت انگیز بات ہوی کہ دروازہ ایک سیکنڈ میں کھل گیا والدہ صاحبہ دروازے کے قریب ہی انتظار کررہی تھیں ، میرے دیر سے آنے پر کچھ بھی نہیں بولیں اور کھانا گرم کرکے میرے سامنے رکھ دیا

    ویران سڑک پر ایکدم کسی کو سامنے سے آتے دیکھ کر میرے خیالات کا سلسلہ ٹوٹ گیا، عجیب سی شکل کا لمبا تڑنگا وجود تھا دور سے لگ رہا تھا جیسے وہ فٹ پاتھ  پر پاوں رکھے بغیر چل رہا ہے، ایک ہلکا سا خم آنے کے بعد فٹ پاتھ پر نظر دوڑای تو وہ بندہ کہیں غائب ہوچکا تھا، شائد سڑک سے نیچے جانے والی پگڈنڈی پر اتر گیا تھا  اب میں پھر اکیلا ہوچکا تھا

    میں ویسے تو بہت سادہ مزاج ہوں مگر جب بہن بھای کسی موقع پر زچ کرتے ہیں تو جوابی وار کے طور پر والدہ صاحبہ سے سوال کردیتا ہوں کہ آپ سب بہن بھائیوں کے ہاں کچھ دن کیلئے جاتی رہتی ہیں۔ لیکن اگر آپ کو کسی ایک کے گھرمیں مستقل رہنے کا آپشن دیا جاے تو کس کے پاس رہنا چاہیں گی؟

    میری معصوم والدہ  اس سازشی سوال کو نظرانداز کرتے ہوے ہمیشہ ایک ہی بات کہتی ہیں۔ تم چاروں ہی میرے لئے ایک جیسے ہو۔ میرے دوبارہ اور سہ بارہ پوچھنے پر  شائد مجھے خوش کرنے کیلئے کہہ دیتی ہیں کہ ہان اگر کسی ایک کے پاس رکنا ضروری ہوا تو میں تمہارے ساتھ رہنا چاہوں گی

    فون پر بیل ہوی تو میں چونک گیا اب سڑک چڑھای کی طرف جارہی تھی اسی سڑک پر اگر میں سیدھا چلتا رہوں تو دو گھنٹے میں دریاے تھیمز پر جاسکتا ہوں۔ چڑھای کی طرف چلتے ہوے تھوڑا زور لگ رہا تھا، فون پر مس کال میرے دوست نے دی تھی جو  شائد میری ہی طرح بور ہورہا تھا۔ سڑک کی اونچای کی وجہ سے ٹرین کی گزرگاہ اور سٹیشن نیچے درختوں میں گھرا ہوا تھا۔  حسب توقع اسٹیشن بھی خالی دکھای دے رہا  تھا یہاں سے مجھے سڑک کے بائیں طرف مڑنا ہے۔ تاکہ سنٹرل روڈ پر واک کرتے ہوے گھر پنہچ جاوں۔ گھر میں والدہ صاحبہ میری واپسی کی راہ دیکھ رہی ہونگی

    لندن میں آنے کے بعد یہ تیسری کرسمس ہے۔ وبا کی وجہ سے ایسی ویرانی کبھی بھی دیکھنے کو نہیں ملی۔ تمام دنیا نے انگلینڈ سے فضای اور زمینی رابطے وقتی طور پر بند کررکھے ہیں، انگلینڈ اور فرانس کے درمیان سمندر کے نیچے سے ٹنل کا راستہ بھی بند کردیا گیا ہےاورٹنل کو جانے والی موٹروے گویا ٹرالرز کی پارکنگ میں تبدیل ہوچکی ہے، حکومت باربار اعلان کررہی ہے کہ ان ٹرالرز میں پھول اور کرسمس ٹریز وغیرہ  آرہے ہیں تاکہ عوام کھانے پینے کی شارٹیج کے خیال سے پریشان نہ ہوں مگر عوام نے پھر بھی دوکانوں کے شیلف خالی کردئیے ہیں

    اللہ تعالی سے دعا ہے کہ انسانیت کو اس وبا کے چنگل سے جلد چھٹکارہ دلاے تاکہ، یہ موقع گناہوں کی معافی اور رب کی طرف رجوع کرنے کا بھی ہے۔ اس دکھای نہ دینے والی مصیبت نے بڑی بڑی طاقتور قوموں کو ایک پل میں  مٹی میں ملا دیا ہے۔ اس وقت سب سے زیادہ رونا پیٹنا سپر پاور امریکہ کی طرف سے ہی سنای دے رہا ہے جو بڑے فخر سے کہتے تھے، گاڈ بلیس امریکہ،  آج وہ اس وبا کے ہاتھوں اتنے بے بس ہیں کہ اپنی اکانومی کو تباہ ہوتے دیکھ کربھی کچھ  نہیں کرسکتے، یہ وہی امریکی ہیں جو چند ارب ڈالر کا بزنس ہاتھ سے نکل جانے پر چین سے جنگ کرنے کو تیار بیٹھے تھے۔ چین نے امریکی مارکیٹ میں اپنی پراڈکٹس بیچ کر جو نقصان کیا تھا وہ اس وبا سے پنہچنے والے نقصان کا ایک فیصد بھی نہیں، اتنے بڑے نقصان کے بعد اب قدرت سے بھی جنگ کریں گے؟؟

    • This topic was modified 9 months ago by Believer12.
    #2
    Anjaan
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 53
    • Posts: 2260
    • Total Posts: 2313
    • Join Date:
      2 Mar, 2017
    • Location: Kala Shah kaku

    Re: آفت وبا، کرسمس اور لندن کی ویرانی

    One gets the impression that you are walking in South Croydon Area.

    True or False?

    #3
    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 753
    • Posts: 9036
    • Total Posts: 9789
    • Join Date:
      12 Oct, 2016
    • Location: Pakistan

    Re: آفت وبا، کرسمس اور لندن کی ویرانی

    نہی یہ ساؤتھ ہال میں رہتے ہیں

    One gets the impression that you are walking in South Croydon Area. True or False?
    #4
    JMP
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 293
    • Posts: 4639
    • Total Posts: 4932
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: آفت وبا، کرسمس اور لندن کی ویرانی

    Believer12 sahib

    محترم بلیور صاحب

    اپنے احساسات اور مشاہدات کو اس خوبصورتی سے بیان کرنے کا بہت شکریہ

    تاریخ، انسانی رشتہ ، سیاستدانوں کا ملک پاکستان کی خدمات کرنے والوں سے گستاخانہ سلوک ، بین الاقوامی سیاست ، معاشیات ، سائنس ،طب ، سفرنامہ اور پتا نہیں کیا کیا ایک تحریر میں سمو دیا آپ نے

    جب محترم گھوسٹ صاحب آپکی صلاحیتوں اور علم کا حوالہ دیتے ہیں تو میرے خیال میں درست کہتے ہیں.

    آپ یقیناً اس محفل میں ہر موضوع پر دسترس رکھتے ہیں اور اس کو ہم تک پہنچاتے بھی ہیں

    میری نظر میں آپ اس محفل کے صف اول کے شرکاء میں اگلی صف میں ہیں

    بہت بہت شکریہ

    Ghost Protocol sahib

    #5
    Believer12
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 406
    • Posts: 9256
    • Total Posts: 9662
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: آفت وبا، کرسمس اور لندن کی ویرانی

    One gets the impression that you are walking in South Croydon Area. True or False?

    میں نے جان بوجھ کر تاریخی پارک اور دیگر جگہوں کے نام نہیں لکھے تھے مگر آپ کی بات کافی حد تک درست مان لیتا ہوں یہ علاقہ کرائیڈن تو نہیں مگر وہاں سے دور بھی نہیں، کرائیڈن تھوڑا سا کراوڈڈ ہے مگر میرا ایریا بہت کھلا کھلا اور پانچ بڑے پارکس میں گھرا ہوا ہے

    #6
    Believer12
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 406
    • Posts: 9256
    • Total Posts: 9662
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: آفت وبا، کرسمس اور لندن کی ویرانی

    Believer12 sahib

    محترم بلیور صاحب

    اپنے احساسات اور مشاہدات کو اس خوبصورتی سے بیان کرنے کا بہت شکریہ

    تاریخ، انسانی رشتہ ، سیاستدانوں کا ملک پاکستان کی خدمات کرنے والوں سے گستاخانہ سلوک ، بین الاقوامی سیاست ، معاشیات ، سائنس ،طب ، سفرنامہ اور پتا نہیں کیا کیا ایک تحریر میں سمو دیا آپ نے

    جب محترم گھوسٹ صاحب آپکی صلاحیتوں اور علم کا حوالہ دیتے ہیں تو میرے خیال میں درست کہتے ہیں.

    آپ یقیناً اس محفل میں ہر موضوع پر دسترس رکھتے ہیں اور اس کو ہم تک پہنچاتے بھی ہیں

    میری نظر میں آپ اس محفل کے صف اول کے شرکاء میں اگلی صف میں ہیں

    بہت بہت شکریہ Ghost Protocol sahib

    آپ کا شکریہ زندگی میں پہلی دفعہ کسی اہل نظر نے اس قدر تعریف کی ہے، گھوسٹ صاحب بھی تعریف کے رنگ میں تھوڑا سا مذاق کرجاتے ہیں جو مجھے ایک سیکنڈ کے ہزارویں حصے میں سمجھ آجاتا ہے مگر یہ ان کی عالی ظرفی اور میرے ساتھ محبت کا سلوک ہے ورنہ انجان بن کر بھی پڑھا جا سکتا ہے بلکہ تھریڈ کھولے بغیر بھی نکلا جاسکتا ہے

    :clap:

    #7
    Believer12
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 406
    • Posts: 9256
    • Total Posts: 9662
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: آفت وبا، کرسمس اور لندن کی ویرانی

    نہی یہ ساؤتھ ہال میں رہتے ہیں

    جسدن آپ تشریف لاے تھے اس وقت میں ابھی اس علاقے میں ناواقف تھا ورنہ گھر کے سامنے تاریخی پارک کی سیر کا لطف اٹھانا چاہئے تھا، جو قدیم درخت پاکستان سے ناپید ہوچکے ہین ان کو دوبارہ ہرا بھرا موجود پاکر دل باغ باغ ہوجاتا ہے، بالکل نیچرل طرز کا پارک ہے  جنگل اور جھاڑیاں اور انکے درمیاں ٹرف راستے ہیں۔ خیر پھر کسی دن تشریف لائیں تو ادھر بھی چلیں گے،  آتے وقت بھابھی سے ایک گھنٹہ ایکسٹرا چھٹی لے آنا پارک بہت بڑا ہے، میں نے نوٹ کیا ہے کہ گھر میں  آپکی پوزیشن تو مجھ سے بھی ماڑی ہے

    :thinking:

    #8
    Anjaan
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 53
    • Posts: 2260
    • Total Posts: 2313
    • Join Date:
      2 Mar, 2017
    • Location: Kala Shah kaku

    Re: آفت وبا، کرسمس اور لندن کی ویرانی

    میں نے جان بوجھ کر تاریخی پارک اور دیگر جگہوں کے نام نہیں لکھے تھے مگر آپ کی بات کافی حد تک درست مان لیتا ہوں یہ علاقہ کرائیڈن تو نہیں مگر وہاں سے دور بھی نہیں، کرائیڈن تھوڑا سا کراوڈڈ ہے مگر میرا ایریا بہت کھلا کھلا اور پانچ بڑے پارکس میں گھرا ہوا ہے

    Beckenham?

    #9
    Anjaan
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 53
    • Posts: 2260
    • Total Posts: 2313
    • Join Date:
      2 Mar, 2017
    • Location: Kala Shah kaku

    Re: آفت وبا، کرسمس اور لندن کی ویرانی

    آپ کا شکریہ زندگی میں پہلی دفعہ کسی اہل نظر نے اس قدر تعریف کی ہے، گھوسٹ صاحب بھی تعریف کے رنگ میں تھوڑا سا مذاق کرجاتے ہیں جو مجھے ایک سیکنڈ کے ہزارویں حصے میں سمجھ آجاتا ہے مگر یہ ان کی عالی ظرفی اور میرے ساتھ محبت کا سلوک ہے ورنہ انجان بن کر بھی پڑھا جا سکتا ہے بلکہ تھریڈ کھولے بغیر بھی نکلا جاسکتا ہے :clap:

    کوی کتنا بھی چاہے “انجان” نہیں بن سکتا

    #10
    Believer12
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 406
    • Posts: 9256
    • Total Posts: 9662
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: آفت وبا، کرسمس اور لندن کی ویرانی

    کوی کتنا بھی چاہے “انجان” نہیں بن سکتا

    انجان بننے کیلئے کوشش کی کوی ضرورت نہیں ہوتی بس آنے والے ایونٹ سے تھوڑا پہلے آنکھیں بند کرلیں اور اس کے گزرنے کے چند سیکنڈ بعد دوبارہ کھول لیں

    #11
    Believer12
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 406
    • Posts: 9256
    • Total Posts: 9662
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: آفت وبا، کرسمس اور لندن کی ویرانی

    Beckenham?

    Morden Hall Park

    #12
    Anjaan
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 53
    • Posts: 2260
    • Total Posts: 2313
    • Join Date:
      2 Mar, 2017
    • Location: Kala Shah kaku

    Re: آفت وبا، کرسمس اور لندن کی ویرانی

    انجان بننے کیلئے کوشش کی کوی ضرورت نہیں ہوتی بس آنے والے ایونٹ سے تھوڑا پہلے آنکھیں بند کرلیں اور اس کے گزرنے کے چند سیکنڈ بعد دوبارہ کھول لیں

    اس کو انجان نہیں نابینا کہتے ہیں 

    #13
    Anjaan
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 53
    • Posts: 2260
    • Total Posts: 2313
    • Join Date:
      2 Mar, 2017
    • Location: Kala Shah kaku

    Re: آفت وبا، کرسمس اور لندن کی ویرانی

    Morden Hall Park

    Pretty close!  I used to visit a Garden Centre in Morden Hall Park.

    #14
    Believer12
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 406
    • Posts: 9256
    • Total Posts: 9662
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: آفت وبا، کرسمس اور لندن کی ویرانی

    Pretty close! I used to visit a Garden Centre in Morden Hall Park.

    کافی بڑی نرسری ہے اور ورائیٹی بھی اچھی ہے

    یہاں ڈیڑھ گھنٹہ فری پارکنگ بھی ہے لہذا اکثر مہمان اس پارکنگ سے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں، میری رہائش پارک کے بالکل سامنے ہے

    #15
    Believer12
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 406
    • Posts: 9256
    • Total Posts: 9662
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: آفت وبا، کرسمس اور لندن کی ویرانی

    Pretty close! I used to visit a Garden Centre in Morden Hall Park.

    اگلی بار کب آنا ہے؟

    اس لئے پوچھ رہا ہوں کہ میں اسدن ساوتھ ہال کا چکر لگا آوں گا

    :thinking:

    #16
    Anjaan
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 53
    • Posts: 2260
    • Total Posts: 2313
    • Join Date:
      2 Mar, 2017
    • Location: Kala Shah kaku

    Re: آفت وبا، کرسمس اور لندن کی ویرانی

    اگلی بار کب آنا ہے؟ اس لئے پوچھ رہا ہوں کہ میں اسدن ساوتھ ہال کا چکر لگا آوں گا :thinking:

    ابھی تو میں سب کی طرح کرونا سے ہی پیار کی پینگیں بڑھا رہا ہوں

    #17
    Shirazi
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 196
    • Posts: 2509
    • Total Posts: 2705
    • Join Date:
      6 Jan, 2017

    Re: آفت وبا، کرسمس اور لندن کی ویرانی

    Believer12 bhai

    Very nice write up, really enjoyed reading it even though I don’t know much about London.

    My understanding is this new strain of covid is bit more contagious but current vaccines  can still train our immune system to fight back this virus. I don’t think things will be back to normal in 2021. Even with vaccine we will find out in 6-8 months how effective it is.

    Regarding Abdus Salam lab, don’t blame minister. People who went after his grave would have burnt his lab. And as I said earlier it takes two to tango. We can’t just blame fanatics but also Nobel laureate who couldn’t distance himself from Mirza and co.

    #18
    Believer12
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 406
    • Posts: 9256
    • Total Posts: 9662
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: آفت وبا، کرسمس اور لندن کی ویرانی

    Believer12 bhai Very nice write up, really enjoyed reading it even though I don’t know much about London. My understanding is this new strain of covid is bit more contagious but current vaccines can still train our immune system to fight back this virus. I don’t think things will be back to normal in 2021. Even with vaccine we will find out in 6-8 months how effective it is. Regarding Abdus Salam lab, don’t blame minister. People who went after his grave would have burnt his lab. And as I said earlier it takes two to tango. We can’t just blame fanatics but also Nobel laureate who couldn’t distance himself from Mirza and co.

    شیرازی صاحب تحریر پسند کرنے کا شکریہ اہل نظر میں سے آپ دوسرے ہیں اس کو لائق دینے والے۔

    اٹلی میں بھی یہی کام ڈاکٹر سلام نے باقی کی عمر کیا اور پاکستان جیسے غریب ملکوں کے سینکڑوں ریسرچرز کو وظائف دے کر وہاں یورپین ریسرچرز کے ساتھ کام کا موقع دیا،  وہاں کسی نظرئیے کی وجہ سے ان کو ناکامی نہیں ہوی اور آج وہ ریسرچ سینٹر ڈاکٹر سلام ریسرچ سینٹر کے نام سے اپنا کام کررہا ہے، دراصل ڈاکٹر صاحب کے دینی نظریات ان کا زاتی فعل ہونگے مگر ان کی سائینسی کاوشوں میں  یہ نظریات کبھی رکاوٹ نہیں بنے تھے ، اگر ایسا ہوتا تو گورے ان کو اتنی عزت نہ دیتے، ابھی پچھلے دنوں رچمنڈ میں سلام کے گھر کو برطانوی حکومت نے اپنی تحویل میں لے کر قومی ورثہ قرار دے دیا ہے

    پاکستان کی حکومت کو واقعی کچھ نہیں کہنا چاہئے کیونکہ اب تک کی تمام کنگز پارٹیز میں سب سے طاقتور عمران حکومت کی گت بنتے ہم دیکھ چکے ہیں جب عمران خان نے ایک ناتجربہ کار وزیر خزانہ کو دنیا بھر سے ماہر ترین اکانومسٹ کی چھ رکنی مددگار ٹیم مہیا کرنا چاہی تو ان میں سے ایک احمدی بھی تھا۔ بس پھر کیا تھا مذہبی لوگ بھڑوں کی طرح اسکے پیچھے پڑ گئے تھے

    #19
    Believer12
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 406
    • Posts: 9256
    • Total Posts: 9662
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: آفت وبا، کرسمس اور لندن کی ویرانی

    Believer12 bhai Very nice write up, really enjoyed reading it even though I don’t know much about London. My understanding is this new strain of covid is bit more contagious but current vaccines can still train our immune system to fight back this virus. I don’t think things will be back to normal in 2021. Even with vaccine we will find out in 6-8 months how effective it is. Regarding Abdus Salam lab, don’t blame minister. People who went after his grave would have burnt his lab. And as I said earlier it takes two to tango. We can’t just blame fanatics but also Nobel laureate who couldn’t distance himself from Mirza and co.

    لندن میں تاریخی عمارات، ، پارکس، قلعے اور پیلس جگہ جگہ موجود ہیں خاص کردریاے تھیمز کے خوبصورت کنارے کےساتھ ساتھ چلتے ہوے آپ دوسرے کنارے پر موجود یہ تمام تاریخی عمارات طایرانہ نگاہ سے دیکھ رہے ہوتے ہیں۔ مجھے تاریخی عمارات بہت پسند ہیں انکا حسن اور رعب الگ ہی ہوتا ہے

    ہمارے ایک ڈاکٹر صاحب ہیں جو ریسرچ میں ہیں انہوں نے پہلی لہر کے دوران ہی یہ بتا دیا تھا کہ ویکسین کی کامیابی اب لک پر ہوگی کیونکہ وائرس اپنی شکل میں تیزی سے تبدیلیاں لا رہا ہے آج دس ماہ بعد ان کی بات پوری ہورہی ہے، تمام وایرس شکل بدلتے ہیں کیونکہ ان کی میوٹیشن ہونا ایک نارمل بات ہے مگر اتنی زیادہ اور اتنی تیزی سے شکلیں بدلنا حیران کن ہے اور یہی بات اس وائرس کو خوفناک بنا دیتی ہے ویکسین بھی اس نئی قسم کے سامنے ناکام ہورہی ہیں

    #20
    BlackSheep
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 16
    • Posts: 2749
    • Total Posts: 2765
    • Join Date:
      11 Feb, 2017
    • Location: عالمِ غیب

    Re: آفت وبا، کرسمس اور لندن کی ویرانی

    سڑک کے دوسری طرف جس ٹورسٹ لوکیشن کا ذکر ہوا ہے وہ ایک بہت بڑا خوبصورت تاریخی پارک ہے جسے ملکہ برطانیہ نے اس وقت کے وائسراے لارڈ ماونٹ بیٹن کو برصغیر سے واپسی پر انعام میں دیا تھا، اس پارک کے سنٹرمیں وائسراے کی رہائش کیلئے ایک خوبصورت گھر اور سٹاف کیلئے بھی علیحدہ رہائشی بلڈنگ موجود ہے وائسراے کی رہائش کے اندر ایک پرانی توپ بھی نصب ہے، پارک کے سنٹر سے ایک شفاف پانی کی نہر گزاری گئی ہے جس میں مچھلیان اور بطخیں اپنی اپنی فیمیلیز کے ساتھ خوش و خرم آباد رہتی ہیں

    وائسراے لارڈ ماونٹ بیٹن بھی ایسا جنا تھا کہ زندگی میں ہی یہ قیمتی ترین جائیداد ہماری کونسل کو دے گیا تاکہ لندن کے عوام الناس اس  پارک کے فوائد سے مستفیض ہوسکیں اگر وہ یہ پارک اپنے پاس رکھتا تو شائد یہ وسیع پارک لندن کی سب سے قیمتی پراپرٹی ہوتا

    بلیور چندا۔۔۔۔۔

    ذرا دیکھ لیں حِسبِ عادت اِس دفعہ بھی آپ نے کہیں مصالحہ کچھ زیادہ تو نہیں ڈال دیا۔۔۔۔۔

    ;-) :) ;-) ™©

Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 49 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi