- This topic has 4 replies, 5 voices, and was last updated 2 years, 8 months ago by
shami11. This post has been viewed 230 times
-
AuthorPosts
-
3 Jun, 2020 at 11:40 am #1انا للہ واناالیہ راجعون
آج پنجاب پولیس کے انسپکٹر ملک عامر ڈوگر کورونا وائرس سے شہید ہوگئے ہیں۔
ایک مہینہ پہلے انکے والد اور والدہ بھی کورونا وائرس سے شہید ہوئیں تھے۔ انکا جوان بھائی بھی کورونا وائرس کی وجہ سے وینٹیلیٹر پر ہے۔
خدا رحم فرمائے اس خاندان پر آمینملک عامر انچارج سی آئی اے سول لائن کے عہدے پر تعینات تھے۔
دوسری جانب پنجاب پولیس کے مز ید 8 افسران و اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد کورونا سے متاثرہ پولیس اہلکاروں کی مجموعی تعداد 418 ہوگئی ہے۔
24 گھنٹوں میں پنجاب پولیس کے 8 افسران و اہلکار کورونا کا شکار
محکمۂ پولیس کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں اب تک پولیس کے 18 ہزار 816 اہلکاروں و افسران کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 15 ہزار 921 اہلکاروں و افسران کے ٹیسٹ منفی آئے۔
آئندہ 2 روز میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے مزید 2 ہزار 477 پولیس اہلکاروں و افسران کے ٹیسٹوں کے نتائج آ جائیں گے۔
پنجاب پولیس میں اب تک کورونا وائرس سے 4 اہلکار شہید ہوئے ہیں جن میں سے 3 کا تعلق لاہور اور ایک کا فیصل آباد سے ہے۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس کے اب تک 254 افسران و اہلکار کورونا وائرس کے مرض سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں
https://jang.com.pk/news/778351
- local_florist 3
- local_florist Bawa, GeoG, SaleemRaza thanked this post
3 Jun, 2020 at 7:30 pm #3حفیظ بھائی ۔۔بہت ہی افوس ناک خبر ہے اور اس طرح کی المناک خبریں ڈاکٹر کے بارے بھی آرہی ہیں ۔۔۔۔اللہ رحم کرے ۔۔۔یہاں امریکہ میں بھی لوگ سارا دن سٹور پر بغیر ماسک پہنے آتے ہیں ۔۔۔۔۔اور اگر ماسک کا کہا جائے تو لوگ مذاق اڑاتے ہیں ۔۔۔۔۔کہہ یہ وائرس حکومت کی کارستانی ہے اس کی آڑ لے یہ لوگ ۔۔۔5 جی پروگرام لانچ کرنا چاہتے ہیں تاکہ ہم پر نظر رکھی جاسکے ۔۔
5 Jun, 2020 at 3:12 am #5میرا شوہر ہمایون خان کا کرونا وائرس ٹیسٹ پازیٹیو آیا تمام بھائیوں اور بہنوں کو دعا کا درخواست کرتی ہو
میرا یہ درخواست زیادہ ریٹویٹ کرو ہوسکتا ہے کیسی کا دعا قبول ہو جائے شکریہ— zartaj Gul wazer (@zartajgulwazer) June 4, 2020
-
AuthorPosts
You must be logged in to reply to this topic.