Home Forums Siasi Discussion آج جناح بھی ہوتا تو ہاتھ اٹھا لیتا

  • This topic has 16 replies, 8 voices, and was last updated 1 year, 5 months ago by GeoG. This post has been viewed 388 times
Viewing 17 posts - 1 through 17 (of 17 total)
  • Author
    Posts
  • #1
    حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 4349
    • Posts: 2884
    • Total Posts: 7233
    • Join Date:
      8 Nov, 2016

    Re: آج جناح بھی ہوتا تو ہاتھ اٹھا لیتا

    جب افکارِ تازہ کو دماغوں میں گھسنے سے روکنے کے تمام ہتھیار اور حربے یکے بعد دیگرے کند ہونے لگیں تو پھر تازہ نمو بخش نظریات کو وبائی شکل میں پھیلنے سے روکنے کے لیے ایک آخری ہتھیار میدان میں لایا جاتا ہے، ’ہماری ثقافتی اقدار خطرے میں ہیں، ہمارا اسلام، ہندوتوا، عیسائیت، یہودیت، بودھ مت، لادینیت خطرے میں ہے۔
    یوں ازہان کی تشکیلِ نو کا عمل مزید کچھ عرصے کے لیے ملتوی تو ہو جاتا ہے۔ البتہ حالات کا جبر بھی ساتھ ساتھ بطور سودِ مرکب بڑھتا جاتا ہے اور ایک دن ہر بند ٹوٹ جاتا ہے اور سب اچھا برا بہا لے جاتا ہے۔اب یہ آپ کی قسمت کہ اس سیلاب کے دوران انقلاب کے موتی ہاتھ آتے ہیں کہ انارکی و بربادی کا کوئی طویل سیاہ دور۔
    بالکل اسی طرح جب نااہلی ہی معیارِ اہلیت قرار پائے، ریاست بظاہر ’قائد کا فرمان کام کام اور صرف کام‘ کی تسبیح پھیر رہی ہو مگر عملاً ’ کام جوان کی موت ہے‘ کے نظریے پر راسخ ہو۔ وہاں بیدار مغزی، ٹیلنٹ پول اور متعلقہ شعبوں و اداروں کی مشاورتی یکسوئی و یکجائی کی مدد سے کسی بھی سنجیدہ و سنگین چیلنج سے نمٹنے کی توقع اپنے ہی منھ پر مل لینی چاہئے۔
    سامنے کی مثال کورونا کی ہے۔ باقی دنیا نے اس کا سامنا قومی وسائل کی یکجائی کے ساتھ سخت لاک ڈاؤن اور اس کے نفاذ کو زود ہضم بنانے کے لیے معاشی پیکیجز کے انجکشنز سے کیا۔ یوں وائرس کا زور توڑنے میں کہیں مکمل تو کہیں جزوی کامیابی حاصل کی۔
    مگر ہمارے ہاں روزِ اول سے عام آدمی کی تو چھوڑئیے خود ریاست نے کورونا کے مقابلے میں عامیانہ پن اختیار کر لیا۔ یہ کسی راہ چلتے نے نہیں بلکہ وزیرِ اعظم نے کہا کہ کورونا محض ایک فلو ہے اور اس میں صرف بوڑھے لوگ مرتے ہیں اور وہ بھی دو ڈھائی فیصد۔ پھر فرمایا کہ لاک ڈاؤن کیا تو لوگ بھوکے مر جائیں گے، پھر فرمایا کہ لوگوں نے اگر اس بیماری کو سنجیدہ نہیں لیا تو لاک ڈاؤن کرنا پڑے گا، پھر فرمایا کہ ملک دوسری بار لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہو سکتا، پھر فرمایا کہ ا سمارٹ لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔
    پھر ایک مشیرِ باتدبیر نے فرمایا کہ عالمی ادارہِ صحت کی جانب سے چار ہفتے کے مکمل لاک ڈاؤن کی سفارش پر عمل کرنا مشکل ہے، عالمی ادارہِ صحت تو محض وبا کو دیکھ رہا ہے ہمیں مجموعی حقائق دیکھ کر فیصلہ کرنا پڑتا ہے۔
    پاکستان شاید دنیا کا واحد ملک ہے جہاں لاک ڈاؤن بمقابلہ بھوک کی بحثیانا ڈھال کے پیچھے ریاستی بے عملی نے پناہ لینے کی کوشش کی۔ تادمِ تحریر یہاں کورونا سے لگ بھگ تین ہزار اموات ہو چکی ہیں لیکن بھک مری کے سبب ایک بھی رجسٹرڈ موت سامنے نہ آ سکی۔ حالانکہ بھک مری کی تلوار کورونا سے پہلے بھی لٹک رہی تھی اور بعد میں بھی لٹکتی رہے گی۔
    دنیا کا شاید ہی کوئی دوسرا ملک ہو جہاں کورونا سے نمٹنے کے لیے لاک ڈاؤن کا خالص انتظامی و طبی فیصلہ سوائے طبی ماہرین کے کسی اور کے مشورے سے کیا گیا ہو۔ مگر پاکستان میں ریاستی بے عملی نے علما، کاروباریوں اور ججوں سمیت ہر شعبے کی اینٹی لاک ڈاؤن بھاوناؤں کو پوری اہمیت دی مگر طبی ماہرین کی ایک نہیں سنی۔
    نتیجہ یہ ہے کہ تقریباً پانچ سو ڈاکٹر اور نیم طبی کارکن وائرس کی لپیٹ میں آ چکے ہیں اور 38 ڈاکٹرز اور چار پیرا میڈکس سمیت 42 ہراول سپاہی اپنا فرض نبھاتے ہوئے اب تک شہید ہو چکے ہیں۔
    میں جاننا چاہتا ہوں کہ لاک ڈاؤن کے کتنے مخالف علما، جج، وزرا، ساہوکار و صنعت کار اب تک ڈاکٹروں، قانون نافذ کرنے والوں یا میڈیا کارکنوں کی طرح فرض نبھاتے ہوئے کام آئے؟ البتہ ان کے فیصلوں کے سبب کام آنے والوں کی تعداد تین ہزار کو ضرور چھو رہی ہے اور ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔
    پہلے کہہ رہے تھے گھبرانا نہیں کورونا جون میں عروج تک پہنچے گا اور پھر زوال شروع ہو جائے گا۔ اب کہہ رہے ہیں کہ عروج جولائی یا اگست میں آئے گا اور پھر زور ٹوٹنا شروع ہو جائے گا۔ مگر یہاں بھی آدھا سچ بولا جا رہا ہے، زور ان ممالک میں ٹوٹا ہے جنھوں نے زور توڑنے کے لیے لاک ڈاؤن سمیت سخت تدابیر کیں۔
    مگر برازیل کے صدر بولسنارو، امریکی صدر ٹرمپ اور حکومت سویڈن کی طرح جن ممالک نے اسے مذاق سمجھا وہاں زور ٹوٹنے کا فیصلہ ریاست کے ہاتھ سے نکل کر کورونا کے ہاتھ میں جا چکا ہے۔ پاکستان کا شمار بھی انہی عقل مند ممالک میں ہو رہا ہے جہاں اب جو بھی فیصلہ کرنا ہے کورونا کو ہی کرنا ہے۔
    جس ملک کے صحت بجٹ میں کورونا بھی ایک پیسے کا اضافہ کروانے میں ناکام ہو جائے اس ملک کا مقدمہ مقدر کی عدالت میں لڑنے کے لیے شاید جناح جیسا وکیل بھی آج ہاتھ اٹھا لیتا۔ کہنے کو یہ ملک اگرچہ جناح نے ہی لے کر دیا تھا، مگر اس غریب کو بھی کہاں اندازہ تھا کہ اس کے بعد کیسا کیسا

    بشکریہ …….. وسعت اللہ خان

    https://www.bbc.com/urdu/pakistan-53040671

    #2
    Qamar
    Participant
    Offline
    • Member
    • Threads: 0
    • Posts: 18
    • Total Posts: 18
    • Join Date:
      14 Jun, 2020
    • Location: Wembley

    Re: آج جناح بھی ہوتا تو ہاتھ اٹھا لیتا

    خدا اس قوم کی حالت نہیں بدلتا جب تک لوگ خود اپنی حالت بدلنے کی کوشش نہ کریں

    #3
    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 756
    • Posts: 9069
    • Total Posts: 9825
    • Join Date:
      12 Oct, 2016
    • Location: Pakistan

    Re: آج جناح بھی ہوتا تو ہاتھ اٹھا لیتا

    قمر بھائی – فورم پر خوش آمدید ، اپنا تعارف تو کروا دیں

    خدا اس قوم کی حالت نہیں بدلتا جب تک لوگ خود اپنی حالت بدلنے کی کوشش نہ کریں

    #4
    Qamar
    Participant
    Offline
    • Member
    • Threads: 0
    • Posts: 18
    • Total Posts: 18
    • Join Date:
      14 Jun, 2020
    • Location: Wembley

    Re: آج جناح بھی ہوتا تو ہاتھ اٹھا لیتا

    قمر بھائی – فورم پر خوش آمدید ، اپنا تعارف تو کروا دیں

    یہاں کوئی تعارف کا تھریڈ نظر نہیں آیا اس لئے نہ کر سکا
    لاہور، پاکستان سے تعلق ہے-وہاں سے کامرس میں ڈگری حاصل کی- اور اب انگلینڈ میں ایک accountancy فرم میں ملازمت کرتا ہوں-

    #5
    Jack Sparrow
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 14
    • Posts: 832
    • Total Posts: 846
    • Join Date:
      3 Dec, 2016

    Re: آج جناح بھی ہوتا تو ہاتھ اٹھا لیتا

    یہاں کوئی تعارف کا تھریڈ نظر نہیں آیا اس لئے نہ کر سکا لاہور، پاکستان سے تعلق ہے-وہاں سے کامرس میں ڈگری حاصل کی- اور اب انگلینڈ میں ایک accountancy فرم میں ملازمت کرتا ہوں-

    دانشوڑھوں کی محفل میں خوش آمدید!! یہاں کیسے آنا ہوا ؟

    #6
    GeoG
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 83
    • Posts: 5579
    • Total Posts: 5662
    • Join Date:
      12 Oct, 2016

    Re: آج جناح بھی ہوتا تو ہاتھ اٹھا لیتا

    یہاں کوئی تعارف کا تھریڈ نظر نہیں آیا اس لئے نہ کر سکا لاہور، پاکستان سے تعلق ہے-وہاں سے کامرس میں ڈگری حاصل کی- اور اب انگلینڈ میں ایک accountancy فرم میں ملازمت کرتا ہوں-

    قمر صاحب اس شامی نامی بندے سے ذرا دھیان سے پلیز

    اس کا ہیرو روڈ ویمبلے پر پان کا کھوکھا ہے اور یہ بھائی کا خاص آدمی ہے

    @shami

    #7
    حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 4349
    • Posts: 2884
    • Total Posts: 7233
    • Join Date:
      8 Nov, 2016

    Re: آج جناح بھی ہوتا تو ہاتھ اٹھا لیتا

    قمر صاحب اس شامی نامی بندے سے ذرا دھیان سے پلیز اس کا ہیرو روڈ ویمبلے پر پان کا کھوکھا ہے اور یہ بھائی کا خاص آدمی ہے @shami

    کون سے بھائی کا خاص آدمی ہے ؟؟؟

    #8
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 407
    • Posts: 9277
    • Total Posts: 9684
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: آج جناح بھی ہوتا تو ہاتھ اٹھا لیتا

    قمر صاحب اس شامی نامی بندے سے ذرا دھیان سے پلیز اس کا ہیرو روڈ ویمبلے پر پان کا کھوکھا ہے اور یہ بھائی کا خاص آدمی ہے @shami

    مجھے تو بتا رہا تھا کہ لندن برج پر، ٹھنڈی بوتل اے، کی آواز لگاتا ہوں؟

    :thinking:

    #9
    unsafe
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 54
    • Posts: 1124
    • Total Posts: 1178
    • Join Date:
      8 Jun, 2020
    • Location: چولوں کی بستی

    Re: آج جناح بھی ہوتا تو ہاتھ اٹھا لیتا

    جناح نے خود قوم کو کنفویز کر کے چلے گے . ساری عمر شکسپیر، برٹش قانون پڑھتے اور سکھاتے رہے اور آخر میں یہ کہ کر چلے گے کہ ہمارا آئین چودہ سو سال پہلے آ چکا ہے
    #10
    GeoG
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 83
    • Posts: 5579
    • Total Posts: 5662
    • Join Date:
      12 Oct, 2016

    Re: آج جناح بھی ہوتا تو ہاتھ اٹھا لیتا

    مجھے تو بتا رہا تھا کہ لندن برج پر، ٹھنڈی بوتل اے، کی آواز لگاتا ہوں؟ :thinking:

    وہ صرف گرمیوں کے تین مہینے

    :bigsmile:

    shami11

    #11
    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 756
    • Posts: 9069
    • Total Posts: 9825
    • Join Date:
      12 Oct, 2016
    • Location: Pakistan

    Re: آج جناح بھی ہوتا تو ہاتھ اٹھا لیتا

    ٹھنڈی بوتل ، گرم انڈے ، نمکو ، بچوں کے کھلونے والا کام میں نے کسی اور بیچ دیا تھا

    :serious:

    مجھے تو بتا رہا تھا کہ لندن برج پر، ٹھنڈی بوتل اے، کی آواز لگاتا ہوں؟ :thinking:
    #12
    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 756
    • Posts: 9069
    • Total Posts: 9825
    • Join Date:
      12 Oct, 2016
    • Location: Pakistan

    Re: آج جناح بھی ہوتا تو ہاتھ اٹھا لیتا

    جی – اب میں ناڑے اور لاسٹک بیچنے کا کام کرتا ہو

    :serious: :angry_smile:

    وہ صرف گرمیوں کے تین مہینے :bigsmile: shami11
    • This reply was modified 1 year, 5 months ago by shami11.
    #13
    GeoG
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 83
    • Posts: 5579
    • Total Posts: 5662
    • Join Date:
      12 Oct, 2016

    Re: آج جناح بھی ہوتا تو ہاتھ اٹھا لیتا

    جی – اب میں ناڑے اور لاسٹک بیچنے کا کام کرتا ہو :serious: :angry_smile:

    الله آپ کے کام میں برکت ڈالے جی

    ٹچ بٹن بھی رکھ لیں

    گرمیوں میں کھلے گریبانوں والی تو کافی نظر آتی ہوں گیں

    بلکہ سوئی دھاگے سے لگا بھی دیا کریں – منافع کے ساتھ مزہ بھی اور ثواب والا کندھا تو آپ کا پہلے بھی وزن سے کافی جھکا ہوا ہے

    :bigsmile:

    #14
    brethawk
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 30
    • Posts: 294
    • Total Posts: 324
    • Join Date:
      27 Oct, 2016

    Re: آج جناح بھی ہوتا تو ہاتھ اٹھا لیتا

    جی – اب میں ناڑے اور لاسٹک بیچنے کا کام کرتا ہو :serious: :angry_smile:

    London main Naaray Aur Elastic…? :omg: Yeh kaunsay ilaqay ka naam aapnay London rakha huwa hay khair se?  :thinking:

    #15
    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 756
    • Posts: 9069
    • Total Posts: 9825
    • Join Date:
      12 Oct, 2016
    • Location: Pakistan

    Re: آج جناح بھی ہوتا تو ہاتھ اٹھا لیتا

    یہی کوئی لالو کھیت سے دس منٹ کی مسافت پر

    :serious:

    London main Naaray Aur Elastic…? :omg: Yeh kaunsay ilaqay ka naam aapnay London rakha huwa hay khair se? :thinking:
    #16
    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 756
    • Posts: 9069
    • Total Posts: 9825
    • Join Date:
      12 Oct, 2016
    • Location: Pakistan

    Re: آج جناح بھی ہوتا تو ہاتھ اٹھا لیتا

    ثواب کے لئے خانیوال کی مسجد کی رسیدیں کاٹتا ہو

    الله آپ کے کام میں برکت ڈالے جی

    ٹچ بٹن بھی رکھ لیں

    گرمیوں میں کھلے گریبانوں والی تو کافی نظر آتی ہوں گیں

    بلکہ سوئی دھاگے سے لگا بھی دیا کریں – منافع کے ساتھ مزہ بھی اور ثواب والا کندھا تو آپ کا پہلے بھی وزن سے کافی جھکا ہوا ہے

    :bigsmile:

    #17
    GeoG
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 83
    • Posts: 5579
    • Total Posts: 5662
    • Join Date:
      12 Oct, 2016

    Re: آج جناح بھی ہوتا تو ہاتھ اٹھا لیتا

    ثواب کے لئے خانیوال کی مسجد کی رسیدیں کاٹتا ہو

    اے کم ٹھیک اے – چنگا کیتا – چندے وچ بندا پھریا نیں جاندا

    پیلے جعلی چیک بکاں وچ تسی بری مشکل نال بچے سو

    :bigsmile:

Viewing 17 posts - 1 through 17 (of 17 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi