Thread: Mix Plate

This topic contains 408 replies, has 27 voices, and was last updated by  Zinda Rood 9 months, 1 week ago. This post has been viewed 13072 times

Viewing 20 posts - 121 through 140 (of 409 total)
  • Author
    Posts
  • #121
    Democrat
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 47
    • Posts: 1312
    • Total Posts: 1359
    • Join Date:
      17 Oct, 2016

    Re: Mix Plate

    زِندہ رُود صاحب۔۔۔۔۔ آپ کے خیال میں آپ کا اگلا اسٹاپ کون سا ہوگا۔۔۔۔۔ Zinda Rood

    انکی زندگی دائرے میں ہی گزرے گی

    #122
    Democrat
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 47
    • Posts: 1312
    • Total Posts: 1359
    • Join Date:
      17 Oct, 2016

    Re: Mix Plate

    بلیک شیپ صاحب!۔۔۔ جب میں مسلمان ہوا کرتا تھا تو مجھے اکثر خیال آتے تھے کہ مجھے خدا ہونا چاہیے تھا، مسلمانی کے آخری ادوار میں تو مجھے کئی بار خواب بھی آیا کہ میں خدا بن گیاہوں اور میں نے پوری کائنات کو اتھل پتھل کرکے رکھ دیا ہے، ہوسکتا ہے شاید مستقبل میں میں خدائی کا دعویٰ کردوں ۔۔۔۔ہاہاہا۔۔۔

    خیر تفنن برطرف ۔ میں اپنے اگنوسٹک ہونے پر فی الحال بالکل مطمئن ہوں ، مستقبل کا کچھ کہہ نہیں سکتا، لیکن ابھی اپنا سٹاپ یہی ہے۔۔۔۔

    آپ کی اس بیباقی کو سامنے رکھتے ہوۓ ایک شعر تھوڑی ترمیم کے ساتھ پیش کروں گا
    نہ کچھ تھا تو خدا تھا ،نہ کچھ ہوتا تو خدا ہوتا
    ڈبویا تم کو ہونے نے ،تم نہ ہوتے توکیا ہوتا

    :rock: :rock:

    اب کوئی فرد اس شعر کی تشریح کر کے ثواب داریں حاصل کرے

    #123
    Democrat
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 47
    • Posts: 1312
    • Total Posts: 1359
    • Join Date:
      17 Oct, 2016

    Re: Mix Plate

    میں نے آپ کو بتایا کہ میں نے خود اپنی مرضی سے اپنا دین قبول کیا۔ ایک وقت تھا جب میں شیعہ سنی وہابی مکس پلیٹ تھا پھر آہستہ آہستہ شیعہ ہوا ۔ آپ اگر اب کہیں گے تو میں آپ کو اپنے واقعات سنانا شروع کر دون گا کہ کیسے میں نے مزہب کی فلاں چیز قبول کی، ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ پھر نا کہنا میں نے خبردار نہیں کیا تھا

    شاہ جی
    آپ کی اور میری کہانی ملتی جلتی ہے صرف ختم شد سے تھوڑا پہلے ٹوئسٹ آ گیا
    میں بھی آپ کی طرح پہلے سنی ،شیعہ ،بریلوی ،دیوبندی ہوتا تھا لیکن پھر صرف مسلمان ہو گیا اور اس وقت سے آج تک نہ صرف زندگی آسان ہوئی بلکہ اسلام کو سمجھنے میں بھی آسانی ہوئی اور جائز تنقید کرنے پر ہاتھ پیر پھولنے سے بھی خلاصی حاصل ہو گئی

    #124
    Shah G
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 7
    • Posts: 1708
    • Total Posts: 1715
    • Join Date:
      29 Sep, 2016
    • Location: Milky Way Galaxy

    Re: Mix Plate

    شاہ صاحب۔۔ جیسا کہ میں اکثر کہتا رہتا ہوں کہ مذہب کی بنیاد خوف اور امید / لالچ پر قائم ہے، آپ کے ساتھ بھی سو فیصد وہی معاملہ ہوا، چلیں آپ کی ذاتی مثال سے تازہ تازہ میرے موقف کے حق میں گواہی آگئی۔۔

    خیر میرا ایک سوال ہے، اگر آپ کو اس وقت ڈراؤنے خواب نہ آتے اور نہ ہی جنت کا لالچ پیدا ہوتا تو کیا تب بھی آپ کلمہ طیبہ پڑھنے کی طرف راغب ہوتے۔۔؟؟

    رود جی، کوشش کیا کریں کہ ایک موضوع پر بحث مکمل ہونے تک نیا سوال نا کیا کریں۔ اس سے بھی اہم یہ کہ نتائج ہمیشہ دوسرے کی دلیل سننے کے بعد اخذ کیا کریں
    اس کمینٹ میں آپ نے دو نئے سوال پوچھے ہیں ان کا جواب دینے سے پہلے میں جاننا چاہوں گا آیا کہ آپ کو میرے ” آبا کے دین پر چلنے ” سے متعلق کوئی ابہام تو نہیں رہ گیا؟
    ۔
    آپ کو میرے پچھلے جواب سے کوئی غلط فہمی نہ رہے اس لئے میں عرض کر دوں کہ خواب والا واقعہ ایک اکیلا نہیں، میری زندگی بھری پڑی ہے ایسے واقعات سے۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ آپ نے چونکہ آغاز کا پوچھا تھا اس لئے میں نے یہ واقعہ بیان کیا

    #125
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 362
    • Posts: 8221
    • Total Posts: 8583
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: Mix Plate

    :lol: :lol: :lol: ایک دن آپ نے مجھے بتایا تھا کہ آپ کو وزن کے بارے میں الجھن ہے کہ زمین پر اتنا تو چاند پر اتنا کیوں ! میں نے آپ کو وزن اور کمیت میں فرق سمجھنے کا مشورہ دیا تھا کہ یہ فزکس کا ابتدائی موضوع ہے . اسی طرح آپ کے مضحکہ ہیز مذہبی خیالات پڑھ کر بھی میں آپ کو بنیادی عقائد کریکٹ کرنے کا مشورہ دیتا ہوں ، آپ اسے جیسے چاہیں لیں آپ کی مرضی

    آپ مجھے نالج کی بات سمجھائیں گے تو مجھے اس پر کوی اعتراض نہیں کیونکہ میں ان خودساختہ دانشوروں جیسا نہیں ہوں جو چار کتابیں پڑھ کر اپنے آپ کو آئین سٹائین سمجھنے لگ جاتے ہیں۔ آپ نے مجھے وزن اور کمیت کا فرق سمجھایا اس پر بھی مجھے خوشی ہے، میں تو صرف آپ کی پوسٹ میں فرقہ ورانہ پورشن کا ذکر کرریا تھا کہ وہ حصہ ایک انجینیر کا کم اور پلمبر کا زیادہ لگتا ہے، مثلا دین کے معاملے میں اگر میں اپنا نقطہ نظر بیان کروں چاہے وہ کسی بھی فرقے سے لیا گیا ہو مگر مجھے پسند ہو تو آپ فورا قادیانی شیعہ وہابی سنی کا طعنہ دے دیتے ہیں ، کسی ساس کی طرح مذہبی طعنہ زنی کرتے ہیں  جسکی میں نفی کرتا آیا ہوں اور کروں گا انشااللہ، آپ کے ایسے کمنٹ آپ کو پلمبروں کی لسٹ میں شامل کروا دیتے ہیں ورنہ  میں آپ کی یا کسی بھی ممبر کی ڈگریوں سے جن کا وہ دعوی کریں کبھی بھی انکار نہیں کرتا ، آجکل پاکستانی دانشور کہلوانے والے ایک مخصوص سانچے میں ڈھلے ہوے ملتے ہیں، بلکہ اکثر ملا بھی ڈاکٹر کہلوانے پر مصر ہیں مگر ان کا نالج ممتاز قادری سے آگے نہیں جاتا، بس یہی سمجھانا تھا، اگے توادی مرضی شاہ جی

    :)

    #126
    Shah G
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 7
    • Posts: 1708
    • Total Posts: 1715
    • Join Date:
      29 Sep, 2016
    • Location: Milky Way Galaxy

    Re: Mix Plate

    شاہ جی آپ کی اور میری کہانی ملتی جلتی ہے صرف ختم شد سے تھوڑا پہلے ٹوئسٹ آ گیا میں بھی آپ کی طرح پہلے سنی ،شیعہ ،بریلوی ،دیوبندی ہوتا تھا لیکن پھر صرف مسلمان ہو گیا اور اس وقت سے آج تک نہ صرف زندگی آسان ہوئی بلکہ اسلام کو سمجھنے میں بھی آسانی ہوئی اور جائز تنقید کرنے پر ہاتھ پیر پھولنے سے بھی خلاصی حاصل ہو گئی

    :lol: :lol:   :lol:   :lol:   :lol:

    ختم شد؟ میری کہانی میں؟ آپ کو کیسے لگا کہ میرے بہتری کی جانب جانے کا سفر ختم ہو گیا ہے ؟
    ۔
    آپ کو مبارک باد دیتا ہوں کہ آپ نے اپنے کمینٹ میں اپنے لئے مسلمان کا لفظ استعمال کیا ورنہ جیسی آپ کی سوچ ہے آپ لفط ” انسان ” استعمال کرتے تو مجھے حیرت نہ ہوتی

    #127
    Democrat
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 47
    • Posts: 1312
    • Total Posts: 1359
    • Join Date:
      17 Oct, 2016

    Re: Mix Plate

    :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: ختم شد؟ میری کہانی میں؟ آپ کو کیسے لگا کہ میرے بہتری کی جانب جانے کا سفر ختم ہو گیا ہے ؟ ۔ آپ کو مبارک باد دیتا ہوں کہ آپ نے اپنے کمینٹ میں اپنے لئے مسلمان کا لفظ استعمال کیا ورنہ جیسی آپ کی سوچ ہے آپ لفط ” انسان ” استعمال کرتے تو مجھے حیرت نہ ہوتی

    :lol: :lol:   :lol:

    شاہ جی
    مینے کب کہا کے آپ کا سفر تمام ہوا بہتری کی طرف گامزن ہو یا ناکامی پر ختم ہو مجھے اسے بھی کوئی فرق نہیں پڑتا
    لیکن مہربانی یہ بتانے کے لئے انسانیت اور مسلمانیت دونوں ایک دوسرے کی ضد ہیں ہمارے بھائی جو اسلام سے متنفر ہیں انکا بھی یہی مقدمہ ہے

    #128
    Shah G
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 7
    • Posts: 1708
    • Total Posts: 1715
    • Join Date:
      29 Sep, 2016
    • Location: Milky Way Galaxy

    Re: Mix Plate

    آپ مجھے نالج کی بات سمجھائیں گے تو مجھے اس پر کوی اعتراض نہیں کیونکہ میں ان خودساختہ دانشوروں جیسا نہیں ہوں جو چار کتابیں پڑھ کر اپنے آپ کو آئین سٹائین سمجھنے لگ جاتے ہیں۔ آپ نے مجھے وزن اور کمیت کا فرق سمجھایا اس پر بھی مجھے خوشی ہے، میں تو صرف آپ کی پوسٹ میں فرقہ ورانہ پورشن کا ذکر کرریا تھا کہ وہ حصہ ایک انجینیر کا کم اور پلمبر کا زیادہ لگتا ہے، مثلا دین کے معاملے میں اگر میں اپنا نقطہ نظر بیان کروں چاہے وہ کسی بھی فرقے سے لیا گیا ہو مگر مجھے پسند ہو تو آپ فورا قادیانی شیعہ وہابی سنی کا طعنہ دے دیتے ہیں ، کسی ساس کی طرح مذہبی طعنہ زنی کرتے ہیں جسکی میں نفی کرتا آیا ہوں اور کروں گا انشااللہ، آپ کے ایسے کمنٹ آپ کو پلمبروں کی لسٹ میں شامل کروا دیتے ہیں ورنہ میں آپ کی یا کسی بھی ممبر کی ڈگریوں سے جن کا وہ دعوی کریں کبھی بھی انکار نہیں کرتا ، آجکل پاکستانی دانشور کہلوانے والے ایک مخصوص سانچے میں ڈھلے ہوے ملتے ہیں، بلکہ اکثر ملا بھی ڈاکٹر کہلوانے پر مصر ہیں مگر ان کا نالج ممتاز قادری سے آگے نہیں جاتا، بس یہی سمجھانا تھا، اگے توادی مرضی شاہ جی :)

    میری پوسٹ فرقہ ورانہ نہیں ہوتی ، آپ کو چیلنج ہے میری فرقہ ورانہ پوسٹ دیکھا دیں، فرقہ ورانہ پوسٹیں آپ کی طرف سے آتی ہیں
    ۔
    آپ نونی ہونے کے بعد انصاف کا دامن چھوڑ چکے ، اس لئے آپ کے اعتراض پر میں کان نہیں دھرتا

    #129
    Shah G
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 7
    • Posts: 1708
    • Total Posts: 1715
    • Join Date:
      29 Sep, 2016
    • Location: Milky Way Galaxy

    Re: Mix Plate

    :lol: :lol: :lol: شاہ جی مینے کب کہا کے آپ کا سفر تمام ہوا بہتری کی طرف گامزن ہو یا ناکامی پر ختم ہو مجھے اسے بھی کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن مہربانی یہ بتانے کے لئے انسانیت اور مسلمانیت دونوں ایک دوسرے کی ضد ہیں ہمارے بھائی جو اسلام سے متنفر ہیں انکا بھی یہی مقدمہ ہے

    اوہ اب سمجھا
    ۔
    عرض ہے کہ انسان کا لفظی مطلب بھولنے والے کا ہے اس لئے انسان سے میرا مطلب یہ ہے کہ بندہ گوشت پوست کا بنا ہو لیکن اسے کچھ سمجھ بوجھ نہ ہو۔
    مسلمان پہلے کا مطلب یہ ہے کہ اللہ نے پہلے سمجھ بوجھ پیدا کی پھر بشر کا جسم بنایا
    ۔
    اگر دل کرے تو بتائے گا میں آیات پیش کر دوں گا، وضاحت بھی کروں گا

    #130
    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 17
    • Posts: 2168
    • Total Posts: 2185
    • Join Date:
      3 Apr, 2018
    • Location: NorthPole

    Re: Mix Plate

    ہک تے یار وولٹر نوں کدرے ٹھنڈ نہیں پیندی :bigsmile: :bigsmile: مجھ سمیت میرے سارے خاندان میں سے کسی نے بھی داڑھی نہیں رکھی ہوئی بلکہ میرے والد صاحب ستر کی دہائی میں ہیں اور ابھی تک فرنچ کٹ رکھ کر نہ صرف لاہوری قہقے لگاتے ہیں بلکہ پانچ وقت کے نمازی بھی ہیں دلچسپ بات یہ ہے کے ہمارے جاننے والوں میں سے ایک فرد نے انھیں داڑھی رکھنے کی تجویز دی کے آپ کو اچھی لگے گی جس کو والد صاحب نے یہ کہ کر رد کیا کے جو مجھے اچھی نہیں لگتی وہ خدا کو کیسے اچھی لگے گی آپ کو یہ بات درست نہیں کے لوگ داڑھی نہ رکھ کر گناہ گار سمجھتے ہیں جنکو اسلام کی اصل تعلیمات سے واسطہ پڑا ہے انکے لئے یہ دین نہ صرف آسان بلکہ ماڈرن ہے آج کل جو دنیا میں عجیب غریب رواج چل رہے ہیں جیسے وہ ایک پاگل کا پتر پیرس میں کھوتے پر سوار ہو کر سنت نبوی کی یاد تازہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے یہ جاہلیت ہے اسلام نہیں ،اسلام کی تعلیمات میں وقت کے ساتھ تبدیلی کی گنجائش ہے ،شریعت کا اصل مقصد لوگوں کی زندگیوں کو ایک دائرے میں لا کر آسان بنانا ہے لیکن ان مولویوں نے جعلی روایات پر تکیہ کر کہ لوگوں کو اسلام سے متنفر کیا ہے عبادات اور معاملات دونوں اہم ہیں،عبادات کا تعلق مکمل طور پر خدا اور انسان کے بیچ ہے وہ جیسے مناسب سمجھے عبادت کرے یا نہ کرے لیکن معاملات کو سدھارنے کے لئے قاعدے قوانین وضح کیا جاتے ہیں اب اگر آپ قرآن کو کوئی قانونی کتاب سمجھ لیں تو پھر یہ بیوقوفی ہو گی اسکے اندر کچھ معاملات کے بارے اشارے دے دیے گئے ہیں جن کو سامنے رکھ کر اور وقت حاضر کے مطابق آپ قانون سازی کر سکتے ہیں قانون سازی کا اصل مقصد لوگوں کی زندگیوں میں نظم و ضابط اور ایک دوسرے کے حقوق کی حفاظت ہے اب یہ آپ پر منحصر ہے آپ ان مقاصد کو کیسے حاصل کرتے ہیں ،اسلام آپ پر کوئی پابندی نہیں لگا رہا کے جو مینے کہا اسی پر عمل کرو مجھے تو اسلام کی یہ سمجھ آتی ہے

    اگر آپ کی نظر سے گزرا ہو تو میں نے پچھلے ایک کمنٹ میں کہا کہ مسلمان دین سے جتنا دور ہوں گے اتنا ہی دور حاضر میں رہنا ان کیلئے آسان ہوگا اور مذہب سے جڑے مسائل سے بھی وہ نجات پائیں گے۔ جیسا کہ آپ نے اپنی فیملی، اپنے والد صاحب کی مثال دی، جنہوں نے خود کو اپنے دین سے ایک محتاط فاصلے پر کرلیا اور میں اس کو دانشمندانہ اقدام سمجھتا ہوں، لیکن میرے خیال میں دیانتداری یہ ہے کہ آپ اس کو قبول بھی کریں، اگر آپ نے یا کسی دوسرے مسلمان نے اپنے مذہب کی کچھ چیزوں کو زمانے سے یا اپنی شخصیت سے مطابقت نہ رکھنے کی وجہ سے رد کردیا ہے تو اس کو تسلیم کرنے کی ہمت بھی ہونی چاہیے کہ ٹھیک ہے یہ میرے مذہب میں ہے، مگر میں اس کو آج کے زمانے میں قابل عمل نہیں سمجھتا، یا اپنی شخصیت کے موافق نہیں سمجھتا۔ جب آپ چیری پک کرکے اپنے مذہب سے خود سے موافق چیزیں منتخب کرلیتے ہیں اور جو چیزیں آپ کو پسند نہیں انہیں رد کردیتے ہیں اور ساتھ یہ کہتے ہیں کہ میری زندگی عین اسلام کے مطابق ہے تو اس کا یہ مطلب ہے کہ آپ احساسِ گناہ سے چھٹکارا پانا چاہتے ہیں کہ میں کچھ بھی اسلام کے خلاف نہیں کررہا، ساتھ ہی آپ خود کو دھوکہ بھی دیتے ہیں اور منافقت بھی کرتے ہیں۔ ۔۔ یہی وہ منافقت، کنفیوژن اور احساسِ گناہ ہے جس کا میں پچھلے کمنٹ میں ذکر کررہا تھا۔ مثلاً مغربی ملک میں رہنے والا کوئی مسلمان اگر کسی عیسائی یا یہودی کو دوست بناتا ہے اور ساتھ ہی یہ کہتا ہے کہ میرا یہ عمل اسلام کے بالکل خلاف نہیں، میرا (اسلامی) خدا تو ایسا نہیں ہوسکتا جو مجھے کسی عیسائی یا یہودی کو دوست بنانے سے روکے تو جنابِ عالی یہ منافقت ہے، اپنے اندر موجود گناہ کے احساس کو مٹانے کی ایک کوشش ہے، میری رائے میں اس کو تسلیم کرنا چاہیے کہ میرا مذہب، میرا (اسلامی) خدا مجھے اس کام سے روکتا ہے، مگر میں یہ کام کررہا ہوں چونکہ مجھے اس میں کچھ غلط نہیں لگتا، اس کو اپنی سوچ کو کنفیوژن سے پاک کرنا چاہیے۔۔   

    #131
    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 17
    • Posts: 2168
    • Total Posts: 2185
    • Join Date:
      3 Apr, 2018
    • Location: NorthPole

    Re: Mix Plate

    رود جی، کوشش کیا کریں کہ ایک موضوع پر بحث مکمل ہونے تک نیا سوال نا کیا کریں۔ اس سے بھی اہم یہ کہ نتائج ہمیشہ دوسرے کی دلیل سننے کے بعد اخذ کیا کریں اس کمینٹ میں آپ نے دو نئے سوال پوچھے ہیں ان کا جواب دینے سے پہلے میں جاننا چاہوں گا آیا کہ آپ کو میرے ” آبا کے دین پر چلنے ” سے متعلق کوئی ابہام تو نہیں رہ گیا؟ ۔ آپ کو میرے پچھلے جواب سے کوئی غلط فہمی نہ رہے اس لئے میں عرض کر دوں کہ خواب والا واقعہ ایک اکیلا نہیں، میری زندگی بھری پڑی ہے ایسے واقعات سے۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ آپ نے چونکہ آغاز کا پوچھا تھا اس لئے میں نے یہ واقعہ بیان کیا

    شاہ صاحب۔۔ آپ کو کس نے کہا کہ میں یہ جاننا چاہ رہا ہوں کہ آپ اپنے آباء کے دین پر ہیں یا نہیں، میں تو آپ کی روح کے اس انقلاب بارے جاننا چاہ رہا ہوں جو آپ کے موجودہ عقائد کی وجہ ہے۔ اور آپ نے ابھی تک اس کا جواب نہیں دیا۔۔ بیچ میں جو ضمنی سوالات پیدا ہوتے ہیں، میرا خیال ہے آپ کو ان سے ڈرنا نہیں چاہیے اور بلا جھجھک ان کا جواب دینا چاہیے، جب انسان خود کو حق پر سمجھتا ہو تو اسے سوالات سے ڈرنے کی ضرورت کیا ہے۔۔۔ 

    #132
    Democrat
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 47
    • Posts: 1312
    • Total Posts: 1359
    • Join Date:
      17 Oct, 2016

    Re: Mix Plate

    اگر آپ کی نظر سے گزرا ہو تو میں نے پچھلے ایک کمنٹ میں کہا کہ مسلمان دین سے جتنا دور ہوں گے اتنا ہی دور حاضر میں رہنا ان کیلئے آسان ہوگا اور مذہب سے جڑے مسائل سے بھی وہ نجات پائیں گے۔ جیسا کہ آپ نے اپنی فیملی، اپنے والد صاحب کی مثال دی، جنہوں نے خود کو اپنے دین سے ایک محتاط فاصلے پر کرلیا اور میں اس کو دانشمندانہ اقدام سمجھتا ہوں، لیکن میرے خیال میں دیانتداری یہ ہے کہ آپ اس کو قبول بھی کریں، اگر آپ نے یا کسی دوسرے مسلمان نے اپنے مذہب کی کچھ چیزوں کو زمانے سے یا اپنی شخصیت سے مطابقت نہ رکھنے کی وجہ سے رد کردیا ہے تو اس کو تسلیم کرنے کی ہمت بھی ہونی چاہیے کہ ٹھیک ہے یہ میرے مذہب میں ہے، مگر میں اس کو آج کے زمانے میں قابل عمل نہیں سمجھتا، یا اپنی شخصیت کے موافق نہیں سمجھتا۔ جب آپ چیری پک کرکے اپنے مذہب سے خود سے موافق چیزیں منتخب کرلیتے ہیں اور جو چیزیں آپ کو پسند نہیں انہیں رد کردیتے ہیں اور ساتھ یہ کہتے ہیں کہ میری زندگی عین اسلام کے مطابق ہے تو اس کا یہ مطلب ہے کہ آپ احساسِ گناہ سے چھٹکارا پانا چاہتے ہیں کہ میں کچھ بھی اسلام کے خلاف نہیں کررہا، ساتھ ہی آپ خود کو دھوکہ بھی دیتے ہیں اور منافقت بھی کرتے ہیں۔ ۔۔ یہی وہ منافقت، کنفیوژن اور احساسِ گناہ ہے جس کا میں پچھلے کمنٹ میں ذکر کررہا تھا۔ مثلاً مغربی ملک میں رہنے والا کوئی مسلمان اگر کسی عیسائی یا یہودی کو دوست بناتا ہے اور ساتھ ہی یہ کہتا ہے کہ میرا یہ عمل اسلام کے بالکل خلاف نہیں، میرا (اسلامی) خدا تو ایسا نہیں ہوسکتا جو مجھے کسی عیسائی یا یہودی کو دوست بنانے سے روکے تو جنابِ عالی یہ منافقت ہے، اپنے اندر موجود گناہ کے احساس کو مٹانے کی ایک کوشش ہے، میری رائے میں اس کو تسلیم کرنا چاہیے کہ میرا مذہب، میرا (اسلامی) خدا مجھے اس کام سے روکتا ہے، مگر میں یہ کام کررہا ہوں چونکہ مجھے اس میں کچھ غلط نہیں لگتا، اس کو اپنی سوچ کو کنفیوژن سے پاک کرنا چاہیے۔۔

    مینے کہاں یہ لکھا ہے کے میرے والدین دین سے دور ہیں ؟
    انہوں نے دین کو سمجھا ہے اور اس پر عمل پیرا ہیں
    اور یہ داڑھی ،مچھ ،شلوار کمیض کب سے اسلام ہو گئے ؟
    میرے مذہب میں کچھ چیزیں فرض ہیں لیکن اکثریت کے ساتھ کوئی نہ کوئی کنڈیشن لگی ہوئی ہے ،لیکن ایک کمزور ترین فرد پر صرف نماز فرض ہے اور کچھ نہیں اور اسی کا سوال ہو گا خدا چاہے تو معاف بھی کر دے کیونکہ اسکا تعلق اسی کے ساتھ ہے اور آپ کسی کو جواب دہ نہیں
    یہود اور نصاریٰ کے بارے آپکا علم نہ ہونے کے برابر ہے جب کے آپ جانتے ہیں کے مسلمانوں نے پہلی ہجرت حبشہ کی طرف کی تھی جو نصاریٰ کا ملک تھا اور مسلمانوں نے اپنے عروج کے دور میں بھی اس ملک کی طرف تلوار نہیں کی
    اصل میں کہانی کچھ ایسی ہوئی کے بعد کے زمانوں میں جب مسلمان ایک طاقت تھے تو انہوں نے ایسے قوانین , احادیث گھڑیں بلکے ایسی تشریحات کیں جو انہیں دوسرے اہل کتاب سے منفرد دکھائیں
    میرے خیال میں ابھی آپ تازہ تازہ ملحد ہوۓ ہیں یا ابھی سوچ رہے ہیں بھر حال اس میں کوئی برائی نہیں اپنی جستجو جاری رکھیں
    میرا ایک دوست کینیڈا میں ملحد ہوا ،دس سال کے بعد دوبارہ مسلمان ہوا لیکن اب ایک بہتر مسلمان ہے ،کتابیں لکھ رہا ہے بلکہ اب تو ہوورڈ میں اسلام پر سرچ بھی کر نے جا رہا ہے
    کوشش کروں گا اسکی کچھ تحریریں یہاں پیسٹ کروں

    #133
    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 672
    • Posts: 12172
    • Total Posts: 12844
    • Join Date:
      13 Oct, 2016
    • Location: سہراب گوٹھ ۔

    Re: Mix Plate

    آپ مجھے نالج کی بات سمجھائیں گے تو مجھے اس پر کوی اعتراض نہیں کیونکہ میں ان خودساختہ دانشوروں جیسا نہیں ہوں جو چار کتابیں پڑھ کر اپنے آپ کو آئین سٹائین سمجھنے لگ جاتے ہیں۔ آپ نے مجھے وزن اور کمیت کا فرق سمجھایا اس پر بھی مجھے خوشی ہے، میں تو صرف آپ کی پوسٹ میں فرقہ ورانہ پورشن کا ذکر کرریا تھا کہ وہ حصہ ایک انجینیر کا کم اور پلمبر کا زیادہ لگتا ہے، مثلا دین کے معاملے میں اگر میں اپنا نقطہ نظر بیان کروں چاہے وہ کسی بھی فرقے سے لیا گیا ہو مگر مجھے پسند ہو تو آپ فورا قادیانی شیعہ وہابی سنی کا طعنہ دے دیتے ہیں ، کسی ساس کی طرح مذہبی طعنہ زنی کرتے ہیں جسکی میں نفی کرتا آیا ہوں اور کروں گا انشااللہ، آپ کے ایسے کمنٹ آپ کو پلمبروں کی لسٹ میں شامل کروا دیتے ہیں ورنہ میں آپ کی یا کسی بھی ممبر کی ڈگریوں سے جن کا وہ دعوی کریں کبھی بھی انکار نہیں کرتا ، آجکل پاکستانی دانشور کہلوانے والے ایک مخصوص سانچے میں ڈھلے ہوے ملتے ہیں، بلکہ اکثر ملا بھی ڈاکٹر کہلوانے پر مصر ہیں مگر ان کا نالج ممتاز قادری سے آگے نہیں جاتا، بس یہی سمجھانا تھا، اگے توادی مرضی شاہ جی :)

    بلیور بھائی ۔۔

    مجھے تو خود ان چار جماعتیں پڑھکر 

    اپنے آپکو آئین سائٹیں  سمجنے والوں پر غصہ ہے ۔۔۔لیکن ایک آپ ہیں جو کچھ بھی پڑھے بغیر آئین سائٹین  بنے ہوئے ہیں ۔۔۔۔۔

    :swear: :swear:

    • This reply was modified 1 year, 6 months ago by  SaleemRaza.
    #134
    shahidabassi
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 32
    • Posts: 7206
    • Total Posts: 7238
    • Join Date:
      5 Apr, 2017

    Re: Mix Plate

    مینے کہاں یہ لکھا ہے کے میرے والدین دین سے دور ہیں ؟ انہوں نے دین کو سمجھا ہے اور اس پر عمل پیرا ہیں اور یہ داڑھی ،مچھ ،شلوار کمیض کب سے اسلام ہو گئے ؟ میرے مذہب میں کچھ چیزیں فرض ہیں لیکن اکثریت کے ساتھ کوئی نہ کوئی کنڈیشن لگی ہوئی ہے ،لیکن ایک کمزور ترین فرد پر صرف نماز فرض ہے اور کچھ نہیں اور اسی کا سوال ہو گا خدا چاہے تو معاف بھی کر دے کیونکہ اسکا تعلق اسی کے ساتھ ہے اور آپ کسی کو جواب دہ نہیں یہود اور نصاریٰ کے بارے آپکا علم نہ ہونے کے برابر ہے جب کے آپ جانتے ہیں کے مسلمانوں نے پہلی ہجرت حبشہ کی طرف کی تھی جو نصاریٰ کا ملک تھا اور مسلمانوں نے اپنے عروج کے دور میں بھی اس ملک کی طرف تلوار نہیں کی اصل میں کہانی کچھ ایسی ہوئی کے بعد کے زمانوں میں جب مسلمان ایک طاقت تھے تو انہوں نے ایسے قوانین , احادیث گھڑیں بلکے ایسی تشریحات کیں جو انہیں دوسرے اہل کتاب سے منفرد دکھائیں میرے خیال میں ابھی آپ تازہ تازہ ملحد ہوۓ ہیں یا ابھی سوچ رہے ہیں بھر حال اس میں کوئی برائی نہیں اپنی جستجو جاری رکھیں میرا ایک دوست کینیڈا میں ملحد ہوا ،دس سال کے بعد دوبارہ مسلمان ہوا لیکن اب ایک بہتر مسلمان ہے ،کتابیں لکھ رہا ہے بلکہ اب تو ہوورڈ میں اسلام پر سرچ بھی کر نے جا رہا ہے کوشش کروں گا اسکی کچھ تحریریں یہاں پیسٹ کروں

    ہاں ان کے ساتھ کچھ ایسا ہی مسئلہ ہے۔ بہت محنت کرتے ہیں ایسی احادیث اور روایات کو ڈھونڈنے میں جن کی کوئی سند بھی نہی ہوتی۔ مثلا کہہ رہے تھے کہ ابو لہب نے رسول اکرمؐ کی پیدائش پر ایک غلام کو آزاد کیا تھا۔ اب یہ حدیث نہی ایک روایت ہے اور روایت بھی ادنی کہ جس کے ساتھ کوئی سند نہیں، بیان کرنے والے کا نام بھی نہی۔

    :bigsmile:

    #135
    Democrat
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 47
    • Posts: 1312
    • Total Posts: 1359
    • Join Date:
      17 Oct, 2016

    Re: Mix Plate

    ہاں ان کے ساتھ کچھ ایسا ہی مسئلہ ہے۔ بہت محنت کرتے ہیں ایسی احادیث اور روایات کو ڈھونڈنے میں جن کی کوئی سند بھی نہی ہوتی۔ مثلا کہہ رہے تھے کہ ابو لہب نے رسول اکرمؐ کی پیدائش پر ایک غلام کو آزاد کیا تھا۔ اب یہ حدیث نہی ایک روایت ہے اور روایت بھی ادنی کہ جس کے ساتھ کوئی سند نہیں، بیان کرنے والے کا نام بھی نہی۔

    :bigsmile:

    ویسے اگر کیا بھی تھا تو اسے کیا فرق پڑتا ھے؟

    وہ پیغمبر اسلام کا چچا تھا اور نہ صرف ان زمانوں میں بلکہ ماضی قریب میں بھی ایسے عمل ھوتے رھے ھیں کہ لوگ خوش ھوکر مختلف عمل کرتے ھیں اس میں کیا برائی ھے۔۔۔

    اصل تنازعہ کی وجہ اسلام تھی اور اسلام کوئی فرنچائز یا خاندانی ملکیت کا دین تو ھے نہیں کہ پیغمبر سے تعلق ھونے کی وجہ سے گناہ/جرائم معاف ھو جائیں گے اور نہ ھی اسلام کی کوئی ایسی تعلیم ھے۔۔۔۔

    رسول کریم کی شفاعت کے ھم طلبگار ھیں لیکن اسکے لئے دامن میں کچھ ھونا بھی چاھیئے یہ نہیں کہ سو قتل کرکے،دوسروں کے حق مار کر اور پھر شفاعت کی آس بھی لگائیں۔۔۔۔

    #136
    Gulraiz
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 35
    • Posts: 1268
    • Total Posts: 1303
    • Join Date:
      16 May, 2017
    • Location: Santa Barbara

    Re: Mix Plate

    بلکل یاد کروانا ۔۔۔ یقین کریں میں خود بھی بات کو بھولتا نہیں ہوں ۔۔۔۔ویسے میاں صاحب ۔مار کھا کے بھاگتے ہیں ۔۔۔مار کھائے بغیر بھاگیں تو میں ان کی بہادری کا قائل ہو جاوں گا

    ہائے ہائے ہائےہائے

    کیا یاد دلادیا ، تیس لاکھہ بنگالی مارنے کے بعد بھاگ کر کیا بہادری دکھائی تھی ، کیا یو ٹرن تھا کیا, گو ٹرن تھا

    #137
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 146
    • Posts: 4674
    • Total Posts: 4820
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: Mix Plate

    پروٹوکول صاحب۔۔ آپ کی باتیں میرے موقف کی تائید کررہی ہیں، یہ منافقت مذہب کی ہی پیدا کردہ ہے۔ مذہب کنفیوژن اور منافقت پیدا کرتا ہے اور اس کی بالکل سیدھی سادھی وجہ ہے کہ چونکہ مذہبی تعلیمات، اصول و ضوابط وقت سے مطابقت نہیں رکھتے، دورِ حاضر سے سینکڑوں سال کے فاصلے پر ہیں، اس لئے نتیجتاً لوگوں میں منافقت پیدا ہوجاتی ہے۔ مثلاً جو لوگ داڑھی نہیں رکھتے، ان سے پوچھ لیں، وہ بھی دل میں اس کو گناہ ہی سمجھتے ہیں، اسی لئے بہت سے لوگ جب بوڑھے ہوجاتے ہیں تو اپنے تئیں تلافیِ گناہ کیلئے داڑھی رکھ لیتے ہیں۔ لوگ گانا سنتے ہیں، فلم دیکھتے ہیں، لیکن سمجھتے اس کو گناہ ہی ہیں،اسی لئے پاکستان میں گانا گانے والوں کو، اداکاروں کو فنکاروں کو اچھے الفاظ سے یاد نہیں کیا جاتا، انہیں میراثی، ڈوم، بھانڈ کہا جاتا ہے، آپ نے خود کہا کہ نہ منبر پر بیٹھے شخص (واعظ) کو خدا پر یقین ہے نہ اس کی بات سننے والوں (عوام) کو، اس کی بھی بڑی سیدھی سی وجہ ہے، جو مذہبی قصے کہانیاں ہیں، وہ آج کے دور میں نہایت مضحکہ خیز اور بچگانہ معلوم ہوتے ہیں، لوگ خوف اورلالچ کے تحت انہیں مان تو لیتے ہیں لیکن لاشعوری طور پر وہ ان پر یقین نہیں کرپاتے، نتیجہ کیا نکلتا ہے منافقت اور کنفیوژن، اپنی سوچ میں کلیئرٹی اور شفافیت ہونا بہت بڑی نعمت اور بہت بڑی سہولت ہے جس سے مذہب کی بدولت پاکستانی قوم محروم ہے۔ ان کو سمجھ نہیں آتی کیا ان کے لئے بہتر ہے، کیا نہیں، بیشتر معاملات میں ان کی اپنی سوچ ہے ہی نہیں، وجہ وہی کہ صدیوں پرانی مذہبی تعلیمات اور دورِ حاضر کے تقاضوں کے بیچ میں جھولتے رہتے ہیں، سب کچھ انہوں نے فرضی خدا پر چھوڑ رکھا ہے۔۔

    پروٹوکول صاحب۔ والٹیئر نے کہا تھا۔۔

    When it comes to money, everyone is of the same religion

    آپ مغربی معاشرے کی جو خامی گنوا رہے ہیں کیا یہی خامی مذہبی معاشرے میں بھی اتنی ہی شدت سے نہیں پائی جاتی؟؟۔۔

    زندہ رود صاحب،
    ہم دونوں کا اتفاق برائی مطلب بیماری مطلب معاشرہ میں شدید اخلاقی انہطات پر ہے اختلاف شاید بیماری کی وجوہات پر ہیں آپ کا موقف ہے کہ یہ زوال معاشرہ کے مذہبی ہونیکی وجہ سے ہے یا مذھب نے لوگوں کو ایک خاص نہج پر منافق بنادیا ہے میرا موقف یہ ہے کہ یہ معاشرہ اپنی ہیت میں مکمل طور پر جس مذھب کا پرچار کرتا ہے اسکی ضد ہے تو جب معاشرہ اپنے مذھب کی ضد ہوا تو اسکے گناہ اسکی ضد کے کھاتے میں کیوں کر ڈالے جاسکتے ہیں؟ میرا ہر گز یہ آرگومنٹ نہیں ہے کہ اس کی ضد کو نافذ کردیا جائے .
    ڈیموکریٹ صاحب نے بہت خوبصورتی سے عبادات اور معاملات کی تشریح اور انمیں فرق کو نمایاں کیا ہے آپ جس چیز کو مذھب سے تشبیح دے رہے ہیں وہ غالبا عبادات سے متعلق ہے انفرادی اور اجتماعی عبادات میں کوتاہی ایک انسان کو احساس گناہ میں مبتلا کرسکتی ہے مگر ان عبادات کے ہونے یا نہ ہونے کا تعلق معاشرے کے اخلاقی انھطات سے کسطرح بنتا ہے؟
    کیا مذھب لوگوں کو جھوٹ کی ترغیب دیتا ہے؟ کیا مذھب ذخیرہ اندوزی کی ترغیب دیتا ہے؟ کیا مذھب ملاوٹ کی ترغیب دیتا ہے؟ کیا مذھب اپنے فرائض میں کوتاہی برتنے کی تلقین کرتا ہے؟ کیا مذھب رشوت کی حوصلہ افزائی کرتا ہے؟ کیا مذھب انصاف میں رخنہ ڈالنے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے؟کیا مذھب پڑوسیوں کے حقوق پورا کرنے سے روکتا ہے؟ کیا مذھب مظلوم کی داد رسائی سے روکتا ہے؟ کیا مذھب غریب کی مدد سے منع کرتا ہے؟
    آپ کی اس بات سے بھی مجھے اتفاق ہے ہمارے معاشرے نے بھی نفع نامی خدا کی پرستش شروع کردی ہے بلکہ اصل میں پہلے خدا کو سامنے رکھ کر اصلی تے وڈے خدا نفع کو ہی مان لیا ہے.. تضاد یہاں یہ ہے کہ خدا تو یہ بھی کم ظالم نہیں ہے قربانی اسکو بھی بہت بھاتی ہے مگر جب معاشرہ میری اوپر درج کردہ بیماریوں کا بھی شکار ہو ساتھ میں نفع نامی خدا کی پوجا پاٹ بھی چل رہی ہو تو نتیجہ مزید تباہی کی صورت میں نکلنا چاہئے جو کہ نکل رہا ہے

    Democrat

    #138
    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 17
    • Posts: 2168
    • Total Posts: 2185
    • Join Date:
      3 Apr, 2018
    • Location: NorthPole

    Re: Mix Plate

    زندہ رود صاحب، ہم دونوں کا اتفاق برائی مطلب بیماری مطلب معاشرہ میں شدید اخلاقی انہطات پر ہے اختلاف شاید بیماری کی وجوہات پر ہیں آپ کا موقف ہے کہ یہ زوال معاشرہ کے مذہبی ہونیکی وجہ سے ہے یا مذھب نے لوگوں کو ایک خاص نہج پر منافق بنادیا ہے میرا موقف یہ ہے کہ یہ معاشرہ اپنی ہیت میں مکمل طور پر جس مذھب کا پرچار کرتا ہے اسکی ضد ہے تو جب معاشرہ اپنے مذھب کی ضد ہوا تو اسکے گناہ اسکی ضد کے کھاتے میں کیوں کر ڈالے جاسکتے ہیں؟ میرا ہر گز یہ آرگومنٹ نہیں ہے کہ اس کی ضد کو نافذ کردیا جائے . Democrat

    پروٹوکول صاحب۔۔ شاید ہمارے بیچ کچھ غلط فہمی ہوگئی،  آپ میرے گزشتہ کمنٹس ملاحظہ کیجئے میں نے مذہب کو قطعاً ہمارے معاشرے کے اخلاقی انحطاط کا ذمہ دار قرار نہیں دیا، میں تو مذہب کی بدولت عوام کے رویے میں در آنے والی منافقت، ان کی سوچ میں کنفیوژن، بیشتر اہم معاملات پر ان کی کوئی سوچ / رائے نہ ہونا،  صدیوں پرانے نظریات ، اصول و ضوابط کے دورِ حاضر سے مطابقت نہ ہونے کی وجہ سے زمانہ موجود کے حساب سے زندگی گزارنے میں مشکلات، مذہب کی اجتماعیت کے نظریہ کی وجہ سے شخصی آزادیوں کے سلب ہونے جیسے مسائل طرف کی طرف اشارہ کررہا تھا۔ معاشرے کے اخلاقی زوال کے بے شمار عوامل ہیں، جن میں معاشی کیفیت میرے نزدیک کافی اہم ہے، ہاں مذہب کو میں اس معاملے میں سہولت کار ضرور سمجھتا ہوں۔۔ 

     میرا موقف یہ ہے کہ یہ معاشرہ اپنی ہیت میں مکمل طور پر جس مذھب کا پرچار کرتا ہے اسکی ضد ہے تو جب معاشرہ اپنے مذھب کی ضد ہوا تو اسکے گناہ اسکی ضد کے کھاتے میں کیوں کر ڈالے جاسکتے ہیں؟ میرا ہر گز یہ آرگومنٹ نہیں ہے کہ اس کی ضد کو نافذ کردیا جائے . ڈیموکریٹ صاحب نے بہت خوبصورتی سے عبادات اور معاملات کی تشریح اور انمیں فرق کو نمایاں کیا ہے آپ جس چیز کو مذھب سے تشبیح دے رہے ہیں وہ غالبا عبادات سے متعلق ہے انفرادی اور اجتماعی عبادات میں کوتاہی ایک انسان کو احساس گناہ میں مبتلا کرسکتی ہے مگر ان عبادات کے ہونے یا نہ ہونے کا تعلق معاشرے کے اخلاقی انھطات سے کسطرح بنتا ہے؟ کیا مذھب لوگوں کو جھوٹ کی ترغیب دیتا ہے؟ کیا مذھب ذخیرہ اندوزی کی ترغیب دیتا ہے؟ کیا مذھب ملاوٹ کی ترغیب دیتا ہے؟ کیا مذھب اپنے فرائض میں کوتاہی برتنے کی تلقین کرتا ہے؟ کیا مذھب رشوت کی حوصلہ افزائی کرتا ہے؟ کیا مذھب انصاف میں رخنہ ڈالنے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے؟کیا مذھب پڑوسیوں کے حقوق پورا کرنے سے روکتا ہے؟ کیا مذھب مظلوم کی داد رسائی سے روکتا ہے؟ کیا مذھب غریب کی مدد سے منع کرتا ہے؟ آپ کی اس بات سے بھی مجھے اتفاق ہے ہمارے معاشرے نے بھی نفع نامی خدا کی پرستش شروع کردی ہے بلکہ اصل میں پہلے خدا کو سامنے رکھ کر اصلی تے وڈے خدا نفع کو ہی مان لیا ہے.. تضاد یہاں یہ ہے کہ خدا تو یہ بھی کم ظالم نہیں ہے قربانی اسکو بھی بہت بھاتی ہے مگر جب معاشرہ میری اوپر درج کردہ بیماریوں کا بھی شکار ہو ساتھ میں نفع نامی خدا کی پوجا پاٹ بھی چل رہی ہو تو نتیجہ مزید تباہی کی صورت میں نکلنا چاہئے جو کہ نکل رہا ہے Democrat

    اگرچہ اس بحث میں معاشرے کی اخلاقیات میرا موضوعِ بحث نہیں، مگر چونکہ آپ نے ذکر کردیا ہے تو اس پر بھی تھوڑی بات ہوجائے، ذرا غور کیجئے یہ چند موٹی موٹی اخلاقیات جو آپ نے گنوائیں، یہ ہر مذہب کا حصہ ہیں، یہی وہ اخلاقیات ہیں جو ہر مذہب کا چہرہ ہوتی ہیں، انہی کا پرچار کرکے لوگوں کو اپنی طرف راغب کیا جاتا ہے، حالانکہ ان اخلاقیات کیلئے انسان کو کسی مذہب کی ضرورت نہیں، یہ انسان نے اپنے اجتماعی شعور سے حاصل کیں، جن کو مذہب نے چرا کر اپنا حصہ بنا لیا، ہر مذہب کے دو چہرے ہیں، ایک ان اخلاقیات پر مشتمل خوبصورت چہرہ اور دوسرا دیگر آزارِ جان عقائد پر مشتمل ناگوارچہرہ۔۔، میرا اپنا ماننا ہے کہ مذہب کسی انسان کو برائی سے نہیں روک سکتا، زمینی حقائق بھی یہی کہتے ہیں، ہمارے اپنے معاشرے کی حالت بھی یہی کہتی ہے۔ جب بھی مذہب پر تنقید ہوتی ہے تو مذہب پرست کہتے ہیں کہ ہمارا مذہب تو اچھی اچھی باتوں کی تلقین کرتا ہے، سچ بولنے کا حکم دیتا ہے، جھوٹ اور چوری سے روکتا ہے، آپ اس پر تنقید کیوں کرتے ہیں، حالانکہ تنقید مذہب کے دوسرے چہرے پر ہورہی ہوتی ہے، نہ کہ عمومی اخلاقیات والے پہلو پر۔۔۔

    #139
    BlackSheep
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 15
    • Posts: 2407
    • Total Posts: 2422
    • Join Date:
      11 Feb, 2017
    • Location: عالمِ غیب

    Re: Mix Plate

    گھوسٹ صاحب۔۔۔۔۔

    آپ کے نزدیک منطقی کیا ہوتا ہے۔۔۔۔۔

    اور غیر منطقی کیا ہوتا ہے۔۔۔۔۔

    #140
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 362
    • Posts: 8221
    • Total Posts: 8583
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: Mix Plate

    میری پوسٹ فرقہ ورانہ نہیں ہوتی ، آپ کو چیلنج ہے میری فرقہ ورانہ پوسٹ دیکھا دیں، فرقہ ورانہ پوسٹیں آپ کی طرف سے آتی ہیں ۔ آپ نونی ہونے کے بعد انصاف کا دامن چھوڑ چکے ، اس لئے آپ کے اعتراض پر میں کان نہیں دھرتا

    وزن اور کمیت والی پوسٹ سے مجھے پھر یاد آگیا کہ میں یہ سوچتا تھا کہ ہمارا یا کسی بھی چیز کا وزن تو دراصل وزن ہے ہی نہیں، دوسرے الفاظ میں یہ گریویٹی کی طاقت ہے،زمین کی گریویٹی زیادہ ہے تو ہم یہاں پر چلتے  پھرتے ہیں مگر چاند کی گریویٹی کم ہے اس لئے وہان پر وزن بھی کم ہوجاتا ہے اور اگر کسی جگہ گریویٹی ہو ہی نہ تو ہم بے وزنی کی کیفیت میں آجاتے ہیں جیسے خلا

    اب یہ بھی حقیقت کہ ہمارا جسم تو موجود ہے مگر اس کا وزن کچھ نہیں کیونکہ یہ وزن زمین کی کشش کی وجہ سے ہے

Viewing 20 posts - 121 through 140 (of 409 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation

Do NOT follow this link or you will be banned from the site!