Thread: یہ کائنات ابھی ناتمام ہے شاید

Home Forums Non Siasi یہ کائنات ابھی ناتمام ہے شاید

This topic contains 85 replies, has 14 voices, and was last updated by  Awan 12 months ago. This post has been viewed 2595 times

Viewing 20 posts - 41 through 60 (of 86 total)
  • Author
    Posts
  • #41
    Shah G
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 7
    • Posts: 1708
    • Total Posts: 1715
    • Join Date:
      29 Sep, 2016
    • Location: Milky Way Galaxy

    Re: یہ کائنات ابھی ناتمام ہے شاید

    شاہ جی۔۔۔۔۔ وہ جو جیوجی نے لکھا ہے۔۔۔۔۔ آپ کے شاندار دلائل دیکھ کر شاید اِس سے بہتر نہیں کہا جاسکتا۔۔۔۔۔ شاہِ عالم پناہ۔۔۔۔۔ ہم عامی تو آپ سے صرف رحم کی درخواست کرسکتے ہیں۔۔۔۔۔ نہ صرف اُمتِ دَہر بلکہ اُمتِ مسلمہ پر بھی رحم فرمائیں۔۔۔۔۔ عقیدے کے مطابق شیطان کو قیامت تک کی مُہلت ملی ہوئی ہے۔۔۔۔۔ لیکن خدشہ مجھے یہ ہے کہ آپ کی یہ نادر دلیلیں دیکھ کر شیطان بھی توبہ کرکے کہیں مسلمان نہ ہوجائے۔۔۔۔۔ اور قیامت وقت سے پہلے نہ آجائے۔۔۔۔۔ :facepalm: ;-) :facepalm:

    جیو جی صاحب وہی کچھ ہیں جو چند سال پہلے زندہ رود صاحب تھے یعنی ناصبی

    ۔

    ان لوگوں کا گروپ ہمیشہ اسلام کے خلاف رہے گا

    کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ یہ لوگ ہمیشہ پاکستان کے خلاف ہی بات کرتے ہیں ؟ پھر اگر آپ ان لوگوں کے ووٹ پر تکیہ کر رہے ہیں تو آپ کی مرضی

    ۔

    اور یاد آیا

    ایک بار فورم کے جانے مانے ناصبی صاحب اور ایک دہریا ( شاید آپ ہی )  سیاپا ڈالے بیٹھے تھے کہ فورم کے کچھ ممبران نے آپ سے سوال کیا تھا کہ آپ اپنی بہنوں سے نکاح کیوں نہیں کرتے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ آپ اب اس تھریڈ پر میرے اور زندہ رود صاحب کی گفتگو دیکھیں میں آپ سے اس دن سے زیادہ اہانت آمیز سوال پوچھ سکتا ہوں لیکں یہ میرا مقصد نہیں

    اس لئے آپ کو نصیحت ہے کہ ناصبی  لوگوں پر زیادہ بھروسہ نہ کریں شراب کے حق میں کوئی دلیل ہے تو پیش کر دیں

    یا آپ ” مشیرتی آداب ” کا بہانہ بنا کر شراب سے دامن جھاڑ لیں تو بھی چلے گا  ;-)

    • This reply was modified 1 year ago by  Shah G.
    #42
    Atif
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 156
    • Posts: 7372
    • Total Posts: 7528
    • Join Date:
      15 Aug, 2016

    Re: یہ کائنات ابھی ناتمام ہے شاید

    یہ آپ کو کس نے کہہ دیا، انسان اور بندر ایک ہی (مشترک) جد سے ارتقا یافتہ ہیں، اس لحاظ سے انسان اور بندر کزن کہلائے جاسکتے ہیں۔۔۔

    زندہ رود بھائی! ارتقاء تو چلیں مان لیتے ہیں کہ یقینا” وقت کے ساتھ آتا گیا، لیکن زندگی کیسے وجود میں آئی اس سوال کا جواب مجھے نہیں ملتا۔

    میں اس بات پر بھی یقین کرلیتا ہوں کہ مختلف عوامل یعنی آب و ہوا، فناء کے خطرات، آفات کے پیش نظر مخلوق کے جینز میں تبدیلی ہوتی گئی اور ایک ہی جاندار قسم قسم کی مخلوق کی شکل اختیار کرتا گیا۔ لیکن زندگی کیسے خودبخود وجود میں آگئی یہ میرے لئے بہت اہم سوال ہے۔

    #43
    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 16
    • Posts: 1962
    • Total Posts: 1978
    • Join Date:
      3 Apr, 2018
    • Location: NorthPole

    Re: یہ کائنات ابھی ناتمام ہے شاید

    زندہ رود بھائی! ارتقاء تو چلیں مان لیتے ہیں کہ یقینا” وقت کے ساتھ آتا گیا، لیکن زندگی کیسے وجود میں آئی اس سوال کا جواب مجھے نہیں ملتا۔ ۔

    یہ نہایت اہم سوال ہے اور بدقسمتی سے سائنس بھی ابھی تک اس سوال کا کوئی معقول جواب نہیں ڈھونڈ پائی ہے۔۔ میں خود بھی اکثر اس بات پر غور کرتا ہوں کہ دیکھا جائے تو زندگی / حیات باقی تمام عناصر سے منفرد اور نادر چیز ہے، اس کے باوجود یہ کرہ ارض پر اتنی وافر پائی جاتی ہے کہ کھانے کا کوئی ٹکڑا گل سڑ جائے تو اس میں بھی جاندار (کیڑے) پیدا ہوجاتے ہیں، یعنی اتنے چھوٹے جاندار بھی ہر جگہ انڈے دیتے پھرتے ہیں، یہ اپنی جگہ اہم سوال ہے کہ زندگی اتنی پھیل کیسے گئی اور اپنی نمو کے آغاز میں فنا کیوں نہ ہوگئی۔۔ 

     میں اس بات پر بھی یقین کرلیتا ہوں کہ مختلف عوامل یعنی آب و ہوا، فناء کے خطرات، آفات کے پیش نظر مخلوق کے جینز میں تبدیلی ہوتی گئی اور ایک ہی جاندار قسم قسم کی مخلوق کی شکل اختیار کرتا گیا۔ لیکن زندگی کیسے خودبخود وجود میں آگئی یہ میرے لئے بہت اہم سوال ہے۔

    جہاں تک میری معلومات ہیں یہ بھی نظریہ ارتقاء کے متعلق ایک غلط فہمی ہے کہ ماحول سے موافق ہونے کیلئے بیرونی عوامل کے تحت یا پھر اکتسابی عمل سے جینز میں تبدیلی ہوتی رہی جیسا کہ مشہور ہے کہ زرافے اونچے درختوں کے پتے توڑنے کیلئے اپنی گردنیں اونچی کرتے تھے اور کھنچاؤ کی وجہ سے ان کی گردنیں لمبی ہوتی گئیں، یا جانوروں نے دو پیروں پر چلنے کی کوشش کی تو ان کی اگلی نسلیں دو پیروں پر چلنے لگیں۔ جبکہ ایسا نہیں ہے، جو جاندار ماحول کے موافق تھے، وہ سروائیو کرجاتے تھے، جیسا کہ (پہلے سے )لمبی گردنوں والے زرافے چونکہ اونچے درختوں سے پتے توڑ کر کھانے کی اہلیت رکھتے تھے، اس لئے وہ سروائیو کرگئے اور چھوٹی گردنوں والے ماحول سے مطابقت نہ رکھنے کی وجہ سے ختم ہوگئے۔۔

    ویسے ذاتی طور پر میرا نہیں خیال کہ زندگی جیسی منفرد چیز خود بخود وجود میں آئی ہوگی، جیسا کہ میں نے اپنے اس مضمون میں بھی لکھا کہ ارتقا بھی میری نظر میں اتفاقیہ نہیں ہے، زندگی کی پیدائش اور ارتقا دونوں میں ٹھیک ٹھاک پلاننگ ملوث نظر آتی ہے۔  

    • This reply was modified 1 year ago by  Zinda Rood.
    #44
    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 16
    • Posts: 1962
    • Total Posts: 1978
    • Join Date:
      3 Apr, 2018
    • Location: NorthPole

    Re: یہ کائنات ابھی ناتمام ہے شاید

    :facepalm: :facepalm: :facepalm: کیا مطلب ؟اب میں آپ کو قیامت کے بعد کی بھی صفائی دوں ؟

    اگر آپ قیامت وغیرہ پر یقین نہیں رکھتے تو بے شک جواب نہ دیں۔۔۔ 

    ہاں اگر آپ شراب کے انفرادی عمل سے متعلق دلیل نہیں دے سکتے تو میں شراب سے متعلق اسلام کا عقیدہ پیش کروں ؟

    ویسے میں شراب کے متعلق قرآن جو کچھ کہتا ہے، اس سے اچھی طرح واقف ہوں، قرآن میں شراب کو شرابا طہورا کہا گیا ہے جو جنت میں پلائی جائے گی۔ اگر آپ کے پاس کوئی نئی معلومات ہیں تو پیش کیجئے۔۔

    #45
    GeoG
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 62
    • Posts: 4540
    • Total Posts: 4602
    • Join Date:
      12 Oct, 2016

    Re: یہ کائنات ابھی ناتمام ہے شاید

    :serious: شاہ جی قصہ مکاؤ، ٹھیک ہونے کے کتنے لوگے ؟

    کالا بکرا

    :)

    #46
    GeoG
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 62
    • Posts: 4540
    • Total Posts: 4602
    • Join Date:
      12 Oct, 2016

    Re: یہ کائنات ابھی ناتمام ہے شاید

    جیو جی صاحب وہی کچھ ہیں جو چند سال پہلے زندہ رود صاحب تھے
    فتوے شاہ جی – بلکل صحیح فرمایا ہے
    شکر ہے کہ آپکی مذھبی تحریروں کو کم ہی پڑھتا ہوں ورنہ زندہ رود صاحب کے مقام تک کا سفر اپنے چند سالوں میں نہیں چند مہینوں میں کروا دیا ہوتا
    ویسے جن صاحب کا آپ ذکر فرما رہے ہیں اس ان کو پوسٹ ترتالیس کی آخری لائن  پڑھ کر خود سے پوچھیں
    ……..
    – اوے فتوے شاہ  — کوئی شرم کوئی حیا ؟؟
    • This reply was modified 1 year ago by  GeoG.
    #47
    Shah G
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 7
    • Posts: 1708
    • Total Posts: 1715
    • Join Date:
      29 Sep, 2016
    • Location: Milky Way Galaxy

    Re: یہ کائنات ابھی ناتمام ہے شاید

    اگر آپ قیامت وغیرہ پر یقین نہیں رکھتے تو بے شک جواب نہ دیں۔۔۔

    ویسے میں شراب کے متعلق قرآن جو کچھ کہتا ہے، اس سے اچھی طرح واقف ہوں، قرآن میں شراب کو شرابا طہورا کہا گیا ہے جو جنت میں پلائی جائے گی۔ اگر آپ کے پاس کوئی نئی معلومات ہیں تو پیش کیجئے۔۔

    :hilar: :lol:

    آپ بھی کمال کرتے ہیں

    شراب پر پھنسے تو بحث قرآن کے شراب سے مطلق احکامات کی طرف موڑ دیا

    اب سنیں

    ۔

    قرآن میں جنتی لوگوں کو جو پاک شراب پلائی جائے گی اس کو پینے سے انسان کی عقل زائل نہیں ہو گی

    یہ قرآن میں لکھا ہے یقینا آپ نے بھی پڑھا ہو گا

    ۔

    اب میرا سوال

    دنیا میں شراب پینے والے کی عقل زائل ہو جاتی ہے پھر وہ کچھ بھی کر سکتا ہے ہزاروں اموات ریپ مار پیٹ کے واقعات ہوتے ہیں تو پھر شراب پینا انفرادی عمل کیسے ہوا ؟

    ۔

    :bigsmile:

    #48
    Awan
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 125
    • Posts: 2439
    • Total Posts: 2564
    • Join Date:
      10 Jun, 2017

    Re: یہ کائنات ابھی ناتمام ہے شاید

    اعوان صاحب۔۔۔ میں آپ کی اس بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ (آپ کے) خدا کو انسانی جنسی فعل / پورن میں دلچسپی نہیں ہوسکتی، ہاں مگر وہ دیکھتا تو ہے۔۔ اس سے آپ انکار نہیں کرسکتے، وگرنہ آپ (اپنے) خدا کی ایک اہم صفت سے انکار کے مرتکب ہوں گے۔۔ تقریباً ہر مسلمان / ہر مذہبی شخص یہ یقین رکھتا ہے کہ خدا ہر وقت، ہر چیز کو دیکھتا ہے۔۔۔

     دیکھنے میں اور دلچسبی سے دیکھنے میں فرق ہے – کوئی چیز خدا سے چھپی نہیں ہے – مومنوں سے کہا گیا ہے کہ اکیلے میں چھپ کر کوئی گناہ یا جرم نہ کرو کیونکے کوئی اور دیکھے نہ دیکھے خدا دیکھتا ہے اور روز قیامت کھول کر تمہارے سامنے رکھ دے گا – ہم اپنی سمجھ کے حساب سے کہہ سکتے ہیں کہ وہ ویڈیو ریکارڈ پیش کر کہ انسانوں کو ان کے گناہ دکھا کر ان کی سزا مقرر کرے گا – بیشک الله انصاف کرنے والا ہے – کائنات کے خالق اور مالک کو سمجھنے کی کوشش کریں اسے انسانی تقاضوں پر پرکھنے کی کوشش نہ کریں -انسان کی حیثیت ہی کیا آپ کو یہ بھی یقین نہیں ہو گا کہ میری اس پوسٹ کا جواب دینے تک آپ زندہ رہیں گے – الله آپ کو لمبی عمر عطا کرے اور درست اور غلط میں تمیز کرنے کی بصیرت دے -باقی انسان اپنی ترقی پر اتراتا پھرتا ہے صرف ایک ذرا ریت کا تو بنا کے دکھا دے چلیں بنا نہیں سکتا تو بنے کو مٹا یا تہس نہس ہی کر کے دکھا دے افسوس وہ یہ بھی نہیں کر سکتا – بیشک الله ہی ہر چیز پر قادر ہے –

    #49
    JMP
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 236
    • Posts: 4197
    • Total Posts: 4433
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: یہ کائنات ابھی ناتمام ہے شاید

    Zinda Rood sahib

    محترم زندہ رود صاحب

    شکریہ

    چند گزارشات

    ١) اس دنیا کا ایک بہت بڑا ایمان اور یقین رکھنے والا طبقہ لفظ “خدا” کو بہت محترم گردانتا ہے اور جب لفظ “خدا” کا استعمال ہوتا ہے تو شائد یہ سمجھتا ہے کے انکی سب سے محترم اور معزز ہستی کے حوالے سے بات ہو رہی ہے. اگر آپ “پروردگار”، “معبود،” یا کوئی ایسا ہی ملتا جلتا لفظ استعمال کرتے تو شاید بہتر ہوتا اور شاید لوگ سمجھتے کے آپ تمام مذہبی لوگوں کی بات کر رہے ہیں نہ کے کسی ایک مذہب کے حوالے سے. میرے خیال میں آپ کسی ایک مذہب کے حوالے سے بات نہیں کر رہے مگر کسی اور لفظ کے استعمال سے یہ شک دور ہو جاتا

    ٢) آپ نے لفظ “زیادہ امکان ” کو استعمال کیا ہے مگر یہ بھی بہت حد تک ممکن ہے کے ایک ہزار سال پہلے فوتہوا شخص اگر دوبارہ زندہ ہو اور کمپوٹر دیکھے تو تو کہے کے یہ بہت سارے انسانوں کی کاوش ہے . یہ ایک مفروضہ ہے نہ کےاٹل حقیقت

    ٣) میں آپکی اس بات سے اتفاق کرتا ہوں کے یہ کائنات شاید ابھی نا مکمل ہے اور میری نظر میں اس کی وجہ یہ ہے کے انسان مسلسل ارتقائی عمل سے گزر رہا ہے اور ہمیں نہیں خبر کے ایسی کتنی اور دنیائیں اس کائنات کا حصہ ہیں . انسان کا مستقل اور مسلسل ارتقا میری نظر میں اس بات کی غمازی کرتا ہے کے کم از کم دنیا اور بہت حد تک کائنات ابھی بھی نا مکمل ہے .

    ٤) جس طرح آپ کا عقیدہ تھا یا ہے یا پھر ہو گا اسی تارہ ہر شخص کو عقیدہ، ایمان ، یقین رکھنے یا نہ رکھنے کا حق ہے. مذہبی لوگ اپنے عقیدہ، ایمان اور یقین کو دلیل بنا کر اپنے مذہبی ہونے کی وجہ پیش کرتے ہیں اور یہ بھی ممکن ہے کے وہ درست ہوں

    ٥) میں آپکی انسانی شعور کے حوالے سے کی گئی بات سے کافی حد تک متفق ہوں . شعور انسان کے لئے ایک بڑی نعمت ہے . ویسے شعور کے حوالے سے بھی انسان ایک ارتقائی سفر میں مصروف ہے . انسانی شعور میری نظر میں ابھی بھی بہت کمزرو اور کافی حد تک نہ مکمل ہے

    #50
    Awan
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 125
    • Posts: 2439
    • Total Posts: 2564
    • Join Date:
      10 Jun, 2017

    Re: یہ کائنات ابھی ناتمام ہے شاید

    زندہ رود بھائی! ارتقاء تو چلیں مان لیتے ہیں کہ یقینا” وقت کے ساتھ آتا گیا، لیکن زندگی کیسے وجود میں آئی اس سوال کا جواب مجھے نہیں ملتا۔ میں اس بات پر بھی یقین کرلیتا ہوں کہ مختلف عوامل یعنی آب و ہوا، فناء کے خطرات، آفات کے پیش نظر مخلوق کے جینز میں تبدیلی ہوتی گئی اور ایک ہی جاندار قسم قسم کی مخلوق کی شکل اختیار کرتا گیا۔ لیکن زندگی کیسے خودبخود وجود میں آگئی یہ میرے لئے بہت اہم سوال ہے۔

     عاطف بھاہی یہ انسانوں کی قیاس آرائیاں ہیں کہ انسان ایک طویل مرحلوں سے گزر کر بتدریج انسان بنا – کیا کسی کو اس ارتقائی عمل کا کوئی ثبوت ملا ؟ ہزاروں سال پرانی ممیاں بھی ایک مکمل انسان پیش کر رہیں تھی – صرف ایک بات درست ہے کہ ماضی کا انسان ہم سے جسامت میں بہت بڑا تھا مگر اس میں بھی وہی خصوصیات تھی جو آج کے انسان میں ہیں – انسانی عقل کو ارتقائی عمل کہا جا سکتا ہے کہ انسانوں نے اپنے سے پہلے والے انسانوں کے تجربات سے سیکھا اور اسے آگے بڑھایا – پتھر کے زمانے کے انسان نے بھی عقل استعمال کی اور خود کو اشرف المخلوقات ثابت کیا – بے شک ان دنیا کا پہلا انسان حضرت آدم ہی تھے – عیسا یت اور یہودیت کی قدیم تاریخ بھی اس بات کو تسلیم کرتی ہے کہ آدم پہلے انسان تھے – سری لنکا کا تو دعویٰ ہے کہ جس جگہ وہ زمین پر اترے وہ ان کے ملک میں ہے – انسان کی ارتقا کو بندر سے ملانے اور دوسری تھیوریاں خیالوں کے گھوڑے ہیں جیسے چاہیں دوڑا لیں

    #51
    JMP
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 236
    • Posts: 4197
    • Total Posts: 4433
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: یہ کائنات ابھی ناتمام ہے شاید

    میرے خیال میں ہر بار مذہب کو عنوان بنانے سے بہتر ہے کی انسانی ارتقاء کے موضوع پر بات کی جاۓ .

    کیا وجہ ہے کے انسان صدیوں سے ارتقاء کے سفر میں مصروف ہے . انسان کا ارتقاء اب تک کیوں مکمل نہیں ہوا اور کب مکمل ہو گا

    جو ہم سے پہلے آے وہ یہ سب کچھ کیوں نہیں دیکھ سکے جو ہم دیکھتے ہیں اور ہم وہ سب کچھ کیوں نہیں دیکھ پائیں گے جو ہمارے بعد آنے والے دیکھ پائیں گے.

    کیا انسانی ارتقاء سے مراد مادی ترقی ہے یا شعوری . اس مادی یا اور شعوری ارتقاء کے پیچھے کیا بھید شامل ہے

    #52
    Shirazi
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 169
    • Posts: 2200
    • Total Posts: 2369
    • Join Date:
      6 Jan, 2017

    Re: یہ کائنات ابھی ناتمام ہے شاید

    سبحان اللہ‎ اسلام میں تیسرے انسان کو موجودگی یا موجودگی کے شک کے ہوتے ہوئے مباشرت حرام ہے ۔ لیکن ابھی کے لئے شراب کی بحث سے اس کا کیا تعلق ہے ؟

    In Islam threesome is haram but seventy-threesome is halal.

    #53
    Shirazi
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 169
    • Posts: 2200
    • Total Posts: 2369
    • Join Date:
      6 Jan, 2017

    Re: یہ کائنات ابھی ناتمام ہے شاید

    #54
    Guilty
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 0
    • Posts: 4547
    • Total Posts: 4547
    • Join Date:
      6 Nov, 2016

    Re: یہ کائنات ابھی ناتمام ہے شاید

    ایک ہی جاندار قسم قسم کی مخلوق کی شکل اختیار کرتا گیا۔ لیکن زندگی کیسے خودبخود وجود میں آگئی یہ میرے لئے بہت اہم سوال ہے۔

    زندگی کیسے وجود میں آگئی ۔۔۔۔۔

    اس کے بارے میں سا ئنس دانوں نے کئی زاویوں سے تحقیق شروع کی ۔۔۔۔۔۔۔ اور زندگی وجود پانے کے بنیادی نظریات کو پرکھا کر بھی دیکھا گیا ۔۔۔

    زندگی کے بارے پہلا نظریہ یہ تھا کہ ۔۔۔۔۔ زندگی شروع سے ہے اور ابھی تک چل رھی ہے ۔۔۔۔۔

    اس نظریئے کو ۔۔۔۔ اس لیئے ۔۔۔۔ رد ۔۔۔۔ کردگیا کیونکہ ۔۔۔۔ جغرافیہ دانوں نے بتا یا کہ ۔۔۔ پہلے زمین پر بہت گرم ۔۔۔۔ لاوا ۔۔۔۔ اور بجلی ۔۔۔ کڑ کا ۔۔۔۔ کرتی تھی ۔۔۔

    اور زمین پر اتنے زیادہ ٹمپریچر کی وجہ سے ۔۔۔۔ کسی قسم کی بھی زندگی ناممکن تھی ۔۔۔۔ اس لیئے یہ نظریہ رد ہے ۔۔۔۔

    ۔۔۔۔۔۔۔

    دوسر ا نطریہ یہ تھا کہ ۔۔۔۔ زندگی کسی دوسرے سیارے سے ۔۔۔ منتقل ہوکر زمین پر آگئی ۔۔۔۔

    یہ نظریہ بھی ۔۔۔ رد ۔۔۔ ہوگیا کیونکہ جغرافیہ دانوں نے بتا یا کہ ۔۔۔۔ دوسرے سیارے سے زمین تک کسی چیز کو پہنچنے میں ۔۔۔

    خلاء میں اور ۔۔۔ ہوا میں ۔۔۔۔ اتنی ۔۔۔ رگڑ ۔۔۔۔ لگتی ہے کہ ۔۔۔۔۔ آسمان سے گرنے والا ۔۔۔۔ لوھا ۔۔۔۔ بھی جل کر راکھ ہوسکتا ہے ۔۔۔

    اس لیئے کوئی زندہ چیز ۔۔۔۔ اس ۔۔۔ رگڑ ۔۔۔۔ سے بچ کر ۔۔۔ زمین پر زندہ نہیں پہنچ سکتی تھی ۔۔۔۔۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔

    تیسرا نظریہ یہ تھا کہ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔

    ۔۔۔۔ جب زمین ۔۔۔ گرم لاوے ۔۔۔۔۔۔ اندھیرے ۔۔۔ بجلی کڑکنے ۔۔۔۔۔۔ وغیرہ کے دور ۔۔۔ سے نکل ٹھنڈی ہوتی گئی تو ۔۔۔۔۔ شاید کسی وقت زندگی خودبخود شروع ہوگئی ۔۔۔

    لیکن تحیقی کے بعد یہ نظریہ بھی رد کرد گیا ۔۔۔۔ کیونکہ ۔۔۔ سا ئنس دانوں نے تجربات کیئے ۔۔۔۔

    مثا ل کے طور یہ دیکھا گیا کہ ۔۔۔۔ پانی والی جگہ یا نمی والی جگہ پر ۔۔۔۔ کائی ۔۔۔۔ انگلش میں ۔۔۔ ا یلجی ۔۔۔۔ خود بخود بن جاتی تھی ۔۔۔۔

    تحقیق تجربات کیئے گئے ۔۔۔۔ تجربات نے بتا یا کہ ۔۔۔۔۔ کا ئی ۔۔۔ یا ۔۔۔ ا یلجی ۔۔۔۔ جاندار ہوتی ہے اور گرو ہوتی ہے ۔۔۔۔

    لیکن مزید تحقیقات اور تجربات  کے بعد یہ بات سا منے آئی کہ ۔۔۔۔ کا ئی  یا ۔۔۔ ایلجی تو وجود پا سکتے ہیں ۔۔۔۔

    لیکن  با قا عدہ ۔۔۔۔ انسانی یا حیوانی زندگی ۔۔۔۔۔۔ بنا کسی ۔۔۔۔۔ سیل ۔۔۔۔ یا  ۔۔۔۔ ڈی این اے ۔۔۔۔ کے وجود پا ہی نہیں سکتی ۔۔۔۔۔۔

    اور سا ئنس دانوں نے ثا بت کیا کہ ۔۔۔۔ ڈی این اے ۔۔۔۔ ایک ایسا ۔۔۔ کریٹکل جرثومہ ہے ۔۔۔ جو خود بخود تشکیل نہیں پا سکتا

    یہ صرف ۔۔۔ کیری اورر ۔۔۔۔۔ ہوتا ہے ۔۔۔ یا تولید پا تا ہے ۔۔۔۔۔۔۔ اور تمام انسان  وحیوان ۔۔۔ ڈی این اے سے ہی  تشکیل ہو پاتے ہیں ۔۔۔۔

    کیونکہ  ڈی این اے ۔۔۔۔۔ ہی کسی انسان یا حیوان کے بنیادی ترین زرے یا سیل ۔۔ کا بنیادی ما دہ ہوتا  ہے  ۔۔۔۔۔

    ۔۔۔۔۔۔

    تمام تحقییات اور تجربات کے بعد ۔۔۔۔ سا ئنس اس نظریہ پر متفق ہے کہ ۔۔۔۔ دنیا میں ۔۔۔۔ کسی وقت پہلا دو انسان  دنیا پر آئے اور  ۔۔۔۔

    اور پھران دو انسانون سے انسان پیدا ہوتے چلے گئے ۔۔۔۔۔۔

    ۔۔۔۔ ۔۔۔ انسانی زندگی کے  ارتقاء کے یہ نظریات ۔۔۔ تحقیات ۔۔۔۔ تجربات ۔۔۔۔۔ میڈیکل سا ئینس کی سب سے پہلی  ۔۔۔۔  با ٹنی زوا لوجی کتاب ۔۔۔۔ میں لکھے گئے ہیں ۔۔۔۔

    تاھم  ۔۔۔۔ اسلام سا ئنس سے پہلے ہی یہ بات انسانون کو بتاچکا ہے کہ ۔۔۔۔۔ خدا نے سب سے پہلے حضرت آدم علیہ السلام اور حوا ۔۔۔۔۔  کو

    پیدا کرکے ۔۔۔ دنیا مین اتارا ۔۔ جن سے تمام انسان پیدا ہوئے ۔۔۔ بنیادی طور پر انسان ایک دوسرے کے بہین بھائی ہیں ۔۔۔۔

    کیونکہ کل انسانیت ۔۔۔۔ آدم ۔۔۔۔۔ سے ہی پیدا ہوئی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    ۔۔۔۔۔۔۔

    ۔۔۔۔ ۔۔

    • This reply was modified 1 year ago by  Guilty.
    #55
    Shah G
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 7
    • Posts: 1708
    • Total Posts: 1715
    • Join Date:
      29 Sep, 2016
    • Location: Milky Way Galaxy

    Re: یہ کائنات ابھی ناتمام ہے شاید

    In Islam threesome is haram but seventy-threesome is halal.

    اب آپ بھی شراب کے موضوع کو چھوڑ کر بہشت کی باتوں کو توڑ مرور کر کام چلیں گے ؟

    ۔

    میرا اصول ہے کہ میں ایک موضوع پر بحث کرتے ہوئے دوسرا موضوع نہیں چھیڑتا

    #56
    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 16
    • Posts: 1962
    • Total Posts: 1978
    • Join Date:
      3 Apr, 2018
    • Location: NorthPole

    Re: یہ کائنات ابھی ناتمام ہے شاید

    Zinda Rood sahib

    محترم زندہ رود صاحب

    شکریہ

    چند گزارشات

    ١) اس دنیا کا ایک بہت بڑا ایمان اور یقین رکھنے والا طبقہ لفظ “خدا” کو بہت محترم گردانتا ہے اور جب لفظ “خدا” کا استعمال ہوتا ہے تو شائد یہ سمجھتا ہے کے انکی سب سے محترم اور معزز ہستی کے حوالے سے بات ہو رہی ہے. اگر آپ “پروردگار”، “معبود،” یا کوئی ایسا ہی ملتا جلتا لفظ استعمال کرتے تو شاید بہتر ہوتا اور شاید لوگ سمجھتے کے آپ تمام مذہبی لوگوں کی بات کر رہے ہیں نہ کے کسی ایک مذہب کے حوالے سے. میرے خیال میں آپ کسی ایک مذہب کے حوالے سے بات نہیں کر رہے مگر کسی اور لفظ کے استعمال سے یہ شک دور ہو جاتا

    جے ایم پی صاحب۔۔۔اسی تاثر سے بچنے کے لئے تو میں خدا کا لفظ استعمال کرتا ہوں، آپ نے شاید نوٹ کیا ہو کہ میں اللہ کا لفظ کبھی کبھی استعمال کرتا ہوں، وہ بھی تب کرتا ہوں جب مجھے اسلامی خدا کو کوٹ کرنا ہو یا اس کی طرف اشارہ مقصود ہو، کیونکہ میں جانتا ہوں کہ اللہ کا لفظ مسلمان اپنے خدا کیلئے استعمال کرتے ہیں، اور یہ ان کیلئے خاص ہے، اس سے وہ عقیدت رکھتے ہیں۔ ان کی عقیدت کا لحاظ رکھتے ہوئے میں تنقید کرتے ہوئے اللہ کا لفظ استعمال کرنے سے گریز کرتا ہوں، سوائے اس کے کہ جب خاص اسی کے متعلق بات کرنی ضروری ہو۔ اسی طرح میں بھگوان یا برہما کا لفظ بھی استعمال نہیں کرتاکیونکہ مجھے پتا ہے یہ خاص ہندوؤں کے خدا کیلئے مخصوص ہے اور وہ اس سے عقیدت رکھتے ہیں۔ اسی طرح جیزز کا معاملہ ہے۔

    خدا کا لفظ ایک جامع لفظ ہے، جس سے ضروری نہیں کہ آدمی کی مراد کسی مذہب کا خدا ہو۔جب سائنسدان یا کوئی غیر مذہبی شخص کائنات کے پیچھے کسی ممکنہ قوت کی بات کرتا ہے تو وہ خدا کا لفظ استعمال کرلیتا ہے، اب اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ کسی مذہبی خدا کی بات کرتا ہے۔۔ آپ نے معبود کا لفظ تجویز کیا جبکہ یہ لفظ عربی کا ہے اور اس سے اشارہ جائے گا مسلمانوں کے خدا کی طرف۔ قرآن میں عبد، معبود، نعبد جیسے لفظ عام استعمال ہوئے ہیں۔ پروردگار کا لفظ استعمال کرنے سے بھی مذہبی خدا کا تاثر پیدا ہوتا ہے یعنی رب مطلب پالنے والا۔۔۔ اس لئے میرے خیال میں خدا سب سے موزوں اور جامع لفظ ہے اور کسی مذہبی شخص کو اسے صرف اپنے مذہب کے خدا کے طور پر نہیں لینا چاہیے۔  

    ٢) آپ نے لفظ “زیادہ امکان ” کو استعمال کیا ہے مگر یہ بھی بہت حد تک ممکن ہے کے ایک ہزار سال پہلے فوتہوا شخص اگر دوبارہ زندہ ہو اور کمپوٹر دیکھے تو تو کہے کے یہ بہت سارے انسانوں کی کاوش ہے . یہ ایک مفروضہ ہے نہ کےاٹل حقیقت

    آپ کی بات درست ہے، ایسا ہوسکتا ہے۔۔ مگر ایک ہزار سال پہلے مرے شخص کے سامنے کوئی ایسی مثال موجود ہونی چاہیے جس سے وہ اندازہ لگا سکے کہ کوئی پیچیدہ مرکب چیز ایک سے زیادہ لوگ مل کر بنا سکتے ہیں۔ وہ اس دور کا آدمی ہے جب پیچیدہ / مرکب چیزیں وجود نہیں رکھتی تھیں۔  اس لئے میں نے کہا اس بات کا زیادہ امکان ہے کہ وہ اس کو کسی ایک کا کارنامہ قرار دے۔۔

    ٤) جس طرح آپ کا عقیدہ تھا یا ہے یا پھر ہو گا اسی تارہ ہر شخص کو عقیدہ، ایمان ، یقین رکھنے یا نہ رکھنے کا حق ہے. مذہبی لوگ اپنے عقیدہ، ایمان اور یقین کو دلیل بنا کر اپنے مذہبی ہونے کی وجہ پیش کرتے ہیں اور یہ بھی ممکن ہے کے وہ درست ہوں

    آپ کی بات سے اتفاق ہے، اسی لئے میں نے صرف اپنی سوچ ہی بیان کی ہے۔۔

    ٥) میں آپکی انسانی شعور کے حوالے سے کی گئی بات سے کافی حد تک متفق ہوں . شعور انسان کے لئے ایک بڑی نعمت ہے . ویسے شعور کے حوالے سے بھی انسان ایک ارتقائی سفر میں مصروف ہے . انسانی شعور میری نظر میں ابھی بھی بہت کمزرو اور کافی حد تک نہ مکمل ہے

    میرے لئے یہ سوال بھی نہایت اہم ہے کہ مادے سے شعور کیسے پیدا ہوتا ہے۔۔۔

    • This reply was modified 1 year ago by  Zinda Rood.
    #57
    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 16
    • Posts: 1962
    • Total Posts: 1978
    • Join Date:
      3 Apr, 2018
    • Location: NorthPole

    Re: یہ کائنات ابھی ناتمام ہے شاید

    میرے خیال میں ہر بار مذہب کو عنوان بنانے سے بہتر ہے کی انسانی ارتقاء کے موضوع پر بات کی جاۓ .

    کیا وجہ ہے کے انسان صدیوں سے ارتقاء کے سفر میں مصروف ہے . انسان کا ارتقاء اب تک کیوں مکمل نہیں ہوا اور کب مکمل ہو گا

    جو ہم سے پہلے آے وہ یہ سب کچھ کیوں نہیں دیکھ سکے جو ہم دیکھتے ہیں اور ہم وہ سب کچھ کیوں نہیں دیکھ پائیں گے جو ہمارے بعد آنے والے دیکھ پائیں گے.

    کیا انسانی ارتقاء سے مراد مادی ترقی ہے یا شعوری . اس مادی یا اور شعوری ارتقاء کے پیچھے کیا بھید شامل ہے

    جے ایم پی صاحب۔۔ میرا خیال ہے ارتقا کے سلسلے میں تکمیل کا سوال بے معنی ہے، ارتقا تو ارتقا ہے، اس نے جاری و ساری رہنا ہے، بہتے دریا کی طرح۔۔۔ ہاں اگر سب کچھ فنا ہوجائے تو پھر شاید ارتقا کی بھی مکتی ہوجائے۔۔۔ 

    #58
    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 16
    • Posts: 1962
    • Total Posts: 1978
    • Join Date:
      3 Apr, 2018
    • Location: NorthPole

    Re: یہ کائنات ابھی ناتمام ہے شاید

    :hilar: :lol: آپ بھی کمال کرتے ہیں شراب پر پھنسے تو بحث قرآن کے شراب سے مطلق احکامات کی طرف موڑ دیا اب سنیں ۔ قرآن میں جنتی لوگوں کو جو پاک شراب پلائی جائے گی اس کو پینے سے انسان کی عقل زائل نہیں ہو گی یہ قرآن میں لکھا ہے یقینا آپ نے بھی پڑھا ہو گا ۔۔ :bigsmile:

    شاہ جی۔۔۔۔ کیا جنت میں ملنے والی شراب میں نشہ نہیں ہوگا۔۔۔؟    

    اب میرا سوال دنیا میں شراب پینے والے کی عقل زائل ہو جاتی ہے پھر وہ کچھ بھی کر سکتا ہے ہزاروں اموات ریپ مار پیٹ کے واقعات ہوتے ہیں تو پھر شراب پینا انفرادی عمل کیسے ہوا ؟ ۔

    شاہ جی۔۔ میں نے پہلے ہی کہا ہے کہ گوبر سے بنی دیسی دارو پئیں گے تو آپ کی عقل زائل ہی ہوگی نا۔۔ تھوڑے زیادہ پیسے خرچ کرکے اچھی شراب پئیں، آپ کی عقل بالکل زائل نہیں ہوگی، بلکہ آپ کا دماغ پہلے سے بہتر سوچنے لگے گا۔۔۔ آزمائش شرط ہے۔ ;-) ۔۔۔

    آپ شماریات ملاحظہ کریں تو ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کے استعمال سے زیادہ حادثات ہوتے ہیں، امریکن ادارے نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن کی رپورٹ کے مطابق ہر سال تقریبا 16 لاکھ ٹریفک حادثات دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال کی وجہ سے ہوتے ہیں۔۔ صرف 2002 میں 2600 اموات ہوئیں۔ اب آپ کو موبائل فون استعمال کرنے اور دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے کا فرق سمجھ آرہا ہے یا نہیں۔۔۔ کیا موبائل فون پر بھی بین لگا دیا جائے۔۔۔؟؟

    Texting & Driving On The Rise. Distracted driving resulted in approximately 2,600 deaths in 2002. The number of distracted driving accidents increased by 22% in 2011 and resulted in 3,331 fatalities.  Texting while driving is a leading cause of distracted driving. However, the NHTSA reports that texting while driving is currently responsible for approximately 1.6 million accidents every year – about 25% of all driving accidents.

    https://www.bisociety.org/texting-while-driving-vs-drunk-driving-which-is-more-dangerous/

    • This reply was modified 1 year ago by  Zinda Rood.
    #59
    Shah G
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 7
    • Posts: 1708
    • Total Posts: 1715
    • Join Date:
      29 Sep, 2016
    • Location: Milky Way Galaxy

    Re: یہ کائنات ابھی ناتمام ہے شاید

    شاہ جی۔۔۔۔ کیا جنت میں ملنے والی شراب میں نشہ نہیں ہوگا۔۔۔؟

    شاہ جی۔۔ میں نے پہلے ہی کہا ہے کہ گوبر سے بنی دیسی دارو پئیں گے تو آپ کی عقل زائل ہی ہوگی نا۔۔ تھوڑے زیادہ پیسے خرچ کرکے اچھی شراب پئیں، آپ کی عقل بالکل زائل نہیں ہوگی، بلکہ آپ کا دماغ پہلے سے بہتر سوچنے لگے گا۔۔۔ آزمائش شرط ہے۔ ;-) ۔۔۔

    آپ شماریات ملاحظہ کریں تو ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کے استعمال سے زیادہ حادثات ہوتے ہیں، امریکن ادارے نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن کی رپورٹ کے مطابق ہر سال تقریبا 16 لاکھ ٹریفک حادثات دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال کی وجہ سے ہوتے ہیں۔۔ صرف 2002 میں 2600 اموات ہوئیں۔ اب آپ کو موبائل فون استعمال کرنے اور دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے کا فرق سمجھ آرہا ہے یا نہیں۔۔۔ کیا موبائل فون پر بھی بین لگا دیا جائے۔۔۔؟؟ Texting & Driving On The Rise. Distracted driving resulted in approximately 2,600 deaths in 2002. The number of distracted driving accidents increased by 22% in 2011 and resulted in 3,331 fatalities. Texting while driving is a leading cause of distracted driving. However, the NHTSA reports that texting while driving is currently responsible for approximately 1.6 million accidents every year – about 25% of all driving accidents. https://www.bisociety.org/texting-while-driving-vs-drunk-driving-which-is-more-dangerous/

    جنت میں جو پاکیزہ شراب دی جائے گی اس میں نشہ نہیں ہو گا

    حیرانگی ہے کہ آپ کو یہ نہیں معلوم ۔ ۔ ۔ ۔ ۔  شاید قرآن آپ کے حلق سے ہی نہیں اترا ہو گا

    ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

    آپ ابھی تک میرے سوال کو سمجھ نہیں

    ۔

    اب سنیں

    ڈرایونگ کرتے وقت انسان کی عقل زائل نہیں ہوتی اس لئے اسے سمجھایا جا سکتا ہے کہ اس دوران فون نہیں استعمال کرنا چاہیے

    لیکن شراب پینے والے کی عقل زائل ہو جاتی ہے تو اسے آپ کیسے سمجھا سکتے ہیں کہ وہ ایسا کام نہ کرے جس سے دوسروں کی زندگیاں خطرے میں پڑیں ؟

    ڈرایونگ کی تو بس ایک مثال ہے مار پیٹ ، ریپ وغیرہ بھی اس کے علاوہ ہیں ۔ آپ اب یہ نقطہ نہ لے آنا کہ ریپ مار پیٹ وغیرہ تو ویسے بھی فلاں وجہ سے ہوتی ہے اس لئے شراب کو جائز قرار دیا جائے

    :bigthumb:

    ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

    آپ دوسری بار پوچھ رہے ہیں اس لئے میں عرض کرتا چلوں کہ میں آپ سے امریکا وغیرہ میں حادثہ ، ریپ وغیرہ کی بابت پوچھ رہا ہوں اس میں دیسی شراب کا ذکر کر کے آپ کوئی دلیل نہیں بنا رہے

    اور میں شراب اور اسے پینے والوں کے متعلق کیا رائے رکھتا ہوں یہ بات آپ کے شراب کے حمآیت کرنے کی وجہ سے ابھی بتانا مناسب نہیں سمجھتا

    #60
    Awan
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 125
    • Posts: 2439
    • Total Posts: 2564
    • Join Date:
      10 Jun, 2017

    Re: یہ کائنات ابھی ناتمام ہے شاید

    زندگی کیسے وجود میں آگئی ۔۔۔۔۔ اس کے بارے میں سا ئنس دانوں نے کئی زاویوں سے تحقیق شروع کی ۔۔۔۔۔۔۔ اور زندگی وجود پانے کے بنیادی نظریات کو پرکھا کر بھی دیکھا گیا ۔۔۔ زندگی کے بارے پہلا نظریہ یہ تھا کہ ۔۔۔۔۔ زندگی شروع سے ہے اور ابھی تک چل رھی ہے ۔۔۔۔۔ اس نظریئے کو ۔۔۔۔ اس لیئے ۔۔۔۔ رد ۔۔۔۔ کردگیا کیونکہ ۔۔۔۔ جغرافیہ دانوں نے بتا یا کہ ۔۔۔ پہلے زمین پر بہت گرم ۔۔۔۔ لاوا ۔۔۔۔ اور بجلی ۔۔۔ کڑ کا ۔۔۔۔ کرتی تھی ۔۔۔ اور زمین پر اتنے زیادہ ٹمپریچر کی وجہ سے ۔۔۔۔ کسی قسم کی بھی زندگی ناممکن تھی ۔۔۔۔ اس لیئے یہ نظریہ رد ہے ۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔ دوسر ا نطریہ یہ تھا کہ ۔۔۔۔ زندگی کسی دوسرے سیارے سے ۔۔۔ منتقل ہوکر زمین پر آگئی ۔۔۔۔ یہ نظریہ بھی ۔۔۔ رد ۔۔۔ ہوگیا کیونکہ جغرافیہ دانوں نے بتا یا کہ ۔۔۔۔ دوسرے سیارے سے زمین تک کسی چیز کو پہنچنے میں ۔۔۔ خلاء میں اور ۔۔۔ ہوا میں ۔۔۔۔ اتنی ۔۔۔ رگڑ ۔۔۔۔ لگتی ہے کہ ۔۔۔۔۔ آسمان سے گرنے والا ۔۔۔۔ لوھا ۔۔۔۔ بھی جل کر راکھ ہوسکتا ہے ۔۔۔ اس لیئے کوئی زندہ چیز ۔۔۔۔ اس ۔۔۔ رگڑ ۔۔۔۔ سے بچ کر ۔۔۔ زمین پر زندہ نہیں پہنچ سکتی تھی ۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ تیسرا نظریہ یہ تھا کہ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔ جب زمین ۔۔۔ گرم لاوے ۔۔۔۔۔۔ اندھیرے ۔۔۔ بجلی کڑکنے ۔۔۔۔۔۔ وغیرہ کے دور ۔۔۔ سے نکل ٹھنڈی ہوتی گئی تو ۔۔۔۔۔ شاید کسی وقت زندگی خودبخود شروع ہوگئی ۔۔۔ لیکن تحیقی کے بعد یہ نظریہ بھی رد کرد گیا ۔۔۔۔ کیونکہ ۔۔۔ سا ئنس دانوں نے تجربات کیئے ۔۔۔۔ مثا ل کے طور یہ دیکھا گیا کہ ۔۔۔۔ پانی والی جگہ یا نمی والی جگہ پر ۔۔۔۔ کائی ۔۔۔۔ انگلش میں ۔۔۔ ا یلجی ۔۔۔۔ خود بخود بن جاتی تھی ۔۔۔۔ تحقیق تجربات کیئے گئے ۔۔۔۔ تجربات نے بتا یا کہ ۔۔۔۔۔ کا ئی ۔۔۔ یا ۔۔۔ ا یلجی ۔۔۔۔ جاندار ہوتی ہے اور گرو ہوتی ہے ۔۔۔۔ لیکن مزید تحقیقات اور تجربات کے بعد یہ بات سا منے آئی کہ ۔۔۔۔ کا ئی یا ۔۔۔ ایلجی تو وجود پا سکتے ہیں ۔۔۔۔ لیکن با قا عدہ ۔۔۔۔ انسانی یا حیوانی زندگی ۔۔۔۔۔۔ بنا کسی ۔۔۔۔۔ سیل ۔۔۔۔ یا ۔۔۔۔ ڈی این اے ۔۔۔۔ کے وجود پا ہی نہیں سکتی ۔۔۔۔۔۔ اور سا ئنس دانوں نے ثا بت کیا کہ ۔۔۔۔ ڈی این اے ۔۔۔۔ ایک ایسا ۔۔۔ کریٹکل جرثومہ ہے ۔۔۔ جو خود بخود تشکیل نہیں پا سکتا یہ صرف ۔۔۔ کیری اورر ۔۔۔۔۔ ہوتا ہے ۔۔۔ یا تولید پا تا ہے ۔۔۔۔۔۔۔ اور تمام انسان وحیوان ۔۔۔ ڈی این اے سے ہی تشکیل ہو پاتے ہیں ۔۔۔۔ کیونکہ ڈی این اے ۔۔۔۔۔ ہی کسی انسان یا حیوان کے بنیادی ترین زرے یا سیل ۔۔ کا بنیادی ما دہ ہوتا ہے ۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔ تمام تحقییات اور تجربات کے بعد ۔۔۔۔ سا ئنس اس نظریہ پر متفق ہے کہ ۔۔۔۔ دنیا میں ۔۔۔۔ کسی وقت پہلا دو انسان دنیا پر آئے اور ۔۔۔۔ اور پھران دو انسانون سے انسان پیدا ہوتے چلے گئے ۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔ ۔۔۔ انسانی زندگی کے ارتقاء کے یہ نظریات ۔۔۔ تحقیات ۔۔۔۔ تجربات ۔۔۔۔۔ میڈیکل سا ئینس کی سب سے پہلی ۔۔۔۔ با ٹنی زوا لوجی کتاب ۔۔۔۔ میں لکھے گئے ہیں ۔۔۔۔ تاھم ۔۔۔۔ اسلام سا ئنس سے پہلے ہی یہ بات انسانون کو بتاچکا ہے کہ ۔۔۔۔۔ خدا نے سب سے پہلے حضرت آدم علیہ السلام اور حوا ۔۔۔۔۔ کو پیدا کرکے ۔۔۔ دنیا مین اتارا ۔۔ جن سے تمام انسان پیدا ہوئے ۔۔۔ بنیادی طور پر انسان ایک دوسرے کے بہین بھائی ہیں ۔۔۔۔ کیونکہ کل انسانیت ۔۔۔۔ آدم ۔۔۔۔۔ سے ہی پیدا ہوئی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔ ۔۔

     گلٹی میری نظر میں یہ آپ کی آل ٹائم بیسٹ پوسٹ ہے – آپ یہاں انسانیت کے ارتقا ہ کا خلاصہ پیش کر کے چھا گئے ہیں حیرت ہے ملحد گروپ نے اس پر کوئی کومنٹ نہیں دیا –

    :rock:

    • This reply was modified 1 year ago by  Awan.
Viewing 20 posts - 41 through 60 (of 86 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation

Do NOT follow this link or you will be banned from the site!