Thread: یو ٹرن

Home Forums Siasi Discussion یو ٹرن

This topic contains 51 replies, has 15 voices, and was last updated by  Bawa 1 year, 3 months ago. This post has been viewed 2132 times

Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 52 total)
  • Author
    Posts
  • #1
    نادان
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 93
    • Posts: 14273
    • Total Posts: 14366
    • Join Date:
      31 Aug, 2016

    Re: یو ٹرن

    قائد انقلاب مزہ نہیں آیا

    گزرے 70سالوں میں دو چار کو چھوڑ کر جو کام سب نے کیا، سب سے زیادہ کیا، وہ جھوٹ بولنا، بے وقوف بنانا، ایسا لگے سب نے جھوٹ بولنے، بے وقوف بنانے کا ٹھیکہ لے رکھا، اب تو پچھلے دس برسوں سے بڑوں نے جھوٹ کی نئی اصطلاح متعارف کروا دی، جسے ’یوٹرن‘ کہا جائے، جھوٹ بولو، بے وقوف بناؤ، وقت آئے، مکر جاؤ، جھوٹ گاڑی کا یوٹرن مارو، نئی سٹرک، نئے وعدے، نئے دعوے، نئے نعرے، مطلب نئے سرے سے جھوٹ بولو، بے وقوف بناؤ، اپنے ہاں یوٹرنوں میں قائدِ انقلاب عمران خان شہرت کی بلندیوں پر، وہ یہ کہہ کر یوٹرنوں کو دوام بھی بخش چکے کہ ’’یوٹرن نہ لینے والا بے وقوف، یوٹرن نہ لینے والا لیڈر ہی نہیں‘‘، آج قائدِ انقلاب کے اسی شہرہ آفاق بیان پر بات کرنی، لیکن یہ بتانا ضروری کہ جیسے یہ سچ کہ عمران کے 80فیصد یوٹرن ہومیو پیتھک، ان کو مالی فائدہ ہوا نہ ان کی اولاد مستفید ہوئی اور نہ قوم کی صحت پر کوئی اثر پڑا، ویسے یہ بھی سچ کہ اپنے ہاں یوٹرنوں کے ایسے جھارے پہلوان بھی جن کا ہر یوٹرن مفاد بھرا، ہر یوٹرن اپنے لئے، اپنوں کیلئے بلکہ ان کے سامنے تو عمران خان کے یوٹرن، یوٹرنیاں لگیں، یقین نہیں آ رہا تو بات آگے بڑھانے سے پہلے حاضرِ خدمت ہیں چند نمونے۔

    پہلے ذکر، محبوب قائد نواز شریف کا، جنرل جیلانی کی انگلی پکڑ کر سیاست میں آئے میاں صاحب کا جیون یوٹرنوں سے لبالب بھرا ہوا، زیادہ پیچھے نہ جائیں، ماضی قریب کی بات کر لیں، اپنا فائدہ نظر آیا تو بی بی، لغاری کو سیکورٹی رسک قرار دیدیا، اپنا فائدہ نظر آیا تو بی بی سے میثاقِ جمہوریت کر لیا، اپنا فائدہ نظر آیا تو وزیراعظم گیلانی کے خلاف سپریم کورٹ جا پہنچے، اپنا فائدہ نظر آیا تو رائے ونڈ بلا کر زرداری صاحب کو 50ڈشیں کھلا دیں، اپنا فائدہ نظر آیا تو ’اینٹ سے اینٹ‘ بجانے والے زرداری کو چھوڑنے میں ایک منٹ نہ لگایا، اپنا فائدہ نظر آیا تو معافی تلافی کیلئے 3ٹیمیں زرداری صاحب کے پیچھے دوڑا دیں، اپنا فائدہ نظر آیا تو ڈان لیکس غلط کہہ کر پرویز رشید، طارق فاطمی کو فارغ کر دیا، اپنا فائدہ نظر آیا تو ڈان لیکس کو درست کہہ دیا، اپنا فائدہ نظر آیا تو دھرنوں کے پیچھے کوئی ہے کہنے والے مشاہد اللہ سے وزارت لے لی، اپنا فائدہ نظر آیا تو دھڑلے سے کہہ دیا کہ دھرنوں کے پیچھے واقعی کوئی تھا، اپنا فائدہ نظر آیا تو قومی اسمبلی میں ’’جناب اسپیکر یہ ہیں وہ ذرائع جن سے لندن فلیٹس خریدے‘‘ والی تقریر جھاڑ دی، اپنا فائدہ نظر آیا تو سپریم کورٹ میں یہ کہہ کر کہ ’’اسمبلی تقریر تو سیاسی بیان‘‘ اور احتساب عدالت میں یہ فرما کر کہ ’’مجھے تو پتا ہی نہیں لندن فلیٹس کیسے خریدے گئے‘‘، اب یہ کہہ کر قصہ ہی مُکا دیا کہ ’’اسمبلی تقریر بیٹے حسین کے کہنے پر کر دی، استثناء دیاجائے‘‘۔ اپنا فائدہ نظر آیا تو قطری خط لا کر بولے ’’یہ ہے ہماری بے گناہی کا ثبوت‘‘ اپنا فائدہ نظر آیا تو فرما دیا ’’میرا قطری خط سے کیا لینا دینا‘‘ اپنا فائدہ نظر آیا تو جی ٹی روڈ مارچ، جلسے، جلوس، عوامی عدالتیں، پریس کانفرنسیں ’مجھے کیوں نکالا‘ کہہ کہہ کر زمین و آسمان ایک کر دیئے، اپنا فائدہ نظر آیا تو ایسی خاموشی کہ سوال ان سے ہوا، یہ بولے ’’جواب مریم اورنگزیب دیں گی‘‘، اپنا فائدہ نظر آیا تو انقلابی، بغاوتی، مزاحمتی ہوئے، 70سالہ تاریخ بدلنے کو نکل پڑے، ووٹ کو عزت دینے کی ٹھان لی، اپنا فائدہ نظر آیا تو ’چپ کر دَڑ وٹ جا‘ بن گئے، یہ محبوب قائد کے چند قابلِ ذکر یوٹرن، بیسیؤں ناقابلِ ذکر یوٹرن اس کے علاوہ۔

    زرداری صاحب کی سن لیں، ق لیگ قاتل لیگ، ق لیگ اقتدار کی ساتھی، اینٹ سے اینٹ بجائی، اینٹ سے اینٹ جوڑی، فرمایا:میری اور نواز شریف کی دوستی چھوڑیں، بلاول، حسن، حسین کی دوستی بھی چلے گی، کہا ’’نواز شریف درندہ، دھرتی کا ناسور، مُک گیا تیرا شو نواز، گو نواز گو نواز‘‘، زرداری صاحب انقلابی بھی ہوئے، مفاہمتی بھی ہو چکے، این آر او بھی کیا، اسٹیبلشمنٹ کو للکار بھی چکے، مضبوط وفاق کے حامی بھی، اٹھارہویں ترمیم کی آڑ میں سندھ کارڈ بھی کھیل چکے، حکومت کو 6ماہ کی ڈیڈ لائن بھی دیدی، حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کی پیشکش بھی کر چکے، شریفس کی گرفتاری، احتساب کے حامی بھی، انہیں شریفس کی گرفتاری، احتساب پر تحفظات بھی، دن کی روشنی میں جنگجو، رات کے اندھیروں میں صلح جو، جب داؤ لگ جائے تو کہہ دیں ’’چیئرمین نیب کی کیا حیثیت، کیا مجال، میں تو حکومت کو تھریٹ کر رہا ہوں‘‘ جب داؤ نہ چلے تو راہداری ضمانت بھی کروا لیں، ایف آئی اے ڈائریکٹرز کے سامنے بھی پیش ہو جائیں، باتیں اور بھی مگر قصہ مختصر، جو کچھ کیا، اپنے فائدے کیلئے، جو کچھ ہو گا، اپنے فائدے کیلئے۔

    مولانا فضل الرحمٰن کی سنتے جائیے، مشرف کے ساتھ کھڑے ہوئے، پی پی کے شریکِ اقتدار رہے، لیگی دور میں بھی اقتدار کے مزے لوٹے، اس بار خود ہار گئے تو فرمایا ’’یہ اسمبلیاں جعلی، یہ مینڈیٹ نقلی، دیکھتا ہوں جعلی اسمبلی حلف کیسے اُٹھاتی ہے‘‘، پھر سب نے دیکھا مولانا کے اپنے اراکینِ اسمبلی نے بھی حلف اُٹھایا، جعلی اسمبلیوں میں ان کے بیٹے نے ڈپٹی اسپیکر کا الیکشن بھی لڑا اور آخر میں خود بحیثیت صدارتی امیدوار انہی جعلی اسمبلیوں کے اراکین سے ووٹ بھی مانگے۔

    یہاں جماعتِ اسلامی کا ذکر نہ کرنا بھی زیادتی، یہ کے پی میں تحریکِ انصاف کی ساتھی، یہ آزاد کشمیر میں ن لیگ کی اتحادی، یہ کے پی اسمبلی میں پرویز خٹک کے ساتھ، یہ قومی اسمبلی میں نواز شریف کے ساتھ، یہ منصورہ بلا کر کھانا کھلائیں زرداری صاحب کو اور دعوے کرپشن فری پاکستان کے۔

    یہ چند موٹی موٹی مثالیں، بتانا یہ کہ قوم کا سوا ستیاناس کر چکے یوٹرنوں کے اصل جھارے پہلوان تو یہ، سب نے یوٹرن مارے، موقع ملا تو ماریں گے لیکن چونکہ کسی سے کوئی توقع نہیں، لہٰذا کسی سے کوئی شکوہ نہیں، توقع عمران خان سے، شکایت بھی انہی سے، قائدِ انقلاب مانا کہ ق لیگ، ایم کیو ایم سے اتحاد آپ کی مجبوری، مانا کہ بیورو کریسی کا آپ کو علم نہیں، لہٰذا گڈ، بیڈ کا پتا نہیں چل رہا، مانا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے کے بجائے خودکشی کر لوں گا، بھیک نہیں مانگوں گا سمیت 80فیصد آپ کی یوٹرنیاں ’راج نیتی‘ کی مجبوری، مانا ابھی اقتدار میں آئے آپ کو 3ماہ ہی ہوئے مگر شکایت یہ کہ ناصر درانی استعفیٰ دے جائیں تو آپ پلٹ کر خبر ہی نہ لیں، شکایت یہ کہ آپ دہری شہریت والے نیب زدہ زلفی بخاری کو سب جانتے بوجھتے ہوئے بھی وزیر مملکت بنا دیں، شکایت یہ کہ غریب کی گائے اعظم سواتی کی شاہی باغ میں قدم رکھے، آپ آئی جی اسلام آباد فارغ کر دیں، چلیں یہ شکایتیں بھی رہنے دیں، قائدِ انقلاب آپ کا یہ کہہ دینا کہ ’’یوٹرن نہ لینے والا بے وقوف، یوٹرن نہ لینے والا لیڈر ہی نہیں‘‘ یہ ہضم نہیں ہو رہا، ملک و قوم کیلئے دنیا بھر میں یوٹرن لئے جائیں مگر ہر روز یوٹرنی، آئے روز پٹڑی بدل جانا، ہر دوسری بات سے پھر جانا اور پھر اپنی نالائقی، نااہلی، بے وقوفی، بونگی کو لیڈر شپ قرار دے دینا، ہضم نہیں ہو رہا، قائدِ انقلاب اگر یہ مان لیا جائے کہ ’’یوٹرن نہ لینے والا بے وقوف، یوٹرن لینے والا لیڈر‘‘ تو پھر نواز، شہباز، فضل الرحمٰن، سراج الحق اور زرداری صاحب، نہ صرف آپ سے بڑے لیڈر، آپ سے زیادہ عقلمند بلکہ یہ تو آج کے ڈیگال، ماؤ، منڈیلے، قائدِ انقلاب کیا کہوں، قائدِ انقلاب مزا نہیں آیا۔

    کالم بائی ارشاد بھٹی

    • This topic was modified 1 year, 3 months ago by  الشرطہ. Reason: Thumbnail Added
    #2
    Guilty
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 0
    • Posts: 4536
    • Total Posts: 4536
    • Join Date:
      6 Nov, 2016

    Re: یو ٹرن

    ارشاد بھٹی بے چارے نے نہ نہ کرتے کرتے ۔۔۔۔ نوازشریف زرداری پر گند اچھا ل کر بھی ۔۔۔ آخر ۔۔۔ مجبوراً۔۔۔۔۔ قا ئد انقلاب پر ۔۔۔۔ بڑی سی لعنت ڈال ہی دی ۔۔۔۔۔

    ارشاد بھٹی ۔۔۔۔ کتنا بھی گند پھینک لیتا ۔۔۔ نواز شریف ۔۔۔ زرداری پر ۔۔۔۔۔۔  لیکن ۔۔۔ قا ئد انقلاب پر پڑی نا لائقی کی ۔۔۔ کالک ۔۔۔۔ کو جواز نہیں دے سکتا تھا ۔۔۔۔۔

    بہت اچھا ہوا ۔۔۔۔ آج ارشاد بھٹی نے لعنت ڈالی ہے ۔۔۔۔۔ کل ۔۔۔ ساری خلقت ڈالے گی ۔۔۔۔۔۔

    چور ۔۔۔ چور۔۔۔۔۔ ڈاکو۔۔۔۔ ڈاکو ۔۔۔ زانی ۔۔۔ زانی۔۔۔۔۔ ھیرا منڈی ٹائپ انقلابیوں کے انجام ۔۔۔۔۔۔  کی میر ی خواہشات اتنی جلدی پوری ہونی شروع ہوجائیں گی

    سوچا بھی نہ تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    #3
    Jack Sparrow
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 11
    • Posts: 578
    • Total Posts: 589
    • Join Date:
      3 Dec, 2016

    Re: یو ٹرن

    ہئی شاوشے – – – پوسٹا بھی تو جی ایچ کیوں کے جمعدار کا پوسٹا

    • This reply was modified 1 year, 3 months ago by  Jack Sparrow.
    #4
    Shah G
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 7
    • Posts: 1708
    • Total Posts: 1715
    • Join Date:
      29 Sep, 2016
    • Location: Milky Way Galaxy

    Re: یو ٹرن

    لگتا ہے عمران خان سوشل میڈیا پر زیادہ ہی وقت گزارتا ہے ، چلو وقت گزار لے کوئی بات نہیں لیکن ہرایرے غیرے کی باتوں سے اثر لینا ضروری نہیں . عمران خان کا یہ بیان بھی انہیں کے پروپیگنڈے سے تنگ آ کر دیا گیا لگتا ہے
    .
    نیک مقصد ہو تو بدزبان لوگوں کو نظر انداز کرنا ہی کامیابی ہے یہی سنت رسول ہے اور قرآن میں بار بار اس کی تلقین نظر آتی ہے

    #5
    Shah G
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 7
    • Posts: 1708
    • Total Posts: 1715
    • Join Date:
      29 Sep, 2016
    • Location: Milky Way Galaxy

    Re: یو ٹرن

    عمران خان نے الفاظ کا چناؤ درست نہیں کیا ، یہی بات اگر وہ اس طرح سے کرتا کہ” نیک مقصد کے لئے حکمت عملی بدلنا جائز ہے ” تو کسی کتورے کی ہمت نہ ہوتی اعتراض کرنے کی

    #6
    Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 503
    • Posts: 3461
    • Total Posts: 3964
    • Join Date:
      13 Oct, 2016

    Re: یو ٹرن

    پچھلوں نے بھی یوٹرن لئے مگر وہ اپنے یوٹرنوں پر شرمندہ رہے ، یہ والے اتراتے پھرتے ہیں اور یوٹرن لیکر الٹا ہمیں پر احسان جتلاتے ہیں کہ دیکھا کیسا شاندار لیڈر آپکو نصیب ہوا ہے جو دھڑلے سے یوٹرن لیتا ہے اور یہ کہ آپکو شکر کرنا چاہیے کہ ایسا عظیم لیڈر آپکو نصیب ہوا ہے

    :doh:

    #7
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 147
    • Posts: 13108
    • Total Posts: 13255
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: یو ٹرن

    ٹھیک ہی تو کہتا ہے

    بیچارے فوجیوں کے بوٹ چاٹییے کو کیا مزہ آئے گا؟

    مزہ تو اس کے بچوں کی بھینس کا دودھ پی جانے والا لے گیا ہے

    :hilar: :hilar:   :hilar:

    نواز شریف سے زیادہ اقتدار کا مزہ کس نے لیا ہوگا؟ آخر اسے تین بار ملک کا وزیر اعظم، دو بار سب سے بڑے صوبے کا وزیر اعلی اور ملک کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی کا سربراہ بننے کا اعزاز حاصل  ہے

    اسے اتنا طویل عرصۂ فوجیوں اور انکے بوٹ چاٹنے والوں کی بھینس کا دودھ پینے کا مزہ لینے کی قیمت تو چکانا ہی تھی

    ارشاد بھٹی کا عمران خان کے یو ٹرن کا در پردہ دفاع کرنے کے ساتھ ساتھ نواز شریف پر غصہ نکالنا بالکل جائز ہے اور سمجھ آتا ہے

    #8
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 147
    • Posts: 13108
    • Total Posts: 13255
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: یو ٹرن

    نادان جی

    آپکو تمام کالم نویسوں میں صرف فوجیوں کے بوٹ چاٹنے والے ارشاد بھٹی کے کالم ہی کیوں پسند ہیں؟

    قیام پاکستان سے لیکر اب تک کا آدھا عرصۂ فوجی براہ راست اور باقی عرصۂ پس پردہ رہ کر اقتدار میں رہے ہیں لیکن اس فوجیوں کے بوٹ چاٹییے کو کسی فوجی آمر کے یو ٹرن کا ذکر کرنے کی توفیق نہیں ہو سکی ہے

    شاید فوجیوں کے بوٹ چاٹتے چاٹتے اسکی آنکھیں اندھی ہو گئی ہیں اور اسے صرف فوجی آمروں کے یو ٹرنز دکھائی دینا بند ہو گئے ہیں

    نادان

    #9
    Jack Sparrow
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 11
    • Posts: 578
    • Total Posts: 589
    • Join Date:
      3 Dec, 2016

    Re: یو ٹرن

    نادان جی آپکو تمام کالم نویسوں میں صرف فوجیوں کے بوٹ چاٹنے والے ارشاد بھٹی کے کالم ہی کیوں پسند ہیں؟ قیام پاکستان سے لیکر اب تک کا آدھا عرصۂ فوجی براہ راست اور باقی عرصۂ پس پردہ رہ کر اقتدار میں رہے ہیں لیکن اس فوجیوں کے بوٹ چاٹییے کو کسی فوجی آمر کے یو ٹرن کا ذکر کرنے کی توفیق نہیں ہو سکی ہے شاید فوجیوں کے بوٹ چاٹتے چاٹتے اسکی آنکھیں اندھی ہو گئی ہیں اور اسے صرف فوجی آمروں کے یو ٹرنز دکھائی دینا بند ہو گئے ہیں نادان

    باوا جی آپ کو معلوم ہونا چاہیے – – پوجی اباوٹ ٹرن لیتے ہیں اور یو ٹرن ان کے مالشئے لیتے ہیں

    #10
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 147
    • Posts: 13108
    • Total Posts: 13255
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: یو ٹرن

    باوا جی آپ کو معلوم ہونا چاہیے – – پوجی اباوٹ ٹرن لیتے ہیں اور یو ٹرن ان کے مالشئے لیتے ہیں

    جیک سپیرو بھائی جی

    آپ نے اچھی طرح اباوٹ ٹرن اور یو ٹرن فرق واضح کر دیا ہے ورنہ میں دونوں کو ایک ہی سمجھ رہا تھا

    اب پتہ چلا ہے کہ فوجی لیں تو وہ اباوٹ ٹرن ہوتا ہے اور فوجیوں کے بوٹ چاٹییے لیں تو وہ یو ٹرن ہوتا ہے

    :)

    • This reply was modified 1 year, 3 months ago by  Bawa.
    #11
    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 16
    • Posts: 1951
    • Total Posts: 1967
    • Join Date:
      3 Apr, 2018
    • Location: NorthPole

    Re: یو ٹرن

    میں نے تھریڈ یہ سمجھ کر پڑھنا شروع کیا کہ یہ نادان نے لکھا ہے، اندازِ تحریر بھی نادان والا ہی لگا، لیکن جب تحریر کی طوالت پر توجہ کی تو حیرت ہوئی کہ نادان نے اتنا لمبا کالم کبھی لکھا تو نہیں، مارے تجسس کے سکرول کرکے نیچے دیکھا تو ارشاد بھٹی کا نام نظر آیا ، ارشاد بھٹی اور نادان کے طرزِ تحریر میں کتنی مماثلت ہے۔۔ دونوں کہیں بھائی بہن تو نہیں، یا کہیں ارشاد بھٹی ہی نادان تو نہیں۔۔؟؟

    #12
    Jack Sparrow
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 11
    • Posts: 578
    • Total Posts: 589
    • Join Date:
      3 Dec, 2016

    Re: یو ٹرن

    میں نے تھریڈ یہ سمجھ کر پڑھنا شروع کیا کہ یہ نادان نے لکھا ہے، اندازِ تحریر بھی نادان والا ہی لگا، لیکن جب تحریر کی طوالت پر توجہ کی تو حیرت ہوئی کہ نادان نے اتنا لمبا کالم کبھی لکھا تو نہیں، مارے تجسس کے سکرول کرکے نیچے دیکھا تو ارشاد بھٹی کا نام نظر آیا ، ارشاد بھٹی اور نادان کے طرزِ تحریر میں کتنی مماثلت ہے۔۔ دونوں کہیں بھائی بہن تو نہیں، یا کہیں ارشاد بھٹی ہی نادان تو نہیں۔۔؟؟

    :( میں نے بھی نادان کی تحریر سمجھ کر پڑھنا شروع کیا ، لیکن جب طوالت دیکھی تو شق ہوا — نیچے ارشاد بھٹی کا نام دیکھا تو – – – لیمن میکس سے کلّی کرنی پڑی

    #13
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 147
    • Posts: 13108
    • Total Posts: 13255
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: یو ٹرن

    ڈیموکریٹ بھائی

    ارشاد بھٹی کا کالم پوسٹ ہوگیا ہے

    جلدی سے آئیں اور آکر دودھ کی سبیل لگائیں

    :hilar:   :hilar:   :hilar:

    Democrat

    • This reply was modified 1 year, 3 months ago by  Bawa.
    #14
    صحرائی
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 7
    • Posts: 518
    • Total Posts: 525
    • Join Date:
      27 Oct, 2018
    • Location: Bermuda

    Re: یو ٹرن

    شاہ جی آپ اور حلیفہ ہارون رشید کی تحریر میں بہت مماثلت ہے ، کبھی کبھی لگتا ہے بابا ہارون کا اکاونٹ ہے

    لکھتے رہے اور قرآن اور حدیث کی خدمت کرتے رہے اس طرح

    لگتا ہے عمران خان سوشل میڈیا پر زیادہ ہی وقت گزارتا ہے ، چلو وقت گزار لے کوئی بات نہیں لیکن ہرایرے غیرے کی باتوں سے اثر لینا ضروری نہیں . عمران خان کا یہ بیان بھی انہیں کے پروپیگنڈے سے تنگ آ کر دیا گیا لگتا ہے . نیک مقصد ہو تو بدزبان لوگوں کو نظر انداز کرنا ہی کامیابی ہے یہی سنت رسول ہے اور قرآن میں بار بار اس کی تلقین نظر آتی ہے
    • This reply was modified 1 year, 3 months ago by  صحرائی.
    #15
    Aamir Siddique
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 65
    • Posts: 6015
    • Total Posts: 6080
    • Join Date:
      7 Oct, 2016

    Re: یو ٹرن

    پچھلوں نے بھی یوٹرن لئے مگر وہ اپنے یوٹرنوں پر شرمندہ رہے ، یہ والے اتراتے پھرتے ہیں اور یوٹرن لیکر الٹا ہمیں پر احسان جتلاتے ہیں کہ دیکھا کیسا شاندار لیڈر آپکو نصیب ہوا ہے جو دھڑلے سے یوٹرن لیتا ہے اور یہ کہ آپکو شکر کرنا چاہیے کہ ایسا عظیم لیڈر آپکو نصیب ہوا ہے :doh:

    یہ تو یو ٹرن کی نوعیت پے منحصر ہے نا مثال کے طور پے عمران خان نے کہا تھا میں سیاست میں نہیں آؤں گا اور اس وقت واقعی یہی ارادہ تھا پھر ظالم انسان نے وہ یو ٹرن لیا کہ کتنوں کے پیٹ پے لات مار دی ، عوام کی اکثریت اس الیکشن میں کہہ چکی ہے کہ یہ بہت اچھا یوٹرن تھا

    :bigthumb:

    #16
    GeoG
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 62
    • Posts: 4540
    • Total Posts: 4602
    • Join Date:
      12 Oct, 2016

    Re: یو ٹرن

    عمران خان نے الفاظ کا چناؤ درست نہیں کیا ، یہی بات اگر وہ اس طرح سے کرتا کہ” نیک مقصد کے لئے حکمت عملی بدلنا جائز ہے ” تو کسی کتورے کی ہمت نہ ہوتی اعتراض کرنے کی

    یہ تو صحیح لکھا شاہ جی

    ورنہ سب کتورے اس کے یو ٹرن والے کتیاپا بیان پر اپنا کتا پن دکھانے سے بچ جاتے

    #17
    Guilty
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 0
    • Posts: 4536
    • Total Posts: 4536
    • Join Date:
      6 Nov, 2016

    Re: یو ٹرن

    پچھلوں نے بھی یوٹرن لئے مگر وہ اپنے یوٹرنوں پر شرمندہ رہے ، یہ والے اتراتے پھرتے ہیں اور یوٹرن لیکر الٹا ہمیں پر احسان جتلاتے ہیں کہ دیکھا کیسا شاندار لیڈر آپکو نصیب ہوا ہے جو دھڑلے سے یوٹرن لیتا ہے اور یہ کہ آپکو شکر کرنا چاہیے کہ ایسا عظیم لیڈر آپکو نصیب ہوا ہے :doh:

    اس عظیم لیڈر نے یہ بہت اچھا کیا کہ ۔۔۔۔ یوٹرن ۔۔۔۔۔ بیان دے کر ۔۔۔۔۔ سرٹیفا ئی کرلیا ۔۔۔۔۔۔

    #18
    Shah G
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 7
    • Posts: 1708
    • Total Posts: 1715
    • Join Date:
      29 Sep, 2016
    • Location: Milky Way Galaxy

    Re: یو ٹرن

    شاہ جی آپ اور حلیفہ ہارون رشید کی تحریر میں بہت مماثلت ہے ، کبھی کبھی لگتا ہے بابا ہارون کا اکاونٹ ہے

    لکھتے رہے اور قرآن اور حدیث کی خدمت کرتے رہے اس طرح

    بس اتنی ہی مماثلت ہے کہ ہم دونوں ہی لمبے مضمون لکھیں تو گھڑ مس مچ جاتا ہے
    .
    اور ہاں خدمت قرآن و سنت کی نہیں ہوتی ، خدمت انسانوں کی ہوتی ہیں ، پر اگر کویئ سمجھے تو

    #19
    صحرائی
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 7
    • Posts: 518
    • Total Posts: 525
    • Join Date:
      27 Oct, 2018
    • Location: Bermuda

    Re: یو ٹرن

    شاہ جی آپ کا کمنٹ اور خلیفہ کا کالم پڑھنے کے لیے با وضو ہونا پڑتا ہے

    میرے خیال میں پاکستانی سیاست جیسی غلیظ چیز میں قرآن اور حدیث کے حوالے نہیں دینے چاہئیے ، اور نہ لارڈ میکالے کے رائج شدہ انصاف کے نظام  کو ریاست مدینہ سے جوڑنا چاہئیے …اس سے عوام کی خدمت نہیں بلکہ گمراہی میں اضافہ ہوتا ہے

    مذہب  ایک ذاتی مسلہ ، اور ریاستی امور کو اس سے الگ   کرنا ہو گا

    بس اتنی ہی مماثلت ہے کہ ہم دونوں ہی لمبے مضمون لکھیں تو گھڑ مس مچ جاتا ہے . اور ہاں خدمت قرآن و سنت کی نہیں ہوتی ، خدمت انسانوں کی ہوتی ہیں ، پر اگر کویئ سمجھے تو
    #20
    Democrat
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 46
    • Posts: 1312
    • Total Posts: 1358
    • Join Date:
      17 Oct, 2016

    Re: یو ٹرن

    ڈیموکریٹ بھائی ارشاد بھٹی کا کالم پوسٹ ہوگیا ہے جلدی سے آئیں اور آکر دودھ کی سبیل لگائیں :hilar: :hilar: :hilar: Democrat

    باوا جی ھمیں تو نادان کی حمایت کیلئے ایک ھونا چاھیئے اور آپ مزاق بنا رھے ھیں

    آخر نادان ارشاد بھٹی پر ھوئے ظلم پر انکی تشہیر کرکے مرھم پٹی رکھ رھی ھیں آسان الفاظ میں مدعا یہ کہ بھٹی تو پریشان نہ ھو اگر میاں صاحب نے “یوٹرن” لے بھی لیا تو اس دفعہ تمہارے بچوں کا دودھ نہیں پینے دیں گے

    لیکن میری رائے تو یہ ھے کہ میاں صاحب کو خود بھی حیا کرنی چاھیئے اب بندہ اس عمر میں دوسروں کے بچوں کا دودھ پینے لگے تو معاشرہ تو برداشت نہیں کرے گا

    نادان

Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 52 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation

Do NOT follow this link or you will be banned from the site!