Thread: یوم پلٹن گراونڈ والی

Home Forums Siasi Discussion یوم پلٹن گراونڈ والی

This topic contains 154 replies, has 27 voices, and was last updated by  Qarar 1 year ago. This post has been viewed 7037 times

Viewing 20 posts - 61 through 80 (of 155 total)
  • Author
    Posts
  • #90
    Qarar
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 101
    • Posts: 2516
    • Total Posts: 2617
    • Join Date:
      5 Jan, 2017

    Re: یوم پلٹن گراونڈ والی

    قرار جی آپکو قومیت اور وطنیت / شہریت میں فرق سمجھنے کی ضرورت ہے قومیت کی بنیاز مذھب پر ہے اور وطنیت / شہریت کی بنیاد وطن، زبان اور کلچر پر ہے اسلام مسلم امہ کا تصور پیش کرتا ہے جس کے مطابق ساری دنیا کے مسلمان ایک قوم ہے. یہ کوئی الگ تصور تو نہیں ہے. سارے مذاہب کے ماننے والے خود کو ایک قوم سمجھتے ہیں کیا ہندو خود کو ایک قوم نہیں سمجھتے ہیں؟ کیا عیسائی خود کو ایک قوم نہیں سمجھتے ہیں؟ کیا سکھ خود کو ایک قوم نہیں سمجھتے ہیں؟ اگر سب مذاہب کو ماننے والے خود کو ایک قوم سمجھتے ہیں تو آپکو مسلمانوں کو خود کو ایک قوم سمجھنے سے تکلیف کیوں ہوتی ہے؟ اگر عیسائی ایک قوم نہیں ہے تو پوری مغربی دنیا کو آسیہ بی بی کی رہائی کی فکر کیوں لگی ہوئی تھی؟ ایسے ہی اگر مسلمان ایک قوم نہیں ہے تو فلسطین اور کشمیر میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر مسلمان ہی آواز کیوں اٹھاتے ہیں؟ اگر ہندو ایک قوم نہیں ہیں تو انڈین نیشنل کانگریس کے ہندو رہنماؤں کو ہندوستان میں ہندو قوم کا دعوا کرنے اور اندرا گاندھی کو پاکستان کی بجائے مسلمانوں کو مخاطب کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی تھی؟ پاکستانی مسلمان اپنے مذھب کے لحاظ سے جاپانی مسلمان اور دیگر ممالک کے مسلمانوں اور اپنی زبان، رسوم و رواج اور وطن کے حوالے سے انڈیا میں رہنے والے ہندو، سکھ یا عیسائی سے زیادہ پاکستانی ہندو، سکھ اور عیسائی کے زیادہ قریب ہے

    باوا جی …روائتی .تعریف کی رو سے مذہب کسی قوم کی تشکیل نہیں کرتا …البتہ کسی قوم کا ایک ہی مذہب ہوسکتا ہے …علاقہ ، زبان ثقافت وغیرہ کسی قوم کو بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ….مذہبی قومیت کا ڈھکوسلا صرف پاکستان کی کتابوں میں ملتا ہے …آپ کسی عرب سے بات کر کے تو دیکھیں کہ عرب اور پاکستان میں بسنے والے کیا ایک قوم کے لوگ ہیں؟ آپ عربوں کے غلام ہیں …عرب تو آپ لوگوں کو کمیوں کے برابر بھی نہیں سمجھتے اور چلے ہیں ان کو اور اپنے آپ کو ایک قوم بنانے

    بنگالیوں کو آپ ایک قوم کہ سکتے ہیں حالانکہ وہاں تیس فیصد بنگالی ہندو ازم کے پیرو کار ہیں …صرف مذہب کی بنیاد پر آپ بنگالیوں کو دو قوموں میں تقسیم نہیں کرسکتے

    مغربی دنیا کی آسیہ بی بی سے ہمدردی صرف اس کے عیسائی ہونے کی وجہ سے نہیں بلکہ اس کی مظلومیت کی وجہ سے ہے …اور نہ ہی آسیہ ہمدردی کرنے والے گوروں گوریوں کی قوم کا حصہ بن گئی ہے
    اندرا گاندھی کے بیانات کو اس نظر سے دیکھیں کہ وہ نظریہ غلط ثابت ہوگیا کہ مسلمان قوم اس دن سے وجود میں آگئی تھی بر صغیر کا پہلا شخص مسلمان ہوا تھا ….بنگالی ہونا مسلمان ہونے سے بڑا نکلا

    اقبال نے فنڈو حضرات کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا ہے کہ …قوم مذہب سے ہے، مذہب جو نہیں تم بھی نہیں ….جذب باہم جو نہیں محفل انجم بھی نہیں

    ورنہ یہ کیسا جذب باہم تھا جو بیس سال ہی چل سکا

    #93
    Qarar
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 101
    • Posts: 2516
    • Total Posts: 2617
    • Join Date:
      5 Jan, 2017

    Re: یوم پلٹن گراونڈ والی

    میری ایک پرانی تحریر کے کچھ اقتباسات

    #####

    #####

    ایک قوم کیا ہے؟ وہ کونسے عوامل ہیں جو ایک قوم کی بنیاد رکھتے ہیں؟

    قومیت کی روایتی تعریف کے مطابق نسل یا اوریجن، ثقافت، اور تاریخی ورثے میں یکسانیت یا اشتراک …ایک قوم کو تشکیل دیتے ہیں

    پہلے نسل پر بات کرلیتے ہیں ….کیا پاکستان، سعودی عرب، ایران ، مصر، افریقہ، چین یا انڈونیشیا میں رہنے والے مسلمانوں کی نسل ایک ہی ہے؟ کہنے کو تو سب آدم کی اولاد ہیں مگر یہ کہ کر نسل کی حقیقت کو نظر انداز کیا جاسکتا ہے؟

    ثقافت میں زبان، مذہب، سماجی عادات اور روایات، لباس، آرٹ، اور موسیقی وغیرہ شامل ہیں …..کیا ایک پاکستانی، ایرانی ، عربی ، ملاوی، نائجیرین، یا امریکی مسلمان کی زبان ایک ہے؟ اگر ایک انڈونیشیا یا چین کا مسلمان کسی پاکستانی مسلمان سے کسی جگہ ملتا ہے تو وہ کس زبان میں بات کرتا ہے؟ حد تو یہ ہے کہ عربیوں اور پاکستانیوں کو آپس میں بات چیت کے لیے بھی انگریزی زبان کا سہارا لینا پڑتا ہے

    کیا دنیا کے تمام مسلمانوں کا لباس ایک جیسا ہے؟ کیا ان کی شادی بیاہ کی رسومات ایک جیسی ہیں؟ حال ہی میں ایک عرب دوست کی شادی میں شریک ہونے کا موقع ملا تو معلوم ہوا کہ دلہن سفید لباس پہنتی ہے

    مسلمان ممالک میں بنانے والی موسیقی بھی مختلف ہے …ہر علاقے کے اپنے مقامی انسٹرومنٹ بھی ہیں …آرٹ ورک میں بھی کوئی خاص چیز مشترک نہیں

    اگر بلڈنگ کنسٹرکشن کا جائزہ لیا جاۓ تو سواۓ میناروں والی مسجدوں کے کوئی اور چیز مشترک نہیں اور اس کا آغاز بھی عرب اور ترک فاتحین نے اپنے زیر قبضہ علاقوں میں مسجدیں تعمیر کروا کر کیا تھا

    سماجی رویے اور عادات و اطوار بھی مختلف ہیں ….جاپان میں رہنے والا مسلمان دوسرے کو جھک کر سلام (باؤ) کرتا ہے …عرب لوگوں میں گالوں کو چومنے کا رواج ہے …امریکا یا برطانیہ میں ہینڈ شیک ہی کافی ہے …جبکہ پاکستان میں لوگ ہاتھ ملانے سے لے کر گلے ملنے والے طریقے استعمال کرتے ہیں …میں اپنی زندگی میں بیشمار عربوں سے ملا ہوں اور ان میں سے کسی کو بھی ایک دوسرے کو السلام و علیکم کہتے نہیں سنا …عربوں کی علیک سلیک… مرحبا… یا اس سے ملتے جلتے الفاظ کہ کر ہوتی ہے

    جن مسلمان ملکوں میں قبائلی رسوم و رواج ہیں ان کی روایات غیر قبائلی معاشرے سے بلکل مختلف ہیں…..مثلاً عرب رواج یورپ میں پیدا ہونے اور رہنے والے مقامی سفید فام مسلمانوں سے مختلف ہونگے

    آخر میں مسلمانوں کی تاریخ، تاریخی ورثے اور آباؤ اجداد پر ایک نظر دوڑاتے ہیں …..برصغیر کے مسلمانوں کی اکثریت مسلم فاتحین کی آمد سے پہلے غیر مسلم تھی اور آج کے مسلمانوں کے باپ دادا صدیوں سے اس زمین پر رہتے آئے ہیں ….. برصغیر کے باشندوں اور عربوں اور ترکوں کی تاریخ میں کیا چیز مشترک ہے…جب اسلام پھیل رہا تھا …اور جب عراق و شام اور مصر فتح ہو رہے تھے تو اس وقت ہمارے آباؤ اجداد تو غیر مسلم تھے ….اور کچھ صدیوں بعد اگر وہ مسلمان بن بھی گئے تو اس عمل سے….صدیوں پہلے ہونے والی …. عراق ، شام ، اور یروشلم کی فتح ہماری فتح کیسے بن گئی؟ ..یہ تو ایسا ہی ہے تیس سال پہلے ایک سکھ سے عیسائی بننے والا شخص یہ کہنا شروع کردے کہ اس کے آباؤ اجداد تو برٹش امپائر کی شکل میں آدھی سے زیادہ دنیا پر حکومت کرتے رہے ہیں …..یہ درست ہے کہ مسلمان فاتحین کے ساتھ کچھ عرب ، ترک اور دوسری اقوام کے لوگ بھی یہاں آئے اور سیٹل ہوگئے مگر یہ لوگ تعداد میں بہت تھوڑے تھے

    اس کے برعکس …اب پاکستانی مسلمانوں کا موازنہ ہمسایہ ملک انڈیا کے غیر مسلمان افراد سے کرتے ہیں ….شکل و صورت میں بڑا فرق نہیں…ہماری زبان تقریباً ایک ہے …. …میں نے بذات خود سکھوں سے پنجابی میں بات کی ہے ….یو پی اور نارتھ انڈیا کے ہندوؤں سے ہندی یا اردو میں بات کی ہے….دلہن کے سرخ جوڑے سے لے کر مہندی یا جہیز تک ہماری شادی بیاہ کی تمام رسومات اور رواج ہندوؤں سے ملتی ہیں ….ہمارا میوزک ایک جیسا ہے ….کتنے پاکستانی ہیں جو لتا اور کشور کی بجاۓ عربی گانے سن رہے ہوتے ہیں؟ ہمارا کھانا پینا ایک جیسا ہے …اگر دیار غیر میں اپنے ملک کے کھانے مس کر رہے ہوں تو انڈین ریسٹورنٹ ڈھونڈھ کر کافی حد تک کمی پوری کی جاسکتی ہے ….دونوں اطراف میں فیملی سسٹم موجود ہے جو اپنی خصوصیات میں ایک جیسا ہے

    اور سب سے اہم بات جو میں نے بیرون ملک نوٹ کی ہے وہ یہ کہ دوستیاں بنانے اور سماجی تعلقات رکھنے میں بھی پاکستان اور انڈیا کے لوگ مذہب سے ماورا ہو کر ایک دوسرے کو ترجیح دیتے ہیں ….ایک پاکستانی مسلمان ہونے کے باوجود ایک شخص کے سوشل سرکل میں چینی، عربی اور افریقی مسلمان کم ہونگے اور ہندو یا سکھ زیادہ …کیوں؟

    مضمون کا اختتام کرتے ہوۓ میں یہ سوال آپ حضرات کے آگے رکھوں گا کہ مذہب کی بنیاد پر ایک قوم کا تصور کیا صرف ایک سراب یا دھوکہ نہیں ہے؟

    #94
    BlackSheep
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 15
    • Posts: 2345
    • Total Posts: 2360
    • Join Date:
      11 Feb, 2017
    • Location: عالمِ غیب

    Re: یوم پلٹن گراونڈ والی

    بلیک شیپ صاحب چاہے بنگالی کو قومی زبان کا درجہ دے بھی دیتے تو یہ دو حصے اکٹھے رہ ہی نہیں سکتے تھے

    مَیں آپ کی رائے سے اتفاق کرتا ہوں۔۔۔۔۔

    میرا یک سطری تجزیہ صرف بنگالیوں کے الگ ہونے کی وجوہات پر تھا۔۔۔۔۔

    اور مَیں سمجھتا ہوں کہ یہ متحدہ پاکستان غیر فطری ہی تھا۔۔۔۔۔ ثقافت سب سے بڑا فرق تھا۔۔۔۔۔

    بنگالی فنونِ لطیفہ میں بہت آگے تھے۔۔۔۔۔ آج بھی انڈیا میں مغربی بنگال فنونِ لطیفہ، موسیقی، رقص، ادب، فلم کے اعتبار سے دوسروں سے آگے ہیں۔۔۔۔۔

    یا تو متحدہ پاکستان بہت امیر کبیر ملک ہوتا اوربہت حد تک صوبائی خودمختاری ہوتی تو پھر بھی سوچا جاسکتا ہے کہ کچھ عرصہ ساتھ رہ جاتے۔۔۔۔۔

    #104
    صحرائی
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 7
    • Posts: 518
    • Total Posts: 525
    • Join Date:
      27 Oct, 2018
    • Location: Bermuda

    Re: یوم پلٹن گراونڈ والی

    ملک اور قوم میں فرق ہے ؟ ، اس نقطے پر روشنی ڈالنے کی ضرورت ہے

    #65
    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 698
    • Posts: 7765
    • Total Posts: 8463
    • Join Date:
      12 Oct, 2016
    • Location: Pakistan

    Re: یوم پلٹن گراونڈ والی

    shahidabassi

    شاہد بھائی -کچھ دن اسد عمر کو اکنامکس کی کلاسز دے رہے تھے پر پکڑے گئے ، کیونکے کتابیں یہ ہوم اکنامکس کی لے گئے تھے

    آپ کہاں غائب ہیں آجکل؟؟ بیلیور بتا رہا تھا کہ موبائل چوری کے جرم میں ایک ماہ کی سزا ہوئی ہے۔ ضمانت مل گئی کیا؟؟
    #66
    Bawa
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 147
    • Posts: 12986
    • Total Posts: 13133
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: یوم پلٹن گراونڈ والی

    شکر ہے یہ تھریڈ فرقہ وارانہ گندگی سے صاف ہو گیا ہے

    ایک فرقہ پرست گندی مچھلی سارا تھریڈ ہی گندہ کر دیتی ہے

    #67
    Bawa
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 147
    • Posts: 12986
    • Total Posts: 13133
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: یوم پلٹن گراونڈ والی

    میری ایک پرانی تحریر کے کچھ اقتباسات ##### ##### ایک قوم کیا ہے؟ وہ کونسے عوامل ہیں جو ایک قوم کی بنیاد رکھتے ہیں؟ قومیت کی روایتی تعریف کے مطابق نسل یا اوریجن، ثقافت، اور تاریخی ورثے میں یکسانیت یا اشتراک …ایک قوم کو تشکیل دیتے ہیں پہلے نسل پر بات کرلیتے ہیں ….کیا پاکستان، سعودی عرب، ایران ، مصر، افریقہ، چین یا انڈونیشیا میں رہنے والے مسلمانوں کی نسل ایک ہی ہے؟ کہنے کو تو سب آدم کی اولاد ہیں مگر یہ کہ کر نسل کی حقیقت کو نظر انداز کیا جاسکتا ہے؟ ثقافت میں زبان، مذہب، سماجی عادات اور روایات، لباس، آرٹ، اور موسیقی وغیرہ شامل ہیں …..کیا ایک پاکستانی، ایرانی ، عربی ، ملاوی، نائجیرین، یا امریکی مسلمان کی زبان ایک ہے؟ اگر ایک انڈونیشیا یا چین کا مسلمان کسی پاکستانی مسلمان سے کسی جگہ ملتا ہے تو وہ کس زبان میں بات کرتا ہے؟ حد تو یہ ہے کہ عربیوں اور پاکستانیوں کو آپس میں بات چیت کے لیے بھی انگریزی زبان کا سہارا لینا پڑتا ہے کیا دنیا کے تمام مسلمانوں کا لباس ایک جیسا ہے؟ کیا ان کی شادی بیاہ کی رسومات ایک جیسی ہیں؟ حال ہی میں ایک عرب دوست کی شادی میں شریک ہونے کا موقع ملا تو معلوم ہوا کہ دلہن سفید لباس پہنتی ہے مسلمان ممالک میں بنانے والی موسیقی بھی مختلف ہے …ہر علاقے کے اپنے مقامی انسٹرومنٹ بھی ہیں …آرٹ ورک میں بھی کوئی خاص چیز مشترک نہیں اگر بلڈنگ کنسٹرکشن کا جائزہ لیا جاۓ تو سواۓ میناروں والی مسجدوں کے کوئی اور چیز مشترک نہیں اور اس کا آغاز بھی عرب اور ترک فاتحین نے اپنے زیر قبضہ علاقوں میں مسجدیں تعمیر کروا کر کیا تھا سماجی رویے اور عادات و اطوار بھی مختلف ہیں ….جاپان میں رہنے والا مسلمان دوسرے کو جھک کر سلام (باؤ) کرتا ہے …عرب لوگوں میں گالوں کو چومنے کا رواج ہے …امریکا یا برطانیہ میں ہینڈ شیک ہی کافی ہے …جبکہ پاکستان میں لوگ ہاتھ ملانے سے لے کر گلے ملنے والے طریقے استعمال کرتے ہیں …میں اپنی زندگی میں بیشمار عربوں سے ملا ہوں اور ان میں سے کسی کو بھی ایک دوسرے کو السلام و علیکم کہتے نہیں سنا …عربوں کی علیک سلیک… مرحبا… یا اس سے ملتے جلتے الفاظ کہ کر ہوتی ہے جن مسلمان ملکوں میں قبائلی رسوم و رواج ہیں ان کی روایات غیر قبائلی معاشرے سے بلکل مختلف ہیں…..مثلاً عرب رواج یورپ میں پیدا ہونے اور رہنے والے مقامی سفید فام مسلمانوں سے مختلف ہونگے آخر میں مسلمانوں کی تاریخ، تاریخی ورثے اور آباؤ اجداد پر ایک نظر دوڑاتے ہیں …..برصغیر کے مسلمانوں کی اکثریت مسلم فاتحین کی آمد سے پہلے غیر مسلم تھی اور آج کے مسلمانوں کے باپ دادا صدیوں سے اس زمین پر رہتے آئے ہیں ….. برصغیر کے باشندوں اور عربوں اور ترکوں کی تاریخ میں کیا چیز مشترک ہے…جب اسلام پھیل رہا تھا …اور جب عراق و شام اور مصر فتح ہو رہے تھے تو اس وقت ہمارے آباؤ اجداد تو غیر مسلم تھے ….اور کچھ صدیوں بعد اگر وہ مسلمان بن بھی گئے تو اس عمل سے….صدیوں پہلے ہونے والی …. عراق ، شام ، اور یروشلم کی فتح ہماری فتح کیسے بن گئی؟ ..یہ تو ایسا ہی ہے تیس سال پہلے ایک سکھ سے عیسائی بننے والا شخص یہ کہنا شروع کردے کہ اس کے آباؤ اجداد تو برٹش امپائر کی شکل میں آدھی سے زیادہ دنیا پر حکومت کرتے رہے ہیں …..یہ درست ہے کہ مسلمان فاتحین کے ساتھ کچھ عرب ، ترک اور دوسری اقوام کے لوگ بھی یہاں آئے اور سیٹل ہوگئے مگر یہ لوگ تعداد میں بہت تھوڑے تھے اس کے برعکس …اب پاکستانی مسلمانوں کا موازنہ ہمسایہ ملک انڈیا کے غیر مسلمان افراد سے کرتے ہیں ….شکل و صورت میں بڑا فرق نہیں…ہماری زبان تقریباً ایک ہے …. …میں نے بذات خود سکھوں سے پنجابی میں بات کی ہے ….یو پی اور نارتھ انڈیا کے ہندوؤں سے ہندی یا اردو میں بات کی ہے….دلہن کے سرخ جوڑے سے لے کر مہندی یا جہیز تک ہماری شادی بیاہ کی تمام رسومات اور رواج ہندوؤں سے ملتی ہیں ….ہمارا میوزک ایک جیسا ہے ….کتنے پاکستانی ہیں جو لتا اور کشور کی بجاۓ عربی گانے سن رہے ہوتے ہیں؟ ہمارا کھانا پینا ایک جیسا ہے …اگر دیار غیر میں اپنے ملک کے کھانے مس کر رہے ہوں تو انڈین ریسٹورنٹ ڈھونڈھ کر کافی حد تک کمی پوری کی جاسکتی ہے ….دونوں اطراف میں فیملی سسٹم موجود ہے جو اپنی خصوصیات میں ایک جیسا ہے اور سب سے اہم بات جو میں نے بیرون ملک نوٹ کی ہے وہ یہ کہ دوستیاں بنانے اور سماجی تعلقات رکھنے میں بھی پاکستان اور انڈیا کے لوگ مذہب سے ماورا ہو کر ایک دوسرے کو ترجیح دیتے ہیں ….ایک پاکستانی مسلمان ہونے کے باوجود ایک شخص کے سوشل سرکل میں چینی، عربی اور افریقی مسلمان کم ہونگے اور ہندو یا سکھ زیادہ …کیوں؟ مضمون کا اختتام کرتے ہوۓ میں یہ سوال آپ حضرات کے آگے رکھوں گا کہ مذہب کی بنیاد پر ایک قوم کا تصور کیا صرف ایک سراب یا دھوکہ نہیں ہے؟

    قرار جی

    آپ نے تو چول نامہ یہاں پر ہی پوسٹ کر دیا ہے

    آپ سے کہا بھی تھا کہ اسے نیا تھریڈ کھول کر نئے نام کے ساتھ پوسٹ کرنا ہے

    :bigsmile: :lol:   :hilar:

    #68
    Bawa
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 147
    • Posts: 12986
    • Total Posts: 13133
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: یوم پلٹن گراونڈ والی

    باوا جی …روائتی .تعریف کی رو سے مذہب کسی قوم کی تشکیل نہیں کرتا …البتہ کسی قوم کا ایک ہی مذہب ہوسکتا ہے …علاقہ ، زبان ثقافت وغیرہ کسی قوم کو بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ….مذہبی قومیت کا ڈھکوسلا صرف پاکستان کی کتابوں میں ملتا ہے …آپ کسی عرب سے بات کر کے تو دیکھیں کہ عرب اور پاکستان میں بسنے والے کیا ایک قوم کے لوگ ہیں؟ آپ عربوں کے غلام ہیں …عرب تو آپ لوگوں کو کمیوں کے برابر بھی نہیں سمجھتے اور چلے ہیں ان کو اور اپنے آپ کو ایک قوم بنانے بنگالیوں کو آپ ایک قوم کہ سکتے ہیں حالانکہ وہاں تیس فیصد بنگالی ہندو ازم کے پیرو کار ہیں …صرف مذہب کی بنیاد پر آپ بنگالیوں کو دو قوموں میں تقسیم نہیں کرسکتے مغربی دنیا کی آسیہ بی بی سے ہمدردی صرف اس کے عیسائی ہونے کی وجہ سے نہیں بلکہ اس کی مظلومیت کی وجہ سے ہے …اور نہ ہی آسیہ ہمدردی کرنے والے گوروں گوریوں کی قوم کا حصہ بن گئی ہے اندرا گاندھی کے بیانات کو اس نظر سے دیکھیں کہ وہ نظریہ غلط ثابت ہوگیا کہ مسلمان قوم اس دن سے وجود میں آگئی تھی بر صغیر کا پہلا شخص مسلمان ہوا تھا ….بنگالی ہونا مسلمان ہونے سے بڑا نکلا اقبال نے فنڈو حضرات کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا ہے کہ …قوم مذہب سے ہے، مذہب جو نہیں تم بھی نہیں ….جذب باہم جو نہیں محفل انجم بھی نہیں ورنہ یہ کیسا جذب باہم تھا جو بیس سال ہی چل سکا

    قرار جی

    مسلمان قوم کا سن کر تمام فکری بیواؤں کو مرچیں کیوں لگ جاتی ہیں؟

    :bigsmile:

    انڈین نیشنل کانگریس کے تمام ہندوستانیوں کو ہندو قوم کے فرد قرار دینے اور اندرا گاندھی کے اپنے ملک کے مسلمانوں سے ہزار سال پرانا بدلہ لینے کا بیان دینے پر آپکو کوئی تکلیف کیوں نہیں ہے؟

    مغربی دنیا کو ایک عیسائی عورت کی مظلومیت تو نظر آ جاتی ہے لیکن فلسطین اور کشمیر میں ہزاروں مسلمان بچوں، عورتوں اور مردوں پر ہونے والے مظالم کبھی نظر نہیں آتے ہیں. اسکی کیا وجہ ہے؟

    #69
    Shirazi
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 169
    • Posts: 2196
    • Total Posts: 2365
    • Join Date:
      6 Jan, 2017

    Re: یوم پلٹن گراونڈ والی

    شیرازی جی میں نے دو قومی نظرئے کا دفاع نہیں بلکہ اسکی حقیقت بیان کی ہے مجھے بتا دیں کہ میں نے کونسی بات غلط لکھی ہے؟ کیا انڈین نیشنل کانگریس کا یہ دعوا نہیں تھا کہ ہندوستان میں صرف اور صرف ایک قوم آباد ہے اور وہ قوم ہندو ہے اور باقی سب اسکا حصہ ہیں؟ کیا آل انڈیا مسلم لیگ نے انڈین نیشنل کانگریس کے دعوے کے جواب میں دو قومی نظریہ پیش نہیں کیا تھا اور یہ نہیں کہا تھا کہ مسلمان ہندو قوم کا حصہ نہیں ہیں بلکہ وہ ہندوؤں سے ایک الگ قوم ہے؟ کیا اندرا گاندھی نے مشرقی پاکستان کی علیحدگی پر پاکستان کو مخاطب کیا تھا یا مسلمانوں کو؟ اندرا گاندھی کی پاکستان سے تو نفرت سمجھ آتی تھی لیکن کیا اندرا گاندھی نے مسلمانوں کو مخاطب کرکے ہندوستان اور بنگلہ دیش کے مسلمانوں کی توہین نہیں کی تھی اور اپنے متعصب ہندو ہونے کا ثبوت نہیں دیا تھا؟ آپکے نزدیک انڈین نیشنل کانگریس مسلمانوں کو ہندو قوم کا حصہ قرار دے تو ٹھیک ہے لیکن اگر آل انڈیا مسلم لیگ مسلمانوں کو ہندوؤں سے ایک الگ قوم قرار دے تو وہ غلط ہے مجھے بتا تو سہی منافقت اور کیا ہے؟ :)

    INC’s view was Hindustanis live in Hindustan like Canadians live in Canada or Americans live in America or Pakistanis live in America. Right or wrong that’s how nation states carve their political narrative.

    In light of two nation theory how many nations you have in Canada?

    • This reply was modified 1 year, 1 month ago by  Shirazi.
    #70
    Bawa
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 147
    • Posts: 12986
    • Total Posts: 13133
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: یوم پلٹن گراونڈ والی

    INC’s view was Hindustanis live in Hindustan like Canadians live in Canada or Americans live in America or Pakistanis live in America. Right or wrong that’s how nation states carve their political narrative. In light of two nation theory how many nations you have in Canada?

    شیرازی جی

    کبھی کبھی مجھے حیرانگی ہوتی ہے کہ دیسی لبرلز میں اتنی منافقت کہاں سے آ جاتی ہے

    :bigsmile:

    انڈین نیشنل کانگریس اگر ہندوستان میں ہندوستانیوں کی بات کرتی تو کسی کو کوئی اعتراض نہ ہوتا لیکن انڈین نیشنل کانگریس کا دعویٰ تھا کہ

    ہندوستان میں صرف اور صرف ایک قوم آباد ہے اور وہ قوم ہندو ہے اور باقی سب اسکا حصہ ہیں

    • This reply was modified 1 year, 1 month ago by  Bawa.
    #71
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 138
    • Posts: 4379
    • Total Posts: 4517
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: یوم پلٹن گراونڈ والی

    شیرازی جی کبھی کبھی مجھے حیرانگی ہوتی ہے کہ دیسی لبرلز میں اتنی منافقت کہاں سے آ جانی ہے :bigsmile: انڈین نیشنل کانگریس اگر ہندوستان میں ہندوستانیوں کی بات کرتی تو کسی کو کوئی اعتراض نہ ہوتا لیکن انڈین نیشنل کانگریس کا دعویٰ تھا کہ ہندوستان میں صرف اور صرف ایک قوم آباد ہے اور وہ قوم ہندو ہے اور باقی سب اسکا حصہ ہیں

    باوا جی،
    آپ کی یہ بات میرے لئے بہت حیران کن ہے یہ دعوی کانگریس نے کب اور کہاں کیا تھا؟

    اپنے علم میں اضافہ کے لئے پوچھ رہا ہوں کیوں کہ اگر آپ نہرو رپورٹ پڑھیں تو اسمیں ایسی کویی بات مجھے نظر نہیں آی؟
    ١٩٢٨ کی نہرو رپورٹ میں سے چند اقتبا سات پیش خدمت ہیں

    (xi) There shall be no state religion for the Commonwealth of India or for any province in the Commonwealth, nor shall the state either directly or indirectly endow any religion or give any preference or impose any disability on account of religious belief or religious status.

    (vii) There shall be no penal law whether substantive or procedural of a discriminative nature.

    (vi) All citizens are equal be for the law and possess equal civic rights.

    (iii) Freedom of conscience and free profession and practice of religion are, subject to public order or morality, hereby guaranteed to every person.

    http://cadindia.clpr.org.in/historical_constitutions/nehru_report__motilal_nehru_1928__1st%20January%201928

    #72
    Bawa
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 147
    • Posts: 12986
    • Total Posts: 13133
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: یوم پلٹن گراونڈ والی

    باوا جی، آپ کی یہ بات میرے لئے بہت حیران کن ہے یہ دعوی کانگریس نے کب اور کہاں کیا تھا؟ اپنے علم میں اضافہ کے لئے پوچھ رہا ہوں کیوں کہ اگر آپ نہرو رپورٹ پڑھیں تو اسمیں ایسی کویی بات مجھے نظر نہیں آی؟ ١٩٢٨ کی نہرو رپورٹ میں سے چند اقتبا سات پیش خدمت ہیں

    (xi) There shall be no state religion for the Commonwealth of India or for any province in the Commonwealth, nor shall the state either directly or indirectly endow any religion or give any preference or impose any disability on account of religious belief or religious status.

    (vii) There shall be no penal law whether substantive or procedural of a discriminative nature.

    (vi) All citizens are equal be for the law and possess equal civic rights.

    (iii) Freedom of conscience and free profession and practice of religion are, subject to public order or morality, hereby guaranteed to every person.

    http://cadindia.clpr.org.in/historical_constitutions/nehru_report__motilal_nehru_1928__1st%20January%201928

    گھوسٹ پروٹوکول بھائی

    یہ کوئی دس سال پہلے کسی ڈاکومنٹ میں پڑھا تھا

    ابھی ڈھونڈ کر لگاتا ہوں

    #73
    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 15
    • Posts: 1895
    • Total Posts: 1910
    • Join Date:
      3 Apr, 2018
    • Location: NorthPole

    Re: یوم پلٹن گراونڈ والی

    باوا جی، آپ کی یہ بات میرے لئے بہت حیران کن ہے یہ دعوی کانگریس نے کب اور کہاں کیا تھا؟ اپنے علم میں اضافہ کے لئے پوچھ رہا ہوں کیوں کہ اگر آپ نہرو رپورٹ پڑھیں تو اسمیں ایسی کویی بات مجھے نظر نہیں آی؟ ١٩٢٨ کی نہرو رپورٹ میں سے چند اقتبا سات پیش خدمت ہیں

    (xi) There shall be no state religion for the Commonwealth of India or for any province in the Commonwealth, nor shall the state either directly or indirectly endow any religion or give any preference or impose any disability on account of religious belief or religious status.

    (vii) There shall be no penal law whether substantive or procedural of a discriminative nature.

    (vi) All citizens are equal be for the law and possess equal civic rights.

    (iii) Freedom of conscience and free profession and practice of religion are, subject to public order or morality, hereby guaranteed to every person.

    http://cadindia.clpr.org.in/historical_constitutions/nehru_report__motilal_nehru_1928__1st%20January%201928

    گھوسٹ پروٹوکول صاحب۔۔ یہ چوتھی جماعت کی معاشرتی علوم میں لکھا ہے، اپنے ارد گرد کسی بچے کی کتاب چھینئے اور پڑھ لیجئے۔۔۔

    چوتھی جماعت کی معاشرتی علوم کی کتاب میں یہ بھی دیکھ لیجئے گا کہ اس بات کی کیا وضاحت دی گئی ہےکہ اگر کانگریس کا واقعی یہی ماٹو تھا تو مسلمان رہنما ابوالکلام آزاد کانگریس کا صدر کیسے منتخب ہوگیا، مزید کانگریس میں دیگر مسلمان لیڈر کیسے اور کیوں شامل رہے۔۔

    #74
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 138
    • Posts: 4379
    • Total Posts: 4517
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: یوم پلٹن گراونڈ والی

    گھوسٹ پروٹوکول صاحب۔۔ یہ چوتھی جماعت کی معاشرتی علوم میں لکھا ہے، اپنے ارد گرد کسی بچے کی کتاب چھینئے اور پڑھ لیجئے۔۔۔

    چوتھی جماعت کی معاشرتی علوم کی کتاب میں یہ بھی دیکھ لیجئے گا کہ اس بات کی کیا وضاحت دی گئی ہےکہ اگر کانگریس کا واقعی یہی ماٹو تھا تو مسلمان رہنما ابوالکلام آزاد کانگریس کا صدر کیسے منتخب ہوگیا، مزید کانگریس میں دیگر مسلمان لیڈر کیسے اور کیوں شامل رہے۔۔

    زندہ رود صاحب،
    اگر یہ بات چند اور احباب میں کسے کسی نے لکھی ہوتی تو میرے لئے اسکی اہمیت نہیں ہوتی مگر باوا جی ایسی باتیں کسی ٹھوس بنیاد کے بغیر نہیں کرتے اس لئے مجھے جستجو ہے

    #75
    Bawa
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 147
    • Posts: 12986
    • Total Posts: 13133
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: یوم پلٹن گراونڈ والی

    زندہ رود صاحب، اگر یہ بات چند اور احباب میں کسے کسی نے لکھی ہوتی تو میرے لئے اسکی اہمیت نہیں ہوتی مگر باوا جی ایسی باتیں کسی ٹھوس بنیاد کے بغیر نہیں کرتے اس لئے مجھے جستجو ہے

    گھوسٹ پروٹوکول بھائی

    یہ غالبا گاندھی اور قائد اعظم کے درمیان گفتگو یا انکے درمیان ہونے والی خط و کتابت میں تھا

    آپ فکری بیوہ کی باتیں سنیں، میں اتنی دیر میں ڈھونڈنے کی کوشش کرتا ہوں

    :)

    ایک پرانا لنک ملا تھا جو اسوقت کام نہیں کر رہا ہے، کسی فارغ وقت میں یا ویکینڈ پر کوشش کروں گا

    • This reply was modified 1 year, 1 month ago by  Bawa.
    #76
    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 669
    • Posts: 12083
    • Total Posts: 12752
    • Join Date:
      13 Oct, 2016
    • Location: سہراب گوٹھ ۔

    Re: یوم پلٹن گراونڈ والی

    گھوسٹ پروٹوکول صاحب۔۔ یہ چوتھی جماعت کی معاشرتی علوم میں لکھا ہے، اپنے ارد گرد کسی بچے کی کتاب چھینئے اور پڑھ لیجئے۔۔۔

    چوتھی جماعت کی معاشرتی علوم کی کتاب میں یہ بھی دیکھ لیجئے گا کہ اس بات کی کیا وضاحت دی گئی ہےکہ اگر کانگریس کا واقعی یہی ماٹو تھا تو مسلمان رہنما ابوالکلام آزاد کانگریس کا صدر کیسے منتخب ہوگیا، مزید کانگریس میں دیگر مسلمان لیڈر کیسے اور کیوں شامل رہے۔۔

    :lol: :hilar:   :hilar:   :hilar:

    #77
    shahidabassi
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 32
    • Posts: 7197
    • Total Posts: 7229
    • Join Date:
      5 Apr, 2017

    Re: یوم پلٹن گراونڈ والی

    آپ کہاں غائب ہیں آجکل؟؟ بیلیور بتا رہا تھا کہ موبائل چوری کے جرم میں ایک ماہ کی سزا ہوئی ہے۔ ضمانت مل گئی کیا؟؟

    ہاں، بلیور کے ساتھ صدر کے پچھواڑے میں کھڑا تھا کہ باتوں باتوں میں بلیور کو بھائی کہہ بیٹھا۔ قریب کھڑے رینجرز کے سنتری نے بھائی کا لفظ سنتے ہی سمجھا کہ میں الطاف بھائی کی بات کررہا ہوں، پس اسی دِن سے ہم دونوں کو موبائل چوری کے مقدمے میں اندر کر رکھا تھا۔ بلیور سے پوچھا کہاں کے ہو، ’جی لندن سے آیا ہوں‘ ۔۔بس اسی دن سے مجھے تو چھوڑ دیا لیکن کہتے ہیں یہ بلیور تو پکا لندن گروپ کا ہے۔ بلیور موتی چور نام رکھ لیا ہے اور اب تک اس کے نام کی تین عدد اسلحے کی کھیپیں برآمد کر چکے ہیں۔ اچھی خاصی مرمت کے بعد اب تو بلیور خود ہی اپنا نام موتی چور بتانے لگا ہے۔

    :bhangra: :bhangra:

    #78
    Bawa
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 147
    • Posts: 12986
    • Total Posts: 13133
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: یوم پلٹن گراونڈ والی

    فوجیوں کی ڈھٹائی، بے شرمی اور بے غیرتی کا منہ بولتا ثبوت

    جنرل یحییٰ خان کو سقوط مشرقی پاکستان پر کی گئی تقریر

    #79
    Bawa
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 147
    • Posts: 12986
    • Total Posts: 13133
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: یوم پلٹن گراونڈ والی

    آخری گولی اور آخری سپاہی تک لڑنے کے دعوے کرنے والا بے شرم جنرل نیازی پچانوے ہزار بزدلوں کے ساتھ منہ کالا کرواتے ہوئے

    • This reply was modified 1 year, 1 month ago by  Bawa.
    #80
    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 15
    • Posts: 1895
    • Total Posts: 1910
    • Join Date:
      3 Apr, 2018
    • Location: NorthPole

    Re: یوم پلٹن گراونڈ والی

    زندہ رود صاحب، اگر یہ بات چند اور احباب میں کسے کسی نے لکھی ہوتی تو میرے لئے اسکی اہمیت نہیں ہوتی مگر باوا جی ایسی باتیں کسی ٹھوس بنیاد کے بغیر نہیں کرتے اس لئے مجھے جستجو ہے

    گھوسٹ صاحب۔۔۔ معاملہ کچھ یوں ہے کہ مہاتما گاندھی نے ایک خفیہ خط حضرتِ بڈاوا کے ہاتھ محمد علی جناح کو بھیجا تھا، راستے میں حضرتِ بڈاوا نے وہ خط کھول کر پڑھ لیا اور یہ جان لیا کہ آخر دو قومی نظریہ وجود میں کیسے آیا۔۔ یہ بات صرف مہاتما گاندھی، جنابِ بڈاوا اور محمد علی جناح کا کک جانتا ہے، کیونکہ وہ خط کک نے جناح صاحب کو دینے کی بجائے  وصول کرتےہی چولہے میں جلا دیا تھا۔۔۔ 

    • This reply was modified 1 year, 1 month ago by  Zinda Rood.
Viewing 20 posts - 61 through 80 (of 155 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation

Do NOT follow this link or you will be banned from the site!