Thread: ………………….ہوتا ہے شب و روز تماشہ

Home Forums Non Siasi ………………….ہوتا ہے شب و روز تماشہ

This topic contains 89 replies, has 20 voices, and was last updated by  Anjaan 4 months, 1 week ago. This post has been viewed 15056 times

Viewing 20 posts - 61 through 80 (of 90 total)
  • Author
    Posts
  • #61
    Anjaan
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    • Threads: 28
    • Posts: 1447
    • Total Posts: 1475
    • Join Date:
      2 Mar, 2017
    • Location: Kala Shah kaku

    Re: ………………….ہوتا ہے شب و روز تماشہ

    …..کسی کی یاد میں

    تم نہیں غم نہیں شراب نہیں
    ایسی تنہائی کا جواب نہیں
    ( سعید راہی )

    #62
    نادان
    Participant
    Online
    • Expert
    • Threads: 65
    • Posts: 13648
    • Total Posts: 13713
    • Join Date:
      31 Aug, 2016

    Re: ………………….ہوتا ہے شب و روز تماشہ

    اتنا مانوس ہوں سناٹے  سے

    کوئی بولے تو برا لگتا ہے

    #63
    Anjaan
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    • Threads: 28
    • Posts: 1447
    • Total Posts: 1475
    • Join Date:
      2 Mar, 2017
    • Location: Kala Shah kaku

    Re: ………………….ہوتا ہے شب و روز تماشہ

    میں دل پہ جبر کروں گا تجھے بھلا دوں گا

    مروں گا خود بھی تجھے بھی کڑی سزا دوں گا

    محسن نقوی

    #64
    Atif
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 145
    • Posts: 6940
    • Total Posts: 7085
    • Join Date:
      15 Aug, 2016

    Re: ………………….ہوتا ہے شب و روز تماشہ

    موسم تھا بےقرار تمھیں سوچتے رہے

    کل رات بار بار تمھیں سوچتے رہے

    بارش ہوئی تو گھر کے دریچے سے لگ کے ہم

    چُپ چاپ سوگوار تمھیں سوچتے رہے فرحت عباس شاہ

    فرحت عباس شاہ کی شاعری میری جوانی کا کریز تھی۔ یہاں پوسٹ کرکے آپ نے جانے کیا کیا یاد دلادیا؟

    جب ہاتھ میں صرف راکھ رہ جائے تو سنیں کہ فرحت عباس شاہ ہمارے جیسوں کو تسلی دینے کیلئے کیا کہتے ہیں۔

    ہمیں جنجال ایسا بھی نہیں ہے

    یہ دل پامال ایسا بھی نہیں ہے

    کوئی بھی شخص، جس کا دل کرے

    آئے اٹھائے اور مسل دے

    ہمارا حال ایسا بھی نہیں ہے

    #65
    Atif
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 145
    • Posts: 6940
    • Total Posts: 7085
    • Join Date:
      15 Aug, 2016

    Re: ………………….ہوتا ہے شب و روز تماشہ

    شبِ وصل ضد میں بسر ہو گئی نہیں ۔ ۔ ۔ ہوتے ہوتے سحر ہو گئی

    دوگھڑی میسر ہو اسکا ہمسفر ہونا

    پھر ہمیں گوارا ہے اپنا دربدر ہونا

    اسکے وصل کی ساعت ہم پہ آئی تو جانا

    کس گھڑی کو کہتے ہیں خواب میں بسر ہونا

    #66
    Atif
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 145
    • Posts: 6940
    • Total Posts: 7085
    • Join Date:
      15 Aug, 2016

    Re: ………………….ہوتا ہے شب و روز تماشہ

    محبتیں جب شمار کرنا تو سازشیں بھی شمار کرنا

    جو میرے حصے میں آئی ہیں وہ اذیتیں بھی شمار کرنا
    جلائے رکھوں گی صبح تک میں تمہارے رستوں میں اپنی آنکھیں

    مگر کہیں ضبط ٹوٹ جائے تو بارشیں بھی شمار کرنا
    جو حرف لوح وفا پہ لکھے ہوئے ہیں ان کو بھی دیکھ لینا

    جو رائیگاں ہو گئیں وہ ساری عبارتیں بھی شمار کرنا
    یہ سردیوں کا اداس موسم کہ دھڑکنیں برف ہو گئی ہیں

    جب ان کی یخ بستگی پرکھنا تمازتیں بھی شمار کرنا
    تم اپنی مجبوریوں کے قصے ضرور لکھنا وضاحتوں سے

    جو میری آنکھوں میں جل بجھی ہیں وہ خواہشیں بھی شمار کرنا

    نوشی گیلانی

    #67
    Shiraz
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 19
    • Posts: 827
    • Total Posts: 846
    • Join Date:
      31 May, 2017
    • Location: شمالی امریکہ

    Re: ………………….ہوتا ہے شب و روز تماشہ

    دوگھڑی میسر ہو اسکا ہمسفر ہونا پھر ہمیں گوارا ہے اپنا دربدر ہونا اسکے وصل کی ساعت ہم پہ آئی تو جانا کس گھڑی کو کہتے ہیں خواب میں بسر ہونا

    ہجر کرتے یا کوئی وصل گزارا کرتے

    ہم بہرحال بسر خواب تمہارا کرتے

    ایک ایسی بھی گھڑی عشق میں آئی تھی کہ ہم

    خاک کو ہاتھ لگاتے تو ستارا کرتے

    اب تو مل جاؤ ہمیں تم کہ تمہاری خاطر

    اتنی دور آ گئے دنیا سے کنارا کرتے

    محو آرائش رخ ہے وہ قیامت سر بام

    آنکھ اگر آئینہ ہوتی تو نظارا کرتے

    ایک چہرے میں تو ممکن نہیں اتنے چہرے

    کس سے کرتے جو کوئی عشق دوبارا کرتے

    جب ہے یہ خانۂ دل آپ کی خلوت کے لیے

    پھر کوئی آئے یہاں کیسے گوارا کرتے

    کون رکھتا ہے اندھیرے میں دیا آنکھ میں خواب

    تیری جانب ہی ترے لوگ اشارا کرتے

    ظرف آئینہ کہاں اور ترا حسن کہاں

    ہم ترے چہرے سے آئینہ سنوارا کرتے

    (علیم)

    #68
    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 13
    • Posts: 1650
    • Total Posts: 1663
    • Join Date:
      3 Apr, 2018
    • Location: NorthPole

    Re: ………………….ہوتا ہے شب و روز تماشہ

    اُداسیوں کا سبب جو لکھنا
    تو یہ بھی لکھنا
    کے چاند، تارے، شہاب آنکھیں بدل گئے ہیں 
    وہ زندہ لمحے جو تیری راہوں میں 
    تیرے آنے کے منتظر تھے
    وہ تھک کے سایوں میں ڈھل گئے ہیں 
    وہ تیری یادیں خیال تیرے، وہ رنج تیرے ملال تیرے 
    وہ تیری آنکھیں، سوال تیرے 
    وہ تم سے میرے تمام رشتے بچھڑ گئے ہیں، اُجڑ گئے ہیں
    اُداسیوں کا سبب جو لکھنا
    تو یہ بھی لکھنا
    لرزتے ہونٹوں پہ لڑکھڑاتی دعا کے سورج
    پِگھل گئے ہیں 
    تمام سپنے ہی جل گئے ہیں 

    فرحت عباس شاہ

    #69
    Atif
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 145
    • Posts: 6940
    • Total Posts: 7085
    • Join Date:
      15 Aug, 2016

    Re: ………………….ہوتا ہے شب و روز تماشہ

    جو اس کے چہرے پہ رنگ حیا ٹھہر جائے
    تو سانس، وقت، سمندر، ہوا ٹھہر جائے
    وہ مسکرائے تو ہنس ہنس پڑیں کئی موسم
    وہ گنگنائے تو باد صبا ٹھہر جائے
    سبک خرام صبا چال چل پڑے جب بھی
    ہزار پھول سر راہ آ ٹھہر جائے
    وہ ہونٹ ہونٹوں پہ رکھ دے اگر دم آخر
    مجھے گماں ہے کہ آئی قضا ٹھہر جائے
    میں اس کی آنکھوں میں جھانکوں تو جیسے جم جاؤں
    وہ آنکھ جھپکے تو چاہوں ذرا ٹھہر جائے

    فرحت عباس شاہ

    #70
    Anjaan
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    • Threads: 28
    • Posts: 1447
    • Total Posts: 1475
    • Join Date:
      2 Mar, 2017
    • Location: Kala Shah kaku

    Re: ………………….ہوتا ہے شب و روز تماشہ

    دوگھڑی میسر ہو اسکا ہمسفر ہونا پھر ہمیں گوارا ہے اپنا دربدر ہونا اسکے وصل کی ساعت ہم پہ آئی تو جانا کس گھڑی کو کہتے ہیں خواب میں بسر ہونا

    اسکے وصل کی ساعت ہم پہ آئی تو جانا

    کس گھڑی کو کہتے ہیں خواب میں بسر ہونا

    واہ

    #71
    Anjaan
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    • Threads: 28
    • Posts: 1447
    • Total Posts: 1475
    • Join Date:
      2 Mar, 2017
    • Location: Kala Shah kaku

    Re: ………………….ہوتا ہے شب و روز تماشہ

    ان کے رخسار پہ ڈھلکے ہوئے آنسو توبہ
    میں نے شبنم کو بھی شعلوں پہ مچلتے دیکھا

    (ساحر)

    #72
    Athar
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 96
    • Posts: 1815
    • Total Posts: 1911
    • Join Date:
      21 Nov, 2016

    Re: ………………….ہوتا ہے شب و روز تماشہ

    فرحت عباس شاہ کی شاعری میری جوانی کا کریز تھی۔ یہاں پوسٹ کرکے آپ نے جانے کیا کیا یاد دلادیا؟ جب ہاتھ میں صرف راکھ رہ جائے تو سنیں کہ فرحت عباس شاہ ہمارے جیسوں کو تسلی دینے کیلئے کیا کہتے ہیں۔ ہمیں جنجال ایسا بھی نہیں ہے یہ دل پامال ایسا بھی نہیں ہے کوئی بھی شخص، جس کا دل کرے آئے اٹھائے اور مسل دے ہمارا حال ایسا بھی نہیں ہے

    فرحت عباس شاہ اُس وقت تازہ ہوا کے جھونکے کی طرح آئے

    جب بہت تقیل قسم کی شاعری تحریر ہو رہی تھی تو انہوں نے عام فہم الفاظ کے ساتھ شاعری کی

    اور دیکھتے ہی دیکھتے ہر دل میں گھر کرتے گئے

    میری شاعری میں واضح جھلک فرحت عباس شاہ کی محسوس ہوتی ہے

    جیسے

    او سائیں میرے اچھے سائیں

    میرے من کی پیاس بجھا سائیں

    مجھے اک اک در نہ پھرا سائیں

    بس اپنی پیت جگا سائیں۔۔۔۔۔۔

    اطہر

    یا پھر

    وہ میرے چہرے کا ہر رنگ جان لیتا تھا مجھے پہچان لیتا تھا

    میری آنکھوں میں جب کوئی ستارہ جھلملاتا ہے،تجھے میں یاد کرتا ہوں۔

    اطہر

    #73
    Atif
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 145
    • Posts: 6940
    • Total Posts: 7085
    • Join Date:
      15 Aug, 2016

    Re: ………………….ہوتا ہے شب و روز تماشہ

    فرحت عباس شاہ اُس وقت تازہ ہوا کے جھونکے کی طرح آئے جب بہت تقیل قسم کی شاعری تحریر ہو رہی تھی تو انہوں نے عام فہم الفاظ کے ساتھ شاعری کی اور دیکھتے ہی دیکھتے ہر دل میں گھر کرتے گئے میری شاعری میں واضح جھلک فرحت عباس شاہ کی محسوس ہوتی ہے جیسے او سائیں میرے اچھے سائیں میرے من کی پیاس بجھا سائیں مجھے اک اک در نہ پھرا سائیں بس اپنی پیت جگا سائیں۔۔۔۔۔۔ اطہر یا پھر وہ میرے چہرے کا ہر رنگ جان لیتا تھا مجھے پہچان لیتا تھا میری آنکھوں میں جب کوئی ستارہ جھلملاتا ہے،تجھے میں یاد کرتا ہوں۔ اطہر

    یہ سچی مچی آپ کے ہیں :o ؟؟

    یہ سائیں والی تھیم تو بالکل فرحت عباس شاہ جیسی ہے۔

    دوسرا شعر بھی ایسے لگتا ہے شاہ صاحب ہی نے لکھا ہے۔

    #74
    Athar
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 96
    • Posts: 1815
    • Total Posts: 1911
    • Join Date:
      21 Nov, 2016

    Re: ………………….ہوتا ہے شب و روز تماشہ

    یہ سچی مچی آپ کے ہیں :o ؟؟ یہ سائیں والی تھیم تو بالکل فرحت عباس شاہ جیسی ہے۔ دوسرا شعر بھی ایسے لگتا ہے شاہ صاحب ہی نے لکھا ہے۔

    جی جناب

    فرحت کی ایک حمدیہ نظم تھیں

    سائیاں  زات ادھوری ہے

    سائیاں مات ادھوری ہے

    اور اُن کی ایک غزل تھی

    کسی فٹ باتھر پر بازار میں یا دریا کنارے پر

    بہت خوش ہوکے جب کوئی کسی کے ساتھ چلتا ہے

    مجھے تم یاد آتے ہو۔۔۔۔۔

    تو انہی سے متاثر ہوکر میں نے یہ نظمیں تحریر کیں

    کبھی وقت ملا تو پوری نظمیں ضرور شئیر کروں گا

    #75
    Atif
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 145
    • Posts: 6940
    • Total Posts: 7085
    • Join Date:
      15 Aug, 2016

    Re: ………………….ہوتا ہے شب و روز تماشہ

    جی جناب فرحت کی ایک حمدیہ نظم تھیں سائیاں زات ادھوری ہے سائیاں مات ادھوری ہے اور اُن کی ایک غزل تھی کسی فٹ باتھر پر بازار میں یا دریا کنارے پر بہت خوش ہوکے جب کوئی کسی کے ساتھ چلتا ہے مجھے تم یاد آتے ہو۔۔۔۔۔ تو انہی سے متاثر ہوکر میں نے یہ نظمیں تحریر کیں کبھی وقت ملا تو پوری نظمیں ضرور شئیر کروں گا

    جی دونوں میں نے پڑھی ہیں اسی لئے لکھا کہ ایسا لگتا ہے انہوں نے ہی لکھی ہیں۔ لاہور میں ایک بار ان سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا لیکن اس وقت تک وہ کچھ کھسک چکے تھے۔ لگتا نہیں تھا کہ ایسے شاہکار تخلیق کرنے والا بندہ اتنا مخبوط الحواس ہوچکا ہوگا۔ ہوسکتا ہے شائید دو شادیوں کا اثر ہو جو انہوں نے مثال قائم کرنے کیلئے کرلی تھیں۔

    • This reply was modified 1 year, 2 months ago by  Atif.
    #76
    Athar
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 96
    • Posts: 1815
    • Total Posts: 1911
    • Join Date:
      21 Nov, 2016

    Re: ………………….ہوتا ہے شب و روز تماشہ

    جی دونوں میں نے پڑھی ہیں اسی لئے لکھا کہ ایسا لگتا ہے انہوں نے ہی لکھی ہیں۔ لاہور میں ایک بار ان سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا لیکن اس وقت تک وہ کچھ کھسک چکے تھے۔ لگتا نہیں تھا کہ ایسے شاہکار تخلیق کرنے والا بندہ اتنا مخبوط الحواس ہوچکا ہوگا۔ ہوسکتا ہے شائید دو شادیوں کا اثر ہو جو انہوں نے مثال قائم کرنے کیلئے کرلی تھیں۔

    مجھے نہیں معلوم تھا کہ انہوں نے دو شادیاں کی تھیں

    لیکن خیر ان کی شاعری واقعی لاجواب تھی

    میرا سچا سچ لجپال سائیں ،تیرے بھید عجب تیرے راز عجب

    تیرے سُچے سرُ سامان عجب تیری صوت عجب تیرے ساز عجب

    تیرا قہر عجب تیرا مہر جب تیرے کرم عجب تیرے ناز عجب

    “مجھ بے پر کا بھی دھیان رکھیں تیرے باز عجب شہباز عجب”

    #77
    Anjaan
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    • Threads: 28
    • Posts: 1447
    • Total Posts: 1475
    • Join Date:
      2 Mar, 2017
    • Location: Kala Shah kaku

    Re: ………………….ہوتا ہے شب و روز تماشہ

    چراغ سامنے والے مکان میں بھی نہ تھا
    یہ سانحہ مرے وہم و گمان میں بھی نہ تھا

    جو پہلے روز سے دو آنگنوں میں تھا حائل
    وہ فاصلہ تو زمین آسمان میں بھی نہ تھا

    (جمال احسانی )

    #78
    Anjaan
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    • Threads: 28
    • Posts: 1447
    • Total Posts: 1475
    • Join Date:
      2 Mar, 2017
    • Location: Kala Shah kaku

    Re: ………………….ہوتا ہے شب و روز تماشہ

    تیری بیوفائیوں پر . تیری کج ادائیوں پر
    کبھی سر جھکا کے رویے کبھی منہ چھپا کے رویے

    (سیف)

    #79
    nayab
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 12
    • Posts: 1413
    • Total Posts: 1425
    • Join Date:
      24 Nov, 2016

    Re: ………………….ہوتا ہے شب و روز تماشہ

    موجودہ صورت حال کی مناسبت سے ملاحظہ فرماۓ

    عرض کیا ہے

    حلقہ عشق سے انتخاب لڑنے کی ضد نہ کر

    ہمیں خبر ہے تیری وفا کی ڈگری جعلی ہے

    :bigsmile:

    #80
    Anjaan
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    • Threads: 28
    • Posts: 1447
    • Total Posts: 1475
    • Join Date:
      2 Mar, 2017
    • Location: Kala Shah kaku

    Re: ………………….ہوتا ہے شب و روز تماشہ

    زندگی میں دو ہی گھڑیاں مجھ پہ گزری ہیں کٹھن
    اک تیرے آنے سے پہلے اک تیرے جانے کے بعد

    (نامعلوم)

Viewing 20 posts - 61 through 80 (of 90 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation