Thread: ………………….ہوتا ہے شب و روز تماشہ

Home Forums Non Siasi ………………….ہوتا ہے شب و روز تماشہ

This topic contains 89 replies, has 20 voices, and was last updated by  Anjaan 4 months, 1 week ago. This post has been viewed 15057 times

Viewing 20 posts - 21 through 40 (of 90 total)
  • Author
    Posts
  • #21
    Jack Sparrow
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 11
    • Posts: 486
    • Total Posts: 497
    • Join Date:
      3 Dec, 2016

    Re: ………………….ہوتا ہے شب و روز تماشہ

    بے رنگ موسم سے کہا تو کیوں اداس ہے
    میں اپنے عشق کی داستاں سنایا نہیں کرتا

    [جیک اداس]

    #22
    Athar
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 96
    • Posts: 1815
    • Total Posts: 1911
    • Join Date:
      21 Nov, 2016

    Re: ………………….ہوتا ہے شب و روز تماشہ

    تو ہے سورج تجھے معلوم کہاں رات کا دُکھ

    تو کسی روز میرے گھر میں اُتر شام کے بعد

    از فرحت عباس شاہ

    #23
    Athar
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 96
    • Posts: 1815
    • Total Posts: 1911
    • Join Date:
      21 Nov, 2016

    Re: ………………….ہوتا ہے شب و روز تماشہ

    موسم تھا بےقرار تمھیں سوچتے رہے

    کل رات بار بار تمھیں سوچتے رہے

    بارش ہوئی تو گھر کے دریچے سے لگ کے ہم

    چُپ چاپ سوگوار تمھیں سوچتے رہے

    فرحت عباس شاہ

    • This reply was modified 1 year, 2 months ago by  Athar.
    #24
    Athar
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 96
    • Posts: 1815
    • Total Posts: 1911
    • Join Date:
      21 Nov, 2016

    Re: ………………….ہوتا ہے شب و روز تماشہ

    لڑکیاں مسافر

    میں یہ کہوں کہ مسافر تھی اپنے گھر کو چلی

    یا یوں کہوں کہ اب اک نئے سفر کو چلی

    ماں باپ بہن بھائی بھی ناطے ہیں مگر

    نئے رشتے نئے ناطے نبھانے کو چلی

    یہ بھی ٹھیک ہے کہ کئی سکھیاں رُلائے گی یہ

    مگر نئی دوست نئی سکھیاں ہنسانے کو چلی

    بٹیا بہنا کے آوازے اس کے کانوں میں پڑے

    بیوی اور ماں کا جھومر ماتھے پہ سجانے کو چلی

    پاس رہتی تھی تو کچھ اور بات تھی پر اب

    ہر بات پہ اپنی یاد دلانے کو چلی

    کل تک جو بچی اطہر تیرے ہاتھوں میں پلی

    آج اتنی بڑی ہوئی کہ اپنا گھر بسانے کو چلی

    میری اپنی تحریر سے انتخاب

    • This reply was modified 1 year, 2 months ago by  Athar.
    #25
    Bawa
    Participant
    Online
    • Expert
    • Threads: 138
    • Posts: 10910
    • Total Posts: 11048
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: ………………….ہوتا ہے شب و روز تماشہ

    یہ چراغ بے نظر ھے یہ ستارہ بے زباں ھے
    ابھی تجھ سے ملتا جلتا کوئی دوسرا کہاں ھے

    وہ شخص جس پہ اپنے دل وجاں نثار کر دوں
    وہ اگر خفا نہیں ھے تو ضرور بدگماں ھے

    کبھی پاکے تجھ کو کھونا کبھی کھو کے تجھ کو پانا
    یہ جنم جنم کا رشتہ ترے میرے درمیاں ھے

    میرے ساتھ چلنے والے تجھے کیا ملا سفر میں
    وہی دکھ بھری زمیں ھے وہی غم کا آسماں ھے

    میں اسی گماں میں برسوں بڑا مطمئن رہا ہوں
    ترا جسم بے تغیر مرا پیار جاوداں ھے

    انہی راستوں نے جن پر کبھی تم تھے ساتھ میرے
    مجھے روک روک پوچھا ترا ہم سفر کہاں ھے
    بشیر بدر

    #26
    barca
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 1237
    • Posts: 5256
    • Total Posts: 6493
    • Join Date:
      13 Sep, 2016

    Re: ………………….ہوتا ہے شب و روز تماشہ

    تم جو کہتے ہو تو ___ مان لیتے ہیں

    کہ “صرف فرشتے ہی جان لیتے ہیں”

    #27
    nayab
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 12
    • Posts: 1413
    • Total Posts: 1425
    • Join Date:
      24 Nov, 2016

    Re: ………………….ہوتا ہے شب و روز تماشہ

    میری زندگی کی کتاب کا ہے ورق ورق یوں سجا ہوا

    سر ابتدا سر انتہا ترا نام دل پہ لکھا ہوا
    یہ چمک دمک تو فریب ہے مجھے دیکھ گہری نگاہ سے

    ہے لباس میرا سجا ہوا مرا دل مگر ہے بجھا ہوا
    میری آنکھ تیری تلاش میں یوں بھٹکتی رہتی ہے رات دن

    جیسے جنگلوں میں ہرن کوئی ہو شکاریوں میں گھرا ہوا
    تیری دوریاں تیری قربتیں تیرا لمس تیری رفاقتیں

    مجھے اب بھی وجہ سکوں تو ہے تو ہے دور مجھ سے تو کیا ہوا
    یہ گلے کی بات تو ہے مگر مجھے اس سے کوئی گلہ نہیں

    جو اجڑ گیا مرا گھر تو کیا ہے تمہارا گھر تو بچا ہوا

    ممتاز نسیم

    • This reply was modified 1 year, 2 months ago by  nayab.
    #28
    Anjaan
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    • Threads: 28
    • Posts: 1447
    • Total Posts: 1475
    • Join Date:
      2 Mar, 2017
    • Location: Kala Shah kaku

    Re: ………………….ہوتا ہے شب و روز تماشہ

    کسی کی انکھ جو پر نم نہیں ہے
    نہ سمجھو یہ کہ اس کو غم نہیں ہے

    کنارہ دوسرا دریا کا جیسے
    وہ ساتھ ہے مگر محرم نہیں ہے

    (امجد اسلام امجد)

    #29
    Anjaan
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    • Threads: 28
    • Posts: 1447
    • Total Posts: 1475
    • Join Date:
      2 Mar, 2017
    • Location: Kala Shah kaku

    Re: ………………….ہوتا ہے شب و روز تماشہ

    کسی کی انکھ جو پر نم نہیں ہے
    نہ سمجھو یہ کہ اس کو غم نہیں ہے

    کنارہ دوسرا دریا کا جیسے
    وہ ساتھ ہے مگر محرم نہیں ہے

    (امجد اسلام امجد)

    #30
    Awan
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 112
    • Posts: 2188
    • Total Posts: 2300
    • Join Date:
      10 Jun, 2017

    Re: ………………….ہوتا ہے شب و روز تماشہ

    اداس شامیں، اجاڑ رستے کبھی بلائیں تو لوٹ آنا

    کسی کی آنکھوں میں رتجگوں کے عذاب آئیں تو لوٹ آنا

    ابھی نئی وادیوں ، نئے منظروں میں رہ لو مگر میری جاں

    یہ سارے اک ایک کرکے جب تم کو چھوڑ جائیں تو لوٹ آنا

    نئے زمانوں کا کرب اوڑھے ضعیف لمحے نڈھال یادیں

    تمہارے خوابوں کے بند کمروں میں لوٹ آئیں تو لوٹ آنا

    اگر اندھیروں میں چھوڑ کر تم کو بھول جائیں تمہارے ساتھی

    اور اپنی خاطر ھی اپنے اپنے دئیے جلائیں تو لوٹ انا

    مری وہ باتیں تو جن پہ بے اختیار ھنستا تھا کھلکھلا کر

    بچھڑنے والے مری وہ باتیں کبھی رلائیں تو لوٹ آنا

    فرحت عباس

    #31
    Athar
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 96
    • Posts: 1815
    • Total Posts: 1911
    • Join Date:
      21 Nov, 2016

    Re: ………………….ہوتا ہے شب و روز تماشہ

    اسی ڈاڈھے اوکھے ساہ لیئے

    ساڈھے سینے دے وچ کِل

    ایتھے دلاں دے وچ زخم ہون

    ساڈھا زخماں دے وِچ دِل

    فرحت عباس شاہ

    #32
    Haidar asmari
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 76
    • Posts: 390
    • Total Posts: 466
    • Join Date:
      4 Dec, 2016

    Re: ………………….ہوتا ہے شب و روز تماشہ

    کبھی جو میں نے کہا تھا تم سے
    بغیر تیرے میں جی ہی لوں گا
    میں بات کر کے مُکر گیا ہوں
    جو ہو سکے تو لوٹ آؤ۔

    #33
    Bawa
    Participant
    Online
    • Expert
    • Threads: 138
    • Posts: 10910
    • Total Posts: 11048
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: ………………….ہوتا ہے شب و روز تماشہ

    نہ گنواؤ ناوک نیم کش دل ریزہ ریزہ گنوا دیا
    جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو تن داغ داغ لٹا دیا

    مرے چارہ گر کو نوید ہو صف دشمناں کو خبر کرو
    جو وہ قرض رکھتے تھے جان پر وہ حساب آج چکا دیا

    کرو کج جبیں پہ سر کفن مرے قاتلوں کو گماں نہ ہو
    کہ غرور عشق کا بانکپن پس مرگ ہم نے بھلا دیا

    ادھر ایک حرف کہ کشتنی یہاں لاکھ عذر تھا گفتنی
    جو کہا تو سن کے اڑا دیا جو لکھا تو پڑھ کے مٹا دیا

    جو رکے تو کوہ گراں تھے ہم جو چلے تو جاں سے گزر گئے
    رہ یار ہم نے قدم قدم تجھے یادگار بنا دیا

    #34
    nayab
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 12
    • Posts: 1413
    • Total Posts: 1425
    • Join Date:
      24 Nov, 2016

    Re: ………………….ہوتا ہے شب و روز تماشہ

    اداس شامیں، اجاڑ رستے کبھی بلائیں تو لوٹ آنا کسی کی آنکھوں میں رتجگوں کے عذاب آئیں تو لوٹ آنا ابھی نئی وادیوں ، نئے منظروں میں رہ لو مگر میری جاں یہ سارے اک ایک کرکے جب تم کو چھوڑ جائیں تو لوٹ آنا نئے زمانوں کا کرب اوڑھے ضعیف لمحے نڈھال یادیں تمہارے خوابوں کے بند کمروں میں لوٹ آئیں تو لوٹ آنا اگر اندھیروں میں چھوڑ کر تم کو بھول جائیں تمہارے ساتھی اور اپنی خاطر ھی اپنے اپنے دئیے جلائیں تو لوٹ انا مری وہ باتیں تو جن پہ بے اختیار ھنستا تھا کھلکھلا کر بچھڑنے والے مری وہ باتیں کبھی رلائیں تو لوٹ آنا فرحت عباس

    بہت زبردست جناب

    اس سے مجھے اپنا ایک بہت پسندیدہ گیت یاد آیا یہ بھی سننے

    • This reply was modified 1 year, 2 months ago by  nayab.
    #35
    Awan
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 112
    • Posts: 2188
    • Total Posts: 2300
    • Join Date:
      10 Jun, 2017

    Re: ………………….ہوتا ہے شب و روز تماشہ

    ذکر شب فراق سے وحشت اسے بھی تھی
    میری طرح کسی سے محبّت اسے بھی تھی

    مجھ کو شوق تھا نہے چہروں کی دید کا
    راستہ بدل کر چلنے کی عادت اسے بھی تھی

    کل رہا دیر تک وو محو گفتگو
    مصروف میں بھی کم تھا فراغت اسے بھی تھی

    سنتا تھا وو بھی سب سے پرانی کہانیاں
    تازہ رفاقتوں کی ضرورت اسے بھی تھی

    مجھ سے بچھڑ کے شہر سے گھل مل گیا وو شخص
    حالاںکے شہر بھر سے عداوت اسے بھی تھی

    وو مجھ سے بڑھ کر ضبط کا عادی تھا جی گیا
    ورنہ ہر اک سانس قیامت اسے بھی تھی

    محسن نقوی

    #36
    Abdul jabbar
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 1
    • Posts: 373
    • Total Posts: 374
    • Join Date:
      24 Sep, 2017

    Re: ………………….ہوتا ہے شب و روز تماشہ

    ایسا ہے کہ سب خواب مسلسل نہیں ہوتے
    جو آج تو ہوتے ہیں ،مگر کل نہیں ہوتے
    اندر کی ہوائوں کے کرشمے بھی عجب ہیں
    مینہ ٹوٹ کے برسے بھی تو بادل نہیں ہوتے
    کچھ مشکلیں ایسی ہیں کہ آساں نہیں ہوتیں
    کچھ ایسے معمے ہیں کبھی حل نہیں ہوتے
    شائستگی غم کے سبب آنکھوں کے صحرا
    نمناک تو ہو جاتے ہیں جل تھل نہیں ہوتے
    کیسے ہی تلاطم ہوں مگر قلزم جاں میں
    کچھ یاد جزیرے ہیں کہ اوجھل نہیں ہوتے
    عشاق کے مانند کئی اہل ہوس بھی
    پاگل تو نظر آتے ہیں پاگل نہیں ہوتے
    سب خواہشیں پوری ہوں فراز ایسا نہیں ہے
    جیسے کئی اشعار مکمل نہیں ہوتے

    #37
    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 661
    • Posts: 11813
    • Total Posts: 12474
    • Join Date:
      13 Oct, 2016
    • Location: سہراب گوٹھ ۔

    Re: ………………….ہوتا ہے شب و روز تماشہ

    دوا جے نئیں سی درداں دی

    کیتا سی پیدا درد کیوں ۔۔۔

    جگ سارا ای ۔جے ۔بے دردی ۔۔سی

    فیر درد دے ہمدرد کیوں

    کوئی تے ایسا ایسا دل بنا

    دکھڑے سنے دلگیر دے ۔۔۔

    لوح قلم دیا۔مالکا ۔۔۔۔۔

    صدقے تیری تحریر دے ۔۔

    #38
    JMP
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 214
    • Posts: 3924
    • Total Posts: 4138
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: ………………….ہوتا ہے شب و روز تماشہ

    یہاں تو سب ہی سب ایک سے بڑھ کر ایک ہیں

    سب کا ذوق انتہائی اعلیٰ ہے

    لگتا ہے کے سب کے ساتھ یہ حسسن واقعہ رونما ہوا ہے

    #39
    nayab
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 12
    • Posts: 1413
    • Total Posts: 1425
    • Join Date:
      24 Nov, 2016

    Re: ………………….ہوتا ہے شب و روز تماشہ

    یہاں تو سب ہی سب ایک سے بڑھ کر ایک ہیں سب کا ذوق انتہائی اعلیٰ ہے لگتا ہے کے سب کے ساتھ یہ حسسن واقعہ رونما ہوا ہے

    :rock:

    #40
    Anjaan
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    • Threads: 28
    • Posts: 1447
    • Total Posts: 1475
    • Join Date:
      2 Mar, 2017
    • Location: Kala Shah kaku

    Re: ………………….ہوتا ہے شب و روز تماشہ

    نایاب کا انتخاب

    ببیوفا اب تو آجا خدا کے لیے

    عمربھی اپنی پلکے جھپکنے لگی

    میرے سونے سے بالوں میں تیرے بنا

    تھوڑی تھوڑی سی چاندی چمکنے لگی

    (نامعلوم )

Viewing 20 posts - 21 through 40 (of 90 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation