Thread: ہم نے پاکستان کو بہت کچھ دیا، اس نے ہمارے لیے کچھ نہیں کیا

Home Forums Internationl News ہم نے پاکستان کو بہت کچھ دیا، اس نے ہمارے لیے کچھ نہیں کیا

This topic contains 12 replies, has 8 voices, and was last updated by  Awan 1 year, 2 months ago. This post has been viewed 517 times

Viewing 13 posts - 1 through 13 (of 13 total)
  • Author
    Posts
  • #1
    حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 3956
    • Posts: 2162
    • Total Posts: 6118
    • Join Date:
      8 Nov, 2016

    Re: ہم نے پاکستان کو بہت کچھ دیا، اس نے ہمارے لیے کچھ نہیں کیا

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ واشنگٹن نے اسلام آباد کو بہت کچھ دیا لیکن اس نے بدلے میں کچھ نہیں دیا۔
    ان خیالات کا اظہار امریکی صدر نے نشریاتی ادارے فوکس نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔
    ایک سوال کے جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے لیے امریکی امداد روکے جانے کا دفاع کیا اور کہا کہ پاکستان نے اب تک امریکا کے لیے کچھ نہیں کیا۔
    انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے وضاحت دی کہ امریکا پاکستان کو سالانہ کی بنیاد پر ایک ارب 30 کروڑ ڈالر امداد دیتا رہا ہے، جو انہیں اب بالکل نہیں دی جائے گی۔
    ڈونلڈ ٹرمپ کا میزبان سے بات کرتے ہوئے یہ بھی کہنا تھا کہ ’وہ لوگ ہمارے لیے کچھ بھی نہیں کرتے۔

    شیریں مزاری، مشاہد حسین سید کا ردِ عمل
    ڈونلڈ ٹرمپ کے انٹرویو پر وزیرِ انسانی حقوق اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری نے منہ توڑ جواب دیا۔
    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان کے خلاف ہتک آمیز بیان پاکستان کے ان رہنماؤں کے لیے ایک سبق ہونا چاہیے جنہوں نے امریکا کو بالخصوص ستمبر 2001 والے دہشت گرد حملے کے بعد اپنے لیے خوشامدی سمجھا۔
    ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو اپنے لیے راحت سمجھنے پر امریکا کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں پاکستانیوں نے اپنی جان قربان کردی اور ریمنڈ ڈیوس سمیت دیگر خفیہ اہلکاروں کو کھلے راستے فراہم کیے گئے۔


    اپنے ایک اور ٹوئٹ میں وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ ڈورن حملوں میں ہزاروں معصوموں کے قتل عام ہوا اور اس کے علاوہ بھی کبھی نہ ختم ہونے والی فہرست بھی موجود ہے۔
    ڈاکٹر شیریں مزاری نے باور کروایا کہ تاریخ گواہ ہے کہ خوشامد کرنے سے کبھی کچھ حاصل نہیں ہوا۔
    چاہے چین ہو یا ایران، امریکا کی تنہا کرنے کی پالیسیاں پاکستان کی حکمتِ عملی کے مفادات پر اثر انداز نہیں ہوتے۔


    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد حسین سید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ہی اپنا ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ آسانی کے ساتھ بھول گئے ہیں کہ پاکستان نے امریکا کو کیا کچھ دیا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ پاکستان نے امریکا کو مفت میں گراؤنڈ لائنز آف کمیونیکیشن (جی ایل او سیز) اور ایئر لائن آف کمیونیکیشن (اے ایل او سیز) فراہم کیں جن کے ذریعے ستمبر 2001 کے بعد سے پاکستانی سرزمین پر امریکا کی لاکھوں پروازیں آئیں۔
    ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کے جواب میں امریکا نے پاکستان کے پیسوں کو روکا ہوا ہے۔


    خیال رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہوا جب ڈاکٹر شیریں مزاری نے امریکی صدر کے کسی بیان پر انہیں کرارا جواب دیا ہو، اس سے قبل بھی وہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایسا ردِ عمل پیش کرچکی ہیں۔
    رواں برس 20 ستمبر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ’ہم مشرقِ وسطیٰ کے ممالک کی حفاظت کرتے ہیں، اور یہ ہمارے بغیر زیادہ دیر نہیں رہ سکتے، لیکن اس کے باوجود ان ممالک کی جانب سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔
    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکا مشرقِ وسطیٰ کے ان ممالک کے اس اقدام کو یاد رکھے گا۔
    شیریں مزاری نے ٹوئٹ پر ردِ عمل دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا تھا کہ ’کوئی انہیں یہ سمجھائے کہ امریکا نے کس طرح مشرقِ وسطیٰ کو غیر مستحکم کیا۔

    https://www.dawnnews.tv/news/1091602/

    #2
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 343
    • Posts: 7773
    • Total Posts: 8116
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: ہم نے پاکستان کو بہت کچھ دیا، اس نے ہمارے لیے کچھ نہیں کیا

    بھای جی یہ شیریں مزاری کی اوقات ہی کیا ہے جو اس نے امریکہ کو کرارا جواب دیا؟

    امریکہ کو کرارا جواب تو اپنے سلیم رضا بھای نے بھی دیا تھا ، یہ الگ بات کہ انہوں نے ان کا جواب سنا ہی نہیں

    :(

    شیریں مزاری کے ٹویٹ انسآفینز ہی پڑھتے ہونگے امریکی اتنے ویلے کہاں؟

    #3
    Shirazi
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 169
    • Posts: 2197
    • Total Posts: 2366
    • Join Date:
      6 Jan, 2017

    Re: ہم نے پاکستان کو بہت کچھ دیا، اس نے ہمارے لیے کچھ نہیں کیا

    Trump is right.Pakistan’s rebuttal is toothless

    #4
    حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 3956
    • Posts: 2162
    • Total Posts: 6118
    • Join Date:
      8 Nov, 2016

    Re: ہم نے پاکستان کو بہت کچھ دیا، اس نے ہمارے لیے کچھ نہیں کیا

    وزیرِ اعظم عمران خان نے امریکی صدر کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو حقائق درست کرنے کی ضرورت ہے، ہمارا نقصان کئی زیادہ ہوا ہے لیکن امداد بہت کم ملی ہے۔
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک روز قبل بیان دیا تھا کہ واشنگٹن نے اسلام آباد کو بہت کچھ دیا لیکن اس نے بدلے میں کچھ نہیں دیا۔
    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے امریکی صدر کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ ستمبر 2001 کے حملے میں کوئی پاکستانی ملوث نہیں تھا لیکن پھر بھی پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں امریکا کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔
    انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے 75 ہزار جانیں قربان کیں اور معیشت کو ایک سو 23 ارب ڈالر کا نقصان بھی ہوا جبکہ امریکی امداد صرف 20 ارب ڈالر تھی۔


    وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے قبائلی علاقے تباہ ہوئے جس کے نتیجے میں لاکھوں افراد بے گھر ہوئے، دہشت گردی کے خلاف اس جنگ نے پاکستانی عوام کی زندگیوں پر بدترین اثرات مرتب کیے۔


    انہوں نے کہا کہ پاکستان زمینی اور فضائی مواصلاتی راستوں تک مفت رسائی فراہم کرتا رہا، کیا ڈونلڈ ٹرمپ کسی ایسے اتحادی کا نام بتاسکتے ہیں جس نے ایسی قربانیاں دی ہوں؟
    وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ اپنی ناکامیوں پر پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانے کے بجائے امریکا اپنی کارکردگی کا ایک سنجیدہ جائزہ لے کہ آخر کیوں ایک لاکھ 40 ہزار نیٹو افواج، ڈھائی لاکھ افغان فوج اور افغانستان میں جنگ میں ایک کھرب ڈالر خرچ کرنے کے باوجود طالبان پہلے سے زیادہ طاقت ور ہیں۔


    خیال رہے کہ نشریاتی ادارے فوکس نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے لیے امریکی امداد روکے جانے کا دفاع کیا اور کہا کہ پاکستان نے اب تک امریکا کے لیے کچھ نہیں کیا۔
    انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے وضاحت دی تھی کہ امریکا پاکستان کو سالانہ کی بنیاد پر ایک ارب 30 کروڑ ڈالر امداد دیتا رہا ہے، جو انہیں اب بالکل نہیں دی جائے گی۔
    ڈونلڈ ٹرمپ کے انٹرویو پر وزیرِ انسانی حقوق اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری اور مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد حسین سید نے بھی سخت ردِ عمل کا اظہار کیا تھا۔

    https://www.dawnnews.tv/news/1091629/

    #5
    Awan
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 121
    • Posts: 2401
    • Total Posts: 2522
    • Join Date:
      10 Jun, 2017

    Re: ہم نے پاکستان کو بہت کچھ دیا، اس نے ہمارے لیے کچھ نہیں کیا

    Trump is right.Pakistan’s rebuttal is toothless

    What more Pakistan can give to the US? Pakistan offered their land to use as a launch pad for every attack by the USA. Pakistan offered their land to pass through their supply line as well. If the USA thinks that Pakistani forces should have attacked  Afghanistan then it is a stupid thought. It was the US to carry out all attacks and Pakistan’s role was to provide their land, air & water to them and Pakistan has done that. If Pakistan has not done any attack on Taliban then it was not Pakistan responsibility. If the Taliban are running from Afghanistan then it is also US responsibility to deal with them within Afghanistan or at the border. These are lame excuses and nothing more than that. Was any country in the world ready to provide this much support what Pakistan has provided to them?

    #6
    Guilty
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 0
    • Posts: 4429
    • Total Posts: 4429
    • Join Date:
      6 Nov, 2016

    Re: ہم نے پاکستان کو بہت کچھ دیا، اس نے ہمارے لیے کچھ نہیں کیا

    وزیراعظم کو ڈونلڈ ٹرمپ کو جواب دینا چاھیے کہ ۔۔۔۔۔۔

    کیا ھم نے تمہیں دو جواں سال ۔۔۔۔ کمانڈو ۔۔۔۔۔ جرنل مشرف ۔۔۔۔ جنرل کیانی ۔۔۔۔۔ نہیں دیئے ۔۔۔۔۔۔

    ۔۔۔ کیا ھم نے ۔۔۔ کوئٹہ اور وزیرستان ۔۔۔۔۔ کے حالات ۔۔۔ کابل سے میچنگ بنا کر نہیں دیئے  ۔۔۔۔

    کیا ھم نے عافیہ صد یقی ۔۔۔۔ پکڑ کر تمہیں نہیں دی ۔۔۔۔

    کیا ھم نے ۔۔۔ گوانتانا موبے کو بھرنے کے لیئے ۔۔۔۔ پکڑ پکڑ کر ۔۔۔۔ بند ے نہیں دیئے ۔۔۔۔

    کیا ھم نے ۔۔۔۔ حسین حقانی ۔۔۔ ملیحہ لودھی ۔۔۔۔۔  مفت غدا ر ی کے لیئے نہیں دیئے ۔۔۔۔۔۔

    #7
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 138
    • Posts: 4379
    • Total Posts: 4517
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: ہم نے پاکستان کو بہت کچھ دیا، اس نے ہمارے لیے کچھ نہیں کیا

    What more Pakistan can give to the US? Pakistan offered their land to use as a launch pad for every attack by the USA. Pakistan offered their land to pass through their supply line as well. If the USA thinks that Pakistani forces should have attacked Afghanistan then it is a stupid thought. It was the US to carry out all attacks and Pakistan’s role was to provide their land, air & water to them and Pakistan has done that. If Pakistan has not done any attack on Taliban then it was not Pakistan responsibility. If the Taliban are running from Afghanistan then it is also US responsibility to deal with them within Afghanistan or at the border. These are lame excuses and nothing more than that. Was any country in the world ready to provide this much support what Pakistan has provided to them?

    Awan  bhai,

    Are you suggesting USA should attack Taliban sanctuaries inside Pakistan?

    :thinking: :thinking:

    #8
    Shirazi
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 169
    • Posts: 2197
    • Total Posts: 2366
    • Join Date:
      6 Jan, 2017

    Re: ہم نے پاکستان کو بہت کچھ دیا، اس نے ہمارے لیے کچھ نہیں کیا

    @awan  bhai

    Since when you became GHQ’s spokesperson. Let Mr. U-Turn Khan aka Taliban Khan do the job he is hired for. Osama died within a mile from PMA, Mullah Omer in Karachi Hospital, Khalid Sheikh arrested from Pindi and you are saying what more? Americans didn’t kill 75000 people in Pakistan those were killed by our good Talibans bad Talibans policy by fellow Muslims. If USA did hot pursuits inside Pakistan or if our Army hadn’t double crossed and didn’t take money from one hand and harbored Jihadis from other the war would be long over.

    The issues that Trumped brought up are not much different than Dawn Leaks or FTAF demands. In Pakistan if you bring them up you will be forced off air. Just because Trump is saying doesn’t mean we jump on GHQ’s disastrous bandwagon.

    • This reply was modified 1 year, 2 months ago by  Shirazi.
    #9
    صحرائی
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 7
    • Posts: 518
    • Total Posts: 525
    • Join Date:
      27 Oct, 2018
    • Location: Bermuda

    Re: ہم نے پاکستان کو بہت کچھ دیا، اس نے ہمارے لیے کچھ نہیں کیا

    پاکستان کے جواب میں اسامہ کا ذکر ہی نہیں ، جو ٹرمپ کا مرکزی نقطہ تھا

    چور کی داڑی میں تنکا

    #10
    Awan
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 121
    • Posts: 2401
    • Total Posts: 2522
    • Join Date:
      10 Jun, 2017

    Re: ہم نے پاکستان کو بہت کچھ دیا، اس نے ہمارے لیے کچھ نہیں کیا

    Awan bhai,

    Are you suggesting USA should attack Taliban sanctuaries inside Pakistan? :thinking: :thinking:

    No I am not. Is there no Taliban left in Afghanistan? If 70% area is Afghanistan is under Taliban control, then why USA cannot fight them within Afghanistan. The matter of the fact is that USA is unable to match with Gorilla war of Taliban. Pakistan has done more than enough and in fact brought their war within Pakistan. When war was at critical stage, USA instead of paying attention to Afghanistan, was working within Pakistan for their interests. Peaceful solution of Afghan issue only lies in the complete withdrawal of USA forces from Afghanistan.

    #11
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 147
    • Posts: 13003
    • Total Posts: 13150
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: ہم نے پاکستان کو بہت کچھ دیا، اس نے ہمارے لیے کچھ نہیں کیا

    پنجابی کی کہاوت ہے

    ذات دی کوڑھ کڑلی، چھتیریاں نال جپھے …… یعنی ……… اپنی اوقات دیکھ تے اپنیاں گلاں دیکھ

    جب کوئی کسی بھکاری کو بھیک ……. میرا مطلب …….. پیکج دینے سے انکار کر دے تو بھکاری مایوس ہو کر اسی طرح گلے پڑتے ہیں

    ایسے واقعات ہمیں روزمرہ کی زندگی میں اکثر سڑکوں اور چوراہوں پر بھی دیکھنے کو ملتے ہیں

    ان ٹویٹس کی اہمیت بھی ایک بھیک دینے والے اور ایک بھیک ملنے سے مایوس بھکاری کے درمیان مکالمے سے زیادہ نہیں ہے

    آج یہی ٹرمپ اس بھکاری کو بھیک دینے کا ہلکا سا اشارہ کر دے تو اس کے بیان کچھ اس طرح کے ہونگے

    #12
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 343
    • Posts: 7773
    • Total Posts: 8116
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: ہم نے پاکستان کو بہت کچھ دیا، اس نے ہمارے لیے کچھ نہیں کیا

    پنجابی کی کہاوت ہے ذات دی کوڑھ کڑلی، چھتیریاں نال جپھے …… یعنی ……… اپنی اوقات دیکھ تے اپنیاں گلاں دیکھ جب کوئی کسی بھکاری کو بھیک ……. میرا مطلب …….. پیکج دینے سے انکار کر دے تو بھکاری مایوس ہو کر اسی طرح گلے پڑتے ہیں ایسے واقعات ہمیں روزمرہ کی زندگی میں اکثر سڑکوں اور چوراہوں پر بھی دیکھنے کو ملتے ہیں ان ٹویٹس کی اہمیت بھی ایک بھیک دینے والے اور ایک بھیک ملنے سے مایوس بھکاری کے درمیان مکالمے سے زیادہ نہیں ہے آج یہی ٹرمپ اس بھکاری کو بھیک دینے کا ہلکا سا اشارہ کر دے تو اس کے بیان کچھ اس طرح کے ہونگے

    بالکل یہی میرا بھی پوائینٹ تھا کہ امریکی بیان دینے کے بعد سایستدانوں کی طرف نہیں دیکھ رہے ہوتے کہ یہ دکھاوے کے چمچے کیا رسپانس دیں گے، امریکی اصل طاقت کے مرکز یعنی جی ایچ کیو کی طرف دیکھتے ہیں، اور آجکے دن تک جی ایچ کیو سے کوی رسپانس نہیں آیا، وہ سیانے ہیں انہیں معلوم ہے کہ امریکی صدر کے جواب میں کیا کہنا ہے، مثلا یہ کہا جاسکتا ہے کہ جیہڑا دیوے اوہدا وہ بھلا تے جیہڑا نہ دیوے اوہدا وہ بھلا

    :bigthumb:

    #13
    Awan
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 121
    • Posts: 2401
    • Total Posts: 2522
    • Join Date:
      10 Jun, 2017

    Re: ہم نے پاکستان کو بہت کچھ دیا، اس نے ہمارے لیے کچھ نہیں کیا

    جب بھی گلشن کو خوں کی ضرورت پڑی
    سب سے پہلے یہ گردن ہماری کٹی
    پھربھی کہتے ہیں ہم سے یہ اہل چمن
    یہ چمن ہے ہمارا تمہارا نہیں
    ا ے میرے ہم نشیں چل کہیں اور چل
    اس چمن میں اب اپنا گزارا نہیں
    بات ہوتی گلوں تک تو سه لیتے ہم
    اب تو کانٹوں پی بھی حق ہمارا نہیں

Viewing 13 posts - 1 through 13 (of 13 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation

Do NOT follow this link or you will be banned from the site!