Thread: ہمارا تعلیمی نظام اور انکا تعلیمی نظام

Home Forums Non Siasi ہمارا تعلیمی نظام اور انکا تعلیمی نظام

This topic contains 465 replies, has 20 voices, and was last updated by  Bawa 2 years, 4 months ago. This post has been viewed 15029 times

Viewing 20 posts - 421 through 440 (of 476 total)
  • Author
    Posts
  • #421
    Democrat
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 46
    • Posts: 1301
    • Total Posts: 1347
    • Join Date:
      17 Oct, 2016

    Re: ہمارا تعلیمی نظام اور انکا تعلیمی نظام

    ڈیموکریٹ صاحب اگر بات اسی حد تک محدود ہوتی کہ غلامی ورثے میں ملے تھے اور آزاد نہ کے جاسکتے تھے تو پھر بھی کچھ سمجھ میں آتی ہے مگر مسلمانوں نے تو غلاموں کی لائن لگا دی تھی ….جیسے جیسے اسلامی ریاست پھیلتی جارہی تھی تو غلاموں کی منڈیاں بھی بڑی ہوتی جارہی تھیں …اور یہ سلسلہ حضور کے بعد کئی سو سال تک جاری رہا ..یہ آپ کے آرگومنٹ کی خود نفی کرتا ہے

    واقعی عقل اور منطق حرام کر دی گئی ہے ،جب عقل اور منطق سے جواب دیں تو میرے محترم دوست اسے یہ کہ کر مسترد کرتے ہیں کے باقی مسلمان اس جدید دلیل کو ماننے سے انکاری ہیںبہتر ہوتا آپ ان منڈیوں اور غلاموں کے نام بھی لکھ دیتے جن کو مسلمانوں نے بھر دیا تھا اور پھر ان منڈیوں کو بھرنے والے بھی وہ خلفا تھے جو خود غلام کی اولاد میں سے تھےپھر دوسری چیز جس کا مینے ذکر کیا تھا کے ثقافت ،طور طریقے اور رھن سہن ہر علاقے کے مختلف ہوتے ہیں ،بہت سے مسلم حکمران ،صرف حکمران تو تھے لیکن اسلامی نہیں تھے ،یعنی اسلامی اصولوں کی پابندی نہیں بھی کرتے تھے ،جیسے میں خود بھی ہو سکتا ہے میں بہت سے عمل اسلام سے متصادم کرتا رہا ہوں اور کر رہا ہوں تو میری مثال اٹھا کر آپ پورے اسلامی سسٹم کو نہیں رگید سکتےدوسری بات آپ کہ رہے ہیں کے مسلمان غلام آزاد کر دیتے ،بہی کیوں کرتے؟ یہ داخلی نہیں خارجی مسلہ تھا اور غلام آزاد کرنے کی تلقین تو کی گئی تھی لیکن یہ لازم قرار نہیں دیا گیا تھا ،اگر شراب اور زنا کی طرح اس پر بھی وعید آتی تو لوگ اسے ترک کر دیتے ،اب زنا اور شراب پر پابندی کے باوجود مسلمان زنا کرتے بھی ہیں اور شراب بھی کشید کرتے ہوں گے تو کیا اسلامی اصول اب ان پر داد تحسین کے ڈونگرے برسانے لگےغلامی کوئی مجبوری نہیں تھی یہ اس وقت کا نظام تھا اور ایسے ہی چلنا تھا جیسے اسے چلایا گیا ،اسلام لازمی طور پر ان باقی آسمانی مذاہب جیسے ہی ہو گا لیکن جو غلام کوآزاد کرنے کے طریقوں میں وسعت دی گئی اسکی مثال کوئی دوسرا مذہب پیش نہیں کر سکتا ،اور آج سے ١٤٠٠ سو سال قبل اسلام یہی کر سکتا تھا کے اسکو اگر ختم نہیں تو کم سے کم کر دیا جاوے اور یہی کیا گیا

    • This reply was modified 2 years, 5 months ago by  Democrat.
    #422
    Bawa
    Participant
    Online
    • Expert
    • Threads: 138
    • Posts: 10910
    • Total Posts: 11048
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: ہمارا تعلیمی نظام اور انکا تعلیمی نظام

    افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کے ہمارے ان دوستوں کا مقصد سیکھنا نہیں بلکہ اسلام کو ہر حال میں نیچا دکھانا ہی لگتا ہے ،آپ لاکھ تاویلیں لے آئیں یہ تسلیم نہیں کریں گے،اسکو بھی نہیں جو انکی شان کے مطابق ہے ،ساتھ اسلامی لگا دو انکے لئے وہ قابل قبول نہیں ،جیسے دنیا کی منڈیاں کالے غلاموں سے بھری رہیں لیکن انسے سوال کرنے کی جرات نہیں کریں گے اور اب اس بحث کا اندازہ مجھے بھی ہوتا جا رہا ہے لوگ اس دنیا میں اپنے والدین کے بارے نقطہ چینی کر لیتے ہیں ،انکو غلط کہ سکتے ہیں یہ تو پھر بھی بیچارہ اسلام ہے جسکے فلحال والی وارث ہمارے جیسے انپڑھ مسلمان ہیں

    ڈیموکریٹ بھائیآپکی بات سو فیصد درست ہے کہ ان کا مقصد سیکھنا سکھانا نہیں بلکہ صرف اسلام کو ہدف تنقید بنانا ہےپھر ایسی بھیڑ بکریوں اور بھینسوں کے آگے بین بجا کر اپنا قیمتی وقت ضائع کرنے کا کیا فائدہ ہے؟ان دیسی لبرلز کے دن رات سیاپا کرنے سے اسلام کو کیا فرق پڑا ہے؟ لوگ تو اسلام چھوڑنے کی بجائے دنیا بھر سے خصوصا مغربی ممالک کے لوگ کثیر تعداد میں داخل ہو رہے ہیں اور اسی چیز نے انکی نیندیں حرام کر رکھی ہیںبیچارے دیسی لبرلز تو اتنے بے بس ہیں کہ دن رات اسلام کے خلاف زہر اگلنے کے باوجود ابھی تک اپنے اسلامی نام بھی بدلنے کی جرأت کر پائے ہیں:bigthumb:

    • This reply was modified 2 years, 5 months ago by  Bawa.
    #423
    Qarar
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 95
    • Posts: 2247
    • Total Posts: 2342
    • Join Date:
      5 Jan, 2017

    Re: ہمارا تعلیمی نظام اور انکا تعلیمی نظام

     الله اپنے بندوں سے ستر ماؤں سے زیادہ پیار کرتا ہے …..میری ماں اگر کبھی ہم سے ناراض بھی ہوئی ہونگی تو پھر بھی کبھی تکلیف نہیں دی ..جب ہم چھوٹے ہوتے تھے تو امی ہماری کسی بات پر بس ایک دھمکی دیا کرتیں تھیں ..کہ آنے دے تیرے باپ کو ….لیکن کبھی اس دھمکی پر عمل نہ کیا ..مزے کی بات جب ہم چھوٹے تھے تو امی سے زیادہ ڈرتے تھے ..والد صاحب سے بلکل بھی نہیں …ابھی سوچتی ہوں ایسی بیکار سی دھمکی کیوں دیتی تھیں ،ہمارے والدین نے ہمیں کبھی نہیں مارا …تو کیا میرا رب میری چھوٹی خطاؤں کو معاف نہ کرے گا …ہاں اگر میں نے کسی کی جان لی تو سزا کی تو مستحق ہونگی .کہ ایک انسان کو زندہ رہنے کے حق سے ہی محروم کر دیا ..ہمیشہ کے لئے … رہی باقی کتابوں سے مختلف ہونے کی بات ..یہاں میرا ماننا مختلف ہے آپ سے …ایک ہی الله ..اسی کے سارے پیغمبر ..کیسے ہو سکتا ہے کہ الگ الگ پیغام لائے ہوں ..انسان نے وقت کے ساتھ ساتھ تبدیلیاں کر دیں ..تبھی آخری کتاب قرآن کی حفاظت کا ذمہ الله نے خود اٹھا لیا ..اور یہ آج تک اسی صورت میں موجود ہے

    نادان جی …..اگر سب مخلوق اللہ کی تخلیق ہے …تو اللہ کی حیثیت ماں یا باپ کی ہے …آپ مجھے بتائیے کہ کون سے والدین اپنی بیٹیوں کو ریپ ہونے دیتے ہیں …اپنے بچوں کو انتہائی بہیمانہ طریقے سے قتل ہونے دیتے ہیں ….طوفانوں ، آندھیوں اور زلزلوں میں اپنے بچوں کو مرنے کے لیے چھوڑ دیتے ہیں …. ….یہ صرف کچھ مثالیں ہیں جس سے خدا کے رحمدل نہ ہونے کا ثبوت ملتا ہے … …کون سا باپ ہے جو اس بات پر خوشی محسوس کرتا ہے کہ اس کی اولاد ہمیشہ کے لیے جہنم کا ایندھن بنے؟اگر خدا اس کائنات کا ملک ہے تو اسے اپنے بندوں سے مقابلہ کرنے کی ضرورت نہیں …لیکن ہو یہ رہا ہے کہ اللہ بندوں پر تورات اتارتا ہے مگر بندے اسے تبدیل کردیتے ہیں …وہ جوش میں آتا ہے اور انجیل بھیجتا ہے …بندے پھر ترمیم کر دیتے ہیں …غضب میں آکر خدا قرآن اتارتا ہے کہ اور ساتھ ساتھ یہ بندوبست بھی کرتا ہے کہ اپنے کچھ بندوں کو رٹے بھی لگوا دیتا ہے اور ساتھ ساتھ یہ بھی کہ جاتا ہے کہ جس نے بھی قرآن کی ترمیم اور توہین کی باقی بندے اس کی گردن اتار دیںاگر انسان خدا کی کتابوں میں تحریف کرسکتا ہے تو صاف ظاہر ہے وہ کتابیں خدا کی نہیں تھیں ….قرآن میں بھی تحریف ہو چکی ہے ….ایک ہی آیت کی دس دس ایک دوسرے سے متضاد تشریحیں کرکے آپ لوگ تحریف تو کرچکے بس مانتے نہیں ہیںایک اور بات جو مجھے ذاتی طور پر بچپن سے پریشان کرتی تھی وہ یہ کہ اللہ عجز و انکسار کو بہت بڑی صفت قرار دیتا ہے ….اور گھمنڈی اور مغرور انسان کو گنہگار کہتا ہے …مگر خود میں کوئی عاجزی نہیں …بھئی اگر کائنات بنا دی تو دن میں پانچ پانچ دفعہ سجدے کروانا لازمی ہے؟ بندوں کے لیے اصول اور اور خدا کے لیے اور؟مجھے اس بات سے ایک امریکا میں ایک بڑے چرچ کے پادری کا ایک سکینڈل یاد آتا ہے …اسے ایک عورت نے ایکسپوز کیا جو اسی چرچ میں جاتی تھی ….عورت کے مطابق پادری نے اسے سیکس پر مجبور کیا اور عورت کے احتجاج پر کہ یہ تو گناہ کا کام ہے یہ جواب دیا کہ عام بندوں کے لیے گناہ ہے مگر چونکہ وہ پادری خدا کا خاص بندا ہے اس لیے اسے رعایت حاصل ہے

    #424
    Qarar
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 95
    • Posts: 2247
    • Total Posts: 2342
    • Join Date:
      5 Jan, 2017

    Re: ہمارا تعلیمی نظام اور انکا تعلیمی نظام

    حضرت عثمان کے دور میں قرآن کے مختلف نسخے موجود تھے اور لوگوں میں اختلاف تھا کہ حضور کے زمانے کا قرآن کون سے تھا ….حضرت عثمان نے ایک نسخہ چنا اور باقیوں کو اکٹھا کرکے نذر آتش کردیا ….یہی وجہ ہے کہ حضور کے زمانے کا اوریجنل قرآن دنیا کے کسی عجائب گھر میں بھی موجود نہیں کیونکہ اسے امت میں تفرقہ ڈلنے کے ڈر سے تباہ کردیا گیا تھا…ورنہ بخاری کی ایک حدیث ہے کہ حضرت عائشہ نے فرمایا کہ سورہ احزاب بہت لمبی ہوتی تھی مگر ایک بکری نے پتے یا کپڑے پر لکھی آیات کو چبا لیا اور سورت مکمل حالت میں موجود نہیں …بخاری کوئی اسلام دشمن نہیں تھا کہ اس نے یہ صحیح اسناد کے ساتھ حدیث بیان کی

    #425
    Qarar
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 95
    • Posts: 2247
    • Total Posts: 2342
    • Join Date:
      5 Jan, 2017

    Re: ہمارا تعلیمی نظام اور انکا تعلیمی نظام

    واقعی عقل اور منطق حرام کر دی گئی ہے ،جب عقل اور منطق سے جواب دیں تو میرے محترم دوست اسے یہ کہ کر مسترد کرتے ہیں کے باقی مسلمان اس جدید دلیل کو ماننے سے انکاری ہیں بہتر ہوتا آپ ان منڈیوں اور غلاموں کے نام بھی لکھ دیتے جن کو مسلمانوں نے بھر دیا تھا اور پھر ان منڈیوں کو بھرنے والے بھی وہ خلفا تھے جو خود غلام کی اولاد میں سے تھے پھر دوسری چیز جس کا مینے ذکر کیا تھا کے ثقافت ،طور طریقے اور رھن سہن ہر علاقے کے مختلف ہوتے ہیں ،بہت سے مسلم حکمران ،صرف حکمران تو تھے لیکن اسلامی نہیں تھے ،یعنی اسلامی اصولوں کی پابندی نہیں بھی کرتے تھے ،جیسے میں خود بھی ہو سکتا ہے میں بہت سے عمل اسلام سے متصادم کرتا رہا ہوں اور کر رہا ہوں تو میری مثال اٹھا کر آپ پورے اسلامی سسٹم کو نہیں رگید سکتے دوسری بات آپ کہ رہے ہیں کے مسلمان غلام آزاد کر دیتے ،بہی کیوں کرتے؟ یہ داخلی نہیں خارجی مسلہ تھا اور غلام آزاد کرنے کی تلقین تو کی گئی تھی لیکن یہ لازم قرار نہیں دیا گیا تھا ،اگر شراب اور زنا کی طرح اس پر بھی وعید آتی تو لوگ اسے ترک کر دیتے ،اب زنا اور شراب پر پابندی کے باوجود مسلمان زنا کرتے بھی ہیں اور شراب بھی کشید کرتے ہوں گے تو کیا اسلامی اصول اب ان پر داد تحسین کے ڈونگرے برسانے لگے غلامی کوئی مجبوری نہیں تھی یہ اس وقت کا نظام تھا اور ایسے ہی چلنا تھا جیسے اسے چلایا گیا ،اسلام لازمی طور پر ان باقی آسمانی مذاہب جیسے ہی ہو گا لیکن جو غلام کوآزاد کرنے کے طریقوں میں وسعت دی گئی اسکی مثال کوئی دوسرا مذہب پیش نہیں کر سکتا ،اور آج سے ١٤٠٠ سو سال قبل اسلام یہی کر سکتا تھا کے اسکو اگر ختم نہیں تو کم سے کم کر دیا جاوے اور یہی کیا گیا

    ڈیموکریٹ صاحب …میں نے آپ کو تین صحیح حدیثوں کو ریفرنس دے ہیں جن کے مطابق غلامی کے بارے میں حضور کے نقطہ نظر میں مکی اور مدنی زندگی میں تبدیلی آئی …کیا آپ ان احادیث کے انکاری ہیں؟

    #426
    نادان
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 65
    • Posts: 13648
    • Total Posts: 13713
    • Join Date:
      31 Aug, 2016

    Re: ہمارا تعلیمی نظام اور انکا تعلیمی نظام

    نادان جی …..اگر سب مخلوق اللہ کی تخلیق ہے …تو اللہ کی حیثیت ماں یا باپ کی ہے …آپ مجھے بتائیے کہ کون سے والدین اپنی بیٹیوں کو ریپ ہونے دیتے ہیں …اپنے بچوں کو انتہائی بہیمانہ طریقے سے قتل ہونے دیتے ہیں ….طوفانوں ، آندھیوں اور زلزلوں میں اپنے بچوں کو مرنے کے لیے چھوڑ دیتے ہیں …. ….یہ صرف کچھ مثالیں ہیں جس سے خدا کے رحمدل نہ ہونے کا ثبوت ملتا ہے … …کون سا باپ ہے جو اس بات پر خوشی محسوس کرتا ہے کہ اس کی اولاد ہمیشہ کے لیے جہنم کا ایندھن بنے؟ اگر خدا اس کائنات کا ملک ہے تو اسے اپنے بندوں سے مقابلہ کرنے کی ضرورت نہیں …لیکن ہو یہ رہا ہے کہ اللہ بندوں پر تورات اتارتا ہے مگر بندے اسے تبدیل کردیتے ہیں …وہ جوش میں آتا ہے اور انجیل بھیجتا ہے …بندے پھر ترمیم کر دیتے ہیں …غضب میں آکر خدا قرآن اتارتا ہے کہ اور ساتھ ساتھ یہ بندوبست بھی کرتا ہے کہ اپنے کچھ بندوں کو رٹے بھی لگوا دیتا ہے اور ساتھ ساتھ یہ بھی کہ جاتا ہے کہ جس نے بھی قرآن کی ترمیم اور توہین کی باقی بندے اس کی گردن اتار دیں اگر انسان خدا کی کتابوں میں تحریف کرسکتا ہے تو صاف ظاہر ہے وہ کتابیں خدا کی نہیں تھیں ….قرآن میں بھی تحریف ہو چکی ہے ….ایک ہی آیت کی دس دس ایک دوسرے سے متضاد تشریحیں کرکے آپ لوگ تحریف تو کرچکے بس مانتے نہیں ہیں ایک اور بات جو مجھے ذاتی طور پر بچپن سے پریشان کرتی تھی وہ یہ کہ اللہ عجز و انکسار کو بہت بڑی صفت قرار دیتا ہے ….اور گھمنڈی اور مغرور انسان کو گنہگار کہتا ہے …مگر خود میں کوئی عاجزی نہیں …بھئی اگر کائنات بنا دی تو دن میں پانچ پانچ دفعہ سجدے کروانا لازمی ہے؟ بندوں کے لیے اصول اور اور خدا کے لیے اور؟ مجھے اس بات سے ایک امریکا میں ایک بڑے چرچ کے پادری کا ایک سکینڈل یاد آتا ہے …اسے ایک عورت نے ایکسپوز کیا جو اسی چرچ میں جاتی تھی ….عورت کے مطابق پادری نے اسے سیکس پر مجبور کیا اور عورت کے احتجاج پر کہ یہ تو گناہ کا کام ہے یہ جواب دیا کہ عام بندوں کے لیے گناہ ہے مگر چونکہ وہ پادری خدا کا خاص بندا ہے اس لیے اسے رعایت حاصل ہے

    بات صرف ہمارے دیکھنے کے انداز کی ہے ..جیسے ایک ہی گلاس کسی کو آدھا خالی نظر آتا ہے اور آدھا  بھرا ہوا ….حالانکہ گلاس ایک ہی ہے …آپ الله کو گھمنڈی قرار دے رہے ہیں …اس کی رحمدلی اور گھمنڈی نہ ہونے کا اس سے بڑا  ثبوت کیا ہو گا کہ میری نظر میں آپ اس کائنات کے خالق کی شان میں گستاخی کر رہے ہیں ..لیکن اس نے نہ آپ کا کھانا روکا اور نہ پانی ..اگر وہ اتنا ہی ظالم ہوتا تو اب تک آپ کو سزا دے چکا ہوتا ..اس کے لئے کیا مشکل تھا کہ خدانخواستہ آپ کو کسی حادثے کا شکار کر کے ہمیشہ کے لئے معذور کر دیتا ..سرکش اولاد کو تو ماں باپ بھی عاق  کر دیتے ہیں …بعض کیسیز میں عمر بھر شکل بھی نہیں دیکھتے …آپ ایک بات ذہن میں رکھیں .یہ دنیا ہے …امتحان گاہ …آپ یہ کیوں سمجھ رہے ہیں کہ یہاں الله نے فیکٹری سے نکال کر ایک جیسے ایکسپریشن لیس بندے بھیج دئے  ہیں ،،جو سب ایک جیسے ایک جیسا کام کر رہے ہونگے ..پھر جنت دوزخ کی کیا اہمیت رہ جاتی ہے …وہ جنت ہو گی جہاں  انسان کو نہ کوئی تکلیف ہو گی اور نہ وہ کسی چیز سے محروم ..اب آپ کہہ دیں  گے کہ سب کو ہی جنت میں بھیج دے ..کیوں بھئی ..ایک قاتل  ، چور  ظالم انسان اس کے برابر کیسے ہو سکتا ہے جس کی ذات سے کبھی کسی کو تکلیف نہ پوھنچی ہو …یہ تو انصاف کے خلاف ہے …دنیا میں بھی بڑا  عہدہ  لینے کے لئے محنت کرنی پڑتی ہے …تو جنت پانے کے لئے آپ کچھ بھی نہیں کرنا چاہتے ..یاں آزمائشیں بھی آئیں گی اور راحتیں  بھی ..کچھ میں مقدر کا ہاتھ ہو گا اور کچھ میں ہماری اپنی غلطیوں کا …ابھی دیکھ لیں ..ترقی یافتہ قوموں میں ا=زلزلے یا طوفان اتنا نقصان نہیں پونچھاتے  جتنا ترقی پزیر ممالک میں ..تو یہاں ہماری ہی غلطی ہوئی نہ ..ٹریفک حادثات میں بھی کسی نہ کسی ایک پارٹی کی غلطی ہی ہوتی ہے ..ہر چیز کا الزام اٹھا کر الله کو دے دینا ..قرین انصاف نہیں ہے ..اپنی غلطیوں کا بار اٹھانا سیکھیں ..میں پہلے بھی کہہ چکی ہوں کہ قرآن میں تحریف نہ ہوئی ہے اور نہ ہوگی ..آپ کہاں کہاں سے کہانیاں لی آتے ہیں ..مزے کی بات ہے آپ قرآن کو تو مانتے نہیں ..لیکن صحیح بخاری کی ہر بات پر آنکھ بند کر کے یقین کرتے ہیں ….یہ بھی کیا ستم ظریفی ہے …جس الله نے آپ کو اتنا کچھ دیا اس کا شکریہ ادا کرنا آپ کو اتنا بھاری کیوں لگتا ہے ..اور دیکھ لیں آپ آپ سجدے سے انکاری ہیں ..لیکن پھر بھی وہ آپ پر اپنی نعمتیں  نہیں روکتا ..اس پر بھی آپ اسے ظالم کہتے ہیں ..آپ کچھ خود بھی اپنی  اداؤں پر غور کریں ….اب آپ مجھے کسی چرچ  کے پادری کی کہانی سنا کر اسے الله کے لئے مثال  بنائیں گے ..اب اس پر میں آپ کو کیا کہوں

    #427
    نادان
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 65
    • Posts: 13648
    • Total Posts: 13713
    • Join Date:
      31 Aug, 2016

    Re: ہمارا تعلیمی نظام اور انکا تعلیمی نظام

    حضرت عثمان کے دور میں قرآن کے مختلف نسخے موجود تھے اور لوگوں میں اختلاف تھا کہ حضور کے زمانے کا قرآن کون سے تھا ….حضرت عثمان نے ایک نسخہ چنا اور باقیوں کو اکٹھا کرکے نذر آتش کردیا ….یہی وجہ ہے کہ حضور کے زمانے کا اوریجنل قرآن دنیا کے کسی عجائب گھر میں بھی موجود نہیں کیونکہ اسے امت میں تفرقہ ڈلنے کے ڈر سے تباہ کردیا گیا تھا…ورنہ بخاری کی ایک حدیث ہے کہ حضرت عائشہ نے فرمایا کہ سورہ احزاب بہت لمبی ہوتی تھی مگر ایک بکری نے پتے یا کپڑے پر لکھی آیات کو چبا لیا اور سورت مکمل حالت میں موجود نہیں …بخاری کوئی اسلام دشمن نہیں تھا کہ اس نے یہ صحیح اسناد کے ساتھ حدیث بیان کی

    آپ بار بار بخاری کو کوٹ کرتے ہیں ..جب کہ صحیح بخاری میں ہر بات  صحیح نہیں ..میرا خیال ہے حضرت عثمان کے زمانے میں اعراب  لگائے گئے ہیں ….

    #428
    BlackSheep
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 15
    • Posts: 1986
    • Total Posts: 2001
    • Join Date:
      11 Feb, 2017
    • Location: عالمِ غیب

    Re: ہمارا تعلیمی نظام اور انکا تعلیمی نظام

    میں کب اپنا چورن بیچ رہی ہوں …آپ اپنا بیچنے کی کوشش کر رہے ہیں ..میں تو پہلے ہی سے مانتی ہوں جس کا جو دل کرے وہ کرے .. الله کو مانے یا نہ مانے … لیکن آپ مصر ہیں کہ میں آپ کی بات مانوں کہ نہ کوئی خدا ہے اور نہ ہی کوئی مذھب ..یہ آپ ہیں جو میرا حق تسلیم نہیں کر رہے … :bigthumb:

    نادان جی۔۔۔۔۔چورن بیچنے والی بات کو آپ نے دل پر لے لیا۔۔۔۔ ویسے میں عطاء الحق قاسمی کی اس بات پر پورا ایمان رکھتا ہوں کہ بندہ ضائع ہوتا ہے تو ہو جائے لیکن جملہ ضائع نہ ہو۔۔۔۔۔۔یہ فورم بحث و مباحثہ کیلئے ایک جگہ فراہم کرتے ہیں۔۔۔۔ خیالات و نظریات کا تبادلہ ہوتا ہے۔۔۔۔۔آپ سے بحث و مباحثہ ہورہا ہے لیکن آپ کو بالکل بھی نہیں کہا گیا کہ آپ میری ، قرار صاحب یا شیرازی صاحب کی بات مانیں۔۔۔۔۔ البتہ کسی کے بھی خیالات میں کتنی شفافیت ہے یہ ایک ایسا موضوع ہے جو میرے دل سے کچھ زیادہ ہی قریب ہے۔۔۔۔۔ قرار اور شیرازی صاحب بھی میری طرح آپ کے خیالات کے تضادات کی طرف ہی اشارہ کررہے ہیں۔۔۔۔۔

    #429
    Qarar
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 95
    • Posts: 2247
    • Total Posts: 2342
    • Join Date:
      5 Jan, 2017

    Re: ہمارا تعلیمی نظام اور انکا تعلیمی نظام

    بات صرف ہمارے دیکھنے کے انداز کی ہے ..جیسے ایک ہی گلاس کسی کو آدھا خالی نظر آتا ہے اور آدھا بھرا ہوا ….حالانکہ گلاس ایک ہی ہے … آپ الله کو گھمنڈی قرار دے رہے ہیں …اس کی رحمدلی اور گھمنڈی نہ ہونے کا اس سے بڑا ثبوت کیا ہو گا کہ میری نظر میں آپ اس کائنات کے خالق کی شان میں گستاخی کر رہے ہیں ..لیکن اس نے نہ آپ کا کھانا روکا اور نہ پانی ..اگر وہ اتنا ہی ظالم ہوتا تو اب تک آپ کو سزا دے چکا ہوتا ..اس کے لئے کیا مشکل تھا کہ خدانخواستہ آپ کو کسی حادثے کا شکار کر کے ہمیشہ کے لئے معذور کر دیتا ..سرکش اولاد کو تو ماں باپ بھی عاق کر دیتے ہیں …بعض کیسیز میں عمر بھر شکل بھی نہیں دیکھتے … آپ ایک بات ذہن میں رکھیں .یہ دنیا ہے …امتحان گاہ …آپ یہ کیوں سمجھ رہے ہیں کہ یہاں الله نے فیکٹری سے نکال کر ایک جیسے ایکسپریشن لیس بندے بھیج دئے ہیں ،،جو سب ایک جیسے ایک جیسا کام کر رہے ہونگے ..پھر جنت دوزخ کی کیا اہمیت رہ جاتی ہے …وہ جنت ہو گی جہاں انسان کو نہ کوئی تکلیف ہو گی اور نہ وہ کسی چیز سے محروم ..اب آپ کہہ دیں گے کہ سب کو ہی جنت میں بھیج دے ..کیوں بھئی ..ایک قاتل ، چور ظالم انسان اس کے برابر کیسے ہو سکتا ہے جس کی ذات سے کبھی کسی کو تکلیف نہ پوھنچی ہو …یہ تو انصاف کے خلاف ہے … دنیا میں بھی بڑا عہدہ لینے کے لئے محنت کرنی پڑتی ہے …تو جنت پانے کے لئے آپ کچھ بھی نہیں کرنا چاہتے ..یاں آزمائشیں بھی آئیں گی اور راحتیں بھی ..کچھ میں مقدر کا ہاتھ ہو گا اور کچھ میں ہماری اپنی غلطیوں کا … ابھی دیکھ لیں ..ترقی یافتہ قوموں میں ا=زلزلے یا طوفان اتنا نقصان نہیں پونچھاتے جتنا ترقی پزیر ممالک میں ..تو یہاں ہماری ہی غلطی ہوئی نہ ..ٹریفک حادثات میں بھی کسی نہ کسی ایک پارٹی کی غلطی ہی ہوتی ہے ..ہر چیز کا الزام اٹھا کر الله کو دے دینا ..قرین انصاف نہیں ہے ..اپنی غلطیوں کا بار اٹھانا سیکھیں .. میں پہلے بھی کہہ چکی ہوں کہ قرآن میں تحریف نہ ہوئی ہے اور نہ ہوگی ..آپ کہاں کہاں سے کہانیاں لی آتے ہیں ..مزے کی بات ہے آپ قرآن کو تو مانتے نہیں ..لیکن صحیح بخاری کی ہر بات پر آنکھ بند کر کے یقین کرتے ہیں ….یہ بھی کیا ستم ظریفی ہے … جس الله نے آپ کو اتنا کچھ دیا اس کا شکریہ ادا کرنا آپ کو اتنا بھاری کیوں لگتا ہے ..اور دیکھ لیں آپ آپ سجدے سے انکاری ہیں ..لیکن پھر بھی وہ آپ پر اپنی نعمتیں نہیں روکتا ..اس پر بھی آپ اسے ظالم کہتے ہیں ..آپ کچھ خود بھی اپنی اداؤں پر غور کریں …. اب آپ مجھے کسی چرچ کے پادری کی کہانی سنا کر اسے الله کے لئے مثال بنائیں گے ..اب اس پر میں آپ کو کیا کہوں

    نادان جی ….اللہ صاحب میں کچھ کرنے کی طاقت ہوتی تو ان کے پیغمبر یوں رل نہ رہے ہوتے اور اللہ ہر دفعہ شیطان سے مار نہ کھا رہا ہوتا …یہ بھی ستم ظریفی ہے کہ اللہ نے شیطان سے ایک مقابلے کی شرط لگائی … ….لیکن مقابلہ ہار کے اللہ ٹرافی شیطان کے ہاتھ پکڑانے کی بجائے جیتنے والی ٹیم کو ہمیشہ کے لیے جہنم کو آگ میں جھونکنے کا وعدہ کر رہا ہے ..کیا یہ عجیب نہیں؟ انگریزی میں اسے “سور لوزر” کہتے ہیں

    آپ جنت دوزخ کی الف لیلیٰ پر یقین کریں …یہ آپ کا ذاتی معاملہ ہے …میری نظر میں لالچ میں کیا گیا اچھا کام ردی برابر بھی نہیں …جہاں تک میرا خیال ہے اگر کائنات بنانے والی ہستی موجود ہے تو اتنی بڑی کائنات میں کہیں اور مصروف ہوگی …اسے بیڈروم میں دو ہم جنس پرستوں کو دیکھ کر آگ بگولہ ہونے کی ضرورت نہیں

    اگر اللہ نے خود آپکو بتایا ہے کہ یہ دنیا امتحان گاہ ہے تو پھر اس پر بھی بحث کرلیتے ہیں مگر اگر آپ کو بیس پچیس نسلوں کے ذریعے پیغام ملا ہے تو اس کی کیا حیثیت ہے؟

    میں صحیح بخاری پر آنکھیں بند کرکے یقین نہیں کرتا …بلکہ دو درجن اسلامی سکالرز کی کتابوں کا مطالعہ کرنے کے بعد اس نتیجے پر پونھچا ہوں کہ وہ صحیح ہیں ….آپ کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ اعراب حجاج بن یوسف کے دور میں لگے تھے ..عثمان کے دور میں صرف قرآن کے مختلف نسخے تلف کیے گئے تھے ….قران کیسے عثمان کے دور میں ہونے والے واقعات بتا سکتا ہے …لہذا دوسری اسلامی کتابیں پڑھنی ہی پڑیں گی

    باقی میں آپ کے جذبات مجروع کرنا نہیں چاہ رہا تھا…اس لیے عیسائی پادری کی مثال دی …ورنہ آپ ہی بتائیں کہ مسلمان کے لیے تو چار بیویاں مگر حضور کے اپنے لیے ایک درجن ….مسلمانوں کو عدت گزار کر شادی کی تلقین مگر حضرت صفیہ سے بغیر عدت …شوہر کے مرنے والے دن ہی شادی ….یہ سب تضاد نہیں تو اور کیا ہے؟

    #430
    Qarar
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 95
    • Posts: 2247
    • Total Posts: 2342
    • Join Date:
      5 Jan, 2017

    Re: ہمارا تعلیمی نظام اور انکا تعلیمی نظام

    میرے پاس بھی ایک بہت ہی چھوٹا سا ذہن ہے ..جسے بقول بلیک شیپ کے ہمیں استعمال کرنا حرام ہے ..لیکن یو نو ..جس چیز کو منع کیا جائے اسی میں زیادہ دلچسپی ہوتی ہے ..تجسس ہو تا ہے ..تو کبھی کبھی ذہن میں سوال آتا ہے کہ الله خود کہاں سے آیا …….اس کا جواب دنیا میں کسی کے پاس نہیں ..آپ کی اس دلیل میں بھی نہیں کہ الله ہے ہی نہیں …. اچھا ایک چیز اور سنیں

    اگر آپ کا تجسس اصلی ہے ..اور سائٹ صاحب جیسا دو نمبری نہیں…. تو اس بات پر بھی غور فرمائیے گا کہ حضور کی پیدائش سے پہلے …اسلام آنے سے پہلے …اتنے سارے لوگ کہاں سے آگئے جن کا نام عبداللہ تھا …..یہ کس الله کے بندے تھے؟ دو اشخاص کو تو آپ جانتی ہی ہیں ….عبداللہ بن عبدالمطلب یعنی حضور کے والد …..اور عبداللہ بن قحافہ …یعنی آپ کے پیارے ابو بکر صدیق ماجرا یہ ہے کہ اللہ نام کا بت بھی خانہ کعبہ میں پڑا ہوا تھا اور سب اسی کے بندے تھے …اللہ چیف خدا تھا ….ان لوگوں نے لات منات اور عزا کو اللہ نامی بت کی بیٹیاں بنا رکھا تھا ….حضور نے کہ دیا کہ اللہ کی کوئی اولاد نہیں اور نہ ہی وہ بت ہے بلکہ کوئی اور ہستی ہے لیکن اللہ کا نام کفار سے ادھار لے لیا

    • This reply was modified 2 years, 5 months ago by  Qarar.
    #431
    نادان
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 65
    • Posts: 13648
    • Total Posts: 13713
    • Join Date:
      31 Aug, 2016

    Re: ہمارا تعلیمی نظام اور انکا تعلیمی نظام

    نادان جی۔۔۔۔۔ چورن بیچنے والی بات کو آپ نے دل پر لے لیا۔۔۔۔ ویسے میں عطاء الحق قاسمی کی اس بات پر پورا ایمان رکھتا ہوں کہ بندہ ضائع ہوتا ہے تو ہو جائے لیکن جملہ ضائع نہ ہو۔۔۔۔۔۔ یہ فورم بحث و مباحثہ کیلئے ایک جگہ فراہم کرتے ہیں۔۔۔۔ خیالات و نظریات کا تبادلہ ہوتا ہے۔۔۔۔۔ آپ سے بحث و مباحثہ ہورہا ہے لیکن آپ کو بالکل بھی نہیں کہا گیا کہ آپ میری ، قرار صاحب یا شیرازی صاحب کی بات مانیں۔۔۔۔۔ البتہ کسی کے بھی خیالات میں کتنی شفافیت ہے یہ ایک ایسا موضوع ہے جو میرے دل سے کچھ زیادہ ہی قریب ہے۔۔۔۔۔ قرار اور شیرازی صاحب بھی میری طرح آپ کے خیالات کے تضادات کی طرف ہی اشارہ کررہے ہیں۔۔۔۔۔

    ارے نہیں ..میں نے اپ کی کوئی بات دل پر نہیں لی ..وہ زخمیوں کو پانی پلانے والی بات بھی نہیں .بلکہ انجوئے کیا ….آپ کو کہاں سے لگا …میں تو آپ کی ہر پوسٹ کا جواب دیتی ہوں ..بلکہ اس کا بھی جس میں مخاطب کوئی اور ہوتا ہے ..میں نے کبھی کہا کہ آپ سے بات کرنا ہی بیکار ہے ..آپ قائل ہونے والوں میں سے ہیں ہی نہیں ..یا کوئی بین بجانے والی بات …بلکل یہ فورم بحث کے لئے جگہ فراہم کرتے ہیں .ہم اپنا اپنا نکتہ نظر پیش کرتے ہیں ..جیتنے کے لئے نہیں ….ہم کو اپنی اپنی بات پر یقین ہوتا ہے اسی لئے اس پر قائم ہوتے ہیں ..اور ہاں تضادات والی کیا بات ہے ..مجھے آپ جیسے لوگوں کی طرح بات کرنے کا سلیقہ تو نہیں آتا ..شاید اس لئے آپ کو کہیں ایسا لگتا ہو

    #432
    نادان
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 65
    • Posts: 13648
    • Total Posts: 13713
    • Join Date:
      31 Aug, 2016

    Re: ہمارا تعلیمی نظام اور انکا تعلیمی نظام

    اگر آپ کا تجسس اصلی ہے ..اور سائٹ صاحب جیسا دو نمبری نہیں…. تو اس بات پر بھی غور فرمائیے گا کہ حضور کی پیدائش سے پہلے …اسلام آنے سے پہلے …اتنے سارے لوگ کہاں سے آگئے جن کا نام عبداللہ تھا …..یہ کس الله کے بندے تھے؟ دو اشخاص کو تو آپ جانتی ہی ہیں ….عبداللہ بن عبدالمطلب یعنی حضور کے والد …..اور عبداللہ بن قحافہ …یعنی آپ کے پیارے ابو بکر صدیق ماجرا یہ ہے کہ اللہ نام کا بت بھی خانہ کعبہ میں پڑا ہوا تھا اور سب اسی کے بندے تھے …اللہ چیف خدا تھا ….ان لوگوں نے لات منات اور عزا کو اللہ نامی بت کی بیٹیاں بنا رکھا تھا ….حضور نے کہ دیا کہ اللہ کی کوئی اولاد نہیں اور نہ ہی وہ بت ہے بلکہ کوئی اور ہستی ہے لیکن اللہ کا نام کفار سے ادھار لے لیا

    ارے واہ …کتنی دفعہ  بتاؤں کہ جب سے دنیا قائم ہوئی ہے …جب سے الله ہزاروں نبی بھیج چکا ہے ..قرآن میں الله نے اپنا نام الله ہی بتایا ہے …اور جنھیں آپ کفار کہہ رہے ہیں یہ وہ ہی لوگ تھے جن کے پاس بھی پیغام پونچھا تھا .وہ بھی الله ہی کہتے تھے …اسی لئے عبدل الله کا نام رائج تھا …

    #433
    نادان
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 65
    • Posts: 13648
    • Total Posts: 13713
    • Join Date:
      31 Aug, 2016

    Re: ہمارا تعلیمی نظام اور انکا تعلیمی نظام

    نادان جی ….اللہ صاحب میں کچھ کرنے کی طاقت ہوتی تو ان کے پیغمبر یوں رل نہ رہے ہوتے اور اللہ ہر دفعہ شیطان سے مار نہ کھا رہا ہوتا …یہ بھی ستم ظریفی ہے کہ اللہ نے شیطان سے ایک مقابلے کی شرط لگائی … ….لیکن مقابلہ ہار کے اللہ ٹرافی شیطان کے ہاتھ پکڑانے کی بجائے جیتنے والی ٹیم کو ہمیشہ کے لیے جہنم کو آگ میں جھونکنے کا وعدہ کر رہا ہے ..کیا یہ عجیب نہیں؟ انگریزی میں اسے “سور لوزر” کہتے ہیں

    آپ جنت دوزخ کی الف لیلیٰ پر یقین کریں …یہ آپ کا ذاتی معاملہ ہے …میری نظر میں لالچ میں کیا گیا اچھا کام ردی برابر بھی نہیں …جہاں تک میرا خیال ہے اگر کائنات بنانے والی ہستی موجود ہے تو اتنی بڑی کائنات میں کہیں اور مصروف ہوگی …اسے بیڈروم میں دو ہم جنس پرستوں کو دیکھ کر آگ بگولہ ہونے کی ضرورت نہیں

    اگر اللہ نے خود آپکو بتایا ہے کہ یہ دنیا امتحان گاہ ہے تو پھر اس پر بھی بحث کرلیتے ہیں مگر اگر آپ کو بیس پچیس نسلوں کے ذریعے پیغام ملا ہے تو اس کی کیا حیثیت ہے؟

    میں صحیح بخاری پر آنکھیں بند کرکے یقین نہیں کرتا …بلکہ دو درجن اسلامی سکالرز کی کتابوں کا مطالعہ کرنے کے بعد اس نتیجے پر پونھچا ہوں کہ وہ صحیح ہیں ….آپ کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ اعراب حجاج بن یوسف کے دور میں لگے تھے ..عثمان کے دور میں صرف قرآن کے مختلف نسخے تلف کیے گئے تھے ….قران کیسے عثمان کے دور میں ہونے والے واقعات بتا سکتا ہے …لہذا دوسری اسلامی کتابیں پڑھنی ہی پڑیں گی

    باقی میں آپ کے جذبات مجروع کرنا نہیں چاہ رہا تھا…اس لیے عیسائی پادری کی مثال دی …ورنہ آپ ہی بتائیں کہ مسلمان کے لیے تو چار بیویاں مگر حضور کے اپنے لیے ایک درجن ….مسلمانوں کو عدت گزار کر شادی کی تلقین مگر حضرت صفیہ سے بغیر عدت …شوہر کے مرنے والے دن ہی شادی ….یہ سب تضاد نہیں تو اور کیا ہے؟

    کیوں آپ اپنی جاب پر محنت اس لئے نہیں کرتے کہ آپ کو پروموشن مل جائے ..مت کہنا کہ آپ کو پروموشن سے دلچسپی نہیں ہے ..ہو سکتا ہے کہ آپ کا اپنا کاروبار ہو تو پھر میری یہ مثال  ضائع جائے گی ..چاہے پیغمبر ہی یا عام  انسان …امتحان سے تو سب کو ہی گزرنا ہے ..پیغمبر چوزن انسان ہوتا ہے …خلاف فطرت کام  تو خلاف فطرت ہے …آپ اس کی دنیا میں بھی رہتے ہیں اور اپنی مرضی بھی چلانا چاہتے ہیں ..دو ہم جنس پھر اولاد خود کیوں نہیں پیدا کرتے ..اس کے لئے پھر فطرت کی طرف ہی رجوع  کیوں کرتے ہیں …ہر چیز اپنی جگہ ہی اچھی لگتی ہے .کیونکہ میں قرآن کو الله کی ہی کتاب مانتی ہوں تو اپنے ماننے کے نتیجے میں میں اس کی ہر بات تسلیم کروں گی …آپ بھی مزے کے ہیں ..صحیح بخاری کو دنیا بھر کی کتابوں سے پرکھتے ہیں ..قرآن کو پیمانہ بنانے سے انکاری ہیں ..شاید پہلے بھی لکھا تھا ..اس زمانے میں بےشمار بیویاں رکھنے کا رواج تھا ..اس کو الله نے محدود کیا تھا ..ورنہ حضور کی بھی بے شمار بیویاں ہوتیں ..اب آپ مجھ سے تاریخ پڑھوانا چاہتے ہیں ..ایک تو مجھے اس سے دلچسپی کوئی خاص نہیں ..دوسرے تاریخ کی کیا حیثت  رہ جاتی ہے جب ہر کوئی اپن مرضی کی تاریخ لکھوا لیتا ہے

    #434
    SAIT
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    • Threads: 12
    • Posts: 1370
    • Total Posts: 1382
    • Join Date:
      25 Oct, 2016

    Re: ہمارا تعلیمی نظام اور انکا تعلیمی نظام

    اگر آپ کا تجسس اصلی ہے ..اور سائٹ صاحب جیسا دو نمبری نہیں…. تو اس بات پر بھی غور فرمائیے گا کہ حضور کی پیدائش سے پہلے …اسلام آنے سے پہلے …اتنے سارے لوگ کہاں سے آگئے جن کا نام عبداللہ تھا …..یہ کس الله کے بندے تھے؟ دو اشخاص کو تو آپ جانتی ہی ہیں ….عبداللہ بن عبدالمطلب یعنی حضور کے والد …..اور عبداللہ بن قحافہ …یعنی آپ کے پیارے ابو بکر صدیق ماجرا یہ ہے کہ اللہ نام کا بت بھی خانہ کعبہ میں پڑا ہوا تھا اور سب اسی کے بندے تھے …اللہ چیف خدا تھا ….ان لوگوں نے لات منات اور عزا کو اللہ نامی بت کی بیٹیاں بنا رکھا تھا ….حضور نے کہ دیا کہ اللہ کی کوئی اولاد نہیں اور نہ ہی وہ بت ہے بلکہ کوئی اور ہستی ہے لیکن اللہ کا نام کفار سے ادھار لے لیا

    :hilar: :hilar:   :hilar: قرار جی کوئی ناراضگی ہو گئی ہے – آپ نے تو اس مولوی کی طرح دکھائی دے رہے ہیں جو لاجواب ہو کے پہلے تو مخالف کے مذھب کو کوستا ہے – پھر ایک عدد کفر کا فتویٰ جاری کرکے اور راہ فرار اختیار کرنے پہلے اپنے آپ کو سچا اور مخالف کو جھوٹا کہنا نہیں بھولتا -:hilar: :hilar:   :hilar:

    • This reply was modified 2 years, 5 months ago by  SAIT.
    #435
    Sajjad
    Blocked
    Offline
    • Threads: 6
    • Posts: 343
    • Total Posts: 349
    • Join Date:
      20 Jan, 2017

    Re: ہمارا تعلیمی نظام اور انکا تعلیمی نظام

    SAIT of all the people should remember the TOPIC of the thread. And the newly appointed Moderator is conspicuous by his absence!

    #436
    Qarar
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 95
    • Posts: 2247
    • Total Posts: 2342
    • Join Date:
      5 Jan, 2017

    Re: ہمارا تعلیمی نظام اور انکا تعلیمی نظام

    ارے واہ …کتنی دفعہ بتاؤں کہ جب سے دنیا قائم ہوئی ہے …جب سے الله ہزاروں نبی بھیج چکا ہے ..قرآن میں الله نے اپنا نام الله ہی بتایا ہے … اور جنھیں آپ کفار کہہ رہے ہیں یہ وہ ہی لوگ تھے جن کے پاس بھی پیغام پونچھا تھا .وہ بھی الله ہی کہتے تھے …اسی لئے عبدل الله کا نام رائج تھا …

    نادان جی ….یہ “ہزاروں” نبیوں والی بات آپ کو کہاں سے پتا چلی ہے؟ مہربانی فرما کر ریفرنس دیں اور صرف پچاس نبیوں کے نام یہاں لکھ دیں تاکہ مجھ غریب کی الجھن دور ہو جائے …قسم سے پورا قرآن چھان مارا تھا مگر پچیس چھبیس نبیوں سے زیادہ کے نام نہیں ملے ….لیکن لگتا ہے آپ سے بحث کی بدولت میرے علم میں اضافہ ہونے والا ہے …شکریہ میں انفارمیشن کا منتظر رہوں گا

    #437
    Qarar
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 95
    • Posts: 2247
    • Total Posts: 2342
    • Join Date:
      5 Jan, 2017

    Re: ہمارا تعلیمی نظام اور انکا تعلیمی نظام

    کیوں آپ اپنی جاب پر محنت اس لئے نہیں کرتے کہ آپ کو پروموشن مل جائے ..مت کہنا کہ آپ کو پروموشن سے دلچسپی نہیں ہے ..ہو سکتا ہے کہ آپ کا اپنا کاروبار ہو تو پھر میری یہ مثال ضائع جائے گی .. چاہے پیغمبر ہی یا عام انسان …امتحان سے تو سب کو ہی گزرنا ہے .
    نادان جی ….فرض کریں آپ کے پاس کچھ پیسہ ہے اور آپ اسے انویسٹ کرنا چاہتی ہیں ….آپ کی ملاقات ایک بہت پوھنچے ہوئے انسان سے ہوتی ہے …آپ کا ہر جاننے والا دوست اس بندے کی تعریفیں کرتا ہے کہ کتنا نیک اور پارسا انسان ہے …اس کا نام ہے پیر ڈبل شاہ …وہ آپ سے کہتا ہے کہ میں پکے اور سچے مسلمانوں کی مدد کرتا ہوں تاکہ وہ اللہ کا پیغام ساری خلقت کو پونچائیں …آپ پوچھتی ہیں وہ کیسے؟ وہ یہ بتاتا ہے کہ وہ ہر مسلمان کی رقم ڈبل کردیتا ہے ….اب کیا آپ اس کو اپنی رقم دیں گی؟مجھے امید ہے کہ آپ اس کے جھانسے میں نہیں آئیں گی ….تو میرا سوال یہ ہے کہ ہم لوگ دنیاوی زندگی میں …کاروباری لیں دین کے وقت تو ثبوت مانگتے ہیں …لکھت پڑھت کرتے ہیں مگر دینی زندگی میں اپنی عقل و دانش کو الماری میں رکھ کر تالا لگادیتے ہیںاگر میں جاب کرتا ہوں تو …اس سے میں کمپنی کو فائدہ پوھنچاتا ہوں…اس فائدے کی بنیاد پر مجھے پروموشن ملتی ہے …اگر ذاتی کاروبار ہے تو میری محنت کو ماپنے کر بھی ایک طریقہ ہے کہ کیا منافع بڑھا …..لیکن آپ بتائیے کہ خدا کو سجدے کرنے تسبیح کرنے روزے رکھنے اور کعبے کے گرد چکر لگانے کے بعد خدا کو کیا فائدہ ہوا؟ صرف اللہ کی انا کو تسکین پوھنچانا ہی مقصود ہے ورنہ کائنات کے خالق کو کوئی اثر نہیں پڑتا کہ کوئی سجدے کرے یا نہ کرے ….آپ سے وعدہ ہے کہ مجھے جنت یا دوزخ کا پروف بتادیں تو میں غور کروں گا
    #438
    Qarar
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 95
    • Posts: 2247
    • Total Posts: 2342
    • Join Date:
      5 Jan, 2017

    Re: ہمارا تعلیمی نظام اور انکا تعلیمی نظام

    . کیونکہ میں قرآن کو الله کی ہی کتاب مانتی ہوں تو اپنے ماننے کے نتیجے میں میں اس کی ہر بات تسلیم کروں گی … آپ بھی مزے کے ہیں ..صحیح بخاری کو دنیا بھر کی کتابوں سے پرکھتے ہیں ..قرآن کو پیمانہ بنانے سے انکاری ہیں .. شاید پہلے بھی لکھا تھا ..اس زمانے میں بےشمار بیویاں رکھنے کا رواج تھا ..اس کو الله نے محدود کیا تھا ..ورنہ حضور کی بھی بے شمار بیویاں ہوتیں .. اب آپ مجھ سے تاریخ پڑھوانا چاہتے ہیں ..ایک تو مجھے اس سے دلچسپی کوئی خاص نہیں ..دوسرے تاریخ کی کیا حیثت رہ جاتی ہے جب ہر کوئی اپن مرضی کی تاریخ لکھوا لیتا ہے

    فرض کیا کہ میرا جیسا کوئی اور کم علم آپ سے بحث کرتا ہے اور کہتا ہے کہ ہمارے نبی کا تعلق تو قریش سے نہیں تھا …نہ حضرت خدیجہ ان کی بیوی تھیں …نہ حضرت آمنہ اور عبدللہ ان کے والد تھے …حضرت ابوبکر ، عمر ، عثمان ، الی وغیرہ فرضی شخصیات تھیں وغیرہ وغیرہ …اب آپ قرآن پڑھیے اور اسے غلط ثابت کیجئے …آخر حضور کی ذاتی زندگی اور ان کے ارد گرد کے واقعات کا آپ کو دوسری تاریخی کتابوں سے ہی تو پتا چلا کہ نہیں؟ تو پھر یہ کیا بات ہوئی کہ قرآن سے ہر بات ثابت کرو …..ویسے بھی قرآن بنیادی طور پر اخلاقیات کی کتاب ہے …..کچھ تاریخی واقعات بائبل سے ادھار ضرور لیے ہیں مگر اس سے زیادہ کچھ نہیں ……قرآن آنا تو حضور کے بعد ختم ہوگیا …جو واقعات حضور کے بعد ہوئے …جیسا کہ کہ پہلے چار خلفاء کے ادوار اور قرآن کی جمع و تدوین …ان واقعات کا کا قرآن میں کیسے وجود ہو؟ ….آپ شاید جانتی نہیں کہ قرآن ایک کتاب کی صورت میں کم از کم حضور کی زندگی میں موجود نہیں تھا …اسے بعد میں حضرت زید بن ثابت نے حضرت ابو بکر کے کہنے پر جمع کیا اور سورتوں کو ترتیب دیا بلکہ ان سورتوں کو نام دئیے ….قرآن کی موجودہ ترتیب زید بن ثابت کی ہی ہے

    #439
    Qarar
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 95
    • Posts: 2247
    • Total Posts: 2342
    • Join Date:
      5 Jan, 2017

    Re: ہمارا تعلیمی نظام اور انکا تعلیمی نظام

    :hilar: :hilar: :hilar: قرار جی کوئی ناراضگی ہو گئی ہے – آپ نے تو اس مولوی کی طرح دکھائی دے رہے ہیں جو لاجواب ہو کے پہلے تو مخالف کے مذھب کو کوستا ہے – پھر ایک عدد کفر کا فتویٰ جاری کرکے اور راہ فرار اختیار کرنے پہلے اپنے آپ کو سچا اور مخالف کو جھوٹا کہنا نہیں بھولتا – :hilar: :hilar: :hilar:

    سائٹ صاحب ….میرا تو خیال تھا کہ میں نے …مجھے ایڈریس کی گئی … آپ کی ہر بات اور دلیل کا جواب دے دیا تھا …اگر آپ کی کوئی چول نظروں سے نہیں گزری تو مہربانی فرما کر میری توجہ دلادیں تو میں جواب لکھ دیتا ہوں

    :lol:

    #440
    SAIT
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    • Threads: 12
    • Posts: 1370
    • Total Posts: 1382
    • Join Date:
      25 Oct, 2016

    Re: ہمارا تعلیمی نظام اور انکا تعلیمی نظام

    سائٹ صاحب ….میرا تو خیال تھا کہ میں نے …مجھے ایڈریس کی گئی … آپ کی ہر بات اور دلیل کا جواب دے دیا تھا …اگر آپ کی کوئی چول نظروں سے نہیں گزری تو مہربانی فرما کر میری توجہ دلادیں تو میں جواب لکھ دیتا ہوں

    :lol:

    اچھا آپ جو سوالات کر رہے تھے اور ہم جواب دے رہے تھے وہ آپ کی دلیلیں تھیں – اس سے ثابت ہوتا ہے کہ آپ بذات خود کتنی بڑی چول ہیں – جسے پنجابی میں کہتے ہیں چول جہان دی:hilar: :hilar:   :hilar:ویسے میں نے تو صرف ایک ہی سوال پوچھا تھا اور آپ نے کسی غلام رسول نامی چول کا آرٹیکل لگایا اور پھر نیوے نیوے ہو کے نکل لیے تھے

    • This reply was modified 2 years, 5 months ago by  SAIT.
Viewing 20 posts - 421 through 440 (of 476 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation