Thread: کیا پاکستان تبدیل ھو گا؟

Home Forums Siasi Discussion کیا پاکستان تبدیل ھو گا؟

This topic contains 23 replies, has 13 voices, and was last updated by  Athar 1 year, 11 months ago. This post has been viewed 977 times

Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 24 total)
  • Author
    Posts
  • #1
    Democrat
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    • Threads: 46
    • Posts: 1312
    • Total Posts: 1358
    • Join Date:
      17 Oct, 2016

    Re: کیا پاکستان تبدیل ھو گا؟

    پاکستان کے لمحہ بہ لمحہ بدلتے سیاسی حالات ،اپنی آئینی حدود سے تجاوز کرتی آعلی عدلیہ،عرصہ ستر سال سے ایک مخصوص بیانیئے پر کاربند اسٹیبلشمنٹ ،فرقہ بندی ،نسل پرستی پر تقسیم در تقسیم قوم کے ھوتے ھوئے کیا سال 2018 کو تبدیلی کا سال کہا جا سکتا ھے؟اگر اس سال الیکشن ھو جاتے ھیں تو یہ ایک اھم سیاسی پیشرفت تو ھو سکتی ھے لیکن کیا ان الیکشن کے زریئعے اس مخصوص بیانئے کو رد کیا جا سکے گا جو عوام کی سیاسی زھن سازی ملک سے زیادہ اپنے مخصوص مفادات کو سامنے رکھ کر کرتا آیا ھے ،کیا یہ ادارے ان الیکشن کے نتائج کو عوامی فیصلہ سمجھ کر اپنے بیانئے کو نئے سرے سے ترتیب دیں گے یا سیاسی حکمرانی کو تسلیم کرتے ھوئے انہیں عوامی امنگوں کا ترجمان تسلیم کر کے ملک کے لئے جمہوری اور خارجہ امور کو ازسر نو ترتیب دینے میں کوئی رکاوٹ تو کھڑی نہیں کریں گے ؟یہ سوال تو اھم ھیں ھی ؛لیکن کیا ملک میں موجود سیاسی جماعتیں ان جمہوری اقدار کی پاسداری کرتی ھیں جنکے تحفظ اور سربلندی کے لئے وہ نعرہ بازی اور قوم سے ووٹ حاصل کرتی ھیں ،کیا 2018 کا چنائو ان سیاسی جماعتوں کو اس عوامی طاقت سے نواز سکتا ھے جس کو بروئے کار لا کر یہ عوامی نظریئےکو مخصوص بیانئے پر نافذ کر سکیں ؟اگر مستقبل کے انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ھوتے رھے تو کیا یہ ملا،ملٹری اور ججوں کے نظریئے کی موت اور عوامی نظریئے کی جیت تصور ھو گیسوال تو بہت ھیں لیکن اگر انہیں چند ایک کو میری طرف پلٹایا جاتا ھے تو میری رائے میں سال 2018 ایک ایسی ھی تبدیلی کا سال ھوگا جیسا تبدیلی کا سال کسی ادارے میں وقوہ پزیر ھوتا ھے ،یعنی عام الفاظ میں ایک عام روزمرہ کا واقعہ جسے ایک عظیم سیاسی جیت یا وسیع تر جمہوری تبدیلی کہنا قبل ازوقت ھوگا اس چنائو کے نتیجے میں ادارے اپنا بیانیہ تبدیل نہیں کریں گے بلکہ سیاسی حکومت اور اسکے سول اداروں پر اپنی گرفت کو مزید مضبوط کریں گے جسکے لئے وہ سوشل میڈیا اور اداروں میں موجود افراد کو اپنے مقاصد کے حصول کو استعمال کرتے رھیں گےیہ ایک ایسی تبدیلی ھو گی جیسی جنرل راحیل سے جنرل باجوہ کی تقرری کے وقت ھوئی اس وقت بھی ناچیز کا یہی کہنا تھا کہ اگر جنرل باجوہ کی تقرری کو کچھ افراد جمہور کی فتح قرار دے رھے ھیں تو یہ ممکن نہیں،پاکستان میں جنرل ایک فرد کا نام نہیں بلکہ ایک مخصوص ادارے کے سربراہ کا نام ھے جسکے اپنے قوانین اور اھداف ھیں اور ان اھداف کے حصول کے لئے وہ کسی کو غدار،کسی کو مسیحا بنانے میں دیر نہیں لگاتےاسی طرح موجودہ حالات میں اور ماضی کی سول حکومتوں کو سامنے رکھتے ھوئے انے والی پارلیمنٹ بھی عوامی امنگوں کی ترجمانی کرنے سے قاصر رھے گی اور یہی انکی وہ کمزوری ھو گی جسے مقتدر ادارے اپنے مفادات کے حصول کو استعمال کریں گے اور سول حکومت کو اپنا بیانیہ ترتیب دینے میں مشکلات پیش آئیں گیآخر ایسا کیونکر ھو گا؟اسکی وجوھات سادہ ھیں چنائو کے نتیجے میں بننی والی حکومت ووٹ حاصل کرنے کی حد تک تو جمہوری اقدار کا نعرہ بلند کرتی رھے گی لیکن اسے خود بھی ان اقدار پر یقین کامل نہیں ھوگا،حصول اقتدار کے بعد وہ جمہوری اصولوں اور روایات کو خود پر نافذ کرنے سے انکاری رھے گی ،عوام جسکی بدولت وہ مسند اقتدار پر براجمان ھو گی اسی عوام کو شریک اقتدار کرنے سے پہلوتہئ برتے گی جسکے نتیجے میں سیاست مخصوص گھرانوں اور دلپسند افراد تک محدود ھو جائے گی جسکی وجہ سے غیر جمہوری قوتیں  مضبوط ھونگی اور عوام میں اپنے ایجنڈے کو پھیلانے میں سرگرم ھو جائیں گیاگر انتخابات اپنے مقررہ اوقات پر ھوتے رھے تو کیا سیاست اور عوام ادارے اگلی دو دھائیوں میں مضبوط ھو جائیں گے ؟ھو سکتے ھیں لیکن اسکے لئے انقلابی تبدیلیاں درکار ھیں ،سیاسی حکومت کو تعلیم اور پولیس کے شعبے میں ایمرجنسی نافذ کرنی ھو گی،نوجوان نسل کو چنائو کے زریئعے سیاسی عمل میں شراکت داری کروانی ھو گی اور سب سے بھڑ کر خود جمہوری روایات کی پاسداری ھر صورت کرنی ھو گیکیا ھماری سیاسی جماعتیں یہ سب کرنے کو تیار ھیں؟کیا یہ عوام کو اقتدار دینے اور انکے ساتھ شراکت داری کرنے کو پر عزم ھیں ان سوالوں کے جواب تلاش کیجیئے اور انے والے پاکستان کا نقشہ کھینچ لیجئے کہ وہ جمہوری پاکستان ھو گا ،فیملی لمیٹڈ ھو گا یا پھر وھی ملا جلا نظام ھو گا جو نام کی حد تک جمہوری ھو گا اور عوام اسے لا تعلق ھونگے۔۔۔

    • This topic was modified 1 year, 11 months ago by  الشرطہ.
    #2
    Atif
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 155
    • Posts: 7302
    • Total Posts: 7457
    • Join Date:
      15 Aug, 2016

    Re: کیا پاکستان تبدیل ھو گا؟

    انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ حالات میں کسی اچھی تبدیلی کی امید رکھنا سنگین قسم کی بےوقوفی ہی ہوگی البتہ جس طرف آخر میں اشارہ کیا گیا ہے کہ تعلیم اور پولیس کے نظام میں انقلابی تبدیلیاں ، تو ان تبدیلیوں سے ضرور بہتری آنے کی امید ہے ۔ بالکل اسی طرح جس طرح ترکی میں ممکن ہوئی۔ اس وقت تو حال یہ ہے کہ فوج اگر چار جیپیں لے کر وزیر اعظم ہاوس کی جانب چل پڑے تو پولیس کو اس سے غرض ہی نہ ہوگی کہ یہ سب آئینی ہے یا پھر غیر آئینی؟؟جمہوریت یقینا” تسلسل سے چلتی رہے تو ثمر آور ہوتی ہے لیکن یہاں ایک تو مسلہ یہ ہے کہ اسے تسلسل کے ساتھ چلنے نہیں دیا جاتا دوسرا یہ کہ بالادست قوتیں انتظامی اور معاشی طور پر اسقدر طاقتور ہوچکی ہیں کہ اب عوام، مقننہ اور عدلیہ کو کسی خاطر میں لاتی ہی نہیں۔

    #3
    shahidabassi
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 32
    • Posts: 7191
    • Total Posts: 7223
    • Join Date:
      5 Apr, 2017

    Re: کیا پاکستان تبدیل ھو گا؟

    کیا پاکستان تبدیل ہو گیا؟ یہ تو معلوم نہیں لیکن جس بات کا پکا علم ہے وہ یہ کہ آپ کافی عرصے سے غائب ہیں۔ اور فورم سے آپ کی غیر حاضری پر ہم نے دھرنہ دینے کے لئے خادم حسین رضوی سے مشاورت شروع ہی کی تھی کہ شاید آئی ایس آئی نے آپ کو اطلاع دے دی اور آپ آج کاروائی ڈالنے ادھر نکل آئے۔ حضور شرفِ ملاقات بخشتے رہا کریں۔

    #4
    Democrat
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    • Threads: 46
    • Posts: 1312
    • Total Posts: 1358
    • Join Date:
      17 Oct, 2016

    Re: کیا پاکستان تبدیل ھو گا؟

    انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ حالات میں کسی اچھی تبدیلی کی امید رکھنا سنگین قسم کی بےوقوفی ہی ہوگی البتہ جس طرف آخر میں اشارہ کیا گیا ہے کہ تعلیم اور پولیس کے نظام میں انقلابی تبدیلیاں ، تو ان تبدیلیوں سے ضرور بہتری آنے کی امید ہے ۔ بالکل اسی طرح جس طرح ترکی میں ممکن ہوئی۔ اس وقت تو حال یہ ہے کہ فوج اگر چار جیپیں لے کر وزیر اعظم ہاوس کی جانب چل پڑے تو پولیس کو اس سے غرض ہی نہ ہوگی کہ یہ سب آئینی ہے یا پھر غیر آئینی؟؟ جمہوریت یقینا” تسلسل سے چلتی رہے تو ثمر آور ہوتی ہے لیکن یہاں ایک تو مسلہ یہ ہے کہ اسے تسلسل کے ساتھ چلنے نہیں دیا جاتا دوسرا یہ کہ بالادست قوتیں انتظامی اور معاشی طور پر اسقدر طاقتور ہوچکی ہیں کہ اب عوام، مقننہ اور عدلیہ کو کسی خاطر میں لاتی ہی نہیں۔

    ملک میں جمہوریت کا تسلسل اور سیاسی جماعتوں میں جمہوری روایات کا فقدان ،جہاں تک ملک میں جمہوریت کا تعلق ھے تو اسے غیر جمہوری قوتیں بار بار پٹری سے اتارتی آئی ھیں اس بارے کوئی دوسری رائے نہیںلیکن سیاسی جماعتیں خود کو جمہوری کیوں نہ بنا سکیں اور جتنا بھی اقتدار ملا اسے عوام میں کیوں نہ تقسیم کر سکیں اسکا جواب مقتدر اداروں سے نہیں سیاسی جماعتوں سے لینا چاہئے

    #5
    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 669
    • Posts: 12079
    • Total Posts: 12748
    • Join Date:
      13 Oct, 2016
    • Location: سہراب گوٹھ ۔

    Re: کیا پاکستان تبدیل ھو گا؟

    ملک میں جمہوریت کا تسلسل اور سیاسی جماعتوں میں جمہوری روایات کا فقدان ،جہاں تک ملک میں جمہوریت کا تعلق ھے تو اسے غیر جمہوری قوتیں بار بار پٹری سے اتارتی آئی ھیں اس بارے کوئی دوسری رائے نہیں لیکن سیاسی جماعتیں خود کو جمہوری کیوں نہ بنا سکیں اور جتنا بھی اقتدار ملا اسے عوام میں کیوں نہ تقسیم کر سکیں اسکا جواب مقتدر اداروں سے نہیں سیاسی جماعتوں سے لینا چاہئے

    ڈیموکریٹک ۔پانچ سال زرداری صاحب پورے کر گئے۔۔اور اس کے نوازشریف بھی پانچ سال پورے کرنے لگے ہیں ۔۔آپکو ان دس سالوں میں کون سی واضح تبدیلی نظر آئی ہے ۔۔جس کے لیے ہم آنے والے وقتوں کی نوید لیے  منادی کر رے ہیں ۔۔کیا آپکے خیال میں جمہوریت کے تسلسل کے ساتھ ساتھ ان چہروں سے بھی جان نہیں چھڑوانی چاہئے جہنوں نے مل جل کر پاکستان میں جہموریت کے نام پر جہمور کے نام کو مکدر کر رکھا ہے ۔۔۔۔۔۔

    #6
    Atif
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 155
    • Posts: 7302
    • Total Posts: 7457
    • Join Date:
      15 Aug, 2016

    Re: کیا پاکستان تبدیل ھو گا؟

    ملک میں جمہوریت کا تسلسل اور سیاسی جماعتوں میں جمہوری روایات کا فقدان ،جہاں تک ملک میں جمہوریت کا تعلق ھے تو اسے غیر جمہوری قوتیں بار بار پٹری سے اتارتی آئی ھیں اس بارے کوئی دوسری رائے نہیں لیکن سیاسی جماعتیں خود کو جمہوری کیوں نہ بنا سکیں اور جتنا بھی اقتدار ملا اسے عوام میں کیوں نہ تقسیم کر سکیں اسکا جواب مقتدر اداروں سے نہیں سیاسی جماعتوں سے لینا چاہئے

    یقینا” آپ کا سیاسی شعور مجھ سے کئی زیادہ ہے  پھر بھی میرے چند تحفظات ہیں جن کا دور کیا جانا آپ پر واجب ہے۔کیا پاکستان کی ستر سال کی تاریخ میں کوئی ایک بھی ایسی سیاسی جماعت نہ بنی جو مکمل سیاسی روایات پر گامزن ہو؟؟قائد اعظم کی مسلم لیگ، لیاقت علی خان کی مسلم لیگ پاکستان تو بنا لیتی ہے لیکن اسے ایک جمہوری سیاسی جماعت ہونے کا سرٹیفیکیٹ لینے کیلئے فوج کا محتاج کیوں ہونا پڑتا ہے؟؟ ایم کیو ایم کو بےشک فاشسٹ جماعت کہا جائے یا فوج کی لگائی ہوئی پنیری لیکن کیا یہ حقیقت نہین کہ کسی مکمل جمہوری سیاسی جماعت ہونے کی تمام شرائط ایم کیو ایم پوری کرتی تھی؟؟بیرونی پالیسیوں وغیرہ سے ہٹ کر اگر اندرونی ساخت پر بات کی جائے تو کیا جماعت اسلامی سے بڑک کر سیاسی جماعت ہونے کا کوئی اور جماعت دعویٰ کرسکتی ہے؟؟حال ہی میں جو کچھ حشر مسلم لیگ ن کا کیا جارہا ہے تو اس قسم کی صورتحال میں سیاسی جماعتیں اپنی بقا پر توجہ دیں یا اپنے اندر جمہوری روایات کے قیام یا احیاء کی؟؟یہاں معاملہ یہ معلوم ہوتا ہے کہ جمہوری سیاسی جماعتوں کو قائم رہنے کا صرف ایک ہی راستہ بتایا جاتا ہے کہ آنکھیں بند کرکے فوج کی پیروی کرو۔ ورنہ تمہیں ناکام مشہور کرکے کھڈے لائین لگا دیا جائے گا۔ورنہ قائد اعظم نے جب جنرل گریسی کو کشمیر میں فوجیں داخل کرنے کا حکم دیا تھا تو اس وقت مسلم لیگ میں کیا کمی تھی جو فوج نے حکم کی تعمیل سے انکار کیا؟؟

    #7
    Democrat
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    • Threads: 46
    • Posts: 1312
    • Total Posts: 1358
    • Join Date:
      17 Oct, 2016

    Re: کیا پاکستان تبدیل ھو گا؟

    کیا پاکستان تبدیل ہو گیا؟ یہ تو معلوم نہیں لیکن جس بات کا پکا علم ہے وہ یہ کہ آپ کافی عرصے سے غائب ہیں۔ اور فورم سے آپ کی غیر حاضری پر ہم نے دھرنہ دینے کے لئے خادم حسین رضوی سے مشاورت شروع ہی کی تھی کہ شاید آئی ایس آئی نے آپ کو اطلاع دے دی اور آپ آج کاروائی ڈالنے ادھر نکل آئے۔ حضور شرفِ ملاقات بخشتے رہا کریں۔

    شاھد عباسی صاحب،دل ڈھونڈتا ھے پھر وھی فرصت کے رات دنبیٹھے رھیں تصور جاناں کیے ھوئےکوئی خاص وجوھات نہیں تھیں لیکن جہاں تک خادم رضوی کی بات ھے تو میں انہیں اس دن سے اپنا پیرومرشد تسلیم کر چکا ھوں جس دن انہوں نے بابا رحمتے کی قابلیت کے بارے سچ بولا تھا اور بابے رحمتے نے اس سچ کو حقیقت ثابت کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی

    #8
    Democrat
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    • Threads: 46
    • Posts: 1312
    • Total Posts: 1358
    • Join Date:
      17 Oct, 2016

    Re: کیا پاکستان تبدیل ھو گا؟

    ڈیموکریٹک ۔ پانچ سال زرداری صاحب پورے کر گئے۔۔اور اس کے نوازشریف بھی پانچ سال پورے کرنے لگے ہیں ۔۔آپکو ان دس سالوں میں کون سی واضح تبدیلی نظر آئی ہے ۔۔جس کے لیے ہم آنے والے وقتوں کی نوید لیے منادی کر رے ہیں ۔۔کیا آپکے خیال میں جمہوریت کے تسلسل کے ساتھ ساتھ ان چہروں سے بھی جان نہیں چھڑوانی چاہئے جہنوں نے مل جل کر پاکستان میں جہموریت کے نام پر جہمور کے نام کو مکدر کر رکھا ہے ۔۔۔۔۔۔

    سلیم رضا صاحبپہلے تو آپ کا شکریہ جو آپ نے میرا حال احوال دریافت کیا،اب چونکہ موقعہ ملا ھے تو یہ بھی کہتا چلوں کہ میری آپکے ساتھ کوئی زاتی رنجش نہیں تھی جسکی وجہ سے ھماری درمیان تلخی ھوئی،ھر فرد کے اپنے سیاسی نظریات ھوتے ھیں اور میری کوشش یہی ھی رھی ھے کے کسی انسان کے ساتھ اسکے نظریات کی وجہ سے نفرت نہیں ھونی چاہیئے اسکے انسانی حقوق،اسکے بات کرنے اور اپنی سوچ اور خیالات کو الفاظ کی شکل دینے کی مکمل آزادی بغیر کسی خوف وخطر کے ھونی چاہئےاور میں امید کرتا ھوں کہ کم از کم ھم لوگ اس فورم کی حد تک ایسا معاشرہ تشکیل دے سکیں جس کا ذکر عاطف نے اپنے لیکچر میں کیا ھےجہاں تک اپکے سوالات کا تعلق ھے تو کوئی ایسی خاص تبدیلی نہیں آئی جسے ھم فخر سے بتا سکیں ،سیاسی جماعتیں آج بھی موروثی سیاست پر کاربند ھیں،عوام ابھی تک سیاسی عمل سے باھر ھیں ،سیاست آج بھی چند گھرانوں اور افراد کے گرد گھوم رھی ھے جو جمہوری تقاضوں کے خلاف ھےلیکن نواز ،زرداری یا کسی بھی سیاستدان سے جان چھڑوانے کی دو ھی طریقے ھیں ایک طریقہ تو فوج ھے کہ وہ قبضہ کرے اور انہیں پابند سلاسل کرے یا پھانسی لگا دے ،لیکن کیا یہ طریقہ قانون کے مطابق ھے؟دوسرا طریقہ ھمارے پاس الیکشن ھیں اور عوامی شعور میں بتدریج بہتری لائی جائے ،فلحال ھمارے پاس قانونی آپشن یہی ھے اور اسے کو استعمال میں لا کر بہتری کی امید رکھی جا سکتی ھے

    #9
    Guilty
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 0
    • Posts: 4412
    • Total Posts: 4412
    • Join Date:
      6 Nov, 2016

    Re: کیا پاکستان تبدیل ھو گا؟

    ایک مشہور فلم تھی ۔۔۔ سکار فیس ۔۔۔۔ یہ ایک ڈرگ مافیا کے ڈان کا نام تھا ۔۔۔۔ فلم کا یہ ڈان اپنی طاقت کے نشے میں اتنا مست ہوتا ہے کہ ۔۔۔ ھر چیز کو اپنی مرضی کے مطا بق چلانے کی کوشش کرتا ہے ۔۔۔۔۔اس فلم میں ۔۔ ہوتا یوں ہے کہ ۔۔۔۔ ڈان کی ایک جوان بہن ہوتی ہے ۔۔۔ بہن ایک دن کلب میں دوست کے ساتھ ڈانس کررھی ہوتی ہے ۔۔۔ ڈان کو پتہ چل جاتا ہے ۔۔۔۔ بہن کا دوست کلب کے واش روم میں قتل کردیا جاتا ہے ۔۔۔۔ اس طرح ڈان کی بہن جب بھی کسی لڑکے سے دوستی کرتی ۔۔۔۔ یا پسند کرتی ۔۔۔ ڈان ۔۔۔ کو پتہ چلتا کہ فلاں لڑکا ۔۔۔۔ ڈان کی بہین کو لے کر گھوم رھا ہے ۔۔۔۔ ڈان ۔۔۔ اس لڑکے کو ۔۔۔ پھڑ کا دیتا ۔۔۔۔۔ڈان کی بہن اس صورتحال سے بہت تنگ آگئی ۔۔۔۔۔ ایک دن ڈان کی بہن نے سوچا ۔۔۔ میرے بوئے فرینڈ کو ماریتا ہے ۔۔۔ میں اب لیگل شادی ہی کرلوں گی ۔۔۔۔ چناچہ ۔۔۔ ڈان کی بہن ایک نوجوان سے شادی کرلیتی ہے ۔۔۔۔۔ ڈان کو پتہ چلتا ہے کہ بہن فلاں لڑکے کے ساتھ گھر میں رہ رھی ہے ۔۔۔ ڈان وھاں پہنچتا ہے ۔۔۔۔ اور ۔۔۔ بہن کو نو بیاہتا شوھر کو گولی ماردیتا ہے ۔۔۔۔۔۔بہن گولی کی آواز سن کر ۔۔۔ بیڈ روم سے نکلتی ہے ۔۔۔ اور ۔۔۔ سیڑھیاں اتر کر آتی ہے ۔۔۔۔ اور دیکتھی ہے کہ شوھر کی لاش پڑی ہے ۔۔۔ اور بھائی ڈان ۔۔۔۔ پاس کھڑا ہے ۔۔۔۔۔بہن ڈان بھائی سے مخاطب ہوتی ہے ۔۔۔ تم میرے ہر بوائے فرینڈ کو ۔۔۔ قتل کردیتے ہو ۔۔ میرے ھر دوست کو مروادیتے ہو ۔۔۔۔ حتٰی کہ آج تم نے میرے شوھر کو بھی قتل کردیا ہے ۔۔۔۔ اب تم مجھے بتا و ۔۔۔ میں جوان ۔۔۔ ہوں ۔۔۔۔ عورت ہوں ۔۔۔ مجھے ایک مرد کی ضرورت ہے ۔۔۔۔جب تم نے میرے سارے مرد ۔۔۔۔ مار ہی دینے ہیں ۔۔۔ تو۔۔۔ پھر ۔۔۔ ٹھیک ہے بہن کی جسمانی خواھش تم  خود پوری کردو۔۔لو ۔۔۔ آو ۔۔۔ چڑھ جاو ۔۔۔۔ اوپر ۔۔۔۔۔۔میرا خیال ۔۔۔۔ پا کستان میں ۔۔۔ فوج ۔۔۔ اور سرکاری ۔۔۔ اداروں ۔۔۔ کا کردار ۔۔۔ بھی سکار فیس ڈان ۔۔۔ کے کردار سے کسی طرح کم نہیں ۔۔۔ جب تک یہ مکروہ طا قتیں موجود ہیں ۔۔۔۔ نہ یہ کسی وزیراعظم کو چلنے دیں گے ۔۔۔ نہ کسی سول حکومت کو کام کرنے دیں گے ۔۔۔ نہ کسی سول نظام کو ۔۔۔۔ پنپنے دیں گے ۔۔۔۔پا کستان کے مسقتبل میں ۔۔۔ سوائے ۔۔۔ کٹھے تے سوا ۔۔۔۔ کے کچھ نہیں ۔۔۔۔ ۔۔

    • This reply was modified 1 year, 11 months ago by  Guilty.
    #10
    Qarar
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 101
    • Posts: 2515
    • Total Posts: 2616
    • Join Date:
      5 Jan, 2017

    Re: کیا پاکستان تبدیل ھو گا؟

    ڈیموکریٹک ۔ پانچ سال زرداری صاحب پورے کر گئے۔۔اور اس کے نوازشریف بھی پانچ سال پورے کرنے لگے ہیں ۔۔آپکو ان دس سالوں میں کون سی واضح تبدیلی نظر آئی ہے ۔۔جس کے لیے ہم آنے والے وقتوں کی نوید لیے منادی کر رے ہیں ۔۔کیا آپکے خیال میں جمہوریت کے تسلسل کے ساتھ ساتھ ان چہروں سے بھی جان نہیں چھڑوانی چاہئے جہنوں نے مل جل کر پاکستان میں جہموریت کے نام پر جہمور کے نام کو مکدر کر رکھا ہے ۔۔۔۔۔۔

    آپ کے خیال میں اگر ایک دو تین یا دس حکومتیں ڈیلیور نہ کر سکیں تو پھر جمہوریت کا بوریا بستر گول کر دینا چاہیے ؟اور ایسا کرنے کے بعد کون سا نظام آزمانا چاہیے ؟پرانے چہروں کو تبدیل کرنے کا ایسا کون سا مکنزم ہونا چاہیے جو پہلے ہی موجود نہیں

    #11
    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 669
    • Posts: 12079
    • Total Posts: 12748
    • Join Date:
      13 Oct, 2016
    • Location: سہراب گوٹھ ۔

    Re: کیا پاکستان تبدیل ھو گا؟

    سلیم رضا صاحب پہلے تو آپ کا شکریہ جو آپ نے میرا حال احوال دریافت کیا، اب چونکہ موقعہ ملا ھے تو یہ بھی کہتا چلوں کہ میری آپکے ساتھ کوئی زاتی رنجش نہیں تھی جسکی وجہ سے ھماری درمیان تلخی ھوئی،ھر فرد کے اپنے سیاسی نظریات ھوتے ھیں اور میری کوشش یہی ھی رھی ھے کے کسی انسان کے ساتھ اسکے نظریات کی وجہ سے نفرت نہیں ھونی چاہیئے اسکے انسانی حقوق،اسکے بات کرنے اور اپنی سوچ اور خیالات کو الفاظ کی شکل دینے کی مکمل آزادی بغیر کسی خوف وخطر کے ھونی چاہئے اور میں امید کرتا ھوں کہ کم از کم ھم لوگ اس فورم کی حد تک ایسا معاشرہ تشکیل دے سکیں جس کا ذکر عاطف نے اپنے لیکچر میں کیا ھے جہاں تک اپکے سوالات کا تعلق ھے تو کوئی ایسی خاص تبدیلی نہیں آئی جسے ھم فخر سے بتا سکیں ،سیاسی جماعتیں آج بھی موروثی سیاست پر کاربند ھیں،عوام ابھی تک سیاسی عمل سے باھر ھیں ،سیاست آج بھی چند گھرانوں اور افراد کے گرد گھوم رھی ھے جو جمہوری تقاضوں کے خلاف ھے لیکن نواز ،زرداری یا کسی بھی سیاستدان سے جان چھڑوانے کی دو ھی طریقے ھیں ایک طریقہ تو فوج ھے کہ وہ قبضہ کرے اور انہیں پابند سلاسل کرے یا پھانسی لگا دے ،لیکن کیا یہ طریقہ قانون کے مطابق ھے؟ دوسرا طریقہ ھمارے پاس الیکشن ھیں اور عوامی شعور میں بتدریج بہتری لائی جائے ،فلحال ھمارے پاس قانونی آپشن یہی ھے اور اسے کو استعمال میں لا کر بہتری کی امید رکھی جا سکتی ھے

    ڈیموکریٹک ۔۔۔۔یقین کر تیرے بغیر مھجے بھی مزہ نہیں آرہا تھا۔۔۔بس مذاق مذاق میں بات تلخی تک نکل گئی ۔۔جس کا مجھے رنج تھا ۔کسی شخص کا میری وجہ سے دل دکھے مھجے اچھا نہیں لگتا ۔۔۔۔۔۔۔امید ہے انئدہ ایسی حرکت سزد نہیں ہوگی ۔۔۔میرے خود کے سیاسی اختلاف کسی پارٹی سے نہیں ہیں ۔۔لیکن ہمدری نوازشریف کے ساتھ ہے ۔۔۔۔ڈیموکریٹک ۔ان پچھلے دس سالوں میں عوام سے کیا ہوا ایک وعدہ بھی وفا نہیں ہوا۔۔۔۔۔ قانون کے حکمرانی سے لیکر بجلی پانی ۔۔۔۔ایک بھی ایسی چیز عوام کو نہیں ملی جس کی بیناد پر ان لوگوں کی حمایت میں عوام ٹینکوں کے آگے لیٹ جائے ۔۔۔۔۔۔۔۔اور فوج کی طرف داری تلف کردیں ۔۔۔چلیں ہم یہ عذر بھی مان لیتے ہیں  کہہ جہموریت کو پھولنے میں وقت نہیں ملا ۔۔۔۔لیکن عذر بھی تو تب ہی قابل سماعت ہوگا جب اس قلیل عرصے میں جہموریت کی بہتری کے لیے کچھ اقدامات کئے ہوں ۔۔۔۔یہ سارا رونا عوام کی بدحالی کبھی نہیں رویا گیا ۔۔۔۔کہہ ان کو صاف پانی تک میسر نہیں ہے ۔۔لیکن خود حکمرانوں نے رتوں رات صحرا میں محل اٹھا لیے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔اس سارے مسئلے کا حل صرف اور صرف تعلیم ہے جب تک پاکستان کا ہر شہری اپنے حقوق سے واقف نہیں ہوگا تب تک یہ سیاپا جاری رے گا ۔۔۔۔۔۔

    #12
    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 669
    • Posts: 12079
    • Total Posts: 12748
    • Join Date:
      13 Oct, 2016
    • Location: سہراب گوٹھ ۔

    Re: کیا پاکستان تبدیل ھو گا؟

    آپ کے خیال میں اگر ایک دو تین یا دس حکومتیں ڈیلیور نہ کر سکیں تو پھر جمہوریت کا بوریا بستر گول کر دینا چاہیے ؟ اور ایسا کرنے کے بعد کون سا نظام آزمانا چاہیے ؟ پرانے چہروں کو تبدیل کرنے کا ایسا کون سا مکنزم ہونا چاہیے جو پہلے ہی موجود نہیں

    بس اللہ کی طرف نظر ہے ۔۔ان کو اٹھا لے ۔۔۔اس کے علاوہ  کوئی اور طریقہ مھجے نظر نہیں آرہا ۔۔۔۔آپ ہی کچھ ارشاد فرما دیں ۔۔۔تو مہربانی ہوگی ۔۔:bigsmile:

    #13
    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 669
    • Posts: 12079
    • Total Posts: 12748
    • Join Date:
      13 Oct, 2016
    • Location: سہراب گوٹھ ۔

    Re: کیا پاکستان تبدیل ھو گا؟

    ایک مشہور فلم تھی ۔۔۔ سکار فیس ۔۔۔۔ یہ ایک ڈرگ مافیا کے ڈان کا نام تھا ۔۔۔۔ فلم کا یہ ڈان اپنی طاقت کے نشے میں اتنا مست ہوتا ہے کہ ۔۔۔ ھر چیز کو اپنی مرضی کے مطا بق چلانے کی کوشش کرتا ہے ۔۔۔۔۔ اس فلم میں ۔۔ ہوتا یوں ہے کہ ۔۔۔۔ ڈان کی ایک جوان بہن ہوتی ہے ۔۔۔ بہن ایک دن کلب میں دوست کے ساتھ ڈانس کررھی ہوتی ہے ۔۔۔ ڈان کو پتہ چل جاتا ہے ۔۔۔۔ بہن کا دوست کلب کے واش روم میں قتل کردیا جاتا ہے ۔۔۔۔ اس طرح ڈان کی بہن جب بھی کسی لڑکے سے دوستی کرتی ۔۔۔۔ یا پسند کرتی ۔۔۔ ڈان ۔۔۔ کو پتہ چلتا کہ فلاں لڑکا ۔۔۔۔ ڈان کی بہین کو لے کر گھوم رھا ہے ۔۔۔۔ ڈان ۔۔۔ اس لڑکے کو ۔۔۔ پھڑ کا دیتا ۔۔۔۔۔ ڈان کی بہن اس صورتحال سے بہت تنگ آگئی ۔۔۔۔۔ ایک دن ڈان کی بہن نے سوچا ۔۔۔ میرے بوئے فرینڈ کو ماریتا ہے ۔۔۔ میں اب لیگل شادی ہی کرلوں گی ۔۔۔۔ چناچہ ۔۔۔ ڈان کی بہن ایک نوجوان سے شادی کرلیتی ہے ۔۔۔۔۔ ڈان کو پتہ چلتا ہے کہ بہن فلاں لڑکے کے ساتھ گھر میں رہ رھی ہے ۔۔۔ ڈان وھاں پہنچتا ہے ۔۔۔۔ اور ۔۔۔ بہن کو نو بیاہتا شوھر کو گولی ماردیتا ہے ۔۔۔۔۔۔ بہن گولی کی آواز سن کر ۔۔۔ بیڈ روم سے نکلتی ہے ۔۔۔ اور ۔۔۔ سیڑھیاں اتر کر آتی ہے ۔۔۔۔ اور دیکتھی ہے کہ شوھر کی لاش پڑی ہے ۔۔۔ اور بھائی ڈان ۔۔۔۔ پاس کھڑا ہے ۔۔۔۔۔ بہن ڈان بھائی سے مخاطب ہوتی ہے ۔۔۔ تم میرے ہر بوائے فرینڈ کو ۔۔۔ قتل کردیتے ہو ۔۔ میرے ھر دوست کو مروادیتے ہو ۔۔۔۔ حتٰی کہ آج تم نے میرے شوھر کو بھی قتل کردیا ہے ۔۔۔۔ اب تم مجھے بتا و ۔۔۔ میں جوان ۔۔۔ ہوں ۔۔۔۔ عورت ہوں ۔۔۔ مجھے ایک مرد کی ضرورت ہے ۔۔۔۔ جب تم نے میرے سارے مرد ۔۔۔۔ مار ہی دینے ہیں ۔۔۔ تو۔۔۔ پھر ۔۔۔ ٹھیک ہے بہن کی جسمانی خواھش تم خود پوری کردو۔۔ لو ۔۔۔ آو ۔۔۔ چڑھ جاو ۔۔۔۔ اوپر ۔۔۔۔۔۔ میرا خیال ۔۔۔۔ پا کستان میں ۔۔۔ فوج ۔۔۔ اور سرکاری ۔۔۔ اداروں ۔۔۔ کا کردار ۔۔۔ بھی سکار فیس ڈان ۔۔۔ کے کردار سے کسی طرح کم نہیں ۔۔۔ جب تک یہ مکروہ طا قتیں موجود ہیں ۔۔۔۔ نہ یہ کسی وزیراعظم کو چلنے دیں گے ۔۔۔ نہ کسی سول حکومت کو کام کرنے دیں گے ۔۔۔ نہ کسی سول نظام کو ۔۔۔۔ پنپنے دیں گے ۔۔۔۔ پا کستان کے مسقتبل میں ۔۔۔ سوائے ۔۔۔ کٹھے تے سوا ۔۔۔۔ کے کچھ نہیں ۔۔۔۔ ۔۔

    گلٹی بھائی ۔۔۔سکار فیس میں ڈان کی بہن جس لڑکے سے شادی خکرتی ہے وہ سکار فیس کا شروع سے ہی رائٹ ہینڈ ہوتا ہے ۔۔۔۔لیکن بچارہ اگر رشتہ مانگ لیتا اور سرپرائز کے چکر میں نہ پڑھتا تو زندہ رہتا ۔۔۔لیکن سکار فیس اپنے زمانے کی بہترین فلم تھی ۔۔۔لیکن آخر میں یہ بھی دیکھا گیا ہے ۔۔جس کے پاس پاور یوتی یے ۔۔۔۔جیت اسی کی ہوتی ہے ۔۔۔موی کے آخر میں ایک سائن بورڈ بھی نظر آتا ہے ۔۔۔World is  your.

    #14
    Democrat
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    • Threads: 46
    • Posts: 1312
    • Total Posts: 1358
    • Join Date:
      17 Oct, 2016

    Re: کیا پاکستان تبدیل ھو گا؟

    یقینا” آپ کا سیاسی شعور مجھ سے کئی زیادہ ہے پھر بھی میرے چند تحفظات ہیں جن کا دور کیا جانا آپ پر واجب ہے۔ کیا پاکستان کی ستر سال کی تاریخ میں کوئی ایک بھی ایسی سیاسی جماعت نہ بنی جو مکمل سیاسی روایات پر گامزن ہو؟؟ قائد اعظم کی مسلم لیگ، لیاقت علی خان کی مسلم لیگ پاکستان تو بنا لیتی ہے لیکن اسے ایک جمہوری سیاسی جماعت ہونے کا سرٹیفیکیٹ لینے کیلئے فوج کا محتاج کیوں ہونا پڑتا ہے؟؟ ایم کیو ایم کو بےشک فاشسٹ جماعت کہا جائے یا فوج کی لگائی ہوئی پنیری لیکن کیا یہ حقیقت نہین کہ کسی مکمل جمہوری سیاسی جماعت ہونے کی تمام شرائط ایم کیو ایم پوری کرتی تھی؟؟ بیرونی پالیسیوں وغیرہ سے ہٹ کر اگر اندرونی ساخت پر بات کی جائے تو کیا جماعت اسلامی سے بڑک کر سیاسی جماعت ہونے کا کوئی اور جماعت دعویٰ کرسکتی ہے؟؟ حال ہی میں جو کچھ حشر مسلم لیگ ن کا کیا جارہا ہے تو اس قسم کی صورتحال میں سیاسی جماعتیں اپنی بقا پر توجہ دیں یا اپنے اندر جمہوری روایات کے قیام یا احیاء کی؟؟ یہاں معاملہ یہ معلوم ہوتا ہے کہ جمہوری سیاسی جماعتوں کو قائم رہنے کا صرف ایک ہی راستہ بتایا جاتا ہے کہ آنکھیں بند کرکے فوج کی پیروی کرو۔ ورنہ تمہیں ناکام مشہور کرکے کھڈے لائین لگا دیا جائے گا۔ ورنہ قائد اعظم نے جب جنرل گریسی کو کشمیر میں فوجیں داخل کرنے کا حکم دیا تھا تو اس وقت مسلم لیگ میں کیا کمی تھی جو فوج نے حکم کی تعمیل سے انکار کیا؟؟

    جناب ،پہلے تو یہ عرض ھے کے اپنے سیاسی شعور کو میرے جیسے لکیر کے فقیر کے ساتھ موزانہ نہ کریں ماشاللہ آپ سیاسی طور پر پختہ زھن اور اردو زبان پر بھی گرفت رکھتے ھیں جسکا ثبوت آپ اکثر اوقات میرے کسے کمینٹ کی تشریح کرکے دیتے ھیں جو میں ذخیرہ الفاظ میں کمی کے باعث صحیع طرح وضاحت کرنے کا اھل نہیں ھوتا۔۔۔پہلے تو یہ کہ سیاسی اور جمہوری روایات میں فرق ھے ھاں سیاست جمہوری روایات کے تابع ھو سکتی ھے لیکن آپ جمہوریت کو اپنی سیاسی روایات کے تابع نہیں کر سکتےمثال کے طور پر کوئی فرد اپنی اولاد کو سیاسی روایت کو سامنے رکھتے ھوئے اپنا جانشیں مقرر کرتا ھے تو کیا یہ جمہوری عمل ھو گا؟جبکہ اسکے برعکس جمہوری نظام میں ایک فرد نچلی سطح سے چنائو کے زریعئے اوپر آتا ھے اور یہی وجہ ھوتی ھے کہ ایسے افراد کی جڑیں قوم میں ھوتی ھیں اور پھر وہ عوامی امنگوں کی ترجمانی بھی کرتے ھیں ؛اب پاکستان میں سیاسی روایت کی حامل تو سب جماعتیں ھیں کوئی جمہوری روایت کی حامل جماعت بھی ھے؟جہاں تک قائدآعظم کی بات ھے وہ ایک جمہوری زھن تو رکھتے تھے لیکن کس قانون کے تحت انہوں نے گورنر شپ کو قبول کیا اور اپنی باقی ماندہ زندگی تک پاکستان میں جمہوری روایات کو پروان نہ چڑھا سکے بلکہ انکے قبیلے کے لوگ تو پاکستان کو متفقہ آئین تک نہ دے سکے بلکہ قرارداد مقاصد کا شوشہ چھوڑ کر اقلیتوں کو بھی پاکستان سے بدزن کیاجہاں تک جماعت اسلامی کا تعلق ھے تو میں اپ سے متفق ھوں وہ دوسری سیاسی جماعتوں کی نسبت بہت بہتر ھے لیکن انکے اندر بھی لیڈرشپ لیول کے انتخابات ھوتے ھیں لیکن نچلے یا عوامی درجے پر وہ بھی دوسری جماعتوں کی ھم پلہ ھیںجہاں تک متحدہ کی بات ھے تو میں یہ تسلیم کرتا ھوں کہ وہ متوسط طبقے کی جماعت تو ھے لیکن ان میں سے اگر الطاف حسین کو نکال دیا جائے تو پیچھے جو حال ھوا ھے اپکے سامنے ھے ،یہی حال پیپلز پارٹی کا ھوا اور اب اگر نواز شریف کو مائنس کر دیں تو پیچھے انکے پاس کیا بچے گا؟یہاں سیاسی جماعتیں جمہور سے زیادہ افراد پر بھروسا کرتی ھیں جسکی وجہ سے انہیں توڑنا آمریت کے لئے اسان ھوتا ھےجنرل گریسی کے بقول اس وقت پاکستان برطانیہ کی ڈومین تھا اور فوج بھیجنے کے لئے برطانوی بادشاہت سے پیشگی اجازت لینا ضروری تھا اسی لئے اس نے قائد آعظم کی حکم عدولی کی ،میں اسے متفق نہیں ھوں

    #15
    Qarar
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 101
    • Posts: 2515
    • Total Posts: 2616
    • Join Date:
      5 Jan, 2017

    Re: کیا پاکستان تبدیل ھو گا؟

    بس اللہ کی طرف نظر ہے ۔۔ان کو اٹھا لے ۔۔۔اس کے علاوہ کوئی اور طریقہ مھجے نظر نہیں آرہا ۔۔۔۔آپ ہی کچھ ارشاد فرما دیں ۔۔۔تو مہربانی ہوگی ۔۔ :bigsmile:

    اصل میں جمہوریت اور الیکشن ایک انٹرویو پراسیس کی طرح ہوتے ہیں ….فرض کیا آپ عوام ایک فیکٹری کے مالک ہیں …اور فیکٹری کو چلانے کے لیے ایک مینیجر کا انٹرویو کرتے ہیں ….امیدوار جھوٹ بھی بول سکتے ہیں …کہ ان بڑا تجربہ ہے یا کہ وہ بہت ایماندار ہیں ….وہ آپ کو بیوقوف بناسکتے ہیں ….آپ ایک بندے کو ہائر کرلیتے ہیں اور اسے پانچ سال کا کنٹریکٹ دے دیتے ہیں ….ہو سکتا ہے مینیجر اچھا کام کرے …ہوسکتا ہے وہ نا اہل ہو اور فیکٹری کا پٹھا بیٹھا دے ….لیکن پانچ سال بعد پرفارمنس ریویو کے وقت آپ اسے نکال کر دوسرے کو لے سکتے ہیں ….لیکن گارنٹی کوئی نہیں کہ اسے بھی کام آتا ہے کہ نہیں ….لہٰذا رونے پیٹنے کا کوئی فائدہ نہیں کہ برباد ہو گئے …تباہ ہوگئے …کچھ تبدیلی نہ آئی وغیرہ وغیرہبعض دفعہ یہ مشکل بھی ہوتی ہے کہ انٹرویو میں آنے والے تمام امیدوار ایک سے بڑھ کر نہلے اور دھلے ہوتے ہیں ….تو پھر بھی آپ کو ایک کا انتخاب کرنا ہوتا ہے کیونکہ اب فیکٹری تو بند نہیں کرنیایک دو دفعہ تو آپ ایک مینیجر سے اتنا ناراض ھوئے کہ اس کا کنٹریکٹ پانچ سال سے پہلے ہی منسوخ کرکے فیکٹری کے ہیڈ چوکیدار کو مینیجر بنا دیتے ہیں …لیکن اس نے اس کے باقی ساتھی چوکیداروں نے فیکٹری کا وہ ستیاناس کیا کہ آپ کو نانی یاد آگئی ….لیکن اس چوکیدار نے آپ …یعنی مالک سے اسے نکالنے کا اختیار بھی لے لیا ….جب بھی آپ چوکیدار کو نکالنے کی بات کرتے ….وہ آپ کو خوفناک طریقے سے گھور کر اپنی کلہاڑی کو تھوک لگانا شروع کر دیتا تھا ….بہرحال اس چوکیدار کی موت کے بعد آپ کا اختیار بحال ہوگیا ہےآپ نے ایک پرانے مینیجر کو ہائر کیا ہے …کچھ بہتری ہورہی ہے مگر اس رفتار سے نہیں جس کی آپ امید کرتے تھے …آپ سوچ رہے ہیں کہ اس کا کنٹریکٹ جاری رکھیں یا ایک نئے بندے کو موقع دیں جو اسی فیکٹری میں ایک چھوٹا موٹا سپروائزر لگا ہوا ہے …ساتھ ساتھ نیا چوکیدار فیکٹری کی مشینیں جان بوجھ کر خراب کر رہا ….تاکہ مینیجر بدنام ہو اور آپ غصے میں اسے برطرف کر دیں ….یا کہ اگر چوکیدار زبردستی مینیجر بن جاۓ تو آپ پچھلے ہائر کردہ مینیجر سے اس قدر ناراض ہوں کہ چوکیدار کو قبول کرنے میں عار محسوس نہ کریںبس یہ میرا نقطہ نظر ہے

    #16
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 342
    • Posts: 7756
    • Total Posts: 8098
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: کیا پاکستان تبدیل ھو گا؟

    ڈیموکریٹک ۔ پانچ سال زرداری صاحب پورے کر گئے۔۔اور اس کے نوازشریف بھی پانچ سال پورے کرنے لگے ہیں ۔۔آپکو ان دس سالوں میں کون سی واضح تبدیلی نظر آئی ہے ۔۔جس کے لیے ہم آنے والے وقتوں کی نوید لیے منادی کر رے ہیں ۔۔کیا آپکے خیال میں جمہوریت کے تسلسل کے ساتھ ساتھ ان چہروں سے بھی جان نہیں چھڑوانی چاہئے جہنوں نے مل جل کر پاکستان میں جہموریت کے نام پر جہمور کے نام کو مکدر کر رکھا ہے ۔۔۔۔۔۔

    اللہ تعالی قرآن مجید میں فرماتا ہے کہ وہ اپنی ہی سنت میں کوی تبدیلی نہیں کرتا، گویا جو اصول اس کائنات کے اللہ تعالی نے وضح کردئے ہیں وہ خود بھی ان کو نہیں توڑتا، مثلا ہم پیدا ہوتے ہیں اور فوت ہوکر اس دنیا سے اٹھ جاتے ہیں یہ ایک اصول ہے جس کی خلاف ورزی اللہ تعالی نہیں کرتا، دوسری طرف ہم انسان ہیں جو اپنے لئے مل کر ایک عمرانی معاہدہ تحریر کرتے ہیں جسے آئین کہا جاتا ہے مگر پھر تھوڑی دیر بعد اسی آئین کی خلاف ورزی کرجاتے ہیں جس سے سسٹم ڈی ریل ہوجاتا ہے، پاکستان کے آئین میں یہ درج ہے کہ پاکستان کی حکومت یہاں کے عوام اپنے ووٹوں سے منتخب کریں گے، لیکن کیوں ایسا ہوتا ہے کہ کوی جرنیل آکر اس حکومت کو چلتا کردیتا ہے، پھر جرنیلوں کی حکومت کونسا تیر مار لیتی ہے ان کا دور حکومت سول دور سے زیادہ بنتا ہے مگر ان دونوں کی کارکردگی میں کوی نمایا ں فرق دکھا ی نہیں دیتاآج کی نواز گورنمنٹ ماضی کی زرداری گورنمنٹ سے لاکھ درجے بہتر ہے، یہی جمہوریت کا طریقہ کار ہے کہ یہ اپنی جگہ خود بناتی اور امپروومنٹ بھی کرتی جاتی ہے اور فلٹر کا کام بھی دیتی ہے، مارشل لا اس کا متبادل نہیں ہوسکتا، ہر حکومت کے ساتھ احتساب کا ادارہ ایمانداری سے اپنا کام کرے تو حکومت کرپشن سے بچی رہتی ہے

    #17
    GeoG
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 62
    • Posts: 4540
    • Total Posts: 4602
    • Join Date:
      12 Oct, 2016

    Re: کیا پاکستان تبدیل ھو گا؟

    اصل میں جمہوریت اور الیکشن ایک انٹرویو پراسیس کی طرح ہوتے ہیں ….فرض کیا آپ عوام ایک فیکٹری کے مالک ہیں …اور فیکٹری کو چلانے کے لیے ایک مینیجر کا انٹرویو کرتے ہیں ….امیدوار جھوٹ بھی بول سکتے ہیں …کہ ان بڑا تجربہ ہے یا کہ وہ بہت ایماندار ہیں ….وہ آپ کو بیوقوف بناسکتے ہیں ….آپ ایک بندے کو ہائر کرلیتے ہیں اور اسے پانچ سال کا کنٹریکٹ دے دیتے ہیں ….ہو سکتا ہے مینیجر اچھا کام کرے …ہوسکتا ہے وہ نا اہل ہو اور فیکٹری کا پٹھا بیٹھا دے ….لیکن پانچ سال بعد پرفارمنس ریویو کے وقت آپ اسے نکال کر دوسرے کو لے سکتے ہیں ….لیکن گارنٹی کوئی نہیں کہ اسے بھی کام آتا ہے کہ نہیں ….لہٰذا رونے پیٹنے کا کوئی فائدہ نہیں کہ برباد ہو گئے …تباہ ہوگئے …کچھ تبدیلی نہ آئی وغیرہ وغیرہ بعض دفعہ یہ مشکل بھی ہوتی ہے کہ انٹرویو میں آنے والے تمام امیدوار ایک سے بڑھ کر نہلے اور دھلے ہوتے ہیں ….تو پھر بھی آپ کو ایک کا انتخاب کرنا ہوتا ہے کیونکہ اب فیکٹری تو بند نہیں کرنی ایک دو دفعہ تو آپ ایک مینیجر سے اتنا ناراض ھوئے کہ اس کا کنٹریکٹ پانچ سال سے پہلے ہی منسوخ کرکے فیکٹری کے ہیڈ چوکیدار کو مینیجر بنا دیتے ہیں …لیکن اس نے اس کے باقی ساتھی چوکیداروں نے فیکٹری کا وہ ستیاناس کیا کہ آپ کو نانی یاد آگئی ….لیکن اس چوکیدار نے آپ …یعنی مالک سے اسے نکالنے کا اختیار بھی لے لیا ….جب بھی آپ چوکیدار کو نکالنے کی بات کرتے ….وہ آپ کو خوفناک طریقے سے گھور کر اپنی کلہاڑی کو تھوک لگانا شروع کر دیتا تھا ….بہرحال اس چوکیدار کی موت کے بعد آپ کا اختیار بحال ہوگیا ہے آپ نے ایک پرانے مینیجر کو ہائر کیا ہے …کچھ بہتری ہورہی ہے مگر اس رفتار سے نہیں جس کی آپ امید کرتے تھے …آپ سوچ رہے ہیں کہ اس کا کنٹریکٹ جاری رکھیں یا ایک نئے بندے کو موقع دیں جو اسی فیکٹری میں ایک چھوٹا موٹا سپروائزر لگا ہوا ہے …ساتھ ساتھ نیا چوکیدار فیکٹری کی مشینیں جان بوجھ کر خراب کر رہا ….تاکہ مینیجر بدنام ہو اور آپ غصے میں اسے برطرف کر دیں ….یا کہ اگر چوکیدار زبردستی مینیجر بن جاۓ تو آپ پچھلے ہائر کردہ مینیجر سے اس قدر ناراض ہوں کہ چوکیدار کو قبول کرنے میں عار محسوس نہ کریں بس یہ میرا نقطہ نظر ہے

    Excellent representation Qarar SabLet me add couple of lines to continue your narration that Watchman and Maintenance Manager have now colluded that anyone who remain at the position of the Manager will have to seek good relations with either of the two, however the sacked manager has not quietly like old times and seems to be gaining a position of strength with his verbal assault becoming louder as it is echoed by his daughter as well and that that it may soon come to a point to his permanent exclusion from the factory, yet again, or even meeting similar fate by one the previous manager who did not agree to Watchman’s terms.

    • This reply was modified 1 year, 11 months ago by  GeoG.
    #18
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 138
    • Posts: 4372
    • Total Posts: 4510
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: کیا پاکستان تبدیل ھو گا؟

    اس موضوع پر میرے دو سینٹ حاضر خدمت ہیںمیرے خیال اور مشاہدے کے مطابق ہر گزرتا سال تبدیلی کا سال ہے ملک ہر گزرتے لمحے تبدیل ہورہا ہے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ تین مسلسل حکومتیں اپنے پانچ سالہ ادوار مکمل کررہی ہیں ( کچھ دوست اعتراض کریں گے مگر میں نے ٢٠٠٢ سے ٢٠٠٧ تک کا دور بھی شامل کیا ہے اس کی میری اپنی وجوہات ہیں)٢٠١٨ انتخابی سال ہونے کی وجہ سے خصوصی حیثیت اختیار کرگیا ہے مگر بہت کچھ اس سال میں واضح ہوجاے گا ایک واضح تبدیلی تو یہ ہے کہ عوامی شعور اور سوشل میڈیا کی رسائی اور چند دیگر وجوہات کی بنا پر پاکستان پر آکٹوپس کی طرح چھای ہویی اسٹبلشمنٹ کے لئے سامنے آکر کھیلنا آسان نہیں رہا. اپنے پوشیدہ اور ظاہری مفادات کے تحفظ کے لئے اس قوت کو کندھوں کی ضرورت محسوس ہورہی ہےیہ سال پاکستان کے اکثریتی صوبہ کے سب سے مقبول رہنما کی سیاست کی سمت کا واضح تعین کرنے کا سال بھی ثابت ہوگا نواز شریف کو وکٹم کارڈ کے فوائد ملنا شروع ہوگئے ہیں اگر وہ اپنے حق چلنے والی عوامی راے کو استعمال کرتے ہوے عدلیہ کو دباؤ میں لے آتا ہے اور اسٹبلشمنٹ اس کو این آر او دینے پر مجبور ہوجاتی ہے تو اگلے پانچ دس سال نواز اور مریم کے ہیں اور یہ کھل کر اپنی باری کھیل سکتے ہیں یہ صورت حال جمہوریت کی جڑیں مضبوط کرنے میں سب سے زیادہ سود مند ہوگی. سیاسی حکومت کو چاہئے قوت میں آکر اسٹبلشمنٹ سے براہ راست پنگا لینے کے بجاے اس کے آلہ کاروں جن میں صحافی اور سیاستدان شامل ہیں ان کو نشان عبرت بنایا جائے اور سازشوں کے الزام میں غداری کے مقدمہ چلایا جائےدوسری صورت میں اگر احتساب عدالت کے فیصلوں کی صورت میں اس کو لمبی سزا ہوجاتی ہے تو پھر بھی ہمدردی کا ووٹ اس کو ملے گا اور امکان یہی ہے کہ مسلم لیگ کی ہی حکومت بنے گی چھوٹا بھائی اگر وزیر اعظم ہو اور بڑا جیل میں تو زیادہ دیر ایسا ہونا بھی ممکن نہیں رہے گا ایسی صورت میں مسلم لیگ کی حکومت کو بہت زیادہ کمپرومائز کرنے پڑیں گے جس کے نتیجہ میں جمہوریت کا پہیہ سست رفتار سے آگے بڑھے گا اور جمہوری اقدار کو جڑ پکڑنے میں مزید عرصہ لگنے کا احتمال ہےایک صورت یہ بھی ہوسکتی ہے کہ انتخابات کی صورت میں انجنیرڈ ہنگ پارلیمنٹ آجاے اور عمران خان کو ایک لولی لنگڑی حکومت مل جائے اگر ایسا ہوا تو نون لیگ ہر ممکن کوشش کرے گی کہ ایسی حکومت اپنے قدموں پر زیادہ عرصہ چل نہ سکے اور اس سے بھر پور انتقام لیا جائے نتیجتا یہ ہجوم مزید تقسیم ہوگا اور نوے کی دھائی دہرائی جائے گی جس کی وجہ سے عوام کا دل جمہوریت سے بد دل ہوجاے گا اور وہ دو نوں ہاتھ اٹھا کر مارشل لا کی آرزو کرتے ہوے ملیں گے حالات ہوسکتا ہے اس قدر سازگار ہوجاییں کہ آکٹوپس پردہ کے پیچھے سے وارد ہوکر پھر معاملات سمبھال لے ایسی صورت میں خاطر جمع رکھیں پچھلے ٢٥ سال کا سفر ریورس ہوجاے گا اور جمہوریت کے لئے قاتل ہوجاے گااندرونی تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ خطہ میں آنے والی دیگر تبدیلیوں کی طرف بھی دھیان دینے کی ضرورت ہے امریکہ اور بھارت کا گٹھ جوڑ بھی نیے گل کھلا سکتا ہے اندررونی طور پر غیر مستحکم ملک بیرونی حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے کمزور پوزیشن میں ہوتا ہے پچھلے چند سالوں میں خصوصا مودی کے بعد سے ہندوستان کی اشرفیہ میں پاکستان سے متعلق آپشن محدود ہوتے چلے جارہے ہیں اب وہاں یہ راے بہت مستحکم ہورہی ہے کہ پاکستان کے مسلہ کا حل پاکستان کے بخیہ کرنے میں ہے اور وہ اس معاملہ میں پاکستان کی کمزوریوں سے فائدہ اٹھانے میں کسی رعایت کا مظاہرہ کرنے سے پرہیز کرے گا آج کل ہندوستان کے جنگی ماہرین اس بات پر اتفاق کررہے ہیں کہ پاکستان کے نیوکلیائی تحفظ کے متھ کو توڑنا ہے اور اس کی قیمت کا اندازہ لگاتے ہوے وہ اس کو ادا کرنے کی تیاری کرنے پر زور دے رہے ہیں

    #19
    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 697
    • Posts: 7764
    • Total Posts: 8461
    • Join Date:
      12 Oct, 2016
    • Location: Pakistan

    Re: کیا پاکستان تبدیل ھو گا؟

    دیکھا جائے تو اب ملک بدل رہے ہیں ، معلومات تک رسائی آسان ہو گئی ہے – اس کے منفی اور مثبت ، اب اگر کوئی جھوٹ بولتا ہے ، جیسا کے ہم نے دیکھا مریم نواز نے کہا کے میرے کوئی فلیٹ نہی ہیں اور پھر منہ کی کھانی پڑی ، یا عمران خان کی شادی کے قصے ، یا آئی ایس آئی کے لوگوں کا سپریم کورٹ سے چوروں کی طرح نکلنا ، یا ثبوتوں کے طور پر قطری خط ، زمانہ بدل رہا ہے اب جو جھوٹ بولنا آسان نہی رہا – لیکن اس پوری صورتحال پر پاکستان کی سیاست پر کوئی خاص اثر پڑتا نظر نہی آتا – پاکستان سیاسی صورتحال ایک ایسا گرگٹ ہے جو اپنا رنگ بدلتا رہتا ہے

    #20
    Sohail Ejaz Mirza
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 61
    • Posts: 2180
    • Total Posts: 2241
    • Join Date:
      28 Oct, 2017
    • Location: Middle East

    Re: کیا پاکستان تبدیل ھو گا؟

    دیکھا جائے تو اب ملک بدل رہے ہیں ، معلومات تک رسائی آسان ہو گئی ہے – اس کے منفی اور مثبت ، اب اگر کوئی جھوٹ بولتا ہے ، جیسا کے ہم نے دیکھا مریم نواز نے کہا کے میرے کوئی فلیٹ نہی ہیں اور پھر منہ کی کھانی پڑی ، یا عمران خان کی شادی کے قصے ، یا آئی ایس آئی کے لوگوں کا سپریم کورٹ سے چوروں کی طرح نکلنا ، یا ثبوتوں کے طور پر قطری خط ، زمانہ بدل رہا ہے اب جو جھوٹ بولنا آسان نہی رہا – لیکن اس پوری صورتحال پر پاکستان کی سیاست پر کوئی خاص اثر پڑتا نظر نہی آتا – پاکستان سیاسی صورتحال ایک ایسا گرگٹ ہے جو اپنا رنگ بدلتا رہتا ہے

    پیلزپارٹی چپکے چپکے پولیٹیکل گینز کی طرف کامیابی سے گامزن ہے اور تحریکِ انصاف اپنی حماقتوں کی وجہ سے مقبولیت کھوتی جا رہی ہے۔ایم کیو ایم داخلی پھوٹ کا شکار ہے۔ نواز لیگ نے جو راستہ چُنا ہے اُس میں کامیابی کا عنصر اِس لیے نہیں کہ آخر کار اُوپری ہاتھ عدلیہ کا ہے جِس میں مخفی کردار ایسٹیبلِشمنٹ کا بھی ہے ۔کُچھ آوازیں یہ بھی کہہ رہی ہیں کہ عدلیہ نون لیگ کو در پردہ رلیف فراہم کر رہی ہے۔یعنی جِتنے مُنہ اِتنی باتیں۔

    عوامی عدالت کا خیال خطرناک ہے۔ انقلاب فرانس بھی ایک طرح کی عوامی عدالت ہی تھی او ر اگر یہ خیال نون لیگ مُخالف دھڑوں میں جڑ پکڑ گیا تو حالات غلط رُخ اختیار کر سکتے ہیں۔

Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 24 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation

Do NOT follow this link or you will be banned from the site!