Thread: کیا انڈیا چپ رہے گا؟

Home Forums Siasi Discussion کیا انڈیا چپ رہے گا؟

Viewing 11 posts - 1 through 11 (of 11 total)
  • Author
    Posts
  • #1
    Believer12
    Participant
    Online
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 367
    • Posts: 8391
    • Total Posts: 8758
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: کیا انڈیا چپ رہے گا؟

    بہت سارے تجزیہ نگار انڈیا کی چین کے ہاتھوں ہونے والی تازہ ہزیمت کو معمولی لے رہے ہیں، ہمیں اکثر اسطرح کے کمنٹس سننے کو مل رہے ہیں کہ مودی سرکار جو آسمان کو پھاڑ دینے والی بڑھکیں مار رہی تھی چین سے لڑے بغیر چالیس ہزار مربع میل دے بیٹھی یا تھپڑ، ٹھڈے کھا کر علاقہ دے دیا وغیرہ

    بہت سارے تجزیہ نگار یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ اس کا غصہ انڈیا پاکستان پر اتارنے جارہا ہے یا مودی سرکار کی اتنی جرات نہیں کہ چین سے پنگا لے

    میرا تجزیہ اس کے برعکس ہے

    میں سمجھتا ہوں کہ جب کسی قوم پر قومیت پرستی کا شیطان سوار ہوجا ےتو وہ دیگر قوموں کو اپنی قوم سے کمتر سمجھنے لگتے ہیں، یہ دراصل ایک دماغی بیماری ہے جو حد سے زیادہ احساس برتری کی وجہ سے پیدا ہو جاتی ہے ،عموما ایسی قومیں جن کا ماضی کافی شاندار رہا ہو وہ دوسری قومیتوں کو اپنے سے کمتر سمجھنے لگتی ہیں، اس میں اکنامک اشوز مزید اچھال کا باعث بنتے ہیں جیسے آجکل انڈیا اور چین کے درمیان قومیت پرستی کے علاوہ اکنامک اشوز بھی اچھل کر سامنے آگئے ہیں، ایسے مواقع پر پرانے مسائل جیسے بارڈر اشوز بھی اہمیت اختیار کرنے لگتے ہیں ورنہ دیکھا جاے تو گالوان ویلی جہاں انڈیا اور چین کی فوجیں جنگ کرنے کی تیاری کررہی ہیں ایک ایسا دشوار گزار پہاڑی اور سردیوں میں برفیلا علاقہ ہےجس میں کسی بھی ملک کی فوج کو گشت کرنے کی ضرورت ہی نہیں ہونی چاہئے؟

    جب کسی قوم پر قومیت پرستی کا بھوت سوار ہوجاے تو وہ اتنی جلدی شکست نہیں مانتی اسی نفسیاتی مشاہدے کی بدولت میں سمجھتا ہوں کہ انڈیا چین کو بھرپور جواب دینے کیلئے وقت لے رہا تھا اور اب تقریبا سارے بارڈر پر اس نے اپنی فوج تعینات کردی ہے جو کسی بڑی جنگ کا پیش خیمہ ہے

    اس کے علاوہ انڈیا اپنے فطری اتحادی امریکہ کا انتظار بھی کررہا تھا جس کے وار شپ اب انڈین سی میں داخل ہونے والے ہی ہیں جہاں سے آگے انہیں  ساوتھ چائینا سی میں جانا ہے، ہوسکتا ہے کہ جنگ نہ ہو مگر قرائین بتاتے ہیں کہ جنگ ہو کررہے گی اور پاکستان بھی اس کی لپیٹ میں ضرور آجاے گا، دیکھا جاے تو چین اور انڈیا کی کشیدگی انہی علاقوں میں زیادہ بڑھ رہی ہے جو پاکستان کیلئے بھی انتہای اہمیت کے حامل ہیں مثلا گالوان ویلی کیونکہ اس ویلی سے ایک سڑک سیاچن گلیشئیر پنہچ رہی ہے جہاں سے انڈین آرمی کو سپلای مل رہی ہے اس سڑک کے بند ہونے سے انڈین آرمی کو سیاچن شائد چھوڑنا ہی پڑ جاے، اب یہ سڑک چین نے بند کردی ہے جس کا کچھ حصہ ابھی بھی بننے بنایا جارہا ہے

    ساوتھ چائینا سی یا انڈین سی ایک ہولناک جنگ کا میدان بننے جارہا ہے اور پہلی بار میدان پانی میں ہوگا نہ کہ خشکی پر

    #2
    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 723
    • Posts: 8524
    • Total Posts: 9247
    • Join Date:
      12 Oct, 2016
    • Location: Pakistan

    Re: کیا انڈیا چپ رہے گا؟

    #3
    Zed
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 136
    • Posts: 1703
    • Total Posts: 1839
    • Join Date:
      17 Feb, 2017

    Re: کیا انڈیا چپ رہے گا؟

    With 20 dead soldiers, Modi has yet to issue a single statement. Are we ready for another Bollywood movie “Ladakh – A Surgical Strike”. LOL

    #4
    Zed
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 136
    • Posts: 1703
    • Total Posts: 1839
    • Join Date:
      17 Feb, 2017

    Re: کیا انڈیا چپ رہے گا؟

    #5
    Believer12
    Participant
    Online
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 367
    • Posts: 8391
    • Total Posts: 8758
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: کیا انڈیا چپ رہے گا؟

    کل کے انڈین ایکشن نے میرا یہ تجزیہ درست ثابت کردیا ہے کہ انڈیا چپ رہے گا

    یہ علیحدہ بات کہ چین کا پلہ بھاری رہا اور انڈینز کو بہت پینتالیس لاشیں دفنانے کو ملیں مگر ایک بات ضرور ہے کہ انڈینز نے پاگل پن کیا ہے نہ جان کی پرواہ کی اور نہ ہی لوکیشن دیکھی جس میں چائینیز بہت مضبوط جگہ پر تھے

    #6
    حسن داور
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 4104
    • Posts: 2463
    • Total Posts: 6567
    • Join Date:
      8 Nov, 2016

    Re: کیا انڈیا چپ رہے گا؟

    چین اور بھارت کے درمیان سرحدی علاقے میں جھڑپ کے نتیجے میں کم از کم 20 بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے۔
    یہ واقعہ ایک ایسے موقع پر رونما ہوا ہے جب دونوں ملکوں کے درمیان کئی ہفتوں سے سرحد پر تناؤ جاری ہے اور فریقین کی جانب سے اضافے دستے سرحد پر تعینات کردیے گئے تھے۔
    ابتدائی طور پر بھارت کی جانب سے ایک افسر سمیت 3 فوجیوں کی ہلاکت کا اعلان کیا گیا تھا لیکن بعد ازاں بھارتی فوج نے 20 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔
    یہ جوہری طاقت کے حامل دونوں ملکوں کے درمیان کئی دہائیوں کا سب سے بڑا خونی تصادم ہے کیونکہ اس سے قبل دونوں کے درمیان تنازع میں کبھی کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔
    فرانسیسی خبر رساں ایجنسی ‘اے ایف پی’ کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے منگل کو جاری بیان میں کہا گیا کہ اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران زخمی ہونے والے مزید 17 فوجی انتہائی اونچائی پر شدید ٹھنڈ کی وجہ سے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے، جس کے بعد مرنے والے فوجیوں کی تعداد 20 ہو گئی ہے۔
    بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ واقعہ تبت کے عین سامنے واقع لداخ کے علاقے وادی گلوان میں پیش آیا۔
    ساڑھے 3 ہزار کلومیٹر طویل سرحد پر جوہری طاقت کے حامل دونوں ملکوں کی فوجوں کے درمیان مستقل بنیادوں پر جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں، یہاں باقاعدہ طور پر سرحد پر حد بندی نہیں کی گئی لیکن کئی دہائیوں سے یہاں ایک بھی ہلاکت نہیں ہوئی تھی۔
    اس سے قبل بھارتی فوج کا کہنا تھا کہ دونوں اطراف اموات ہوئی ہیں لیکن چین نے کسی بھی اہلکار کے ہلاک یا زخمی ہونے کی تصدیق نہیں کی اور پورا الزام بھارت پر عائد کیا تھا۔
    بھارتی فوج کے ترجمان نے کہا تھا پیر کی رات پرتشدد جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجے میں دونوں طرف جانی نقصان ہوا، بھارتی فوج کو ایک افسر اور 2 سپاہیوں کا جانی نقصان اٹھانا پڑا۔
    ترجمان نے کہا تھا کہ دونوں فریقین کی سینئر فوجی قیادت اس وقت موقع پر موجود ہے تاکہ صورتحال کے تناؤ میں کمی لائی جا سکے۔
    علاقے میں تعینات ایک بھارتی افسر نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ یہاں فائرنگ بالکل نہیں ہوئی اور مرنے والے بھارتی افسر کرنل تھے۔
    افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا تھا کہ کوئی فائرنگ نہیں کی گئی، کسی قسم کا اسلحہ استعمال نہیں کیا گیا، یہ پرتشدد جھڑپیں ہاتھوں سے ہوئیں۔
    دوسری جانب چین نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بھارت پر سرحد پار کر کے چینی اہلکاروں پر حملہ کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔
    چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے کہا تھا کہ بھارتی فوجی دستوں نے دو مرتبہ سرحد پار کی، اشتعال انگیزی کی اور چینی اہلکاروں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں دونوں فریقین کی سرحدی افواج کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔
    واضح رہے کہ مئی سے اب تک جوہری طاقت کے حامل ملکوں کے درمیان جاری تناؤ میں ہزاروں فوجی دستے آمنے سامنے آ چکے ہیں جس پر ماہرین نے انتباہ جاری کیا ہے کہ کسی بھی قسم کی محاذ آرائی خطے میں ایک بڑے بحران کو جنم دے سکتی ہے۔
    ٩ مئی کو بھارتی اور چینی فوجی اہلکاروں کے درمیان جھڑپ میں ہاتھا پائی ہوئی تھی اور دونوں نے ایک دوسرے پر پتھراؤ بھی کیا تھا جس سے کئی فوجی زخمی ہو گئے تھے۔
    چینی وزارت خارجہ نے گزشتہ ہفتے ہی بیان میں کہا تھا کہ سفارتی اور فوجی ذرائع کے ذریعے موثر روابط کی بدولت حالیہ سرحدی تنازع حل کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے ۔
    بعدازاں بھارتی وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ صورتحال کے حل اور سرحدی علاقوں میں امن یقینی بنانے کے لیے فریقین موثر فوجی اور سفارتی رابطے جاری رکھیں گے۔
    لیکن ذرائع اور بھارتی خبر رساں ادارے اس بات کا عندیہ دیتے ہیں کہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی نے حالیہ ہفتوں میں جن علاقوں پر قبضہ کیا ہے، بھارت نے ہار مانتے ہوئے انہیں چین کو ہی دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
    پیپلز لبریشن آرمی کی جانب سے جن علاقوں پر قبضہ کیا گیا ہے ان علاقوں میں شمال میں پین گونگ تسو جھیل اور اسٹریٹیجک اہمیت کا حامل وادی گلوان کا اہم علاقہ بھی شامل ہے۔

    https://www.dawnnews.tv/news/1134552/

    #7
    حسن داور
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 4104
    • Posts: 2463
    • Total Posts: 6567
    • Join Date:
      8 Nov, 2016

    Re: کیا انڈیا چپ رہے گا؟

    #8
    حسن داور
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 4104
    • Posts: 2463
    • Total Posts: 6567
    • Join Date:
      8 Nov, 2016

    Re: کیا انڈیا چپ رہے گا؟

    #9
    حسن داور
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 4104
    • Posts: 2463
    • Total Posts: 6567
    • Join Date:
      8 Nov, 2016

    Re: کیا انڈیا چپ رہے گا؟

    #10
    حسن داور
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 4104
    • Posts: 2463
    • Total Posts: 6567
    • Join Date:
      8 Nov, 2016

    Re: کیا انڈیا چپ رہے گا؟

    #11
    Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 590
    • Posts: 3856
    • Total Posts: 4446
    • Join Date:
      13 Oct, 2016

    Re: کیا انڈیا چپ رہے گا؟

    https://pbs.twimg.com/media/EawQCQiU8AEDmz_?format=jpg&name=large

Viewing 11 posts - 1 through 11 (of 11 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation

Do NOT follow this link or you will be banned from the site!