Thread: کیا اسلام امن کا درس دیتا ہے؟

Home Forums Hyde Park / گوشہ لفنگاں کیا اسلام امن کا درس دیتا ہے؟

This topic contains 62 replies, has 18 voices, and was last updated by  مومن 2 months, 1 week ago. This post has been viewed 1591 times

Viewing 20 posts - 21 through 40 (of 63 total)
  • Author
    Posts
  • #21
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 342
    • Posts: 7769
    • Total Posts: 8111
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: کیا اسلام امن کا درس دیتا ہے؟

    زندہ رود بھای قرآن مجید کی بعض آیات کی سمجھ اسی وقت آتی ہے جب ان کا مکمل مضمون پڑھا جاے یعنی مضمون اگر ایک دو یا تین چار رکوع تک پھیلاہوا ہو تو اسے سمجھنے کیلئے اس کا مکمل مطالعہ ضروری ہے اس کے علاوہ ٹراسلیشن میں بھی فرق ہوتا ہے جس سے مضمون غلط ملط ہوجاتا ہے

    ایک مثال دوں گا مثلا جہاں پر آپ نادان کو مردوں کی عورتوں پر برتری بتا رہے ہیں دراصل اس آیت  میں ان الفاظ ، الرجال قومون کا مطلب یہ نہیں کہ مرد عورتوں پر حاکم ہیں بلکہ اس کا مطلب ہے کہ  مرد عورتوں پر قوام  یعنی ان سے طاقت میں برتر ہیں ۔ مرد چونکہ جسمانی طور پر عورتوں سے طاقتورہوتے  ہیں اس لئے انہیں عورتوں پر ایک طرح کی فضیلت ہے یعنی جسمانی طاقت کی بات ہورہی ہے ناکہ حقوق کی اور اسی تناظر میں اگلا مضمون بھی سمجھ آجاتا ہے

    میں انشااللہ ساری آیات کا سیاق و سباق دیکھ کر جواب دوں  گا

    واللہ اعلم باالصواب

    :bigthumb:

    • This reply was modified 2 months, 2 weeks ago by  Believer12.
    #22
    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 15
    • Posts: 1895
    • Total Posts: 1910
    • Join Date:
      3 Apr, 2018
    • Location: NorthPole

    Re: کیا اسلام امن کا درس دیتا ہے؟

    زندہ رود بھای قرآن مجید کی بعض آیات کی سمجھ اسی وقت آتی ہے جب ان کا مکمل مضمون پڑھا جاے یعنی مضمون اگر ایک دو یا تین چار رکوع تک پھیلاہوا ہو تو اسے سمجھنے کیلئے اس کا مکمل مطالعہ ضروری ہے اس کے علاوہ ٹراسلیشن میں بھی فرق ہوتا ہے جس سے مضمون غلط ملط ہوجاتا ہے ایک مثال دوں گا مثلا جہاں پر آپ نادان کو مردوں کی عورتوں پر برتری بتا رہے ہیں دراصل اس آیت میں ان الفاظ ، الرجال قومون کا مطلب یہ نہیں کہ مرد عورتوں پر حاکم ہیں بلکہ اس کا مطلب ہے کہ مرد عورتوں پر قوام یعنی ان سے طاقت میں برتر ہیں ۔ مرد چونکہ جسمانی طور پر عورتوں سے طاقتورہوتے ہیں اس لئے انہیں عورتوں پر ایک طرح کی فضیلت ہے یعنی جسمانی طاقت کی بات ہورہی ہے ناکہ حقوق کی اور اسی تناظر میں اگلا مضمون بھی سمجھ آجاتا ہے میں انشااللہ ساری آیات کا سیاق و سباق دیکھ کر جواب دوں گا واللہ اعلم باالصواب :bigthumb:

    بیلیور بھائی۔۔۔ آپ پورا سیاق و سباق پڑھ کر دیکھ سکتے ہیں، تب بھی ان آیات کے مفہوم پر کوئی فرق نہیں پڑے گا اور ویسے بھی کیا قرآن میں موجود احکامات قیامت تک کیلئے نہیں ہیں؟ لگے ہاتھوں ان آیات کا بھی جائزہ لے لیجئے گا۔۔

    #23
    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 15
    • Posts: 1895
    • Total Posts: 1910
    • Join Date:
      3 Apr, 2018
    • Location: NorthPole

    Re: کیا اسلام امن کا درس دیتا ہے؟

    یہی تو پوچھ رھا ہوں کے اسلام امن کا درس دیتا ہے یا نہی؟ رضوی کہتا ہے اسلام میں امن کا کوئی درس نہی ہے۔

    آپ ہی کے سوال سے متعلقہ میرا بھی مومنین سے ایک سوال ہے، قرآن میں یہ تو جگہ جگہ لکھا ہے کہ کیسے لڑنا ہے، کیسے تلواریں اور گھوڑے تیار کرنے ہیں، کافروں کو کیسے ان کے پور پور پر مارنا ہے ، کس طرح جنگ و جدل کرنا ہے، کیا کہیں پر یہ بھی لکھا ہے کہ “اے انسانوں، آپس میں امن اور شانتی سے رہو، لڑائی جھگڑے مت کرو، لڑائی جھگڑے اور جنگ میں سراسر گھاٹا ہی گھاٹا ہے”۔۔۔ اگر ایسا  نہیں لکھا (جوکہ میری معلومات کے مطابق کہیں نہیں لکھا) تو پھر حضرت علامہ خادم رضوی سو فیصد سچ کہتے ہیں کہ امن کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔۔

    #24
    Shirazi
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 169
    • Posts: 2197
    • Total Posts: 2366
    • Join Date:
      6 Jan, 2017

    Re: کیا اسلام امن کا درس دیتا ہے؟

    • This reply was modified 2 months, 2 weeks ago by  Shirazi.
    #25
    Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 494
    • Posts: 3412
    • Total Posts: 3906
    • Join Date:
      13 Oct, 2016

    Re: کیا اسلام امن کا درس دیتا ہے؟

    Awan sahib

    محترم اعوان صاحب

    درست

    اور یہ بھی ممکن ہے کے دوسری تیسری باری کے آنے تک شاید نظریاتی ہو جائیں محترم خان صاحب

    اب کچھ وقت تو لگتا ہے سیکھنے میں اور خاص طور غلطیوں سے سیکھنے میں

    مجھے نہیں لگتا کہ اتنی دیر لگے گی

    PM, too, concerned at NAB’s ‘undue’ interference

    Govt is trying hard to show that state institutions gave “some relief” to Nawaz, solely on health grounds

    #26
    مومن
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 0
    • Posts: 143
    • Total Posts: 143
    • Join Date:
      3 Nov, 2019

    Re: کیا اسلام امن کا درس دیتا ہے؟

    آپ ہی کے سوال سے متعلقہ میرا بھی مومنین سے ایک سوال ہے، قرآن میں یہ تو جگہ جگہ لکھا ہے کہ کیسے لڑنا ہے، کیسے تلواریں اور گھوڑے تیار کرنے ہیں، کافروں کو کیسے ان کے پور پور پر مارنا ہے ، کس طرح جنگ و جدل کرنا ہے، کیا کہیں پر یہ بھی لکھا ہے کہ “اے انسانوں، آپس میں امن اور شانتی سے رہو، لڑائی جھگڑے مت کرو، لڑائی جھگڑے اور جنگ میں سراسر گھاٹا ہی گھاٹا ہے”۔۔۔ اگر ایسا نہیں لکھا (جوکہ میری معلومات کے مطابق کہیں نہیں لکھا) تو پھر حضرت علامہ خادم رضوی سو فیصد سچ کہتے ہیں کہ امن کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔۔

    دنیا کی زندگی کی مثال مینہ کی سی ہے کہ اسے ہم نے آسمان سے اتارا پھراس کے ساتھ سبزہ مل کر نکلا جسے آدمی اور جانور کھاتے ہیں یہاں تک کہ جب زمین سبزے سے خوبصورت اور آراستہ ہو گئی اورزمین والوں نے خیال کیا کہ وہ اس پر بالکل قابض ہو چکے ہیں تو اس پر ہماری طرف سے دن یا رات میں کوئی حادثہ آ پڑا سو ہم نے اسے ایسا صاف کر دیا کہ گویا کل وہا ں کچھ بھی نہ تھا اس طرح ہم نشانیوں کو کھول کر بیان کرتے ہیں اور لوگو ں کے سامنے جو غور کرتے ہیں (۲۴) 

    اور الله سلامتی کے گھر کی طرف بلاتا ہے اور جسے چاہے سیدھا راستہ دکھاتا ہے (۲۵) 

    جنہوں نے بھلائی کی ان کے لئے بھلائی ہے اور زیادتی بھی اور ان کے منہ پر سیاہی اور رسوائی نہیں چڑھے گی وہ بہشتی ہیں وہ اسی میں ہمیشہ رہیں گے (۲۶)

     اور جنہوں نے برے کام کئے تو برائی کا بدلہ ویسا ہی ہوگا کہ ان پر ذلت چھائے گی اور انہیں اللہ سے بچانے والا کوئی نہ ہوگا گویا کہ ان کے مونہوں پر اندھیری رات کے ٹکڑے اوڑھا دئے گئے ہیں یہی دوزخی ہیں وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے (۲۷)

    #27
    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 15
    • Posts: 1895
    • Total Posts: 1910
    • Join Date:
      3 Apr, 2018
    • Location: NorthPole

    Re: کیا اسلام امن کا درس دیتا ہے؟

    دنیا کی زندگی کی مثال مینہ کی سی ہے کہ اسے ہم نے آسمان سے اتارا پھراس کے ساتھ سبزہ مل کر نکلا جسے آدمی اور جانور کھاتے ہیں یہاں تک کہ جب زمین سبزے سے خوبصورت اور آراستہ ہو گئی اورزمین والوں نے خیال کیا کہ وہ اس پر بالکل قابض ہو چکے ہیں تو اس پر ہماری طرف سے دن یا رات میں کوئی حادثہ آ پڑا سو ہم نے اسے ایسا صاف کر دیا کہ گویا کل وہا ں کچھ بھی نہ تھا اس طرح ہم نشانیوں کو کھول کر بیان کرتے ہیں اور لوگو ں کے سامنے جو غور کرتے ہیں (۲۴)

    اور الله سلامتی کے گھر کی طرف بلاتا ہے اور جسے چاہے سیدھا راستہ دکھاتا ہے (۲۵)

    جنہوں نے بھلائی کی ان کے لئے بھلائی ہے اور زیادتی بھی اور ان کے منہ پر سیاہی اور رسوائی نہیں چڑھے گی وہ بہشتی ہیں وہ اسی میں ہمیشہ رہیں گے (۲۶)

    اور جنہوں نے برے کام کئے تو برائی کا بدلہ ویسا ہی ہوگا کہ ان پر ذلت چھائے گی اور انہیں اللہ سے بچانے والا کوئی نہ ہوگا گویا کہ ان کے مونہوں پر اندھیری رات کے ٹکڑے اوڑھا دئے گئے ہیں یہی دوزخی ہیں وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے (۲۷)

    محترم تھوڑی اور کوشش کیجئےشاید آپ کو کوئی مطلوبہ آیت مل جائے، ورنہ میرا اور حضرت علامہ خادم رضوی مدظلہ العالی کا دعوٰی ہی درست قرار پائے گا۔۔۔

    #28
    مومن
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 0
    • Posts: 143
    • Total Posts: 143
    • Join Date:
      3 Nov, 2019

    Re: کیا اسلام امن کا درس دیتا ہے؟

    محترم تھوڑی اور کوشش کیجئےشاید آپ کو کوئی مطلوبہ آیت مل جائے، ورنہ میرا اور حضرت علامہ خادم رضوی مدظلہ العالی کا دعوٰی ہی درست قرار پائے گا۔۔۔

    پھر تو  اپ جیسے لوگوں کے لیے یہ زیادہ مناسب ہے ۔۔۔۔

    اور جب اُنہیں کہا جاتا ہے کہ ملک میں فساد نہ ڈالو تو کہتے ہیں کہ ہم ہی تو اصلاح کرنے والے ہیں (۱۱) 

    #29
    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 15
    • Posts: 1895
    • Total Posts: 1910
    • Join Date:
      3 Apr, 2018
    • Location: NorthPole

    Re: کیا اسلام امن کا درس دیتا ہے؟

    پھر تو اپ جیسے لوگوں کے لیے یہ زیادہ مناسب ہے ۔۔۔۔

    اور جب اُنہیں کہا جاتا ہے کہ ملک میں فساد نہ ڈالو تو کہتے ہیں کہ ہم ہی تو اصلاح کرنے والے ہیں (۱۱)

    حسبِ توقع آپ خالی ہاتھ آئے، چلیں کوئی بات نہیں۔۔ آپ کی اطلاع کیلئے عرض ہے کہ حضرت علامہ خادم رضوی رحمتہ اللہ علیہ جو کچھ بھی کہتے اور کرتے ہیں وہ صریحاً قرآن و حدیث کی روشنی میں ہوتا ہے اور اگر آپ کے نزدیک حضرت علامہ کے اقوال و افعال فتنہ و فساد کے زمرے میں آتے ہیں تو آپ بالکل درست ہیں۔ :cwl: ۔۔۔۔ 

    #30
    Gulab Khan
    Participant
    Offline
    • Member
    • Threads: 0
    • Posts: 62
    • Total Posts: 62
    • Join Date:
      24 Sep, 2019
    • Location: مریخ

    Re: کیا اسلام امن کا درس دیتا ہے؟

    اگر چند دن اور زندہ رود کو پڑھا تو ہم بھی پھسل جائے گے

    دلیل سخت کیل

    :swear:

    #31
    Zed
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    • Threads: 114
    • Posts: 1113
    • Total Posts: 1227
    • Join Date:
      17 Feb, 2017

    Re: کیا اسلام امن کا درس دیتا ہے؟

    It’s about time that this Mullah Military alliance is broken. As Benazir said, “Molvi becomes blood thirsty beast if kept out of government”. I think it’s time to end this nexus once and for all.

    I researched the history of subcontinent and realized that Mullah is the reason for backwardness and suffering of Muslims of subcontinent. Even today millions of students of religious seminaries aka madrasa are practically incapable of living in a modern society. If establishment wants to end the mullahcracy than it should be supported by all means.

    • This reply was modified 2 months, 2 weeks ago by  Zed.
    #32
    Gulab Khan
    Participant
    Offline
    • Member
    • Threads: 0
    • Posts: 62
    • Total Posts: 62
    • Join Date:
      24 Sep, 2019
    • Location: مریخ

    Re: کیا اسلام امن کا درس دیتا ہے؟

    مولوی اورمذھب کو فوج سے کیسے الگ کرو گے

    تقویٰ ، ایمان ، جہاد تو موٹو ہے فوج کا ، اس موٹو کا ٹھیکدار ، انجینیر ، ٹیکنیشن تو مولوی ہے

    :17:

    It’s about time that this Mullah Military alliance is broken. As Benazir said, “Molvi becomes bold thirsty beast if kept out of government”. I think it’s time to end this nexus once and for all. I researched the history of subcontinent and realized that Mullah is the reason for backwardness and suffering of Muslims of subcontinent. Even today millions of students of religious seminaries aka madrasa are practically incapable of living in a modern society. If establishment wants to end the mullahcracy than it should be supported by all means.
    #33
    Zed
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    • Threads: 114
    • Posts: 1113
    • Total Posts: 1227
    • Join Date:
      17 Feb, 2017

    Re: کیا اسلام امن کا درس دیتا ہے؟

    مولوی اورمذھب کو فوج سے کیسے الگ کرو گے تقویٰ ، ایمان ، جہاد تو موٹو ہے فوج کا ، اس موٹو کا ٹھیکدار ، انجینیر ، ٹیکنیشن تو مولوی ہے :17:

    This is all thanks to Zia ul Hug, military was pretty irreligious before him. Zia had delusions of grandeur where he saw himself as the Ameerul Momineen and commander of a great Muslim Army.

    Jihad, Taqwa topi drama will end when establishment decides to restrict mullah to masjid.

    Aasia Bibi was acquitted and flew abroad and Molvi are left scratching their nuts. It’s a proof that if the state decides to flex its might and pulls its support behind these imbeciles than they are nothing but barking dogs.

    • This reply was modified 2 months, 2 weeks ago by  Zed.
    #34
    BlackSheep
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 15
    • Posts: 2345
    • Total Posts: 2360
    • Join Date:
      11 Feb, 2017
    • Location: عالمِ غیب

    Re: کیا اسلام امن کا درس دیتا ہے؟

    If establishment wants to end the mullahcracy than it should be supported by all means.

    زیڈ۔۔۔۔۔

    میرے خیال میں اگر ملٹری اسٹیبلشمنٹ ملاکریسی کو ختم کرنا چاہتی ہے تو یہ اپنے ادارہ جاتی مفاد میں کرے گی۔۔۔۔۔ یاد رہے کہ ملا کا جن بوتل سے نکالنے والے بھی یہی کوارٹرز تھے۔۔۔۔۔ لیکن اب ملٹری اسٹیبلشمنٹ کی مخالفت میں سیاسی جماعتوں کو یہ اقدام منظور نہیں ہوگا۔۔۔۔۔

    البتہ اِس بات سے مَیں اتفاق کرتا ہوں کہ اگر ایسا ہوجاتا ہے کہ کم از کم پاکستانی معاشرہ بہتری کی طرف جاسکتا ہے۔۔۔۔۔

    بھٹو کے دور تک پاکستانی معاشرہ شخصی و معاشرتی آزادیوں کے حوالے سے بہت بہتر تھا۔۔۔۔۔ لیکن اُس کے بعد جو منافقت و پارسائی کی عطر بیز فضائیں چلیں اُس نے پاکستانی معاشرے کا فیبرک ہی اُدھیڑ کر رکھ دیا۔۔۔۔۔

    ایاز امیر ایک اچھوتی بات کہتا ہے۔۔۔۔۔ تاریخ کے کٹہرے میں مشرف کا جرم مارشل لاء یا ایمرجنسی پلس لگانا نہیں ہوگا بلکہ یہ ہوگا کہ جنرل مشرف بذاتِ خود ایک آزاد خیال شخص کے ہوتے ہوئے اور اپنے تمام تر اختیار کے باوجود پاکستانی معاشرے کو نہیں بدل سکے۔۔۔۔۔ بلاوجہ کے مذہبی قوانین کی وجہ سے جو گھٹن معاشرے میں پیدا ہوچکی ہے اُس کو ختم نہیں کرسکے۔۔۔۔۔ اور یہ کرنے کیلئے جو بہترین وقت ہوتا ہے وہ کسی بھی مارشل لاء یا حکومت کے ابتدائی سال ہوتے ہیں۔۔۔۔۔ اُس کے بعد تو سمجھوتے ہی رہ جاتے ہیں۔۔۔۔۔

    اور میرا یہ سمجھنا اور ماننا ہے کہ پاکستان کے معاشرے میں یہ بہتری یا تو ڈنڈے کے زور پر آئے گی یا پھر کوئی ایسا سویلین حکمران ہو جس کے اندر ڈکٹیٹرشپ کے جراثیم اچھی خاصی تعداد میں ہوں، وہی بہتری لاسکتا ہے۔۔۔۔۔ پیپلز پارٹی یہ کام کبھی بھی نہیں کرسکے گی جبکہ پیپلز پارٹی انفرادی و معاشرتی آزادیوں کے حوالے سے بہت اچھا ٹریک ریکارڈ رکھتی ہے، لیکن اِس پارٹی کے ساتھ ایک مسئلہ ہے کہ یہ سب کو ساتھ لیکر چلنا چاہتی ہے۔۔۔۔۔ وقت پر فیصلہ سازی کے حوالے سے یہ ایک انتہائی منفی نکتہ ہوتا ہے کہ سب کو راضی کیا جائے۔۔۔۔۔ نون لیگ کے بارے میں کیا بات کی جائے، یہ لوگ بس شوبازی کے نمبرز بنانے میں نمبر ون ہیں۔۔۔۔۔ عمران خان بھی پاکستانی معاشرے میں بہتری لاسکتا تھا مگر مسئلہ عمران خان کے ساتھ یہ ہے کہ اِس بندے کے پاس ویژن اور ایگزیکیوشن کا شدید فقدان ہے۔۔۔۔۔ اگر ویژن ہو بھی تو اُس ویژن کو پانے کیلئے ایگزیکیوشن نہیں ہے۔۔۔۔۔ جبکہ دیکھا جائے تو عمران خان کے پاس اچھا موقع تھا(اور شاید ابھی بھی ہے) کہ وہ کچھ تبدیلی لاسکتا تھا مگر۔۔۔۔۔

    اب تک کے اقدامات سے تو ایسا نہیں لگ رہا کہ عمران خان کوئی بڑی تبدیلی لے آئے گا خاص کر پاکستانی معاشرے میں۔۔۔۔۔ مَیں یہ مانتا ہوں کہ معیشت کے حوالے سے کافی بہتر اقدامات کئے گئے ہیں مگر بہت ساری چیزیں ایسی کی جاسکتی تھیں جو کوئی بھی حکومت اپنے ابتدائی ایک دو سالوں میں ہی کرسکتی ہے مگر اُس وقت کے بعد نہیں۔۔۔۔۔

    ملک کا نوجوان طبقہ عمران خان کے ساتھ تھا، اِس سے بڑی سیاسی دولت اور کیا چاہئے۔۔۔۔۔ مگر۔۔۔۔۔ قرار نے ابھی کچھ دنوں پہلے ایک بات لکھی تھی کہ عمران خان نے ملک کے نوجوانوں کو ہی کرپٹ کردیا ہے۔۔۔۔۔ قرار کی بات جُزوی درست ہے۔۔۔۔۔ میرے خیال میں کرپٹ تو درست لفظ نہیں ہوگا مگر عمران خان نے ملک کے نوجوان طبقہ کو فی الوقت ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا ہے۔۔۔۔۔ سیاست سے بیزار ملک کے نوجوان طبقے کو سیاسی دھارے میں لانے والا بھی عمران خان ہی تھا اور میرے خیال میں سیاسی دھارے سے باہر کرنے والا بھی عمران خان ہی ہوگا۔۔۔۔۔

    عمران خان کے ویژن کی ایک جھلک کچھ عرصہ پہلے دکھائی دی جب یہ کہا گیا کہ ہم پاکستان میں روحانیت پر تحقیق کریں گے۔۔۔۔۔ اور بشریٰ بی بی سے شادی کے بعد تو یہ ویژن مزید گہرا ہوگیا ہوگا۔۔۔۔۔ یورپ نے معاشی و مادی ترقی کیلئے یہ نتیجہ نکالا کہ مذہب کو ریاست کی ڈومین سے نکال کر انفرادی حدود میں رکھا جائے لیکن عمران خان تو شاید یورپی ممالک جیسی ہی ترقی حاصل کرنے کیلئے اِس نتیجے کے مخالف سمت میں جانے کی کوشش کررہا ہے۔۔۔۔۔

    • This reply was modified 2 months ago by  BlackSheep.
    #35
    BlackSheep
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 15
    • Posts: 2345
    • Total Posts: 2360
    • Join Date:
      11 Feb, 2017
    • Location: عالمِ غیب

    Re: کیا اسلام امن کا درس دیتا ہے؟

    Aasia Bibi was acquitted and flew abroad and Molvi are left scratching their nuts. 

    :cwl: :cwl: :cwl:

    • This reply was modified 2 months, 2 weeks ago by  BlackSheep.
    #36
    مومن
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 0
    • Posts: 143
    • Total Posts: 143
    • Join Date:
      3 Nov, 2019

    Re: کیا اسلام امن کا درس دیتا ہے؟

    حسبِ توقع آپ خالی ہاتھ آئے، چلیں کوئی بات نہیں۔۔ آپ کی اطلاع کیلئے عرض ہے کہ حضرت علامہ خادم رضوی رحمتہ اللہ علیہ جو کچھ بھی کہتے اور کرتے ہیں وہ صریحاً قرآن و حدیث کی روشنی میں ہوتا ہے اور اگر آپ کے نزدیک حضرت علامہ کے اقوال و افعال فتنہ و فساد کے زمرے میں آتے ہیں تو آپ بالکل درست ہیں۔ :cwl: ۔۔۔۔

    جناب ۔۔ میں عالم   دین یا حافظ قران تو ہوں نہیں کہ اپ کو اسلام میں امن اور سلامتی کے بارے میں قرانی ایاتیں لا لا کر دوں ۔۔۔

    کچھ  ایتیں قران ایکسپلورار میں پیس سرچ کرنے سے ملی تھیں جس سے اپکو تسلی نہیں ہوئی ۔۔ ۔

    اب اللہ ہی اپکو ہدایت دے ہمارے بس کی بات نہیں ۔۔۔۔

    جانوروں کے حقوق کے بارے میں یہ ایک حدیث ہے ۔ شاہد اس سے اپکو تسلی ہو جائے کہ اسلام انسان تو انسان جانور کے ساتھ بھی اچھے برتاو کا سبق سیکھاتا ہے ۔۔۔۔۔

    • This reply was modified 2 months, 2 weeks ago by  مومن.
    #37
    نادان
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 93
    • Posts: 14273
    • Total Posts: 14366
    • Join Date:
      31 Aug, 2016

    Re: کیا اسلام امن کا درس دیتا ہے؟

    جی اسلام کے معنی ہیں سر تسلیم خم کردینا انگریزی میں سبمشن۔ مسلمان اللہ پاک کے حضور جی جاں سے سر تسلیم خم دیتا ہے۔ اور اللہ پاک ہی مسلمان کو قتال کا حکم بھی دیتے ہیں۔

    اسے آپ سیاق و سباق سے نکال کر نہ دیکھیں ..یہ حکم ایک خاص وقت میں ایک خاص تناظر میں تھا ..حضور پاک صلعم  اپنا پیغام پہنچا چکے تھے ..

    یہ مولانا اسرار کی وڈیو ہے …شروع کا تھوڑا سا سن لیں

    #38
    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 15
    • Posts: 1895
    • Total Posts: 1910
    • Join Date:
      3 Apr, 2018
    • Location: NorthPole

    Re: کیا اسلام امن کا درس دیتا ہے؟

    اسے آپ سیاق و سباق سے نکال کر نہ دیکھیں ..یہ حکم ایک خاص وقت میں ایک خاص تناظر میں تھا ..حضور پاک صلعم اپنا پیغام پہنچا چکے تھے .. یہ مولانا اسرار کی وڈیو ہے …شروع کا تھوڑا سا سن لیں

    نادان جی۔۔۔ آپ کے اس دعوے کے بعد تین سوالات پیدا ہوتے ہیں۔۔ 

    ۔۔1۔۔ کسی مولوی کی ویڈیو پیش کرنے کی بجائے ذرا قرآن سے وہ آیت نکال کر دکھائیے جس میں لکھا ہو کہ مذکورہ حکم کسی خاص وقت اور خاص تناظر میں تھا، کیونکہ جہاں تک میں جانتا ہوں قرآن میں لکھا ہے کہ کچھ آیتوں کو منسوخ بھی کردیا جاتا ہے ، یہ آیات منسوخ نہیں کی گئیں، اس کا مطلب یہ حکم باقی رہنے کیلئے ہے۔

    ۔۔2۔۔ اگر کچھ آیات کسی خاص وقت اور خاص تناظر میں تھیں تو ان کو ایک ایسی کتاب میں شامل کرنے کی کیا تُک بنتی ہے جس کو قیامت تک کیلئے قرار دیا گیا ہو۔۔۔

    ۔۔3۔۔۔ اگر یہ مان لیا جائے کہ اس دور کے واقعات سے متعلق آیات اسی دور کے خاص وقت اور خاص تناظر میں تھیں تو پھر قرآن میں تو زیادہ تر آیات ایسی ہی ہیں جو کسی نہ کسی وقوعے سے منسوب ہیں، اس طرح تو قرآن کا بیشتر حصہ آج کے دور میں ناقابل عمل قرار پائے گا۔۔۔

    #39
    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 15
    • Posts: 1895
    • Total Posts: 1910
    • Join Date:
      3 Apr, 2018
    • Location: NorthPole

    Re: کیا اسلام امن کا درس دیتا ہے؟

    جناب ۔۔ میں عالم دین یا حافظ قران تو ہوں نہیں کہ اپ کو اسلام میں امن اور سلامتی کے بارے میں قرانی ایاتیں لا لا کر دوں ۔۔۔

    کچھ ایتیں قران ایکسپلورار میں پیس سرچ کرنے سے ملی تھیں جس سے اپکو تسلی نہیں ہوئی ۔۔ ۔

    اب اللہ ہی اپکو ہدایت دے ہمارے بس کی بات نہیں ۔۔۔۔

    جانوروں کے حقوق کے بارے میں یہ ایک حدیث ہے ۔ شاہد اس سے اپکو تسلی ہو جائے کہ اسلام انسان تو انسان جانور کے ساتھ بھی اچھے برتاو کا سبق سیکھاتا ہے ۔۔۔۔۔

    اگر آپ کے پاس زیربحث موضوع پر کافی علم نہیں تو آپ کو اس بحث میں کودنا ہی نہیں چاہیئے، آپ کو علم ہونا چاہیے کہ آپ ایک عالمِ دین سے محو گفتگو ہیں۔۔ اور احادیث پیش کرنے سے پہلے یہ جان لیجئے کہ یہاں کے مومنین کو احادیث سے چڑ ہے اور ویسے بھی آپ نے نہ صرف موضوع سے ہٹ کر حدیث پیش کی بلکہ حوالہ بھی نہیں دیا، جوکہ علمی دنیا میں اپراد مانا جاتا ہے۔۔۔ 

    #40
    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 15
    • Posts: 1895
    • Total Posts: 1910
    • Join Date:
      3 Apr, 2018
    • Location: NorthPole

    Re: کیا اسلام امن کا درس دیتا ہے؟

    This is all thanks to Zia ul Hug, military was pretty irreligious before him. Zia had delusions of grandeur where he saw himself as the Ameerul Momineen and commander of a great Muslim Army. Jihad, Taqwa topi drama will end when establishment decides to restrict mullah to masjid. Aasia Bibi was acquitted and flew abroad and Molvi are left scratching their nuts. It’s a proof that if the state decides to flex its might and pulls its support behind these imbeciles than they are nothing but barking dogs.

    میری نظر میں عام آدمی کے اسلام سے رابطے اور تعلق کا واحد ذریعہ صرف اور صرف مولوی ہے۔ عام آدمی کو نہیں پتا کہ قرآن میں کیا لکھا ہے، عام آدمی نے تو شاید اپنی زندگی میں کبھی حدیث کی کتاب دیکھی بھی نہیں ہوتی۔ یہ مولوی ہی ہوتا ہے جو لوگوں کو بتاتا ہے کہ قرآن اور احادیث میں کیا لکھا ہے۔۔ عام آدمی ہر چھوٹے چھوٹے مسئلے پر مذہب کی رائے جاننے کیلئے مولوی کا محتاج ہوتا ہے۔ اگر مولوی پر قابو پا لیا جائے تو لوگوں سے مذہبی شدت پسندی کا خاتمہ ہوسکتا ہے۔ اور میں بلیک شیپ سے متفق ہوں کہ اس کیلئے ڈنڈے کی ضرورت ہے۔۔ مگر مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے ہاں نہ صرف فوجی اسٹیبلشمنٹ بلکہ سیاستدان بھی مذہب کو ایک کارآمد ٹول سمجھتے ہیں جس کے ذریعے عوام کو وقت پڑنے پر مخالف کے خلاف استعمال کیا جاسکتا ہے۔ پاکستان میں کونسی سیاسی جماعت ہوگی جس نے موقع ملنے پر مخالف کے خلاف مذہبی کارڈ نہیں کھیلا۔ اس معاملے میں سبھی سیاسی و عسکری اشرافیہ اس نکتے پر متفق ہے کہ مذہب اور مذہبی عناصر (مولوی) کو اس معاشرے میں زندہ رکھو اور اس سے کام لیتے رہو۔۔ ایسے میں مولوی اور مذہبی شدت پسندی کے خاتمہ کیسے ممکن ہے۔۔ 

Viewing 20 posts - 21 through 40 (of 63 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation

Do NOT follow this link or you will be banned from the site!