Thread: کوئٹہ میں گرجا گھر پر شدت پسندوں کا حملہ،’پانچ ہلاک‘

Home Forums Non Siasi کوئٹہ میں گرجا گھر پر شدت پسندوں کا حملہ،’پانچ ہلاک‘

This topic contains 1 reply, has 2 voices, and was last updated by  Atif 8 months ago. This post has been viewed 75 times

Viewing 2 posts - 1 through 2 (of 2 total)
  • Author
    Posts
  • #1
    حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 3247
    • Posts: 1839
    • Total Posts: 5086
    • Join Date:
      8 Nov, 2016

    Re: کوئٹہ میں گرجا گھر پر شدت پسندوں کا حملہ،’پانچ ہلاک‘

    پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے وزیرِ داخلہ کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ایک گرجا گھر ہونے والے حملے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور 20 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

    یہ حملہ کوئٹہ کے علاقے زرغون روڈ پر واقع ایک گرجا گھر پر اتوار کی صبح کیا گیا جہاں مذہبی عبادات کے لیے بڑی تعداد میں افراد موجود تھے۔

    بلوچستان کے آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری کے مطابق ریلوے  ا سٹیشن کوئٹہ کے قریب امداد چوک پر واقع میتھوڈسٹ گرجا گھر کو کم از کم دو خودکش حملہ آوروں نے نشانہ بنانے کوشش کی۔

    انھوں نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ حملے کے وقت گرجا گھر میں 400 کے قریب افراد موجود تھے لیکن پولیس کی بروقت کارروائی کی وجہ سے زیادہ جانی نقصان نہیں ہوا۔

    آئی جی پولیس نے بتایا کہ سکیورٹی پر تعینات اہلکاروں نے ایک حملہ آور کو گرجا گھر کے احاطے کے مرکزی دروازے پر ہی مار گرایا جبکہ دوسرے حملہ آور نے گرجا گھر کے دروازے پر زخمی ہونے کے بعد خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ مرنے اور زخمی ہونے والے افراد چرچ کے اندر دروازے کے قریب موجود تھے اور خودکش دھماکے کی زد میں آئے۔

    آئی جی بلوچستان کے مطابق سکیورٹی اداروں نے گرجا گھر کے احاطے کو کلیئر کر دیا ہے اور اب آس پاس کے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

    اس سے قبل بلوچستان کے وزیرِ داخلہ سرفراز بگٹی نے بی بی سی اردو کا بتایا تھا کہ چار حملہ آوروں نے گرجا گھر میں داخل ہونے کی کوشش تھی جن میں سے دو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں اور ان کی تلاش جاری ہے۔

    تاحال کسی تنظیم کی جانب سے بھی اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

    دی میتھوڈسٹ گرجا گھر سنہ 1935 میں تعمیر کیا گیا تھا اور یہ شہر کے ریلوے  اسٹیشن کے قریب مصروف ترین شاہراہ پر واقع ہے۔

    خیال رہے کہ پاکستان میں ماضی میں بھی شدت پسند گرجا گھروں کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔

    مارچ 2015 میں دہشت گردوں نے لاہور کے علاقہ یوحنا آباد میں دو گرجا گھروں پر خودکش حملے کیے تھے جن میں 15 افراد مارے گئے تھے۔

    اس سے قبل ستمبر سنہ 2013 میں پشاور کے کوہاٹی گیٹ چرچ پر بھی دو خودکش حملہ آوروں نے حملہ کیا تھا جس میں 80 سے زیادہ افراد مارے گئے تھے اور اسے پاکستان کی تاریخ میں کسی بھی گرجا گھر پر ہونے والا سب سے مہلک حملہ قرار دیا جاتا ہے۔

    http://www.bbc.com/urdu/pakistan-42382976

    #2
    Atif
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 114
    • Posts: 5764
    • Total Posts: 5878
    • Join Date:
      15 Aug, 2016

    Re: کوئٹہ میں گرجا گھر پر شدت پسندوں کا حملہ،’پانچ ہلاک‘

    ایک پولیس والادو خواتینچھ مردنو لوگ اب تک شہید ہوچکے ہیں

Viewing 2 posts - 1 through 2 (of 2 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation