Thread: کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والے آرٹیکل 370 کے خاتمے کا اعلان

Home Forums Hyde Park / گوشہ لفنگاں کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والے آرٹیکل 370 کے خاتمے کا اعلان

This topic contains 106 replies, has 15 voices, and was last updated by  Bawa 5 months, 2 weeks ago. This post has been viewed 3019 times

Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 107 total)
  • Author
    Posts
  • #1
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 138
    • Posts: 4379
    • Total Posts: 4517
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والے آرٹیکل 370 کے خاتمے کا اعلان

    نڈیا میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے زیرِ انتظام کشمیر کو انڈین آئین میں دیے جانے والے خصوصی درجے اور اختیارات کو ختم کر رہی ہے۔

    انڈیا کے وزیرداخلہ امت شاہ نے پیر کو راجیہ سبھا یعنی انڈین پارلیمان کے ایوان بالا میں کشمیر کو نیم خودمختاری دینے والے آرٹیکل 370 ختم کرنے کی تجویز پیش کی جس پر صدرِ مملکت پہلے ہی دستخط کر چکے ہیں۔

    انڈین آئین کا آرٹیکل 370 جموں و کشمیر کو دیگر انڈین ریاستوں کے مقابلے میں زیادہ خودمختاری دیتا تھا اور یہ وہی شق ہے جس کی بنیاد پر یہ ریاست انڈیا کے ساتھ شامل ہوئی تھی۔

    Source

    #2
    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 698
    • Posts: 7766
    • Total Posts: 8464
    • Join Date:
      12 Oct, 2016
    • Location: Pakistan

    Re: کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والے آرٹیکل 370 کے خاتمے کا اعلان

    کیا ایسے مسائل تو ایک دو ٹویٹس سے حل نہی ہو پاتے ؟

    #3
    GeoG
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 62
    • Posts: 4540
    • Total Posts: 4602
    • Join Date:
      12 Oct, 2016

    Re: کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والے آرٹیکل 370 کے خاتمے کا اعلان

    کیا ایسے مسائل تو ایک دو ٹویٹس سے حل نہی ہو پاتے ؟

    ہو جاتے

    اگر ہمارے ہاتھ مودی کی کوئی گندی ویڈیو لگ جاتی

    :bigsmile:

    #4
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 138
    • Posts: 4379
    • Total Posts: 4517
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والے آرٹیکل 370 کے خاتمے کا اعلان

    پاکستان نے ایک سے زائد بار جنگ اور دہشت گردی سمیت مختلف اقدامات کرکے کشمیر کو اپنے ساتھ ملانے کی ناکام کوششیں کیں ہیں اور اس کوشش میں کشمیر تو آزاد کیا ہونا تھا اپنے ملک کی بقا ہی خطرے میں ڈالدیں گیئں ہیں
    اب کی مرتبہ چال چلنے کی باری ہندوستان کی تھی اور امریکہ سے ورلڈ کپ جیت کر آنے والے کپتان کی بڑھکوں نے یقینا مودی اور اسکی شاطر ٹیم کو
    اگلی چال جلدی چلنے پر مجبور کردیا ہے
    پاکستان کے پاس تین آپشنز ہیں
    ١) صورتحال کو قبول کرے اور خطہ میں امن اور خوشحالی کے ایک نیے دور کا آغاز کرے
    ٢) اپنے عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا کر رکھے اور سفارتی سطح پر شور مچاتا رہے جسکا عملی طور پر کویی نتیجہ نہ نکلے
    ٣) ایک تیسرا راستہ بھی ہے انگریزی کا مقولہ ہے کہ “فورچن فیورس دا بریو” کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ایٹمی جنگ کی نہ صرف دھمکی دے بلکہ دنیا کو دکھانے کے لئے عملی اقدامات کرے اور امید رکھے کہ بین الاقوامی برادری کسی موقع پر حالات کی سنگینی کا احساس کرتے ہوے شاید مداخلت کرے –

    پہلے آپشن میں ابتدائی طور پر پاکستانی عوام ، میڈیا اور مولوی گروپ کی طرف سے سخت دباؤ کا اندیشہ ہے مگر حالیہ مہینوں میں اسٹیبلشمنٹ نے میڈیا کا جسطرح گلہ گھونٹنےکا کامیاب مظاہرہ کیا ہے اس فیز کو بھی کنٹرول کیا جسکتا ہے میرے خیال میں یہ آپشن پاکستان اور خطہ کے عوام کے لئے سب سے بہتر ہے
    دوسرا آپشن سے عملی طور پر کچھ فرق نہیں پڑے گا مگر ملکی عوام اور میڈیا مستقل طور پر ٹرک کی بتی کے پیچھے لگیں رہیں گیں – یہ آپشن شاید حکومت کے لئے سب سے محفوظ آپشن ہے
    تیسرا آپشن وہ واحد آپشن ہے جو بھارت کے عوام اور خطہ کے چوہدریوں کو پریشان کرسکتا ہے یہ ہائی رسک اور غیر یقینی ریوارڈ والی صورتحال ہوگی ریوارڈ مل بھی سکتا ہے یہ وہ آپشن ہے جو پورے ملک کو متحد کرکے حکومت اور فوج کے پیچھے کھڑا کرسکتا ہے

    #5
    Shirazi
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 169
    • Posts: 2197
    • Total Posts: 2366
    • Join Date:
      6 Jan, 2017

    Re: کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والے آرٹیکل 370 کے خاتمے کا اعلان


    HThis is the step in the right direction. Article 370 and 35A makes no sense. If Kashmiris can buy land outside why others can’t in Kashmir? This revocation changes status quo. It will move J&K closer to final resolution. And hopefully one day GHQ stop fooling people on this non issue.

    • This reply was modified 5 months, 3 weeks ago by  Shirazi.
    #6
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 147
    • Posts: 13003
    • Total Posts: 13150
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والے آرٹیکل 370 کے خاتمے کا اعلان

    کیا ایسے مسائل تو ایک دو ٹویٹس سے حل نہی ہو پاتے ؟

    کیوں نہیں؟

    ڈی جی، آئی ایس پی آر کا ایک ٹویٹ ہی کافی ہے

    Article 370 rejected.

    • This reply was modified 5 months, 3 weeks ago by  Bawa.
    #7
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 147
    • Posts: 13003
    • Total Posts: 13150
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والے آرٹیکل 370 کے خاتمے کا اعلان

    #8
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 147
    • Posts: 13003
    • Total Posts: 13150
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والے آرٹیکل 370 کے خاتمے کا اعلان

    جب انڈیا کی فوج آزاد کشمیر پر حملے کرکے اور انڈین  حکومت مقبوضہ کشمیر کو انڈیا میں ضم کرکے کشمیر پر اپنا قبضہ پکا کر رہی تھی تو اسوقت پاکستانی فوج اور حکومت اراکین سینیٹ پر حملے کرکے اور انکی ہمدردیاں تبدیل کروا کر سینیٹ پر اپنا قبضہ پکا کر رہی تھی

    #9
    Guilty
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 0
    • Posts: 4428
    • Total Posts: 4428
    • Join Date:
      6 Nov, 2016

    Re: کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والے آرٹیکل 370 کے خاتمے کا اعلان

    تاریخ میں لکھا جائے گا ۔۔۔۔۔۔ پا کستان کی فوج ۔۔۔۔۔۔۔۔ نے دورہ امریکہ میں پینٹا گون سے گارڈ آف آنر لیکر ۔۔۔۔۔۔ سودے بازی کی ۔۔۔۔۔۔۔

    تاریخ میں لکھا جائے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔ دورہ امریکہ میں ۔۔۔۔۔۔ ڈونلڈ ٹرمپ ۔۔۔۔ نے ۔۔۔۔ کشمیر کے حوالے ۔۔۔۔ ایک  کلیدی ۔ ۔۔۔۔  بیانہ جاری کیا ۔۔۔

    تاریخ میں لکھا جائے گا ۔۔۔۔۔ کہ ۔۔۔۔۔۔ ڈونلڈ ٹرمپ  کے کشمیر ۔۔۔۔۔۔ بیا نیہ کے بعد ۔۔۔۔۔۔ بھارت نے ۔۔۔۔ کشمیر کو ضم کرلیا ۔۔۔۔۔۔۔

    ۔۔۔۔

    تارٰیخ میں ۔۔۔۔ شرمنا ک طریقے سے لکھا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔ ایسے اھم ۔۔۔۔ دفاعی ۔۔ موڑ پر ۔۔۔۔۔ پا کستان کا مذ احیہ  وزیراعظم ۔۔۔۔ امریکہ میں ۔۔۔۔ جیل ۔۔۔ ائیر کنڈیشن ۔۔ ٹی وی ۔۔۔ چٹکلوں میں مصروف تھا ۔۔۔۔۔

    • This reply was modified 5 months, 3 weeks ago by  Guilty.
    #10
    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 15
    • Posts: 1895
    • Total Posts: 1910
    • Join Date:
      3 Apr, 2018
    • Location: NorthPole

    Re: کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والے آرٹیکل 370 کے خاتمے کا اعلان

    جب دو جاہلوں کے بیچ لڑائی ہوتی ہے تو دونوں کے درمیان خوب سر پھٹول ہوتی ہے اور دونوں جی بھر کر ایک دوسرے کا نقصان کرتے ہیں، کیونکہ دونوں میں سے کوئی بھی لچک دکھانے پر، سمجھوتہ کرنے پر راضی نہیں ہوتا۔ اگر دونوں میں سے ایک بھی فریق متحمل مزاج اور سمجھدار ہو تو دونوں کافی نقصان سے بچ جاتے ہیں۔ جہاں تک میں اس معاملےکو دیکھتا ہوں کشمیر اور ہندوستان کے تنازعے میں مسئلہ یہ ہے کہ ایک طرف مسلمان قوم ہے جو انتہا پسندی سے بھرپور ہے، جن کی اکثریت ہر وقت لڑنے مرنے پر تیار رہتی ہے، جہاد جن کے مذہب کا حصہ ہے، دوسری طرف ہندو قوم ہے جن میں اگرچہ مسلمانوں جتنی شدت پسندی نہیں پائی جاتی ، مگر ایک کافی بڑا طبقہ ہے جو انتہا پسندی کا شکار ہے، اوپر سے اس طبقے کو مودی جیسا لیڈر مل گیا ہے جو انتہا پسندی، تنگ نظری اور مخالفین کا گلہ گھونٹ کر رکھنے میں مسلمانوں کی ٹکر کا ہے۔۔ جس طرح مسلمان جب کسی علاقے پر اکثریت پاکر اپنی حکومت بنالیں اور وہاں یہ غیر مسلم اقلیتوں کا گلہ دباکر رکھتے ہیں،  ان کی سانس تنگ کرکے رکھتے ہیں، ویسے ہی مودی کا بھی یہی نظریہ ہے کہ مسلمانوں کی گردن پر انگوٹھا دے کر رکھو۔ جس طرح پاکستان کو مسلمانوں نے اسلامی ریاست بناکر رکھا ہے، ویسے ہی مودی اب ہندوستان کو ہندو ریاست بنانے کے چکر میں ہے۔۔

    مودی نے کشمیر کے سلسلے میں جو قدم اٹھایا، اس پر پاکستان میں مومنین نے جو ہاہاکار اور چیخم چنگھاڑ مچا رکھی ہے اس پر مجھے ہنسی آرہی ہے، انتہائی مضحکہ خیز صورتِ حال ہے۔۔ مودی کے اس اقدام پر کوئی لبرل قسم کا شخص مذمت کرے تو اسے جچتی بھی ہے، مگر پاکستانی مومنین کو تو ہر گز حق نہیں پہنچتا کہ یہ اس پر ذرا سا بھی اعتراض کریں کہ خود پاکستان میں انہوں نے احمدیوں اور دیگر غیر مسلم اقلیتوں کے ساتھ عرصہ دراز سے جو سلوک روا رکھا ہوا ہے، اس کے بعد تو یہ کہیں بھی کسی بھی ظلم کی مذمت کرنے  کا حق نہیں رکھتے۔۔ منافقت اور بے عقلی کی بھی کوئی حد ہوتی ہے، جو کام یہ خود کررہے ہیں، بھلا کسی دوسرے کے ویسے ہی کام پر یہ کیسے انگلی اٹھا سکتے ہیں۔۔ ۔۔؟؟

    #11
    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 15
    • Posts: 1895
    • Total Posts: 1910
    • Join Date:
      3 Apr, 2018
    • Location: NorthPole

    Re: کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والے آرٹیکل 370 کے خاتمے کا اعلان

    جہاں تک اس معاملے میں پاکستان کے کردار کا تعلق ہے تو میرے خیال میں پاکستان اس معاملے میں کچھ بھی کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔۔ ہاں حکمران اور فوج عوام کو اب بھی کشمیر کی آزادی کا لالی پاپ دیئے رہیں گے اور عوام وہ لالی پاپ شوق سے “چُوپتے” رہیں گے۔۔۔ جیسے کے اب تک “چُوپتے” آئے ہیں۔۔

    #12
    صحرائی
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 7
    • Posts: 518
    • Total Posts: 525
    • Join Date:
      27 Oct, 2018
    • Location: Bermuda

    Re: کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والے آرٹیکل 370 کے خاتمے کا اعلان

    اب ٹرمپ ثا لثی آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان پر کرے گا ؟

    #13
    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 15
    • Posts: 1895
    • Total Posts: 1910
    • Join Date:
      3 Apr, 2018
    • Location: NorthPole

    Re: کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والے آرٹیکل 370 کے خاتمے کا اعلان

    مودی جس طرح اپنے ملک میں مسلمانوں پر رفتہ رفتہ زمین تنگ کرتا جارہا ہے، اب کشمیر کو بھی وہ ہندواکثریتی ریاست بنانے کے مشن پر گامزن ہے، اس میں میں ایک بھلائی کا پہلو بھی دیکھ رہا ہوں۔۔

    آج کے دورِ جدید میں بھی مسلمان اپنے تنگ نظر عقائد کے باعث اپنے اکثریتی علاقوں میں اپنی ہی شہنشاہت قائم کرکے بیٹھے ہیں اور ان کی ایک ہی سوچ ہے کہ جو وہ کہتے ہیں، جو وہ سوچتے ہیں، جو وہ مانتے ہیں، بس وہی درست ہے اور باقی دنیا کے لوگوں کو بھی انہی کے نظریے کے تحت چلنا چاہیے۔۔ لہذا وہ اپنی اسی خول چڑھی سوچ کے تحت جہاں جہاں حکومت قائم کئے بیٹھے ہیں (چند ایک ممالک کو چھوڑ کے)، وہاں وہ اپنے سوا دوسروں کو بالکل کوئی سپیس دینے کے روادار نہیں۔پاکستان، ایران، سعودی عرب جیسے ممالک اس کی “روشن” مثالیں ہیں۔  اپنے ممالک میں تووہ  اپنی مطلق العنانیت کے قائل ہیں جبکہ دوسروں کے ممالک میں یہ سیکولرزم کی بدولت بھرپور آزادی انجوائے کرتے ہیں، وہ ان کو پوری پوری مذہبی آزادی دیتے ہیں، سیاسی عمل میں حصہ لینے کی اجازت دیتے ہیں، ان کو اپنی سوچ کے اظہار کی آزادی دیتے ہیں، ان کو اپنے ملکوں کی شہریت دیتے ہیں، اپنے شہریوں کے ساتھ شادیوں کی اجازت دیتے ہیں۔ لہذا ان کو احساس نہیں ہوتا کہ یہ  اپنے ملکیتی علاقوں میں کچھ غلط کررہے ہیں، یہ سمجھتے ہیں کہ باقی دنیا ان کو جو آزادی دیتی ہے، وہ ان کا پورا حق ہے۔ پہلی بار ان کو ان کی غلطی کا احساس دلانے کیلئے کوئی انہی جیسا شخص ابھرا ہے جس کا نام نریندر مودی ہے  اور وہ اپنے “ملکیتی” علاقے میں اپنے رولز قائم کرنے جارہا ہے، مودی کے ان اقدامات کی بدولت ایک موہوم سی امید ہے کہ شاید مسلمانوں کو اپنی غلطی کا احساس ہوجائے اور وہ بھی اپنے اسلامی ممالک میں مختلف سوچ اور مختلف عقائد رکھنے والوں کو سپیس دینے پر تیار ہوجائیں۔۔۔  ، 

    • This reply was modified 5 months, 3 weeks ago by  Zinda Rood.
    #14
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 147
    • Posts: 13003
    • Total Posts: 13150
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والے آرٹیکل 370 کے خاتمے کا اعلان

    یہ ہوتا ہے ویژنری لیڈر

    اس نے کہا تھا ناں کہ مودی دوبارہ الیکشن جیت کر آئے گا تو کشمیر کا مسئلہ حل کرے گا

    اب مودی نے الیکشن جیت کر آتے ہی کشمیر کا مسئلہ حل کر دیا ہے

    #15
    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 698
    • Posts: 7766
    • Total Posts: 8464
    • Join Date:
      12 Oct, 2016
    • Location: Pakistan

    Re: کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والے آرٹیکل 370 کے خاتمے کا اعلان

    باوا جی – مجھے ان شیروں کا انتظار ہے جو ورلڈ کپ کے میچ سے پہلے پانچ ٹویٹ کھڑکا دیتے تھے ، شائد ان کا ایزی لوڈ ختم ہو گیا ہے

    وزیر خارجہ ، یو این میں پاکستانی مندوب ، حکومت اور حکومت چلانے والوں کے مورچوں سے کوئی دھواں نظر نہی آ رہا

    سب ستو پی کر سو رہے ہیں

    کیوں نہیں؟ ڈی جی، آئی ایس پی آر کا ایک ٹویٹ ہی کافی ہے

    Article 370 rejected.

    #16
    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 698
    • Posts: 7766
    • Total Posts: 8464
    • Join Date:
      12 Oct, 2016
    • Location: Pakistan

    Re: کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والے آرٹیکل 370 کے خاتمے کا اعلان

    سنا ہے ، زید حامد اور وینا ملک کو کشمیر کا کیس لڑنے کے لئے ٹویٹر کے میدان میں جلد اتارا جائے گا

    کیا ایسے مسائل تو ایک دو ٹویٹس سے حل نہی ہو پاتے ؟

    ہو جاتے

    اگر ہمارے ہاتھ مودی کی کوئی گندی ویڈیو لگ جاتی

    :bigsmile:

    #17
    Amir Ali
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 7
    • Posts: 183
    • Total Posts: 190
    • Join Date:
      2 Dec, 2016

    Re: کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والے آرٹیکل 370 کے خاتمے کا اعلان

    Meanwhile PM Imran Khan:

    ========================

    کون چ اس چ کی تقریریں لکھتا ہے؟؟؟

    ٓٓٓٓ++++++++++++++++++++++++

    دونوں  میں ایک خاص چیز جو مشترک تھی وہ یہ تھی کے دونوں کے جرنیل غدار تھے۔

    #18
    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 698
    • Posts: 7766
    • Total Posts: 8464
    • Join Date:
      12 Oct, 2016
    • Location: Pakistan

    Re: کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والے آرٹیکل 370 کے خاتمے کا اعلان

    جوانوں تیار ہو جاؤں ، طبل جنگ بج گیا ہے

    #19
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 147
    • Posts: 13003
    • Total Posts: 13150
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والے آرٹیکل 370 کے خاتمے کا اعلان

    جرنیلوں کی کھرک ختم ہو تو یہ ملک کے دفاع کی طرف توجہ دیں

    #20
    Qarar
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 101
    • Posts: 2516
    • Total Posts: 2617
    • Join Date:
      5 Jan, 2017

    Re: کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والے آرٹیکل 370 کے خاتمے کا اعلان

    بلوچوں کا بھی یہی مطالبہ ہے کہ جب بلوچستان میں پروجیکٹس لگیں گے تو پنجاب اور سندھ سے لوگ وہاں آباد ہونگے اور یوں بلوچستان میں آبادی کا تناسب اتنا تبدیل ہوسکتا ہے کہ آئندہ وزیراعلی بھی پنجابی ہو

    کیا پاکستان کی حکومت بلوچستان کو یہ خصوصی حیثیت دینے کو تیار ہے کہ غیر بلوچی وہاں ووٹ نہ ڈال سکیں اور نہ جائداد خرید سکیں؟

Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 107 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation

Do NOT follow this link or you will be banned from the site!