Thread: کسی شیر کو نہیں جانتا اصل شیر میرے جج ہیں، چیف جسٹس

Home Forums Siasi Discussion کسی شیر کو نہیں جانتا اصل شیر میرے جج ہیں، چیف جسٹس

This topic contains 4 replies, has 3 voices, and was last updated by  Believer12 3 months ago. This post has been viewed 133 times

Viewing 5 posts - 1 through 5 (of 5 total)
  • Author
    Posts
  • #1
    barca
    Participant
    Online
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 1067
    • Posts: 4239
    • Total Posts: 5306
    • Join Date:
      13 Sep, 2016

    Re: کسی شیر کو نہیں جانتا اصل شیر میرے جج ہیں، چیف جسٹس

    کسی شیر کو نہیں جانتا اصل شیر میرے جج ہیں، چیف جسٹس

    اسلام آباد:

    چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ کسی شیر کو نہیں جانتا اصل شیر میرے جج ہیں۔

    چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے میڈیا کمیشن کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ گزشتہ سماعت میں بھارتی وزیر ریلوے لالو پرشاد کا نام لیا، میری معلومات غلط تھی، لالو پرشاد لاء گریجویٹ ہیں، میری اس بات پر طلعت حسین نے آسمان سر پر اٹھالیا، کیا یہ میڈیا کی ذمہ داری ہے، کسی نے فیصل رضاعابدی کا انٹرویو دیکھا ہے

    چیف جسٹس نے کہا کہ کسی شیر کو میں نہیں جانتا۔ چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کے ججز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ اصل شیر ہیں۔ جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ عدالت کا اتنا احترام ضرور کریں جتنا کسی بڑے کا کیا جانا چاہیے، کسی کی تذلیل مقصود نہیں، نااہلی کیس پر فیصلے کے بعد ہی نعرے لگے، عدلیہ کے باہر عدلیہ مردہ باد کے نعرے لگے، ابھی صبر اور تحمل سے کام لے رہے ہیں، لوگ خواتین کو ڈھال کے طور پر سامنے لے آتے ہیں، غیرت ہوتی توخود سامنے آتے۔

    جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ بات زبان سے بڑھ گئی ہے، میڈیا کی آزادی عدلیہ کی آزادی سے مشروط ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عدلیہ کمزور ہوگی تو میڈیا کمزور ہوگا۔

    واضح رہے کہ چیف جسٹس نے محکمہ ریلوے میں مبینہ کرپشن سے متعلق کیس کی گزشتہ سماعت پر کہا تھا کہ بھارت کا وزیر ریلوے لالو پرشاد ان پڑھ آدمی تھا، لیکن ادارے کو منافع بخش بنایا، ہمارے ہاں صرف جلسوں میں ریلوے کے منافع بخش ہونے کے دعوے کیے جاتے ہیں، اصل صورتحال مختلف ہے۔

    https://www.express.pk/story/1148178/1/

    #2
    nayab
    Participant
    Online
    • Advanced
    • Threads: 11
    • Posts: 1150
    • Total Posts: 1161
    • Join Date:
      24 Nov, 2016

    Re: کسی شیر کو نہیں جانتا اصل شیر میرے جج ہیں، چیف جسٹس

    جس لالو پرساد یادو کی چیف جسٹس صاحب مثال دے رہے ہیں اپنے ملک میں وہ جانوروں کے چارے پر بدعنوانی کی وجہ مجرم ہیں
    ان کو لالو تو یاد رہا مگر غلام احمد بلور‬ کیسے بھول گئے

    #3
    nayab
    Participant
    Online
    • Advanced
    • Threads: 11
    • Posts: 1150
    • Total Posts: 1161
    • Join Date:
      24 Nov, 2016

    Re: کسی شیر کو نہیں جانتا اصل شیر میرے جج ہیں، چیف جسٹس

    توہین عدالت جرم نہ ہوتا تو چیف جسٹس صاحب سے کوئی یہ سوال کرتا کہ یہ جوان کے شیر ہیں وہ کون سے والے شیر ہیں

    :omg:

    #4
    Believer12
    Participant
    Online
    • Expert
    • Threads: 192
    • Posts: 4951
    • Total Posts: 5143
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: کسی شیر کو نہیں جانتا اصل شیر میرے جج ہیں، چیف جسٹس

    خاکسار بڑی اچھی طرح ان شیروں کو جانتا ہے ہر ایک کا اپنا اپنا ریٹ ہے۔۔۔کھانے کو انسانی گوشت تو انہیں ملتا رہتاہے

    #5
    Believer12
    Participant
    Online
    • Expert
    • Threads: 192
    • Posts: 4951
    • Total Posts: 5143
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: کسی شیر کو نہیں جانتا اصل شیر میرے جج ہیں، چیف جسٹس

    توہین عدالت جرم نہ ہوتا تو چیف جسٹس صاحب سے کوئی یہ سوال کرتا کہ یہ جوان کے شیر ہیں وہ کون سے والے شیر ہیں :omg:

    سرکس والے شیر جن کو جنگل میں چھوڑا گیاتو کتوں نے مار بھگایا

Viewing 5 posts - 1 through 5 (of 5 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation