Thread: ڈاکٹر عبدالسلام کو خراجِ تحسین

Home Forums Siasi Discussion ڈاکٹر عبدالسلام کو خراجِ تحسین

This topic contains 55 replies, has 10 voices, and was last updated by  SaleemRaza 1 week ago. This post has been viewed 998 times

Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 56 total)
  • Author
    Posts
  • #1
    Believer12
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 269
    • Posts: 6255
    • Total Posts: 6524
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: ڈاکٹر عبدالسلام کو خراجِ تحسین

    ڈاکٹر عبدالسلام کو خراجِ تحسین

    ڈاکٹر مفتاح اسمعیل

    گزشتہ ہفتے پاکستان کے نوبیل انعام یافتہ سائنسدان، ڈاکٹر عبدالسلام کی 93ویں سالگرہ تھی۔ حالیہ دنوں اُن کے کام کا مطالعہ کرتے ہوئے میں نے سائنس کے موضوع پر کالم لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جب بھی پاکستان میں ڈاکٹر صاحب کا نام لیا جاتا ہے تو ہم اُن کی سائنسی خدمات کی بجائے اُن کے مذہبی عقائد پر بحث شروع کردیتے ہیں۔ڈاکٹر سلام ایک ممتاز سائنسدان تھے۔ دانشور حلقے اُن کی فزکس پر کام، خاص طور پر اس کے بنیادی ذرات کی دریافت، کے معترف ہیں۔ یہاں میں قارئین کے ساتھ ڈاکٹر سلام کے کام کا کچھ ذکر کرنا چاہوں گا۔ آپ کا دنیا کی جس چیز سے بھی واسطہ پڑتا ہے۔ ہر چیز مادے کے چھوٹے چھوٹے ذرات، ایٹموں سے بنی ہے۔ تاہم پانی جو ہم پیتے ہیں، اُس میں دوعناصر ہیں۔ آکسیجن اور ہائیڈروجن۔ پانی کا ایک مالیکیول ہائیڈروجن کے دو اور آکسیجن کے ایک ایٹم پر مشتمل ہوتا
    تمام ایٹم، چاہے وہ لوہے کے ہوں یا آکسیجن کے، میں ایک مرکزہ(نیوکلیس )ہوتا ہے، جو پروٹانز اور نیوٹرانز پر مشتمل ہوتا ہے۔ اس کے گرد منفی چارج والے ذرات گردش کرتے ہیں۔ یہ ذرات الیکٹران کہلاتے ہیں۔ الیکٹرانز کا مدار نیوکلیس سے کافی دور ہوتا ہے۔ اس لیے ایٹم کا زیادہ ترحصہ خالی ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر نیوکلیس کا حجم ایک کرکٹ بال جتنا ہو تو الیکٹرانز کا مدار اس سے 2.25 میل دورہوگا۔

    الیکٹرانز کو سب سے پہلے ایک انگریز سائنسدان، جوزف تھامسن نے 1897ء میں دریافت کیا تھا۔ 1914ء میں نیوزی لینڈ کے ایک سائنسدان، ردرفورڈ نے مثبت چارج رکھنے والا ذرہ پروٹان، اور اُن کے شاگرد، جیمز چاڈوک نے 1932ء میں نیوٹران دریافت کیا۔ ایک امریکی سائنسدان، مرے گلیمن نے تھیوری پیش کی کہ پروٹانز اور نیوٹرانز بذاتِ خود تین بنیادی ذرات سے مل کر بنے ہیں۔ چنانچہ ہم کہہ سکتے ہیں یہ ذرات اور الیکٹرانز فطرت کے ساختی اجزا ہیں۔

    فطرت میں چار بنیادی قوتیں کارفرما ہیں۔ پہلی طاقتور نیوکلیئر طاقت ہے جو بنیادی ذرات کو نیوٹرانز اور پروٹانز کے اندر جوڑے رکھتی ہے۔ یہی طاقت نیوٹرانز اور پروٹانز کو باہم جوڑ کر نیوکلیس بناتی ہے۔ دوسری طاقت الیکٹرومیگنیٹک ہے، جو منفی چارج رکھنے والے الیکٹرانز کو مثبت چارج رکھنے والے پروٹانز کے گرد مدار میں گردش کرنے پر مجبور کرتی ہے۔ تیسری ایک کمزور ایٹمی طاقت ہے جو نیوٹرانز کو پروٹانز میں تبدیل کرتی ہے۔ چوتھی طاقت کششِ ثقل ہے جو تمام مادے اور مادی اجسام کو باہم مربوط رکھتی ہے۔

    ماہرِ طبیعات جیمز میکسویل نے 1873ء میں الیکٹرومیگنیٹک طاقت کا فارمولہ وضع کیا۔ طاقتور ایٹمی طاقت کی پہلی کامیاب تھیوری ایک جاپانی سائنسدان، ہدیکی یکوانے 1935ء میں پیش کی۔ تیسری بنیادی طاقت، جو کمزور ایٹمی طاقت ہے، پر اطالوی سائنسدان انریکو فرمی اور ممتاز امریکی سائنسدانوں، رچرڈ فینمین اور میرس گلمین نے کام کیا۔ لیکن یہ ہمارے پروفیسر عبدالسلام تھے جنہوں نے سٹیون ونبرگ کے ساتھ مل کر آزادنہ طور پر کام کرتے ہوئے درست فارمولہ وضع کیا، اور پیش گوئی کی کہ کمزور ایٹمی طاقت اور الیکٹرومیگنیٹک طاقت دراصل ایک ہی طاقت کے کم درجہ حرارت پر مختلف مظاہر ہیں۔ کچھ سال بعد تجربات نے اس بات کی تصدیق کردی کہ بہت بلند درجہ حرارت پر یہ دونوں طاقتیں یکساں ہوجاتی ہیں۔

    کشش ِثقل کو سب سے پہلے دنیا کے عظیم ترین سائنسدانوں میں ایک، سرآئزک نیوٹن نے 1760 ء میں دریافت کیا۔ نیوٹن نے ریاضیاتی تجزیہ بھی وضع کیا۔ اُن کے جرمن ہم عصر، گوٹفریڈلبنز نے اپنے طور پر کام کرتے ہوئے اس پیش رفت میں اپنا کردار ادا کیا، لیکن نیوٹن جو بطور انسان بہت وضع دار نہیں تھے، لیبنز کو اس کا کریڈٹ دینے کی بجائے اس کا سہرا اپنے سر سجالیا۔ تاہم الجبرے کی اختراع کے حوالے سے ایسا کوئی تنازع نہیں ہے۔ایرانی اسکالر، محمد ابن موسیٰ الخوارزمی نے بغداد میں نویں صدی میں ’’کتاب المختصر فی حساب الجبروالمقابلہ‘‘ تصنیف کی تھی۔ الجبرا اسی لفظ، ’’الجبر‘‘ سے مشتق ہے۔

    نیوٹن کی کششِ ثقل کی تھیوری اگرچہ ایک بہت بڑی پیش رفت تھی، لیکن مکمل طور پر درست نہ تھی۔ اسے درست کیا عظیم جرمن سائنسدان، البرٹ آئن اسٹائن نے۔ آئن اسٹائن کی ریلٹیویٹی کی تھیوریوں نے سائنسی تصورات میں انقلاب برپا کردیا۔ ان کے مطابق وقت اور خلا (یا کسی کی خلامیں پوزیشن ) دونوں باہم مربوط ہیں۔ ہم ایک چہار جہتی دنیا میں رہتے ہیں جس میں تین مکانیت سے تعلق رکھتی ہیں جبکہ چوتھی متغیر جہت ہے۔ ہم جتنی تیز رفتاری سے خلا میں حرکت کریں، وقت کی رفتار اتنی ہی سست ہوجائے گی۔ اس کا مطلب ہے کہ ایک شخص، جو روشنی کی رفتار سے سفر کرتا ہے، اس کی عمر کا وقت اُس شخص کی نسبت سست رفتاری سے گزرے گا جو روشنی کی رفتار سے سفر نہیں کررہا ہوگا۔ نیز کششِ ثقل اجسام کو خلا میں منحنی راستے پر حرکت کرنے پر مجبور کرتی ہے۔ آئن اسٹائن نے کائنات کی رفتار کی حد بھی دریافت کی۔ یہ روشنی کی رفتار ہے۔ اُنھوں نے دنیا کو وہ شہرہ آفاق فارمولہ دیا جو مادے کو توانائی میں تبدیل کرتا ہے۔

    آئن اسٹائن کششِ ثقل کی تھیوری کامیابی سے کائنات کے وسیع نظام کی پیش گوئی کرتی ہے اور لاتعداد تجربات اس کی سچائی کی تصدیق کرچکے ہیں۔ اسی طرح کوانٹم تھیوری بھی بنیادی ذرات کی حرکیات کو کامیابی سے بیان کرتی ہے۔ اس کی تصدیق بھی لاتعدا د تجربات سے ہوچکی ہے۔ واحد مشکل یہ تھی کہ یہ تھیوریز کسی نہ کسی درجے پر ناموافق ہوجاتی ہیں۔ چنانچہ سائنسدان کسی نئی تھیوری کی تلاش میں ہیں جو ان تھیوریز کی وضاحت کردے، لیکن بنیادی طور پر ان کی مخالفت نہ کرے۔ ایسی تھیوریز میں سے ایک اسٹرنگ تھیوری ہے۔ یہ تھیوری فرض کرتی ہے کہ تمام ذرات یک جہتی تھرتھرانے والی اسٹرنگ تشکیل دیتے ہیں۔ اس کے مطابق دنیا، جس میں ہم رہتے ہیں، تین نہیں بلکہ دس یا اس سے بھی زیادہ جہتیں رکھتی ہے۔ فی الحال اسٹرنگ تھیوری کی کسی تجربے سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ چنانچہ یہ ابھی فزکس کی شرح میں سند نہیں رکھتی ہے۔ سائنسی تحقیق کا سفر جاری ہے۔

    (صاحبِ مضمون سابق وفاقی وزیر برائے مالیاتی امور ہیں)

    #2
    Believer12
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 269
    • Posts: 6255
    • Total Posts: 6524
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: ڈاکٹر عبدالسلام کو خراجِ تحسین

    ڈاکٹر عبدالسلام کا میں ہمیشہ مداح رہا ہوں کیونکہ ان کی سائنسی کاوشیں ایسی اونچے لیول کی ہیں کہ بحیثیت پاکستانی مجھے ترقی یافتہ قوموں کے برابر کھڑا ہونے کیلئےایک قسم کا اعتماد مہیا کرتی ہیں

    اگر انگریز قوم نیوٹن پر اور جرمن قوم آئین سٹائین پر فخر کرتی ہے تو ہم بھی انہیں کہہ سکتے ہیں  کہ پاکستانی قوم بھی کسی سے کم نہیں ، ہماری مٹی سے بھی ذہین تری لوگ پیدا ہوسکتے ہیں، اگر ایک سلام ہم میں سے پیدا ہوسکتا ہے تو دوسرا کیوں نہیں ہوسکتا؟

    کوی عالی ترین دماغ ہی دراصل اپنی قوم کو دوسری اقوام  میں ذہین ترین اور بہترین ثابت کرکے دکھاتا ہے

    #3
    Believer12
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 269
    • Posts: 6255
    • Total Posts: 6524
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: ڈاکٹر عبدالسلام کو خراجِ تحسین

    مجھے نہیں معلوم تھا کہ مفتاح اسمعیل کو فزکس کا اتنا زیادہ نالج ہے بلکہ وہ چند ایک لوگوں میں شامل ہے جوڈاکٹر سلام کے کام کو ہم جیسوں کیلئے آسان زبان میں پیش کرنے کا ہنر بھی جانتے ہیں

    افسوس بس اتنا ہے کہ انہیں سلام اس وقت یاد آیا جب اقتدار جاتا رہا

    #4
    Shah G
    Participant
    Online
    • Professional
    • Threads: 6
    • Posts: 1552
    • Total Posts: 1558
    • Join Date:
      29 Sep, 2016
    • Location: Milky Way Galaxy

    Re: ڈاکٹر عبدالسلام کو خراجِ تحسین

    ڈاکٹر علوی کے کالم کے بعد ان کی طرح کے سائنسی کالم لکھنا فیشن سا بن گیا ہے

    #5
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 105
    • Posts: 3186
    • Total Posts: 3291
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: ڈاکٹر عبدالسلام کو خراجِ تحسین

    ڈاکٹر عبدالسلام کا میں ہمیشہ مداح رہا ہوں کیونکہ ان کی سائنسی کاوشیں ایسی اونچے لیول کی ہیں کہ بحیثیت پاکستانی مجھے ترقی یافتہ قوموں کے برابر کھڑا ہونے کیلئےایک قسم کا اعتماد مہیا کرتی ہیں اگر انگریز قوم نیوٹن پر اور جرمن قوم آئین سٹائین پر فخر کرتی ہے تو ہم بھی انہیں کہہ سکتے ہیں کہ پاکستانی قوم بھی کسی سے کم نہیں ، ہماری مٹی سے بھی ذہین تری لوگ پیدا ہوسکتے ہیں، اگر ایک سلام ہم میں سے پیدا ہوسکتا ہے تو دوسرا کیوں نہیں ہوسکتا؟ کوی عالی ترین دماغ ہی دراصل اپنی قوم کو دوسری اقوام میں ذہین ترین اور بہترین ثابت کرکے دکھاتا ہے

    بقول وزیر اعظم قوم کے ٤٥% بچوں کا غذائی قلت کی وجہ سے دماغ چھوٹا رہ جاتا ہے اب ہماری امید باقی کے ٥٥% سے ہی ہے ویسے اگر کسی نے پوچھ لیا کہ اتنے بڑے سائنسدان کو کس وجہ سے ملک سے فرار اختیار کرنا پڑا تو کیا جواب دیں گے؟

    #6
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 129
    • Posts: 8728
    • Total Posts: 8857
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: ڈاکٹر عبدالسلام کو خراجِ تحسین

    لگتا ہے کوئی فزکس کی کتاب مفت میں مفتے کے ہاتھ لگ گئی ہے

    اس نے ڈاکٹر عبدالسلام کو خراج تحسین پیش کرنے کا تو بہانہ ہی کیا ہے ورنہ پورے آرٹیکل میں اس نے صرف یہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ اسے فزکس بھی سمجھ آتی ہے

    :hilar:

    #7
    Believer12
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 269
    • Posts: 6255
    • Total Posts: 6524
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: ڈاکٹر عبدالسلام کو خراجِ تحسین

    ڈاکٹر علوی کے کالم کے بعد ان کی طرح کے سائنسی کالم لکھنا فیشن سا بن گیا ہے

    شاہ جی طنز کی بجاے کچھ اچھا کیا کریں ، مثبت سوچا کریں ، اور ہاں ڈاکٹر علوی کا کونسا کالم ہے میں نے نہیں پڑھا، آپ ادھر پوسٹ کردیتے تو زیادہ اچھا ہوتا

    #8
    Believer12
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 269
    • Posts: 6255
    • Total Posts: 6524
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: ڈاکٹر عبدالسلام کو خراجِ تحسین

    لگتا ہے کوئی فزکس کی کتاب مفت میں مفتے کے ہاتھ لگ گئی ہے اس نے ڈاکٹر عبدالسلام کو خراج تحسین پیش کرنے کا تو بہانہ ہی کیا ہے ورنہ پورے آرٹیکل میں اس نے صرف یہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ اسے فزکس بھی سمجھ آتی ہے :hilar:

    باوا جی اس نے ساتھ ڈاکٹر بھی لکھا ہوا ہے، پتا کروا لیں کہیں بابر اعوان کی ماسا چیوسٹ یونیورسٹی سے تو ڈگری نہیں لی؟

    :bigthumb:

    #9
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 129
    • Posts: 8728
    • Total Posts: 8857
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: ڈاکٹر عبدالسلام کو خراجِ تحسین

    باوا جی اس نے ساتھ ڈاکٹر بھی لکھا ہوا ہے، پتا کروا لیں کہیں بابر اعوان کی ماسا چیوسٹ یونیورسٹی سے تو ڈگری نہیں لی؟ :bigthumb:

    اسکی پی ایچ ڈی تک ساری تعلیم ہی امریکہ کی ہے

    رضا بھائی سے کہہ کر اسکی ڈگریاں چیک کروا لیتے ہیں

    :bigthumb:

    SaleemRaza

    #10
    Believer12
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 269
    • Posts: 6255
    • Total Posts: 6524
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: ڈاکٹر عبدالسلام کو خراجِ تحسین

    اسکی پی ایچ ڈی تک ساری تعلیم ہی امریکہ کی ہے رضا بھائی سے کہہ کر اسکی ڈگریاں چیک کروا لیتے ہیں :bigthumb: SaleemRaza

    بہت اچھا آئیڈیا ہے کیونکہ رضا بھای کی اپنی ساری ڈگریاں بھی امریکی ہیں ، دونوں اطراف کی ڈگریاں آمنے سامنے کرکے موازنہ کرتے جائیں گے

    #11
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 129
    • Posts: 8728
    • Total Posts: 8857
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: ڈاکٹر عبدالسلام کو خراجِ تحسین

    بہت اچھا آئیڈیا ہے کیونکہ رضا بھای کی اپنی ساری ڈگریاں بھی امریکی ہیں ، دونوں اطراف کی ڈگریاں آمنے سامنے کرکے موازنہ کرتے جائیں گے

    یہ نہ ہو کہ دونوں کی ڈگریاں جعلی ہوں اور آپس میں مل مکا کرکے ایک دوسرے کی ڈگریوں کی تصدیق کرکے ہمیں بیوقوف بنا دیں

    :lol:

    #12
    Believer12
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 269
    • Posts: 6255
    • Total Posts: 6524
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: ڈاکٹر عبدالسلام کو خراجِ تحسین

    یہ نہ ہو کہ دونوں کی ڈگریاں جعلی ہوں اور آپس میں مل مکا کرکے ایک دوسرے کی ڈگریوں کی تصدیق کرکے ہمیں بیوقوف بنا دیں :lol:

    ایسی کسی بھی صورتحال سے نپٹنے کیلئے ہمارے پاس ایک بہت ہی منجھے ہوے ایکسپرٹ شاہد بھای موجود ہیں جو ڈگریاں خود بناتے رہے ہیں، انکی ڈگریوں کا اپریشن تو وہ ایک منٹ میں کردیں گے

    :disco:

    #13
    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 623
    • Posts: 11029
    • Total Posts: 11652
    • Join Date:
      13 Oct, 2016
    • Location: سہراب گوٹھ ۔

    Re: ڈاکٹر عبدالسلام کو خراجِ تحسین

    بہت اچھا آئیڈیا ہے کیونکہ رضا بھای کی اپنی ساری ڈگریاں بھی امریکی ہیں ، دونوں اطراف کی ڈگریاں آمنے سامنے کرکے موازنہ کرتے جائیں گے

    باواجی ۔۔میں نے آپنی ابتدائی تعلیم  الطاف حسین  یونیورسٹی کراچی سے حاصل کی ہے ۔۔۔۔۔۔۔

    ماشاللہ نظر بد سے بچائے  بلوچسستان کے ایک مفکر اعظم کیا فرموادت  کر گئے ہیں

    ویسے بھی ڈگری ڈگری ہوتی ہے ۔۔اصلی  ہو  یا نقلی ۔۔

    :bigsmile:

    • This reply was modified 1 week, 4 days ago by  SaleemRaza.
    #14
    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 623
    • Posts: 11029
    • Total Posts: 11652
    • Join Date:
      13 Oct, 2016
    • Location: سہراب گوٹھ ۔

    Re: ڈاکٹر عبدالسلام کو خراجِ تحسین

    یہ نہ ہو کہ دونوں کی ڈگریاں جعلی ہوں اور آپس میں مل مکا کرکے ایک دوسرے کی ڈگریوں کی تصدیق کرکے ہمیں بیوقوف بنا دیں :lol:

    میری ڈگریاں جعلی نہیں ہیں آگر آپ میں ہتھے لگ گئے تو تھریڈ ڈگری ۔۔ٹارچر  کر کے ثابت کروں گا کہہ ڈگریاں اصلی ہیں ۔۔۔۔اور الطاف بھائی  یونیورسٹی  کی مہر بھی لگی ہوئی ہے

    #15
    Shah G
    Participant
    Online
    • Professional
    • Threads: 6
    • Posts: 1552
    • Total Posts: 1558
    • Join Date:
      29 Sep, 2016
    • Location: Milky Way Galaxy

    Re: ڈاکٹر عبدالسلام کو خراجِ تحسین

    شاہ جی طنز کی بجاے کچھ اچھا کیا کریں ، مثبت سوچا کریں ، اور ہاں ڈاکٹر علوی کا کونسا کالم ہے میں نے نہیں پڑھا، آپ ادھر پوسٹ کردیتے تو زیادہ اچھا ہوتا

    #16
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 129
    • Posts: 8728
    • Total Posts: 8857
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: ڈاکٹر عبدالسلام کو خراجِ تحسین

    ایسی کسی بھی صورتحال سے نپٹنے کیلئے ہمارے پاس ایک بہت ہی منجھے ہوے ایکسپرٹ شاہد بھای موجود ہیں جو ڈگریاں خود بناتے رہے ہیں، انکی ڈگریوں کا اپریشن تو وہ ایک منٹ میں کردیں گے :disco:

    یہ بھی آپکی غلط فہمی ہے کہ آپ شاہد عباسی بھائی سے انکی ڈگریوں کا اپریشن کروا لیں گے

    اگر دونوں کی ڈگریاں شاہد بھائی کی اپنی یونیورسٹی کی جاری کردہ ہوئیں وہ انکی ڈگریوں کے اصلی ہونے کی اسی طرح تصدیق کرنے میں اسی طرح ایک منٹ لگائیں گے جس طرح ایک آدمی نے اپنے ہمسائے کے شاہ ہونے کی ہونے کی تصدیق کرنے میں لگائی تھی

    اسکے دوست نے اس آدمی سے پوچھا تھا کہ مجھے شک ہے کہ آپکا ہمسایہ شاہ نہیں ہے. اس نے دوست کو جواب دیا کہ اپنے ہمسائے کے شاہ ہونے کی میں آنکھیں بند کرکے تصدیق کر سکتا ہوں. دوست نے اس آدمی سے پوچھا کہ تم اپنے ہمسائے کے شاہ ہونے کی کیسے اتنے اعتماد سے تصدیق کر سکتے ہو؟ اس شخص نے جواب دیا کہ

    وہ میری آنکھوں کے سامنے مراثی خاندان سے اظہار لا تعلقی کرکے شاہ بنا ہے

    :bhangra: :disco:

    #17
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 129
    • Posts: 8728
    • Total Posts: 8857
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: ڈاکٹر عبدالسلام کو خراجِ تحسین

    باواجی ۔۔میں نے آپنی ابتدائی تعلیم الطاف حسین یونیورسٹی کراچی سے حاصل کی ہے ۔۔۔۔۔۔۔ ماشاللہ نظر بد سے بچائے بلوچسستان کے ایک مفکر اعظم کیا فرموادت کر گئے ہیں ویسے بھی ڈگری ڈگری ہوتی ہے ۔۔اصلی ہو یا نقلی ۔۔ :bigsmile:

    رضا بھائی

    میں نے آپکی وہ ویڈیو دیکھی تھی جب آپکی پہلے دن الطاف حسین یونیورسٹی کراچی میں دروازہ توڑ انٹری ہوئی تھی

    :bigsmile:

    اسکے بعد الطاف حسین یونیورسٹی کراچی کی انتظامیہ نے آپکے پاؤں پکڑ کر درخواست کی تھی کہ آپ پڑھنے کیلیے یونیورسٹی تشریف لانے کی زحمت نہ کیا کریں، ہمارے ٹیچرز آپکو پڑھانے کیلیے خود چل آپکے پاس حاضر ہو جایا کریں گے

    :lol: :hilar:

    #18
    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 623
    • Posts: 11029
    • Total Posts: 11652
    • Join Date:
      13 Oct, 2016
    • Location: سہراب گوٹھ ۔

    Re: ڈاکٹر عبدالسلام کو خراجِ تحسین

    رضا بھائی میں نے آپکی وہ ویڈیو دیکھی تھی جب آپکی پہلے دن الطاف حسین یونیورسٹی کراچی میں دروازہ توڑ انٹری ہوئی تھی :bigsmile: اسکے بعد الطاف حسین یونیورسٹی کراچی کی انتظامیہ نے آپکے پاؤں پکڑ کر درخواست کی تھی کہ آپ پڑھنے کیلیے یونیورسٹی تشریف لانے کی زحمت نہ کیا کریں، ہمارے ٹیچرز آپکو پڑھانے کیلیے خود چل آپکے پاس حاضر ہو جایا کریں گے :lol: :hilar:

    بیڑا غرق ۔۔۔انہوں نے ویڈیو لیک کردی ہے ۔۔باواجی دراصل الطاف حسین  یونیورسٹی میں ڈگری   کے ساتھ اگر شیشہ سر سے توڑنے کو اصافی قابلیت  سمجھا جاتا ہے ۔۔الطاف بھائی کی طرف سے  وظیفہ بھی ملتا ہے ۔۔اس لیے الطاف بھائی نے مجھے اعلی تعلیم حاصل کرنے کے لیے امریکہ بھیج دیا تھا ۔۔۔۔

    :bigsmile:

    • This reply was modified 1 week, 4 days ago by  SaleemRaza.
    #19
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 129
    • Posts: 8728
    • Total Posts: 8857
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: ڈاکٹر عبدالسلام کو خراجِ تحسین

    بیڑا غرق ۔۔۔انہوں نے ویڈیو لیک کردی ہے ۔۔باواجی دراصل الطاف حسین یونیورسٹی میں ڈگری کے ساتھ اگر شیشہ سر سے توڑنے کو اصافی قابلیت سمجھا جاتا ہے ۔۔الطاف بھائی کی طرف سے وظیفہ بھی ملتا ہے ۔۔اس لیے الطاف بھائی نے مجھے اعلی تعلیم حاصل کرنے کے لیے امریکہ بھیج دیا تھا ۔۔۔۔ :bigsmile:

    رضا بھائی

    میں نے تو سن رکھا ہے کہ

    امریکہ کا جو یار ہے، غدار ہے غدار ہے
    قائد کا جو غدار ہے، وہ موت کا حقدار ہے

    :hilar: :hilar:

    #20
    Atif
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 130
    • Posts: 6374
    • Total Posts: 6504
    • Join Date:
      15 Aug, 2016

    Re: ڈاکٹر عبدالسلام کو خراجِ تحسین

     وہ میری آنکھوں کے سامنے مراثی خاندان سے اظہار لا تعلقی کرکے شاہ بنا ہے :bhangra: :disco:

    یہ خاصا کثیر الاطراف تِیر معلوم ہوتا ہے باوا بھائی ;-) ؟؟

    • This reply was modified 1 week, 4 days ago by  Atif.
Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 56 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation