Thread: چیف جسٹس پاکستان کا لاہور کے سرکاری اسپتالوں کا ہنگامی دورہ

Home Forums Siasi Discussion چیف جسٹس پاکستان کا لاہور کے سرکاری اسپتالوں کا ہنگامی دورہ

This topic contains 1 reply, has 1 voice, and was last updated by  barca 9 months ago. This post has been viewed 107 times

Viewing 2 posts - 1 through 2 (of 2 total)
  • Author
    Posts
  • #1
    barca
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 1237
    • Posts: 5256
    • Total Posts: 6493
    • Join Date:
      13 Sep, 2016

    Re: چیف جسٹس پاکستان کا لاہور کے سرکاری اسپتالوں کا ہنگامی دورہ

    چیف جسٹس پاکستان کا لاہور کے سرکاری اسپتالوں کا ہنگامی دورہلاہور:چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے میو اسپتال کا ہنگامی دورہ کرتے ہوئے کہا کہ میں لاہور کے تمام اسپتالوں کا دورہ کرکے سہولیات کا جائزہ لوں گا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار گزشتہ ایک ہفتے سے لاہور میں ہی ہیں اور مختلف تقاریب میں شرکت کے علاوہ کیسز کی سماعت بھی کررہے ہیں۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے پینے کے صاف پانی کی فراہمی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ حکومت کی جانب سے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد سعید عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف سیکرٹری کے مطمئن نہ کرنے پر چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو یہ علم ہی نہیں کہ پانی میں آرسینک کی مقدار کتنی ہے، آپ لوگ صرف خالی زبانی جمع خرچ کرتے ہیں، بھاری فیسوں کے باوجود نجی کالجز میں بچوں کو کیسا پانی مہیا کیا جارہا ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ ہم کہیں بھی عوام کے حقوق کو پامال نہیں ہونے دیں گے اور جہاں بھی ایسی صورتحال نظر آئی میں خود پہنچ جاؤں گا، چیف سیکرٹری صاحب آپ پنجاب میں سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کریں ہم آپ کے اچھے اقدامات کو بھی سراہیں گے۔ چیف جسٹس نے چیف سیکرٹری سے کہا کہ آپ اپنی تمام مصروفیات ختم کرکے ہمارے ساتھ رہیں، ہم بھی گزشتہ ایک ہفتے سے لاہور میں ہی ہیں۔کیس کی سماعت کے فوری بعد چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے میو اسپتال لاہور اور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا ہنگامی دورہ کیا اور مریضوں سے ان کی شکایات بھی پوچھیں۔ چیف جسٹس نے اسپتال میں مردانہ اور زنانہ وارڈز کو الگ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صاف پانی اور صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے جبکہ بنیادی سہولیات سے متعلق حکومتی لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں آج تمام اسپتالوں کا دورہ کروں گا اور وہاں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لوں گا۔https://www.express.pk/story/1030950/

    #2
    barca
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 1237
    • Posts: 5256
    • Total Posts: 6493
    • Join Date:
      13 Sep, 2016

    Re: چیف جسٹس پاکستان کا لاہور کے سرکاری اسپتالوں کا ہنگامی دورہ

    عدالتوں میں لاکھوں کیس سالوں سے لٹکے ہووے ہیں غریبوں کو بیس بیس سال انصاف نہیں ملتاوکیل اے دن ججوں کو پھینٹی لگا رہے ہیں اور بابا جی ہسپتالوں کے دورے کر رہے ہیںپاکستان کی حالت اسی لیے خراب ہے کوئی بھی آدمی اپنا کام نہیں کرنا چاہتاآرمی چیف سفیروں سے مل رہا ہےوزیر اعظم وکیلوں سےاور چیف جسٹس ڈاکٹروں سے

Viewing 2 posts - 1 through 2 (of 2 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation