Thread: چیف جسٹس نے سعد رفیق کو ’’لوہے کے چنوں‘‘ سمیت روسٹرم پر طلب کرلیا

Home Forums Siasi Discussion چیف جسٹس نے سعد رفیق کو ’’لوہے کے چنوں‘‘ سمیت روسٹرم پر طلب کرلیا

This topic contains 23 replies, has 12 voices, and was last updated by  Bawa 5 months, 1 week ago. This post has been viewed 744 times

Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 24 total)
  • Author
    Posts
  • #1
    Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 304
    • Posts: 2122
    • Total Posts: 2426
    • Join Date:
      13 Oct, 2016

    Re: چیف جسٹس نے سعد رفیق کو ’’لوہے کے چنوں‘‘ سمیت روسٹرم پر طلب کرلیا

    لاہور: چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریلوے میں 60 ارب روپے خسارے کے از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو ’’لوہے کے چنوں‘‘ سمیت روسٹرم پر طلب کرلیا۔

    چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں فاضل بنچ نے سپریم کورٹ رجسٹری میں ریلوے میں 60 ارب روپے خسارے کے از خود نوٹس کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ خواجہ سعد رفیق صاحب روسٹرم پر آئیں اور لوہے کے چنے بھی ساتھ لے کر آئیں، جس پر خواجہ سعد نے کہا کہ آپ ہمارے بھی چیف جسٹس ہیں، یہ بیان آپ کے لیے نہیں تھا سیاسی مخالفین کے لیے تھا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ وہ وقت چلا گیا جب عدالتوں کی بے احترامی کی جاتی تھی، ہم ابھی آپ کی ساری تقریروں کا ریکارڈ منگواتے ہیں اور خسارے کا بھی، بتائیں ابھی تک ریلوے میں کتنا خسارہ ہوا ہے۔ جب تک عدالت نہیں کہے گی آپ چپ رہیں گے، جب تک ہم کہیں گے آپ یہیں کھڑے رہیں گے۔

    بولنے کی استدعا مسترد ہونے پر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اگر مجھے نہیں سننا تو پھر میں چلا چاتا ہوں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ جس نیت سے آئے ہیں وہ ہم جانتے ہیں، آپ چلے جائیں ہم توہین عدالت کی کارروائی کریں گے۔

    چیف جسٹس پاکستان نے سعد رفیق سے استفسار کیا کہ آپ کے دور میں کئی حادثے ہوئے، فوجی ٹرین حادثے میں کتنے افراد شہید ہوئے، خواجہ سعد رفیق نے بتایا کہ 17 فوجی شہید ہوئے جو ڈرائیور کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ نے بھی ساری ذمہ داری ڈرائیور پر ڈال دی ہے۔

    سماعت کے دوران چیف جسٹس اور خواجہ سعد رفیق کے درمیان انتہائی کڑوے جملوں کا تبادلہ ہوا۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ میں سیاسی تقریر کرنے نہیں، کارکردگی دکهانے آیا ہوں، ہم نے آپ سے شاباش لیکر جانی ہے، ہم نے میرٹ پر ڈی جی لیگل کو ریلوے میں تعینات کیا۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کو سیاسی تقریر کی اجازت بهی کوئی نہیں دے گا، اگر آپ اچھا کام کریں گے تو شاباش بھی دیں گے،اگر آپ کسی عام آدمی کو ڈی جی لیگل لگاتے تو سمجھتا کہ میرٹ پر تعیناتی کی گئی ہے، چند دن پہلے آپ جہاں گئے تهے وہاں آپ جانتے ہیں آپکی باڈی لینگویج کیا تهی؟ خواجہ سعد رفیق نے چیف جسٹس کے استفسار پر بتایا کہ میری رشتہ داری اور شہر داری ہے، وہاں میں چائے پینے گیا تها، اپنے رشتہ داروں کے پاس چائے پینے جانا میرا حق ہے، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ چپ ہو جائیں تو بہتر ہے ورنہ سب کو پتہ چل جائے گا کہ آپ کہاں گئے تهے، مجهے پتہ ہے کہ آپ کون سی چائے پینے گئے تهے اور کیا سفارش کروانے گئے تهے، میں جہاد کر رہا ہوں اور مجهے کچھ نظر نہیں آ رہا، جتنے مرضی بڑے چہرے لے آئیں، بات صرف میرٹ کی سنوں گا۔ سیاسی باتیں چهوڑیں، آپ ریلوے کی کارکردگی پر آئیں ورنہ آپ کو براہ راست توہین عدالت کا نوٹس دوں گا۔

    وزیر ریلوے نے کہا کہ مجهے آپ کے اس کمنٹ سے دلی افسوس ہوا، آپ ہمارے چیف جسٹس ہیں، آپ کو مجهے بولنے کا موقع دینا چاہیئے، میں خواجہ رفیق شہید کا بیٹا ہوں اور اپنے والد کی راہ پر ہی چل رہا ہوں، چیف جسٹس نے کہا کہ میں خواجہ رفیق شہید کی بہت عزت کرتا ہوں، ان کے ساتھ مل کر جہاد کیا ہے، مجهے پتہ ہے آپ اپنے والد کی راہ پر کتنا چل رہے ہیں، کاش خواجہ رفیق شہید کی اولاد ایک فیصد بهی ان کی راہ پر چلی ہوتی۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہم اسی راہ پر ہیں، میں نے عدلیہ بحالی کیلئے جیل کاٹی ہے، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے ہو سکتا ہے آپ کو دوبارہ جیل جانا پڑ جائے، جس پر سعد رفیق نے کہا کہ کوئی بات نہیں، میں پہلے بهی بارہ مرتبہ جیل کاٹ چکا ہوں۔

    آج بہت بددل اور دل گرفتہ ہوں، سعد رفیق
    سماعت کےبعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ میں نے ہمیشہ ملک میں آمریتوں کا سامنا کیا، ضیا الحق کے ساتھیوں میں شامل نہیں، پونے پانچ سال ریلوے کے لیے پورے دل و جان سے کام کیا لیکن آج بہت بددل اور دل گرفتہ ہوں، زیادہ بات نہیں کرنا چاہتا، پھر کسی بات پر پکڑا جاؤں گا، پوری نیک نیتی سے عدالت میں آئے اور ریلوے پر بات کرنا چاہتے تھے، جب ریلوے کا محکمہ ملا  تو ادارہ 18 ارب کماتا تھا تو 50 ارب کا خسارہ تھا، اب صورت حال مختلف ہے، ہم نے کوئی چھانٹیاں نہیں کیں، ٹرین بند نہیں کیں۔ اب کوئی ریلوے کی نجکاری کی بات نہیں کرتا۔ ریلوے کا ادارہ اب مستحکم ہورہا ہے لیکن اسے ٹھیک ہونے میں 10 سے 12 سال لگیں گے۔

    واضح رہے کہ خواجہ سعد رفیق نے گزشتہ برس ایک تقریب کے دوران خطاب میں کہا تھا کہ ہم لوہے کے چنے ہیں جو ہمیں چبانے کی کوشش کرے گا اس کے دانت ٹو ٹ جائیں گے۔

    #2
    Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 304
    • Posts: 2122
    • Total Posts: 2426
    • Join Date:
      13 Oct, 2016

    Re: چیف جسٹس نے سعد رفیق کو ’’لوہے کے چنوں‘‘ سمیت روسٹرم پر طلب کرلیا

    آج بہت بددل اور دل گرفتہ ہوں، سعد رفیق

    مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ  آج میں بہت دل گرفتہ ہوں، ضیاء الحق کے ساتھیوں میں شامل نہیں ہوں۔

    ان کا کہنا ہے کہ میری سیاست سے اختلاف کیا جا سکتا ہے، میرے خاندان کی قربانیوں سے انکار نہیں کیا جا سکتا،خاندان نے آمریتوں کا سامنا کیا ہے۔

    وزیرریلوے نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ بلایا گیا ہے تو ہم نیک نیتی سے بات کرنے عدالت آئے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارےمسافروں میں ایک کروڑ چالیس لاکھ کا اضافہ ہوا ہے، ہم نے کیرج فیکٹری میں ایک ہزار بوگیاں بنائی ہیں، ریلوے افسر چھپتے پھرتے تھے، اب فخر سے بتاتے ہیں کہ ریلوے میں کام کرتے ہیں۔

    خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا ہے کہ ہم کسی محاذ آرائی کے حامی نہیں ہیں، جو کر سکتا تھا کیا ہے، بھرتی صرف میرٹ پر کی ہے، صرف انہیں ہی بھرتی کرتے ہیں جن کےبغیر ریلوے چل نہیں سکتی، ریلوے ٹھیک ہونے میں 10 سے 12 سال لگیں گے۔

    ان کا کہنا ہے کہ میری پولیس کی تنخواہیں آدھی ہیں، تنخواہ افور پنشن بجٹ کا 60 فیصد ہے، ریلوے میں پوری جان لگادی لیکن آج بددل ہوں۔

    وزیر ریلوےنے کہا کہ میں نے ریلوے کی بہتری کیلیے بہت جان ماری ہے، میرے ساتھ ریلوے افسران نے دل و جان سے کام کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ ہماری زمینیں لاوارث تھیں ان کو ہم ڈیجیٹل کیا، ہماری فیکٹریوں میں 4 بوگیاں نہیں بنتی تھیں، ہم نے وہاں ایک ہزار بوگیاں بنائی ہیں،اپنی کارکردگی پر شاباش لیں گے۔

    سعد رفیق نے کہا کہ کسی محاذ کے حامل نہیں ہیں، ہم نے خلوص سے کام کیا ہے، میرے بعد آکر کوئی اس قدر کام کرکے دکھائے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ میں تنخواہ نہیں لیتا،ٹی اےڈی اےنہیں لیتا، میرا کھانا بھی گھرسےآتا ہے، اپنے حلقے سے کوئی کارکن ریلوے میں بھرتی نہیں کیا۔

    خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اسی تن دہی سے کام کیا جائے تو 10سے 12سال لگیں گے، ہم نے ریلوے کو اس کے پاؤں پر کھڑا کیا ہے۔

    جب ریلوے کا محکمہ ملا تو ادارہ 18 ارب کماتا تھا تو 50 ارب کا خسارہ تھا، اب صورت حال مختلف ہے

    وزیر ریلوے نے یہ بھی کہا کہ موجودہ دور میں ریلوے کی آمدن میں اضافہ ہوا ہے، آج ریلوے 50ارب کماتی ہے، اس کا خسارہ 35ارب روپے ہے۔

    #3
    Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 304
    • Posts: 2122
    • Total Posts: 2426
    • Join Date:
      13 Oct, 2016

    Re: چیف جسٹس نے سعد رفیق کو ’’لوہے کے چنوں‘‘ سمیت روسٹرم پر طلب کرلیا

    #4
    EasyGo
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 4
    • Posts: 654
    • Total Posts: 658
    • Join Date:
      5 Nov, 2016
    • Location: -

    Re: چیف جسٹس نے سعد رفیق کو ’’لوہے کے چنوں‘‘ سمیت روسٹرم پر طلب کرلیا

    پتلی حالت کردی بیچارے سعد رفیق کی

    ترلوں منتوں والا حساب کر دیا

    مافیا کے صوبائی ہیڈ کو پھڑکا ہی دیا چیف صاحب نے

    :bigsmile:   :bigsmile:

    • This reply was modified 5 months, 1 week ago by  EasyGo.
    #5
    Malik495
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 37
    • Posts: 611
    • Total Posts: 648
    • Join Date:
      11 Sep, 2016

    Re: چیف جسٹس نے سعد رفیق کو ’’لوہے کے چنوں‘‘ سمیت روسٹرم پر طلب کرلیا

    چیف جسٹس اور سعد رفیق میں تلخ کلامی

    سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار اور ریلوے کے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کے درمیان کمرہ عدالت میں تلخ کلامی ہوئی ہے _

    لاہور سپریم کورٹ میں وفاقی وزیر ریلوے پیش ہوئے اور اپنی کارکردگی بتانے کی کوشش کی تو چیف جسٹس نے کہا کہ مجھے پتہ ہے کہ آپ کچھ دن پہلے کہاں گئے تھے _

    چیف جسٹس نے کہا کہ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق روسٹرم پر آئیں اور اپنے ساتھ لوہے کے چنے بھی لائیں، سعد رفیق نے کہا کہ وہ بیان سیاسی مخالفین کے لیے تھا _ چیف جسٹس نے کہا کہ یہاں سیاسی تقریر نہ کریں _ سعد رفیق نے کہا کہ میں سیاسی تقریر کرنے نہیں، کارکردگی دکهانے آیا ہوں، چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کو سیاسی تقریر کی اجازت بهی کوئی نہیں دے گا، چیف جسٹس نے کہا کہ چند دن پہلے آپ جہاں گئے تهے وہاں آپ جانتے ہیں آپ کی باڈی لینگوئج کیا تهی؟

    سعد رفیق نے کہا کہ میری رشتہ داری، شہر داری ہے، چائے پینے گیا تها، چیف جسٹس نے کہا کہ مجهے پتہ ہے کہ آپ کون سی چائے پینے گئے تهے اور کیا سفارش کروانے گئے تهے، میں جہاد کر رہا ہوں اور مجهے کچه نظر نہیں آ رہا، جتنے مرضی بڑے چہرے لے آئیں، بات صرف میرٹ کی سنوں گا، سعد رفیق نے کہا کہ اپنے رشتہ داروں کے پاس چائے پینے جانا میرا حق ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ چپ ہو جائیں تو بہتر ہے ورنہ سب کو پتہ چل جائے گا کہ آپ کہاں گئے تهے، چیف جسٹس نے کہا کہ سیاسی باتیں چهوڑیں، آپ ریلوے کی کارکردگی پر آئیں ورنہ آپ کو ڈائریکٹ توہین عدالت کا نوٹس دوں گا _

    سعد رفیق نے کہا کہ مجهے آپ کے اس کمنٹ سے دل افسوس ہوا، آپ ہمارے چیف جسٹس ہیں، آپکو مجهے شنوائی کا موقع دینا چاہیئے، سعد رفیق نے کہا کہ میں خواجہ رفیق شہید کا بیٹا ہوں اور اپنے والد کی راہ پر ہی چل رہا ہوں،  چیف جسٹس نے کہا کہ مجهے پتہ ہے آپ اپنے والد کی راہ پر کتنا چل رہے ہیں، چیف جسٹس نے کہا کہ میں خواجہ رفیق شہید کی بہت عزت کرتا ہوں، ان کے ساته مل کر جہاد کیا ہے، کاش خواجہ رفیق شہید کی اولاد ایک فیصد بهی ان کی راہ پر چلی ہوتی _

    سعد رفیق نے کہا کہ ہم اسی راہ پر ہیں، میں نے عدلیہ بحالی کیلئے جیل کاٹی ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ ہو سکتا ہے آپ کو دوبارہ جیل جانا پڑ جائے، سعد رفیق نے کہا کہ کوئی بات نہیں، میں پہلے بهی بارہ مرتبہ جیل کاٹ چکا ہوں،

    خواجہ سعد رفیق ریلوے میں ساٹھ ارب روپے خسارے کے از خود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ میں پیش ہوئے کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ہم ابھی آپ کی ساری تقریروں کا ریکارڈ منگواتے ہیں اور خسارے کا بھی، بتائیں اب تک ریلوے میں کتنا خسارہ ہوا ہے؟ سعد رفیق نے عدالت سے استدعا کی مجھے بولنے کی اجازت دی جائے ۔  جس پر چیف جسٹس نے کہا عدالت کے سامنے اتنا جارحانہ انداز نہ اپنائیں۔ سعد رفیق نے کہا اپنا موقف دینے کی کوشش کر رہا ہوں۔ آپ ہمارے بھی چیف جسٹس ہیں۔ جسٹس ثاقب نثار نے سعد رفیق کو ہدایت کی کہ جب تک عدالت نہیں کہے گی آپ چپ رہیں گے،

    سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ آج دلبرداشتہ ہوں، چالیس سال سے سیاست میں ہوں، جب سے وزارت سنبھالی ریلوے کی بہتری کے لئے دن رات ایک کر دیا _ انہوں نے کہا کہ عدالت میں نیک نیتی سے پیش ہوئے۔۔۔ انشاللہ اپنی کارکردگی پر عدالت سے شاباش لیں گے۔

    http://www.pakistan24.tv/2018/04/14/12003

    #5
    Athar
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 58
    • Posts: 1030
    • Total Posts: 1088
    • Join Date:
      21 Nov, 2016

    Re: چیف جسٹس نے سعد رفیق کو ’’لوہے کے چنوں‘‘ سمیت روسٹرم پر طلب کرلیا

    اندازہ ہو رہا ہے کہ کس کس کا ریٹ لگ سکا ہے کس کس کا نہیں

    جن کا نہیں لگ سکا وہ وہ لائن حاضر کیئے جا رہے ہیں

    جیو بابا جی

    جیو بچہ جمہورا

    #7
    Malik495
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 37
    • Posts: 611
    • Total Posts: 648
    • Join Date:
      11 Sep, 2016

    Re: چیف جسٹس نے سعد رفیق کو ’’لوہے کے چنوں‘‘ سمیت روسٹرم پر طلب کرلیا

    جب قاضی القضاء  چار سو سے زائد بےگناہ افراد کے  قاتل سے  مخاطب ہوتے  ہیں

    لب لباب یہ ہے کہ نون لیگ والے جو مرضی کر لیں ..بابے کی آنکھ کا تارا بننا آسان نہیں ..یہ بالٹی خالی ہی رہنی ہے

    #8
    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 613
    • Posts: 10210
    • Total Posts: 10823
    • Join Date:
      13 Oct, 2016
    • Location: سہراب گوٹھ ۔

    Re: چیف جسٹس نے سعد رفیق کو ’’لوہے کے چنوں‘‘ سمیت روسٹرم پر طلب کرلیا

    چیف جسٹس ۔۔شاباش ۔۔۔چیف جسٹس ۔شاباش۔۔۔

    :jhanda: :jhanda:   :jhanda:

    اس چبڑ دے منھ والے کو عدالت میں ۔کان پھڑوا کر اوپر نہال ہاشمی کو بیٹھا دینا چایئے ۔۔۔۔

    :jhanda: :jhanda:   :jhanda:

    #9
    Aamir Siddique
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 54
    • Posts: 4281
    • Total Posts: 4335
    • Join Date:
      7 Oct, 2016

    Re: چیف جسٹس نے سعد رفیق کو ’’لوہے کے چنوں‘‘ سمیت روسٹرم پر طلب کرلیا

    میں عدالت کے لئے جیل گیا ہوں ………. دوبارہ بھی جا سکتے ہیں

    :hilar: :hilar:   :hilar:

    #10
    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 613
    • Posts: 10210
    • Total Posts: 10823
    • Join Date:
      13 Oct, 2016
    • Location: سہراب گوٹھ ۔

    Re: چیف جسٹس نے سعد رفیق کو ’’لوہے کے چنوں‘‘ سمیت روسٹرم پر طلب کرلیا

    میں عدالت کے لئے جیل گیا ہوں ………. دوبارہ بھی جا سکتے ہیں :hilar: :hilar: :hilar:

    یہ جج تو مجھے لچ تل۔پارٹی کا ممبر لگتا ہے ۔۔عامر صاحب میرے خیال میں اس چیف جسٹس  کی ملازمت کی توسیع کے لیے ایک مہم کا آغاز کرنا چاہئے ۔۔

    کیونکہ اگلی دفعہ  ۔۔ن لیگ کی حکومت بننے کے چانس کم ہیں تو یہ چیف جسٹس دوسروں کو مال پانی بنانے نہیں دے گا ۔۔۔

    :bigsmile:

    #11
    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 613
    • Posts: 10210
    • Total Posts: 10823
    • Join Date:
      13 Oct, 2016
    • Location: سہراب گوٹھ ۔

    Re: چیف جسٹس نے سعد رفیق کو ’’لوہے کے چنوں‘‘ سمیت روسٹرم پر طلب کرلیا

    میں عدالت کے لئے جیل گیا ہوں ………. دوبارہ بھی جا سکتے ہیں :hilar: :hilar: :hilar:

    اور یہ ڈائیلاگ  کیا کم ہے ۔۔

    لوے کے چنے بھی ساتھ لے آئیں ۔۔

    :hilar: :lol:

    #12
    Aamir Siddique
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 54
    • Posts: 4281
    • Total Posts: 4335
    • Join Date:
      7 Oct, 2016

    Re: چیف جسٹس نے سعد رفیق کو ’’لوہے کے چنوں‘‘ سمیت روسٹرم پر طلب کرلیا

    اور یہ ڈائیلاگ کیا کم ہے ۔۔ لوے کے چنے بھی ساتھ لے آئیں ۔۔ :hilar: :lol:

    یہ تو صبح سے سن رہا ہوں ، نئی لائن ابھی کچھ دیر پہلے سنی ہے زیادہ ہی حاضر جواب ہیں ہمارے چیف جسٹس

    :lol: :lol:   :lol:   :lol:

    #13
    Aamir Siddique
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 54
    • Posts: 4281
    • Total Posts: 4335
    • Join Date:
      7 Oct, 2016

    Re: چیف جسٹس نے سعد رفیق کو ’’لوہے کے چنوں‘‘ سمیت روسٹرم پر طلب کرلیا

    جب قاضی القضاء چار سو سے زائد بےگناہ افراد کے قاتل سے مخاطب ہوتے ہیں لب لباب یہ ہے کہ نون لیگ والے جو مرضی کر لیں ..بابے کی آنکھ کا تارا بننا آسان نہیں ..یہ بالٹی خالی ہی رہنی ہے

    لب لباب یہ ہے کہ ن والے جو کچھ کر چکے ہیں اب اس کا جواب دینا پڑ رہا ہے

    #14
    Awan
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 80
    • Posts: 1343
    • Total Posts: 1423
    • Join Date:
      10 Jun, 2017

    Re: چیف جسٹس نے سعد رفیق کو ’’لوہے کے چنوں‘‘ سمیت روسٹرم پر طلب کرلیا

    کاش چیف جسٹس غلام احمد بلور کو بھی بلاییں جس کے دور میں ریلوے کا اصل بیڑاغرق ہوا لوگوں نے پٹڑیوں پر بازار بنا لیے – وزیر صاحب اسمبلی میں سوتا رہا اور باہرآ کر صرف غیر قانونی اورفالتو بھرتیاں کی گہیں- چیف جسٹس کا خواجہ سعد رفیق سے سلوک غیر شائستہ ہے صرف کام کی بات ہونی چاہیح تھی – چیف صاحب ہر جگہ حد سے تجاوز کر رہے ہیں – آج کچھ نہ کرنے والے خوش ہیں کہ جان چھوٹی – اور کام کرنے والوں سے توبہ کرا رہے ہیں کے آیندہ کچھ کام نہیں کرنا –

    #15
    Athar
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 58
    • Posts: 1030
    • Total Posts: 1088
    • Join Date:
      21 Nov, 2016

    Re: چیف جسٹس نے سعد رفیق کو ’’لوہے کے چنوں‘‘ سمیت روسٹرم پر طلب کرلیا

    کاش چیف جسٹس غلام احمد بلور کو بھی بلاییں جس کے دور میں ریلوے کا اصل بیڑاغرق ہوا لوگوں نے پٹڑیوں پر بازار بنا لیے – وزیر صاحب اسمبلی میں سوتا رہا اور باہرآ کر صرف غیر قانونی اورفالتو بھرتیاں کی گہیں- چیف جسٹس کا خواجہ سعد رفیق سے سلوک غیر شائستہ ہے صرف کام کی بات ہونی چاہیح تھی – چیف صاحب ہر جگہ حد سے تجاوز کر رہے ہیں – آج کچھ نہ کرنے والے خوش ہیں کہ جان چھوٹی – اور کام کرنے والوں سے توبہ کرا رہے ہیں کے آیندہ کچھ کام نہیں کرنا –

    حق سچ کی بات کچھ یوں ہے کہ

    لگتا ہے بابا سٹیج ڈرامے کچھ زیادہ ہی دیکھتا ہے

    ایسی ایسی جگت اور پھبتی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بھئی واہ مزہ آگیا

    جیو بابا جمہوراااااا

    #16
    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 613
    • Posts: 10210
    • Total Posts: 10823
    • Join Date:
      13 Oct, 2016
    • Location: سہراب گوٹھ ۔

    Re: چیف جسٹس نے سعد رفیق کو ’’لوہے کے چنوں‘‘ سمیت روسٹرم پر طلب کرلیا

    کاش چیف جسٹس غلام احمد بلور کو بھی بلاییں جس کے دور میں ریلوے کا اصل بیڑاغرق ہوا لوگوں نے پٹڑیوں پر بازار بنا لیے – وزیر صاحب اسمبلی میں سوتا رہا اور باہرآ کر صرف غیر قانونی اورفالتو بھرتیاں کی گہیں- چیف جسٹس کا خواجہ سعد رفیق سے سلوک غیر شائستہ ہے صرف کام کی بات ہونی چاہیح تھی – چیف صاحب ہر جگہ حد سے تجاوز کر رہے ہیں – آج کچھ نہ کرنے والے خوش ہیں کہ جان چھوٹی – اور کام کرنے والوں سے توبہ کرا رہے ہیں کے آیندہ کچھ کام نہیں کرنا –

    اس خواخے دے گوہ ڈوڈھ کو ڈائیلاگ مارنے کا بڑا شوق ہے ۔۔۔۔۔ عدالت نے اس کو سٹے آرڈر پر پانچ سال حکومت کرنے د ی ہے ۔۔۔اور کیا اس کو عدالت میں ایک عدد مالیشا فراہم کیا جاتا ہے ۔۔کہہ حضور آپ یہاں تک آنے میں تھک گئے ہوں گے ۔۔۔۔۔۔

    کبھی یہاں کسی عدالت سے واسطہ پڑا ہے ۔۔اگلے اونچا سانس تک نہیں لینے دیتے ۔۔۔۔۔اور یہ وہاں کھڑا ڈائیلاگ مار رہا ہے ۔۔۔۔چیف جسٹس نے اچھا کیا ہے اس کی کلاس لی ہے ان لوگوں کو کتے کا جیڑا لگا ہوا ہے ۔جو یہ بھونکے ہی جارے ہیں ۔۔۔

    اگر میں چیف جسٹس ہوتا تو اس چھتر بھی پھروانے کے ساتھ ساتھ اور جگتیں لگاتا ۔

    :lol:

    #17
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 92
    • Posts: 2470
    • Total Posts: 2562
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: چیف جسٹس نے سعد رفیق کو ’’لوہے کے چنوں‘‘ سمیت روسٹرم پر طلب کرلیا

    کاش چیف جسٹس غلام احمد بلور کو بھی بلاییں جس کے دور میں ریلوے کا اصل بیڑاغرق ہوا لوگوں نے پٹڑیوں پر بازار بنا لیے – وزیر صاحب اسمبلی میں سوتا رہا اور باہرآ کر صرف غیر قانونی اورفالتو بھرتیاں کی گہیں- چیف جسٹس کا خواجہ سعد رفیق سے سلوک غیر شائستہ ہے صرف کام کی بات ہونی چاہیح تھی – چیف صاحب ہر جگہ حد سے تجاوز کر رہے ہیں – آج کچھ نہ کرنے والے خوش ہیں کہ جان چھوٹی – اور کام کرنے والوں سے توبہ کرا رہے ہیں کے آیندہ کچھ کام نہیں کرنا –

    آپ کی بات صحیح ہے نا صرف بلور کو بلکہ شیخ رشید کو بلا کر اسکا بھی آڈٹ کروانا چاہئے -خواجہ سعد رفیق جیسے سیاسی کارکن کی بے توقیری عوام کی بے توقیری ہے شیم آن یو چیف جسٹس

    #18
    EasyGo
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 4
    • Posts: 654
    • Total Posts: 658
    • Join Date:
      5 Nov, 2016
    • Location: -

    Re: چیف جسٹس نے سعد رفیق کو ’’لوہے کے چنوں‘‘ سمیت روسٹرم پر طلب کرلیا

    چیف صاحب کہتے ہیں ان کو کچھ نظر نہیں آ رہا

    اوپر سے ن والے لال رومال دکھائی جا رہے ہیں

    :bigsmile: :bigsmile:

    #19
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 108
    • Posts: 6624
    • Total Posts: 6732
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: چیف جسٹس نے سعد رفیق کو ’’لوہے کے چنوں‘‘ سمیت روسٹرم پر طلب کرلیا

    #20
    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 8
    • Posts: 800
    • Total Posts: 808
    • Join Date:
      3 Apr, 2018
    • Location: NorthPole

    Re: چیف جسٹس نے سعد رفیق کو ’’لوہے کے چنوں‘‘ سمیت روسٹرم پر طلب کرلیا

    چیف جسٹس سستی شہرت کا شوقین ہے، اس میں ہمت ہے تو پرویز مشرف کو طلب کرکے اسی طرح بے عزتی کرے، چلیں پرویز مشرف کو چھوڑیں، مولوی خادم لنگڑے کو طلب کرے اور اس نے جو اس کو دن دیہاڑے، ناقابل اشاعت گالیاں دیں، ان پر اس سے جواب طلب کرے۔۔۔ 

    • This reply was modified 5 months, 1 week ago by  Zinda Rood.
Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 24 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation