Thread: چوہدری نثار نے مسلم لیگ (ن) کے ساتھ 35 سالہ رفاقت ختم کردی

Home Forums Siasi Discussion چوہدری نثار نے مسلم لیگ (ن) کے ساتھ 35 سالہ رفاقت ختم کردی

This topic contains 10 replies, has 9 voices, and was last updated by  Bawa 1 week, 4 days ago. This post has been viewed 234 times

Viewing 11 posts - 1 through 11 (of 11 total)
  • Author
    Posts
  • #1
    حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 3772
    • Posts: 2037
    • Total Posts: 5809
    • Join Date:
      8 Nov, 2016

    Re: چوہدری نثار نے مسلم لیگ (ن) کے ساتھ 35 سالہ رفاقت ختم کردی

    سابق وزیر داخلہ اور سینئر سیاست دان چوہدری نثار علی خان نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ اپنی وابستگی سے متعلق قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے 35 سال بعد پارٹی سے راستے جدا کرنے کا اعلان کردیا۔
    ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق واہ کینٹ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ’میں مزید مسلم لیگ (ن) کا حصہ نہیں ہوں‘۔
    چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے ضمیر کے مطابق یہ فیصلہ لیا، وہ اپنے آپ کو فروخت کے لیے نہیں رکھ سکتے، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ طویل عرصے پاکستان مسلم لیگ (ن) کا حصہ رہے اور انہوں نے عزت کے لیے سیاست کی اقتدار کے لیے نہیں۔
    انہوں نے مزید کہا کہ ان کے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کئی سینئر رہنماؤں کے مضبوط تعلقات تھے لیکن ’میں متعدد مرتبہ کہہ چکا ہوں کہ میں مزید مسلم لیگ (ن) کا حصہ نہیں ہوں۔
    سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے کچھ سینئر رہنماؤں اور ان کے درمیان اختلافات اور معاملات تھے جنہیں حل نہیں کیا گیا تھا۔
    انہوں نے کہا کہ ملک کو مختلف محاذوں پر کمزور کرنے کے لیے اس کے خلاف سازش کی جارہی ہے۔
    اس موقع پر انہوں نے ملک میں جاری سیاسی افراتفری کے لیے اپوزیشن اور حکومت کو ذمہ دار قرار دیا۔
    چوہدری نثار علی خان نے پاکستان تحریک انصاف حکومت کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس کوئی پالیسی نہیں کہ کس طرح مسائل کو حل کیا جائے اور غریب لوگوں کو ریلیف فراہم کیا جائے۔
    اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا ملک کے عوام پر منفی اثر پڑے گا، ساتھ ہی ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اکتوبر تک ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوسکتا ہے اور غریب عوام کی زندگی پر اثر پڑے گا اور ایسی صورتحال حکومت کے خلاف عوامی تحریک کا باعث بن سکتی ہے۔
    ان کا مزید کہنا تھا کہ اقتدار میں آنے سے قبل پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے بڑے دعوے کیے تھے لیکن حکومتی جماعت نے خود کو بین الاقوامی مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) اور عالمی بینک جیسے بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے سامنے سرنڈر کردیا، ساتھ ہی انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اب حکومت ان اداروں سے ڈکٹیشن لے رہی ہے۔
    چوہدری نثار علی خان نے آئی ایم ایف کے مجوزہ بیل آؤٹ پیکج پر کہا کہ حکومت نے ملک کو داؤ پر لگا دیا ہے، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کو غریب عوام کو کچھ ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات اٹھانے چاہیے۔

    https://www.dawnnews.tv/news/1102737/

    #2
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 134
    • Posts: 9853
    • Total Posts: 9987
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: چوہدری نثار نے مسلم لیگ (ن) کے ساتھ 35 سالہ رفاقت ختم کردی

    نواز شریف نے چوہدری نثار کی جو حالت کر دی ہے اسے دیکھکر اس پر وہ محاورہ فٹ ہوتا ہے

    دھوبی کا کتا، نہ گھر کا نہ گھاٹ کا

    ایک دن پریس کانفرنس بلا کر حکومت کو کاٹتا ہے تو دوسرے دن اپوزیشن کو

    جس کے ساتھ نواز شریف نے ایاز امیر والی کی ہو وہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ اپنی وابستگی ختم نہیں کرے گا تو کیا کرے گا؟

    #3
    Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 381
    • Posts: 2644
    • Total Posts: 3025
    • Join Date:
      13 Oct, 2016

    Re: چوہدری نثار نے مسلم لیگ (ن) کے ساتھ 35 سالہ رفاقت ختم کردی

    یہ رفاقت نون لیگ نے ختم کی ہے ، جب اسے جنرل الیکشن میں ٹکٹ نہیں دیا گیا

    #4
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 134
    • Posts: 9853
    • Total Posts: 9987
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: چوہدری نثار نے مسلم لیگ (ن) کے ساتھ 35 سالہ رفاقت ختم کردی

    #5
    Abdul jabbar
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 1
    • Posts: 366
    • Total Posts: 367
    • Join Date:
      24 Sep, 2017

    Re: چوہدری نثار نے مسلم لیگ (ن) کے ساتھ 35 سالہ رفاقت ختم کردی

    چوہدری نثار بلا شبہ شریف خاندان کے لئے ماضی میں اپنےبھائی کے حوالے سے بہت کار آمد رہا ہے۔مگر یہ ا س وقت کی بات ہے جب مہربانیاں کرنے والےخود بھی نواز شریف پرمہربان تھے۔
    مگر تیرہ کے الیکشن میں نواز شریف وزیر اعظم بنا تو اسے بادل نخواستہ تسلیم تو کیا مگر ایک سال کے اندر اندر اس حکومت کو غیر مستحکم ، کمزور یا گرا دینے کے لئےکرنے کے لئے الیکشن میں کامیابی پر نواز شریف کو مبارک باد دینے والے عمران خان اور خاص مقاصد کے لئے شعلہ بیانی کرنے والے قادری صاحب میدان میں کود پڑے، اور اس انداز سے کودے کہ دنیا نے دیکھا۔ اس وقت میڈیا سمیت جس نے جو کردار ادا کیا، تاریخ کا حصہ ہے۔
    یہ وہ وقت تھا جب ساری پارٹی کو متحد ہو کر حکومت، پارٹی اور قیادت کا دفاع کرنا تھا مگرچوہدری نثار کا مشکوک رویہ اس بات کی نشان دہی کرتا رہا کہ اسے پارٹی، پارٹی قیادت یا اپنے سیاسی رفقا سے زیادہ کسی اور کا مفاد زیادہ عزیز ہے۔اور جس طرح عمران خان کنٹینر پر کھڑا ہو کر چوہدری صاحب کو اپنے ساتھ آ جانے کی دعوت دے رہا تھا لگتا تھا شاید یہ بھی اس کھیل کا اہم کردار ہے ۔
    نواز شریف کی سپریم کورٹ سے نا اہلی کے باوجود حکومت نے پانچ سال تو پورے کر لئے مگر ہر صاحب نظر نے دیکھ لیا کہ نواز شریف اور چوہدری نثار میں واضع اختلاف پیدا ہو چکا تھا۔ اس کا سبب شاید چوہدری نثار کا اس بات سے آگاہ ہونا تھا کہ نواز شریف کو ہمیشہ سے اقتدار سے دور کر دینے کا ٹھوس فیصلہ ہو چکا ہے۔
    شہباز شریف کے پلڑے میں وزن ڈال دینے کا واحد مقصد ان بھائیوں کو ایک دوسرے سے دور کردینا تھا اور چوہدری نثار کو امید تھی کہ اگر شہباز کھل کر اپنے بھائی کے خلاف کھڑا ہو جائے تو ان پر مہربانیوں کا نزول ہو سکتا ہے۔شہباز شریف کی نیمے دروں نیمے بروں کیفیت نے اس کے خواب چکنا چور کر دئے۔ نواز شریف کو جو نقصان ہونا تھا ہو چکا تھا لیکن چوہدری نثار بھی ہاتھ ملتے رہ گئے۔
    چوہدری نثار عرصے سے مسلم لیگ ن کے لئے زیرو کے مترادف تھا، ہم دیکھتے ہیں کہ نہ صرف اسے الیکشن میں نظر اندار کیا گیا بلکہ بعد ازاں بھی کسی معاملے میں اس سے مشاورت تو کجا اسےپوچھا تک نہیں گیا۔۔
    شاید یہ صاحب اسی سلوک کے مستحق تھے جو اس کے رویے کے بعد قیادت اور پارٹی نے اس کے ساتھ روا رکھا۔

    #6
    Guilty
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 0
    • Posts: 3564
    • Total Posts: 3564
    • Join Date:
      6 Nov, 2016

    Re: چوہدری نثار نے مسلم لیگ (ن) کے ساتھ 35 سالہ رفاقت ختم کردی

    راولپنڈی ڈویژن کا ۔۔۔۔۔ ایک ۔۔۔۔ پرانا ۔۔۔۔۔۔ فوجی ۔۔۔۔ جا سوس ۔۔۔ چوھدری نثار ۔۔۔۔۔ ن لیگ کی سالوں مخبری کرنے کے بعد  ۔۔۔۔۔۔ جا ب لیس ہوچکا ہے ۔۔۔۔۔۔

    راولپنڈی ڈویژن کا ۔۔۔۔ اور ۔۔۔ مشہور جاسوس ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ با براعوان ۔۔۔۔۔۔۔ بے نظیر کو ٹھکا نے لگوانے کی ٹاسک مکمل کروانے کے بعد ۔۔۔۔ کھڈے لا ئن لگ چکا ہے ۔۔۔۔۔۔

    راولپنڈی ۔۔۔۔ ڈویژن کا ایک اور ۔۔۔ عظیم جاسوس ۔۔۔۔۔۔ شیخ رشید ۔۔۔۔۔ ابھی تک ۔۔۔۔۔ بغیر ووٹوں کے ہی ملک اور سیاست کی گردن پر سوار ہے ۔۔۔۔۔۔۔

    د یکھتے ہیں فوج کا یہ عظم جاسوس ۔۔۔۔۔ کب تک کنویں سے نکا لا جاتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یا یہ سارے جاسوس مل کر ۔۔۔۔ ملک کو کب تک ۔۔۔۔ کنویں تک پہنچا تے ہیں ۔۔۔۔۔

    • This reply was modified 2 weeks ago by  Guilty.
    #7
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 299
    • Posts: 6792
    • Total Posts: 7091
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: چوہدری نثار نے مسلم لیگ (ن) کے ساتھ 35 سالہ رفاقت ختم کردی

    یہ کہنا بھی درست ہے کہ چوہدری نثار نے ن لیگ سے پینتیس سالہ رفاقت توڑ دی تاہم اسٹیبلشمینٹ کے ساتھ ان کی رفاقت جاری رہے گی

    #8
    Shirazi
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 158
    • Posts: 2079
    • Total Posts: 2237
    • Join Date:
      6 Jan, 2017

    Re: چوہدری نثار نے مسلم لیگ (ن) کے ساتھ 35 سالہ رفاقت ختم کردی

    I will be surprised if Ch. Nisar did this press conference out of no where. May be this press conference started the process that will lead him into CM Punjab office. If so, it’s a good political move. He couldn’t have achieved that under Sharif family. The Pindi boyz Ch. Nisar and Sheikh Rashid are as loyal to GHQ Lahori Shahbaz Sharif or Multani Shah Mehmood Quershi. There is always successful lot of Politicians who sleep in bed with establishment to excel including but not limited to Jinnah and Bhutto.

    #9
    Awan
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 106
    • Posts: 2013
    • Total Posts: 2119
    • Join Date:
      10 Jun, 2017

    Re: چوہدری نثار نے مسلم لیگ (ن) کے ساتھ 35 سالہ رفاقت ختم کردی

    I will be surprised if Ch. Nisar did this press conference out of no where. May be this press conference started the process that will lead him into CM Punjab office. If so, it’s a good political move. He couldn’t have achieved that under Sharif family. The Pindi boyz Ch. Nisar and Sheikh Rashid are as loyal to GHQ Lahori Shahbaz Sharif or Multani Shah Mehmood Quershi. There is always successful lot of Politicians who sleep in bed with establishment to excel including but not limited to Jinnah and Bhutto.

    I don’t think Chaudari Nisar will become CM Punjab through PTI & co. His best short to become CM Punjab was through PML(N) when later on establishment is angry with PTI especially on Buzdar issue. There is a special case for Chaudari Nisar to be loyal with army which is presence of most of his family in army; this is not the case with others.

    #10
    Qarar
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 91
    • Posts: 2111
    • Total Posts: 2202
    • Join Date:
      5 Jan, 2017

    Re: چوہدری نثار نے مسلم لیگ (ن) کے ساتھ 35 سالہ رفاقت ختم کردی

    I thought Ch Nisar and PMLN parted ways last year. Was he still in the party? The moment army decided to cut Imran’s nuts off, Ch Nisar would be sworn in twice in the same day, as an MPA and as chief minister.

    #11
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 134
    • Posts: 9853
    • Total Posts: 9987
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: چوہدری نثار نے مسلم لیگ (ن) کے ساتھ 35 سالہ رفاقت ختم کردی

    I thought Ch Nisar and PMLN parted ways last year. Was he still in the party? The moment army decided to cut Imran’s nuts off, Ch Nisar would be sworn in twice in the same day, as an MPA and as chief minister.

    قرار جی

    فورم واپسی پر خوش آمدید

    امید ہے آجکل چول نامہ کے تازہ شمارے کی تیاری میں کافی مصروف ہونگے

    نیا چول نامہ کب تک منظر عام پر آ جائے گا؟

Viewing 11 posts - 1 through 11 (of 11 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation