Thread: پی ایس ایل میں تماشائی کیوں نہیں آتے؟

Home Forums Sports پی ایس ایل میں تماشائی کیوں نہیں آتے؟

This topic contains 2 replies, has 3 voices, and was last updated by  Awan 6 months, 1 week ago. This post has been viewed 160 times

Viewing 3 posts - 1 through 3 (of 3 total)
  • Author
    Posts
  • #1
    حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 3399
    • Posts: 1894
    • Total Posts: 5293
    • Join Date:
      8 Nov, 2016

    Re: پی ایس ایل میں تماشائی کیوں نہیں آتے؟

    جوں جوں پاکستان سپر لیگ کا فائنل قریب آتا جارہا ہے ہر کوئی ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے بے تاب دکھائی دے رہا ہے لیکن ٹکٹ خرید کر میچ دیکھنے والوں کے مقابلے میں ایسے لوگوں کی تعداد زیادہ ہے جو مفت میں پاسز اور ٹکٹ حاصل کر کے میچ دیکھنا چاہتے ہیں۔

    اس سلسلے میں انھیں جہاں جہاں سے ٹکٹ کی امید ہوسکتی ہے وہاں فون کالز اور ٹیکسٹ میسیجز سے اپنی خواہشات کااظہار کرنا شروع کر رکھا ہے۔

    یہ بات طے ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی تماشائیوں سے پوری طرح بھرا ہوا ہوگا۔

    لیکن کیا وجہ ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے میچوں کی کشش شائقین کو اپنی جانب متوجہ کرنے میں پوری طرح کامیاب نہ ہو سکی۔ اس کی مختلف وجوہات بیان کی جارہی ہیں۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین نجم سیٹھی یہ تسلیم کرتے ہیں کہ یہ بات کچھ حد صحیح ہے کہ ا سٹیڈیمز خالی ہیں لیکن ساتھ ہی وہ یہ دعویٰ بھی کرتے ہیں کہ گذشتہ دو پی ایس ایل کے مقابلے میں اس بار شائقین کی تعداد شارجہ میں بہتر رہی ہے جبکہ دبئی میں پہلے کے مقابلے میں کوئی خاص فرق نہیں تھا۔

    نجم سیٹھی یہ بھی کہتے ہیں کہ پہلے ہم تھوڑی بہت مفت ٹکٹس دے دیتے تھے لیکن اب متحدہ عرب امارات میں نئے ٹیکس کے نفاذ کے سبب یہ ممکن نہیں رہا اور اب مقامی قوانین کے تحت دس فیصد سے زیادہ مفت ٹکٹیں نہیں دی جاسکتیں۔

    نجم سیٹھی کا یہ بھی کہنا ہےکہ ایجنٹس کی بھی حوصلہ افزائی کرکے دیکھ لی گئی لیکن مثبت نتیجہ سامنے نہیں آیا۔

    وہ کہتے ہیں کہ کچھ پرابلمز ہماری طرف سے ہیں اور کچھ ُادھر سے۔

    نجم سیٹھی کو اس تمام صورتحال میں ایک یہی بات سب سے اہم نظر آتی ہے کہ جتنا جلد ہوسکے پاکستان سپر لیگ کو پاکستان لے جایا جائے۔

    جلد سے جلد’ سے ان کی مراد یہ ہے کہ یہ سب کچھ آئندہ سال بھی ہوسکتا ہے اور اس سے اگلے برس بھی۔

    نجم سیٹھی نے اس ضمن میں راولپنڈی اور کراچی کے  اسٹیڈیمز کو تیزی سے تیار کرنے کا حکم بھی دے رکھا ہے جبکہ وہ ملتان  اسٹیڈیم کو بھی ایک مرکز کے طور پر دیکھ رہے ہیں جو بقول ان کے پوری طرح تیار ہے۔

    خلیجی اخبار گلف نیوز کے سینیئر صحافی کے آر نائر پاکستان سپر لیگ میں شائقین کی زیادہ دلچسپی نہ ہونے کا ذمہ دار پاکستان کرکٹ بورڈ کو قرار دیتے ہیں۔

    ایک طویل عرصے سے متحدہ عرب امارات میں ہونے والی بین الاقوامی کرکٹ کی کوریج کرنے والے کے آر نائر کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کی تشہیری مہم اس سال نہ ہونے کے برابر تھی ۔ایونٹ شروع ہونے سے صرف چند روز پہلے دو بڑے خلیجی اخبارات میں پی ایس ایل کے اشتہارات نظر آئے۔

    کے آر نائر کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ دبئی میں رکھی تھی جبکہ تشہیری مہم میں مقامی اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا کو شامل رکھا تھا لیکن اس بار ڈرافٹنگ سے لے کر جرسی کی رونمائی تک غرض ہر تقریب پاکستان میں رکھی گئی جس کی وجہ سے دبئی اور شارجہ میں وہ ماحول پیدا نہیں ہو سکا جو اس بڑے ایونٹ کے لیے ضروری تھا۔

    آپ نے پی ایس ایل کے میچز کی بہت بڑی تعداد متحدہ عرب امارات میں رکھی ہے لہذا اصل توجہ یہاں کے مقامی شائقین پر دی جانی چاہیے تھی جن کا تعلق پاکستان سے ہے تاکہ وہ میدانوں کا رخ کرتے۔

    سابق کپتان رمیض راجہ کے خیال میں پاکستان سپرلیگ کا انوکھا پن اب  اسپاٹ ہوتا نظر آرہا ہے اور اگر اسے دبئی اور شارجہ میں منعقد کرنا ہے تو اس کے لیے بہت زیادہ محنت کرنی ہوگی کیونکہ مقامی شائقین اب بہت زیادہ کرکٹ دیکھ کر تھکاوٹ کا شکار ہو گئے ہیں۔

    رمیض راجہ کا کہنا ہے کہ درحقیقت اس پاکستان سپر لیگ کا سب کچھ پاکستان میں ہے اور وہ پاکستان ہی میں پھلے پھولے گی۔

    http://www.bbc.com/urdu/sport-43380656

    #2
    Malik495
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 37
    • Posts: 611
    • Total Posts: 648
    • Join Date:
      11 Sep, 2016

    Re: پی ایس ایل میں تماشائی کیوں نہیں آتے؟

    بھائی متحدہ عرب امارات میں زیادہ تر پاکستانی مزدور طبقہ رہتا ہے .. جو امرا اور بزنس مین لوگ رہتے ہیں ان کے پاس اتنا ٹائم نہیں کہ وہ ہر روز میدان میں آئیں .. اور مزدور طبقہ تو ٹیکسی کا  کرایہ تک  بچانے کی کوشش کرتا ہے کجا پی ایس ایل کی ٹکٹ خریدے …  جب کہ متحدہ عرب امارات میں انڈین  کمیونٹی  زیادہ سٹرانگ اور بہتر جابس پر کام کرتی ہے اور ان لوگوں کی آمدنی پاکستانی کمیونٹی سے کہیں زیادہ ہے .. .. سو میدان تو سونے ہونے ہی ہیں آپ جتنی تشہیر کر لیں

    #3
    Awan
    Participant
    Online
    • Advanced
    • Threads: 80
    • Posts: 1347
    • Total Posts: 1427
    • Join Date:
      10 Jun, 2017

    Re: پی ایس ایل میں تماشائی کیوں نہیں آتے؟

    Yes Malik Sahib you are right. It is just a matter of time when you will see grounds full in Pakistan. PCB should hire some lobby groups to project peace in Pakistan. Pakistan is way more peaceful now and quite opposite to people especially in west thinks. This way international cricketers will be convinced to come to Pakistan.

Viewing 3 posts - 1 through 3 (of 3 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation