Thread: پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف میں حدیبیہ نظر ثانی اپیل پر اتفاق

Home Forums Siasi Discussion پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف میں حدیبیہ نظر ثانی اپیل پر اتفاق

This topic contains 2 replies, has 2 voices, and was last updated by  Abdul jabbar 4 months, 3 weeks ago. This post has been viewed 99 times

Viewing 3 posts - 1 through 3 (of 3 total)
  • Author
    Posts
  • #1
    barca
    Participant
    Online
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 891
    • Posts: 3445
    • Total Posts: 4336
    • Join Date:
      13 Sep, 2016

    Re: پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف میں حدیبیہ نظر ثانی اپیل پر اتفاق

    پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف میں حدیبیہ نظر ثانی اپیل پر اتفاقاسلام آباد:پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف میں شریف خاندان کے خلاف حدیبیہ کیس میں نظر ثانی اپیل دائر کرنے پر اتفاق ہوگیا۔پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف میں حدیبیہ نظر ثانی درخواست کے معاملے پر اتفاق رائے ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے سینئر رہنماؤں میں غیر رسمی مشاورت ہوئی جس میں اکٹھے یا الگ الگ نظر ثانی کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے پر غور کیا گیا۔پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق اس معاملے پر دونوں جماعتوں کا یکساں موقف ہے اور کوئی بھی عدالت جا سکتا ہے، اس حوالے سے جلد فیصلہ ہو جائے گا، گڑھی خدا بخش جلسے میں اعتزاز احسن بھی اس بارے میں اشارہ دے چکے ہیں اور انہوں نے قانونی پہلو اٹھایا تھا کہ فوجداری مقدمہ کبھی بھی کھل سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق اعتزاز کی تقریر سے پہلے آصف زرداری نے انہیں یہ بات کہنے کی خاص ہدایت بھی کی تھی۔ آج طاہر القادری اور آصف زرداری کی ملاقات ہوگی جس میں حدیبیہ کیس بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ آصف علی زرداری نے طاہرالقادری سے ملاقات سے پہلے پارٹی کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا ہے اور بلاول ہاؤس میں پی پی پی قیادت مشاورت کرے گی۔ مشاورتی اجلاس میں خورشید شاہ , قمرزمان کائرہ، رحمن ملک، سردار لطیف کھوسہ اور منظور وٹو شریک ہوں گے۔واضح رہے کہ رواں ماہ سپریم کورٹ نے شریف خاندان کے خلاف حدیبیہ کیس کو دوبارہ کھولنے سے متعلق نیب کی اپیل مسترد کردی تھی۔https://www.express.pk/story/1040481/

    #2
    barca
    Participant
    Online
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 891
    • Posts: 3445
    • Total Posts: 4336
    • Join Date:
      13 Sep, 2016

    Re: پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف میں حدیبیہ نظر ثانی اپیل پر اتفاق

    #3
    Abdul jabbar
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 1
    • Posts: 225
    • Total Posts: 226
    • Join Date:
      24 Sep, 2017

    Re: پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف میں حدیبیہ نظر ثانی اپیل پر اتفاق

    تحریک انصاف اور پی پی پی سمیت تمام ان سیاسی جماعتوں میں ہر اس بات پر اتفاق ہوگا جس سے شریف فیملی اور ن لیگ کو انتخاب کے بغیر ہی سیاست سے باہر کر دیا جائے۔ کیونکہ انتخابات میں انہیں اپنا مستقبل تاریک دکھائی دے رہا ہے۔وجہ اس کی یہ ہے کہ گزشتہ چار سال کی دھینگا مشتی کے باوجود ن لیگ نے اتنا کام کر لیا ہے جسے جھٹلانا،اور لوگوں کو ورغلانا کسی کے بس میں نہیں۔ سو تاریکی میں ایک ہی روشنی کی لکیر دکھائی دے رہی ہے وہ ہے کسی بھی سازش سے ان کی سیاست سے بے دخلی۔ان کی بے چارگی اور بے بسی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ قادری سے ملاقات میں زرداری نے نواز شریف کے خلاف 302 کے تحت مقدمہ چلانے کی خواہش کا بر ملا اظہار بھی کر دیا ہے۔

Viewing 3 posts - 1 through 3 (of 3 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation