Thread: پہلے انسان بنو پھر سیاست دان، بلاول کا فواد چوہدری کو جواب

Home Forums Siasi Discussion پہلے انسان بنو پھر سیاست دان، بلاول کا فواد چوہدری کو جواب

This topic contains 1 reply, has 2 voices, and was last updated by  Athar 2 months, 1 week ago. This post has been viewed 101 times

Viewing 2 posts - 1 through 2 (of 2 total)
  • Author
    Posts
  • #1
    حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 3772
    • Posts: 2034
    • Total Posts: 5806
    • Join Date:
      8 Nov, 2016

    Re: پہلے انسان بنو پھر سیاست دان، بلاول کا فواد چوہدری کو جواب

    پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت پر تنقید اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے انسان بنو پھر سیاست دان۔
    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آپ کے مطابق اگر نیا پاکستان میں یوٹرن لینے سے عظیم قائد بن سکتے ہیں تو میں اب اس صدی کا عظیم قائد ہوں؟


    انہوں نے مزید کہا کہ کسی بیمار کی عیادت کرنے کے لیے اس سے ملاقات کو اسی تناظر میں دیکھا جانا چاہیے، پہلے انسان بنو پھر سیاست دان۔
    ان کا مزید کہنا تھا کہ کیا عمران خان کے گرنے اور ان کی کمر میں درد کے باعث ہسپتال منتقلی پر نواز شریف ان سے ملاقات کے لیے نہیں گئے تھے؟
    خیال رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے مذکورہ ٹوئٹ چوہدری فواد حسین کے ٹوئٹ کے جواب میں کیا تھا جس میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ضیا الحق کے منہ بولے بیٹے (نواز شریف) کے حوالے سے بھٹو کے نواسے کا صدی کا سب سے بڑا یوٹرن۔


    واضح رہے کہ 11 مارچ کو بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کرکے ان کی عیادت کی تھی، اس موقع پر جیل میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ چیئرمین پی پی پی کے ہمراہ پولیس اہلکار بھی موجود تھے۔
    بلاول بھٹو زرداری کی نواز شریف سے ملاقات پر حکمران جماعت کے رہنماؤں کی جانب سے پی پی پی کے چیئرمین کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔
    سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کرنے کے لیے آنے والے بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پیپلز پارٹی کے پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ، مصطفیٰ نواز کھوکھر اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
    ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آج میں نواز شریف کی صحت کا پوچھنے آیا تھا، یہ میرے لیے ایک تاریخی دن ہے کیونکہ ذوالفقار علی بھٹو اور آصف زرداری نے اسی جیل میں وقت گزارا تھا، اسی طرح پیپلز پارٹی کے کارکنان بھی یہاں سیاسی قیدی رہے ہیں۔
    انہوں نے کہا تھا کہ کافی افسوس ہوا کہ ملک کا 3 مرتبہ وزیر اعظم رہنے والا کوٹ لکھپت جیل میں سزا بھگت رہا ہے، ان کی بیماری کی خبروں پر ان سے ملنے کےلیے کوٹ لکھپت جیل آیا، سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن ہمارا مذہب اور ثقافت ہمیں اس بات کی اجازت دیتا ہے۔
    ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو بھی پہلے انسان ہونا چاہیے اور بعد میں حکمران، کسی قیدی کے ساتھ اس طرح نہیں ہونا چاہیے اور جب قیدی بیمار ہو تو اسے بہترین سہولیات فراہم کرنا حکومت کا فرض ہے۔
    چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ دل کے مریض کو زیادہ دباؤ ڈال کر علاج نہیں کرسکتے، یہ ایک طرح کا تشدد ہے، نواز شریف سے جب ملا تو وہ کافی بیمار لگ رہے تھے، میں ان کی صحت کے لیے دعا کرتا ہوں اور ساتھ ہی مطالبہ کرتا ہوں کہ 3 مرتبہ وزیر اعظم رہنے والے نواز شریف کو بہترین علاج معالجہ فراہم کیا جائے اور مجھے امید ہے کہ انسانی بنیادوں پر وزیر اعظم اور ان کی حکومت اس پر غور کرے گی کہ کس طرح اس معاملے کو حل کرے۔
    یاد رہے کہ کرپشن کیس میں کوٹ لکھپت جیل میں 7 سال قید کی سزا کاٹنے والے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو دل اور گردے کے مسائل کا سامنا ہے، وہ جیل سے باہر کسی بھی ہسپتال میں منتقل ہونے سے انکار کرچکے ہیں اور کہتے ہیں کہ حکومت (غیر متعلقہ) ہسپتالوں میں انہیں لے جاکر صرف ہمدردی دکھا رہی ہے اور ایک کے بعد دوسرا میڈیکل بورڈ بنایا جارہا ہے لیکن بورڈز کی تجاویز پر عمل نہیں کیا جارہا۔

    https://www.dawnnews.tv/news/1099375/

    #2
    Athar
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 88
    • Posts: 1658
    • Total Posts: 1746
    • Join Date:
      21 Nov, 2016

    Re: پہلے انسان بنو پھر سیاست دان، بلاول کا فواد چوہدری کو جواب

    بے شرموں کو شرم نہیں آئے گی

    چاہے جتنی مرضی مدلل گفتگو کر لو

Viewing 2 posts - 1 through 2 (of 2 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation