Thread: پپیتا ۔۔۔پُرانے زخموں اور ناسور کا مُجرّب علاج

Home Forums Health Knowledge پپیتا ۔۔۔پُرانے زخموں اور ناسور کا مُجرّب علاج

This topic contains 12 replies, has 7 voices, and was last updated by  Sohail Ejaz Mirza 8 months, 2 weeks ago. This post has been viewed 662 times

Viewing 13 posts - 1 through 13 (of 13 total)
  • Author
    Posts
  • #1
    Sohail Ejaz Mirza
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 61
    • Posts: 2180
    • Total Posts: 2241
    • Join Date:
      28 Oct, 2017
    • Location: Middle East

    Re: پپیتا ۔۔۔پُرانے زخموں اور ناسور کا مُجرّب علاج

    پپیتا۔۔۔پُرانے زخموں اور ناسور کا مُجرب علاج

    انسانی جسم پر زخم جب کافی عرصہ ہونے پر بھی ٹھیک ہونے میں نہ آتا ہو تو ایسے زخم ناسور کے زُمرے میں آتے ہیں۔ناسور یا پُرانے زخم  کے لیے  ایک آسان لیکن مُجرب علاج  بتاتا ہوں۔

    ایک عدد پپائیا یعنی پپیتا لے لیجئے۔ پپیتا بہت زیادہ پکا ہوا نہ ہو اور نہ ہی اُس میں کچا پن ہو۔ ایسے پپیتے کا گودا لے کر اُسے میش یہاں تک کریں کہ کریم کی شکل مُلائم ہو جائے۔زخم کو صاف کرنے کی ضرورت نہیں صِرف یہ گودا مرہم کی طرح زخم میں لگایئں۔ اگر زخم اندر کو گہرا ہے تو زخم میں بھر دینے کے بعد زخم پر روئی کا پھاہا رکھ کر پٹی کر دیجیئے۔ چونکہ اِس مرہم کو زخم پر کم از کم چوبیس گھنٹے رہنا ہے اسلیے پٹی مضبوط کیجیے جو اُتر نہ پائے۔

    چوبیس گھنتے بعد پٹی کھولیے اور دوبارہ سے تازہ لیے گئے پپیتے کا مرحم لگا کر پھر پٹی کر دیجیئے۔ تین یا چار دن بعد آپ دیکھیں گے زخم بھرنا شروع جائے گا۔زخم میں گلابی رنگ کا نیا گوشت آنا شروع ہو چُکا ہو گا۔ جب زخم بھر جائے اور جِلد  بھی آ جائے تو مرہم کے بجائے صرف ٹیلکم پؤڈر استعمال کریں تاکہ زخم جلد خُشک ہو سکے لیکن اِس دوران زخم کو رگڑ سے حتی الاِمکان بچائے رکھیں۔

    علاج کے دوران میٹھی چیزوں سے مکمل پرہیز رکھیں۔ اگر شوگر ہے تو اُسے بھی کنٹرول میں رکھنا ہو گا۔ انشاءاللہ شفاء ہو گی


    معزز اراکینِ دانشگردی سے اِلتماس ہے آپ موضوع سے متعلق سوالات کیجئے۔اِس کے علاوہ یہاں کُچھ بھی غیر متعلقہ کِسی بھی لفظی،یا تصویری شکل میں پوسٹ مت کیجئے۔

    ماڈریٹر حضرات سے درخواست ہے غیر مُتعلقہ پوسٹ کرنے والے کو یہاں پوسٹ کرنے سے منع کر دیا جائے۔

    #2
    shami11
    Participant
    Online
    • Expert
    • Threads: 609
    • Posts: 5269
    • Total Posts: 5878
    • Join Date:
      12 Oct, 2016
    • Location: Pakistan

    Re: پپیتا ۔۔۔پُرانے زخموں اور ناسور کا مُجرّب علاج

    اگر پپیتا نہ ہو تو کسی اچھے سے ڈاکٹر سے کنسلٹ کریں ؟

    #3
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 216
    • Posts: 5246
    • Total Posts: 5462
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: پپیتا ۔۔۔پُرانے زخموں اور ناسور کا مُجرّب علاج

    اگر پپیتا نہ ہو تو کسی اچھے سے ڈاکٹر سے کنسلٹ کریں ؟

    چونکہ میری ہی درخواست پر مرزا صاحب نے یہ تھریڈ بنایا تھا تو بتاتا چلوں کہ زخم کی نوعیت بعض اوقات ایسی ہوتی ہے کہ اسے ایلوپیتھک دوائیوں سے خشک کرنا نقصان دہ ثابت ہوجاتا ہے یعنی زخم اوپر سے بھر جاے مگر اندر سے ٹھیک نہ ہوسکے تو  دوبارہ انفیکشن ہوجاتی ہے

    #4
    shahidabassi
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 25
    • Posts: 6055
    • Total Posts: 6080
    • Join Date:
      5 Apr, 2017

    Re: پپیتا ۔۔۔پُرانے زخموں اور ناسور کا مُجرّب علاج

    سہیل صاحب، زخم کو صاف نہ کرنا علاج کا حصہ ہے یا آپ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ ایسا کرنا لازم نہیں۔کیا چوبیس گھنٹے کی ایک پٹی کو کھول کر جب دوبارہ مرحم لگائی جانی ہو تو بھی زخم پر موجود پہلے لگائی گئی مرحمکے لوز اینڈز کو صاف نہیں کرنا اور ویسے ہی دوبارہ مرحم لگا کر پٹی باندھ دی جائے؟

    #5
    Sohail Ejaz Mirza
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 61
    • Posts: 2180
    • Total Posts: 2241
    • Join Date:
      28 Oct, 2017
    • Location: Middle East

    Re: پپیتا ۔۔۔پُرانے زخموں اور ناسور کا مُجرّب علاج

    سہیل صاحب، زخم کو صاف نہ کرنا علاج کا حصہ ہے یا آپ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ ایسا کرنا لازم نہیں۔ کیا چوبیس گھنٹے کی ایک پٹی کو کھول کر جب دوبارہ مرحم لگائی جانی ہو تو بھی زخم پر موجود پہلے لگائی گئی مرحم کے لوز اینڈز کو صاف نہیں کرنا اور ویسے ہی دوبارہ مرحم لگا کر پٹی باندھ دی جائے؟

    مقصد زخم کو کم سے کم چھیڑنا ہے۔پبیتے میں موجود عنزائم پیپن صفائی کا کام بخونی کرتا ہے۔ مُردہ گوشت اور سڑے ہو مواد کو صاف کرتا ہے اور جب پھاہا اٗٹھاتے ہیں تو سب گندہ مواد پھاہے میں آچکا ہوتا ہے۔یہ عنزائم زندہ گوشت کو کُچھ نہیں کہتا لیکن مردہ گوشت کو اُکھاڑ دیتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ زخم کو بھر جانے کا موقعہ مِل جاتا ہے۔البتہ پٹی ہر دفعہ نئی بدلنی ہو گی۔

    #6
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 216
    • Posts: 5246
    • Total Posts: 5462
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: پپیتا ۔۔۔پُرانے زخموں اور ناسور کا مُجرّب علاج

    مقصد زخم کو کم سے کم چھیڑنا ہے۔پبیتے میں موجود عنزائم پیپن صفائی کا کام بخونی کرتا ہے۔ مُردہ گوشت اور سڑے ہو مواد کو صاف کرتا ہے اور جب پھاہا اٗٹھاتے ہیں تو سب گندہ مواد پھاہے میں آچکا ہوتا ہے۔یہ عنزائم زندہ گوشت کو کُچھ نہیں کہتا لیکن مردہ گوشت کو اُکھاڑ دیتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ زخم کو بھر جانے کا موقعہ مِل جاتا ہے۔البتہ پٹی ہر دفعہ نئی بدلنی ہو گی۔

    مرزاصاحبپپیتے کی پیسٹ سے زخم کی ٹریٹمینٹ کی جارہی ہے پہلے تو پھاہے کے ساتھ زخم میں سے جو مواد تھا وہ پٹی کے ساتھ ہی نکل آتا تھا مگر اب  پھاہا بدلتے وقت پیسٹ پٹی کے ساتھ باہر نہیں آتی اور زخم میں بھری دکھای دیتی ہےیہ کس بات کی علامت ہے، مزید کوی ہدایات ہوں تو براے مہربانی بتا دیں، کیا پیسٹ کسی جار میں اکٹھی بنا کر فریج میں رکھ دی جاے یا نارمل روم ٹمپریچر میں رکھی جاے؟آپ نے زخم خشک کرنے کیلئے ٹیلکم پاوڈر کے استعمال کا بھی لکھا ہے، چونکہ اکثر پاوڈرز میں کیمیکلز ہوتے ہیں اس لئے براہ کرم یہ بھی بتا دیں کہ کونسا پاوڈر استعمال کیا جاے؟

    • This reply was modified 8 months, 2 weeks ago by  Believer12.
    #7
    barca
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 1237
    • Posts: 5256
    • Total Posts: 6493
    • Join Date:
      13 Sep, 2016

    Re: پپیتا ۔۔۔پُرانے زخموں اور ناسور کا مُجرّب علاج

    مقصد زخم کو کم سے کم چھیڑنا ہے۔پبیتے میں موجود عنزائم پیپن صفائی کا کام بخونی کرتا ہے۔ مُردہ گوشت اور سڑے ہو مواد کو صاف کرتا ہے اور جب پھاہا اٗٹھاتے ہیں تو سب گندہ مواد پھاہے میں آچکا ہوتا ہے۔یہ عنزائم زندہ گوشت کو کُچھ نہیں کہتا لیکن مردہ گوشت کو اُکھاڑ دیتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ زخم کو بھر جانے کا موقعہ مِل جاتا ہے۔البتہ پٹی ہر دفعہ نئی بدلنی ہو گی۔

    مرزا صاحب ایک سوال کافی دنوں سے ذہن میں تھا تفصیل سے جواب دیجیے گابلڈ پریشر کیسے بھڑتا ہے ؟ مسلن کونسی خوراک کھانے سے ؟اس کو کنٹرول کیسے کیا جاسکتا ہے ؟ مسلن کونسی خوراک کھانے سے ؟

    #8
    Sohraab
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 378
    • Posts: 2930
    • Total Posts: 3308
    • Join Date:
      23 Aug, 2016

    Re: پپیتا ۔۔۔پُرانے زخموں اور ناسور کا مُجرّب علاج

    مرزا صاحب ایک سوال کافی دنوں سے ذہن میں تھا تفصیل سے جواب دیجیے گا بلڈ پریشر کیسے بھڑتا ہے ؟ مسلن کونسی خوراک کھانے سے ؟ اس کو کنٹرول کیسے کیا جاسکتا ہے ؟ مسلن کونسی خوراک کھانے سے ؟

    subha khali peet lehsan ka aik piece khao bus

    #9
    Sohail Ejaz Mirza
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 61
    • Posts: 2180
    • Total Posts: 2241
    • Join Date:
      28 Oct, 2017
    • Location: Middle East

    Re: پپیتا ۔۔۔پُرانے زخموں اور ناسور کا مُجرّب علاج

    مرزا صاحب ایک سوال کافی دنوں سے ذہن میں تھا تفصیل سے جواب دیجیے گا بلڈ پریشر کیسے بھڑتا ہے ؟ مسلن کونسی خوراک کھانے سے ؟ اس کو کنٹرول کیسے کیا جاسکتا ہے ؟ مسلن کونسی خوراک کھانے سے ؟

    ضرور بارسا بھائی۔ انشاءاللہ اِس موضوع پر ایک مُفصّل تھریڈ لگا دوں گا۔

    #10
    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 613
    • Posts: 10200
    • Total Posts: 10813
    • Join Date:
      13 Oct, 2016
    • Location: سہراب گوٹھ ۔

    Re: پپیتا ۔۔۔پُرانے زخموں اور ناسور کا مُجرّب علاج

    ضرور بارسا بھائی۔ انشاءاللہ اِس موضوع پر ایک مُفصّل تھریڈ لگا دوں گا۔

    سہیل بھائیسب سے بڑی پرابلم تو نمک خود ہے اور اس سے بنی چیزیں ۔۔۔اگر سفید نمک کی بجائے ہمالیہ والوں کا پنک کلر کا نمک استمال کیا جاوئے ۔۔تو بلڈ پریشر کو کنڑول کیا جاسکتا ہے ۔۔

    #11
    Sohail Ejaz Mirza
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 61
    • Posts: 2180
    • Total Posts: 2241
    • Join Date:
      28 Oct, 2017
    • Location: Middle East

    Re: پپیتا ۔۔۔پُرانے زخموں اور ناسور کا مُجرّب علاج

    سہیل بھائی سب سے بڑی پرابلم تو نمک خود ہے اور اس سے بنی چیزیں ۔۔۔اگر سفید نمک کی بجائے ہمالیہ والوں کا پنک کلر کا نمک استمال کیا جاوئے ۔۔تو بلڈ پریشر کو کنڑول کیا جاسکتا ہے ۔۔

    نِمک کوئی بھی ہواِس کا زیادہ اِستعمال  انسانی جِسم میں سوڈیم پوٹاشیم بیلنس کو نارمل نہیں رہنے دیتا اور جب جِسم میں سوڈیم زیادہ ہو جائے تو جسم میں پانی کی مِقدار رُکی رہتی ہے خارج نہیں ہو پاتی۔ بلڈ سٹریم کا ہجم بڑھ جاتا ہے اور ساتھ ہی بلڈ پریشر۔

    جِس نمک کی آپ بات کر رہے ہیں وہ دُنیا میں صرف ایک ہی مُقام سے آتا ہے یعنی کھِیوڑا سے۔ اِنڈیا آج کل زور شور سے رنگا ہو نمک بہت بڑی مِقدار میں دُنیا بھر میں پھیلا رہا ہے۔ کھیوڑے کے نمک میں وہ اجزاء تو ہیں لیکن قلیل مِقدار میں ہیں۔ فائدےکے لیے اگر مقدار بڑھا کر لیں گے تو فائدے کے بجائے نقصان کا اندیشہ ہے اِس لیے اِس مرض کا مُناسب علاج کیا جائے وہی بہتر ہے۔

    #12
    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 613
    • Posts: 10200
    • Total Posts: 10813
    • Join Date:
      13 Oct, 2016
    • Location: سہراب گوٹھ ۔

    Re: پپیتا ۔۔۔پُرانے زخموں اور ناسور کا مُجرّب علاج

    نِمک کوئی بھی ہواِس کا زیادہ اِستعمال انسانی جِسم میں سوڈیم پوٹاشیم بیلنس کو نارمل نہیں رہنے دیتا اور جب جِسم میں سوڈیم زیادہ ہو جائے تو جسم میں پانی کی مِقدار رُکی رہتی ہے خارج نہیں ہو پاتی۔ بلڈ سٹریم کا ہجم بڑھ جاتا ہے اور ساتھ ہی بلڈ پریشر۔

    جِس نمک کی آپ بات کر رہے ہیں وہ دُنیا میں صرف ایک ہی مُقام سے آتا ہے یعنی کھِیوڑا سے۔ اِنڈیا آج کل زور شور سے رنگا ہو نمک بہت بڑی مِقدار میں دُنیا بھر میں پھیلا رہا ہے۔ کھیوڑے کے نمک میں وہ اجزاء تو ہیں لیکن قلیل مِقدار میں ہیں۔ فائدےکے لیے اگر مقدار بڑھا کر لیں گے تو فائدے کے بجائے نقصان کا اندیشہ ہے اِس لیے اِس مرض کا مُناسب علاج کیا جائے وہی بہتر ہے۔

    انڈین نے بڑا گند مچایا ہوا ہے ۔۔لیکن میں نے ایک عربی دوکان سے لیا تھا ۔۔۔جس  کو ایک پاکستانی نے تحفے کے طور پر دیا ہوا تھا۔۔۔جب سے میں استمال کرنے لگا ہوں ۔۔۔مھجے شکایت نہیں ہوئی ۔۔ میں نے نمک سفید ہو ۔۔یا پنک ۔میں نے کافی حد تک  کھانا کم کردیا ہے ۔۔۔۔۔

    #13
    Sohail Ejaz Mirza
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 61
    • Posts: 2180
    • Total Posts: 2241
    • Join Date:
      28 Oct, 2017
    • Location: Middle East

    Re: پپیتا ۔۔۔پُرانے زخموں اور ناسور کا مُجرّب علاج

    انڈین نے بڑا گند مچایا ہوا ہے ۔۔لیکن میں نے ایک عربی دوکان سے لیا تھا ۔۔۔جس کو ایک پاکستانی نے تحفے کے طور پر دیا ہوا تھا۔۔۔جب سے میں استمال کرنے لگا ہوں ۔۔۔مھجے شکایت نہیں ہوئی ۔۔ میں نے نمک سفید ہو ۔۔یا پنک ۔میں نے کافی حد تک کھانا کم کردیا ہے ۔۔۔۔۔

    نِمک کا مُناسب اِستعمال بھی اپنی ایک اہمیت رکھتا ہے۔ سخت گرم ماحول میں مزدور اچانک گر کر بےہوش ہو جاتا ہے۔ دراصل مسلسل پسینہ بہہ جانے سے جِسم میں سے نِمک کا کم ہوجانا بھی خطرناک ہے اِسلیے نمِک کو اعتدال سے کھانا چاہیے۔ اس کی کمی اور زیادتی دونوں ہی نقصان دہ ہیں۔ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ کھیوڑہ کا نمک صحت بخش ہے۔ اِس میں کوئی شک نہیں اور یہ اُس نمک میں مِلے قدرتی معدنی نمکیات سے ہے لیکن صحت بخش سمجھ کر زیادہ اِستعمال اُس نمک کا بھی نقصاندہ ہے۔

Viewing 13 posts - 1 through 13 (of 13 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation