Thread: پنشن

This topic contains 21 replies, has 9 voices, and was last updated by  Muhammad Hafeez 2 months, 1 week ago. This post has been viewed 465 times

Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 22 total)
  • Author
    Posts
  • #1
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 127
    • Posts: 3813
    • Total Posts: 3940
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: پنشن

    پاکستان میں سرکاری جابس میں کشش کی ایک بہت بڑی وجہ پینشن کا ہونا بھی ہے چونکہ زندگی میں کبھی سرکاری ملازمت نہیں کی تو پینشن وغیرہ کی طرف زیادہ دھیان نہیں گیا سواے اس بات کے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد آپ کو تنخواہ کا ایک حصہ تا حیات ملتا رہتا ہے اور سرکاری ملازم کے انتقال کی صورت میں بھی سپاوز کو رقم تا حیات ملتی رہتی ہے بہت اچھی بات ہے لا تعداد پینشنرز کو اگر یہ سہولت نہ ملے تو ریٹائرمنٹ کے بعد ہو سکتا ہے کہ آمدنی کا کوئی اور ذریعہ نہ ہو
    مگر یہ رقم آتی کہاں سے ہے؟ کیا یہ ملازمین کی تنخواہ سے ہر مہینے کٹنے والی رقم میں حکومت کا حصہ ڈال کر ادا کی جاتی ہے ؟
    اگر یہ ہر مہینہ ملازمین کی تنخواہ سے کٹنے والی رقم کا حصہ ہوتی ہے تو ملازمت کے آخر میں انکو جو ایک موٹی رقم ملتی ہے وہ کونسی ہوتی ہے ؟
    کیا پرائیویٹ اداروں کے ملازمین کو بھی پینش جیسی کویی سہولت حاصل ہے ؟
    کینیڈا میں جو مجھے سمجھ آتا ہے کہ آپ چاہے سرکاری ملازم ہوں یا نجی ادارے میں ملازمت کرتے ہوں، تنخواہ کی معمولی شرح کو منہا کرکے ریونیو اجنسی کے حوالے کردیا جاتا ہے- پھر پوری زندگی اس فنڈ میں جمع کروانے کے بعد سرکاری طور پر رقم ادا کرنے والے کو ریٹائرمنٹ کے بعد ماہانہ ایک معمولی رقم ملتی ہے جو آجکل کے حساب سے تقریبا گیارہ سو ڈالر قبل از ٹیکس ہوتی ہے اسکے علاوہ شاید پینسٹھ سال کے ہر شہری کو سوشل سیکوریٹی کی مد میں اضافی پانچ ساڑھے پانچ سو ڈالر ملتے ہیں
    اسکے علاوہ اگر آپ کسی نجی ادارے میں ملازم ہیں تو آپ کی تنخواہ سے  کچھ رقم منہا ہو کر نجی سرمایہ کاری فنڈ میں چلی جاتی ہے اور آپ کا آجر بھی اسمیں حصہ ڈال دیتا ہے سرمایہ کاری کے نتیجہ میں فنڈ کی مالیت کم یا زیادہ بھی ہوسکتی ہے ریٹائرمنٹ کے بعد اس فنڈ میں سے آپ کو پینشن ملتی رہتی ہے- کتنی اور کب تک ملے گی اسکا انحصار فنڈ میں موجود رقم پر ہے مطلب یہ کہ آپ کی اور آپ کے آجر کی طرف سے جمع کی گئی رقم ہے حکومت کا اس سے کویی تعلق نہیں ہے – کینیڈا کے سرکاری ملازمین کا کیا حساب کتاب ہے اعوان بھائی اور باوا جی کچھ روشنی ڈال سکتے ہیں
    دیگر ممالک میں کیا سلسلہ ہے اس پر اور احباب بھی روشنی ڈال سکتے ہیں

    #2
    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 664
    • Posts: 6917
    • Total Posts: 7581
    • Join Date:
      12 Oct, 2016
    • Location: Pakistan

    Re: پنشن

    یو کے میں دو طرح کی پینشن ہوتی ہیں ، ایک تو سٹیٹ پینشن جو ہر ایک کو ریٹائرمنٹ کے بعد مل جاتی ہے اور آپ اس کا این آئی ہر ماہ اپنی تخواہ سے ٹیکس کے ساتھ دیتے ہیں

    اور دوسری آپ جہاں کام کرتے ہیں ان کا پاس حکومتی یا پرائیویٹ پینشن ہوتی ہیں ، اس میں اگر آپمثال کے طور پر ایک سو پچاس مہینے کے دیں تو آپ کا ادارہ اس کا ڈبل آپ کی طرف سے اس پینشن فنڈ میں ڈالتا ہے
    آج سے کچھ سال پہلے تک پینشن آپ کی جو بھی آخری سیلری ہوتی تھی ، وہی تاحیات پینشن کے طور پر ملتی رہتی تھی اور اس میں اضافہ بھی ہوتا تھا – پر اب یہاں پینشن فنڈز میں بہت چینجز آ گئی ہیں

    پینشن فنڈ ایک بڑا پوٹ ہوتا ہے ، جسے حکومت یا دوسرے نجی پینشن والے مختلف جگہ پر انویسٹ کرتے ہیں ، مگر آج یو کے میں اس پر ایک بہت زیادہ مالی خلا ٔ ہے دنیا میں ہر جگہ اسے بہتر طریقے سے مینج کرنے کی ضرورت ہے

    #3
    EasyGo
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 4
    • Posts: 871
    • Total Posts: 875
    • Join Date:
      5 Nov, 2016
    • Location: -

    Re: پنشن

    بندہ پانچ  سال سرکاری نوکری کر چکا ہے

    پنشن خالصتاً حکومت کی طرف سے ہوتی تھی

    اس کی علاوہ گرچیویٹی تھی جس میں ایمپلائی اور حکومت ہر ماہ یکساں حصہ ڈالتے تھے

    ریٹائرمنٹ پر گریچیویٹی یکمشت ملتی تھی جبکہ پنشن ماہانہ

    کچھ سالوں کی پنشن بھی یکمشت لینے کا رول ہے

    میرا نہیں خیال پنشن کے لئے کوئی فنڈ ہوتا ہے

    یہ ہر سال کے بجٹ سے فنانس ہوتی ہے

    #4
    پرولتاری درویش
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 2
    • Posts: 268
    • Total Posts: 270
    • Join Date:
      29 May, 2019
    • Location: Lea

    Re: پنشن

    The nature, extent, and coverage of a pension scheme are directly linked to the social welfare system (or its notions), tax laws and overall employment culture of a country has.

    Scandinavian countries/region perhaps has the most generous pension system (and options). The UK follows them closely and then comes Canada.

    Pak system in this regard is pretty complicated with many layers and levels. Even Pak has pension (provident, benevolent, etc.) funds/pools which are invested in stocks and real estate. Then there are PESSI and SESSI at the provincial level that cater to pensions/social security payment to employees in the private sector whose employers become members.

    #5
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 127
    • Posts: 3813
    • Total Posts: 3940
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: پنشن

     آج سے کچھ سال پہلے تک پینشن آپ کی جو بھی آخری سیلری ہوتی تھی ، وہی تاحیات پینشن کے طور پر ملتی رہتی تھی اور اس میں اضافہ بھی ہوتا تھا –

    :o :o :o

    No wonder, Britain is financially doomed.

    #6
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 127
    • Posts: 3813
    • Total Posts: 3940
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: پنشن

    جبکہ پنشن ماہانہ کچھ سالوں کی پنشن بھی یکمشت لینے کا رول ہے میرا نہیں خیال پنشن کے لئے کوئی فنڈ ہوتا ہے یہ ہر سال کے بجٹ سے فنانس ہوتی ہے

    کیا اسکا مطلب ہے کہ پوری قوم مل کر سرکاری ملازمین کی بیش بہا خدمات کے اعتراف میں انکو تاحیات جگا ٹیکس ادا کرتی رہتی ہے؟ -کیا یہ سہولت نجی ملازمین جنکو نوکری کے عدم تحفظ کے ساتھ ساتھ کام بھی کرنا پڑتا ہے ، کو بھی حاصل ہے؟

    :thinking: :thinking: :thinking:

    #7
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 127
    • Posts: 3813
    • Total Posts: 3940
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: پنشن

    Pak system in this regard is pretty complicated with many layers and levels. Even Pak has pension (provident, benevolent, etc.) funds/pools which are invested in stocks and real estate. Then there are PESSI and SESSI at the provincial level that cater to pensions/social security payment to employees in the private sector whose employers become members.

    Two questions

    a) who pays for government employee’s pension?

    b) Is it sustainable model?

    #8
    پرولتاری درویش
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 2
    • Posts: 268
    • Total Posts: 270
    • Join Date:
      29 May, 2019
    • Location: Lea

    Re: پنشن

    Two questions

    a) who pays for government employee’s pension?

    b) Is it sustainable model?

    a) As a rule (enshrined iv relevant laws and regulations of the country) and in theory, all pension contributions are paid by the employee ad the employer as per respective contractual obligations, even countries like Pak are o exception. It is never paid thru govt taxes, at least in theory.

    b) In responsible democracies with well-established systems and having strict financial disciplines, yes!

    #9
    پرولتاری درویش
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 2
    • Posts: 268
    • Total Posts: 270
    • Join Date:
      29 May, 2019
    • Location: Lea

    Re: پنشن

    The above I talked about employer managed pension scheme, not the universal state pension scheme which exists only in welfare states and paid thru tax money and has totally different dynamics and philosophy supporting them.

    #10
    Awan
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 112
    • Posts: 2203
    • Total Posts: 2315
    • Join Date:
      10 Jun, 2017

    Re: پنشن

    گھوسٹ بھاہی ، کینیڈا پنشن پلان اور سوشل سیکورٹی کے علاوہ لوکل ایریا پنشن پلان کے نام پر ریٹائرمنٹ کے بحد سرکاری ملازمین کو ماہانہ مناسب رقم ملتی ہے مگر اس کے لئے تنخواہ سے کٹوتی کافی زیادہ ہے – تقریبا ساڑھے بارہ فیصد تنخواہ اس فنڈ میں چلی جاتی ہے اور تقریبا اتنی ہی آپ کا ادارہ دیتا ہے بھلے وہ سٹی گورنمنٹ ہو یا صوبائی حکومت. گورے چونکے لمبی عمر پاتے ہیں ، نوے سال کی عمر تک بآسانی پنشن وصول کرتے ہیں اس لئے کٹوتی بھی زیادہ ہے اور یہ شروع بھی پینسٹھ سال کی عمر سے ہوتی ہے – ہمارے دیسی لوگوں کو ہمیشہ اس پلان کے خلاف ہی پایا ہے اس کی وجہ اس کا پینسٹھ سال کی عمر میں پنشن ملنا ہے – یہ پلان بہرحال لازمی ہے اور آپ اپنی مرضی سے اسے چھوڑ نہیں سکتے – البتہ پچپن سال کی عمر سے پہلے ماہانہ آمدن کی جگہ ایک ساتھ پیسہ لے کر ریٹائر ہو سکتے ہیں مگر اس پر ٹیکس دینا ہو گا – ایک اہم بات بتاتا چلوں یہاں ریٹائر ہونا لازمی نہیں دوسرے لفظوں میں آپ کو جبری رخصت پر نہیں بھیجا جاتا – یہ آپ کی مرضی ہے بھلے کام کرتے رہیں اور پنشن پلان میں بدستور پیسے ڈالتے رہیں –

    Ghost Protocol

    Bawa

    #11
    nayab
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 12
    • Posts: 1428
    • Total Posts: 1440
    • Join Date:
      24 Nov, 2016

    Re: پنشن

    پینشن کیا ہے کہاں سے آتی ہے کہ معلومات ہونا تو بہت اچھی بات ہے مگر کچھ وقت پہلے موجودہ حکومت نے سرکاری ملازمین کی پنشن ختم کرنے کی تجویز پیش کی تھی اور ساتھ میں ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سال سے کم کر کے 55 سال کرنے کا شو شا بھی چھوڑا تھا اسکا کیا بنا  کافی لوگوں کی تو رات کی نیندیں بھی اڑ گئی تھی میں نے بھی تب سے سرکاری نوکری کی تالاش ترک کر دی ہے

    :17:

    #12
    Bawa
    Participant
    Online
    • Expert
    • Threads: 140
    • Posts: 11368
    • Total Posts: 11508
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: پنشن

    ویسے تو کینیڈا میں ریٹائرمنٹ کی عمر پینسٹھ سال ہے لیکن گورنمنٹ ایمپلائز کی جبری ریٹائرمنٹ کی کوئی عمر نہیں ہے. کوئی گورنمنٹ ایمپلائی چاہے تو آخری سانس تک جاب کر سکتا ہے اور گھر سے قبرستان جانے کی بجائے آفس سے سیدھا قبرستان بھی جا سکتا ہے

    اگر کوئی فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائی (پروونشل گورنمنٹ اور سٹی گورنمنٹ کے بارے میں اعوان بھائی بہتر بتا سکتے ہیں) ہے تو وہ پچاسی فیکٹر (عمر جمع پینشن ایبل جاب کے سال = پچاسی سال) کے تحت پچپن سال کی عمر میں بھی ریٹائرمنٹ کا اہل ہو جاتا ہے کیونکہ یہاں لوگ عموما پچیس سال کی عمر میں جاب شروع کرتے ہیں اور پچپن سال کی عمر میں تیس سال جاب کرکے ریٹائرمنٹ لے لیتے ہیں

    گورنمنٹ ایمپلائز کو تین قسم کی پنشن ملتی ہے. اولڈ ایج پنشن، کینیڈا پنشن پلان (سی پی پی) سے ملنے والی پنشن اور ایمپلائر پنشن. اسکی تفصیل اعوان بھائی اپنے کومنٹس میں بتا ہی چکے ہیں. اسکے علاوہ کینیڈین سٹیزن رجسٹرڈ ریٹائرمنٹ سیونگ پلان (آر آر ایس پی) بھی خرید سکتے ہیں. جتنی رقم کے آر آر ایس پی خریدے جائیں گے وہ رقم انکم سے منفی ہو جائے گی اور اس طرح کم سالانہ انکم پر انکم ٹیکس بھی کم دینا پڑے گا

    پاکستان میں ریٹائرڈ گورنمنٹ ایمپلائز کی پنشن والا تو برا حال ہے. پہلے تو گورنمنٹ سے پینشن لینا پل صراط پار کرنے کے مترادف ہے. اگر آپ اے جی آفس کی چھت سے چھلانگ لگا کر خود کشی کیے بغیر پنشن لینے میں کامیاب بھی ہو جائیں تو وہ پنشن اتنی بھی نہیں ہوتی ہے کہ بندہ گزارہ کر سکے. روپے کی ڈیویلیویشن سے سب سے زیادہ ریٹائرڈ گورنمنٹ ایمپلائز ہی متاثر ہوتے ہیں. گورنمنٹ بھی بجٹ میں صرف حاضر سروس سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے پر توجہ دیتی ہے اور ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو نظر انداز کر دیتی ہے. پاکستان میں اگر کسی نے جاب کرنی ہے تو وہ فوج میں جائے. ریٹائرمنٹ پر بغیر ایک تیلا توڑے نہ صرف ڈیفینس میں گھر اور قیمتی پلاٹس لے بلکہ اچھی خاصی زرعی زمین بھی اپنے نام لگوائے. پنشن کی رقم اور دوسری مراعات انکے علاوہ ہیں. سب سے بڑھکر یہ کہ کسی سرکاری یا نیم سرکاری ادارے میں یا بیرون ملک کوئی پر کشش جاب بھی مل سکتی ہے. یہ پر کشش ملازمت حاصل کرنے کیلیے آپکو ریٹائرمنٹ کے بعد دو سال انتظار بھی نہیں کرنا پڑے گا

    • This reply was modified 2 months, 1 week ago by  Bawa.
    #13
    Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 404
    • Posts: 2912
    • Total Posts: 3316
    • Join Date:
      13 Oct, 2016

    Re: پنشن

    میں ایک پرائویٹ ادارے میں کام کرتا ہوں ، ای او بی آئ کی پنشن ملے گی جو آجکل کم از کم چھپن سو روپے ہے ، ٩٩.٥٠ فیصد کو یہی ملتی ہے ، اس کے لئے ہرماہ آجر اور اجیر ایک مخصوص رقم ای او بی آئ میں جمع کرواتے ہیں جو حکومت کی مقرر کردہ کم از کم تنخواہ کے ایک فیصد کے مساوی ہوتی ہے ،

    اس کے علاوہ رٹائرمنٹ پر پراویڈنٹ فنڈ ملتا ہے جس میں سے آدھی رقم آجر اور آدھی رقم اجیر جمع کرواتا ہے پھر اس رقم کو کہیں انویسٹ کرتے ہیں اور منافع کی رقم بھی اس میں شامل ہوتی ہے ، گراجویٹی ملتی ہے جو آخری تنخواہ اور جتنے سال کام کیا ہو اس کے حاصل ضرب کے برابر ہوتی ہے ، حادثاتی موت کی صورت میں سرکاری لیبر ڈپارٹمنٹ بارہ لاکھ دیتا ہے اور کمپنی گروپ انشورنس کے پیسے جو پچاس لاکھ ہوتے ہیں وہ دیتی ہے ، طبعی موت کی صورت میں سرکاری لیبر ڈپارٹمنٹ تین لاکھ دیتا ہے اور کمپنی گروپ انشورنس کے چوبیس لاکھ دیتی ہے

    #14
    Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 404
    • Posts: 2912
    • Total Posts: 3316
    • Join Date:
      13 Oct, 2016

    Re: پنشن

    Two questions

    a) who pays for government employee’s pension?

    b) Is it sustainable model?

    خالص سرکاری ملازمین جن میں سیکریٹریٹ ، تمام وزارتوں ، ڈیفینس ، صحت ، تعلیم، پولیس ، ایجنسیوں ، ایف بی آر وغیرہ کے ملازمین کو حکومت پینشن ادا کرتی ہے جبکہ کارپوریشنز اور نیم سرکاری اداروں جیسے پی آئ اے ، ریلوے ، پاکستان سٹیل ،پاکستان پوسٹ، او جی ڈی ، پی پی ایل ، بجلی گیس کی تقسیم کار کمپنیاں ، سرکاری کارخانے ، فوج کے سرکاری کارخانوں (کامرہ ، واہ ، کراچی میں موجود کارخانے) کے غیر فوجی ملازمین کو پینشن ان کے ادارے دیتے ہیں اسی وجہ سے یہ تمام ادارے نقصان میں ہیں ، اس لئے یہ نظام مسلسل نہیں چل سکتا

    سرکاری ملازمین کی بھی دو قسمیں ہوتی ہیں ایک ریگولر دوسرے ایڈہاک یا کنٹریکٹ ملازمین ایڈہاک اور کنٹریکٹ ملازمین کو رٹائرمنٹ بینیفٹس نہیں ملتے ، پنجاب اور دیگر صوبوں نے تمام کاموں کیلئے کمپنیاں بنا دی ہیں ان میں صرف ایڈہاک اور کنٹریکٹ ملازمین کو ہی نوکری دی جاتی ہے اس طرح سرکار اب رٹائرمنٹ بینیفٹس ختم کررہی ہے

    #15
    Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 404
    • Posts: 2912
    • Total Posts: 3316
    • Join Date:
      13 Oct, 2016

    Re: پنشن

    ویسے تو کینیڈا میں ریٹائرمنٹ کی عمر پینسٹھ سال ہے لیکن گورنمنٹ ایمپلائز کی جبری ریٹائرمنٹ کی کوئی عمر نہیں ہے. کوئی گورنمنٹ ایمپلائی چاہے تو آخری سانس تک جاب کر سکتا ہے اور گھر سے قبرستان جانے کی بجائے آفس سے سیدھا قبرستان بھی جا سکتا ہے اگر کوئی فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائی (پروونشل گورنمنٹ اور سٹی گورنمنٹ کے بارے میں اعوان بھائی بہتر بتا سکتے ہیں) ہے تو وہ پچاسی فیکٹر (عمر جمع پینشن ایبل جاب کے سال = پچاسی سال) کے تحت پچپن سال کی عمر میں بھی ریٹائرمنٹ کا اہل ہو جاتا ہے کیونکہ یہاں لوگ عموما پچیس سال کی عمر میں جاب شروع کرتے ہیں اور پچپن سال کی عمر میں تیس سال جاب کرکے ریٹائرمنٹ لے لیتے ہیں گورنمنٹ ایمپلائز کو تین قسم کی پنشن ملتی ہے. اولڈ ایج پنشن، کینیڈا پنشن پلان (سی سی پی) سے ملنے والی پنشن اور ایمپلائر پنشن. اسکی تفصیل اعوان بھائی اپنے کومنٹس میں بتا ہی چکے ہیں. اسکے علاوہ کینیڈین سٹیزن رجسٹرڈ ریٹائرمنٹ سیونگ پلان (آپ آر ایس پی) بھی خرید سکتے ہیں. جتنی رقم کے آر آر ایس پی خریدے جائیں گے وہ رقم انکم سے منفی ہو جائے گی اور اس طرح کم سالانہ انکم پر انکم پر ٹیکس بھی کم دینا پڑے گا پاکستان میں ریٹائرڈ گورنمنٹ ایمپلائز کی پنشن والا تو برا حال ہے. پہلے تو گورنمنٹ سے پینشن لینا پل صراط پار کرنے کے مترادف ہے. اگر آپ اے جی آفس کی چھت سے چھلانگ لگا کر خود کشی کیے بغیر پنشن لینے میں کامیاب بھی ہو جائیں تو وہ پنشن اتنی بھی نہیں ہوتی ہے کہ بندہ گزارہ کر سکے. روپے کی ڈیویلیویشن سے سب سے زیادہ ریٹائرڈ گورنمنٹ ایمپلائز ہی متاثر ہوتے ہیں. گورنمنٹ بھی بجٹ میں صرف حاضر سروس سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے پر توجہ دیتی ہے اور ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو نظر انداز کر دیتی ہے. پاکستان میں اگر کسی نے جاب کرنی ہے تو وہ فوج میں جائے. ریٹائرمنٹ پر بغیر ایک تیلا توڑے نہ صرف ڈیفینس میں گھر اور قیمتی پلاٹس لے بلکہ اچھی خاصی زرعی زمین بھی اپنے نام لگوائے. پنشن کی رقم اور دوسری مراعات انکے علاوہ ہیں. سب سے بڑھکر یہ کہ کسی سرکاری یا نیم سرکاری ادارے میں یا بیرون ملک کوئی پر کشش جاب بھی مل سکتی ہے. یہ پر کشش ملازمت حاصل کرنے کیلیے آپکو ریٹائرمنٹ کے بعد دو سال انتظار بھی نہیں کرنا پڑے گا

    فوجی ملازمین کو ڈیفینس میں پلاٹ، عسکری ہاوسنگ سکیمز میں بنگلہ مفت میں نہیں ملتا بلکہ فوج نو پرافٹ نو لاس کے حساب سے ایک مخصوص رقم ان کی تنخواہ سے کٹ جاتی ہے اگر آپ چاہیں تو یہ رقم نہ کٹوائیں اور پلاٹ/گھر بھی نہ بھی حاصل کریں ، زرعی زمین کی رقم جو کہ ڈی سی ریٹ کے حساب سے ہوتی ہے آپکی پینشن میں سے کٹ جاتی ہے

    ہر ریٹائرڈ فوجی کو اس کی آخری تنخواہ کا ساٹھ فیصد پینشن کا ملتا ہے اگر آپ چاہیں تو ساٹھ سال کی عمر تک آپ کو جو کل پینشن ملنی ہے اس کا نصف یک مشت بھی حاصل کرسکتے ہیں اور آپ پندرہ سال تک کی قسطوں میں یہ رقم واپس کرسکتے ہیں یعنی آپ اگلے پندرہ سال تک آدھی پینشن وصول کرتے ہیں ، اب آدھی پینشن میں کیسے گزارہ ہو؟؟ تو پرائیویٹ ،سرکاری یا نیم سرکاری نوکری کرنی پڑتی ہے دو سال کیسے گزارہ کریں؟؟

    جو فوجی پرائیویٹ ، سرکاری یا نیم سرکاری نوکری کرتے ہیں، قانون کے مطابق ان کی پینشن آدھی ہوجاتی ہے میری نظر میں آج تک کوئی ایسا ریٹائرڈ فوجی نہیں گزرا جس نے پرائیویٹ ، سرکاری یا نیم سرکاری نوکری کی ہو اور اس کی پینشن آدھی ہو گئی ہو ، فوج کے اپنے سرکاری اداروں رٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ نوکری کرنے والے جیسے آئ ایس آئ/ایم آئ یا انجینیرنگ/میڈیکل ونگز کے اداروں میں کام کرنے والوں کی پینشن بھی آدھی نہیں ہوتی

    #16
    Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 404
    • Posts: 2912
    • Total Posts: 3316
    • Join Date:
      13 Oct, 2016

    Re: پنشن

    پینشن کیا ہے کہاں سے آتی ہے کہ معلومات ہونا تو بہت اچھی بات ہے مگر کچھ وقت پہلے موجودہ حکومت نے سرکاری ملازمین کی پنشن ختم کرنے کی تجویز پیش کی تھی اور ساتھ میں ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سال سے کم کر کے 55 سال کرنے کا شو شا بھی چھوڑا تھا اسکا کیا بنا کافی لوگوں کی تو رات کی نیندیں بھی اڑ گئی تھی میں نے بھی تب سے سرکاری نوکری کی تالاش ترک کر دی ہے :17:

    رٹائرمنٹ کی عمر ساٹھ سال سے کم کرکے پچپن سال کرنا حکومت کیلئے نقصان ہے ، حکومت کو گراجویٹی اور پراویڈنٹ فنڈ کی مد میں ملازمین کو ایک تگڑی رقم ادا کرنا ہوتی ہے رٹائرمنٹ کی عمر ساٹھ سال سے بڑھا کر پینسٹھ سال کردیں تو یہ تگڑی رقم اگلی حکومت ادا کرے گی

    :bigsmile:

    #17
    Bawa
    Participant
    Online
    • Expert
    • Threads: 140
    • Posts: 11368
    • Total Posts: 11508
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: پنشن

    فوجی ملازمین کو ڈیفینس میں پلاٹ، عسکری ہاوسنگ سکیمز میں بنگلہ مفت میں نہیں ملتا بلکہ فوج نو پرافٹ نو لاس کے حساب سے ایک مخصوص رقم ان کی تنخواہ سے کٹ جاتی ہے اگر آپ چاہیں تو یہ رقم نہ کٹوائیں اور پلاٹ/گھر بھی نہ بھی حاصل کریں ، زرعی زمین کی رقم جو کہ ڈی سی ریٹ کے حساب سے ہوتی ہے آپکی پینشن میں سے کٹ جاتی ہے ہر ریٹائرڈ فوجی کو اس کی آخری تنخواہ کا ساٹھ فیصد پینشن کا ملتا ہے اگر آپ چاہیں تو ساٹھ سال کی عمر تک آپ کو جو کل پینشن ملنی ہے اس کا نصف یک مشت بھی حاصل کرسکتے ہیں اور آپ پندرہ سال تک کی قسطوں میں یہ رقم واپس کرسکتے ہیں یعنی آپ اگلے پندرہ سال تک آدھی پینشن وصول کرتے ہیں ، اب آدھی پینشن میں کیسے گزارہ ہو؟؟ تو پرائیویٹ ،سرکاری یا نیم سرکاری نوکری کرنی پڑتی ہے دو سال کیسے گزارہ کریں؟؟ جو فوجی پرائیویٹ ، سرکاری یا نیم سرکاری نوکری کرتے ہیں، قانون کے مطابق ان کی پینشن آدھی ہوجاتی ہے میری نظر میں آج تک کوئی ایسا ریٹائرڈ فوجی نہیں گزرا جس نے پرائیویٹ ، سرکاری یا نیم سرکاری نوکری کی ہو اور اس کی پینشن آدھی ہو گئی ہو ، فوج کے اپنے سرکاری اداروں رٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ نوکری کرنے والے جیسے آئ ایس آئ/ایم آئ یا انجینیرنگ/میڈیکل ونگز کے اداروں میں کام کرنے والوں کی پینشن بھی آدھی نہیں ہوتی

    اسکی تھوڑی وضاحت کریں گے کہ جنرل راحیل شریف نے اربوں کی اس زمین کے لیے تنخواہ میں سے کتنے پیسے دیئے تھے؟

    Raheel Sharif allotted 868-kanal land worth Rs1.35 bn in Lahore

    A property dealer told The News that after development the worth of this land would be about Rs2.5 billion. Another property dealer, however, said the worth of the land after development would be over Rs4 billion.

    https://www.thenews.com.pk/print/181412-Raheel-Sharif-allotted-868-kanal-land-worth-Rs135-bn-in-Lahore

    #18
    Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 404
    • Posts: 2912
    • Total Posts: 3316
    • Join Date:
      13 Oct, 2016

    Re: پنشن

    اسکی تھوڑی وضاحت کریں گے کہ جنرل راحیل شریف نے اربوں کی اس زمین کے لیے تنخواہ میں سے کتنے پیسے دیئے تھے؟ Raheel Sharif allotted 868-kanal land worth Rs1.35 bn in Lahore A property dealer told The News that after development the worth of this land would be about Rs2.5 billion. Another property dealer, however, said the worth of the land after development would be over Rs4 billion. https://www.thenews.com.pk/print/181412-Raheel-Sharif-allotted-868-kanal-land-worth-Rs135-bn-in-Lahore

    راحیل شریف نے اس جگہ کی سرکاری قیمت لگوائی ہوگی ، سوا یا ڈھائی ارب کی اس جگہ کی سرکاری قیمت چند کروڑ لگی ہوگی جو ڈی ایچ اے کا ایک کمرشل پلاٹ بیچ کر ادا کی جاسکتی ہے یا قسطوں میں پنشن سے کٹوائی جا سکتی ہے ، میرے ایک کزن کرنل ریٹائر ہیں انکی پینشن کٹ کٹا کر ایک لاکھ دس ہزار ہے ساہیوال میں مربع اور کمیوٹ کی قسط بھی اتنی ہی کٹتی ہے ، حکومت کے پاس شائد جنرل یا دیگر افسروں کی کمیوٹ کیلئے پیسے ہی نہیں ہوتے وہ زمین دیکر جان چھڑا لیتے ہیں

    ڈی ایچ اے کے ہر وزٹ پر آرمی چیف کو ایک پلاٹ ملتا ہے جنرل راحیل کو دو کمرشل پلاٹ ملے تھے ، اسی طرح ہر نئے کور کمانڈر کو تعیناتی پر دو پلاٹ ایک کمرشل ایک رہائشی پلاٹ ملتا ہے ، یہ تقریباً مفت کے ہوتے ہیں

    #19
    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 664
    • Posts: 6917
    • Total Posts: 7581
    • Join Date:
      12 Oct, 2016
    • Location: Pakistan

    Re: پنشن

    جی بلکل – دنیا میں ہر جگہ پنشن کی عمر بڑھائی جا رہی ہے ، یو کے میں جلد ہی اسے پینسٹھ سے اڑسٹھ اور کے بعد ستر سال کر دیا جائے گا

    رٹائرمنٹ کی عمر ساٹھ سال سے کم کرکے پچپن سال کرنا حکومت کیلئے نقصان ہے ، حکومت کو گراجویٹی اور پراویڈنٹ فنڈ کی مد میں ملازمین کو ایک تگڑی رقم ادا کرنا ہوتی ہے رٹائرمنٹ کی عمر ساٹھ سال سے بڑھا کر پینسٹھ سال کردیں تو یہ تگڑی رقم اگلی حکومت ادا کرے گی :bigsmile:
    #20
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 321
    • Posts: 7285
    • Total Posts: 7606
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: پنشن

    پنشن کے قریب پنہچنے والے ممبرز اس پر مغز ماری ضرور کرتے رہیں، اپنی تو ابھی تنخواہ بھی شروع نہیں ہوی، البتہ والدہ صاحبہ کی پنشن سے میرا گزارہ اچھا چل رہا ہے

    :alhmd:

    :disco:

Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 22 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation