Thread: پنجاب لیپ ٹاپ سکیم

Home Forums Siasi Discussion پنجاب لیپ ٹاپ سکیم

This topic contains 3 replies, has 2 voices, and was last updated by  Athar 2 months, 1 week ago. This post has been viewed 109 times

Viewing 4 posts - 1 through 4 (of 4 total)
  • Author
    Posts
  • #1
    Athar
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 88
    • Posts: 1658
    • Total Posts: 1746
    • Join Date:
      21 Nov, 2016

    Re: پنجاب لیپ ٹاپ سکیم

    لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 مارچ 2019ء) سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کو لیپ ٹاپ سکیم میں کلین چٹ دے دی گئی۔لیپ ٹاپ سکیم میں کروڑوں روپے کی خرد برد کا کوئی ثبوت نہ مل سکا۔شہباز شریف کے اوپر لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد قرار دے دیے گئے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ لیپ ٹاپ سکیم میں کسی سیاستدان یا بیوروکریٹ کی بد عنوانی سامنے نہیں آئی۔

    لیپ ٹاپ کی تقسیم پنجاب پروکیورمنٹ رولز 2014 کے تحت کی گئی جس میں سب سے کم بولی دینے والی فرم کو منتخب کیا گیا۔میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے پورٹ میں اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ ہزاروں لیپ ٹاپ غائب ہونے کا الزام بھی درست نہیں ہے۔

    نیب لاہور نے مارچ 2018 میں لیپ ٹاپ سکیم کے حوالے سے انکوائری شروع کی تھی مگر اسے ابھی تک کسی ایک فرد کی بدعنوانی کا ثبوت نہیں ملا۔

    شہباز حکومت میں 2012 سے 2017 تک چار لاکھ چودہ ہزار884 لیپ ٹاپ میرٹ کی بنیاد پر تقسیم کیے تھے۔ 2011 اور 2012 میں ایک لاکھ 10 ہزار لیپ ٹاپ خریے گے جن پرر4 ہزار 197 ملین رقم خرچ ہوئی۔پنجاب اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ شہباز دور میں مجموعی طور پر خریدے گئے لیپ ٹاپس میرٹ پر آنے والے طلبہ میں تقسیم کیے گئے تھے لیپ ٹاپ خریدنے یا تقسیم کرنے میں کسی شخص یا ادارے میں بدعنوانی نہیں کی۔

    اضح رہے کہ سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی جانب سے 2012 میں سرکاری یونیورسٹیوں اور کالجوں میں زیرتعلیم طلباء کو اعلی تعلیمی کارکردگی پر لیپ ٹاپ دینے کی سکیم شروع کی گئی تھی ۔ اس منصوبے کے تحت پنجاب کے ہزاروں طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے تھے۔تحریک انصاف کی حکومت نے اس حوالے سے کئی بار ان پر تنقید بھی کی۔

    https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2019-03-12/news-1850838.html

    • This topic was modified 2 months, 1 week ago by  الشرطہ.
    #2
    Athar
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 88
    • Posts: 1658
    • Total Posts: 1746
    • Join Date:
      21 Nov, 2016
    #3
    آپکا اپنا چاچو
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 11
    • Posts: 403
    • Total Posts: 414
    • Join Date:
      20 May, 2017

    Re: پنجاب لیپ ٹاپ سکیم

    یہ ڈیل کا ایک حصہ ہے -بقول حکومتی وزرا کے

    #4
    Athar
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 88
    • Posts: 1658
    • Total Posts: 1746
    • Join Date:
      21 Nov, 2016

    Re: پنجاب لیپ ٹاپ سکیم

    کوئی کوڈریٹر ایکسپریس نیوز کی خبر یہاں ظاہر بھی کر دے

    یا مجھے طریقہ سمجھا دو ہر بار مجھے درخواست ہی کرنی پڑتی ہے۔

    اس سرخی میں پنجاب حکومت لکھا یوطیان کو مرچیں لگاتا بہت اچھا لگتا ہے۔

Viewing 4 posts - 1 through 4 (of 4 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation