Thread: پاکستان کا مسلہء کیا

Home Forums Siasi Discussion پاکستان کا مسلہء کیا

This topic contains 229 replies, has 20 voices, and was last updated by  Guilty 6 months, 3 weeks ago. This post has been viewed 5768 times

Viewing 20 posts - 41 through 60 (of 230 total)
  • Author
    Posts
  • #41
    Sohraab
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 545
    • Posts: 4557
    • Total Posts: 5102
    • Join Date:
      23 Aug, 2016

    Re: پاکستان کا مسلہء کیا

    آج تو آپ ٹھیک ٹھیک باتیں کر رہے ہیں ..خیریت پینٹاگان یہاں بھی اتنا ہی مظبوط ہے ..بیچارہ ٹرمپ بھی بھڑکیں مار کر رہ جاتا ہے

    aap ko America main kitne saal ho gaye ??

    #42
    Democrat
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 47
    • Posts: 1312
    • Total Posts: 1359
    • Join Date:
      17 Oct, 2016

    Re: پاکستان کا مسلہء کیا


    پاکستان کا اصل مسلئہ صرف اور صرف جرنیل ھیں۔۔فوجی ھیں

    پہلے ترکی کا بھی یہی مسلئہ تھا لیکن اب انہوں نے بزریعہ چھترول اسے حل کرلیا اب تمام مسائل حل ھوتے جارھے ھیں۔۔۔

    #43
    shahidabassi
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 32
    • Posts: 7206
    • Total Posts: 7238
    • Join Date:
      5 Apr, 2017

    Re: پاکستان کا مسلہء کیا

    پاکستان کا صرف اور صرف ایک مسئلہ ہے
    کہ یہاں ہر بندہ جو کہتا اور چاہتا ہے خود اپنی ذات میں وہ نہی ہے۔
    گفتار کے غازی کردار کے صفر۔جمہوریت کے دلدادہ لیکن اپنی ذات میں ڈکٹیٹر۔ کرپشن کے خلاف لیکن ساری قوم ہی کرپٹ

    #44
    Mujahid
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 8
    • Posts: 699
    • Total Posts: 707
    • Join Date:
      10 Oct, 2018
    • Location: Scotland

    Re: پاکستان کا مسلہء کیا

    پاکستان کا صرف اور صرف ایک مسئلہ ہے کہ یہاں ہر بندہ جو کہتا اور چاہتا ہے خود اپنی ذات میں وہ نہی ہے۔ گفتار کے غازی کردار کے صفر۔جمہوریت کے دلدادہ لیکن اپنی ذات میں ڈکٹیٹر۔ کرپشن کے خلاف لیکن ساری قوم ہی کرپٹ

    You are confirming what I said  i.e

    Problem (s) is not with Pakistan but with Pakistanis…………………………..

    #45
    BlackSheep
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 15
    • Posts: 2407
    • Total Posts: 2422
    • Join Date:
      11 Feb, 2017
    • Location: عالمِ غیب

    Re: پاکستان کا مسلہء کیا

    تمام جمہوری چھچھوندروں و چوہوں کی گول میز کانفرنس کے انعقاد کے بعد انتہائی غور و خوض کرتے ہوئے مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔۔۔۔۔

    اُصول پرست و حق پرست معزز چوہوں کی تجویز یقیناً بہت ہی زبردست ہے کہ فوجی بلے کے گلے میں گھنٹی یا گھنٹا گھر باندھ دیا جائے تاکہ جب بھی فوجی بلا کسی بدنصیب چوہے کا شکار کرنے آئے تو پہلے ہی پتا چل جائے۔۔۔۔۔

    مگر

    مگر

    مگر

    بلے کے گلے میں گھنٹی کون سا فدائی چوہا باندھے گا۔۔۔۔۔ میرے خیال میں یہ سوال ایک عدد مزید گول میز کانفرنس کا تقاضہ کرتا ہے۔۔۔۔۔

    :thinking: ;-) :thinking:

    • This reply was modified 7 months, 2 weeks ago by  BlackSheep. Reason: Gabriel came late
    #46
    Mujahid
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 8
    • Posts: 699
    • Total Posts: 707
    • Join Date:
      10 Oct, 2018
    • Location: Scotland

    Re: پاکستان کا مسلہء کیا

    تمام جمہوری چھچھوندروں و چوہوں کی گول میز کانفرنس کے انعقاد کے بعد انتہائی غور و خوض کرتے ہوئے مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔۔۔۔۔ عالم فاضل چوہوں کی تجویز یقیناً بہت ہی زبردست ہے کہ فوجی بلے کے گلے میں گھنٹی(یا گھنٹا گھر) باندھی جائے تاکہ جب بھی فوجی بلا کسی بدنصیب چوہے کا شکار کرنے آئے تو پہلے ہی پتا چل جائے۔۔۔۔۔ مگر مگر مگر بلے کے گلے میں گھنٹی کون سا فدائی چوہا باندھے گا۔۔۔۔۔ میرے خیال میں یہ سوال ایک عدد مزید گول میز کانفرنس کا تقاضہ کرتا ہے۔۔۔۔۔ :thinking: ;-) :thinking:

    Can you please translate this in “salees urdu” ?

    #47
    BlackSheep
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 15
    • Posts: 2407
    • Total Posts: 2422
    • Join Date:
      11 Feb, 2017
    • Location: عالمِ غیب

    Re: پاکستان کا مسلہء کیا

    #48
    shahidabassi
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 32
    • Posts: 7206
    • Total Posts: 7238
    • Join Date:
      5 Apr, 2017

    Re: پاکستان کا مسلہء کیا

    تمام جمہوری چھچھوندروں و چوہوں کی گول میز کانفرنس کے انعقاد کے بعد انتہائی غور و خوض کرتے ہوئے مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔۔۔۔۔ اُصول پرست و حق پرست معزز چوہوں کی تجویز یقیناً بہت ہی زبردست ہے کہ فوجی بلے کے گلے میں گھنٹی یا گھنٹا گھر باندھ دیا جائے تاکہ جب بھی فوجی بلا کسی بدنصیب چوہے کا شکار کرنے آئے تو پہلے ہی پتا چل جائے۔۔۔۔۔ مگر مگر مگر بلے کے گلے میں گھنٹی کون سا فدائی چوہا باندھے گا۔۔۔۔۔ میرے خیال میں یہ سوال ایک عدد مزید گول میز کانفرنس کا تقاضہ کرتا ہے۔۔۔۔۔ :thinking: ;-) :thinking:

    مجھے تو لگتا ہے کہ چوہے ًاندروں اندری ً بلی سے ملے ہوئے ہیں

    #49
    Mujahid
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 8
    • Posts: 699
    • Total Posts: 707
    • Join Date:
      10 Oct, 2018
    • Location: Scotland

    Re: پاکستان کا مسلہء کیا

    • This reply was modified 7 months, 2 weeks ago by  Mujahid.
    #50
    نادان
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 93
    • Posts: 14278
    • Total Posts: 14371
    • Join Date:
      31 Aug, 2016

    Re: پاکستان کا مسلہء کیا

    کل ہی کوی نسا کی طرح خاتون ہوٹیوب پر بتا رہی تھی کہ کسی انسان کے جلنے سے اس کا خون کم ہوجاتا اور رنگ بھی دھیما پڑ جاتا ہے :serious:

    جو پہلے ہی کالا کلوٹا ہو اس کو کیا فرق پڑنا

    :serious:

    #51
    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 258
    • Posts: 4333
    • Total Posts: 4591
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: پاکستان کا مسلہء کیا

    تمام محترم اراکین کا شکریہ جنہوں نے اپنی سوچ اور آراء کا اظہار کیا

    میرے خیال میں ہر ایک کی راۓ اپنی اپنی جگہہ درست ہے

    ساتھ ساتھ مجھے یہ گماں بھی ہو رہا ہے کے یہ تمام مسائل جو معزز ، محترم اور منفرد ہستیوں نے بیان کئے ہیں شاید بنیادی مسئلہ نہیں ہے بلکہ بنیادی مسئلہ کی علامت ہیں یا مسئلہ تو ہیں مگر بنیادی مسئلہ نہیں ہیں . میرے خیال میں بنیادی مسئلہ شاید کچھ اور ہے . وہ مسئلہ کیا ہے مجھ کم عقل کی سوچ سے کہیں دور ہے لہٰذا میں حتمی طور پر بیان نہیں کر سکتا

    مثال کے طور پر ایک مسئلہ جو محترمہ نادان صاحبہ نے پیش کیا گیا وہ یہ ہے کے ہمارے یہاں کوئی سسٹم / نظام نہیں ہے . درست بات ہے مگر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کے نظام یا سسٹم کیوں نہیں ہے . جب اس بات کا تعیین کر لیں گے کے نظام یا سسٹم کیوں نہیں ہے تو ہم مزید ایک قدم بڑھائیں گے بنیادی مسئلہ کی کھوج کی جانب

    میرے لئے انتہائی محترم جناب ڈیموکریٹ صاحب کی راۓ جرنیل ہمارا مسئلہ ہیں. اس پر بھی اتفاق کیا جا سکتا ہے مگر بات وہیں آ جاتی ہے کے جرنیل کیوں مسئلہ ہیں. جب اس بات کا جواب مل جاۓ گا تو ایک تو یہ پتا چلے گا کے جرنیل ہمارا بنیادی مسئلہ نہیں ہیں اور دوسرا مزید سوال جنم لے سکتے ہیں ویسے ان جرنیلوں کو “آواز دے کہاں ہے ، دنیا میری جواں ہے ” تو ہر بڑی جماعت نے اور اکثر کئی بار اپنی مدھر آواز میں سنایا ہے .

    میں محترم مجاہد صاحب کی اس بات سے کافی مگر معذرت کے ساتھ مکمل نہیں، اتفاق کرتا ہوں کے عوام مسئلہ ہیں لیکن اس مسئلہ کے اندر کوئی اور مسئلہ پنہا ہے میرے خیال میں

    ٹویوٹا کے ساتھ ایک عرصے کی وابستگی رہی ہے. ٹویوٹا بنیادی مسئلہ کو ڈھونڈتا ہے اور اسے حل کرتا ہے نہ کے وہ ظاہری مسئلہ یا علامت جو
    آنکھ کو نظر آ رہی ہیں

    ویسے ہماری قوم کی منزل، تشخص اور اساس کیا ہے . کیا ہم کو خبر ہے کے ہم کیا چاہتے ہیں اور کیوں چاہتے ہیں .

    نادان sahiba

    Mujahid sahib

    Democrat sahib

    #52
    BlackSheep
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 15
    • Posts: 2407
    • Total Posts: 2422
    • Join Date:
      11 Feb, 2017
    • Location: عالمِ غیب

    Re: پاکستان کا مسلہء کیا

    میرے خیال میں پاکستان کا مسئلہ پاکستانیوں میں ہی ہے۔۔۔۔۔ کیونکہ اُن کو خود نہیں پتہ کہ وہ چاہتے کیا ہیں۔۔۔۔۔ سوچ کی یہ غیر شفافیت ہی پاکستانیوں کے عمومی مزاج کا ایک بہت بڑا حصہ ہے۔۔۔۔۔ اور یہ یاد رہے کہ یہ مسئلہ کسی صورت صرف اَن پڑھ عوام کے ساتھ ہی نہیں ہے بلکہ اچھے خاصے پڑھے افراد(فورم کی ہی مثال لے لیں) بھی اِس بیماری کا شکار ہیں۔۔۔۔۔ کہ وہ چاہتے تو کچھ ہیں لیکن اُس کچھ کو حاصل کرنے کیلئے جو راستہ اختیار کیا جانا چاہئے، اُس راستے پر سفر کرنے کو برا بھی سمجھتے ہیں ہیں یا اکثر اوقات دو متضاد خواہشیں ایک ساتھ رکھتے ہیں۔۔۔۔۔ وہی بات کہ صرف ایک اچھوتا خیال یا آئیڈیا ہی سب کچھ نہیں ہوتا بلکہ اُس خیال کو حقیقت بنانے کیلئے جو سفر کیا جاتا ہے وہ سفر بھی کم و بیش اتنی ہی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔۔۔۔۔ ساتھ ساتھ پاکستان کے لوگ اپنی خواہشات کے حوالے سے بھی ذہنی طور پر انتہائی منتشر ہیں کہ جانتے ہی نہیں ہیں کہ وہ چاہتے کیا ہیں۔۔۔۔۔

    اِس سلسلے میں ایک سوال کروں گا(جس سے شاید جمہوری عزاداروں کا دورانِ خون اچانک بڑھ جائے گا)۔۔۔۔۔

    کیا پاکستان کے عوام جمہوریت چاہتے ہیں یا معاشی ترقی چاہتے ہیں۔۔۔۔۔ فرد کی شخصی آزادی چاہتے ہیں یا معاشرتی امن چاہتے ہیں۔۔۔۔۔ کیونکہ یہ الگ الگ قدریں ہیں مگر اِن کے درمیان تعلق ضرور ہے کہ ایک کی تکمیل کے بعد ہی دوسری شروع ہو پاتی ہے۔۔۔۔۔

    جے ایم پی صاحب۔۔۔۔۔ اِسی موضوع سے متعلقہ کچھ لکھنا شروع کیا تھا مگر وہ مکمل نہیں ہوسکا ہے۔۔۔۔۔ جب تفصیلی لکھ لوں گا تو لگاتا ہوں۔۔۔۔۔

    JMP

    #53
    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 707
    • Posts: 8133
    • Total Posts: 8840
    • Join Date:
      12 Oct, 2016
    • Location: Pakistan

    Re: پاکستان کا مسلہء کیا

    آکسیجن چاہتے ہو یا پانی ، بھائی میرے زندہ رہنے کے لئے دونوں ضروری ہیں

    میرے خیال میں پاکستان کا مسئلہ پاکستانیوں میں ہی ہے۔۔۔۔۔ کیونکہ اُن کو خود نہیں پتہ کہ وہ چاہتے کیا ہیں۔۔۔۔۔ سوچ کی یہ غیر شفافیت ہی پاکستانیوں کے عمومی مزاج کا ایک بہت بڑا حصہ ہے۔۔۔۔۔ اور یہ یاد رہے کہ یہ مسئلہ کسی صورت صرف اَن پڑھ عوام کے ساتھ ہی نہیں ہے بلکہ اچھے خاصے پڑھے افراد(فورم کی ہی مثال لے لیں) بھی اِس بیماری کا شکار ہیں۔۔۔۔۔ کہ وہ چاہتے تو کچھ ہیں لیکن اُس کچھ کو حاصل کرنے کیلئے جو راستہ اختیار کیا جانا چاہئے، اُس راستے پر سفر کرنے کو برا بھی سمجھتے ہیں ہیں یا اکثر اوقات دو متضاد خواہشیں ایک ساتھ رکھتے ہیں۔۔۔۔۔ وہی بات کہ صرف ایک اچھوتا خیال یا آئیڈیا ہی سب کچھ نہیں ہوتا بلکہ اُس خیال کو حقیقت بنانے کیلئے جو سفر کیا جاتا ہے وہ سفر بھی کم و بیش اتنی ہی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔۔۔۔۔ ساتھ ساتھ پاکستان کے لوگ اپنی خواہشات کے حوالے سے بھی ذہنی طور پر انتہائی منتشر ہیں کہ جانتے ہی نہیں ہیں کہ وہ چاہتے کیا ہیں۔۔۔۔۔ اِس سلسلے میں ایک سوال کروں گا(جس سے شاید جمہوری عزاداروں کا دورانِ خون اچانک بڑھ جائے گا)۔۔۔۔۔ کیا پاکستان کے عوام جمہوریت چاہتے ہیں یا معاشی ترقی چاہتے ہیں۔۔۔۔۔ فرد کی شخصی آزادی چاہتے ہیں یا معاشرتی امن چاہتے ہیں۔۔۔۔۔ کیونکہ یہ الگ الگ قدریں ہیں مگر اِن کے درمیان تعلق ضرور ہے کہ ایک کی تکمیل کے بعد ہی دوسری شروع ہو پاتی ہے۔۔۔۔۔ جے ایم پی صاحب۔۔۔۔۔ اِسی موضوع سے متعلقہ کچھ لکھنا شروع کیا تھا مگر وہ مکمل نہیں ہوسکا ہے۔۔۔۔۔ جب تفصیلی لکھ لوں گا تو لگاتا ہوں۔۔۔۔۔ JMP
    #54
    Awan
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 130
    • Posts: 2639
    • Total Posts: 2769
    • Join Date:
      10 Jun, 2017

    Re: پاکستان کا مسلہء کیا

    جے صاحب ایک اچھی بحث شروع کرانے کا شکریہ – پاکستان کا مسلہ کیا ہے یہ جاننے سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ پاکستان اس حال کو کیسے پوھنچا – یہ ملک بنتے وقت اس ملک کی آزادی کو برقرار رکھنے میں بہت سے چلینج در پیش تھے جن میں سب سے بڑا ایک طاقتور دشمن بھارت سے ہر وقت جنگ کا خطرہ تھا – اس لئے ابتدا سے قومی وسائل کا بڑا حصہ فوج پر صرف ہونے لگا – قائد اعظم کا جلد فوت ہونا اور قیادت کا بحران بھی ابتدائی سمت کے تعین میں رکاوٹ بنا – ابتدا سے ہی اقتدار کی رسہ کشی ، بیورو کریسی کی سازشیں اور سکندر مرزا کے دور سے فوج کا مکمل اقتدار کی طرف بڑھنا بھی ایک اہم فیکٹر تھا – ایوب دور میں بھلے بہت زیادہ ترقی ہوئی مگر فاطمہ جناح کی صورت میں ایک اچھی قیادت کا موقع کھو دیا گیا – پہلا آئین فوج کے سائے میں بنا بلکے بہت سے حصے خود ایوب خان نے لکھے – اس کے بحد بھٹو کی شکل میں ایک بہتر قیادت میسر آئی مگر مزدور کپ حقوق دینے کے نام پر ملک کا بہت نقصان کیا گیا نجی کارخانوں اور اداروں کو قومی تحویل میں لینے کے نقصان سے پاکستان آج تک باہر نہیں نکل سکا – اس کے بحد کی تاریخ میں ہماری لوکیشن کا بڑا عمل دخل ہے بلکے یہ عمل دخل پہلے سے شروع ہو گیا تھا امریکہ نے ایوب خان کو امداد اور اسلحہ روس سے نبٹنے کے لئے دیا تھا جس کے بل بوتے پر پاکستان نے آپریشن جبرالٹر کیا جو پینسٹھ کی جنگ کی وجہ بنی – جنگیں بھی ملک کی تباہی میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہیں یہ کہنے کی ضرورت نہیں – ضیاء کو ایک ایجنڈے کے تحت لایا گیا اور اس وقت سے ہماری حکومتیں بننے اور ٹوٹنے میں امریکہ اہم کردار ادا کرتا رہا – پہلی افغان جنگ نے ہمارے ملک میں پہلی بار دہشت گردی کا دروازہ کھولا جو آج بھی کھلا ہے جس کے راستے ہماری محیشت اور تجارت لہو لوھان ہوتی رہی اور آج تک ہو رہی ہے – اسی دور میں یا اس سے کچھ پہلے سے ہم نے اپنے وسائل پر انحصار چھوڑ کر امریکہ ، آئی ایم ایف اور دیگر ملکوں کی امداد پر انحصار کر لیا – جس کی وجہ سے ملک میں نہ تو کوئی ٹیکس کا نظام بن سکا ، نہ ایکسپورٹ کے لئے سمت بنی اور نہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے کچھ ہو سکا – اس وقت سے اب تک ہمارا گھر قرض پر چل رہا ہے اور ہم قرض کی مے پی پی کر اتراتے پھرتے ہے (جاری ہے )

    #55
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 146
    • Posts: 4674
    • Total Posts: 4820
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: پاکستان کا مسلہء کیا

    تمام محترم اراکین کا شکریہ جنہوں نے اپنی سوچ اور آراء کا اظہار کیا

    میرے خیال میں ہر ایک کی راۓ اپنی اپنی جگہہ درست ہے

    ساتھ ساتھ مجھے یہ گماں بھی ہو رہا ہے کے یہ تمام مسائل جو معزز ، محترم اور منفرد ہستیوں نے بیان کئے ہیں شاید بنیادی مسئلہ نہیں ہے بلکہ بنیادی مسئلہ کی علامت ہیں یا مسئلہ تو ہیں مگر بنیادی مسئلہ نہیں ہیں . میرے خیال میں بنیادی مسئلہ شاید کچھ اور ہے . وہ مسئلہ کیا ہے مجھ کم عقل کی سوچ سے کہیں دور ہے لہٰذا میں حتمی طور پر بیان نہیں کر سکتا

    مثال کے طور پر ایک مسئلہ جو محترمہ نادان صاحبہ نے پیش کیا گیا وہ یہ ہے کے ہمارے یہاں کوئی سسٹم / نظام نہیں ہے . درست بات ہے مگر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کے نظام یا سسٹم کیوں نہیں ہے . جب اس بات کا تعیین کر لیں گے کے نظام یا سسٹم کیوں نہیں ہے تو ہم مزید ایک قدم بڑھائیں گے بنیادی مسئلہ کی کھوج کی جانب

    میرے لئے انتہائی محترم جناب ڈیموکریٹ صاحب کی راۓ جرنیل ہمارا مسئلہ ہیں. اس پر بھی اتفاق کیا جا سکتا ہے مگر بات وہیں آ جاتی ہے کے جرنیل کیوں مسئلہ ہیں. جب اس بات کا جواب مل جاۓ گا تو ایک تو یہ پتا چلے گا کے جرنیل ہمارا بنیادی مسئلہ نہیں ہیں اور دوسرا مزید سوال جنم لے سکتے ہیں ویسے ان جرنیلوں کو “آواز دے کہاں ہے ، دنیا میری جواں ہے ” تو ہر بڑی جماعت نے اور اکثر کئی بار اپنی مدھر آواز میں سنایا ہے .

    میں محترم مجاہد صاحب کی اس بات سے کافی مگر معذرت کے ساتھ مکمل نہیں، اتفاق کرتا ہوں کے عوام مسئلہ ہیں لیکن اس مسئلہ کے اندر کوئی اور مسئلہ پنہا ہے میرے خیال میں

    ٹویوٹا کے ساتھ ایک عرصے کی وابستگی رہی ہے. ٹویوٹا بنیادی مسئلہ کو ڈھونڈتا ہے اور اسے حل کرتا ہے نہ کے وہ ظاہری مسئلہ یا علامت جو آنکھ کو نظر آ رہی ہیں

    ویسے ہماری قوم کی منزل، تشخص اور اساس کیا ہے . کیا ہم کو خبر ہے کے ہم کیا چاہتے ہیں اور کیوں چاہتے ہیں . نادان sahiba Mujahid sahib Democrat sahib

    جے بھیا،
    آپ ٹویوٹا کو یہ جرنیل دے دیں -وہ پرچون کی دکان کھول لیں گے

    :bigsmile: :bigsmile: :bigsmile:

    #56
    Guilty
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 0
    • Posts: 4915
    • Total Posts: 4915
    • Join Date:
      6 Nov, 2016

    Re: پاکستان کا مسلہء کیا

     جرنیل ہمارا بنیادی مسئلہ نہیں ہیں اور دوسرا مزید سوال جنم لے سکتے ہیں ویسے ان جرنیلوں کو “آواز دے کہاں ہے ، دنیا میری جواں ہے ” تو ہر بڑی جماعت نے اور اکثر کئی بار اپنی مدھر آواز میں سنایا ہے .

    اس ملک کے بڑے مسئلوں میں ایک بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ۔۔۔۔۔ یہ ایک فوجی قوم ہے ۔۔۔۔۔۔ اس کا جینا مرنا  فوج اور فوجی افسر ہیں ۔۔۔۔۔۔۔

    اوپر آپ ملا حظہ کرسکتے ہیں ۔۔۔۔ جے ایم پی ۔۔۔۔۔۔ سیا ست کے سب بڑے کھلاڑیوں ۔۔۔۔  جرنیلوں کو ۔۔۔۔۔ بیل آؤٹ کررھے ہیں ۔۔۔۔ جرنیلوں کو ھربڑی جماعت آواز دیتی ہے ۔۔۔۔ جرنیل خود معصوم ہیں ۔۔۔۔

    یہ ایک ٹییپکل بوٹ چا ٹیا لا ئنیں ہیں ۔۔۔۔ اور زھنیت ہے ۔۔۔۔۔۔ جس سے ثا بت ہے کہ ۔

    جے ایم پی خود ایک بوٹ چا ٹیا ہیں اور ۔۔۔۔ پا کستان کا مسئلہ پوچھ رھے ہیں ۔۔۔ تا کہ لوگ ھیر پھیر کر ۔۔۔ سیا ستدان کو لعن طعن کرلیں یہ  منا فق بوٹ چا ٹیے دل کی مراد پا لیں ۔۔۔۔۔۔۔

    یہ قوم ۔۔۔۔ کیٹرے مکوڑوں کی طرح ۔۔۔۔ بوٹ چا ٹیوں سے اٹی پڑی ہے ۔۔۔۔۔۔ گاوں سے شہر تک ھر بندہ فوجی زھن بوٹ چا ٹیا ہے ۔۔۔۔ اور چا ھتا ۔۔۔ سول صنعتی تعلیمی کارپوریٹ ترقی ہے ۔۔۔۔

    جے ایم پی طرح  جس  قوم کے پڑھے لکھے ہونے کے دعویدار فوجی زھنیت کے سا تھ  ۔۔۔۔۔۔ معاشرے کی اتنی نیچے سطح کی ۔۔۔۔ اپروچ ۔۔۔ ۔۔۔۔ رکھتے ہوں ۔۔۔۔۔۔۔

    اس قوم کے جتنے اور بھی مسئلے ہونگے ۔۔۔۔ لیکن اس قوم کی تبا ھی و بربادی ہونے کے لیئے ۔۔۔۔ اس قوم کا فوجی قوم ہونا ہی کا فی ہے ۔۔۔۔

    آدھی سے زیادہ یہ قوم  اپنی فوجی اپروچ سے برباد و رسوا ہوچکی ہے ۔۔۔۔ بقیہ بھی جلد ہوجائے گی ۔۔۔۔۔۔۔

    • This reply was modified 7 months, 2 weeks ago by  Guilty.
    #57
    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 258
    • Posts: 4333
    • Total Posts: 4591
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: پاکستان کا مسلہء کیا

    جے بھیا، آپ ٹویوٹا کو یہ جرنیل دے دیں -وہ پرچون کی دکان کھول لیں گے :bigsmile: :bigsmile: :bigsmile:

    Ghost Protocol sahi

    محترم گھوسٹ پروٹوکول صاحب

    آپکا کہنا بلکل بجا ہے اور اسی لئے ٹویوٹا جرنیلوں کا کوئی عمل دخل نہیں ہے . ٹویوٹا کیا سلجھے معاشروں میں ملک کے دفاع کو چھوڑ کا کسی ادارے میں فوج اور جرنیلوں کا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا . یہ سعادت تو ملک عزیز یا اس جیسے اکا دکا ملکوں کو ہی شاید حاصل ہے کہ ہر مسئلہ کا حل، ہر ادارے کا نظم اور نسق فوج اور جرنیلوں کے حوالے اتنی آسانی سے کر دیا جاتا ہے

    جرنیلوں کی تربیت اور تجربہ ملک کی سرحدوں کی نگہبانی ہے ملک کے ادارے چلانا نہیں . میں تجربہ اور تربیت کو بہت اہمیت دیتا ہوں اور اسی لئے کاروبار ، صنعت میں ان لوگوں کو ہی قابل سمجھتا ہوں جن کی تربیت اور تجربہ صنعت اور کاروبار چلانا ہے نہ کہ ملک کی سرحدوں کا دفاع کرنا . شاید سیانے کہتے ہیں کے جس کا کام اسی کو ساجھے

    شاید میری تحریر اس بات کی غمازی کرتی ہے کے میں جرنیلوں یا فوج کی حمایت کر رہا ہوں . میں جرنیلوں کو ملک کا بنیادی مسئلہ بلکل نہیں سمجھتا ہوں لکین اس کا مطلب یہ نہیں کے میں ملک میں سرحدوں کے دفاع کے علاوہ جرنیلوں کی کسی قسم کی مداخلت کا حامی ہوں . ذاتی طور پر میں سمجھتا ہوں کے فوج ایک پیشہ ہے اور لوگ یہ پیشہ نوکری اور پیسہ کے لئے فوج میں جاتے ہیں لہٰذا فوج میں موجود لوگوں کی حیثیت میرے نزدیک اتنی ہی بلکہ شاید ان سے بھی کم ہے جو دوسرے پیشہ سے وابستہ لوگوں کی ہے . میں فوج کو کشور کشائی کی خواہش رکھنے کا موجب سمجھتا ہوں اور میرے خیال میں کسی ملک کو ان کی کوئی ضرورت نہیں ہے اگر کشور کشائی کا شوق نہ ہو تو. طبیب، استاد، پولیس وغیرہ میرے لئے زیادہ عزت رکھتے ہیں گو مغرب میں بھی فوج کے نام پر لوگ کچھ زیادہ ہی جذباتی ہو جاتے ہیں

    ہاں میں پھر یہ کہوں گا کے ملک عزیز میں ہر سیاسی جماعت نے بار بار ان جرنیلوں کی آواز دی ہے کہ :دنیا میری جواں ہے”

    میں اپنے استاد محترم ، بلیک شیپ کی اس بات سے بھی اتفاق کرتا ہوں کے فوج اور جرنیل ہمارے ملک کی سیاست ، طاقت اور حکومت کا ایک اٹوٹ انگ بن چکے ہیں. ہم پسند کریں یا نہ کریں اور ہماری نا پسندگی سے ان کر کردار ہماری حکومت اور طاقت کے حصول میں کم نہیں ہو سکتا . اگر ان کا کردار ختم کرنا ہے تو سیاست دانوں کو ایک ہونا پڑے گا اور عوام کو جرنیلوں کی حکومت میں آمد پر مٹھائی بانٹنے سے گریز کرنا پڑے گا . میرے خیال میں ہم بیک وقت جنت کا حصول بھی چاہتے ہیں اور دل کو للچانے والی ممنوعہ ترغیبات کو بھی گلے لگانا چاہتے ہیں .

    #58
    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 258
    • Posts: 4333
    • Total Posts: 4591
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: پاکستان کا مسلہء کیا

    جے صاحب ایک اچھی بحث شروع کرانے کا شکریہ – پاکستان کا مسلہ کیا ہے یہ جاننے سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ پاکستان اس حال کو کیسے پوھنچا – یہ ملک بنتے وقت اس ملک کی آزادی کو برقرار رکھنے میں بہت سے چلینج در پیش تھے جن میں سب سے بڑا ایک طاقتور دشمن بھارت سے ہر وقت جنگ کا خطرہ تھا – اس لئے ابتدا سے قومی وسائل کا بڑا حصہ فوج پر صرف ہونے لگا – قائد اعظم کا جلد فوت ہونا اور قیادت کا بحران بھی ابتدائی سمت کے تعین میں رکاوٹ بنا – ابتدا سے ہی اقتدار کی رسہ کشی ، بیورو کریسی کی سازشیں اور سکندر مرزا کے دور سے فوج کا مکمل اقتدار کی طرف بڑھنا بھی ایک اہم فیکٹر تھا – ایوب دور میں بھلے بہت زیادہ ترقی ہوئی مگر فاطمہ جناح کی صورت میں ایک اچھی قیادت کا موقع کھو دیا گیا – پہلا آئین فوج کے سائے میں بنا بلکے بہت سے حصے خود ایوب خان نے لکھے – اس کے بحد بھٹو کی شکل میں ایک بہتر قیادت میسر آئی مگر مزدور کپ حقوق دینے کے نام پر ملک کا بہت نقصان کیا گیا نجی کارخانوں اور اداروں کو قومی تحویل میں لینے کے نقصان سے پاکستان آج تک باہر نہیں نکل سکا – اس کے بحد کی تاریخ میں ہماری لوکیشن کا بڑا عمل دخل ہے بلکے یہ عمل دخل پہلے سے شروع ہو گیا تھا امریکہ نے ایوب خان کو امداد اور اسلحہ روس سے نبٹنے کے لئے دیا تھا جس کے بل بوتے پر پاکستان نے آپریشن جبرالٹر کیا جو پینسٹھ کی جنگ کی وجہ بنی – جنگیں بھی ملک کی تباہی میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہیں یہ کہنے کی ضرورت نہیں – ضیاء کو ایک ایجنڈے کے تحت لایا گیا اور اس وقت سے ہماری حکومتیں بننے اور ٹوٹنے میں امریکہ اہم کردار ادا کرتا رہا – پہلی افغان جنگ نے ہمارے ملک میں پہلی بار دہشت گردی کا دروازہ کھولا جو آج بھی کھلا ہے جس کے راستے ہماری محیشت اور تجارت لہو لوھان ہوتی رہی اور آج تک ہو رہی ہے – اسی دور میں یا اس سے کچھ پہلے سے ہم نے اپنے وسائل پر انحصار چھوڑ کر امریکہ ، آئی ایم ایف اور دیگر ملکوں کی امداد پر انحصار کر لیا – جس کی وجہ سے ملک میں نہ تو کوئی ٹیکس کا نظام بن سکا ، نہ ایکسپورٹ کے لئے سمت بنی اور نہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے کچھ ہو سکا – اس وقت سے اب تک ہمارا گھر قرض پر چل رہا ہے اور ہم قرض کی مے پی پی کر اتراتے پھرتے ہے (جاری ہے )

    Awan sahib

    محترم اعوان صاحب

    ہمیشہ کی طرح ایک شاندار اور اچھی تحریر کا شکریہ

    آپکی کافی باتوں سے اتفاق ہے ایک دو باتوں سے گو یا اختلاف ہے یا سوال ہے

    ١) یہ کیسے، کب اور کیوں طے پایا کے بھارت ہمارا دشمن ہے. شاید میرے اس سوال سے میری حب الوطنی پر سوال اٹھ جائیں اور اس سے پہلے میں یہ کہوں گا کہ میں ہمسایہ ملکوں سے ایک آزاد ریاست کے تشخص کو برقرار رکھتے ہوے دوستی اور تجارت کا خواہاں ہوں .
    ٢) مرحومہ محترمہ فاطمہ جناح صاحبہ کیسے ایک اچھی قیادت کی اہل بنیں .

    آپ نے بہت سارے تاریخی حوالے دئیے ہیں اور یہ غلط نہیں ہے مگر سوال وہیں رہتا ہے کے بنیادی مسئلہ کیا ہے کے قائد اعظم کے انتقال کے بعد قیادت کا فقدان ہو گیا، رسہ کشی شروع ہو گئی بیورو کریسی نے سازشیں شروع کر دیں وغیرہ وغیرہ . ان تمام باتوں سے تو لگتا ہے کے ہر چیز ہی غلط ہوئی مگر کیوں

    • This reply was modified 7 months, 2 weeks ago by  JMP.
    #59
    BlackSheep
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 15
    • Posts: 2407
    • Total Posts: 2422
    • Join Date:
      11 Feb, 2017
    • Location: عالمِ غیب

    Re: پاکستان کا مسلہء کیا

    جے ایم پی ۔۔۔۔۔۔ سیا ست کے سب بڑے کھلاڑیوں ۔۔۔۔ جرنیلوں کو ۔۔۔۔۔ بیل آؤٹ کررھے ہیں ۔۔۔۔
    جے ایم پی خود ایک بوٹ چا ٹیا ہیں
    جے ایم پی طرح جس قوم کے پڑھے لکھے ہونے کے دعویدار فوجی زھنیت کے سا تھ ۔۔۔۔۔۔ معاشرے کی اتنی نیچے سطح کی ۔۔۔۔ اپروچ ۔۔۔ ۔۔۔۔ رکھتے ہوں

    گلٹی مہاراج۔۔۔۔۔

    اب اِس قوم کو صرف اور صرف آپ سے ہی اُمید ہے۔۔۔۔۔

    آپ اپنا یوٹیوب چینل جلدی شروع کریں تاکہ تبلیغ کا سفر سرپٹ دوڑنے لگے۔۔۔۔۔

    پھر ایک دن آپ بھی امام خمینی کے مہرآباد کے ہوائی اڈے پر اترنے کی طرح اسلام آباد کے ہوائی اڈے پر اُتریں گے۔۔۔۔۔ اور ایک بات کا مجھے غیب سے علم ہے کہ جس پرواز سے آپ انقلاب لانے پاکستان جائیں گے اُس پرواز کی اکلوتی ائیرہوسٹس مریم شہزادی ہوگی۔۔۔۔۔

    ;-) :) ;-)

    پسِ تحریر۔۔۔۔۔

    ویسے آپ نے مولانا کے دھرنے میں شرکت کیلئے ٹکٹ بک کرا لیا؟ یاد رہے میاں صاحب نے واضح الفاظ میں شرکت کی تاکید کی ہے۔۔۔۔۔

    :) :thinking: :)

    • This reply was modified 7 months, 2 weeks ago by  BlackSheep.
    #60
    Awan
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 130
    • Posts: 2639
    • Total Posts: 2769
    • Join Date:
      10 Jun, 2017

    Re: پاکستان کا مسلہء کیا

    Awan sahib

    محترم اعوان صاحب

    ہمیشہ کی طرح ایک شاندار اور اچھی تحریر کا شکریہ

    آپکی کافی باتوں سے اتفاق ہے ایک دو باتوں سے گو یا اختلاف ہے یا سوال ہے

    ١) یہ کیسے، کب اور کیوں طے پایا کے بھارت ہمارا دشمن ہے. شاید میرے اس سوال سے میری حب الوطنی پر سوال اٹھ جائیں اور اس سے پہلے میں یہ کہوں گا کہ میں ہمسایہ ملکوں سے ایک آزاد ریاست کے تشخص کو برقرار رکھتے ہوے دوستی اور تجارت کا خواہاں ہوں . ٢) مرحومہ محترمہ فاطمہ جناح صاحبہ کیسے ایک اچھی قیادت کی اہل بنیں .

    آپ نے بہت سارے تاریخی حوالے دئیے ہیں اور یہ غلط نہیں ہے مگر سوال وہیں رہتا ہے کے بنیادی مسئلہ کیا ہے کے قائد اعظم کے انتقال کے بعد قیادت کا فقدان ہو گیا، رسہ کشی شروع ہو گئی بیورو کریسی نے سازشیں شروع کر دیں وغیرہ وغیرہ . ان تمام باتوں سے تو لگتا ہے کے ہر چیز ہی غلط ہوئی مگر کیوں

    جے بھائی آپ نے بہت اچھے سوال اٹھائے ہیں – کیا بھارت ہمارا دشمن ہے یہ میرا بھی سوال ہے -میں بھی اسی حق میں ہوں کہ ہمسایوں کو اپنی آزاد حیثیت برقرار رکھ کر ایک دوسرے سے آزادانہ تجارت کرنی چاھئیے – شاید ابتدا ہی سے یہ فرض کر لیا گیا کہ ہماری سلامتی کو صرف بھارت سے خطرہ ہے اس لئے سارا بندوبست بھی اسی سوچ کی وجہ سے کیا گیا -اسحلہ اور امداد امریکہ سے روس سے نبٹنے کے لئے لی گئی مگر اس کے استعمال کا جائز حق دار بھارت کو سمجھا گیا – بھارت پاکستان کی دشمنی کی ساری ذمے داری پاکستان پر ڈالنا بھی زیادتی ہو گی اس آگ میں دونوں طرف سے تیل ڈالا گیا – بات موضوح سے ہٹ رہی ہے اس لئے اسے یہاں پر ہی چھوڑتا ہوں – فاطمہ جناح کی قیادت کو کسی نے نہیں پرکھا تھا مگر ایک سوچ تھی کہ وہ پاکستان کے ساتھ بہت مخلص ہیں تو کچھ اچھا ہی کریں گی خاص کر ایوب خان کے مقابلے میں انہیں بہتر قیادت سمجھا گیا کیونکے وہ کسی ادارے کے مفادات کی نگہبان نہیں تھیں – قائد اعظم کے بحد یقینا قیادت کا بحران پیدا ہوا – دوسرے لوگوں میں وہ صلاحیت نہیں تھی جو ایک ایسے ملک کو یکجا کر کے رکھ سکے جس میں مختلف قومیں آباد تھیں اور اور مجموہی طور پر یہ ایک جنگجوؤں کا قبیلہ تھا جس میں جنگجو سرداروں (آرمی چیف ) کو اقتدار سے باہر رکھنا مشکل تھا – جب کوئی ایک کلئیر ونر نہ ہو تو کئی وننگ امیدوار نمودار ہوتے ہیں ایسا ہی ہمارے کیس میں ہوا کسی قابل سیاست دان کی غیر موجودگی میں سیاستدانوں ، بیو روکریٹس اور فوجی قیادت میں اقتدار کی رسہ کشی شروع ہوئی جس میں جیت طاقتور فریق یعنی فوج کی ہوئی – پاکستان کے ابتدائی سالوں نے یہ ٹرینڈ سیٹ کرنا تھا کہ آگے طاقت کا مرکز جمہوریت میں ہو گا یا فوجی آمریت میں اور یہ فیصلہ بحد جلد ہو گیا کہ فوجی آمریت ہی اس ملک کا بنیادی نظام ہو گا جس میں آرمی چیف کو یہ صوابدیدی اختیار دیا گیا کہ وہ اپنی صوابدید پر جمہوری بریک دے سکتا ہے – ابتدا سے فوجی اقتدار میں بریک کی پہلی صورت تب بنی جب مشرقی پاکستان علیحدہ ہوا اور فوجی خود ایک دوسرے سے منہ چھپانے لگے ایسے وقت میں بھٹو کو سویلین قیادت کا علم اٹھانے کا موقع ملا مگر ہمارے خطے میں ہماری جغرافیائی حیثیت نے پھر ہماری قسمت پھوڑ دی جب امریکہ نے ہمارے ملک پر اپنا اثر رسوخ اتنا بڑھا لیا کہ اس نے پہلی بار فوج کی مدد سے ایک منتخب وزیر اعظم کو چلتا کر کے فوجی آمریت کو بحال کر دیا اور جو سویلین راج کی ایک امید بنی تھی اسے پھر بجھا دیا (جاری ہے )

Viewing 20 posts - 41 through 60 (of 230 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation

Do NOT follow this link or you will be banned from the site!