Thread: پاکستانی فوج: پرویز مشرف اپنے بیان کی وضاحت خود زیادہ بہتر کر سکتے ہیں

Home Forums Non Siasi پاکستانی فوج: پرویز مشرف اپنے بیان کی وضاحت خود زیادہ بہتر کر سکتے ہیں

This topic contains 3 replies, has 3 voices, and was last updated by  Guilty 11 months, 3 weeks ago. This post has been viewed 209 times

Viewing 4 posts - 1 through 4 (of 4 total)
  • Author
    Posts
  • #1
    حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 3635
    • Posts: 1983
    • Total Posts: 5618
    • Join Date:
      8 Nov, 2016

    Re: پاکستانی فوج: پرویز مشرف اپنے بیان کی وضاحت خود زیادہ بہتر کر سکتے ہیں

    پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ فوج میں کوئی ’روگ‘ یا منحرف عناصر نہیں ہیں اور سابق فوجی سربراہ جنرل پرویز مشرف بینظیر بھٹو کے قتل سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت خود ہی کرسکتے ہیں۔

    راولپنڈی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران انھوں نے سابق صدر پرویز مشرف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’میں آج کے فوجی سربراہ کی نمائندگی کرتا ہوں، پرویز مشرف کے بیان کی وضاحت وہ خود زیادہ بہتر کر سکتے ہیں ۔

    خیال رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف نے بیان دیا تھا کہ ’بینظیر بھٹو کے قتل میں سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے کچھ عناصر ملوث ہوسکتے ہیں ۔

    انڈین وزیر خارجہ کے بیان کے بارے میں سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ’آپ اچھا کام بھی کریں گے تو انڈین میڈیا اس کی مخالفت ہی کرے گا۔ اگر ہم نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اس (کلبھوشن جادھو) سے ملنے کی اجازت دی تو بھارت کو اسے سراہنا چاہیے تھا۔

    اس سوال کے جواب میں کہ کیا پاکستان نے عالمی دباؤ میں کلبھوشن جادھو کی اہلخانہ سے ملاقات کرائی، ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان کسی بھی طرح کا عالمی دباؤ لیتا تو پھر اسے قونصلر رسائی دیتا۔

    بریفنگ کے دوران انھوں نے بتایا کہ انڈیا ایل او سی کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے اور رواں سال لائن آف کنڑول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 54 افراد ہلاک ہوئے۔

    میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ کسی بھی دہشت گرد تنظیم کا پاکستان میں کوئی نیٹ ورک اب موجود نہیں ہے۔ اس حوالے سے فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور دفتر خارجہ بھی اپنے موقف سے امریکہ کو آگاہ کرچکے ہیں۔

    ان کا اصرار تھا کہ اب پاکستان کو نہیں بلکہ افغانستان اور امریکہ کو اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

    انھوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے پاکستان میں یکطرفہ کارروائیوں کا اشارہ دیا گیا تاہم وہ بتانا چاہتے ہیں کہ دوستوں سے تنازع نہیں چاہتے لیکن ملک کی سلامتی پر کسی طرح کا سمجھوتہ نہیں کریں گے اور اس کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔

    میجر جنرل آصف غفور نے واضح الفاظ میں کہا کہ اب پاکستان کسی اور کی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔ ہم پیسے کے لیے دہشت گردی کے خلاف جنگ نہیں لڑ رہے، ہم نے بہت کر لیا اب کسی کے لیے کچھ نہیں کریں گے۔‘

    بلوچستان کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام کو گمراہ کرنے والے کامیاب نہیں ہوں گے، دو ہزار سے زیادہ فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے خوشحال بلوچستان پروگرام کی تجویز پیش کی، جس کا ڈھانچہ چار نکات پر مشتمل ہے۔

    http://www.bbc.com/urdu/pakistan-42503271

    #2
    Guilty
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 0
    • Posts: 3058
    • Total Posts: 3058
    • Join Date:
      6 Nov, 2016

    Re: پاکستانی فوج: پرویز مشرف اپنے بیان کی وضاحت خود زیادہ بہتر کر سکتے ہیں

    میں جب بھی ۔۔۔۔ پاک فوج کے آئی ایس پی آر ۔۔۔۔ کے اس جرنل کو دیکھتا ہوں ۔۔۔۔ مجھے ۔۔۔۔۔ لا ہور کے ۔۔ چوڑے ۔۔۔ چمار ۔۔۔ یاد آجاتے ہیں ۔۔۔۔۔لاحظہ کیجیئے ۔۔۔۔ دو عدد تصویریں ۔۔۔۔۔۔ مجھے ان تصویروں والے چوڑوں ۔۔۔۔ اور ۔۔۔ آئی ایس پی آر کے جرنل میں کوئی فرق نہیں لگتا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    • This reply was modified 11 months, 3 weeks ago by  Moderator.
    #3
    Moderator
    Keymaster
    Offline
    • Threads: 17
    • Posts: 606
    • Total Posts: 623
    • Join Date:
      9 Aug, 2016
    • Location: تار عنکبوت

    Re: پاکستانی فوج: پرویز مشرف اپنے بیان کی وضاحت خود زیادہ بہتر کر سکتے ہیں

    میں جب بھی ۔۔۔۔ پاک فوج کے آئی ایس پی آر ۔۔۔۔ کے اس جرنل کو دیکھتا ہوں ۔۔۔۔ مجھے ۔۔۔۔۔ لا ہور کے ۔۔ چوڑے ۔۔۔ چمار ۔۔۔ یاد آجاتے ہیں ۔۔۔۔۔ لاحظہ کیجیئے ۔۔۔۔ دو عدد تصویریں ۔۔۔۔۔۔ مجھے ان تصویروں والے چوڑوں ۔۔۔۔ اور ۔۔۔ آئی ایس پی آر کے جرنل میں کوئی فرق نہیں لگتا ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔

    Avoid posting racist comments.

    Deleting images as well.

    #4
    Guilty
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 0
    • Posts: 3058
    • Total Posts: 3058
    • Join Date:
      6 Nov, 2016

    Re: پاکستانی فوج: پرویز مشرف اپنے بیان کی وضاحت خود زیادہ بہتر کر سکتے ہیں

    یہ ریشسٹ کیسے ہوگیا ۔۔۔۔ گھروں میں صفائی کرنے والوں کو ۔۔۔۔ لاھور میں ۔۔۔۔ چوڑا ۔۔۔۔ کہا جاتا ہے ۔۔۔۔۔ اور کچھ شہروں میں ۔۔۔ چمار ۔۔۔ بھی کہا جاتا ہے ۔۔۔اور آج سے نہیں صد یوں سے کہا جاتا ہے ۔۔۔۔۔اب اگر ۔۔۔ ڈی جی آئی ایس پی آر ۔۔۔۔ کی شکل ۔۔۔۔ صفا ئی کرنے والوں سے ملتی ہے ۔۔۔ اور وہ ان کے خاندان کا ہی لگتا ہے ۔۔۔۔تو موڈ ریٹر کے حساب   کیا لکھا جائے کہ ۔۔۔۔۔ ڈی جی ۔۔۔۔ کشمیر ی ۔۔۔۔۔ ہے ۔۔۔۔۔۔۔

    • This reply was modified 11 months, 3 weeks ago by  Guilty.
Viewing 4 posts - 1 through 4 (of 4 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation