Thread: پارٹی تبدیلی تنازع: چیف جسٹس، آرمی چیف ملاقات کا وقت دیں

Home Forums Siasi Discussion پارٹی تبدیلی تنازع: چیف جسٹس، آرمی چیف ملاقات کا وقت دیں

This topic contains 6 replies, has 4 voices, and was last updated by  Sohail Ejaz Mirza 7 months, 3 weeks ago. This post has been viewed 189 times

Viewing 7 posts - 1 through 7 (of 7 total)
  • Author
    Posts
  • #1
    حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 3617
    • Posts: 1972
    • Total Posts: 5589
    • Join Date:
      8 Nov, 2016

    Re: پارٹی تبدیلی تنازع: چیف جسٹس، آرمی چیف ملاقات کا وقت دیں

    متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی پارٹی کے منتخب نمائندوں کو زبردستی ایم کیو ایم پاکستان چھوڑنے کے لیے دباؤ ڈالا جارہا ہے تاہم وہ پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) میں شمولیت اختیار کرنے کے بجائے ‘مرنا’ پسند کریں گے۔
    پی آئی بی کالونی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان میاں ثاقب نثار اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی درخواست کی۔
    انہوں نے واضح کیا کہ چیف جسٹس اور آرمی چیف سے ملاقات میں بتائیں گے کہ کراچی میں انتخابات ‘انجینئرڈ’ ہیں۔
    پریس کانفرنس میں رکن قومی اسمبلی جمال احمد اور نشاط ضیاء قادری نے بھی بات چیت کی اور الزام عائد کیا کہ ان پر پی ایس پی میں شمولیت اختیار کرنے کے لیے دباؤ کا سامنا ہے لیکن وہ ایم کیو ایم سے دہائیوں پرانی وابستگی سے دستبردار نہیں ہو سکتے۔
    دوسری جانب ڈاکٹر فاروق ستار نے قدرے جذباتی انداز میں کہا کہ ‘ہمارے کسی رکن نے اپنی مرضی سے پی ایس پی میں شمولیت اختیار نہیں کی اور میں پی ایس پی کا رکن بننے سے مرنا پسند کروں گا، میں ایم کیو ایم کے ساتھ زندہ رہوں گا اور اسی کے ساتھ مروں گا’۔
    ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین قومی اسمبلی کو جان سے مار دینے کی دھمکی پر پارٹی بدلنے پر دباؤ ڈالا جارہا ہے۔
    ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ نے واضح کیا کہ ‘مصالحت کاروں’ نے پارٹی کے اراکین کو اپنی وفاداریاں تبدیل کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
    ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس صاف اور شفاف انتخابات کرانے کی باتیں کرتے ہیں لیکن ایسا لگتا ہے کہ کراچی میں انتخابات صاف اور شفاف نہیں ہو سکتے، ‘ایم کیو ایم پاکستان کو انتخابی عمل سے باہر دھکیلا جارہا ہے۔
    ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ‘وہ چیف جسٹس آف پاکستان اور جی ایچ کیو میں اپنے موقف بیان کیے بغیر واپس نہیں آئیں گے۔
    رکن قومی اسمبلی جمال احمد نے صحافیوں کو بتایا کہ انہیں گزشتہ 5 دن سے پی ایس پی کے رہنماؤں کی جانب سے دھمکی آمیز کالز وصول ہو رہی تھیں جبکہ آخری کال پر بچوں کی حفاظت کے خاطر میں نے پی ایس پی میں شمولیت پر راضی مندی کا اظہار کی۔
    جمال احمد نے واضح کیا کہ ‘آج میں اعلان کرتا ہوں کہ کبھی پی ایس پی میں شمولیت اختیار نہیں کروں گا چاہیے اس فیصلے کے بعد میری لاش ملے۔
    ایم پی اے نشاط ضیاء قادری کا کہنا تھا کہ پی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی نے انہیں کال کی تھی۔
    بہادر آباد گروپ کا ڈاکٹر فاروق ستار کے موقف کی حمایت
    دوسری جانب ایم کیو ایم بہادر آباد گروپ نے ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے اٹھائے گئے تحفظات کی تائید کرتے ہوئے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان اور آرمی چیف سے معاملے کا جائزہ لینے کی درخواست کی۔
    بہادر آباد گروپ کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم، چیف جسٹس آف پاکستان، آرمی چیف، عدلیہ اور میڈیا سے اپیل کی کہ ایم کیو ایم قانون سازوں کو دھمکی دینے اور دباؤ میں لانے سے متعلق معاملے پر توجہ دیں۔
    انہوں نے نشاط ضیاء قادری اور جمال احمد کے حوالے سے کہا کہ دونوں خراج تحسین کے مستحق ہیں جنہوں نے عوام کے سامنے دباؤ کا ذکر کیا۔
    خالد مقبول صدیقی نی حکومت اورا سٹیبلشمنٹ پر زور دیا کہ معاملے کی تحقیقات کرائیں۔

    https://www.dawnnews.tv/news/1076990/

    #2
    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 624
    • Posts: 5706
    • Total Posts: 6330
    • Join Date:
      12 Oct, 2016
    • Location: Pakistan

    Re: پارٹی تبدیلی تنازع: چیف جسٹس، آرمی چیف ملاقات کا وقت دیں

    مجھے تو لگ رہا ہے کے فاروق ستار بھی جلد ہی پی ایس پی جوائن کرنے والے ہیں ، ان کی تمام کسشتیاں جلا دی گئی ہیں

    #3
    Sohail Ejaz Mirza
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 61
    • Posts: 2180
    • Total Posts: 2241
    • Join Date:
      28 Oct, 2017
    • Location: Middle East

    Re: پارٹی تبدیلی تنازع: چیف جسٹس، آرمی چیف ملاقات کا وقت دیں

    مجھے تو لگ رہا ہے کے فاروق ستار بھی جلد ہی پی ایس پی جوائن کرنے والے ہیں ، ان کی تمام کسشتیاں جلا دی گئی ہیں

    ہاہاہا۔۔۔

    شامی بھائی

    پھر تو اُلٹی گنگا بہہ نِکلے گی۔

    جو شخص پارٹی چھوڑ جانے والے کو مروا دیتا تھا اور فاروق ستار اُس کا دائیاں ہاتھ۔ وہ شخص اور اُس کے ساتھی مُصطفیٰ کمال سے ایک طرح سےہار گئے ہیں کیونکہ مُصطفیٰ نے پارٹی بھی چھوڑی اور جان بھی بچا لی۔ اب ایسے شخص کی پارٹی میں بھلا فاروق بھائی کیوں شامل ہوں گے۔ کیا اُن کی سُبکی نہیں ہو جائےگی؟

    #4
    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 624
    • Posts: 5706
    • Total Posts: 6330
    • Join Date:
      12 Oct, 2016
    • Location: Pakistan

    Re: پارٹی تبدیلی تنازع: چیف جسٹس، آرمی چیف ملاقات کا وقت دیں

    کراچی کی سیاست میں ابھی خوف کا عنصر غالب ہے ، پہلے یہ خوف امپورٹڈ تھا پر اب لوکل ہے ، اور اس کی درست تپش کا اندازہ وہی کر سکتے ہیں جو سب سے آگے والی لائن میں ہیں – فاروق ستار صاحب کو آگے کر کے پیچھے سے پوری پارٹی ہی کھسک گئی – لیکن پیچھے والی پارٹی کی حثیت تانگہ پارٹی سے زیادہ نہی

    ہاہاہا۔۔۔ شامی بھائی پھر تو اُلٹی گنگا بہہ نِکلے گی۔ جو شخص پارٹی چھوڑ جانے والے کو مروا دیتا تھا اور فاروق ستار اُس کا دائیاں ہاتھ۔ وہ شخص اور اُس کے ساتھی مُصطفیٰ کمال سے ایک طرح سےہار گئے ہیں کیونکہ مُصطفیٰ نے پارٹی بھی چھوڑی اور جان بھی بچا لی۔ اب ایسے شخص کی پارٹی میں بھلا فاروق بھائی کیوں شامل ہوں گے۔ کیا اُن کی سُبکی نہیں ہو جائےگی؟
    #5
    Sohail Ejaz Mirza
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 61
    • Posts: 2180
    • Total Posts: 2241
    • Join Date:
      28 Oct, 2017
    • Location: Middle East

    Re: پارٹی تبدیلی تنازع: چیف جسٹس، آرمی چیف ملاقات کا وقت دیں

    کراچی کی سیاست میں ابھی خوف کا عنصر غالب ہے ، پہلے یہ خوف امپورٹڈ تھا پر اب لوکل ہے ، اور اس کی درست تپش کا اندازہ وہی کر سکتے ہیں جو سب سے آگے والی لائن میں ہیں – فاروق ستار صاحب کو آگے کر کے پیچھے سے پوری پارٹی ہی کھسک گئی – لیکن پیچھے والی پارٹی کی حثیت تانگہ پارٹی سے زیادہ نہی

    شامی بھائی

    بات سمجھ میں آتی ہے۔ پہلے خوف اِمپورٹِڈ تھا جو اب ختم ہو چکا۔مقامی طور پر سیکٹر انچارج اور ٹارگٹ کِلرز کا نیٹ ورک بھی تتر بِتر کر دیا گیا سو وہ خوف جِسے بوری بند کلچر کہتے تھے بھی ختم ہو گیا۔ بیرونِ مُلک اور اندرونِ مُلک جہاں جہاں قاتل اور بھتہ خور بیٹھے ہیں وہ بھی بہت حد تک زیرِ نظر ہیں۔ شاہد یہی وجہ ہے کہ فاروق بھائی کی اب کوئی سُنتا نہیں کیونکہ اندرون اور بیرون مُلک سے لمبا کر دینے کے جو احکام آیا کرتے تھے وہ بند ہو چکے ہیں۔

    #6
    Wahreh
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 15
    • Posts: 262
    • Total Posts: 277
    • Join Date:
      6 Nov, 2016

    Re: پارٹی تبدیلی تنازع: چیف جسٹس، آرمی چیف ملاقات کا وقت دیں

    ووٹ پھر بھی پی ایس پی کو نہیں ملینگے اور نہ ہی خان کو۔ عوام فوجی ٹٹؤوں کو ووٹ نہیں دیتی۔ یہ ہو سکتا ہے کہ ایم کیو ایم کی کچھ سیٹیں پی پی پی کو مل جائیں۔ خوف کا عنصر شہر بند کرانے میں تو کار آمد ہوتا تھا، پر ووٹنگ میں نہیں۔ اس دفعہ پھر ایم کیو ایم کو ووٹ پڑے تو کیا کہینگے؟ ویسے جب جنوبی پنجاب صوبے کو سب فوجی ٹٹووں کی حمایت حاصل ہے تو کراچی صوبے میں کیا برائ ہے؟

    شامی بھائی بات سمجھ میں آتی ہے۔ پہلے خوف اِمپورٹِڈ تھا جو اب ختم ہو چکا۔مقامی طور پر سیکٹر انچارج اور ٹارگٹ کِلرز کا نیٹ ورک بھی تتر بِتر کر دیا گیا سو وہ خوف جِسے بوری بند کلچر کہتے تھے بھی ختم ہو گیا۔ بیرونِ مُلک اور اندرونِ مُلک جہاں جہاں قاتل اور بھتہ خور بیٹھے ہیں وہ بھی بہت حد تک زیرِ نظر ہیں۔ شاہد یہی وجہ ہے کہ فاروق بھائی کی اب کوئی سُنتا نہیں کیونکہ اندرون اور بیرون مُلک سے لمبا کر دینے کے جو احکام آیا کرتے تھے وہ بند ہو چکے ہیں۔
    #7
    Sohail Ejaz Mirza
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 61
    • Posts: 2180
    • Total Posts: 2241
    • Join Date:
      28 Oct, 2017
    • Location: Middle East

    Re: پارٹی تبدیلی تنازع: چیف جسٹس، آرمی چیف ملاقات کا وقت دیں

    ووٹ پھر بھی پی ایس پی کو نہیں ملینگے اور نہ ہی خان کو۔ عوام فوجی ٹٹؤوں کو ووٹ نہیں دیتی۔ یہ ہو سکتا ہے کہ ایم کیو ایم کی کچھ سیٹیں پی پی پی کو مل جائیں۔ خوف کا عنصر شہر بند کرانے میں تو کار آمد ہوتا تھا، پر ووٹنگ میں نہیں۔ اس دفعہ پھر ایم کیو ایم کو ووٹ پڑے تو کیا کہینگے؟ ویسے جب جنوبی پنجاب صوبے کو سب فوجی ٹٹووں کی حمایت حاصل ہے تو کراچی صوبے میں کیا برائ ہے؟

    فوج اور الیکشن میں حصہ لینا۔۔۔۔؟

    فوج کی “چین آف کمانڈ” میں عوامی لیڈر شِپ شامل نہیں نہ ہی کوئی حاضر سروس فوجی رینک سے ہو یا فائیل سے الیکشنز میں بطور اُمیدوار حصہ لے سکتا ہے۔میری ناقص رائے یہ ہے کہ ایک ریٹائرڈ فوجی کو ریٹائیرمنٹ کے بعد کِسی بھی عوامی عہدے کی جستجو (الیکشن میں اُمیدوار) نہیں کرنی چاہیے۔ اِس کے علاوہ میڈیا میں بھی سیاست پر بطور “تجزیہ کار” نہیں آنا چاہیے ماسوائے اِس کے کہ فوجی امور کا کوئی موضوع ہو تو میڈیا پر بلایا لیا جائے۔ بہرحال یہ میری ذاتی رائے ہے اور آپ چاہیں تو اِتفاق کریں یا پھر اختلاف بھی کر سکتے ہیں۔

    کراچی کی صورتِ حال تبدیل ہو چکی ہے۔ کراچی کے باسیوں میں خوف کا عنصر جِس طرح اُبھارا اور پھر پھیلایا گیا وہ پہلے جیسا نہیں۔ ایم کیو ایم میں حالیہ ٹو ٹ پھوٹ کا مُستقبل قریب میں کوئی حل نظر نہیں آتا۔ کراچی سے ایم کیو ایم غالب اکثریت لے پائے گی یہ ممکن تو ہے لیکن اِس کے لیے ہمیں الیکشن کے نتائج آ جانے تک انتظار کرنا ہو گا۔

Viewing 7 posts - 1 through 7 (of 7 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation