Thread: وقت کی آواز –مریم نواز

Home Forums Siasi Discussion وقت کی آواز –مریم نواز

This topic contains 104 replies, has 17 voices, and was last updated by  نادان 3 months ago. This post has been viewed 2184 times

Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 105 total)
  • Author
    Posts
  • #1
    Qarar
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    • Threads: 73
    • Posts: 1723
    • Total Posts: 1796
    • Join Date:
      5 Jan, 2017

    Re: وقت کی آواز –مریم نواز

    قرارنامہ

    3/12/2018

    گزشتہ دسمبر میں نیو یارک ٹائمز نے مریم نواز کو دنیا کی گیارویں بااثر ترین عورت شمار کیا تو مجھے کچھ اچنبھا سے ہوا کہ مریم نواز نہ تو کبھی کسی حکومت میں رہی ہے اور نہ ہی اس کی کوئی سیاسی کامیابی ریکارڈ بک میں موجود ہے اور نہ ہی پارٹی نے اس کو کوئی پوزیشن دی ہے …تو کس بنیاد پر نیا یارک ٹائمز جیسے مستند جریدے نے مریم کا نام چیدہ چیدہ خواتین کی لسٹ میں شامل کردیا …..لیکن پھر پچھلے تین ماہ سے مریم نواز کی تقاریر سننے اور تویٹس پڑھنے کا اتفاق ہوا تو مجھے بھی اپنی راۓ تبدیل کرنے پر مجبور ہونا پڑا …..میری نظر میں اگر نون لیگ میں کوئی شخصیت موجود ہے جس میں عوامی مقبولیت حاصل کرنے کا پوٹینشل ہے تو وہ مریم نواز ہی ہے

    پاکستان میں دو طرح کے لیڈر پائے جاتے ہیں …..ایک عوامی لیڈر جنھیں عوام میں مقبولیت حاصل ہوتی ہے ….جنھیں لوگ سننا چاہتے ہیں اور دیکھنا چاہتے ہیں….. دوسری قسم کے لیڈر وہ ہیں جو سیاست میں کامیاب تو ہیں مگر عوامی مقبولیت کی وجہ سے نہیں بلکہ جوڑ توڑ کی وجہ سے …سازشوں کی وجہ سے …یا پھر اسٹیبلشمنٹ سے قربت کی وجہ سے ….یہ وہی فرق ہے جو نواز شریف اور زرداری میں ہے …..نواز شریف میں ہزاروں کا کراؤڈ اکٹھا کرنے کی طاقت ہے …وہ جہاں جاتا ہے ایک ہجوم اکٹھا ہوجاتا ہے (اور آجکل کچھ جوتے بھی)….جبکہ زرداری میں یہ طاقت نہیں …ہزار دو ہزار سے زیادہ لوگ اسے سننا نہیں چاہیں گے …مگر کیا وہ نواز شریف سے کم کامیاب ہے؟ نہیں بلکل بھی نہیں بلکہ کچھ لحاظ سے زیادہ کامیاب ہے کہ اپوزیشن میں ہوتے ہوئے اپنا سنیٹ کا چیئرمین منتخب کروا سکتا ہے …باقی پارٹیوں سے تعلقات اتنے موثر کہ زرداری حکومت میں ہو یا اپوزیشن میں …وہ پارٹیاں زرداری کے ہی ساتھ ہیں …تاہم بھی یہ حقیقت ہے کہ جوڑ توڑ کرنے والے لیڈر وقتی اور محدود پیمانے پر تو اقتدار حاصل کر سکتے ہیں مگر انہیں وہ عزت نہیں ملتی جو عوامی لیڈروں کو ملتی ہے …..نواز شریف اور پرویز الہی دونوں پنجاب کے وزراء اعلیٰ رہے تاہم نواز کہاں پر پوھنچ گیا اور پرویز الہی زیرو ہو کر رہ گیا

    پاکستان میں مقبول سیاستدانوں کی تعداد کچھ خاص نہیں …بھٹو، بےنظیر ، نواز شریف، اور عمران خان کے علاوہ کوئی خاص نام ذہن میں نہیں آتا….تاہم یہ ضروری ہے کہ یہ احاطہ کیا جاۓ کہ وہ کیا فیکٹر ہوتے ہیں جن کی بنا پر کسی سیاستدان کو عوامی مقبولیت حاصل ہوتی ہے ……میری ذاتی نظر میں سب سے اہم فیکٹر سٹیٹس کو …کے کیخلاف مزاحمت ہے… جس کی بنا پر کوئی بھی سیاستدان اپنے آپ کو عوام میں مقبول بناسکتا ہے…..نواز شریف اپنے ابتدائی دنوں میں …جنرل ضیاء کا روحانی بیٹا تو ضرور تھا …اسے اینٹی بھٹو قوتوں کی سپورٹ حاصل تھی …مگر وہ مقبولیت میں بے نظیر بھٹو کے عشر عشیر بھی نہ تھا…نواز شریف کو حقیقی مقبولیت تب ملی جب اس نے صدر غلام اسحاق کے خلاف شہرہ آفاق تقریر کی اور اپنی حکومت تڑوا بیٹھا …صدر غلام اسحاق اور اسٹیبلشمنٹ کے خلاف تقریروں نے اس کی مقبولیت کو آسمان پر پوھنچا دیا …ترانوے میں تن تنہا نون لیگ اور نواز شریف نے کسی بھی جماعت کی بیساکھیوں کے بغیر الیکشن لڑا …الیکشن ہارا مگر پی پی سے بھی زیادہ …تینتالیس فیصد ووٹ لے کر اپوزیشن لیڈر بنا ….اور پھر ستانوے میں دو تہائی اکثریت حاصل کی جو اپنے آپ میں ایک مثال ہے

    بے نظیر کی ساری زندگی اسٹیبلشمنٹ کے مہروں سے لڑتے گزری ….بے نظیر وہ واحد سیاستدان تھی جس کو صرف پنجاب میں نہیں بلکہ پورے ملک میں یکساں مقبولیت حاصل تھی ….بھٹو نے بھی ایوب خان کے مارشل لاء تلے پرورش پائی مگر …اسے عوام نے پزیرائی تب دی جب اس نے ایوب کے خلاف علم بغاوت بلند کیا ….شیخ مجیب کی مقبولیت کی وجہ بھی صرف پنجابی اسٹیبلشمنٹ کے خلاف مزاحمت تھی

    آج کل کے سیاسی حالات پر نظر ڈالی جاۓ تو تو صرف دو ہی شخصیات ہیں جو اسٹیبلشمنٹ کے خلاف مزاحمت کر رہی ہیں …ایک نواز شریف اور دوسری مریم نواز

    میں عام حالات میں موروثی سیاست کو پسند نہیں کرتا …لیکن اگر کسی سیاستدان کی اولاد اپنی قائدانہ صلاحیتیں منوا لے …اور باقی لیڈران سے اپنے آپ کو جدا کرلے تو پھر مجھے ذاتی طور پر موروثیت پر کوئی اعتراض نہیں…خاص طور پر یہ کہ ہر لیڈر کو عوام سے ووٹ لے کر ہی اقتدار ملنا ہوتا ہے ….اگر عوام کی اکثریت موروثیت کو قبولیت دے دیتی ہے تو پھر اعتراض کی گنجائش ختم ہوجاتی ہے

    یہاں میں مسلم لیگ نون میں موجود کچھ لیڈرز کا نام لینا چاہوں گا جوکہ نواز شریف کے بعد …پارٹی کے قائد بن سکتے ہیں یا بننے کے اہل سمجھے جاسکتے ہیں ….شہباز شریف کا نام سر فہرست ہے …مگر شہباز شریف کی حالیہ پرو اسٹیبلشمنٹ پوزیشن نے مجھے حیران کردیا ہے ….شہباز شریف …بڑے بھائی کی طرح بڑے مجمعے تو اکٹھے نہیں کرسکتا مگر وہ اپنے کچھ پروجیکٹس کی بدولت …اور ایک اچھے منتظم ہونے کی شہرت کے سبب…عوام میں…خاص طور پر پنجاب میں … مقبولیت اور پسندیدگی رکھتا ہے …..لیکن نواز شریف کی نا اہلی کے بعد سے اس کا طرز عمل کچھ پراسرار سا ہے ….مجھے اس کا کچھ ہفتے پہلے …شاہزیب خانزادہ کو دیا جانے والا انٹرویو نہیں بھولتا …جس میں اینکر نے پندرہ منٹ کوشش کی کہ نواز شریف کی نااہلی کیس میں شہباز شریف کی راۓ معلوم کرلی جاۓ …مگر شہباز شریف کی آئیں بائیں شائیں دیکھنے کے قابل تھی ….وہ عدالت پر تنقید تو کجا … یہ بھی نہ کہ سکا کہ عدالت نے غلط فیصلہ دیا اور نواز شریف کو نا اہل نہیں ہونا چاہئیے تھا ….یہ حکمت عملی شہباز شریف کو اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ کے عتاب سے تو محفوظ رکھ رہی ہے …اور حدیبیہ جیسے کیسز نہیں کھل رہے …مگر عوام اور نون لیگ کے اپنے ووٹرز میں اس کی کریڈیبلیٹی متاثر ہورہی ہے ….نواز شریف کی نا اہلی سے لے کر اب تک کہیں بھی شہباز شریف نے عدلیہ کے فیصلے کو غلط نہیں کہا ….آج کل میڈیا کووریج دیکھی جاۓ …ضمنی الیکشن کی مہم ہو ….سینٹ کا الیکشن ہو ..تو شہباز …حمزہ اینڈ کمپنی غائب نظر آتی ہے …..جبکہ مریم نواز کو موجودگی ہر جگہ ہے …تو اس لحاظ سے …کارکنوں کی سطح پر نواز شریف کے بعد قیادت مریم نواز کی طرف کھسکتی نظر آتی ہے

    شہباز کے علاوہ …احسن اقبال …سعد رفیق …اور خواجہ آصف وغیرہ ہی نظر آتے ہیں اور ان میں سے کسی کی اوقات نہیں کہ پوری پارٹی سنبھال سکیں ….اور اگر کسی معجزے کی بدولت پارٹی قیادت ان کو مل جاتی ہے تو عوام ان کو گھاس ڈالنے والے نہیں …اور یہی حال موجودہ وزیراعظم خاقان عباسی کا ہے ….ذاتی طور پر تو وہ شریف النفس انسان ہے …لیکن قائدانہ صلاحیتیں اس میں نہیں کہ وہ عام انتخابات میں کسی بڑی پارٹی کو لیڈ کر سکے اور الیکشن جیت سکے

    مریم نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک جگہ بنا لی ہے ….اگرچہ پی ٹی آئی اس میدان میں نون لیگ سے کہیں آگے ہے مگر مریم نے اس خلا کو کافی کم کیا ہے ….خاص تو پر نوجوان طبقے کو اپنی طرف راغب کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر پارٹی کو متحرک کرنا بہت ضروری تھا ….نہ صرف یہ بلکہ مریم نے جس سٹائل سے ….اور طنزیہ انداز میں اپنے مخالفین کو ٹویٹر پر رگیدا ہے …..اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مریم میں کچھ صلاحیتیں ہیں ….یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے ٹویٹر کو بڑے ہی موثر انداز میں اپنے حق میں استعمال کیا تھا …..الیکٹرانک میڈیا میں مریم کے ٹویٹ جس طرح …مثبت اور منفی انداز میں ڈسکس ہوتے ہیں …اس سے اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ یہ کارآمد ثابت ہورہے ہیں

    شریف خاندان میں نواز اور شہباز کے بعد قیادت صرف حمزہ اور مریم کو ہی منتقل ہوسکتی ہے …تاہم حمزہ شہباز نے اپنے باپ کی طرح اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ سے بنا کر رکھنے کی حکمت عملی بنا رکھی ہے ….حلقہ ایک سو بیس کی انتخابی مہم کے دوران حمزہ کے ایک دو انٹرویوز دیکھنے کو ملے تھے جس میں موصوف نے پارٹی کو (دوسرے الفاظ میں نواز شریف کو) مشورہ دیا تھا کہ اداروں سے لڑائی مول نہ لی جاۓ …بدقسمتی سے شہباز شریف اور حمزہ شہباز …دونوں اسٹیبلشمنٹ سے خوفزدہ ہیں …یا اس سے بناکر رکھنا چاہتے ہیں ….دونوں سمجھتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی انہیں اقتدار سے دور لے جاسکتی ہے ….تاہم دونوں کو اندازہ نہیں کہ عوام اور خاص طور پر پارٹی کارکن ….ڈر اور خوف کی سیاست پسند نہیں کرتے …کارکنوں کو صاف نظر آرہا ہے کہ مریم نواز اس وقت اکیلی عدلیہ …فوج ..عمران اور زرداری سب کو لتاڑ رہی ہے …جبکہ حمزہ اور شہباز شریف گونگے بن کر کہیں چھپے ہوئے ہیں ….حمزہ کی سیاست اسے ایک اور پرویز الہی بنائے گی جوکہ اسٹیبلشمنٹ سے ساز باز کرکے ایک صوبے میں ایک ٹرم حکومت تو کرگیا مگر ایک لیڈر کبھی نہ بن سکا…..مریم کو اپنے الفاظ اور گفتگو پر بھی کنٹرول ہے …جبکہ حمزہ …..ایک تکیہ کلام استعمال کرتے ھوئے . صرف بے ڈھنگے انداز میں دو چار فقرے ہی بول سکتا ہے …”یہ اپنا جو ہے فوج ہماری ہے ….یہ اپنا جو ہے ادارے ہمارے ہیں …یہ اپنا جو ہے ہماری کسی سے دشمنی نہیں”..وغیرہ وغیرہ …..حمزہ کے عائشہ احد والے قصے نے بھی اس کی شہرت میں کوئی اضافہ نہیں کیا ….لہذٰا میرا خیال ہے کہ حمزہ صرف ڈرائنگ روم کی سیاست کے قابل ہی رہے گا

    میری خواہش تھی کہ بلاول اپنی اینٹی اسٹیبلشمنٹ پوزیشن کو جاری رکھتا …جیسا کہ اس نے طالبان سے کسی بھی معاہدے کی سخت مخالفت کی تھی …مگر افسوس کہ حالیہ سینیٹ کے الیکشن میں … بلاول نے زرداری کی اطاعت کرتے ھوئے…جس طرح اسٹیبلشمنٹ کی سائیڈ لی ہے اس سے بلاول اور پیپلز پارٹی کو بھی نقصان پوھنچے گا ….اسٹیبلشمنٹ کبھی کسی کی نہیں ہوتی ..اور ..پیپلز پارٹی کو جلد اس کا اندازہ ہوجاۓ گے …یہاں بلاول …مریم نواز سے بہت پیچھے رہ گیا ہے

    نون لیگ کے کارکنان میں مریم نواز کو جو قبولیت مل رہی ہے …اس میں صرف اضافہ ہی متوقع ہے …عورت ہونے کا فائدہ یہ بھی ہے کہ ججوں کو بھی مریم کے بارے میں محتاط رہنا پڑے گا …یہ درست ہے کہ احتساب عدالت سے دونوں باپ بیٹی سزا پا سکتے ہیں مگر شاید یہ عارضی ثابت ہو ….تاریخ بتاتی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کسی بھی پاپولر لیڈر کو مستقل نکالنے میں کامیاب نہیں ہوئی

    تاہم مریم پر صرف ایک ہی بوجھ ہے اور وہ بھی کوئی اور نہیں بلکہ اس کا شریک حیات کیپٹن صفدر ہے ….مجھے کبھی سمجھ نہیں آئی کہ اچھی بھلی زہین عورتیں اتنے بڑے لوزرز کو کیوں اپنی زندگی کا ساتھ بنا لیتی ہیں …بینظر سے زیادہ آئی کیو کس سیاستدان کا ہوگا مگر اس کے پلے بھی زرداری ہی پڑا

    بہرحال مستقبل کا اندازہ لگانا مشکل ہے مگر میری ذاتی راۓ میں نون لیگ کی قیادت مریم نواز کی طرف جاتی دکھائی دیتی ہے … عوام مریم کو پزیرائی دے رہے ہیں

    #2
    Shirazi
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 122
    • Posts: 1644
    • Total Posts: 1766
    • Join Date:
      6 Jan, 2017

    Re: وقت کی آواز –مریم نواز

    Couldn’t agree more @qarar Sahib

    #3
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 190
    • Posts: 4919
    • Total Posts: 5109
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: وقت کی آواز –مریم نواز

    عوام نے پاکستان میں کبھی بھی پرو اسٹیبلشمینٹ لیڈران کو قبول نہیں کیا، نواز شریف بھی جب تک پرو اسٹیبلشمینٹ تھا لوگ بے نظیر کو پسند کرتے تھے

    شہباز،حمزہ، چوہدری نثار اسی لئے اپنے حلقہ کی سیاست کرتے ہیں قومی سیاست ان کے بس سے باہر ہے،، راجہ ظفرالحق بھی اسی  کی ایک کڑی تھا

    #4
    EasyGo
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 4
    • Posts: 597
    • Total Posts: 601
    • Join Date:
      5 Nov, 2016
    • Location: -

    Re: وقت کی آواز –مریم نواز

    Yes she is giving tough time.

    اور کبھی کبھار تو دم پر زیادہ ہی پاؤں رکھ دیتی ہے

    :bigsmile: :bigsmile:

    #6
    Awan
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 57
    • Posts: 1028
    • Total Posts: 1085
    • Join Date:
      10 Jun, 2017

    Re: وقت کی آواز –مریم نواز

    Qarar & Shirazi Bhai looks like you are fan club of Maryam. Maryam is in the process of becoming a leader and she is quickly getting mature in this process. When a women has never been even a councilor (US Canada Councilar are even heavy) how can you judge her completely. All I can say that her wording is mature now, learned the art of public speech but too much spice against establishment after current defeat. Establishment have more problem with Maryam now rather than Mian Sahib. One thing to mention when Maryam was married she was still under 18 but Benazir married at 35 year and should have better eyes at that time. Cannot agree more that both ruined their lives by choosing these two. Safdar is a duffer and can never become smart like Zardari. I am sad also on this day on democracy but someone please request Mariam Massala Kam Karo.  By the way, Mariam and myself passed Matric same year in Lahore back in 1988.Mariam was main news in newspapers that Nawaz Daughter passed matric.
    Shahbaz Sharif is a balanced personality and I rate him in the center and no way he is a boot licker of army. He look pro-establishment as he want a middle ground between establishment and democratic forces. I have repeatedly said that this is not the right time to leash military establishment although they are getting weaker with every passing year.

    • This reply was modified 3 months, 1 week ago by  Awan.
    #7
    Awan
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 57
    • Posts: 1028
    • Total Posts: 1085
    • Join Date:
      10 Jun, 2017

    Re: وقت کی آواز –مریم نواز

    Hamza is a constituency politics expert; if Hamza were in NA120 you would have seen a huge difference in the margin of PML(N) and PTI candidate’s vote difference. After Nawaz Sharif if anyone understands constituency politics it is Hamza. PML(N) can only win next election with team work by using potentials of Nawaz, Shahbaz, Mariam and Hamza. Punjab saw a sweep in 2013 by PML(N) because all four worked as a team.

    #8
    Jack Sparrow
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 8
    • Posts: 289
    • Total Posts: 297
    • Join Date:
      3 Dec, 2016

    Re: وقت کی آواز –مریم نواز

    مریم ایک بہادر، ضدی، ڈٹ جانے والی خاتون ہے. کسی صورت ہار نہیں مانے گی . اس میں ایک بڑا عوامی لیڈر بننے کی تمام تر خوبیاں موجود ہے

    آنے والے وقت میں اسٹبلشمنٹ کو بہت ٹف ٹائم دینے والی ہے . بھولے کو سیاست سے اوٹ کرنا اسٹبلشمنٹ کو بہت مہنگا پڑ جائے گا

    سیاسی میدان میں جن سے بھولا نہیں سنمبھالا گیا — مریم ان کے لئے ایک خوفناک بد روح بن جائے گی

    • This reply was modified 3 months, 1 week ago by  Jack Sparrow.
    #8
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 86
    • Posts: 5704
    • Total Posts: 5790
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: وقت کی آواز –مریم نواز

    یار خدا کا خوف کیا کریں. کیا بہادر عورت ہے؟

    باپ کی بیساکھیوں اور پرویز رشید کی لکھی ہوئی تقریروں کے سہارے سیاستدان بنی پھرتی ہے

    کیا یہ وہی خاتون نہیں ہے جو ٹی وی چینلز پر نہایت ہی ڈھٹائی سے کہتی تھی کہ بیرون ملک تو کجا پاکستان میں بھی میری کوئی پراپرٹی نہیں ہے؟

    پانامہ پیپرز میں چوری پکڑے جانے پر اپنی چوری کا حساب دینے کی بجائے شور مچا کر سچا بننے کی کوشش کر رہی ہے. کوئی دن رات شور مچا کر سچا نہیں بن جاتا ہے

    ایک قطری خط کے سوا اپنے دفاع میں اس عورت سمیت اسکا پورا خاندان اب تک کوئی ایک ثبوت بھی عوام کے سامنے نہیں لا سکا ہے اور پچھلے ایک ڈیڑھ سال سے عدالتوں میں اور سڑکوں پر ذلیل و خوار ہو رہا ہے. پامانہ کیس میں اگر یہ قصور وار ہوتی تو اتنی ذلت کبھی بھی برداشت نہ کرتی اور لندن فلیٹس کی خریداری کے تمام ثبوت مخالفوں کے منہ پر دے مارتی

    آپکو اور مجھے وہ صرف اس لیے اچھی لگتی ہے کیونکہ وہ اپنی پکڑی جانے والی چوری سے توجہ ہٹانے کیلیے اسٹبلشمنٹ اور اسٹبلشمنٹ کے حامیوں کو لتآرٹی ہے. اسکے علاوہ اسکی کوئی خوبی نہیں ہے

    #9
    shami11
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 546
    • Posts: 4404
    • Total Posts: 4950
    • Join Date:
      12 Oct, 2016
    • Location: Pakistan

    Re: وقت کی آواز –مریم نواز

    باوا جی – تسی وی ، لگتا ہے باوا جی کی آئی ڈی ہیک ہو گئی ہے

    یار خدا کا خوف کیا کریں. کیا بہادر عورت ہے؟ باپ کی بیساکھیوں اور پرویز رشید کی لکھی ہوئی تقریروں کے سہارے سیاستدان بنی پھرتی ہے کیا یہ وہی خاتون نہیں ہے جو ٹی وی چینلز پر نہایت ہی ڈھٹائی سے کہتی تھی کہ بیرون ملک تو کجا پاکستان میں بھی میری کوئی پراپرٹی نہیں ہے؟ پانامہ پیپرز میں چوری پکڑے جانے پر اپنی چوری کا حساب دینے کی بجائے شور مچا کر سچا بننے کی کوشش کر رہی ہے. کوئی دن رات شور مچا کر سچا نہیں بن جاتا ہے ایک قطری خط کے سوا اپنے دفاع میں اس عورت سمیت اسکا پورا خاندان اب تک کوئی ایک ثبوت بھی عوام کے سامنے نہیں لا سکا ہے اور پچھلے ایک ڈیڑھ سال سے عدالتوں میں اور سڑکوں پر ذلیل و خوار ہو رہا ہے. پامانہ کیس میں اگر یہ قصور وار ہوتی تو اتنی ذلت کبھی بھی برداشت نہ کرتی اور لندن فلیٹس کی خریداری کے تمام ثبوت مخالفوں کے منہ پر دے مارتی آپکو اور مجھے وہ صرف اس لیے اچھی لگتی ہے کیونکہ وہ اپنی پکڑی جانے والی چوری سے توجہ ہٹانے کیلیے اسٹبلشمنٹ اور اسٹبلشمنٹ کے حامیوں کو لتآرٹی ہے. اسکے علاوہ اسکی کوئی خوبی نہیں ہے

    #10
    Awan
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 57
    • Posts: 1028
    • Total Posts: 1085
    • Join Date:
      10 Jun, 2017

    Re: وقت کی آواز –مریم نواز

    Bawa Ji  ( does not look like it is Bawa Ji post) agree Mariam is not a leader yet. I don’t want to use those words but reality is she is Nawaz daughter and most part reads speech written by someone else. I agree on one think she has a potential to become a leader. It all depends how she grows within her leader role.

    #11
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 190
    • Posts: 4919
    • Total Posts: 5109
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: وقت کی آواز –مریم نواز

    باوا جی – تسی وی ، لگتا ہے باوا جی کی آئی ڈی ہیک ہو گئی ہے

    براے مہربانی باوا جی کی ٹن حالت میں پوسٹس کو نظرانداز کردیا جاے، ابھی انہیں لیموں پانی پلانے کی کوششیں جاری ہیں دیکھیے کب تک صورتحال میں بہتری آتی ہے

    :serious:

    #12
    Awan
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 57
    • Posts: 1028
    • Total Posts: 1085
    • Join Date:
      10 Jun, 2017

    Re: وقت کی آواز –مریم نواز

    براے مہربانی باوا جی کی ٹن حالت میں پوسٹس کو نظرانداز کردیا جاے، ابھی انہیں لیموں پانی پلانے کی کوششیں جاری ہیں دیکھیے کب تک صورتحال میں بہتری آتی ہے :serious:

    بلیورایسا نہ کہو ہم تو انھیں صادق اور امین سمجتھ ہیں

    #13
    shami11
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 546
    • Posts: 4404
    • Total Posts: 4950
    • Join Date:
      12 Oct, 2016
    • Location: Pakistan

    Re: وقت کی آواز –مریم نواز

    لگتا ہے باوا جی بھی بلوچستان سے اگلے سینٹ کے الیکشن کے لئے اپنی سیٹ پکی کر رہے ہیں تا کے اگلے چیئرمین شپ کے لئےپر امید ہیں

    براے مہربانی باوا جی کی ٹن حالت میں پوسٹس کو نظرانداز کردیا جاے، ابھی انہیں لیموں پانی پلانے کی کوششیں جاری ہیں دیکھیے کب تک صورتحال میں بہتری آتی ہے :serious:

    • This reply was modified 3 months, 1 week ago by  shami11.
    #14
    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 612
    • Posts: 9801
    • Total Posts: 10413
    • Join Date:
      13 Oct, 2016
    • Location: سہراب گوٹھ ۔

    Re: وقت کی آواز –مریم نواز

    یار خدا کا خوف کیا کریں. کیا بہادر عورت ہے؟ باپ کی بیساکھیوں اور پرویز رشید کی لکھی ہوئی تقریروں کے سہارے سیاستدان بنی پھرتی ہے کیا یہ وہی خاتون نہیں ہے جو ٹی وی چینلز پر نہایت ہی ڈھٹائی سے کہتی تھی کہ بیرون ملک تو کجا پاکستان میں بھی میری کوئی پراپرٹی نہیں ہے؟ پانامہ پیپرز میں چوری پکڑے جانے پر اپنی چوری کا حساب دینے کی بجائے شور مچا کر سچا بننے کی کوشش کر رہی ہے. کوئی دن رات شور مچا کر سچا نہیں بن جاتا ہے ایک قطری خط کے سوا اپنے دفاع میں اس عورت سمیت اسکا پورا خاندان اب تک کوئی ایک ثبوت بھی عوام کے سامنے نہیں لا سکا ہے اور پچھلے ایک ڈیڑھ سال سے عدالتوں میں اور سڑکوں پر ذلیل و خوار ہو رہا ہے. پامانہ کیس میں اگر یہ قصور وار ہوتی تو اتنی ذلت کبھی بھی برداشت نہ کرتی اور لندن فلیٹس کی خریداری کے تمام ثبوت مخالفوں کے منہ پر دے مارتی آپکو اور مجھے وہ صرف اس لیے اچھی لگتی ہے کیونکہ وہ اپنی پکڑی جانے والی چوری سے توجہ ہٹانے کیلیے اسٹبلشمنٹ اور اسٹبلشمنٹ کے حامیوں کو لتآرٹی ہے. اسکے علاوہ اسکی کوئی خوبی نہیں ہے

    باواجی ۔۔۔۔

    فیر آپ نہیں  چاہتے کہہ اقرار صاحب ۔۔۔اقرار نامہ لکھا کریں ۔۔۔۔۔

    :omg: :omg:

    #15
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 190
    • Posts: 4919
    • Total Posts: 5109
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: وقت کی آواز –مریم نواز

    لگتا ہے باوا جی بھی بلوچستان سے اگلے سینٹ کے الیکشن کے لئے اپنی سیٹ پکی کر رہے ہیں تا کے اگلے چیئرمین شپ کے لئےپر امید ہیں

    ہو سکتا ہے باوا جی جے یو آی ف میں شمولیت کا سوچ رہے ہوں

    #16
    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 612
    • Posts: 9801
    • Total Posts: 10413
    • Join Date:
      13 Oct, 2016
    • Location: سہراب گوٹھ ۔

    Re: وقت کی آواز –مریم نواز

    عوام نے پاکستان میں کبھی بھی پرو اسٹیبلشمینٹ لیڈران کو قبول نہیں کیا، نواز شریف بھی جب تک پرو اسٹیبلشمینٹ تھا لوگ بے نظیر کو پسند کرتے تھے شہباز،حمزہ، چوہدری نثار اسی لئے اپنے حلقہ کی سیاست کرتے ہیں قومی سیاست ان کے بس سے باہر ہے،، راجہ ظفرالحق بھی اسی کی ایک کڑی تھا

    بیلور بھائی ۔۔

    راجہ ظفر الحق جب تک اسٹیبلشمنٹ کا بندہ تھا ۔۔۔تو کبھی کبھار زبان سے کچھ پھوٹ بھی لیتا تھا۔۔جب سے نواز کی سرکار میں آیا ہے ۔۔۔بے چارے کی بولتی بند ہوگئی یے ۔۔۔کبھی آپ نےاس کو بولتے سنا یے ۔۔۔

    #17
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 190
    • Posts: 4919
    • Total Posts: 5109
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: وقت کی آواز –مریم نواز

    بیلور بھائی ۔۔ راجہ ظفر الحق جب تک اسٹیبلشمنٹ کا بندہ تھا ۔۔۔تو کبھی کبھار زبان سے کچھ پھوٹ بھی لیتا تھا۔۔جب سے نواز کی سرکار میں آیا ہے ۔۔۔بے چارے کی بولتی بند ہوگئی یے ۔۔۔کبھی آپ نےاس کو بولتے سنا یے ۔۔۔

    راجہ بہت پرانا اسٹیبلشمینٹ کا خدمتگزار ہے فرق صرف اتنا ہے کہاب اس سے حقہ نہیں تخایا جارہا، اسٹیبلشمینٹ میں ضیا دور کے بندے مر کھپ گئے اب نیو جنریشن ہے جنہیں نوجوان خدمت گزار میسر ہیں اس لئے راجہ اب ریٹائیرڈ ہے، ویسے یہ چئیرمین بن بھی جاتا تو اس نے ہر مہینے کسی نہ کسی مدرسے میں بیٹھے ہونا تھا، ناکارہ بندہ ہے یہ

    #18
    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 612
    • Posts: 9801
    • Total Posts: 10413
    • Join Date:
      13 Oct, 2016
    • Location: سہراب گوٹھ ۔

    Re: وقت کی آواز –مریم نواز

    راجہ بہت پرانا اسٹیبلشمینٹ کا خدمتگزار ہے فرق صرف اتنا ہے کہاب اس سے حقہ نہیں تخایا جارہا، اسٹیبلشمینٹ میں ضیا دور کے بندے مر کھپ گئے اب نیو جنریشن ہے جنہیں نوجوان خدمت گزار میسر ہیں اس لئے راجہ اب ریٹائیرڈ ہے، ویسے یہ چئیرمین بن بھی جاتا تو اس نے ہر مہینے کسی نہ کسی مدرسے میں بیٹھے ہونا تھا، ناکارہ بندہ ہے یہ

    نوازشریف نے اس کے ساتھ ہاتھ کیا ہے ۔۔کیونکہ نوازشریف کو پورا یقین تھا کہہ وہ سینٹ کی چیئرمین شپ ۔۔جیت نہیں سکیں گے ۔۔۔۔۔تو اس پر احسان مندی کرکے آنئدہ کے لیے زبان پر تالا مار دیا ہے ۔۔۔۔۔آگر نواز شرئف کو آپنی کامیابی کا یقین ہوتا ۔۔۔۔تو یہ سیٹ  کسی ہارڈ لائینز کو دیتے۔۔۔۔۔جب کسی پارٹی کو آپنی کامیابی یقینی نظر نہیں آتی ۔۔تو اس طرح کے کسی بندے پر احسان کردیا جاتا ہے ۔۔۔

    #19
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 190
    • Posts: 4919
    • Total Posts: 5109
    • Join Date:
      14 Sep, 2016

    Re: وقت کی آواز –مریم نواز

    نوازشریف نے اس کے ساتھ ہاتھ کیا ہے ۔۔کیونکہ نوازشریف کو پورا یقین تھا کہہ وہ سینٹ کی چیئرمین شپ ۔۔جیت نہیں سکیں گے ۔۔۔۔۔تو اس پر احسان مندی کرکے آنئدہ کے لیے زبان پر تالا مار دیا ہے ۔۔۔۔۔آگر نواز شرئف کو آپنی کامیابی کا یقین ہوتا ۔۔۔۔تو یہ سیٹ کسی ہارڈ لائینز کو دیتے۔۔۔۔۔جب کسی پارٹی کو آپنی کامیابی یقینی نظر نہیں آتی ۔۔تو اس طرح کے کسی بندے پر احسان کردیا جاتا ہے ۔۔۔

    مجھے اس سے کوی ہمدردی نہیں ہے کیونکہ یہ ضیا کا وزیر رہا ہے اور کنفرم فوجیوں کا دمدار ستارہ ہے، اب اس کی اہمیت نہیں کیونکہ نئے زمانے کے ساتھ میچ نہیں کررہا نواز نے اچھا ہی کیا ہے اس کے ساتھ

    #20
    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 612
    • Posts: 9801
    • Total Posts: 10413
    • Join Date:
      13 Oct, 2016
    • Location: سہراب گوٹھ ۔

    Re: وقت کی آواز –مریم نواز

    مجھے اس سے کوی ہمدردی نہیں ہے کیونکہ یہ ضیا کا وزیر رہا ہے اور کنفرم فوجیوں کا دمدار ستارہ ہے، اب اس کی اہمیت نہیں کیونکہ نئے زمانے کے ساتھ میچ نہیں کررہا نواز نے اچھا ہی کیا ہے اس کے ساتھ

    جی بلکل نوازشریف کے پاس اب نئے پیادے ہیں ۔۔جو دشت میں دڑوانے کے لیے تیار ہیں تو ان بیمار  اور ساختہ گھوڑوں پر  ریس کیوں لگائیں ۔۔۔لیکن موجودہ صورت حال میں کسی بڑے پارٹی لیڈر کا بیان نہ آنا ۔۔۔۔مھجے نوازشریف کے لیے اچھا نہیں لگ رہا ۔۔۔۔اس کو چایئے  آپنی بیٹی کو سیاست سے لے ۔۔اج تو چند سرکاری ملازم جلسوں میں آجاتے ہیں لیکن یہ رونق مجھے کچھ زیادہ دیر چلتی دکھائی نہیں دیتی ۔۔

Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 105 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation