Thread: نواز شریف کے گھر کے کھانے پر پابندی: مریم نواز کی بھوک ہڑتال کی دھمکی

Home Forums Siasi Discussion نواز شریف کے گھر کے کھانے پر پابندی: مریم نواز کی بھوک ہڑتال کی دھمکی

This topic contains 1 reply, has 2 voices, and was last updated by  SaleemRaza 2 weeks ago. This post has been viewed 104 times

Viewing 2 posts - 1 through 2 (of 2 total)
  • Author
    Posts
  • #1
    حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 3845
    • Posts: 2066
    • Total Posts: 5911
    • Join Date:
      8 Nov, 2016

    Re: نواز شریف کے گھر کے کھانے پر پابندی: مریم نواز کی بھوک ہڑتال کی دھمکی

    مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ملک کے سابق وزیر اعظم اور والد نواز شریف کو جیل میں گھر کے پکے کھانے کی اجازت نہ دینے پر ‘بھوک ہڑتال’ کی دھمکی دے دی۔
    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ‘جعلی حکومت نے نواز شریف کے گھر کے کھانے پر پابندی عائد کر دی ہے، کھانا لے جانے والا اسٹاف پچھلے 5 گھنٹے سے جیل کے باہر کھڑا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ ‘میاں صاحب نے جیل کا کھانا کھانے سے انکار کر دیا ہے، اگر حکومت نے اگلے 24 گھنٹے میں یہ پابندی واپس نہ لی تو میں عدالت سے رجوع کروں گی۔
    مریم نواز کا کہنا تھا کہ ‘عدالت سے بھی مدد نہ ملی تو میں کوٹ لکھپت جیل کے باہر جا کر بیٹھوں گی، بھوک ہڑتال بھی کرنا پڑی تو کروں گی کیونکہ ان ظالموں پر مجھے بھروسہ نہیں ہے، یہ میاں صاحب کے کھانے میں کچھ بھی ملا سکتے ہیں، اس بات کو دھمکی نا سمجھا جائے کیونکہ میں یہ کر گزروں گی۔
    واضح رہے کہ نواز شریف، العزیزیہ اسٹیل ملز کیس میں لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں 7 سال کی سزا کاٹ رہے ہیں۔
    وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گِل نے 2 جولائی کو کہا تھا کہ ‘نواز شریف پر کھانے کی کوئی پابندی نہیں لگائی گئی ہے، بلکہ آج بھی ان کا کھان ان کے گھر سے آیا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ ‘پنجاب حکومت نے صرف ڈاکٹروں کا پینل تشکیل دینے کی تجویز دی تھی جو سابق وزیر اعظم کے کھانے کا چارٹ مرتب کرے تاکہ انہیں اس کے مطابق باورچی فراہم کیا جائے۔
    شہباز گل کا کہنا تھا کہ ‘نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان روزانہ ان سے ملاقات کرتے ہیں لیکن اپنی نوکری بچانے کے لیے ہر بار ہر کسی کو سابق وزیر اعظم کی صحت سے متعلق گمراہ کرتے ہیں جو بدقسمتی ہے۔
    ان کا کہنا تھا کہ ‘ڈاکٹر عدنان ماہر امراض قلب نہیں ہیں لیکن اس کے باوجود شریف خاندان پراپیگنڈا کرنے کے لیے ان سے ماہر قلب کی خدمات لے رہا ہے۔

    https://www.dawnnews.tv/news/1106569/

    #2
    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 661
    • Posts: 11809
    • Total Posts: 12470
    • Join Date:
      13 Oct, 2016
    • Location: سہراب گوٹھ ۔

    Re: نواز شریف کے گھر کے کھانے پر پابندی: مریم نواز کی بھوک ہڑتال کی دھمکی

    مریم صاحبہ کو چایئے بجائے عدالت جانے کے ابھی سے جیل کے اگے ۔۔بھوک ہڑتال کیمپ لگا کے بیٹھ جائے ۔۔۔۔کیونکہ اس عدلیہ سے ہم کو انصاف کی توقع نہیں ہے ۔۔۔اور اگر  قربانی کی ضرورت پڑھے تو اس فورم سے ایک ادھے  منچلے کو پھڑ کر آگ لگا دیں ۔۔

Viewing 2 posts - 1 through 2 (of 2 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation