Thread: نواز شریف کی مستقل ضمانت کی درخواست سپریم کورٹ سے خارج کردی گئی

Home Forums Siasi Discussion نواز شریف کی مستقل ضمانت کی درخواست سپریم کورٹ سے خارج کردی گئی

This topic contains 13 replies, has 10 voices, and was last updated by  BlackSheep 2 months, 2 weeks ago. This post has been viewed 407 times

Viewing 14 posts - 1 through 14 (of 14 total)
  • Author
    Posts
  • #1
    bluesheep
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    • Threads: 13
    • Posts: 268
    • Total Posts: 281
    • Join Date:
      7 Dec, 2018
    • Location: Pindi HQ

    Re: نواز شریف کی مستقل ضمانت کی درخواست سپریم کورٹ سے خارج کردی گئی

    نواز شریف کی مستقل ضمانت کی درخواست سپریم کورٹ سے خارج کردی گئی

    جو جو امیدیں نواز شریف اور اسکے چاہنے والوں نے لگا رکھی تھیں وہ آج فل وقت مٹی میں مل گئیں

    مجھے یاد ہے اس فورم پر بھی چند نون لیگ کے سازشی مفروضات کے گھڑنے والے بہت پیشن گوئیاں کر رہے تھے کے این آر او وغیرہ نام کی کوئی چیز ہوگئی ہے اور نواز تے گیو

    اب سیاسی چاے کی پیالی میں کونسا طوفان اٹھایا جائے گا ؟

    فلحال تو لگتا ہے کے نواز شریف کو نون لیگ کے بھی لالے پڑ گئے ہیں، رھنماؤں کے بیچ چلنے والی جنگ اب کھل کر میڈیا پر آگئی ہے.

    چلو امید ہے کے تفریح کیلئے عوام کو ابھی بھی کچھ مسالہ میسر رہے گا.

    • This topic was modified 2 months, 2 weeks ago by  bluesheep.
    #2
    Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 397
    • Posts: 2847
    • Total Posts: 3244
    • Join Date:
      13 Oct, 2016

    Re: نواز شریف کی مستقل ضمانت کی درخواست سپریم کورٹ سے خارج کردی گئی

    جس نے جو آج بویا وہ کل کاٹے گا ، یہی مکافات عمل ہے

    :serious:

    #3
    Athar
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 96
    • Posts: 1805
    • Total Posts: 1901
    • Join Date:
      21 Nov, 2016

    Re: نواز شریف کی مستقل ضمانت کی درخواست سپریم کورٹ سے خارج کردی گئی

    اچھا ہے مستقل ضمانت نہیں ملی

    ورنہ ہمارا نیازی کہیں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہتا

    ;-) ;-) ;-) ;-) ;-) ;-) ۔

    #4
    Awan
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 111
    • Posts: 2172
    • Total Posts: 2283
    • Join Date:
      10 Jun, 2017

    Re: نواز شریف کی مستقل ضمانت کی درخواست سپریم کورٹ سے خارج کردی گئی

    بھاہی صاحب نون لیگیوں سے زیادہ یہ واویلا انصافیوں نے مچا رکھا تھا کہ نواز لندن بھاگ جاہے گا اور پھر نہیں آہے گا – نون والوں نے تو ضمانت ملنے پر بھی یہی کہنا تھا کہ عدالت کا فیصلہ ہے – میرا خیال ہے کھوسہ نے اڑی لگا رکھی ہے – گاڈ فادر کہنے پر سب سے زیادہ گالیاں اس نے کھاہی ہے کہ گدھے کو یہ بھی نہیں پتہ اصل گاڈ فادر کون ہے – خیر سیاست لمبی ریس کا نام ہے کھوسے نے بھی چلے جانا ہے اور اگلوں کو بھی سوچنا ہو گا کہ اسٹیبلشمنٹ کا دم چھلا بننا ہے یا میرٹ پر فیصلے کرنے ہیں –

    bluesheep

    #5
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 138
    • Posts: 10843
    • Total Posts: 10981
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: نواز شریف کی مستقل ضمانت کی درخواست سپریم کورٹ سے خارج کردی گئی

    اس درخواست کو قبول کرنے کی کوئی منطق نہیں بنتی تھی، یہ درخواست ریجیکٹ ہونی ہی تھی

    مجھے نہیں سمجھ آئی ہے کہ جب چھ ہفتوں کی ضمانت دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ ضمانت میں توسیع درکار ہو تو اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا جائے تو پھر اسلام آباد ہائی کورٹ جانے کی بجائے سپریم کورٹ میں ضمانت میں توسیع کی درخواست دائر کرنے کی کیا ضرورت تھی؟

    نواز شریف سزا کے خلاف اپیلوں کا جلد فیصلہ کروانے کی بجائے اعلاج کی غرض سے ضمانت حاصل کرنے میں کیوں دلچسپی رکھتا ہے؟ کیا اپیلوں کا فیصلہ حق میں آنے اور سزائیں ختم ہونے کی امید نہیں ہے؟

    آج عرفان قادر کو کسی ٹاک شو میں سن رہا تھا. وہ کہتا ہے کہ نواز شریف کے خلاف نیب کے سب ریفرنسز ذرائع سے زائد اثاثوں کے ہیں. جب ایک کیس میں عدالت اسے بری کر چکی ہے تو باقی کیسز میں سزا نہیں ہو سکتی ہے

    #6
    JMP
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 214
    • Posts: 3924
    • Total Posts: 4138
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: نواز شریف کی مستقل ضمانت کی درخواست سپریم کورٹ سے خارج کردی گئی

    ایک موقع ہمارے ہاتھ سے چلا گیا کے ہم بھی کہتے کے عدالتیں آزاد ہیں اور ہم کو انصاف ملا

    ایک موقع انکو مل گیا مل گیا کے وہ کہیں کہ قانون اور انصاف کے مطابق فیصلہ ہو رہے ہیں

    کہیں دھوپ کہیں چھاؤں

    #7
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 138
    • Posts: 10843
    • Total Posts: 10981
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: نواز شریف کی مستقل ضمانت کی درخواست سپریم کورٹ سے خارج کردی گئی

    #8
    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 659
    • Posts: 11758
    • Total Posts: 12417
    • Join Date:
      13 Oct, 2016
    • Location: سہراب گوٹھ ۔

    Re: نواز شریف کی مستقل ضمانت کی درخواست سپریم کورٹ سے خارج کردی گئی

    اس درخواست کو قبول کرنے کی کوئی منطق نہیں بنتی تھی، یہ درخواست ریجیکٹ ہونی ہی تھی مجھے نہیں سمجھ آئی ہے کہ جب چھ ہفتوں کی ضمانت دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ ضمانت میں توسیع درکار ہو تو اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا جائے تو پھر اسلام آباد ہائی کورٹ جانے کی بجائے سپریم کورٹ میں ضمانت میں توسیع کی درخواست دائر کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ نواز شریف سزا کے خلاف اپیلوں کا جلد فیصلہ کروانے کی بجائے اعلاج کی غرض سے ضمانت حاصل کرنے میں کیوں دلچسپی رکھتا ہے؟ کیا اپیلوں کا فیصلہ حق میں آنے اور سزائیں ختم ہونے کی امید نہیں ہے؟ آج عرفان قادر کو کسی ٹاک شو میں سن رہا تھا. وہ کہتا ہے کہ نواز شریف کے خلاف نیب کے سب ریفرنسز ذرائع سے زائد اثاثوں کے ہیں. جب ایک کیس میں عدالت اسے بری کر چکی ہے تو باقی کیسز میں سزا نہیں ہو سکتی ہے

    باواجی

    آب آپکے خیال میں نواز شریف  کا مسقبل کیا ہو گا ۔۔پہلے ہی دہ الٹی چالیں چل کر  عوام  اور پارٹی میں آپنی قدر کھو چکا ہے ۔۔۔۔

    نواز شریف 7 مئی کو خود کو جیل حکام کے حوالے کرینگے: رانا ثناء

    لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کی ضمانت کی توسیع نہیں ہوئی ان کے ساتھ زیادتی ہوئی جس پر تشویش ہے۔ میڈیکل کی بنیاد پرضمانت نوازشریف کا بنیادی حق تھا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف 7 مئی کو خود کو جیل حکام کے حوالے کریں گے

    • This reply was modified 2 months, 2 weeks ago by  SaleemRaza.
    #9
    GeoG
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 43
    • Posts: 4267
    • Total Posts: 4310
    • Join Date:
      12 Oct, 2016

    Re: نواز شریف کی مستقل ضمانت کی درخواست سپریم کورٹ سے خارج کردی گئی

    اس درخواست کو قبول کرنے کی کوئی منطق نہیں بنتی تھی، یہ درخواست ریجیکٹ ہونی ہی تھی مجھے نہیں سمجھ آئی ہے کہ جب چھ ہفتوں کی ضمانت دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ ضمانت میں توسیع درکار ہو تو اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا جائے تو پھر اسلام آباد ہائی کورٹ جانے کی بجائے سپریم کورٹ میں ضمانت میں توسیع کی درخواست دائر کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ نواز شریف سزا کے خلاف اپیلوں کا جلد فیصلہ کروانے کی بجائے اعلاج کی غرض سے ضمانت حاصل کرنے میں کیوں دلچسپی رکھتا ہے؟ کیا اپیلوں کا فیصلہ حق میں آنے اور سزائیں ختم ہونے کی امید نہیں ہے؟ آج عرفان قادر کو کسی ٹاک شو میں سن رہا تھا. وہ کہتا ہے کہ نواز شریف کے خلاف نیب کے سب ریفرنسز ذرائع سے زائد اثاثوں کے ہیں. جب ایک کیس میں عدالت اسے بری کر چکی ہے تو باقی کیسز میں سزا نہیں ہو سکتی ہے

    باوا بھائی شریف کبھی بھی اپنے کیسوں کا جلدی فیصلہ نہیں کروانا چاہیں گے کیونکہ اگر ہائی کورٹ میں فیصلہ ان کے حق میں آ بھی گیا تو سپریم کورٹ میں جا کر الٹ جایے گا اور پکی مہر لگ جایے گی – نواز شریف کا فیصلہ بھٹو کے فیصلے کی طرح اس کے جانے کے بعد ہی آیے گا

    #10
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 138
    • Posts: 10843
    • Total Posts: 10981
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: نواز شریف کی مستقل ضمانت کی درخواست سپریم کورٹ سے خارج کردی گئی

    باواجی آب آپکے خیال میں نواز شریف کا مسقبل کیا ہو گا ۔۔پہلے ہی دہ الٹی چالیں چل کر عوام اور پارٹی میں آپنی قدر کھو چکا ہے ۔۔۔۔ نواز شریف 7 مئی کو خود کو جیل حکام کے حوالے کرینگے: رانا ثناء لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کی ضمانت کی توسیع نہیں ہوئی ان کے ساتھ زیادتی ہوئی جس پر تشویش ہے۔ میڈیکل کی بنیاد پرضمانت نوازشریف کا بنیادی حق تھا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف 7 مئی کو خود کو جیل حکام کے حوالے کریں گے

    رضا بھائی

    کسی سیاست دان کے سیاسی مستقبل کے بارے میں کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا ہے. نواز شریف کی اگر صحت ٹھیک ہو جاتی ہے تو وہ دوبارہ بھی وزیر اعظم بن سکتا ہے. اس ملک میں کوئی سیاست دان ہیرو ہوتا ہے اور پھر زیرو ہو جاتا ہے لیکن پھر وہ زیرو ہیرو بن جاتا ہے. یہاں انہونی ہی ہوتی ہے

    اس ملک کی تاریخ میں جس شیخ مجیب الرحمان کو اگرتلہ کیس میں غداری کا الزام لگا کر گرفتار کیا گیا تھا پھر اسی شیخ مجیب الرحمان کو فوجیوں کی قید سے آزاد ہوتے اور بھاری اکثریت لے کر الیکشن جیتتے اور بنگلہ دیش کا بانی بنتے دیکھا ہے. پھر انہی فوجی جرنیلوں کو شیخ مجیب الرحمان کو بنگلہ دیش کے سربراہ کے طور پر سیلیوٹ مارتے دیکھا ہے

    نواز شریف پہلے بھی ملک سے باہر چلا گیا تھا اور پانچ چھ سال کے بعد آیا تھا. جب وہ پاکستان آیا تھا تو سعودی عرب والے اسے اسلام آباد سے اٹھا کر سعودی عرب لے گئے تھے. پھر انہونی ہونی شروع ہوئی اور اسی سعودی عرب نے اسے اپنے خصوصی طیارے میں خصوصی پروٹوکول اور خصوصی مشن دے کر واپس بھیجا. اسوقت نہ اسے کوئی فوجی روک سکا، نہ ہی کوئی نیب اور نہ ہی کوئی عدالت. پھر سب کیسز بھی ختم ہو گئے اور وہ تیراسی بار وزیر اعظم بن گیا. جو اس وقت نیب اور عدالتوں سے اسکے خلاف فیصلے کروا رہے ہیں وہی اس نیب اور ان عدالتوں سے فیصلے ختم کروائیں گے اور اسے سیلیوٹ بھی کریں گے

    #11
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 138
    • Posts: 10843
    • Total Posts: 10981
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: نواز شریف کی مستقل ضمانت کی درخواست سپریم کورٹ سے خارج کردی گئی

    باوا بھائی شریف کبھی بھی اپنے کیسوں کا جلدی فیصلہ نہیں کروانا چاہیں گے کیونکہ اگر ہائی کورٹ میں فیصلہ ان کے حق میں آ بھی گیا تو سپریم کورٹ میں جا کر الٹ جایے گا اور پکی مہر لگ جایے گی – نواز شریف کا فیصلہ بھٹو کے فیصلے کی طرح اس کے جانے کے بعد ہی آیے گا

    جیو جی بھائی

    آپکی بات سے اتفاق کرتا ہوں لیکن کیا یہ مسئلے کا حل ہے؟

    سپریم کورٹ سے ضمانت میں توسیع اور اعلاج کیلیے باہر جانے کی درخواست مسترد ہونے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ سے یہی ریلیف ملنے کے کتنے چانسز ہیں؟ کیا وہ اسلام آباد ہائی کورٹ جو پہلے ضمانت مسترد کر چکی ہے، اب سپریم کورٹ سے ضمانت میں توسیع اور اعلاج کیلیے باہر جانے کی درخواست مسترد ہونے کے بعد کوئی ریلیف دے سکے گی؟

    #12
    صحرائی
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 7
    • Posts: 434
    • Total Posts: 441
    • Join Date:
      27 Oct, 2018
    • Location: Bermuda

    Re: نواز شریف کی مستقل ضمانت کی درخواست سپریم کورٹ سے خارج کردی گئی

    باوا جی سپریم کورٹ نے نظر ثانی درخواست مسترد کی ہے ، اور کھوسے نے کہا کہ ہم نے آپ کو پورا پیکیج دیا ہے ..مطلب سرینڈر کے بعد نئی بیل کے عدالت سے درخواست ہو سکتی ہے

    چیف جسٹس نے کہا کہ آپ بطور لیگل ایڈوائزر نوازشریف کو جو بہتر سمجھیں مشورہ دیں، ضمانت کے پہلے فیصلے میں مکمل پیکج دیا گیا تھا۔

    https://www.pakistan24.tv/2019/05/03/22156

    جیو جی بھائی آپکی بات سے اتفاق کرتا ہوں لیکن کیا یہ مسئلے کا حل ہے؟ سپریم کورٹ سے ضمانت میں توسیع اور اعلاج کیلیے باہر جانے کی درخواست مسترد ہونے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ سے یہی ریلیف ملنے کے کتنے چانسز ہیں؟ کیا وہ اسلام آباد ہائی کورٹ جو پہلے ضمانت مسترد کر چکی ہے، اب سپریم کورٹ سے ضمانت میں توسیع اور اعلاج کیلیے باہر جانے کی درخواست مسترد ہونے کے بعد کوئی ریلیف دے سکے گی؟
    • This reply was modified 2 months, 2 weeks ago by  صحرائی.
    #13
    GeoG
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 43
    • Posts: 4267
    • Total Posts: 4310
    • Join Date:
      12 Oct, 2016

    Re: نواز شریف کی مستقل ضمانت کی درخواست سپریم کورٹ سے خارج کردی گئی

    جیو جی بھائی آپکی بات سے اتفاق کرتا ہوں لیکن کیا یہ مسئلے کا حل ہے؟ سپریم کورٹ سے ضمانت میں توسیع اور اعلاج کیلیے باہر جانے کی درخواست مسترد ہونے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ سے یہی ریلیف ملنے کے کتنے چانسز ہیں؟ کیا وہ اسلام آباد ہائی کورٹ جو پہلے ضمانت مسترد کر چکی ہے، اب سپریم کورٹ سے ضمانت میں توسیع اور اعلاج کیلیے باہر جانے کی درخواست مسترد ہونے کے بعد کوئی ریلیف دے سکے گی؟

    باوا بھائی – جو فیصلہ آیا ہے زیادہ امید بھی ایسے ہی فیصلے ہی کی تھی مگر ڈوبتے کو تنکا بھی سہارا نظر آتا ہے نواز شریف کواب ضمانت نہیں بلکہ سزا سسپنڈ کروانے کی کوشش کرنی چاہیے مگر فیصلہ نہیں ہونے دینا چاہیے

    میرے خیال میں تو بہت اچھا ہوا اور ان کو ووٹ کو عزت دو کے بیانیے پر واپس آنا پڑے گا اور عید کے بعد کچھ حرکت ہونے کے چانسز اب بڑھ گیے ہیں

    #14
    BlackSheep
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 15
    • Posts: 1972
    • Total Posts: 1987
    • Join Date:
      11 Feb, 2017
    • Location: عالمِ غیب

    Re: نواز شریف کی مستقل ضمانت کی درخواست سپریم کورٹ سے خارج کردی گئی

    میرے خیال میں دائمی ادارے بھی مسلم لیگ نون کے تذبذب سے صحیح چسکے لے رہے ہیں۔۔۔۔۔ جب تک مسلم لیگ نون کوئی واضح موقف نہیں لیتی یہ چسکے چلتے رہیں گے۔۔۔۔۔

    میری رائے میں نواز شریف کو لندن جانے کی درخواست نہیں کرنی چاہیے تھی۔۔۔۔۔ یہ نواز شریف کی غلطی تھی۔۔۔۔۔

    • This reply was modified 2 months, 2 weeks ago by  BlackSheep.
Viewing 14 posts - 1 through 14 (of 14 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation