Thread: نواز شریف نے سر پہ کفن باندھ لیا ہے، ابھی یا کبھی نہیں: عاصمہ شیرازی

Home Forums Siasi Discussion نواز شریف نے سر پہ کفن باندھ لیا ہے، ابھی یا کبھی نہیں: عاصمہ شیرازی

This topic contains 9 replies, has 7 voices, and was last updated by  nayab 1 year, 7 months ago. This post has been viewed 444 times

Viewing 10 posts - 1 through 10 (of 10 total)
  • Author
    Posts
  • #1
    barca
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 1237
    • Posts: 5256
    • Total Posts: 6493
    • Join Date:
      13 Sep, 2016

    Re: نواز شریف نے سر پہ کفن باندھ لیا ہے، ابھی یا کبھی نہیں: عاصمہ شیرازی

    نواز شریف نے سر پہ کفن باندھ لیا ہے، ابھی یا کبھی نہیں: عاصمہ شیرازی

    پاکستانی صحافی اور اینکر پرسن عاصمہ شیرازی کا کہنا ہے ہے کہ نواز شریف سمجھ چکے ہیں کہ ان کی سیاسی بقا پاکستان واپس جانے میں ہے اور انہیں ابھی یا کبھی نہیں کی صورتحال کا سامنا ہے۔

    پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما میاں نواز شریف اپنے صاحبزادی کے ہمراہ لندن سے پاکستان کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔ وہ اس سفر میں ابو ظہبی پہنچے ہیں۔

    سفر کےاس پہلے حصے میں شریف اور مریم نواز نے جہاز میں موجود صحافیوں سے کوئی بات نہیں کی۔ تاہم میاں نواز شریف نے قوم کے نام ایک پیغام ریکارڈ کروایا جو ان کی پارٹی کی جانب سے جاری کیا گیا۔

    ائیر پورٹ پر صحافی عاصمہ شیزاری نے بی بی سی اردو کے نمائندے طاہر عمران سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سکیورٹی کی وجہ سے صحافیوں کے موبائل میں ریکارڈ کردہ ویڈیوز ڈیلیٹ کر دی گئی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ انہیں علم ہوا ہے کہ میاں نواز شریف صحافیوں سے بات کرنا چاہتے ہیں تاہم سکیورٹی کی وجہ سے ابھی ایسا ممکن نہیں ہو پا رہا۔ ان کا مزید کہنا تھا ’بدقسمتی سے ہم جو کچھ نشر بھی کرنا چاہ رہے ہیں پاکستان سے آنے والے اطلاعات کے مطابق ان پر بھی دباؤ کا سامنا ہے۔ اس صورتحال سے نواز شریف بھی آگاہ ہیں۔‘

    ان کا مزید کہنا تھا انھوں نے نواز شریف کا انٹرویو کیا تھا تاہم ’نامعلوم‘ وجوہات کی وجہ سے وہ نشر نہیں ہوا۔ ’سب جانتے ہیں پاکستانی میڈیا پر کس طرح کا دباؤ ہے اور پیمرا نے بھی ہدایت نامہ جاری کیا ہے کہ چونکہ نواز شریف ایک سزا یافتہ مجرم ہیں اس لیے ان کی ستائش نہ کی جائے۔‘

    عاصمہ شیزاری کا کہنا تھا کہ انٹرویو دیکھنے سےقبل ہی فیصلہ کر لیا گیا کہ اس میں نواز شریف کی ستائش کی گئی ہوگی۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان میں شخصی اور صحافت آزادی ہونی چاہیے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اگرچہ نواز شریف نے اپنے انٹرویو میں کسی پر کوئی الزام نہیں لگایا تاہم ان کا موڈ کافی خطرناک تھا۔ جس ارادے کے ساتھ وہ پاکستان جا رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ ہم اپبنے حق کے لیے اور سویلین بالادستی کے لیے جا رہے ہیں۔‘

    عاصمہ شیرازی کا کہنا تھا لگتا یہی ہے کہ وہ شاید مزاحمت کریں گے۔

    بی بی سی کے سوال پر کہ کیا ایسا لگتا ہے کہ نواز شریف کو کوئی امید ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ ’نواز شریف کی یقیناً ایک سیاسی جد و جہد ہے تاہم ماضی کے برعکس نواز شریف سمجھتے ہیں کہ ان کی سیاسی بقا واپس جانے میں ہی ہے۔ ‘

    ’کل ہسپتال میں میری سامنے کلثوم نواز نے آنکھیں کھولیں اور میاں صاحب انہیں پکار رہے تھے۔‘

    عاصمہ شیرازی کا کہنا تھا ’اس وقت نواز شریف کا کہنا تھا کہ میرے لیے اپنی بیمار اہلیہ کو چھوڑ کر جانا کافی مشکل تھا۔ میں چاہتا ہوں کہ وہ مجھ سے کوئی بات کریں۔‘

    عاصمہ شیزازی نے بتایا کہ اگرچہ کلثوم نواز بات تو نہیں کر سکتی تھیں تاہم انھوں نے آنکھوں سے اظہار کی کوشش ضرور کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نے نواز شریف سے پوچھا تھا کہ ان کی نظر میں اس ساری صورتحال کا اختتام کیا ہوگا تو لگتا یہی ہے کہ انھوں(نواز شریف) نے سر پہ کفن باندھ لیا ہے اور وہ ابھی یا کبھی نہیں کی حالت میں پہنچ چکے ہیں۔

    https://www.bbc.com/urdu/pakistan-44817102?ocid=socialflow_twitter

    #2
    barca
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 1237
    • Posts: 5256
    • Total Posts: 6493
    • Join Date:
      13 Sep, 2016

    Re: نواز شریف نے سر پہ کفن باندھ لیا ہے، ابھی یا کبھی نہیں: عاصمہ شیرازی

    #3
    Haristotle
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 1
    • Posts: 434
    • Total Posts: 435
    • Join Date:
      23 Apr, 2018
    • Location: Multan

    Re: نواز شریف نے سر پہ کفن باندھ لیا ہے، ابھی یا کبھی نہیں: عاصمہ شیرازی

    ابھی نہی تو کبھی نہی کیا؟

    سرکاری حج؟ اینکری ؟ نوازشات

    #4
    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 701
    • Posts: 7809
    • Total Posts: 8510
    • Join Date:
      12 Oct, 2016
    • Location: Pakistan

    Re: نواز شریف نے سر پہ کفن باندھ لیا ہے، ابھی یا کبھی نہیں: عاصمہ شیرازی

    یار جب چندے کے پیسوں پر عمرہ ہو سکتا ہے تو سرکاری حج میں کیا مضائقہ ہے ؟

    ابھی نہی تو کبھی نہی کیا؟ سرکاری حج؟ اینکری ؟ نوازشات
    #5
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 147
    • Posts: 13114
    • Total Posts: 13261
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: نواز شریف نے سر پہ کفن باندھ لیا ہے، ابھی یا کبھی نہیں: عاصمہ شیرازی

    #6
    Haristotle
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 1
    • Posts: 434
    • Total Posts: 435
    • Join Date:
      23 Apr, 2018
    • Location: Multan

    Re: نواز شریف نے سر پہ کفن باندھ لیا ہے، ابھی یا کبھی نہیں: عاصمہ شیرازی

    یار جب چندے کے پیسوں پر عمرہ ہو سکتا ہے تو سرکاری حج میں کیا مضائقہ ہے ؟

    چندہ کٹھا کرنا پڑتا ہے اور سرکاری مال چوری

    :bigsmile: :bigsmile:

    #7
    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 701
    • Posts: 7809
    • Total Posts: 8510
    • Join Date:
      12 Oct, 2016
    • Location: Pakistan

    Re: نواز شریف نے سر پہ کفن باندھ لیا ہے، ابھی یا کبھی نہیں: عاصمہ شیرازی

    چھوڑیں آپ یہ بتائیں کے کیا یہ سچ ہے کے خان تیسری جنس میں بھی دلچسپی رکھتا تھا ؟

    چندہ کٹھا کرنا پڑتا ہے اور سرکاری مال چوری :bigsmile: :bigsmile:
    #8
    Democrat
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 46
    • Posts: 1312
    • Total Posts: 1358
    • Join Date:
      17 Oct, 2016

    Re: نواز شریف نے سر پہ کفن باندھ لیا ہے، ابھی یا کبھی نہیں: عاصمہ شیرازی

    میرے نظر میں تو عوامی حاکمیت کو نافذ کرنے کا سنہری موقعہ ضائع کر دیا گیا ھے،ایسا ھی موقعہ محترمہ بینظیر کو بھی دھائیوں قبل ملا تھا اور وہ بھی ناکام رھیں ورنہ انکے ایک اشارے پر اسٹیبلشمنٹ کے یہ باغی جج اور جرنیل راکھ ھو جاتے
    ن لیگ اپنے سپوٹرز کو واضح پیغام اور سٹریجیڈی دینے میں ناکام رھی،اسٹیبلشمنٹ کے آھنی پنجے سے قوم کو چھٹکارہ ایسے نہیں ملے گا انکے خلاف مزاحمت کرنی پڑیگی اور کیا ھی اچھا ھوتا اگر کل شہباز شریف یہ اعلان کرتے کہ اگر میاں صاحب کو خطاب کرنے سے قبل گرفتار کیا گیا تو ھم ججوں اور جرنیلوں کا راولپنڈی میں گھیرائو کر لیں گے ،بہرحال ایسا نہ ھو سکا اب میاں صاحب پچاس روپے دیہاڑی پر جیل میں چکی پیسیں گے ، انکے سپوٹرز اخلاقی جنگ جیتنے کا جشن منائیں گے اور شہباز صاحب نئی شیروانی کا آڈر کر کے اپنے بھائی کی بیوقوفی پر دل ھی دل میں قہقہے لگائیں گے

    #9
    JMP
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 236
    • Posts: 4197
    • Total Posts: 4433
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: نواز شریف نے سر پہ کفن باندھ لیا ہے، ابھی یا کبھی نہیں: عاصمہ شیرازی

    میرے نظر میں تو عوامی حاکمیت کو نافذ کرنے کا سنہری موقعہ ضائع کر دیا گیا ھے،ایسا ھی موقعہ محترمہ بینظیر کو بھی دھائیوں قبل ملا تھا اور وہ بھی ناکام رھیں ورنہ انکے ایک اشارے پر اسٹیبلشمنٹ کے یہ باغی جج اور جرنیل راکھ ھو جاتے ن لیگ اپنے سپوٹرز کو واضح پیغام اور سٹریجیڈی دینے میں ناکام رھی،اسٹیبلشمنٹ کے آھنی پنجے سے قوم کو چھٹکارہ ایسے نہیں ملے گا انکے خلاف مزاحمت کرنی پڑیگی اور کیا ھی اچھا ھوتا اگر کل شہباز شریف یہ اعلان کرتے کہ اگر میاں صاحب کو خطاب کرنے سے قبل گرفتار کیا گیا تو ھم ججوں اور جرنیلوں کا راولپنڈی میں گھیرائو کر لیں گے ،بہرحال ایسا نہ ھو سکا اب میاں صاحب پچاس روپے دیہاڑی پر جیل میں چکی پیسیں گے ، انکے سپوٹرز اخلاقی جنگ جیتنے کا جشن منائیں گے اور شہباز صاحب نئی شیروانی کا آڈر کر کے اپنے بھائی کی بیوقوفی پر دل ھی دل میں قہقہے لگائیں گے

    Democrat sahib

    جناب ڈیموکریٹ صاحب

    بہت خوب

    اس بار بھی عوام کے ساتھ ہاتھ ہو گیا اور اس دھوکہ کے ذمےدار یہی جمہوری سوچ کے دعویدار سیاسی رہنما اور کہیں کہیں اپنے قریب والے ہی ہیں

    #10
    nayab
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 12
    • Posts: 1499
    • Total Posts: 1511
    • Join Date:
      24 Nov, 2016

    Re: نواز شریف نے سر پہ کفن باندھ لیا ہے، ابھی یا کبھی نہیں: عاصمہ شیرازی

    یہ بہترین موقعہ تھا کہ ن لیگی اپنے قائد کے حق کے لیے آواز بلند کرتے مگر ایسا کچھ نہ ہوا ایک اور جمہوری لیڈر  کی سوچ طاقت کی نظر ہوئی

    کوئی تبدیلی نہ آئی
    تو ان تبدیلی کے دعویداروں نے کیا تیر مار لینے ہیں

Viewing 10 posts - 1 through 10 (of 10 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation

Do NOT follow this link or you will be banned from the site!