Thread: نواز شریف علاج کیلئے بیرون ملک جانے پر رضامند

Home Forums Siasi Discussion نواز شریف علاج کیلئے بیرون ملک جانے پر رضامند

  • This topic has 70 replies, 16 voices, and was last updated 7 months, 3 weeks ago by Bawa. This post has been viewed 1470 times
Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 71 total)
  • Author
    Posts
  • #1
    حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 4103
    • Posts: 2463
    • Total Posts: 6566
    • Join Date:
      8 Nov, 2016

    Re: نواز شریف علاج کیلئے بیرون ملک جانے پر رضامند

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف ڈاکٹروں کے مشورے اور اہل خانہ کی جانب سے قائل کرنے پر مبینہ طور پر اپنے علاج کے لیے بیرون ملک جانے پر رضامند ہوگئے ہیں۔
    ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق شریف خاندان کے ذرائع نے بتایا کہ ‘ڈاکٹروں کی جانب سے پاکستان میں موجود تمام علاج استعمال کرنے اور بیرون ملک جانے کو ہی آخری آپشن بتانے کے بعد نواز شریف آخرکار لندن جانے پر رضامند ہوئے۔
    ذرائع نے بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے نواز شریف کے بیرون ملک سفر سے متعلق ڈاکٹروں کی تجاویز، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت سے شیئر کی تھیں۔
    شریف خاندان کے ذرائع نے مزید بتایا کہ ‘ڈاکٹروں کی رپورٹس کی روشنی میں حکومت کی جانب سے ایک، 2 روز میں نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے خارج کیے جانے کا امکان ہے، جس کے بعد وہ ملک سے باہر جاسکیں گے۔
    ذرائع نے مزید بتایا کہ اگر نواز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کردیا گیا تو وہ اسی ہفتے لندن کے لیے روانہ ہوسکتے ہیں۔
    انہوں نے بتایا کہ ‘نواز شریف بیرون ملک جانے کے لیے رضامند نہیں تھے لیکن سروسز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ اور شریف میڈیکل سٹی کے ڈاکٹروں کی تجاویز اور اہلِ خانہ کی درخواست کے بعد آخر وہ راضی ہوئے۔
    ذرائع کا کہنا تھا کہ چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت کے بعد لاہور ہائی کورٹ میں پاسپورٹ جمع کروانے کی وجہ سے مریم نواز والد کے ساتھ بیرون ملک نہیں جاسکیں گی۔
    مذکورہ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ‘اس وقت نواز شریف کی صحت اہم ہے کیونکہ وہ اپنی زندگی کی جنگ لڑرہے ہیں، بعد میں والد کی دیکھ بھال کے لیے مریم نواز لندن جانے کا کوئی آپشن ڈھونڈ سکتی ہیں۔
    واضح رہے کہ اس وقت نواز شریف کے پلیٹلٹس کی تعداد 24 ہزار پر پہنچ چکی ہے اور ڈاکٹروں کے مطابق فضائی سفر کے لیے مریض کے پلیٹلیٹس 50 ہزار یا اس سے زائد ہونے چاہئیں۔
    بیرون ملک سفر کے لیے نواز شریف کے پلیٹلیٹس کی تعداد 50 ہزار یا اس سے زیادہ ہونی چاہیے یا نہیں اس سوال کے جواب میں ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹر ان کے پلیٹلیٹس کی تعداد میں اضافے کے لیے دوا کی مقدار میں اضافہ کرسکتے ہیں تاکہ وہ سفر کرسکیں۔
    خیال رہے کہ وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کا عندیہ دیا تھا اور کہا تھا کہ ‘اگر نواز شریف کے علاج کے لیے بیرون ملک جانا واحد آپشن ہے تو حکومت کوئی راستہ ڈھونڈ لے گی۔
    پاکستان مسلم لیگ(ق) کے صدر اور حکومت کے اتحادی رہنما چوہدری شجاعت حسین نے بھی وزیراعظم عمران خان کو نواز شریف کو بیرون ملک علاج کی اجازت دینے کا کہا تھا۔
    دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بتایا کہ نواز شریف کے پلیٹلیٹس میں دوبارہ خطرناک حد تک کمی کے بعد میڈیکل بورڈ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیاتھا۔
    انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے نواز شریف کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی ہے اور پاکستان میں ہر ممکن علاج کے باوجود ان کی حالت میں بہتری نہیں آرہی۔
    علاوہ ازیں مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما نے ڈان کو بتایا کہ مریم نواز صرف اپنے والد کی صحت پر توجہ مرکوز رکھیں گی اور کسی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لیں گی۔
    انہوں نے بتایا کہ ‘مریم نواز اس وقت کسی سیاسی سرگرمی میں حصہ لینے کا ارادہ نہیں رکھتیں کیونکہ ان کی توجہ اپنے والد کے علاج پر مرکوز ہے۔
    خیال رہے کہ سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایس آئی ایم ایس) کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز کی سربراہی میں تشکیل کردہ میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی صحت کی پیچیدہ صورتحال کی وجہ سے انہیں بیرون ملک علاج کی تجویز دی تھی۔
    ڈاکٹر محمود ایاز نے ڈان کو بتایا تھا کہ ‘ہم نے جینیٹک (جینیاتی) ٹیسٹ کی تجویز دی ہے جس کے بعد کارڈیک علاج بھی کیا جائے گا کیونکہ نواز شریف کے علاج کے لیے مزید تشخیص کی ضرورت ہے۔
    انہوں نے کہا کہ ‘ڈاکٹروں کے پینل نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ مکمل جینیٹک ٹیسٹ کی سہولت پاکستان میں دستیاب نہیں، لہٰذا مریض کو بیرون ملک علاج کی ضرورت ہے۔
    ڈاکٹر ایاز محمود کے مطابق ‘ ڈاکٹروں نے یہاں نواز شریف کو بہترین علاج فراہم کیا ہے، وہ جب ہسپتال منتقل ہوئے تھے اس وقت کے مقابلے میں ان کی حالت بہتر ہے، تاہم ان کے پلیٹلیٹس کی تعداد مستحکم نہیں اس لیے ڈاکٹروں نے بیرون ملک علاج کی تجویز دی ہے
    نواز شریف سروسز ہسپتال سے جاتی امرا منتقل
    یاد رہے کہ 6 نومبر کو نواز شریف کو سروسز ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد جاتی امرا میں واقع اپنی رہائش گاہ منتقل کیا گیا تھا۔
    لاہور کی احتساب عدالت سے رہائی کے روبکار جاری ہونے کے بعد مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو چوہدری شوگر ملز کیس ضمانت پر رہا کیا گیا تھا، جس کے بعد نواز شریف کو مریم نواز کے ہمراہ شریف سٹی ہسپتال منتقل کیا جانے کی اطلاعات سامنے آئیں تھیں۔
    تاہم نواز شریف کو شریف سٹی میڈیکل ہسپتال کی ایمبولینس میں جاتی امرا میں واقع رہائش گاہ منتقل کیا گیا تھا۔
    اس حوالے سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب بتایا تھا کہ ‘نواز شریف کے علاج کے لیے ان کی رہائش گاہ پر انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) قائم کیا گیا ہے’۔

    نواز شریف کی خرابی صحت
    خیال رہے کہ 21 اکتوبر کو نواز شریف کی صحت اچانک خراب ہونے پر انہیں قومی احتساب بیورو (نیب) کی حراست سے لاہور کے سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔
    مسلم لیگ (ن) کے قائد کے پلیٹلیٹس خطرناک حد تک کم ہوگئے تھے جس کے بعد انہیں ہنگامی بنیادوں پر طبی امداد فراہم کی گئی تھی۔
    سابق وزیر اعظم کے چیک اپ کے لیے ہسپتال میں 6 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا جس کی سربراہی ڈاکٹر محمود ایاز کر رہے ہیں جبکہ اس بورڈ میں سینئر میڈیکل اسپیشلسٹ گیسٹروم انٹرولوجسٹ، انیستھیزیا اور فزیشن بھی شامل تھے۔
    بعد ازاں اس میڈیکل بورڈ میں نواز شریف کے ذاتی معالج سمیت مزید ڈاکٹرز کو بھی شامل کرلیا گیا تھا۔
    طبیعت کی ناسازی کو دیکھتے ہوئے نواز شریف کے بھائی اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے لاہور ہائی کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں نواز شریف کی ضمانت کے لیے 2 درخواستیں دائر کی تھیں۔
    لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست چوہدری شوگر ملز کیس میں نواز شریف کی نیب حراست سے رہائی سے متعلق تھی، جس پر 25 اکتوبر کو سماعت ہوئی تھی اور اس کیس میں عدالت نے ایک کروڑ روپے کے 2 مچلکوں کے عوض نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کرلی تھی۔
    بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کی طبی بنیادوں پر عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے سزا 8 ہفتوں کے لیے معطل کردی تھی۔

    https://www.dawnnews.tv/news/1114166/

    #2
    Gulab Khan
    Participant
    Offline
    • Member
    • Threads: 0
    • Posts: 62
    • Total Posts: 62
    • Join Date:
      24 Sep, 2019
    • Location: مریخ

    Re: نواز شریف علاج کیلئے بیرون ملک جانے پر رضامند

    نظریات کی سیاست  اور پنجاب کی سرزمین دومتضاد چیزیں ہیں

    نظریات کی سیاست کی گزرگاہ تو ہے ، لیکن کوئی مکین نہیں

    الودا ع یا شریف

    :bye: :bye: :bye:

    • This reply was modified 7 months, 3 weeks ago by Gulab Khan.
    #3
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 151
    • Posts: 14547
    • Total Posts: 14698
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: نواز شریف علاج کیلئے بیرون ملک جانے پر رضامند

    #4
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 151
    • Posts: 14547
    • Total Posts: 14698
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: نواز شریف علاج کیلئے بیرون ملک جانے پر رضامند

    #5
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 151
    • Posts: 14547
    • Total Posts: 14698
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: نواز شریف علاج کیلئے بیرون ملک جانے پر رضامند

    نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے پہلے سب انتظام مکمل ہو چکا تھا

    میں این آر او نہیں دوں گا —- ہا ہا ہا ہا

    تیری اوقات اتنی کہاں تھی؟

    • This reply was modified 7 months, 3 weeks ago by Bawa.
    #6
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 151
    • Posts: 14547
    • Total Posts: 14698
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: نواز شریف علاج کیلئے بیرون ملک جانے پر رضامند

    • This reply was modified 7 months, 3 weeks ago by Bawa.
    #7
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 151
    • Posts: 14547
    • Total Posts: 14698
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: نواز شریف علاج کیلئے بیرون ملک جانے پر رضامند

    #8
    JMP
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 258
    • Posts: 4330
    • Total Posts: 4588
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: نواز شریف علاج کیلئے بیرون ملک جانے پر رضامند

    نظریات کی سیاست اور پنجاب کی سرزمین دومتضاد چیزیں ہیں نظریات کی سیاست کی گزرگاہ تو ہے ، لیکن کوئی مکین نہیں الودا ع یا شریف :bye: :bye: :bye:

    Gulab Khan sahib

    محترم گلاب خان صاحب

    کیا عمدہ بات کی ہے. لا جواب . پڑھ کر بہت اچھا لگا

    شکریہ

    #9
    Zed
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 136
    • Posts: 1703
    • Total Posts: 1839
    • Join Date:
      17 Feb, 2017

    Re: نواز شریف علاج کیلئے بیرون ملک جانے پر رضامند

    Here is a typical patwari (sorry village afsar) modus operandi.

    They indulge in exactly the same behaviour which they accuse others of off committing. Patwaris raise chants of “boot lickers” while licking the boots to free Nawaz Sharif. Than they say Nawaz Sharif is very strong willed he will never bow to any pressure. Then there is this bullsh!t that Nawaz Sharif is not asking for a deal, it’s the government begging for a deal.

    It’s such a circular cluster f**k logic all the while they notch it up from boot licking to @sslicking. Hussain Nawaz farts on twitter about Nawaz getting poisoned accompanied by Captain Safdar who releases more gas. All this to save the image of Nawaz Sharif as a strong sole warrior against the mighty establishment.

    I really wished Nawaz Sharif died in a jail, he is very useful dead for the nation than alive. Atleast, there would’ve been chance for a real anti-establishment movement rather than the typical  “حرام  توپیاں اینڈ ڈرامے بازیاں” of patwaris.

    Now he is out and soon he will fly away to England and die in his favorite Mayfair apartments. At least that’ll Guilty a chance to visit Maryam in London fulfill his fetish.

    And than there are some news of a sudden increase in the reserves of a State Bank.

    • This reply was modified 7 months, 3 weeks ago by Zed.
    #10
    Awan
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 131
    • Posts: 2692
    • Total Posts: 2823
    • Join Date:
      10 Jun, 2017

    Re: نواز شریف علاج کیلئے بیرون ملک جانے پر رضامند

    Here is a typical patwari (sorry village afsar) modus operandi. They indulge in exactly the same behaviour which they accuse others of off committing. Patwaris raise chants of “boot lickers” while licking the boots to free Nawaz Sharif. Than they say Nawaz Sharif is very strong willed he will never bow to any pressure. Then there is this bullsh!t that Nawaz Sharif is not asking for a deal, it’s the government begging for a deal. It’s such a circular cluster f**k logic all the while they notch it up from boot licking to @sslicking. Hussain Nawaz farts on twitter about Nawaz getting poisoned accompanied by Captain Safdar who releases more gas. All this to save the image of Nawaz Sharif as a strong sole warrior against the mighty establishment. I really wished Nawaz Sharif died in a jail, he is very useful dead for the nation than alive. Atleast, there would’ve been chance for a real anti-establishment movement rather than the typical “حرام توپیاں اینڈ ڈرامے بازیاں” of patwaris. Now he is out and soon he will fly away to England and die in his favorite Mayfair apartments. At least that’ll Guilty a chance to visit Maryam in London fulfill his fetish. And than there are some news of a sudden increase in the reserves of a State Bank.

    تو آپ کا خیال ہے نواز جاتے جاتے کچھ ملین ڈالر اسٹیٹ بینک میں ڈال گیا ہے وہی ڈاکٹر شاہد مسعود یہنی ڈاکٹر دبر دوس والی یوتھی ذہنیت – آپ لوگوں کی تھیوری کے مطابق تو مریم کو بھی ساتھ جانا تھا – خاطر جمع رکھیں اگر نواز کی زندگی ہے تو وہ تندرست ہو کر واپس آئے گا – اب اس کا دل لندن میں نہیں لگے گا جیل اس نے دیکھ لی اور جن لوگوں نے اس پر کیس بنا کر خان کو لایا تھا اب وہ اپنے کئے پر پچھتا رہے ہیں اور دن بدن نواز کے لئے ملک کے اندر واپسی کے لئے دروازے کھل رہے ہیں یہ اور بات ہے کہ یہ سب نہ ہوتا اگر خان نے پر فارم کیا ہوتا – ویسے بھی ہمارے ملک کی روایت ہے کہ ہر حکومت کے ایک دو سال بحد اسٹیبلشمنٹ کو حکومت اپنی دشمن اور اپوزیشن ڈارلنگ لگنے لگتی ہے ، سب گلے شکوے دور ہونے لگتے ہے اور مستقبل کے عہد و پیماں شروع ہو جاتے ہیں –

    #11
    نادان
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 102
    • Posts: 14523
    • Total Posts: 14625
    • Join Date:
      31 Aug, 2016

    Re: نواز شریف علاج کیلئے بیرون ملک جانے پر رضامند

    تو آپ کا خیال ہے نواز جاتے جاتے کچھ ملین ڈالر اسٹیٹ بینک میں ڈال گیا ہے وہی ڈاکٹر شاہد مسعود یہنی ڈاکٹر دبر دوس والی یوتھی ذہنیت – آپ لوگوں کی تھیوری کے مطابق تو مریم کو بھی ساتھ جانا تھا – خاطر جمع رکھیں اگر نواز کی زندگی ہے تو وہ تندرست ہو کر واپس آئے گا – اب اس کا دل لندن میں نہیں لگے گا جیل اس نے دیکھ لی اور جن لوگوں نے اس پر کیس بنا کر خان کو لایا تھا اب وہ اپنے کئے پر پچھتا رہے ہیں اور دن بدن نواز کے لئے ملک کے اندر واپسی کے لئے دروازے کھل رہے ہیں یہ اور بات ہے کہ یہ سب نہ ہوتا اگر خان نے پر فارم کیا ہوتا – ویسے بھی ہمارے ملک کی روایت ہے کہ ہر حکومت کے ایک دو سال بحد اسٹیبلشمنٹ کو حکومت اپنی دشمن اور اپوزیشن ڈارلنگ لگنے لگتی ہے ، سب گلے شکوے دور ہونے لگتے ہے اور مستقبل کے عہد و پیماں شروع ہو جاتے ہیں

    یعنی آپ مانتے ہیں کہ شریف ڈیل کر رہے ہیں اسٹبلشمنٹ سے

    تھینک یو

    :bigthumb:

    #12
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 151
    • Posts: 14547
    • Total Posts: 14698
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: نواز شریف علاج کیلئے بیرون ملک جانے پر رضامند

    • This reply was modified 7 months, 3 weeks ago by Bawa.
    #13
    Awan
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 131
    • Posts: 2692
    • Total Posts: 2823
    • Join Date:
      10 Jun, 2017

    Re: نواز شریف علاج کیلئے بیرون ملک جانے پر رضامند

    یعنی آپ مانتے ہیں کہ شریف ڈیل کر رہے ہیں اسٹبلشمنٹ سے تھینک یو :bigthumb:

    نادان صاحبہ میں نے تو پاکستان میں سیاسی روایت کی جنرل بات کی تھی ورنہ تو آپ کی پارٹی کا تو ہر بندا بمع خان صاحب قسمیں کھا کھا کر یقین دلانے کی کوشش کر رہا ہے که یہ ڈیل نہیں –

    #14
    Democrat
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 47
    • Posts: 1312
    • Total Posts: 1359
    • Join Date:
      17 Oct, 2016

    Re: نواز شریف علاج کیلئے بیرون ملک جانے پر رضامند

    ناداں گر گئے سجدے میں جب وقت قیام آیا۔۔😕۔

    سیاست ساری زندگی ھوتی رھیگی لیکن میاں صاحب کی صحت پر سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔۔مریم نواز

    سول سپریمیسی اے پئی جے۔۔پس ثابت ھوا کہ جان دینا واقعی آسان نہیں۔۔

    کاغذی اور حادثاتی سیاستدان ایسے ھی ھوتے ھیں اگر عوامی ھوتے تو عوامی نعرے ووٹ کو عزت دو پر سب کچھ قربان کر دیتے۔۔

    لندن میں جی لو یا تاریخ میں

    You certainly can’t have both worlds..

    #15
    BlackSheep
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 15
    • Posts: 2440
    • Total Posts: 2455
    • Join Date:
      11 Feb, 2017
    • Location: عالمِ غیب

    Re: نواز شریف علاج کیلئے بیرون ملک جانے پر رضامند

    لندن میں جی لو یا تاریخ میں
    You certainly can’t have both worlds..

    ڈیموکریٹ صاحب۔۔۔۔۔

    بات تو آپ کی سچ ہے مگر بات ہے پٹواریوں کی رُسوائی کی۔۔۔۔۔

    :cwl: ;-) :cwl:

    #16
    Zed
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 136
    • Posts: 1703
    • Total Posts: 1839
    • Join Date:
      17 Feb, 2017

    Re: نواز شریف علاج کیلئے بیرون ملک جانے پر رضامند

    #17
    Amir Ali
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 7
    • Posts: 201
    • Total Posts: 208
    • Join Date:
      2 Dec, 2016

    Re: نواز شریف علاج کیلئے بیرون ملک جانے پر رضامند

    جھپٹنا، پلٹنا، پلٹ کر جھپٹنا

    لہو گرم رکھنے کا ہے ایک بہانہ

    نواز شریف نے ایک بیانیہ دیا، وہ بیانیہ اب لاکھوں لوگ اسلام آباد میں لئے بیٹھے ہیں، جو اس بیانیے کے لئے قربانی دینے پے بھی تیار ہیں۔

    دوسری جانب نواز شریف صاحب مرحوم مورسی والے مستقبل کی طرف جارہے تھے۔

    ہم جزباتی لوگ ہیں، سیاست اور وقت جزباتی نہیں ہوتے۔ جو چراغ نواز شریف نے روشن کیا ہے، اسے دیکھ کر اور لوگ بھی اندھیرے سے نکل رہیں ہیں، وقت لگے گا، اصول بدلیں گے، روشیں بدلیں گی۔

    #18
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 151
    • Posts: 14547
    • Total Posts: 14698
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: نواز شریف علاج کیلئے بیرون ملک جانے پر رضامند

    #19
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 151
    • Posts: 14547
    • Total Posts: 14698
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: نواز شریف علاج کیلئے بیرون ملک جانے پر رضامند

    #20
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 151
    • Posts: 14547
    • Total Posts: 14698
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: نواز شریف علاج کیلئے بیرون ملک جانے پر رضامند

    چیف یوتھئیے کی لا چارگی

    :hilar: :hilar: :hilar: :hilar:

Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 71 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation

Do NOT follow this link or you will be banned from the site!