Thread: نواز شریف: انصاف کا ترازو چلنا چاہیے تحریکِ انصاف کا نہیں

Home Forums Siasi Discussion نواز شریف: انصاف کا ترازو چلنا چاہیے تحریکِ انصاف کا نہیں

This topic contains 0 replies, has 1 voice, and was last updated by  حسن داور 10 months, 1 week ago. This post has been viewed 60 times

Viewing 1 post (of 1 total)
  • Author
    Posts
  • #1
    حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 3485
    • Posts: 1917
    • Total Posts: 5402
    • Join Date:
      8 Nov, 2016

    Re: نواز شریف: انصاف کا ترازو چلنا چاہیے تحریکِ انصاف کا نہیں

    پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے انھوں نے پہلے ملک میں عدلیہ کی بحالی کے لیے تحریک چلائی تھی اب وہ عدل کی بحالی کے لیے تحریک چلائیں گے۔

    منگل کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ملک قانون اور آئین کے لیے بنایا گیا تھا اور یہاں اس طرح کی سکہ شاہی نہیں چلے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر کسی کے لیے قانون کا ایک سکہ چلے گا اور ملک میں انصاف کا دہرا معیار نہیں چلے گا۔

    نواز شریف نے ایک بار پھر عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ پہلے منصفوں کی بحالی کے لیے نکلے تھے اب انصاف کی بحالی کے لیے نکلیں گے کیونکہ ’انصاف کا ترازو چلنا چاہیے تحریکِ انصاف کا نہیں۔‘

    ان کا کہنا تھا کہ ہم اس فیصلے کے خلاف بند باندھ کر کھڑے ہوں گے اور اس کے خلاف تحریک چلائیں گے۔

     ہم اس پہ بند باندھ کر کھڑے ہیں اور اس کو اس کے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

    سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ہم پاگل، بیوقوف اور بھیڑ بکریاں نہیں جو انصاف کا خون ہونے دیں گے۔

    نواز شریف کا کہنا تھا کہ نہ ہی ہماری جماعت اور نہ ہی پاکستانی قوم اس فیصلے کو قبول کرے گی۔

    یاد رہے کہ نواز شریف تین مختلف ریفرنسوں میں مرکزی ملزم ہیں جب کہ ان کی صاصبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر ایک کیس میں ملزم ہیں۔

    نواز شریف پر ایون فیلڈ، العزیزیہ سٹیل مل اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ کے معاملے میں فردِ جرم عائد کی گئی تھی۔

    نواز شریف اور ان کے اہلِ خانہ صحتِ جرم سے انکار کرتے ہیں۔

    اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نواز شریف کے بیٹوں حسن اور حسین نواز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اور ان کے اثاثے منجمد کرنے کے احکامات جاری کیے ہوئے ہیں۔

    http://www.bbc.com/urdu/pakistan-42408158

Viewing 1 post (of 1 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation