Thread: نئی صف بندیاں/New Battle Lines

Home Forums Non Siasi نئی صف بندیاں/New Battle Lines

This topic contains 61 replies, has 12 voices, and was last updated by  Guilty 1 year, 10 months ago. This post has been viewed 2038 times

Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 62 total)
  • Author
    Posts
  • #1
    Democrat
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    • Threads: 46
    • Posts: 1312
    • Total Posts: 1358
    • Join Date:
      17 Oct, 2016

    Re: نئی صف بندیاں/New Battle Lines

    آج مملکت خدادا پاکستان کے سپہ سالار اعظم جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملک کے چند بہترین اخبار نویسوں کو سیاست ،جمہوریت اور قانون پر لیکچردیا،انکا یہ لیکچر ٹائمز میں چھپا .

    ملک پر قانون کی حکمرانی کیسے قائم کی جا سکتی ہے مفصل طریقے سے سمجھایا اور شاید وہ قوم کو یہ بھی بتانا چاہ رہے تھے کے ”میرے عزیز ہموطنو” میں ایک انٹر پاس جرنیل نہیں بلکہ خدا نے میری شکل میں ایک مسیح کو پاکستان میں مبعوث فرمادیا ہے جسکی تلاش میں امّت محمدی صدیوں سے اور پاکستانی پچھلے ستر سالوں سے سرگرداں ہیں
    انہوں نے اپنے لیکچر کا آغاز اس نقطے سے کیا کے ہمیں ہر قسم کی دہشت گردی سے چھٹکارا پانا ہو گا اور دنیا کو بھی ھماری اس کوشش کو سراھنا اور قربانیوں کو تسلیم کرنا چاہیے لیکن ساتھ میں یہ بھی فرما دیا کے طالبان اور حقانی پر ہمارا مکمل نہیں لیکن تھوڑا بہت کنٹرول تو ہے اور وہ ہمارے اثاثہ جات ہیں

    یہی بات کچھ عرصہ قبل ان نالائق سیاستدانوں نے کی تھی اور وہ اس کا خمیازہ ابھی تک بھگت رہے ہیں

    پھر جرنیل صاحب دامت برکاتہم فرماتے ہیں کے اس ملک میں جمہوریت ابھی تک میری وجہ سے قائم ہے کیوں کہ میں اسکا سب سے بڑا سپورٹر ہوں
    لیکن شاید وہاں کوئی ایسا موجود نہ تھا جو پوچھتا مائی باپ جمہوریت کو کسے خطرہ تھا؟ اور چونکہ آپ نے جمہوریت کو بچا لیا ہے تو اسکےلئے اب مزید کتنے ڈالر، ریال درکار ہوں گے ،آخرکار آپ نے اہم فریضہ انجام دیا ہے قوم اپنا ایک وقت کا کھانا چھوڑ کر آپ کو ادائیگی کرنا چاہتی ہے

    یہ پڑھ کر مجھے دلی خوشی ہوئی کے ہمارے جرنیل صاحب قانون کی حکمرانی پر اتنا ہی یقین رکھتے ہیں جتنا انکے پیشرو رکھتے تھے فرمانے لگے قانون کا نفاذ سب پر ہو گا لیکن وہ یہ نہ بتا سکے ”سب پر” سے انکی کیا مراد ہے ،کیا وہ آئیں شکن جرنیلوں اور بلوچستان میں لوٹ مار کرنے والے اپنے پیٹی بھائیوں پر بھی قانون کا یکساں اطلاق کریں گے یا صرف بلڈی سویلین اور سیاستدانوں کی گردن ہی ناپی جاوے گی
    غالبا” اس قسم کے سوال پوچھنے کی اجازت نہیں ہو گی

    پھر اچانک میرے رشق قمر جل ترنگ میں آ کر فرمانے لگے کے فوج عدلیہ کے ساتھ کندھا ،ٹانگیں اور جو کچھ مزید مل سکتا تھا ملائے کھڑی ہے اور انکے ہر حکم پر عملدرآمد کروائے گی اور اس وقت جرنیل صاحب یہ بھول گۓ کہ ابھی چند لمحے قبل وہ آئین اور قانون کی حکمرانی پر درس دے کر لوگوں کو اپنے متاثرین میں شامل کر چکے ہیں تو اب اگر عدلیہ کوئی غیر آئینی حکم دیتی ہے تو ہمارے جرنیل صاحب کیسے اس حکم کی پابندی کریں گۓ اور اسے کیسے قانونی دائرے میں لے کر آئیں گۓ

    اور ابھی کچھ ہفتے قبل ہی ہمارے مائی باپ حکومت وقت کا حکم (قادری دھرنا ) ٹھکرا چکی ہے بلکہ دھرنا دینے والوں کو روپے اور اپنے لوگ کہ کر مخاطب کیا گیا

    میری رائے میں یہ سوال پوچھنے کی اجازت بھی نہ ہو گی

    مجھے سب سے زیادہ بیوقوف اسحاق ڈار لگے جنہوں نے باجوہ صاحب وھمنوا کی پیسے بٹورنے کی مستقل عادت پر بند باندھنا چاہا ،جرنیل صاحب کو ڈار صاحب پر شدید ”وٹ” ہے کیوں کے جیرنل قومی سلامتی کو ہر چیز پر ترجیح دے کر ١٤٠ ارب روپیہ (جو ہمیں معلوم ہو چکی ہے )بٹورنا چاہتے تھے اور یہ وہ رقم تھی جو ڈیفنس بجٹ کے علاوہ ہر سال حاصل کی جانی تھی لیکن ڈار صاحب قومی ترقی اور سلامتی کو برابر لے کر چلنے کے متمنی تھے ،بس یہی غلطی تھی

    بحر حال ٹویٹر اور فیس بک پر مرد جری،فاتح اسلام آباد اور موجودہ دور کے غزنوی پر قوم اپنے خیالات کا اظہار کر رہی ہے اور اس وقت ”ملا” سے زیادہ ”جھل جھل” کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے

    بلی تھیلے سے باہر آ رہی ہے صرف اب اسکی لتیں ہی پھنسی ہوئی ہیں

    • This topic was modified 1 year, 10 months ago by  الشرطہ. Reason: Thumbnail Added
    #2
    EasyGo
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 4
    • Posts: 946
    • Total Posts: 950
    • Join Date:
      5 Nov, 2016
    • Location: -

    Re: نئی صف بندیاں/New Battle Lines

    جرنیل ہمیشہ کی طرح گندہ کھیل کھیل رہے ہیں

    آلہ قتل ۱۱۱ بریگیڈ کی بجائے اس دفعہ  جج ہیں

    اور کچھ نئےوپرانے سیاستدان ھمیشہ کی طرح انکے سہولت کار بنے ہوئے ہیں

    #4
    Democrat
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    • Threads: 46
    • Posts: 1312
    • Total Posts: 1358
    • Join Date:
      17 Oct, 2016

    Re: نئی صف بندیاں/New Battle Lines

    Bawa

    یار اپکی بات سے متفق ھوں لیکن میرے خیال میں الیکشن کے بعد بھی ھمارا نظام مکمل طور پر سول نہیں ھوتا،اس پر غیر جمہوری طاقتوں کا کنٹرول رھا ھے اور ابھی بھی ھے

    لیکن پچھلے دو الیکشن سے اس میں دراڑیں پڑی ھیں اور یہ ساری ہلچل اسی سلسلے میں کی گئی

    میری رائے میں تو جو جیت گیا حکومت بنانا اسی کا پہلا حق ھونا چاھئیے لیکن یہ ایک اخلاقی بات ھے اور پاکستان جیسے ملک میں اس وقت اسکا تصور کرنا زرا مشکل ھے

    پیپلز پارٹی نے ایسا کیوں کیا اور اسکی وجوھات کیا ھو سکتی ھیں ،اسکا جواب الیکشن کے بعد مل جائے گا

    میری رائے تو یہ ھے کہ اگر ن لیگ سے چیئرمین آتا تو اس سسٹم کو مفلوج کر کے فوج اپنا مکمل سیٹ اپ لے اتی

    باقی دیکھتے ھیں اگلے انتخاب تک بہت کچھ واضح ھو جائے گا

    • This reply was modified 1 year, 10 months ago by  Democrat.
    #5
    نادان
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 93
    • Posts: 14273
    • Total Posts: 14366
    • Join Date:
      31 Aug, 2016

    Re: نئی صف بندیاں/New Battle Lines

    فوج تو جو کر رہی ہے وہ ستر سالوں سے ہمارے سامنے ہے لیکن سیاستدان جو کچھ کر رہے ہیں، ان سے کیسے نظریں چرا لیں؟ ایک سیاستدان فوج کی گود سے اٹھتا ہے تو دوسرا جا کر بیٹھ جاتا ہے. گویا فوج کی گود میں بیٹھنے والوں کی بھی باریاں لگی ہوئی ہیں جب اقتدار چھنتا ہے تو سیاستدانوں کو جمہوریت یاد آ جاتی ہے اور جب اقتدار لینا ہوتا ہے تو فوج کے بوٹ چاٹنے میں کوئی شرم محسوس نہیں کی جاتی ہے سیاستدان ایک دوسرے کے ساتھ ایسے دست و گریباں ہوتے ہیں جیسے بھوکے کتے ہڈی حاصل کرنے کیلیے ایک دوسرے پر پورا منہ کھول کر بھونکتے اور اچھل اچھل کر حملے کرتے ہیں جب سیاستداں اسقدر پستی میں گرے ہوں تو کون آئین، پارلیمنٹ، سویلینز اور حکومت کی بالادستی کو مانے گا؟ پھر وہی ہوگا جو اس وقت ہو رہا ہے. فوج، عدلیہ، میڈیا اور مسلح مذہبی گروپس سب مل کر پارلیمنٹ کی بالادستی کو تہس نہس کر دیں گے اور سیاستدان کتوں کی طرح اقتدار کی ہڈی پر لڑتے رہ جائیں گے سیاستدانوں نے اپنے طور طریقے نہ بدلے تو وہ دن دور نہیں جب پارلیمنٹ میں بھی سیاست دانوں کی سیٹوں پر فوجی، ججز، حوالدار انکرز اور مذہبی دہشتگرد بیٹھے ہونگے ساز کی شوخیاں بتاتی ہیں کوئی نغمہ مچلنے والا ہے اب بھی اچھا ہے اگر سنبھل جاؤ، وقت کروٹ بدلنے والا ہے

    باوا جی …ساری بات یہ ہی ہے ..جو سیاستدان عوام سے ہوتے …عوام کے لئے ہوتے ..تو فوج کی ہمت نہ تھی

    #6
    EasyGo
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 4
    • Posts: 946
    • Total Posts: 950
    • Join Date:
      5 Nov, 2016
    • Location: -

    Re: نئی صف بندیاں/New Battle Lines

    Bawa یار اپکی بات سے متفق ھوں لیکن میرے خیال میں الیکشن کے بعد بھی ھمارا نظام مکمل طور پر سول نہیں ھوتا،اس پر غیر جمہوری طاقتوں کا کنٹرول رھا ھے اور ابھی بھی ھے لیکن پچھلے دو الیکشن سے اس میں دراڑیں پڑی ھیں اور یہ ساری ہلچل اسی سلسلے میں کی گئی میری رائے میں تو جو جیت گیا حکومت بنانا اسی کا پہلا حق ھونا چاھئیے لیکن یہ ایک اخلاقی بات ھے اور پاکستان جیسے ملک میں اس وقت اسکا تصور کرنا زرا مشکل ھے پیپلز پارٹی نے ایسا کیوں کیا اور اسکی وجوھات کیا ھو سکتی ھیں ،اسکا جواب الیکشن کے بعد مل جائے گا میری رائے تو یہ ھے کہ اگر ن لیگ سے چیئرمین آتا تو اس سسٹم کو مفلوج کر کے فوج اپنا مکمل سیٹ اپ لے اتی باقی دیکھتے ھیں اگلے انتخاب تک بہت کچھ واضح ھو جائے گا

    ڈیموکریٹ بھائی

    مگر رضا ربانی تو ن لیگ کا نہیں تھا

    پی پی اپنی میراث سے ہٹی ہوئی لگ رہی ہے

    #7
    Democrat
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    • Threads: 46
    • Posts: 1312
    • Total Posts: 1358
    • Join Date:
      17 Oct, 2016

    Re: نئی صف بندیاں/New Battle Lines

    ڈیموکریٹ بھائی مگر رضا ربانی تو ن لیگ کا نہیں تھا پی پی اپنی میراث سے ہٹی ہوئی لگ رہی ہے

    جی بالکل اپکی بات درست ھے لیکن کیا ن لیگ کے پاس اپنا کوئی نہیں جو وہ رضا ربانی کو سپورٹ کرنے کے خواھاں تھے

    اور اگر ن لیگ کو آج رضا ربانی کے بیانیے سے اتفاق ھے جو کہ ھمیشہ سے پیپلز پارٹی کا بیانیہ رھا ھے تو اسکا مطلب پہلے جو ن لیگ پیپلز پارٹی کے بیانیے کی مخالفت کرتی رھی وہ درست نہ تھی

    چونکہ مجھے ھمیشہ سے مزاحمتی سیاست اچھی لگی ھے اور پیپلز پارٹی کا یہ مفاھمانہ رویہ اسکے روایتی اور نظریاتی لوگوں کے لئے تکلیف کا باعث بنا ھے لیکن ماضی میں یہ بھی دیکھا گیا ھے کہ مزاحمتی سیاست کا زیادہ فائدہ غیروں نے اٹھا کر نظام پر شب خون مارا ھے

    پہلے بھی عرض کر چکا ھوں رضا ربانی یا فرحت اللہ بابر صاحب پیپلز پارٹی کے ماتھے کا ایسے ھی جھومر ھیں جیسے ن لیگ میں پرویز رشید یا مشاہد اللہ خان صاحب ھیں ،لیکن ان کو اس وقت سینٹ میں چیئرمین بنوا دینا نظام کی مستقل روانی کے لئے درست نہیں

    اور ن لیگ بھی تو اپنے کسی ایسے ھے متوالے کو نامزد کر سکتی تھی لیکن میرے خیال میں وہ بھی ابھی ڈائریکٹ سینگ پھنسانے کے موڈ میں نہیں

    میں اگلے الیکشن کا بے چینی سے انتظار کر رھا ھوں اسکے بعد ساری حقیقت کھلے گی

    #8
    GeoG
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 62
    • Posts: 4540
    • Total Posts: 4602
    • Join Date:
      12 Oct, 2016

    Re: نئی صف بندیاں/New Battle Lines

    موجودہ حکومت بمقابلہ سابقہ جمہوری اور فوجی حکومتوں کے قدرے بہتر پرفارمنس نے نہ صرف عسکری بلکہ سیاسی اداروں کو بھی کسی انجانے خوف میں مبتلا کر رکھا ہے کہ کچھ نہ کرنے کا جو چورن جو بیچتے تھے وہ اب کی بار بکنے والا نہیں اور کچھ میاں صاحب کی سب فیصلے اپنے ہاتھوں میں لینے کی ضد خاص طور پر انڈیا کے ساتھ معاملات حل کرنے نے بھی حالات کو اس نہج پر پہنچایا ہے –

    اصطبلشمنٹ تو چاہتی تھی- چاہتی ہے اور چاہتی رہے گی کہ بس یہ بلڈی سولین آیئں – کسی حد تک اختیار استعمال کریں اور چلتے بنیں اور اگر کوئی اپنی حدود سے تجاوز کرے گا تو شریفوں جیسا حال ہو گا کیونکہ اس سارے کھیل میں کوئی پارسا تو ہے نہیں

    #9
    Democrat
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    • Threads: 46
    • Posts: 1312
    • Total Posts: 1358
    • Join Date:
      17 Oct, 2016

    Re: نئی صف بندیاں/New Battle Lines

    موجودہ حکومت بمقابلہ سابقہ جمہوری اور فوجی حکومتوں کے قدرے بہتر پرفارمنس نے نہ صرف عسکری بلکہ سیاسی اداروں کو بھی کسی انجانے خوف میں مبتلا کر رکھا ہے کہ کچھ نہ کرنے کا جو چورن جو بیچتے تھے وہ اب کی بار بکنے والا نہیں اور کچھ میاں صاحب کی سب فیصلے اپنے ہاتھوں میں لینے کی ضد خاص طور پر انڈیا کے ساتھ معاملات حل کرنے نے بھی حالات کو اس نہج پر پہنچایا ہے –

    اصطبلشمنٹ تو چاہتی تھی- چاہتی ہے اور چاہتی رہے گی کہ بس یہ بلڈی سولین آیئں – کسی حد تک اختیار استعمال کریں اور چلتے بنیں اور اگر کوئی اپنی حدود سے تجاوز کرے گا تو شریفوں جیسا حال ہو گا کیونکہ اس سارے کھیل میں کوئی پارسا تو ہے نہیں

    جیو جی اپ کیا سمجھتے ھیں کیا اس وقت پیپلز پارٹی کو کھل کر اسٹیبلشمنٹ کے مقابلے پر آ جانا چاھئے اور کیوں آناچاھئے؟

    • This reply was modified 1 year, 10 months ago by  Democrat.
    #10
    Guilty
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 0
    • Posts: 4416
    • Total Posts: 4416
    • Join Date:
      6 Nov, 2016

    Re: نئی صف بندیاں/New Battle Lines

    پچھلے تین چار پھدو سپہ سالار ۔۔۔ بھارت ۔۔۔ روس ۔۔۔ افغانستان ۔۔۔  سے جنگیں کرکے ۔۔۔ پا کستان کا آدھا  بیٹرہ غرق کرچکے ۔۔۔۔۔

    اس مرتبہ یہ وڈے منہ والا ۔۔۔۔ سپہ سالار ۔۔۔۔ پا کستان ۔۔۔ کو ۔۔۔ شام ۔۔۔ اور ایران ۔۔۔ کی جنگ لڑاو کر ۔۔۔ مکمل بیٹرہ غرق کرے گا  ۔۔۔۔۔

    اسی لیئے ان لوگوں نے پا کستان میں چار پانچ سال سے فساد در فساد ۔۔۔ کی سیریل چلا ئی ہوئی ہے ۔۔۔ تاکہ ۔۔۔ فساد سے جنگ تک ۔۔۔ حالات بنتے چلے جائیں ۔۔۔

    ویسے بھی ۔۔۔۔ جنگ پسینٹھ ۔۔ جنگ بنگلہ دیش ۔۔ جنگ روس ۔۔۔ جنگ دھشت گردی ۔۔ کے بڑے  وقفے کے بعد ۔۔۔ پا ک فوج ۔۔۔ کا ۔۔۔ نئی جنگ کا وقت تو ہو ہی گیا ہے ۔۔۔۔

    پا کستانیوں کو ۔۔۔ چاھیے ۔۔۔۔ خندقیں کھود لیں ۔۔اور ۔۔ شام ۔۔ بغداد کے عوام سے ۔۔ ٹویٹر فیس بک پر۔۔ ٹپس لینے شروع کردیں ۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔

    • This reply was modified 1 year, 10 months ago by  Guilty.
    #11
    GeoG
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 62
    • Posts: 4540
    • Total Posts: 4602
    • Join Date:
      12 Oct, 2016

    Re: نئی صف بندیاں/New Battle Lines

    جیو جی اپ کیا سمجھتے ھیں کیا اس وقت پیپلز پارٹی کو کھل کر اسٹیبلشمنٹ کے مقابلے پر آ جانا چاھئے اور کیوں آناچاھئے؟

    ڈیموکریٹ بھائی صاب جب تک زرداری سین پر رہے گا ایسا سوچنا بھی گناہ ہے

    زرداری نے اتنی بڑی انویسٹمنٹ گھاٹے کے سودے کے لئے تو نہیں کی

    میرے خیال میں تو یہ سب کچھ بہت اچھا ہوا ہے کہ اگر سینیٹ بھی شریفوں کے پاس آ جاتا تو وردی والوں کا چانس بھی بڑھ جاتا – اب ملک میں الیکشن ہونے کے چناسز بڑھ گیۓ ہیں – اگلا بڑا کھیل کراچی میں ہو گا – اگر نون ایم کیو ایم کے ایک فیکشن کو ساتھ ملا کر کھیلنے کی کوشش کرنی چاہیے

    #12
    Democrat
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    • Threads: 46
    • Posts: 1312
    • Total Posts: 1358
    • Join Date:
      17 Oct, 2016

    Re: نئی صف بندیاں/New Battle Lines

    ڈیموکریٹ بھائی صاب جب تک زرداری سین پر رہے گا ایسا سوچنا بھی گناہ ہے

    زرداری نے اتنی بڑی انویسٹمنٹ گھاٹے کے سودے کے لئے تو نہیں کی

    میرے خیال میں تو یہ سب کچھ بہت اچھا ہوا ہے کہ اگر سینیٹ بھی شریفوں کے پاس آ جاتا تو وردی والوں کا چانس بھی بڑھ جاتا – اب ملک میں الیکشن ہونے کے چناسز بڑھ گیۓ ہیں – اگلا بڑا کھیل کراچی میں ہو گا – اگر نون ایم کیو ایم کے ایک فیکشن کو ساتھ ملا کر کھیلنے کی کوشش کرنی چاہیے

    بہتر ھوتا جو میں نے اپ سے سوال پوچھا تھا اگر اسکا بھی جواب عنایت کر دیتے،چلیں خیر کوئی بات نہیں

    دوسرے معاملے میں میرا اپکا نقطہ نظر ملتا جلتا ھے میں چاھتا ھوں کہ اگلے الیکشن خیر خیریت سے ھوں وہ ضروری ھیں اور اگر اس وقت پنگا لے لیتے ھیں تو اسکا انجام کچھ بھی ھو سکتا ھے

    ان فوجیوں کو کونسی شرم وحیا اور بیغیرتی میں یہ نمبر ایک ھیں

    اور میرا یہ بھی خیال ھے کہ اندرون خانہ سب جماعتیں اس امر پر متفق ھیں کہ نظام کو الٹنے کا کوئی موقعہ نمبر ون فوج کو نہیں دینا ھے یہ خوش آئند ڈویلپمنٹ ھے۔۔۔۔۔۔

    #13
    GeoG
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 62
    • Posts: 4540
    • Total Posts: 4602
    • Join Date:
      12 Oct, 2016

    Re: نئی صف بندیاں/New Battle Lines

    بہتر ھوتا جو میں نے اپ سے سوال پوچھا تھا اگر اسکا بھی جواب عنایت کر دیتے،چلیں خیر کوئی بات نہیں دوسرے معاملے میں میرا اپکا نقطہ نظر ملتا جلتا ھے میں چاھتا ھوں کہ اگلے الیکشن خیر خیریت سے ھوں وہ ضروری ھیں اور اگر اس وقت پنگا لے لیتے ھیں تو اسکا انجام کچھ بھی ھو سکتا ھے ان فوجیوں کو کونسی شرم وحیا اور بیغیرتی میں یہ نمبر ایک ھیں اور میرا یہ بھی خیال ھے کہ اندرون خانہ سب جماعتیں اس امر پر متفق ھیں کہ نظام کو الٹنے کا کوئی موقعہ نمبر ون فوج کو نہیں دینا ھے یہ خوش آئند ڈویلپمنٹ ھے۔۔۔۔۔۔

    Democrat Bhai, my first line was answer to your question.

    I should have probably elaborated but I don’t know what to say when people like Rabbani are not willing to take a firm stand and all Nazriatis are scared of Zardari bullying.

    #14
    EasyGo
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 4
    • Posts: 946
    • Total Posts: 950
    • Join Date:
      5 Nov, 2016
    • Location: -

    Re: نئی صف بندیاں/New Battle Lines

    جیو جی اپ کیا سمجھتے ھیں کیا اس وقت پیپلز پارٹی کو کھل کر اسٹیبلشمنٹ کے مقابلے پر آ جانا چاھئے اور کیوں آناچاھئے؟

    پی پی کا کھل کر مقابلے پر نہ آنے میں فائدہ ہے

    البتہ انہیں ساتھ نہیں دینا چاہئے

    اور ساتھ دینے کے تاثر کی نفی کے لئے بھی کچھ کرنا چاہئے

    #15
    Atif
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 156
    • Posts: 7302
    • Total Posts: 7458
    • Join Date:
      15 Aug, 2016

    Re: نئی صف بندیاں/New Battle Lines

    ڈیموکریٹ! بہت زبردست تھریڈ بنایا ہے، میں نے ایک ایک جملہ پرانی شراب کی طرح چسکی لے لے کر پڑھا ہے۔

    باجوہ نے بریفنگ میں صحافیوں سے آٹھارویں ترمیم کو منسوخ کرنے کے حوالے سے بات کی تھی یعنی فوج کا محصولات میں حصہ اور حکومت ختم کرنے پر اختیار وغیرہ اب دیکھنا یہ ہے کہ چیف جسٹس نے کب لبیک کہتے ہوئے اس ترمیم کو کینسل کرنا ہے۔ کیونکہ عدلیہ کی پشت پناہی کے اعلان کے بعد عدلیہ کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ باجوہ صاحب کہ من کی مراد پوری کرے۔

    #16
    Atif
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 156
    • Posts: 7302
    • Total Posts: 7458
    • Join Date:
      15 Aug, 2016

    Re: نئی صف بندیاں/New Battle Lines

    #17
    Democrat
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    • Threads: 46
    • Posts: 1312
    • Total Posts: 1358
    • Join Date:
      17 Oct, 2016

    Re: نئی صف بندیاں/New Battle Lines

    ڈیموکریٹ! بہت زبردست تھریڈ بنایا ہے، میں نے ایک ایک جملہ پرانی شراب کی طرح چسکی لے لے کر پڑھا ہے۔ باجوہ نے بریفنگ میں صحافیوں سے آٹھارویں ترمیم کو منسوخ کرنے کے حوالے سے بات کی تھی یعنی فوج کا محصولات میں حصہ اور حکومت ختم کرنے پر اختیار وغیرہ اب دیکھنا یہ ہے کہ چیف جسٹس نے کب لبیک کہتے ہوئے اس ترمیم کو کینسل کرنا ہے۔ کیونکہ عدلیہ کی پشت پناہی کے اعلان کے بعد عدلیہ کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ باجوہ صاحب کہ من کی مراد پوری کرے۔


    غالبا” جہاں تک 18 ویں ترمیم کی بات ھے تو اس بارے بابا رحمتا دودن قبل کہ چکا ھے کہ اسے بھی دیکھنا ھو گا

    لیکن آئینی سوال یہ ھے کی سپریم کورٹ کیسے پارلیمنٹ کے قانون کی نفی کر سکتی ھے یہ صرف انسانی حقوق سے متعلق قوانین کو رد اس صورت کر سکتی ھے اگر پارلیمنٹ توجہ دلانے کے باوجود اس میں بہتری لانے میں ناکام رھے

    اب اس ترمیم سے کسی کے انسانی حقوق تو نہیں لیکن بدمعاشی کرنے کے حقوق لازمی متاثر ھوئے ھیں

    لیکن ھم فرض کر لیتے ھیں کہ حقوق متاثر ھوئے تو سپریم کورٹ اس شق کی نشاندہی کر کے پارلیمنٹ کے پاس دوبارہ بھیجنے کی پابند ھے

    لیکن ان ججوں نے جو وطیرہ بنایا ھوا ھے یہ غیر ائینئ ھے قانون کی تشریح کی بھی حدود متعین ھیں،سپریم کورٹ مادر پدر آزاد ادارہ نہیں ھے۔۔۔۔

    #18
    shahidabassi
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 32
    • Posts: 7197
    • Total Posts: 7229
    • Join Date:
      5 Apr, 2017

    Re: نئی صف بندیاں/New Battle Lines

    ڈیموکریٹ بھائی مگر رضا ربانی تو ن لیگ کا نہیں تھا پی پی اپنی میراث سے ہٹی ہوئی لگ رہی ہے

    یہ پی پی پی کی میراث کیا ہے بھائی؟؟
    بھٹو کے لئے جنرل سکندر قائداعظم سے بڑا لیڈر، ایوب اس کا ڈیڈی اور یحیی اس کا سانجھے دار۔
    بے نظیر نہی تو کیا اس کے فرشتے دبئی میں بیٹھی این آر او اور مشرف کے ساتھ پاور شئیرنگ کی ڈیل کر رہے تھے۔
    کیا باپ بیٹی نا حق موت مارے جانے سے جمہوریت پسند ہو گئے۔

    #19
    shahidabassi
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 32
    • Posts: 7197
    • Total Posts: 7229
    • Join Date:
      5 Apr, 2017

    Re: نئی صف بندیاں/New Battle Lines


    غالبا” جہاں تک 18 ویں ترمیم کی بات ھے تو اس بارے بابا رحمتا دودن قبل کہ چکا ھے کہ اسے بھی دیکھنا ھو گا لیکن آئینی سوال یہ ھے کی سپریم کورٹ کیسے پارلیمنٹ کے قانون کی نفی کر سکتی ھے یہ صرف انسانی حقوق سے متعلق قوانین کو رد اس صورت کر سکتی ھے اگر پارلیمنٹ توجہ دلانے کے باوجود اس میں بہتری لانے میں ناکام رھے اب اس ترمیم سے کسی کے انسانی حقوق تو نہیں لیکن بدمعاشی کرنے کے حقوق لازمی متاثر ھوئے ھیں لیکن ھم فرض کر لیتے ھیں کہ حقوق متاثر ھوئے تو سپریم کورٹ اس شق کی نشاندہی کر کے پارلیمنٹ کے پاس دوبارہ بھیجنے کی پابند ھے لیکن ان ججوں نے جو وطیرہ بنایا ھوا ھے یہ غیر ائینئ ھے قانون کی تشریح کی بھی حدود متعین ھیں،سپریم کورٹ مادر پدر آزاد ادارہ نہیں ھے۔۔۔۔

    پارلیمنٹ کو واپس بھیجنے کی پابند نہیں ہے لیکن ایسا کر سکتی ہے اور ایسا کرنا ہی مستحسن ہے۔
    سپریم کورٹ ایسے قوانین کو کالعدم قرار دینے کا بھی حق رکھتی ہے۔
    .
    آئین میں سکم بھی موجود ہے اور بہت سی ٹرمینالوجی کی آئین میں تشریح بھی موجود نہیں۔
    پاکستان کو شاید ایک نئے آئین کی ضرورت ہے۔ جس میں مذہبی آزادی، ہیومن رائیٹس، فیڈریشن کے مسائل
    کورٹس کی پاورز ، ججز کا چناؤ اور اسمبلی ممبرز کی سکروٹنی جیسے اشوز کا پورا احاطہ کیا جائے۔ سینیٹ کے الیکشن ڈائریکٹ
    عوام کے ووٹ سے ہو۔اسمبلیوں اور سینٹ میں ووٹ پوشیدہ نہ ہوں، فوجی جرنیلوں کو ایکسٹینشن غیر قانونی ہو، احتساب سب کا ہو بشمول سیاست دان، فوجی، جج اور بیوروکریٹ۔ احتسابی اداروں کے سربراہ چننے کا کوئی بہتر طریقہ وضح ہو۔ بڑے شہروں کے بجٹ فنانس بل پر ہوں وغیرہ وغیرہ

    • This reply was modified 1 year, 10 months ago by  shahidabassi.
    #20
    Democrat
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    • Threads: 46
    • Posts: 1312
    • Total Posts: 1358
    • Join Date:
      17 Oct, 2016

    Re: نئی صف بندیاں/New Battle Lines

    پارلیمنٹ کو واپس بھیجنے کی پابند نہیں ہے لیکن ایسا کر سکتی ہے اور ایسا کرنا ہی مستحسن ہے۔ سپریم کورٹ ایسے قوانین کو کالعدم قرار دینے کا بھی حق رکھتی ہے۔ . آئین میں سکم بھی موجود ہے اور بہت سی ٹرمینالوجی کی آئین میں تشریح بھی موجود نہیں۔ پاکستان کو شاید ایک نئے آئین کی ضرورت ہے۔ جس میں مذہبی آزادی، ہیومن رائیٹس، فیڈریشن کے مسائل کورٹس کی پاورز ، ججز کا چناؤ اور اسمبلی ممبرز کی سکروٹنی جیسے اشوز کا پورا احاطہ کیا جائے۔ سینیٹ کے الیکشن ڈائریکٹ عوام کے ووٹ سے ہو۔اسمبلیوں اور سینٹ میں ووٹ پوشیدہ نہ ہوں، فوجی جرنیلوں کو ایکسٹینشن غیر قانونی ہو، احتساب سب کا ہو بشمول سیاست دان، فوجی، جج اور بیوروکریٹ۔ احتسابی اداروں کے سربراہ چننے کا کوئی بہتر طریقہ وضح ہو۔ بڑے شہروں کے بجٹ فنانس بل پر ہوں وغیرہ وغیرہ

    یہی دریافت کیا ھے کیسے کر سکتی ھے؟اور یہ محتسن کیوں ھے؟

    باقی اپکی خواہشات ہیں جسکا میں صرف احترام اور ان بزرگوں کا شکر ادا کر سکتا ھوں جنہوں نے قوم کو ایک متوازن آئین دیا

Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 62 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation

Do NOT follow this link or you will be banned from the site!